سوہا یہ دیکھو یہ والا زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔۔۔۔ سوہا اور دخان مال میں ایک شاپ میں شوپنگ کر رہے ہوتے ہے تبھی دخان ایک لیڈیز فراک اسے لاکر دیکھا تا ہے جو بس اوپر اوپر سے کپڑے دیکھ رہی ہوتی
ہاں یہ تو بہت پیاری ہے مگر یہ مہنگی بہت ہوگی۔۔۔۔۔ سوہا کو وہ فراک بہت پسند آتی ہے جو پوری ریڈ کلر کی ہوتی ہے بس گلے پر ایک ہار کی طرح چھوٹے چھوٹے نگو سے کام ہوا ہوتا ہے مگر اتنی خوبصورت تھی تو مہنگی بھی بہت ہوگی۔۔۔۔ ۔
تم یہ بتاؤ پسند آئی یہ دوسری دیکھیں۔۔۔۔۔ وہ دوسری فراک دیکھتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں نہیں یہ بہت اچھی ہے یہی پیک کروالیں۔۔۔۔ وہ اپنے ہاتھ میں فراک کو دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔ ۔
اچھا آجاؤ بل پے کرواتے ہیں۔۔۔۔ دخان کہہ کر کاونٹر کی طرف جاتا ہے وہاں سے بل بنوانے کے بعد ان کی اگلی شاپ شوز کی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
دیکھو کون سے تمہیں پسند آرہے ہیں۔۔۔۔ دخان سب سینڈیل کی طرف دیکھ کر وہی بیٹھ جاتا
بھائی یہ والی دیکھانا۔۔۔۔ سوہا سب سینڈیل کی طرف نظر گھوما کر دیکھتی ہے کہ ایک بلیک سینڈیل کی طرف اشارہ کرے ایک لڑکے کو کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
اوکے میم آپ بیٹھے میں لاتا ہوں۔۔۔۔ وہ لڑکا کہہ کر اندر کی طرف جاتا ہے اور سوہا دخان کے کچھ فاصلے پر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ مجھے وہ والی بھی اچھی لگ رہی ہے دیکھو۔۔۔۔۔ دخان سامنے شیشے کے فریم میں رکھی ایک سلور سینڈیل کی طرف اشارہ کرے کہتا کھڑا ہوکر اس کے پاس جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
وہ برائیڈل ہے۔۔۔۔ سوہا اپنی ہنسی دبا کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا۔۔۔ چلو اپنی بیوی کو یہی دلاؤ گا۔۔۔۔۔ وہ سینڈیل کو دیکھ کر کہتا ہے اور سوہا کی مسکراہٹ ایکدم ہی پھیکی پر جاتی ہے نہ جانے کیوں اسے یہ سن کر برا لگا تھا۔۔۔۔۔ ۔
میم لائے میں پہنا کر چیک کرواتا ہوں۔۔۔۔۔ وہی لڑکا ایک باکس لے کر سوہا کے سامنے بیٹھ کر کہتا ہے اور سوہا اپنا پیر اگے کرنے ہی لگتی ہے کے دخان اس لڑکے کے ہاتھ سے سینڈیل لے لیتا ہے۔۔۔۔ ۔
تم رہنے دو میں چیک کرتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ لڑکے کو ہٹاکر خود سوہا کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھتا ہے اور سوہا فورا اپنا پیر پیچھے کر لیتی ہے۔۔۔۔ ۔ سر آپ رہنے دیں میں۔۔۔۔ وہ لڑکا دخان کو مسکرا کر کہتا ہی ہے کہ دخان اسے سخت لہجے میں چپ کروا دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
مجھے نہیں پسند کہ کوئی غیر مرد میری بیوی کے پاؤں کو ہاتھ لگائے ۔۔۔۔ دخان کہہ کر سوہا کا ایک پیر پکڑ کے اس میں سینڈیل پہناتا ہے۔۔۔۔ ۔ دیکھو مجھے تو اچھی لگ رہی ہے تم بتاؤ۔۔۔۔۔ دخان سینڈیل پہناکر اسے کہتا ہے جو اب بھی حیران سی اسے ہی دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا مجھے بعد میں آرام سے دیکھ لینا پہلے یہ دیکھو۔۔۔۔ وہ سنجیدگی سے کہتا ہے جس پر پیچھے کھڑ لڑکا اس کیا بات سن کر اپنی ہنسی روکتا ہے اور سوہا شرمندہ سی ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
جی اچھی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے آپ یہ پیک کروادیں۔۔۔۔ دخان سوہا کے پیر سے سینڈیل اتار کے لڑکے کو دیتا کھڑا ہوتا
سوہا نے دخان کا یہ روپ پہلی بار دیکھا تھا اور نجانے کیوں دخان کو اس روپ میں دیکھ کر اس کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
