Chapter 9: باب 9

ادھر سائن کردیں آپ۔۔۔۔۔ وکیل ایک پین اور کاغذ جو یقینا نکاح نامہ تھا سوہا کی طرف کرے کہتا ہے جو گمسم سی اپنے ہاتھ کو دیکھ رہی ہوتی ہے جو اس نے اپنی گود میں رکھا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وکیل سوہا کو جواب نہ دیتا دیکھ دخان کی طرف دیکھتا ہے جس پر دخان اس کی نظر کا مفہوم سمجھ کر سوہا کو مخاطب کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا سائن کرو۔۔۔۔۔ دخان کے کہنے پر وہ چوک کر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ تم ٹھیک ہو سوہا۔۔۔۔۔ وہ اس کے چوکنے پر ماتھے پر بل ڈالے پوچھتا ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلا کر وکیل سے پین اور نکاح نامہ پکڑتی ہے۔۔۔۔ ۔

ادھر سائن کرنے ہیں۔۔۔۔۔ وکیل اسے دوبارہ بتاتا ہے تو سوہا سائن کرنے ہی لگتی ہے کے اس کے ہاتھ کانپ جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ دیکھنا میری سوہا کا جب نکاح ہوگا نہ تو میں خود اس کا نکاح پڑھاؤ گا اور تم نے بالکل نہیں رونا سوہا ورنہ نکاح نامہ پورا بھیگ جائے گا۔۔۔۔۔۔ سوہا کو روہان کی ایک پرانی بات یاد آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ بس اب جلدی سے سوہا کا کوئی اچھا سا رشتہ اجائے پھر میں بھی اپنی سوہا کو دلہن بنتا دیکھو گی۔۔۔۔۔ اس کے کان میں کہیں دور سے آسیہ کی آواز گونجتی ہے اور اس کے ساتھ ہی غفار اور سیف کی بھی۔۔۔۔ ۔

آ پی جب آپ کا نکاح ہوگا نہ تو میں آپ کو رونے نہیں دونگا بس آپ مجھے دیکھتی رہنا میں آپ کو بہت ہنساؤ گا۔۔۔۔۔ ۔

وہ بھی کیا لمحہ ہوگا نہ جب میرا نام میری بیٹی کے آگے سے ہی جائے گا اور اس کا حقدار ہی تبدیل ہوجاے گا۔۔۔۔ ۔

ابو میں کہی نہیں جاؤ گی اور نہ ہی آپ کا نام اپنے نام سے جدا کرو گی اور آپ سب بھی ابھی میرے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں۔۔۔۔۔ سوہا اپنے آپ کو غفار کے گلے لگتے ہوے دیکھتی ہے اور ساتھ ہی اس کے ہاتھ سے پین چھوٹ کر نیچے گر جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان جو اسی کو دیکھ رہا ہوتا ہے اس کے پین گرنے پر اس کے غصے کے مارے ماتھے پر بل آجاتے ہیں اور فیض اور وکیل نہ سمجھی سے کبھی دخان تو کبھی سوہا کو دیکھتے ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا یہ پین پکڑو۔۔۔۔ دخان جھک کر پین اٹھا کر اسے سخت لہجے میں کہتا پکڑاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

،۔۔۔۔ میں نہیں۔۔ کک۔۔۔ کرسکتی۔۔۔۔ وہ اس کی طرف بھیگی آنکھوں سے دیکھتی ہوئی کہتی ہے جس پر دخان غصے سے اس کا بازو پکڑے اٹھاتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا لڑکی راضی نہیں ہے کیا۔۔۔۔ وکیل ان دونوں کے جانے کے بعد فیض سے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں نہیں راضی ہے وہ دراصل گھر والوں سے چھپ کر نکاح کر رہے ہیں نہ تبھی تھوڑا ڈر رہی ہوگی ابھی دخان گیا ہے نہ اسے سمجھا لائے گا۔۔۔۔۔ فیض کو یہی لگا تھا تبھی اس نے وکیل کو بھی یہی کہا۔۔۔۔ ۔

