Chapter 16: انجانی کال

عین اپنے کمرے میں بیٹھی کل کے ٹیسٹ کے بارے میں تیاری کر رہی تھی کہ اسکے موبائل میں رنگ ہوئی اس نے چونک کر سر اٹھایا اور موبائل کو اپنی خوبصورت بڑی بڑی آنکھوں سے غصے سے گھورا جیسے اسکی بے وقت مداخلت سے اسے آنکھوں ہی آنکھوں میں نگلنا چاہتی ہو۔۔۔۔۔

جب موبائل پھر بھی نہیں ڈرا تو کتاب کو ٹھک سے بند کر کے

موبائل کو ایسے اٹھایا کہ ابھی اسکی جان لے کر ہی دم لے گی

موبائل کی سکرین پر اسکی نظر پڑی تو انجانے نمبر سے کال آتی ہوئی موصول ہوئی نمبر کافی بڑا تھا اور پاکستان کا تو بلکل بھی نہیں لگتا تھا

اس نے زور سے یس کا بٹن پریس کیا اور کان سے لگا کر پھاڑ کھانے والے لہجے میں اگلے بندے کے چودہ طبق روشن کرنا شروع کردئیے

ہیلو۔۔۔۔۔ ہیلو ہیلو ہیلو دوزخی کہیں کے تمہیں چین نہیں ہے کہ پاکستان کی ایک نہایت ہی ذہین فتین قابل ہوشیار معصوم اور

سب سے زیادہ عقلمند بچی پڑھائی میں ۱۵ چاند لگانے کے لئے اتنی گرمی میں (نادیدہ پسینہ پونچھتے ہوئے) بیٹھی سر توڑ

محنت کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔

لیکن نہیں تم کو کیا تم لوگ تو ہو ہی پاکستان کے دشمن تم لوگ تو چاہتے ہی نہیں ہو کہ پاکستان ترقی کرے تم انگریز فرنگی

افریقی اور اور جو کوئی بھی ہو آئندہ فون کرنے کی گستاخی

بلکل بھی مت کرنا ورنہ میں تمہارا نمبر رباب اکبر مرزا دی گریٹ

ایکٹر کو دے دوں گی اور پھر وہ تمہیں اپنی مردہ ایکٹنگ سنا سنا کر سنا سنا کر اس دنیا سے ہی اٹھا دے گی سمجھ آئی کہ نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔

اگر نہیں آئی تو بھاڑ میں جاؤ میں کیا کروں۔۔۔۔ ہونہہ۔۔۔۔۔۔!

عین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

مسکراتی دھیمی گھمبیر آواز میں پکارا گیا

عین جو ابھی فون بند کرنے ہی والی تھی کہ موبائل میں سے اپنے نام کی پکار سن کر تو ڈر ہی گئی فون بمشکل چھوٹتے

چھوٹتے بچا۔۔۔۔

کک۔۔۔۔۔۔۔ کک۔۔۔۔۔ کون۔۔۔۔۔ کون۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

ہکلاتے ہوئے بمشکل پوچھا

عین کا سالار۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جذبات سے چور محبت بھرے لہجے میں جواب دیا گیا

دوسری طرف عین تو بس بے ہوش ہونے کو تھی کہ اس نے اسے اتنا کچھ سنا ڈالا اب نہ جانے وہ کیا کرے گا کہیں فون سے ہی نہ

ہاتھ نکال کر میرا گلا دبا دے۔۔۔

آاا۔۔۔۔۔۔۔ آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکی لڑکھڑاتی ہوئی آواز پر سالار محظوظ ہوتا اسی کے انداز میں بولا

جی۔۔۔۔۔۔۔۔ جج۔۔۔۔۔۔۔۔۔جج۔۔۔۔۔۔۔ججی۔۔۔۔۔۔۔۔جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔مم۔۔۔مم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں(کچھ زیادہ ہی ہو گیا)

اسکی نقل اتارنے پر سالار کی خوبصورت چھوٹی سی پیشانی پر

دو لکیریں ابھریں۔۔۔

نہ۔۔۔۔۔ نہ نہ جنم میری چھوٹی سی پیشانی پر اتنا وزن مت ڈالو

ان دو لکیروں کا ابھار سہن نہیں کر پائے گی

عین نے سٹپٹاتے ہوئے ادھر ادھر دیکھا کہ اسے کیسے پتہ چلا

پھر کچھ بولنے کی کوشش میں اپنے لب وا کئے ہی تھے کہ

سالار نے اسے پھر سے پکارا

عین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب اس کی آواز نہیں آئی تو خود ہی بول پڑا

عین جنم ہنس کر دکھاؤ نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیار بھرے لہجے میں عجیب سی فرمائش کی گئی عین کو تو ایسا ہی لگتا تھا

