Chapter 23: وحشی درندہ

میکی سنسان جگہ پہ بنے گھر میں عینی کا بے چینی سے انتظار کر رہا تھا آج وہ بہت خوش تھا کہ اس کی محبت عینی اسکے پاس آرہی ہے اور وہ اسے ہمیشہ کے لئے اپنے پاس رکھ لے گا اور کبھی نہیں جانے دے گا کبھی نہیں۔۔۔۔۔۔

اب آبھی جاؤ نہ بےبی اور کتنی دیر لگاؤگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میکی بے چینی سے ادھر ادھر چکر لگانے لگا

اچانک اسکے پیچھے کچھ کھٹ پٹ سنائی دی میکی نے فورا مڑ کر دیکھا تو ساکت ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔

اسکے پیچھے وہ کھڑی تھی جس نے اسکی راتوں کی نیندیں حرام کر رکھی تھیں

سبز کانچ سی آنکھیں اسی کی طرف دیکھ رہی تھیں

میکی آہستہ آہستہ قدم بڑھاتا اسکی طرف بڑھ رہا تھا

سامنے کھڑا وجود بلکل جم کے کھڑا تھا جیسے وہ کوئی انسان نہیں کوئی بت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔

تم۔۔۔۔۔ تم آگئی میری جان۔۔۔۔۔۔۔ میں کب سے تمہارا انتظار کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ وہ اسے سر سے پیر تک دلچسپی سے تکتا اس سے بول رہا تھا مگر وہ خاموش کھڑی اسے صرف سن رہی تھی۔۔۔۔۔ تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو عینی۔۔۔۔ بہت زیادہ۔۔۔ بہت بہت زیادہ۔۔۔۔۔۔۔

آئی لو یو سو مچ۔۔۔۔۔۔

تمہاری آنکھیں مجھے اپنی طرف کھینچتی ہیں۔۔۔۔۔۔

میکی اسکے سامنے کھڑا تھا اور یک ٹک اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے اپنا ہاتھ اسکی طرف بڑھا رہا تھا میں تم سے نکاح کر لوں گا عینی۔۔۔۔۔۔ مگر ابھی کے لئے تو میری طلب پوری کردو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت پیار کرتا ہوں میں تم سے۔۔۔۔۔۔۔

و۔۔۔۔۔۔ ویسے بھی عینی بےبی نکاح میں کیا ہوتا ہے بس تین بار قبول ہے ہی تو بولنا ہوتا ہے تو لو وہ ابھی بول لیتے ہیں

میکی کو عینی قبول ہے۔۔۔۔۔ قبول ہے۔۔۔۔۔۔ قبول ہے

عینی کو میکی بھی قبول ہے قبول ہے قبول ہے۔۔۔!!!

چلو بن گئے ہم میاں بیوی۔۔۔۔۔۔ اب تو آجاؤ میرے پاس۔۔

میکی نے اپنی با ہیں کھول کر آنکھیں بند کیں اور اسے اپنے پاس آنے کو بولا

لیکن وہ سامنے ویسے ہی کھڑی رہی

جب وہ نہ آئی تو میکی نے اپنی آنکھیں کھولیں اور عینی کی طرف دیکھا۔۔۔

وہ ویسے ہی کھڑی اسے دیکھ رہی تھی

تمہیں شرم آرہی ہے نہ۔۔۔۔۔ نیور مائنڈ میں آتا ہوں تمہارے پاس۔۔۔۔۔

یہ کہہ کر وہ عینی کی طرف بڑھا

جبکہ یہ گھبرا گئی

یا اللہ مدد کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نور کمرے میں آئی تو اس نے کپڑے نکالنے کے لئے کب بورڈ کو کھولا تو حیرانی کے مارے اسکی آنکھیں ہی پھیل گئیں

یہ کیا ہے میرے کپڑے کہاں ہیں۔۔۔۔۔؟؟؟؟

سالار اندر آیا تو نور کو پریشان کھڑے پایا

کیا ہوا ہے۔۔۔۔ اسکے بلکل پیچھے کھڑے ہو کر اس نے جیسے ساری کہانی سمجھتے ہوئے آرام سے کہا م۔۔۔۔۔ میرے کپڑے آپ گھر ہی بھول آئے ہیں یہاں تو سارے کے سارے آپ کے کپڑے ہیں۔۔۔۔ دیکھیں۔۔۔ یہ دیکھیں۔۔۔ یہ والا بھی دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔

آئی ی ی ی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب میں کیا پہنوں گی

نور اسے بچوں کی طرح ایک ایک ڈریس دکھاتے ہوئے جیسے بہت ہی اہم چیز بتا رہی تھی پھر آخر میں ایک ہاتھ اپنی کمر پر رکھ کر دوسرا سر پر مار کر افسوس کرنے لگی۔۔۔

نور اس وقت اسی ڈریس میں حجاب کو سٹالر کی طرح اوڑھے کھڑی سالار کو اور اپنا دیوانہ کرنے پر تلی ہوئی تھی

