Chapter 15: ٹکراؤ

ہیں اس سے پہلے کہ اب کی بار وہ بندوق کے ساتھ تشریف آوری

فرمائیں نکل لو یہاں سے ورنہ انڈین فلموں کی طرح غیرت کی

بھینٹ چڑھ جائیں گے

برہان تو کہہ کر یہ جا وہ جا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جبکہ رباب چت لیٹ کر آسمان کو دیکھنے لگی اور آسمان میں برہان کی تصویر دیکھ کر ہنسنے لگی پاگلوں کی طرح۔۔۔۔

میری چھمک چھلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھمو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔!!

سالار کو سڈنی آئے ہوئے تین د ن ہوچکے تھے وہ عین کو چھوڑ کے یہاں کس طرح رہ رہا تھا یہ بس وہی جانتا تھا

ابھی بھی وہ موبائل میں اپنے روم کو دیکھ رہا تھا مگر وہاں عین نہیں تھی وہاں تو کیا وہ پورے پورشن میں ہی کہیں نہیں تھی

سالار جب سے گیا تھا عین واپس سے اپنے کمرے میں آگئی تھی

سالار کو معلوم تھا کہ ایسا ہی ہوگا مگر اس نے کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا

اچھا کیا تم نے عین ورنہ جب میں واپس آؤں گا تو تم کو کسی سے ملنے تو کیا اسے دیکھنے اور سوچنے کی بھی اجازت نہیں دوں گا

تب تم صرف مجھے دیکھو گی۔۔۔۔۔۔

مجھے سنو گی۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے سوچو گی۔۔۔۔۔۔۔

مجھے چاہو گی۔۔۔۔۔۔۔

صرف مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔

صرف عین کے سالار کو۔۔۔۔۔!!!!!

اور۔۔۔۔۔۔۔۔

سالار بھی تمہیں ہی دیکھے گا سو چے گا سنے گا اور چاہے گا بھی تمہیں ہی۔۔۔۔۔۔۔

ہاں عین۔۔۔۔۔۔۔!

عین کا سالار صرف تم سے ہی پیار کرے گا۔۔۔۔۔۔۔

بے تحاشہ۔۔۔۔۔۔۔

بے حساب۔۔۔۔۔۔۔

میں جانتا ہوں تمہارے سالار نے تم سے تمہاری اجازت کا وعدہ کیا ہے مگر میں نے یہ بھی تو کہا تھا تم سے کہ میں چھوٹی موٹی شرارتوں کے لئے تم سے اجازت نہیں لوں گا

سالار موبائل پہ عین کی نکاح والے ڈریس میں فوٹو دیکھ کر بات کر رہا تھا کہ جیسے یہ فوٹو نہیں سچ میں خود عین ہی ہو اس وقت وہ باتیں کرتا ہوا کوئی دیوانہ ہی تو لگ رہا تھا

اگر عین اسکی باتیں سنتی تو ضرور سوچتی کہ ابھی تو بے تحاشہ بے حساب پیار کی بات کر رہا تھا اور اب اسے چھوٹی موٹی شرارتوں کا نام دے رہا ہے

سالار کے لئے یہ صرف کچھ ہی تو تھا کیونکہ عشق تو سالار نے کیا ہے پل پل تڑپا تو سالار ہے عین تو شائد ابھی محبت کے لفظ

سے ہی نا آشنا ہے تو عشق تو بہت دور کی بات ہے اسکی پہنچ سے بہت دور۔۔۔۔

اور نہ جانے وہ کب اس تک پہنچ پائے گی یا پھر پہنچ ہی نہ سکے یا شائد پہنچنے ہی نہ دیا جائے لیکن اگر کسی طرح پہنچ بھی جاتی ہے تو کیا وقت کے رہتے اسے کامیاب کر پائے گی اسے اسکی منزل سے ملنے دے گی یا پھر یونہی اپنی معصومیت میں

تہی داماں رہ جائے گی۔۔۔۔۔۔

یہ تو وقت ہی بتائے گا۔۔۔۔۔۔

لیکن وقت تو تب بتائے گا نہ کہ جب قسمت اسے کچھ بتائے گی۔۔

***

میزی بیٹا یہ آپ کن چکروں میں پڑی ہوئی ہیں کل آپ کی انگیجمنٹ ہے اور آپ کی ڈیٹیں ہی نہیں ختم ہو رہیں آپ کے