***

سر میرا ہاتھ درد کر رہا ہے پلیز میرا ہاتھ چھوڑ دیں۔۔۔۔۔ سوہا اپنے ہاتھ پر اس کی گرفت مضبوط دیکھ کر دوسرے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھوڑواتی ہوئی کہتی ہے مگر دخان تو جیسے سن نہیں رہا ہوتا وہ بس اس کا ہاتھ پکڑے چلا جا رہا ہوتا ہے مگر پھر ایک ایسی جگہ لاکر اس کا ہاتھ چھوڑتا ہے جہاں لوگ بس گنتی کے ہوتے

ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اندر کیا تماشے کر رہی تھیں تم اگر نکاح نہیں کرنا تھا تو پیسے کیوں لئے مجھ سے بولو۔۔۔۔ وہ غصے سے دھاڑتا ہے جس پر سوہا مزید رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں نہیں کر سکتی نکاح مجھ سے سائن ہی نہیں ہو رہا تھا میں کانپ رہی تھی وہاں پلیز مجھے چھوڑ دیں۔۔۔۔۔ وہ اس کے آگے ہاتھ جوڑ کر منت کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے جاؤ چھوڑ دیا تمہیں ۔۔۔۔۔ وہ سنجیدگی سے کہتا ہے جس پر وہ جلدی سے اپنے آنسو صاف کرتی

میں۔۔۔۔۔ میں جاؤ۔۔۔۔ ۔ ہاں جاؤ ۔۔۔۔۔ وہ موبائل نکالتے ہوے کسی کا نمبر ملاتے ہوے کہتا ہے جس پر وہ مڑ تی ہی ہے کہ دخان کی آواز پر اس کے قدم پتھر کے ہوجاتے ہے اور وہ ویسی ہی کیفیت میں مڑکر اسے بے یقینی سے دیکھتی

میں نے تمہیں کہا تھا نہ جب میری کال آے تو کام تمام کردینا جاؤ غفار صاحب کی مشکل آسان کردو۔۔۔۔ ارے نہیں نہیں تم بس خالی انجیکشن لگا دینا اس سے بندا کچھ ہی منٹ میں اوپر ہوتا ہے بے فکر ہوجاؤ تمہارے اوپر کوئی الزام نہیں آے گا۔۔۔۔۔۔ وہ جلا دینے والی مسکراہٹ کے ساتھ سوہا کو دیکھتے ہوے فون پر کہتا ہے اور سوہا اس کے الفاظ سن کر جیسے گئی تھی ویسے ہی اس کے پاس آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں خدا کا واسطہ ایسا نہ کرے ابھی تو میرے ابو ٹھیک ہوے ہیں۔۔۔۔۔ وہ اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتی

ایک منٹ صبر کرو ابھی۔۔۔۔۔ ہاں کیا بول رہی ہو تم تمہارے ابو کو کچھ نہیں کرو تو ٹھیک ہے پھر۔۔۔ ۔ میں۔۔۔۔ میں کرو گی نکاح بس آپ ابو کو چھوڑ دیں۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹ کر جلدی سے کہتی ہے تو دخان بھی مسکراتا ہوا فون پر منا کردیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

رہنے دو ابھی غفار صاحب نے جینا ہے۔۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کہتا فون کان سے ہٹا کر سوہا کو دیکھتا ہے جو رو رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ نکاح جب ہونا ہی تھا تو اس سب ڈرامے کا مطلب اور آئندہ کے بعد میرے سامنے مت رونا ورنہ میں وہ کچھ کر سکتا ہوں جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتی۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے ایک گال سے آنسو صاف کرے کہتا ہے جس پر سوہا جلدی سے اپنا دوسرا گال بھی صاف کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

گڈ اب چلے اور اب چپ ہوکر سائن کردینا ورنہ۔۔۔۔ ۔ نہیں میں کردونگی ۔۔۔۔۔ سوہا اس کے ساتھ چلتے ہوے کہتی ہے جس پر دخان سنجیدگی سے چلتا ہے آخر ہر بار جیت اسی کی ہورہی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ ادھر بھی کرد یں سائن۔۔۔۔۔ وکیل سوہا سے آخری پیپر پہ سائن کرواتے ہوے کہتا ہے جس پر سوہا سائن کردیتی ہے۔۔۔۔ ۔ اب آپ بھی کردیں ادھر۔۔۔۔۔ وکیل سوہا کے بعد دخان کو پین اور نکاح نامہ دیتا ہے جس پر دخان ایک نظر سوہا کو دیکھ کر پین کھولے سائن کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