عین تو کنفیوژن کے مارے کچھ کہہ ہی نہیں پارہی تھی

میں تمہیں ۵ منٹ بعد فون کرتا ہوں یہ کہہ کر سالار نے فون بند کر دیا

ابھی وہ موبائل کو گھور ہی رہی تھی کہ ٹھیک ۵ منٹ بعد پھر سے فون بجا۔۔۔۔

اس نے فون اٹھا کر کان سے لگایا سالار نے جھٹ سے کچھ بھی سنے اس سے کہا

عین جنم کھڑکی میں دیکھو۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

عین حیران پریشان سی کھڑکی کے پاس گئی اور پردہ ہٹا کر باہر جھانکا تو بے ساختہ اسکے ہونٹوں پر ہنسی امڈ آئی

ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ادھر عین پیٹ پکڑ کر بچوں کی طرح کھلکھلا کر ہنس رہی تھی اور ادھر سالار آنکھیں موند اپنے بستر پر نیم دراز فون ریکارڈ پر

لگائے اسکی نرم مسحور کر دینے والی جلترنگ ہنسی کو اپنے وجود کی پور پور میں اتار رہا تھا

جبکہ عین فون کو بھلائے نان سٹاپ ہنسے ہی جارہی تھی

اسکے اس طرح ہنسنے سے اسکی سبز آنکھوں سے آنسو کسی موتی کی طرح بہے جا رہے تھے سامنے کا منظر کچھ یوں تھا کہ سالار کا پینسٹھ سالہ پرسنل شیف بنیان پہنے لان میں ہاتھ اٹھا اٹھا کر اپنی بڑی بڑی مونچھوں کے ساتھ سانس کھینچ کر زور زور سے ہنس رہا تھا

جبکہ اسکے چہرے پہ سراسیمگی چھائی ہوئی تھی ہلتی ہوئی توند اور زور سے ہنسنے کے ساتھ فیس کے ایکسپریشن خاصے مضحکہ خیز تھے جسے دیکھ کر عین بے ساختہ ہنسے ہی جارہی تھی

یہ سب سالار کا ہی بندوبست تھا اسکی ہنسی سننے کے لئے اور وہ سو فیصد کامیاب بھی ہو چکا تھا اسکی کھنکتی ہنسی کی صورت۔۔۔۔۔۔

سہیل خان نے سڈنی میں اپنے عالیشان بنگلے میں آج رات عمدہ پارٹی کا انتظام کیا تھا جہاں وی آئی پی شخصیات مدعو تھیں

ہر طرف رنگو بو کا سیلاب امڈ آیا تھا ہر قسم کی ڈرنک کا شاندار پیکج تھا

مسز سہیل گلے میں بیش قیمتی ڈائمنڈ سیٹ پہنے کالے رنگ کی سلیو لیس گھٹنوں سے اوپر آتی ڈریس اور گہرے میک اپ میں سب پر قیامت برپا کر رہی تھیں سب پر اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہی تھیں اس عمر میں بھی انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑا تھا

تمام لوگ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ تبھی انکی مہمان چاؤ نے خاصے پر زور لہجے میں انکا دھیان اینٹرینس کی طرف راغب کیا جہاں سے فور پیس سکائی کلر کے سوٹ میں ہلکی سی سٹبل اس بالوں کو جیل سے پیچھے کی طرف سیٹ کئیے

خوشبوؤں میں بسا اپنی شاندار پرسنالٹی کے ساتھ اپنے سیکریٹری کریم کے ساتھ ایک انداز سے قدم بڑھاتا ہوا ان کی

طرف ہی آرہا تھا

سب لوگوں کی نظریں اسکی طرف اٹھ رہی تھیں اور وہی پر جم رہی تھیں وہ لگ ہی اتنا شاندار رہا تھا کہ کوئی حد نہیں۔۔۔۔۔

مگر اسکی کچھ جتلاتی ہوئی نظریں کسی ایک خاص چہرے پہ تھیں اس چہرے پر جس چہرے سے وہ بے حد بے حساب نفرت کرتا تھا جب بھی یہ چہرہ اسکی آنکھوں کے سامنے لہراتا تو اسکے روم روم میں اذیت ہی اذیت سرائیت کرنے لگتی

اسکا بس نہیں چلتا کہ وہ اس چہرے کو مسخ کرڈالے۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسا ہی حال اسکا اس وقت بھی تھا۔۔

اتنے سالوں بعد وہ اس چہرے کے روبرو تھا ایک دنیا اس چہرے کو حسین مانتی تھی مگر سالار شجاعت کے لئے یہ چہرہ بد صورت ترین چہرہ تھا آنکھوں میں عجیب سرد پن ڈال کر اس کو ایک نظر دیکھ کر وہ سہیل خان کی طرف متوجہ ہوا

او۔۔۔۔۔۔۔ ہیلو۔۔۔۔۔۔۔ ینگ مین آج کہیں یہ چاند رستہ تو نہیں بھول گیا اتنے عرصے میں پہلی بار آپ کی ہمارے غریب خانے میں آکر آمد ہوئی ہے سہیل خان نے قدرے حیرانگی سے پوچھا ایک نظر اسکے بڑھے ہوئے ہاتھ کو دیکھ کر سالار نے بائیں ہاتھ سے اپنے سٹائلش گلاسز اتارے پھر اپنی پینٹ کی پاکٹ سے اپنا دایاں ہاتھ نکال کر اس سے مصافحہ کیا پھر ٹھرے ہوئے لہجے میں بولا میں نے سوچا کہ کیوں نہ جہنم میں جنت کے چاند کی تھوڑی ٹھنڈک ہی پہنچا دی جائے اس نے ادھر ادھر معیوب لباس میں کھڑی عورتوں پر نظر ڈال کر اسکی بات کا اپنے انداز میں جواب دیا

