Chapter 17: نیند کی شہزادی

عین اپنے کمرے میں خواب خرگوش کے فل مزے لے رہی تھی

رباب تو یہ تک کہتی تھی کہ نور مجھے تو لگتا ہے کہ تم بھانگ

پی کر سوتی ہو کسی کی اتنی بھی گہری نیند نہیں ہوتی جتنی

تمہاری ہوتی ہے جیسے قبر میں سویا ہوا کوئی مردہ ہو

اسکی بات پر عین اپنے پھولے پھولے گال اور پھلا لیتی جس سے وہ اور زیادہ کیوٹ لگتی۔۔۔

ابھی بھی وہ دنیا سے بیگانی ٹن ہوکے سو رہی تھی رات کے 3 بج رہے تھے

سالار خواب جہاں میں داخل ہو چکا تھا اور اب اسکا رخ سیدھا عین کے کمرے کی طرف تھا وہ تیز تیز قدم بڑھا رہا تھا تاکہ جلد سے جلد عین کے پاس پہنچ سکے۔۔۔

اسکے کمرے کے سامنے پہنچ کر ایکدم سے دروازہ کھول کر لائٹ آن کی جس سے ہر طرف روشنی ہی روشنی پھیل گئی اسکی نظر سیدھی عین پر پڑی مگر پھر اسکے ماتھے پہ غصے کی لکیریں ابھریں چہرے پر سخت تاثرات چھا گئے آنکھوں کا رنگ سرخ ہونے لگا

سالار لمبے لمبے ڈگ بھرتا ہوا غصے سے عین کی طرف بڑھا جہاں عین صاحبہ اپنے فیورٹ بھالو کو سینے سے لگائے کسی چھوٹے بچے کی طرح سو رہی تھی

سالار نے جھٹ سے عین سے بھالو کو کھینچا کہ جیسے وہ کوئی ٹوئے نہ ہو انسان ہی ہو گیا

تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری عین کو چھو نے کی بھی۔۔۔۔۔۔

میں تمہیں جان سے ماردوگا۔۔۔۔۔ یہ حق صرف میرا ہے اسے صرف میں ہی چھوسکتا ہوں اور کوئی بھی نہیں میری عین کی نیند کا فائدہ اٹھا رہے تھے تم۔۔۔۔۔

دھیمی آواز میں غراتے ہوئے وہ بھالو کو کہتا کوئی پاگل ہی لگ رہا تھا

بھلا بھالو ایک بے جان شے سے کوئی ایسا تصور کر سکتا ہے

مگر نہیں یہاں تو سالار ہے عین کے لئے حد درجہ پوزیسو

اسے ایک ٹوئے کا بھی عین کے پاس ہونا تک برداشت نہیں

کسی وقت وہ اسکے بھی دوست ہوا کرتے تھے لیکن اب وہ اسکے دشمن تھے

اس نے بھالو کو زور سے دیوار پہ دے مارا تھا اور پھر اسے پاؤں سے کچلنے لگا کچھ دیر بعد اسے پاؤں سے ٹھوکر مار کر دور اچھالا اور پھر عین کی طرف بڑھ کر اسے آرام سے اپنی گود میں اٹھایا اور اپنے پورشن کی طرف چل دیا

ایک عجیب سی بے چینی اسکے اندر سرائیت کر گئی تھی

کمرے میں پہنچ کر اسے احتیاط سے بیڈ پر لٹایا اور بنا اسے دیکھے فوراًسے واپس عین کے کمرے کی طرف چل پڑا

حقارت اور غصے سے بھالو اٹھایا اور اپنے کچن میں آگیا سالار نے اسے نیچے فرش پر پھینکا اور چولھا جلایا واپس اسے اٹھایا اور زور سے اپنے ناخن گاڑ کر اسے جلتے چولھے پر پٹخا بھالو کو فوراًہی آگ لگ گئی جیسے جیسے اب بھالو کو لگ رہی تھی ویسے ویسے سالار کے اندر چھائی بے چینی ختم ہو رہی تھی اتنے سب میں ہی اسکا تنفس بری طرح پھول چکا تھا جو کہ اب آہستہ آہستہ نارمل ہو رہا تھا

جب بھالو مکمل طور پر جل چکا تو جلتے ہوئے چولھے کو چھوڑ کر اپنے روم میں آیا اور کپڑے چینج کرنے ڈریسنگ روم میں چلا گیا

ڈھیلے ڈھالے ٹراؤزر کے اوپر سفید کھلی بنیان پہنے باہر آیا اور عین کے بائیں طرف جہاں کچھ دیر قبل بھالو تھا بلکل اسی طرح اسکے سینے پر سر رکھ کر لیٹ گیا اور عین کے دونوں ہاتھ اپنے اطراف حمائل کر لئے اور آنکھیں موند لیں

یہ صرف میرا حق ہے نہ عین اور کسی کا نہیں نہ۔۔۔۔۔۔

بلکل بھی نہیں۔۔۔۔۔۔!!!