مبارک ہو آپ دونوں آج سے ایک پاک رشتے میں بندھ گئے ہے۔۔۔۔ ۔

مبارک ہو بہت بہت دشمن۔۔۔۔ فیض دخان سے گلے ملتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ خیر مبارک۔۔۔۔۔ دخان فیض کو مل کر سوہا کو دیکھتا ہے جو ابھی تک کرسی پر بیٹھی اپنے ہاتھوں کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

مبارک ہو بیگم صاحبہ۔۔۔۔۔۔ وکیل اور فیض کے آگے جانے پر دخان سوہا کی طرف اپنا ہاتھ بڑھا کے کہتا ہے جس کا مطلب تھا آپ میرا ہاتھ پکڑ کے کھڑی ہوجاے۔۔۔۔ ۔

سوہا پہلے اس کا ہاتھ اور پھر اسے دیکھتی ہے دخان جو مسکرا رہا ہوتا ہے سوہا کا چہرا اوپر کرنے پر اس کی سرخ آنکھیں دیکھ کر اس کی مسکراہٹ اور گہری ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ تھام لو ہاتھ شوہر ہوں تمہارا۔۔۔۔۔۔ دخان کے کہنے پر سوہا ہونٹ اپنے دانتوں سے کاٹتی اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی ہے تو دخان اس کا ہاتھ پکڑے باہر اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

فیض اب تم جاؤ ابھی ہم ریسٹرونٹ جائے گے۔۔۔۔۔ دخان باہر آکر فیض سے کہتا ہے جو کھڑا انہیں کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے مگر مجھے تم سے ایک بات کرنی تھی۔۔۔۔۔ وہ سوہا کی جگہ اس کے پاؤں دیکھ کر بولتا ہے یعنی سوہا کی موجودگی میں بات نہیں ہوسکتی۔۔۔۔ ۔

اچھا سوہا یہ کی لو اور گاڑی میں بیٹھو میں اتا ہوں۔۔۔۔۔۔ وہ سوہا کو گاڑی کی چابی دیتے ہوے کہتا ہے تو سوہا چابی لے کر گاڑی کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں اب بولو کیا بات ہے۔۔۔۔۔ سوہا کے جانے کے بعد دخان فیض کی طرف متواجہ ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے نہیں لگتا کہ سوہا راضی ہے تم سے نکاح کرنے پر۔۔۔۔ ۔

اس کی تم فکر مت کرو وہ راضی ہے اور جیسے ابھی تم نے اس کی جگہ اس کے پاؤں کو دیکھ کر بات کی تھی آئندہ بھی ایسے ہی بات کرنا۔۔۔۔۔۔ دخان آنکھو پر کالا چشمہ لگاتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں بھئی میں دوستو کی بیویوں پر نظر نہیں رکھتا اور دشمنوں کی تو بالکل بھی نہیں اور اگر دشمن دخان دورانی ہو تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کے میں اس کی بیوی کو دیکھ بھی لوں۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے جس پر دخان گڈ بول کر آگے کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم ابھی تک بیٹھی نہیں گاڑی میں۔۔۔۔۔ دخان جب گاڑی کے پاس اتا ہے تو سوہا کو ویسی کھڑا دیکھ حیرانی سے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں آپ کا انتظار کر رہی تھی یہ لیں آپ کھول لیں۔۔۔۔ وہ گاڑی کی چابی اس کی طرف بڑھاتی ہے جسے دخان مسکراتے ہوے تھامتا ہے۔۔۔۔ ۔ یہ بولو نہ تمہیں کھولنی نہیں آئی ۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کی سائیڈ کا دروازہ کھول کر کہتا جس پر سوہا بغیر جواب دیتے گاڑی میں بیٹھتی ہے واقعی میں سوہا کب سے کھولنے کی کوشش کر رہی تھی مگر وہ کھل ہی نہیں رہی تھی اور یہ شرارت بھی دخان کی ہی تھی اسی نے لاک کے ساتھ کچھ کرا تھا تاکہ سوہا سے نہ کھولے۔۔۔۔۔ ۔

***

السلام علیکم۔۔۔۔۔ سوہا گھر میں آکر فورا صوفے پر گرنے کے انداز میں بیٹھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