پاپا بہت پریشان ہیں اگر ایاز کو پتہ چل گیا تو کہیں رشتہ ہی

نہ ختم کر دے اور آپ جانتی ہیں نہ کہ اس سے بزنس پہ کیسا

اثر پڑے گا۔۔۔۔۔

مسز سہیل خان نے بظاہر تو بڑے پیار سے کہا تھا مگر دل تو چاہ

رہا تھا کہ منہ توڑ کے رکھ دیں اس سوتیلی بیٹی کا مگر خون کے

گھونٹ پینا پڑے

او۔۔۔۔۔۔ گاش۔۔۔۔۔۔۔

آپ کو کیا تکلیف ہے مسز سہیل خان میری ماں کی جگہ ہیں مگر

میری ماں ہے نہیں آپ جو میرے ہر معاملے میں ٹانگ اڑاتی رہتی ہیں آپ،آئندہ آپ کی جرأت نہیں ہونی چاہیے انڈرسٹینڈ ایک تو میں پہلے ہی بہت پریشان ہوں اور آپ میری پریشانی بڑھانے کے علاوہ کرتی ہی کیا ہیں ہونہہ بڑی آئیں کن چکروں میں پڑی ہوئی ہو۔۔۔۔۔

پاؤں پٹختے ہوئے میزی وہاں سے چلی گئی اور سیدھا اپنے روم میں ہی جاکے دم لیا

ایک تو پتہ نہیں سیلی کہاں ہے۔۔۔؟؟؟

کہاں ہو تم سیلی پلیز واپس آجاؤ نہیں تو یہ لوگ میری انگیجمنٹ اس لچڑ سے کرا دیں گے

ابھی وہ پریشانی سے اس بارے میں سوچ رہی تھی کہ اسکے

موبائل پہ ایک میسج موصول ہوا

اس نے جب میسج اوپن کیا تو خوشی کے مارے اچھل ہی پڑی

اور جلدی جلدی اچھے سے تیار ہو کر ایک نظر اپنی تیاری پہ ڈال کر مطمئن ہوتی ہوئی گاڑی کی کیز اٹھائیں اور خوش خوش چلدی۔۔۔۔۔۔۔۔

***

برہان کو کسی کام سے صدیق صاحب نے دوسرے شہر بھیجا تھا

اسکی واپسی ایک ہفتے سے پہلے نہیں ہونے والی تھی اس لئے

رباب کا موڈ کچھ آف تھا صبح سے وہ غصے میں نہ جانے کتنی بار برہان کو صلواتیں سنا چکی تھی خود تو چلا گیا مجھے پھنسا گیا یہاں چھمک چھلو نہ ہو تو۔۔۔۔

رباب کلاس اٹینڈ کرنے کے بعد بڑبڑاتے ہوئے کاریڈور سے نکل رہی تھی کہ اچانک اسکی کسی سے ٹکر ہوگئی زمین آسمان اسکی

آنکھوں کے گرد گھومنے لگے تھوڑی دیر بعد جب حواس بحال

ہوئے تو غصے سے بولنے کے لئے کھلا ہوا منہ سامنے دیکھ کر کھلا کا کھلا رہ گیا سامنے والے کا بھی یہی حال تھا تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟

دونوں ایک ساتھ بولے

تم۔۔۔۔۔ تم وہی ہو نہ الٹی والی۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟

اس سے پہلے کے وہ کچھ اور کہتا رباب نے غصے سے اسکی بات کاٹی۔۔۔۔۔۔۔۔

او۔۔۔۔۔ ڈیکی میکی اپنی حد میں رہو یہ الٹی والی کسے بولا

الٹے تو تم ہو الٹی حرکتیں جو کرتے ہو۔۔۔۔ شکر کرو تمہیں تو ہم

نے صرف بیوقوف بنایا تھا ورنہ میرا تو دل کر رہا تھا کہ تم جیسے لوگوں کو تو جہنم واصل کردینا چاہیے کمینے چھچھورے کہیں کے آئندہ اپنا یہ لیچڑ جیسا منہ لائے نہ

میرے سامنے تو تم مجھے جانتے نہیں میں رباب اکبر مرزا تمہیں

تمہاری ساری سگی سوتیلی جائز نا جائز نانیاں دادیاں یاد دلا دوگی آئی سمجھ میں ہونہہ بڑا آیا الٹی والی۔۔۔۔۔ رباب ساری اگلی پچھلی بلکہ برہان کے بھی حصے کی ساری بھڑاس میکی پر نکال کر یہ جا وہ جا ہوگئی جبکہ میکی تو غصے سے پیچ و تاب کھاکے رہ گیا

دیکھ لوں گا تمہیں میں رباب اکبر مرزا ابھی تم نے میرا اصل روپ نہیں دیکھا نہ بہت جلد یہ میکی تمہیں تمہاری اوقات ازبر

کرا دے گا وہ بھی سود سمیت۔۔۔۔۔۔۔

میکی غصے سے لہو چھلکاتی آنکھوں سے اسے جاتے ہوئے دیکھ کر بولا جو کب کی جا چکی تھی اپنی بربادی کو بلاوا دے کر۔۔۔