ہلکی آواز میں بڑبڑا کر کچھ ہی دیر میں اسکی دھڑکنوں کو محسوس کرتے ہوئے اسکی قربت کے نشے میں چور گم ہو چکا تھا

ہمیشہ کی طرح اس نے سب بھلا دیا تھا اور عین کی خوابوں کی دنیا میں اتر گیا۔۔۔۔۔

صبح نور کی آنکھ اپنے اوپر بوجھ کو محسوس کرتے کھلی تھی ویسے بھی اب اسکے اٹھنے کا ٹائم بھی ہو چکا تھا پہلے تو اسے لگا کہ کسی نے اسکے اوپر بلڈوزر رکھ دیا ہو مگر جب دھیرے دھیرے آنکھیں کھولیں تو حیرت کا شدید ترین جھٹکا لگا عین کو۔۔۔۔۔

سالار بڑے مزے سے اسکے سینے پر سر رکھے سو رہا تھا وہ سوتے ہوئے کسی معصوم بچے کی طرح لگ رہا تھا یہ۔۔۔۔۔۔۔ یہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔ یہ یہاں کیا کر رہے ہیں

نن۔۔۔۔۔۔ نہیں مم میں یہاں کیا۔۔۔۔۔ کیسے۔۔۔۔۔؟؟؟

عین حیران پریشان سی خود سے سوال کر رہی تھی

تمہیں تمہارا سالار یہاں لایا ہے جنم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

عین ابھی اسی الجھن میں تھی کہ اچانک سالار نے آنکھیں کھول کر اسے دیکھتے ہوئے جواب دیا عین نے سالار کی آنکھوں کی طرف دیکھا سالار کی آنکھیں سرخ ہوئی تھیں کچھ نیند لینے کا خمار تھا اور کچھ عین کی قربت کا

عین نے گھبراتے ہوئے اسے اپنے ہاتھوں سے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی مگر بے سود۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ الٹا سالار اٹھ کر اپنے ہاتھوں کو اسکے ہاتھوں میں الجھا کر اسکے چہرے پہ جھک گیا ان دونوں کے چہروں کے بیچ کا فاصلہ

انچ بھر کا تھا

عین اسکی اتنی نزدیکی پر بوکھلا ہی گئی اسکے گال لال سرخ ہوگئے

سالار اسکی شرم و گھبراہٹ کو بہت محظوظ ہو کے دیکھ رہا تھا

عین نے اپنے ہاتھوں کو اسکے ہاتھوں سے چھڑانے کی کوشش کی تو سالار نے مسکراتے ہوئے اسکے چہرے پہ پھونک ماری

اسکے پھونک مارنے پر عین نے اپنی آنکھیں فوراًبند کر لیں

اسکی پھونک میں اتنی شدت تھی کہ عین کو اور زیادہ گھبراہٹ ہونے لگی

سالار نے ہنستے ہوئے اسے دیکھا اور پھر اسکی لرزتی ہوئی پلکوں کو دیکھتے ہوئے اسکے چہرے پہ جھک کر رہا سہا فاصلہ بھی مٹادیا

عین کے نرم سفید لال گال پر اپنے لب رکھ کے اسے دانتوں سے تھوڑا کاٹا جس سے عین کی بے ساختہ چیخ نکلی

پھر اسکے کان کی طرف جھک کر خمار بھری سرگوشی کی۔

یہ تو چھوٹی سی سزا ہے عین جنم آئندہ میں تمہارے آس پاس کسی بھالو والو کو نہ دیکھوں آئی سمجھ اور پھر اسکی کان کی لو پر بھی اپنے نرمی سے پرحدت لب رکھ دیے۔۔۔۔

جبکہ عین تو اسکی بھالو والی بات پر ہی حیران تھی

سالار نے اسکی ہرنی جیسی آنکھوں میں ناسمجھی دیکھی تو وضاحتا"بولا

تمہیں چھو نے کا تمہارے پاس رہنے کا صرف اور صرف میرا حق ہونا چاہیے نہ کہ کسی بھالو کا آئندہ میں تمہیں کسی کو بھی اپنے سینے سے لگائے سوتا ہوا نہ دیکھوں سوائے عین کے سالار کے

سمجھی جنم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟!!!