وعلیکم السلام۔۔۔۔۔ کیا ہوا طبیعت ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ آسیہ اسے یو دیکھ کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

جی امی ٹھیک ہوں۔۔۔۔ ابو کیسے ہیں۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہیں کل تک دسچارج ہوجاے گے۔۔۔۔۔ وہ جگ سے پانی نکال کر اسے دیتے ہوے کہتی

ہیں۔۔۔۔ ۔

چلو شکر۔۔۔۔۔ میں تھوڑا آرام کرلوں امی تھکن ہورہی ہے۔۔۔۔۔ وہ پانی کا خالی گلاس آسیہ کو دیتے ہوے کھڑی ہوتی ہے۔۔۔ ۔

ہاں جاؤ میری بچی آرام کرلو۔۔۔۔۔۔ آسیہ اسے پیار کرتی کچن میں جاتی ہیں اور سوہا اپنا بیگ اٹھا کر اپنے کمرے میں آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

کمرے میں آکر وہ سب سے پہلے اپنا بیگ اور چادر ٹانگتی ہے پھر ائی نے کے سامنے کھڑی ہوکر بالوں کا جوڑا بنا کر واشروم جاتی ہے اور فریش ہوکر جب آتی ہے تو اس کے موبائل پر ایک نوٹیفکیشن آتی ہے تو وہ اپنا منہ تولیے سے صاف کر کے بیڈ پر آکر اپنا موبائل اٹھاتی ہے جب موبائل دیکھتی ہے تو دخان کے میسج آے ہوتے ہیں وہ واٹس اپ اوپن کرتی ہے تو۔۔۔۔۔ ۔

گھر پہنچ گئی بیگم صاحبہ۔۔۔ ۔

سوہا میسج پر کے عجیب سا منہ بناتی ہے۔۔۔ ۔ پہلے منیجر صاحبہ اور اب بیگم صاحبہ پتا نہیں میرا نام لینے پر کون سا اسے ڈنڈے پر جائے گے۔۔۔۔۔ سوہا منہ ہی منہ میں بڑبڑاتی ہے اب لکھ تو سکتی نہیں تھی اسی لئے خود سے ہی کہہ دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

جی پہنچ گئی ہوں۔۔۔۔۔ وہ میسج ٹایپ کرکے موبائل ڈیٹا اوف کرتی آرام سے لیٹ جاتی ہے وہ اتنی تھک چکی تھی کہ نیند اس پر جلد ہی مہربان ہوگی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

الہی بخش۔۔۔۔ الہی بخش۔۔۔۔۔ میرا کھانا کہا ہے۔۔۔۔۔ دخان ڈائنگ ٹیبل پہ بیٹھا غصے سے الہی بخش کو آواز لگاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

صاحب جی آپ کے سامنے ہے۔۔۔۔۔ الہی بخش فورا سے اتا اس کے سامنے اشارہ کرتا ہے جہاں پالک کی ڈیش رکھی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے یہ نہیں کھانا کچھ اور لے کر اؤ فورا۔۔۔۔۔۔ وہ بیزاری سا منہ بنا کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

صاحب جی آپ مجھے بتا دیں میں لے اتا ہوں۔۔۔۔ ۔

مجھے کھانا ہی نہیں ہے میں نے کتنی بار کہا ہے کے مجھ سے پوچھ کر بنایا کرو جو بنانا ہو پھر آج کیوں نہیں پوچھا۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کھڑے ہوکر سامنے رکھا پانی کا جگ اٹھا کر زمین پر مارتا ہے جس سے الہی بخش کے ساتھ سب ملازم کانپ جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

معافی صاحب جی آئندہ دیہان رکھو گا۔۔۔۔۔ وہ اس کے سامنے سر نیچے کرے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ تم۔۔۔۔۔ دخان نے اسے ابھی اور کچھ بھی بولنا تھا کہ اس کے موبائل پر کال آجاتی ہے جسے دیکھ کر وہ الہی بخش کو بھیج کے موبائل کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی بابا۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ کرسی پر بیٹھ کر دو انگلیوں سے سر دباتے ہوے بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

کال کیوں نہیں اٹھا رہے تھے۔۔۔۔۔ ۔

میں بزی تھا آپ کو کوئی کام تھا۔۔۔۔۔ بےپرواہ سا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ تمہیں ہو کیا گیا ہے تم کیوں پہلے کی طرح ہوتے جارہے ہو۔۔۔۔۔ ان کی آواز ایکدم ہی تیز ہوجاتی