سالار یک ٹک اسکے نئے معصومانہ انداز کو دیکھ رہا تھااور دل ہی دل میں سوچ بھی رہا تھا کہ اور کتنے قاتل روپ اس چھوٹی پٹاخہ میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔

لبوں پر دلکش مسکراہٹ سجائے اسے دیکھتے ہوئے نہ جانے کہاں گم تھا

نور نے اسے جب ایسے مسکراتے ہوئے دیکھا تو وہ رونے والی ہو گئی

اسے لگا کہ سالار اسکا مذاق اڑا رہا ہے اسکے اوپر ہنس رہا ہے

اے۔۔۔۔۔۔۔ نو۔۔۔۔۔۔ بلکل بھی مت ایسا کرنے کا سوچنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سالار نے جب اسے اپنی رونے کی تیاری پکڑ تے ہوئے دیکھا تو سختی سے منع کیا۔۔۔۔۔۔

یہ ہیں نہ کپڑے اور کتنے کپڑے چاہیے تمہیں۔۔۔۔۔ اتنے ڈھیر سارے تو ہیں کوئی بھی لو ان میں سے اپنی مرضی کا۔۔۔۔۔

سالار نے اتنے آرام سے بولا کہ کوئی مسئلہ ہی نہیں عین تو ایسے ہی پریشان ہو رہی ہے

سالار کی بات سن کر نور منہ کھولے حیرت سے اسے دیکھنے لگی

یہ۔۔۔۔ یہ یہ تو آپ کے کپڑے ہیں میں کیسے پہن سکتی ہوں اتنے بڑے اور کھلے ہیں یہ تو میں تو ان میں گم ہی ہو جاؤں گی۔۔۔۔

نور نے حیرانی سے پر لہجے میں اسے جیسے پتے کی بات سنائی

یہ کیا آپ کے آپ کے لگائی ہوئی ہے۔۔۔۔ میں کون ہوں۔۔۔۔ عین کا سالار۔۔۔۔۔ جیسے عین کا سب کچھ اسکے وجود سمیت سالار کا ہے تو بلکل اسی طرح سالار کا بھی سب کچھ عین کا ہی ہے۔۔۔۔آئی سمجھ چلو اب جلدی سے یہ کپڑے پہن کر آؤ۔۔۔۔۔ جاؤ۔۔۔۔۔۔ گوووو۔۔۔۔۔

سالار نے اسکی طرف جھکتے ہوئے بوجھل گھمبیر لہجے میں اسے سمجھایا اور پھر بحث ختم کرتے ہوئے اسکے ہاتھ میں ایک ڈریس تھمایا اور واشروم کی طرف دکھیل دیا

نور حیرت کا مجسمہ بنی واشروم میں کھڑی خود کو آئینے میں دیکھتی تو کبھی ڈریس کو

یہ کیا بات ہوئی یہ کیسی منطق ہے کہ میں ان کے چخے پہن کر اب گھوموں گی۔۔۔ نور ورطہ حیرت میں ڈوبی غصے میں بڑبڑا رہی تھی

سالار صوفہ کم بیڈ پہ نیم دراز آنکھیں موندے لیٹا تھا

نور آہستہ سے ہچکچاتے ہوئے واشروم سے باہر آئی

کھٹکے کی آواز پر سالار نے آنکھیں کھول کر دیکھا تو وہی ساکت ہوگیا

نور جو خود کو ان کمفرٹیبل فیل کر رہی تھی سالار کے اس طرح کے ری ایکشن پر اور زیادہ کنفیوز ہوگئی تھی سالار پہلے تو پانچ منٹ تک اسے گھورتا رہا پھر ضبط کا ٹوٹنا تھا کہ سالار کا فلک شگاف قہقہ نمودار ہوا ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!

او مائی۔۔۔۔۔۔ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔

نور سالار کو اس طرح ہنستے ہوئے دیکھ کر پہلے تو دم بخود اسے دیکھنے لگی وہ ہنستے ہوئے کتنا اچھا لگتا ہے نور یک ٹک اسے دیکھ رہی تھی ہوش تو تب آیا جب سالار اٹھ کر اسکے مقابل آیا

نور پھر سے اپنے خول میں سمٹ گئی

تم نے کپڑوں کو پہنا ہوا ہے یا کپڑوں نے تمہیں۔۔۔ سالار نے مشکل سے اپنی ہنسی کنٹرول کرتے ہوئے اس سے پوچھا

کیا مطلب ہے آپ کا۔۔۔نور نے خفت سے سرخ پڑتے چہرے سے کہا

نور نے سالار کا سفید رنگ کا ہائی نیک پہن رکھا تھا جس کا گلا نور کے حساب سے کافی کھلا تھا اور اس میں سے اسکی نازک سفید پتلی سی صراحی دار گردن نظر آرہی تھی اور ہائی نیک اسکے گھٹنوں تک آتا تھا اسکے نیچے اس نے بلیک رنگ میں سالار کا ہی ٹراؤزر پہنا ہوا تھا نور نے اسکے پائینچے فولڈ کر رکھے تھے نور کے بال بکھری حالت میں کھلے ہوئے تھے ہائی نیک کے بازو اتنے لمبے تھے کے فولڈ کرنے کے باوجود چھپ سے رہے تھے بار بار وہ اپنے ہاتھ نکالتی اور وہ پھر سے چھپ جاتے۔۔۔۔۔