لو جی آپ کا پارلر بھی اگیا اب تھوڑا جلدی آنا میں ادھر ہی تمہارا ویٹ کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ دخان ایک بڑے سے پارلر کے سامنے گاڑی روک کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
مسسز دخان آپ اپنے بیگ بھول رہی ہیں۔۔۔۔ سوہا کو خالی ہاتھ اترتا دیکھ دخان پیچھے سیٹ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اوو۔۔۔ سوری بھول گئی تھی۔۔۔۔ وہ کہہ کر پیچھے سے بیگ اٹھاتی پارلر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا پارلر میں آتی ہے تو اسے بہت عجیب لگتا ہے ایک تو وہ اکیلی تھی دوسرا گھر والوں کی بھی فکر
تھی۔۔۔۔ ۔
جی میم میں آپ کی کیا مدد کر سکتی ہوں۔۔۔۔۔۔ ایک لڑکی سوہا کے پاس آکر مسکراتے ہوے پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
جی میں سوہا غفار ہوں میری یہاں بوکنگ ہوئی ہے پارٹی میک اپ کی۔۔۔۔ ۔
اوکے میم آپ آے میرے ساتھ۔۔۔۔۔ وہ لڑکی سوہا کو اپنے ساتھ لے کر جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوری میم یہاں سوہا غفار نام کی کسی لڑکی کی بوکنگ نہیں ہوئی بلکہ سوہا دخان ہیں جن کی ہے بوکنگ۔۔۔۔۔ سوہا کو اس کی بات سن کر اپنی کم عقلی پر بہت غصہ اتا ہے کہ اب وہ اب اپنے باپ کے نام سے تھوڑی نہ اپنے شوہر کے نام سے پہچانی جائے گی۔۔۔۔ ۔
جی میں ہی سوہا دخان ہوں غفار میرے ابو ہیں ان کا نام ہمیشہ سے لگا رہا ہے نہ تو بس اسی لئے عادت ہوگئی ہے۔۔۔۔۔ ۔ او اچھا چلیں کوئی بات نہیں آپ وہاں جاکر کپڑے چینج کرلیں پھر میں آپ کا میک اپ کرتی ہوں۔۔۔۔۔ وہ لڑکی ایک روم کی طرف اشارہ کرتی ہے تو سوہا مسکراتی ہوئی اثبات میں سر ہلا کر وہاں جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ میم آپ کا میک اپ ہوگیا ہے آپ دیکھ لیں۔۔۔۔۔ وہ لڑکی سوہا کو آخری ٹچ دینے کے بعد اس سے پوچھتی ہے اور سوہا جیسے ہی آنکھیں کھولتی ہے تو خود کو سامنے شیشے میں دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے وہ جو سمجھ رہی تھی کے ڈارک میک اپ ہوگا مگر اب خود کو سوفٹ میک اپ میں دیکھ کر خوش ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
بہت اچھا میک اپ کیا ہے آپ نے زبردست۔۔۔۔۔۔ وہ دل سے اس کی تعریف کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
میم بس میک اپ ہی نہیں آپ بھی بہت خوبصورت ہیں تبھی آپ کا میک اپ بہت پیارا ہوا ہے۔۔۔۔ وہ لڑکی مسکراتے ہوے کہتی ہے تو سوہا شکریہ ادا کرکے باہر کی طرف قدم بڑھاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
یار کیا مصیبت ہے ابھی تک ائی کیوں نہیں میں پاگل ہوں جو کب سے انتظار کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ دخان جو کب سے بیٹھ تھک گیا تھا تنگ آکر گاڑی سے اترتا پارلر کی طرف جاتا ہی ہے کے وہاں سے سوہا آتی نظر آتی ہے جسے دیکھ کر وہ دوبارہ گاڑی کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا جو سمجھ رہی تھی کے کسی فلم کی طرف دخان اسے دیکھ کر فریز ہوجاے گا اب اسے ایسے واپس جاتا دیکھ اس کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
میں کیوں ان کے بارے میں ایسا سوچ رہی ہوں ویسے بھی یہ رشتہ بس عارضی ہے مجھے نہیں سوچنا چاہیے ایسا۔۔۔۔۔ وہ اپنی سوچ کو جھٹک کر گاڑی کی طرف آتی ہے۔۔۔۔ ۔
اتنی دیر لگا دی میں نے کہا بھی تھا جلدی آنا۔۔۔۔ دخان گاڑی سٹارٹ کرتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