آپ کام بتائے۔۔۔۔۔۔ دخان کو ان کے غصے کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔۔۔۔۔ ۔

حویلی کب اؤ گے۔۔۔۔۔۔ انھیں پتا تھا اب اس نے کوئی سیدھا جواب نہیں دینا تبھی اگلا سوال پوچھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

رابعہ کی برسی پر۔۔۔۔۔۔ رابعہ کی ایک ہفتے بعد برسی تھی تبھی اس نے ایسا کہا تھا۔۔۔۔ ۔

وہ نہیں ہوگی ویسے کب اؤ گے۔۔۔۔۔ وہ بھی غصے سے کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

کبھی نہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتے کہ ساتھ ہی کال کاٹ دیتا ہے اور غصے سے موبائل اٹھاتا گھر سے باہر جاتا

صاحب جی کا غصہ تو اور بڑتا جارہا ہے پہلے سے بھی زیادہ۔۔۔۔۔۔ الہی بخش ایک ملازم سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ اللہ خیر کرے اب۔۔۔۔ وہ بیچارہ بھی کیا کہتا اب۔۔۔۔ ۔

سوہا تم یہاں کیا کر رہی ہو اکیلی۔۔۔۔۔ روہان سوہا کو یو چھت پر اکیلا کھڑا دیکھ کہتا ہے جو دور کہیں خلا میں نہ جانے کیا گھور رہی تھی۔۔۔۔ ۔

سوہا کیا ہوا کوئی ٹینشن ہے۔۔۔۔ سوہا کی طرف سے کوئی نہ جواب پاکر روہان اس کے قریب آکر کہتا ہے جس پر سوہا اس کی طرف چوک کر دیکھتی ہے۔۔۔ ۔

نہیں بھائی کوئی ٹینشن نہیں ہے بس دل گھبرا رہا تھا تو سوچا یہاں کھولی فضا میں آجاؤ۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے اسے کہتی ہے آج دخان اور سوہا کے نکاح کو پندرہ دن گزر چکے تھے اور ان پندرہ دنوں میں وہ اس کے سامنے جانے سے پرہیز بھی کر رہی تھی نجانے کیوں۔۔۔۔ ۔

اچھا تو مجھے بھی بتا دیتی میں بھی یہاں آجاتا۔۔۔ ۔

اب آگئے ہیں نہ۔۔۔۔۔ ۔ ہاں۔۔۔۔۔ سوہا میں تم سے یہ بھی کہنے والا تھا کے تم جاب چھوڑ دو میں آج دکان کی سیٹنگ وغیرہ کر آیا ہوں اب کل سے میں دکان پر جایا کرو گا۔۔۔۔ روہان کہتا ہے اور سوہا فورا گھبرا جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں بھائی میں جاب نہیں چھوڑ سکتی۔۔۔۔ ۔

کیوں تم جاب کیوں نہیں چھوڑ سکتی؟؟؟۔۔۔۔ روہان اس کی بات سے ماتھے پر بل ڈالے پوچھتا ہے تو سوہا تھورا سنبھل کر بات کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

بھائی میں فری ہوتی ہوں اور گھر بیٹھے بور بھی ہوجاتی ہوں تو اچھا ہے نہ جاب کرتی رہوں گی تو دیہان بٹا رہے گا۔۔۔۔۔ وہ اپنے پاس سے بہانا بناتی ہے تو روہان بھی مسکرا کر اس کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا ٹھیک ہے مگر یہ جاب تم اپنی مرضی سے کرو گی اور جب لگے کے تم اب مصروف رہنے لگی ہو تو چھوڑ دینا ٹھیک ہے۔۔۔۔ ۔

جی بھائی شکریہ۔۔۔۔ اچھا بھائی بھابھی اور بچے کب آرہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ یاد انے پر پوچھتی ہے۔۔۔ ۔ ہاں پرسو تک آجاے گے ٹکٹ ہوگئے ہیں ان کے اور صفا تو تم سے ملنے کے لئے بیچیں ہورہی ہے۔۔۔۔۔ وہ ہنستے ہوے کہتا ہے۔۔۔ ۔