سالار نے اپنے لبوں پر مسکراہٹ رکھتے ہوئے اسے وارن کیا جبکہ اسکی آنکھوں میں سرد مہری تھی جسے دیکھ کر عین خوفزدہ ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نور نے اپنی اتھل پتھل ہوتی سانسوں پہ قابو پانے کی کوشش کی مگر نہیں یہ تو اسے آج صحیح معنوں میں مارنے کی قدار پہ تھیں جبکہ دل نے تو اسکے سینے سے نکل کر ہی دم لینا تھا

سالار اسکی دل کی دھڑکنوں کو اچھے سے محسوس کر رہا تھا

اسکی خود کی دھڑکنیں بھی آج معمول سے زیادہ دھڑک رہی تھیں

نور کی پھولی ہوئی سانسوں کی حدت وہ اپنے ہونٹوں پر کسی گرم نم ہوا کی صورت محسوس کر رہا تھا اسکی بری طرح سے لرزتی کپکپاتی ہوئی پلکیں، کپکپاتے لرزتے ہوئے سرخ انگوری لب لال سرخ چہرے کی معصومیت نازک بری طرح سے بگڑتے ہوئے عمل تنفس کے ساتھ حسیں سراپا اسکی ہاتھوں کی بھیگتی ہوئی نرم ہتھیلیاں اسکے جذبات کو بھڑکا رہی تھیں

یہ لڑکی اسکے جینے کی وجہ تھی۔۔۔۔۔۔

اسکی چلتی سانسوں کی وجہ۔۔۔۔۔۔۔

ورنہ سالار تو کب کا اپنی زندگی کی ڈور کاٹ چکا ہوتا

وہ عین ہی تو تھی جس نے سالار کو فیصلہ کرنے میں مدد دی تھی اسے اسکے اصل مقصد کی طرف بڑھایا تھا اسکا سکون اسکے دل کا چین سالار اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے نہ جانے کہاں گم ہو چکا تھا

نور نے جب اسکے چہرے پہ چھائے جذبات کو دیکھا تو اسکی جان حلق تک آگئی

اسکی بے دھیانی کو دیکھتے ہوئے نور نے ایک بار پھر کوشش کی اسکے حصار سے نکلنے کی مگر سالار اتنا بھی گم نہیں تھا کہ اس کی اس جدوجہد سے انجان رہتا

اپنی خمار آلود نگاہوں سے اسکی آنکھوں میں جھانکتے ہوئے اسکے لبوں کی طرف جھک گیا اور محبت بھری گستاخی کردی

نور کی تو سانسیں ہی بند ہو رہی تھیں مگر اس دشمن جاں کو کیا خبر۔۔۔۔۔۔۔

سالار اب مکمل اسکی قربت کے نشے میں ڈوب چکا تھا آہستہ آہستہ نور کے ایک ایک نقش پر اپنا لمس چھوڑتا چلا گیا

اسکی اس قدر شدت کی نور کہاں عادی تھی گھبراہٹ اور شرم کے مارے اسکی آنکھیں خود پر قابو نہیں رکھ سکیں اور جھرنا

بہنا شروع ہوگیا جبکہ سالار اس سے انجان اپنی ہی بے خودی میں گم تھا

کافی دیر بعد سالار نے اس کی طرف نگاہ اٹھائی تو حق دق رہ گیا

عین اسکی قربت پہ آنسو بہا رہی تھی وہ تکلیف میں تھی اسکی سانسیں اکھڑ رہی تھیں اسے ناگوار گزرا کہ نور ایسے کیوں بی ہیو کر رہی ہے اس نے تو ایسا کچھ بھی نہیں کیا

یہ سالار کی سالوں کی تڑپ کے آگے زرہ برابر بھی نہ تھا

مگر سالار کیا جانے عین کے احساسات اسکے احساسات سے یکسر

مختلف تھے وہ تو اس راہ پر تھی ہی نہیں جس راہ پر چلنے سے انسان اپنی سدھ بدھ کھو بیٹھتا ہے اپنا آپ تک بھول بیٹھتا ہے

یہ تم کیا کر رہے ہو سالار عین کو کیسے تکلیف پہنچا سکتے ہو

ایسے تو وہ تم سے اور خوفزدہ ہو جائے گی کبھی بھی کھل کر تم سے اپنی دل کی بات نہیں کرسکے گی تم تو چاہتے تھے کہ بچپن کی اس حسیں یاد کی طرح وہ خود چل کر تمہارے پاس آئے

تمہیں اپنے پیارے پیارے نرم ملائم ہاتھوں سے پیار کرے اور تمہارے آنسو پونچھے۔۔۔۔

تم تو اسے ایسے نہیں دیکھنا چاہتے تھے بزدل ڈرپوک دبو قسم کی۔۔۔۔

تم تو اسے مضبوط ہنس مکھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی اور تمہیں دل کی گہرائیوں سے محبت عشق کرنے والی دیکھنا چاہتے تھے

سالار کے اندر سے آواز آئی اور اسے ہوش کی دنیا میں پٹخا

سالار نے بمشکل اپنے پر لگام ڈالی اور اسے ایک نظر دیکھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.