اس عجیب حالت میں بھی وہ سالار کو بہت کیوٹ لگ رہی تھی

سالار نے جان بوجھ کر ایسا کیا تھا وہ ایسا کچھ کرنا چاہتا تھا کہ جس سے عین کی سوچوں کا دارومدار صرف سالار کی ذات کے گرد گھومتا رہے۔۔۔۔۔۔ عجیب ہی منطق تھی مگر سالار کے لئے ہر چیز ہی پرفیکٹ تھی جس سے عین اسکے بارے سوچے۔۔۔۔۔۔

عین کو اسکی ہنسی سے اب تپ چڑ چکی تھی

اگر اتنا ہی میرا سب کچھ آپ کا ہے تو پھر میرے بھی کپڑے پہنے نہ پھر دیکھوں گی کیسے میرا سب تمہارا اور تمہارا سب میرا ہے جیسے ڈائیلاگ مارتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

نور یہ سب صرف سوچ ہی سکی کہنے کی جرأت کہاں تھی اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔

نور اپنے ہی خیالوں میں گم تھی چونکی تو تب جب سالار نے پیچھے سے اسکے گرد حصار باندھا۔۔۔۔۔۔ نور ایکدم ہڑبڑا گئی اور اسی ہڑبڑاہٹ کے چکر میں آگے ہونے کی بجائے بے ساختہ ہی پیچھے ہوئی۔۔۔۔۔۔

سالار جو آنکھیں موندے دھیرے سے کھڑا اسے محسوس کر رہا تھا کہ اسکے ایکدم پیچھے ہٹنے سے وہ عین سمیت پیچھے کی جانب بیڈ پر سیدھا گر گیا

نور تو اس اچانک پڑنے والی افتاد پر گھبرا ہی گئی اسکے تو چھکے ہی چھوٹ گئے شرم سے اسکے گال لال ٹماٹر ہوچکے تھے دل تو مانو کود کر باہر آنے کی کوششوں میں تھا

نور نے جھجھکتے ہوئے اٹھنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔۔۔۔۔۔۔ جتنا وہ اٹھنے کی کوشش کرتی اتنا ہی وہ زور سے گرتی۔۔۔۔۔

سالار اسکے لرزتے وجود کو شدت سے محسوس کر رہا تھا مگر اسکی بوکھلاہٹ اسے زیادہ مزا دے رہی تھی کہ اسکی ہنسی چھوٹ گئی

اتنا دم تم میں نہیں جو سالار شجاعت کا مضبوط حصار توڑسکو

۔۔۔۔۔جنم۔۔۔۔۔۔۔۔

سالار کی گرم سانسیں اسے اپنی گردن پر محسوس ہو رہیں تھیں جس سے وہ اور زیادہ گھبراہٹ میں مبتلا ہو رہی تھی

م

ممممم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں۔۔۔۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ میںںںںںںں۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ کیا بکری کی طرح میں، میں لگائی ہوئی ہے تم نے۔۔۔۔

سالار اسکی بوکھلاہٹ کو انجوائے کرتے ہوئے اسے اور تنگ کر رہا تھا

مجھ۔۔۔۔ مجھے نیند آرہی ہے۔۔۔۔۔ مجھے سونا ہے۔۔۔۔۔نور نے مری ہوئی آواز میں منمناتے ہوئے اس سے کہا

سالار نے اسے اور تنگ کرنا تھا مگر پھر اس پہ ترس آگیا اور اپنے حصار سے آزاد کیا

چلو لگتا ہے تم نے بھانگ پی لی ہے اور اسکا نشہ تم پہ حاوی ہو چکا ہے نہ جانے میرا نشہ کب تم پہ حاوی ہوگا سالار نے اٹھتے ہوئے بے چارگی سے کہا مگر نور تو اپنی جان چھوٹنے پہ شکر کرتی ہوئی بلینکٹ سر تک اوڑھتے ہوئے فٹ سے آنکھیں بند کر لیں۔۔۔۔۔۔

سالار جانتا تھا کہ اس نے اسکی کوئی بات نہیں سنی پھر کچھ دیر اسے دیکھنے کے بعد جب اسے لگا کہ وہ سو چکی ہے تو اسے سر پر بوسا دے کر اٹھا اور وائٹ کوٹ پہن کر کمرے سے باہر نکل گیا اب عین صبح سے پہلے بلکل بھی نہیں جاگے گی تب تک وہ اپنا کام مکمل کرکے واپس بھی آجائے گا۔۔۔

سالار سیدھا پورچ میں گیا اور گاڑی نکال کر اس میں بیٹھا اور زن سے نکل گیا اب وہ خوفناک وحشی سالار شجاعت تھا عین کے سامنے والا سالار تو کہیں غائب ہو چکا تھا یا شائد وہ تو صرف عین کے لئے ہی تھا مگر باہر دوسروں کے لئے وہ وحشی درندہ تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.