ہاں اور میں تو تینو سے ملنے کے لئے۔۔۔۔ ویسے بھائی بھابھی یہاں پہلی بار آے گی نہ؟؟ وہ کشف کا پوچھتی ہے جس پر روہان اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔ ۔ ہاں وہ پہلی بار آے گی چلو سوہا نیچے چلتے ہیں رات بہت ہوگئی ہے صبح میں نے بھی دکان جانا ہے اور تم نے بھی افس ابھی سوئے گے تو صبح جلدی آنکھ کھلے گی۔ ۔ ۔۔۔ وہ کہہ کر سوہا کو بولتا ہے تو سوہا اثبات میں سر ہلا کر نیچے کی طرف جاتی ہے اور روہان بھی اس کے پیچھے۔۔۔۔ ۔

***

صاحب جی یہ دوائی لے لیں ایسے آپ کی طبیعت اور خراب ہوجائے گی۔۔۔۔۔ الہی بخش دخان کے سامنے پانی کا گلاس اور ایک پینا ڈول کی گولی بڑھاتے ہوے کہتا ہے جو اپنے کمرے میں صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے اپنا سر ایک ہاتھ کی انگلیوں سے دبا رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

الہی بخش مجھے نہیں لینی ۔۔۔۔۔ جاؤ مجھے ایک پیکٹ سگریٹ کا لاکر دو۔۔۔۔ وہ ویسی ہی آنکھیں بند کرے اپنا سر دباتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

صاحب جی سگریٹ سے تو اور طبیعت خراب ہوگی آپ یہ لے لیں۔۔۔۔ ۔

کس نے کہا کے سگریٹ سے طبیعت خراب ہوتی ہے۔۔۔۔ وہ اس کی بات پر سیدھا ہوکر بیٹھتا ہے۔۔۔ ۔ سب ہی کہتے ہیں۔۔۔۔ وہ نیچے نظریں کرے کہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

مجھے دوائیوں سے نہیں سگریٹ سے سکون ملتا ہے اور یہ وہ واحد چیز ہے جو خود جل کر مجھے سکون دیتی ہے تو بھلا میں ایسی وفا کرنے والی چیز کو چھوڑ سکتا ہوں؟؟؟۔۔۔۔ وہ ایک سائٹ کی سمائل دیتا ایک سگریٹ اٹھا کر ہونٹوں سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

تمہیں پتا ہے الہی بخش چار سال پہلے جب میں امریکہ میں تھا تب مجھے اس کی لت فیض نے لگائی تھی اور دیکھو ابھی تک ساتھ ہے۔۔۔۔۔ وہ سگریٹ کو جلا کر ہونٹوں سے جدا کرتا ہے۔۔۔ ۔

صاحب جی اس سے آپ بیمار بھی ہوسکتے ہیں یہ جان لیوا ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ میرے لئے سگریٹ جان لیوا نہیں ہوسکتی کیوں کہ مجھے اس سے محبّت ہے مجھے اس کے دھواے سے اس کی خوشبو سے اور اس کے شو لے سے محبّت ہے۔۔۔۔ وہ سگریٹ کا ایک کش لگا کر ایسے کہتا ہے جیسے سگریٹ نہ ہوئی کوئی دوشیزہ ہوگئی۔۔۔۔ ۔ جو آپ کو سہی لگے صاحب جی۔۔۔۔ وہ اور کیا بول سکتا تھا۔۔۔۔ صاحب جی میں جارہا ہوں کوئی کام ہوتو بلا لیجئے گا۔۔۔۔ ۔

ہممم جاؤ۔۔۔۔ وہ دوبارہ صوفے کی پشت سے ٹیگ لگا کر کہتا ہے تو الہی بخش بھی اجازت ملتے ہی باہر کی طرف قدم بڑھاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان کے دماغ میں نہ جانے کہا سے سوہا کا روتا ہوا منت کرتا چہرا سامنے اتا ہے تو اس کا ہاتھ سگریٹ پیتے ہوے رک جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ابھی تو سوہا تم نے بہت کچھ سہنا ہے ابھی سے تمہاری آنکھیں لال ہوگی تھیں۔۔۔۔ اب بہت وقت ہوگیا اب اپنا اگلا کھیل شروع کرنا ہوگا۔۔۔۔۔ وہ کہتے ہی سامنے ٹیبل سے موبائل اٹھا کر کال ملا کر کان سے لگاتا