سہیل خان اسکی بات کو سمجھ کر قہقہہ لگانے لگا

ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے بھئی برخوردار یہ بھی تو ہمیں ہماری خود ساختہ جنت کی ٹھنڈک پہنچاتی ہیں۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔

جی۔۔۔۔۔۔ بلکل بجا فرمایا آپ نے مگر صرف آپ جیسوں کے لئے۔۔۔۔۔

سالار نے جیسوں پر زور ڈال کر کہا جس کو سہیل خان نے استہزائیہ مسکرا کر دیکھا پھر اسکا تعارف اپنے ساتھ کھڑے مختلف بزنس سرکل سے آئے لوگوں سے کرانے لگا

اور یہ رہیں ہماری جان ہماری بیوٹیفل سی وائف ماہ وش سہیل خان اسکی کمر کے گرد ہاتھ رکھتے ہوئے اسکا تعارف سالار سے کرایا جو سالار کو ہی کب سے مرعوب زدہ نظروں سے دیکھ رہی تھی اسکی شاندار پرسنالٹی کو دل ہی دل میں سر اہا تھا جس کا سالار کو باخوبی اندازہ تھا

اس نے سالار کے آگے ہاتھ کرتے ہوئے ہیلو کہا

ہیلو مسٹر سالار شجاعت ویلکم ٹو آور گرینڈ پارٹی بہت نام سن رکھا تھا آپ کا اپنے ہز بینڈ کے منہ سے آج دیکھ بھی لیا

سالار نے اسکے بڑھے ہوئے ہاتھ کو دیکھا کیا کیا نہیں یاد آیا تھا اسے۔۔۔۔

کیسے کیسے ظلم نہیں ڈھائے تھے اس نے اس ہاتھوں سے اس پر

اسی کی طرف دیکھتے ہوئے ہاتھ بڑھایا

ہیلو ماں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماہ وش سہیل خان آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہلکا سا اسکا ہاتھ دبا کر جھٹکنے سے انداز میں چھوڑ کر دوسری طرف رخ پھیر لیا

اسکی اس حرکت پر ماہ وش سہیل خان کو بہت ناگوار گزری

ہونہہ ہار برداشت نہیں ہو رہی

آج کی پارٹی سالار سے پروجیکٹ چھین لینے کی خوشی میں دی گئی تھی سالار کی آمد سے سب حیران بھی ہوئے تھے کہ جو پہلے کبھی نہ آیا آج اچانک اپنی ہی ہار کی دی گئی پارٹی میں آدھمکا تھا

سالار وائن بار کی طرف آیا اور ریڈ وائن کا گلاس اٹھا کر اپنے لبوں سے لگایا جبکہ اسکی نظریں ابھی تک ماہ وش سہیل خان پر ہی تھیں ایسی نظریں جس سے وہ ماہ وش سہیل خان کو سالم ہی نگل جائے لیکن وقت تھا ابھی اس کے لئے پائی پائی کا حساب لینے میں۔۔۔

کریم۔۔۔۔۔

اچانک سالار نے غصیلی مدھم آواز میں کریم کو بلایا

جج۔۔۔۔۔ جی سر کریم ڈرتے ڈرتے بولا کہ وہ اسکے خطرناک تیور کب سے دیکھ رہا تھا

میری ابھی اسی وقت کی پاکستان کی فلائٹ بک کرواؤ ہری اپ۔۔

جی۔۔۔۔۔ جی سر میں نے آپ کی فلائٹ بک کروا رکھی ہے پہلے سے ہی آلریڈی آدھے گھنٹے بعد کی ہے سر۔۔۔

تو پھر چلو ہم یہاں کیا کر رہے ہیں کریم کو ڈانٹتے ہوئے سالار

دھپ دھپ کرتا آگے بڑھ گیا

جبکہ کریم بے قصور مجرم کی تصویر بنا شکر کرتے ہوئے اپنا منہ ٹشو سے رگڑتے ہوئے ہوئے اسکے پیچھے بھاگا کہ زیادہ نقصان نہیں ہوا

کریم کو پتہ تھا کہ اپنے دشمنوں کا منہ دیکھ کے اسکے باس کا غصہ ضرور ابلے گا اسی لئے اس نے احتیاط"پاکستان کی فلائٹ بک کروا رکھی تھی

پہلے تو وہ لندن اپنے گھر میں ہی غصہ ٹھنڈا کرتا تھا مگر اب اسکی دوا جیتی جاگتی پاکستان میں جو موجود تھی تو وہ پاکستان کا ہی رخ کرے گا

تمام ملازموں کو سالار نے یہاں آکر ایک کثیر رقم بانٹی تھی اور اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا تھا اسکے جوش سے تمتماتے چہرے کو سب نے خاصہ نوٹ بھی کیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.