***

میزی ریڈ ٹاپ پہنے بیچ پر کھڑی سیلی کا انتظار کر رہی تھی

آج اتنے دنوں بعد وہ سیلی کو دیکھے گی اس سے ملے گی۔۔۔۔۔

میزی کی سیلی سے ملاقات یونیورسٹی میں ہوئی تھی سیلی میزی کو پہلی نظر میں ہی اچھا لگا تھا مگر اسکے لئے دیئے انداز دیکھ کر اسکی کبھی ہمت ہی نہیں ہوئی اسے مخاطب کرنے کی

سیلی تو ویسے بھی لڑکیوں سے خار کھاتا تھا اپنے میں مگن نہ جانے اسے کس چیز کا غرور تھا آہستہ آہستہ میزی کی پسندیدگی

پیار میں بدل گئی مگر سیلی تو اسکے پیار کو رد کرتا اسکی وقتی جذباتیت اور مکھیوں کی طرح ہر پھول پر منہ مارنے کا نام دے کر چلا گیا تھا جبکہ میزی غصے میں ہر وہ کام کرنے لگی

جو ایک مسلمان لڑکی ہونے کے ناطے ڈوب مرنے کا مقام ہو

مگر میزی تو ایسے کرتی جیسے یہ تو کوئی معمولی کام ہو

کلبنگ ڈانسنگ فلرٹنگ تو جیسے اسکا معمول بن گیا تھا

اسی دوران اسکی ملاقات میکائیل سے ہوئی وہ بھی اسی طرح کے شوق میں گم خوش شکل نوجوان تھا میزی اسے خاصی پسند آئی تھی اور وہ آہستہ آہستہ ہر جگہ اسکے ساتھ پایا جانے لگا میزی بھی اسکے ساتھ وقت گزارتی مگر کبھی حد پار نہیں کی تھی وہ خود کو ابھی بھی سیلی کی امانت سمجھتی تھی

اسکی آنکھیں ہر وقت اسے تلاشتی تھیں اور پھر شائد قدرت کو اس پہ ترس آہی گیا اور ایک پارٹی میں ہوئی سیلی سے اسکی

اتفاقاً ملاقات رفتہ رفتہ ہر روز میں بدلنے لگی سیلی کی بھی یکایک اس میں دلچسپی بڑھتی چلی گئی اور اب وہ بھی اسے

ٹائم دینے لگا تھا ہر جگہ دونوں ساتھ ساتھ رہنے لگے اسکے آنے سے میزی میکائیل کو اگنور کرنے لگی تھی جس کا میکائیل کو غصہ بھی آتا تھا مگر کیا کرتا مجبوری جو تھی جب تک اس سے اپنا کام نہیں نکال لیتا اسے چھوڑ نہیں سکتا تھا اب تو وہ اسکی ضد بن گئی تھی کہ ایک نہ ایک دن وہ اپنا کام پورا کرکے رہے گا لیکن اب اچانک سیلی کی واپسی ایک بار پھر سے اسکے کام میں روڑے اٹکانے لگی تھی

میزی سمندر کی لہروں کی خوبصورتی میں اپنے آپ اور سیلی کا عکس دیکھ رہی تھی کہ ایکدم پیچھے سے کسی نے اپنی مضبوط بازوؤں سے اسکے گرد حصار باندھا میزی نے چونک کر دیکھا تو ہمیشہ کی طرح وہی اسٹائل وہی چھا جانے والی جاندار

مسکراہٹ لئے سامنے سمندر کے کھیل کو دیکھ رہا تھا

او۔۔۔۔۔۔۔۔ سیلی۔۔۔۔۔ آئی۔۔۔۔۔۔۔ مس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یو۔۔۔۔۔۔۔۔سو۔۔۔۔سوسومچ مائے بےبی اسکے گال پر اپنے ہونٹ رکھے جذبات سے چور لہجے میں اپنی بےقراری جتائی سیم ہیئر مائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیلی نے بھی اسکے گال پر اپنے دہکتے ہونٹوں کو رکھا اور زور سے کاٹا جسے میزی نے ہنستے ہوئے قبول کیا اور پھر سیلی کو آنکھوں سے اسکی ادھوری بات مکمل کرنے کا بولا

مائے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟

سیلی نے مسکراتی نگاہوں سے اسے دیکھا اور دو قدم اس سے دور کر ڈوبتے سورج پر نظریں جما کر چمکتی ہوئی آنکھوں سے محبت بھرے لہجے میں بولا

مائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیوٹیفل ایور گرین وائف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

میزی خوشی سے سرشار چمکتے چہرے کے ساتھ دوڑتے ہوئے زور سے اسکے گلے لگ گئی جبکہ سیلی اسکے گلے لگنے سے چونک گیا

اور اپنا ایک بازو اسکی کمر کے گرد رکھ کر دوسرے ہاتھ کو اپنی

پاکٹ میں ڈال دیا اور دور ڈوبتے سورج کو دیکھ کر مسکرا دیا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.