ہیلو۔۔۔۔ ۔

ہاں سو رہے تھے کیا۔۔۔۔۔ دخان فیض کی نیند میں آواز سن کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں بنگڑے ڈال رہا تھا۔۔۔۔۔ وہ اس کے سوال پر چڑ کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

اس وقت رات کے12 بج رہے ہیں بھابھی نے کیا سر پر ڈنڈا مار دیا تھا جو ایسی حرکت کر رہے ہو۔۔۔۔ دخان گھڑی کی طرف دیکھ کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

جب پتا ہے رات کے12بج رہے ہیں تو بندا سو ہی رہا ہوگا نہ۔۔۔ ۔

اچھا میں سمجھا تم کسی کلب وغیرہ میں ہوگے تبھی پوچ لیا۔۔۔۔ ۔ ابے آہستہ بول ساتھ میں ہی سو رہی ہے ایلا۔۔۔۔ فیض اس کی بات سن کر اپنی بھی آواز دھیمی رکھ کر بولتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اچھا تو کیا تم اب کلب نہیں جاتے۔۔۔۔۔ دخان اس کی بات سن کر اور زور سے بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

اووے ۔۔۔۔ ۔

فیض کس سے بات کررہے ہو۔۔۔۔۔ فیض بولنے ہی لگتا ہے کہ اسے ایلا کی آواز آتی ہے۔۔۔ ۔

دخان سے بات کر رہا ہوں تم سو جاؤ اس نے کوئی ضروری بات کرنی ہے میں سن کر اتا ہوں۔۔۔۔ فیض اسے کہتا اٹھ کر کمرے سے باہر جاتا ہے اور دخان اپنی ہنسی روکنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہے اب بول کیوں فون کیا تھا مجھے۔۔۔۔۔ ۔ فیض لان میں آکر اسے غصے سے کہتا ہے جس پر دخان ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہنس کیوں رہا ہے تیرے سامنے کیا بندر ناچ رہے ہیں۔۔۔ ۔

نہیں بندر سے تو میں بات کر رہا ہوں۔۔۔ ۔

کیا کام تھا جو مجھے کال کی اس وقت۔۔۔۔۔ فیض اس سے اور بے عزت ہوتا دیکھ بات بدلتا ہے۔۔۔ ۔

ہاں اچھا یاد دلایا وہ تم کل اپنے گھر پارٹی رکھ لو۔۔۔۔۔ وہ اپنی ہنسی کو کنٹرول کر کے کہتا ہے۔۔۔ ۔

کس خوشی میں۔۔۔ ۔

رکھ لو پیسے میں دے دونگا بس اپنی بیوی کو کہیں لے کر جانا چاہتا ہوں۔۔۔ ۔

اچھا ٹھیک ہے پیسو کی کوئی ضرورت نہیں ہے میری طرف سے تم دونوں کے لئے پارٹی ہوجاے

گی۔۔۔۔۔ فیض اس کا مطلب سمجھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ چلو ٹھیک ہے اب تم جاکر سوجاؤ پھر صبح تیاری بھی کرنی ہوگی۔۔۔۔۔ دخان کہہ کر فون رکھنے ہی لگتا ہے کے فیض بول اٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

تم میرے دشمن ہو پھر بھی ہر کام مجھ سے لیتے ہو۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ ہاں بس کبھی کبھی دوست کی جگہ دشمن سے مدد لینی پڑتی ہے تاکہ وہ ہمارے کام میں اتنا مصروف ہوجاے کہ اسے ہمارے خلاف سازش کرنے کے لئے وقت ہی نہ ملے۔۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کال کاٹ دیتا

تو ہی تو ایک دشمن ہے جو دوست سے زیادہ عزیز ہے۔۔۔۔ دخان موبائل سامنے کرے کہتا ہے دونوں بچپن سے ساتھ تھے بس یہ بسنس کی وجہ سے تھوڑی دیوار آگئی تھی تو دخان نے اس کا نام دشمن رکھ دیا جبکہ تھا وہ اب بھی اس کا دوست۔۔۔۔۔ اور وہاں فیض۔۔۔۔ ۔

کچھ بھی کرلیں تجھے ضرورت اسی دشمن کی پڑے گی۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کہہ کر اپنے کمرے کی طرف بڑھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سر آپ نے بلایا۔۔۔۔۔ سوہا دخان کے آفس میں آکر اس کے سامنے کھڑی ہوکے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں میں نے بولایا تھا اؤ بیٹھو۔۔۔۔۔ وہ اپنی فائل بند کرکے اسے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں آپ ایسی ہی کہہ دیں مجھے کام بھی تھا۔۔۔ ۔ ۔ اس کا نجانے کیوں اس کے سامنے کھڑا ہونا مشکل ہورہا تھا پہلے تو نہیں ہوتا تھا مگر اب اسے دیکھ کر ہی دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی تھیں۔۔۔۔ ۔

بیٹھ جاؤ مجھے اچھا نہیں لگے گا کہ میں بیٹھا ہوں اور میری بیوی کھڑی ہو۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتا ہے تو سوہا ہونٹ پیچ کر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔ ۔

جی۔۔۔ ۔ تین بجے تک ہم نے جانا ہے ایک دوست کے گھر پارٹی ہے تو تم ریڈی رہنا۔۔۔۔ جس بات کے لئے اس نے بولایا تھا وہ کہہ ہی دی مگر سوہا اس کی بات پر فورا اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں نہیں میں نہیں جاؤ گی اگر گھر والوں کو پتا چل گیا اور اچھا بھی نہیں لگتا کہ میں آپ کے ساتھ کہیں جاؤ۔۔۔۔ ۔

تم کسی غیر کے ساتھ نہیں اپنے شوہر کے ساتھ جا رہی ہو اور گھر والوں کی فکر نہ کرو انھیں پتا نہیں چلے گا ہم 6 بجے تک آجاے گے مجھے پتا تھا تم ڈرو گی تبھی میں نے تمہاری وجہ سے دو پیر میں پارٹی رکھوائی ہے۔۔۔۔ وہ اس کی بات سن کر کہتا ہے جس پر سوہا سوچ میں پر جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

زیادہ مت سوچو اور اٹھو ابھی چلنا ہے۔۔۔۔ وہ اسے سوچو میں دیکھ کر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا مطلب ابھی چلنا ہے ابھی تو12 بج رہے ہیں تین بجنے میں تو بہت وقت ہے ابھی۔۔۔۔۔ وہ اسے اٹھتا دیکھ سر اٹھا کر اسے دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

ہاں معلوم ہے مگر تم کیا اس حولیے میں جاؤ گی۔۔۔۔ وہ اس کے لباس پر طنز کرتا ہے جو سادے سے سوٹ پر وہی ہمیشہ والی کالی چادر پہنی ہوتی ہے۔۔۔ ۔

مطلب کیسا حولیا۔۔۔۔ وہ دخان کے کہنے پر اپنے کپڑو کو دیکھتی ہے جس پر دخان مسکرا کر اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

مطلب یہ میری پیاری بیگم کہ ہم وہاں پارٹی میں جا رہے ہیں کسی کی میت میں نہیں جو تم اتنے سادھے سے سوٹ میں جاؤ گی میرے ساتھ۔۔۔۔۔۔ وہ پینٹ کی جیبو میں ہاتھ ڈالے اس کے سامنے تھوڑا جھک کر کہتا ہے جس پر سوہا کرسی پر تھوڑا سہی ہوکر بیٹھتی ہے بیٹھی تو وہ سہی تھی مگر دخان کے یو جھکنے پر سہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ میں سمجھی نہیں آپ کی بات۔۔۔۔۔ وہ نظریں نیچے کرے کہتی ہے تو دخان کو اس کی یہ ادا بہت پسند آتی ہے وہ سیدھا ہوکر اسے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ میں پہلے تمہیں شاپنگ پر لے کر جاؤ گا وہاں سے تم اپنے لئے کوئی اچھا سا سوٹ لے لینا پھر ہم پارلر جائے گے جہاں میں نے تمہاری لئے پہلے ہی بات کر لی تھی اور اب کوئی سوال نہیں چلو جلدی۔۔۔۔ وہ سارا اسے بتا کر اس کے بولنے سے پہلے ہی کہہ دیتا ہے جس پر سوہا کچھ کر بھی نہیں سکتی تھی مرتی کیا نہ مرتی مجبورا جانا پڑھا اس کے ساتھ۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.