سر وہ۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔۔ تم مجھے دخان کہو گی۔۔ ۔ کیا کہو گی؟؟؟۔۔۔۔ دخان اس کی بات کو بیچ میں کاٹ کر کہتا
د۔۔۔۔ دخان۔۔۔۔ ۔
ہممم گڈ۔۔۔۔ اب تمہارے منہ سے میں دوبارہ سر کا لفظ نہ سنو۔۔۔۔۔ دخان سامنے دیکھتے ہوے اسے وعن کرتا ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلا کر باہر کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
چلیں جی بیگم صاحبہ ہماری منزل آگئی ہے۔۔۔۔۔ دخان گاڑی ایک بڑے سے بنگلے کے سامنے روک کر سوہا کو مخاطب کرتا ہے جو باہر کی طرف دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ آپ میرا نام کیوں نہیں لیتے کبھی منیجر صاحبہ تو کبھی بیگم صاحبہ کہتے ہیں کیوں۔۔۔۔ وہ آج اس سے پوچھ ہی لیتی ہے اور دخان اس کے سوال پر مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
منیجر صاحبہ اس لئے کیونکہ ایک دفعہ آپ نے مجھے میری ہی کمپنی کی منیجر بن کے ڈاٹا تھا اور بیگم صاحبہ اس لئے کیونکہ آپ میری منکوحہ ہیں۔۔۔۔ ۔ آپ میرا نام بھی تو لے سکتے ہیں یو طنز کرنا ضروری ہے۔۔۔۔۔ آج نجانے کہاں سے اس میں اتنی ہمت آگئی تھی کہ دخان کے سامنے بول رہی تھی۔۔۔ ۔
کیونکہ مجھے تمہارا نام پسند نہیں ہے تبھی۔۔۔۔۔ وہ کندھے اوچکا کے بولتا گاڑی سے اترتا ہے۔۔۔۔ ۔ عجیب ہی انسان ہے اتنا پیارا نام تو ہے میرا۔۔۔۔۔ وہ دخان کے گاڑی سے اتر جانے کے بعد بڑبڑاتی ہے تبھی اس کی سائٹ کا دروازہ کھلتا ہے۔۔۔۔ ۔
اس میں عجیب کی کیا بات ہے بیگم صاحبہ نام اچھا نہیں لگتا تو نہیں لگتا۔۔۔۔۔ دخان اس کی بڑبڑاہٹ سن چکا ہوتا ہے تبھی کہتا ہے اور سوہا شرمندہ سی بغیر کچھ کہے گاڑی سے اترتی ہے۔۔۔۔ ۔
وہ دونوں ساتھ ہی فیض کے بنگلے میں داخل ہوتے ہیں کہ سوہا کی نظر لان میں جاتی ہے یقینا پارٹی کا انتظام لان میں ہی کیا ہوتا ہے جہاں بہت سے لڑکے لڑکیاں خوش گپوں میں مصروف تھے۔۔۔۔۔ ۔
ویلکم۔۔۔۔ مسٹر اینڈ مسز دخان۔۔۔۔۔ فیض جو کچھ لڑکوں کے ساتھ کھڑا باتیں کر رہا ہوتا ہے دخان اور سوہا کو اتا دیکھ مسکراتا ہوا ان کے پاس اتا ہے۔۔۔۔ ۔
تھینک یو۔۔۔۔ دخان بھی خوشدلی سے جواب دیتا ہے جبکہ سوہا بس مسکرانے پر ہی اتفاق کرتی ہے۔۔۔ ۔ السلام علیکم دخان بھائی کیسے ہیں آپ اور یہ آپ کی وائف ہیں۔۔۔۔ ایلا ان کے پاس آکر دخان کو سلام کرتے سوہا کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
جی یہ میری وائف ہے سوہا دخان۔۔۔۔۔ دخان سوہا کی طرف دیکھ کر بولتا ہے تو ایلا بھی اگے ہوکر اسے ہگ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
بہت اچھا لگا آپ سے مل کر سوہا میں فیض کی وائف ہوں۔۔۔۔۔ وہ سوہا سے الگ ہوکر کہتی ہے تو سوہا کو بھی وہ پیاری سی لڑکی بہت اچھی لگتی ہے جو بلیو کلر کی میکسی میں بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ شکریہ مجھے بھی اچھا لگا آپ سے مل کر۔۔۔۔ ۔
دخان بھائی اگر آپ برا نہ مانے تو میں سوہا کو اپنے ساتھ اندر لے جاؤ یہاں بور ہوجاے گی یہ۔۔۔۔۔ ایلا دخان سے پوچھتی ہے تو سوہا دخان کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔ ۔ دخان ایک نظر سوہا کو دیکھ کر اثبات میں سر ہلاتا ہے تو ایلا مسکراتے ہوے اس کا ہاتھ پکڑ کے اندر کی جانب جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہائے بوائز کیسے ہو۔۔۔۔۔ دخان جو سوہا کو جاتا ہوا دیکھ رہا ہوتا ہے اپنی عقب سے آواز پر مڑ کر دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ارے فیض تم نے اس جعلی ڈاکٹر کو بھی بلایا ہے۔۔۔۔ دخان صمد کو دیکھ کر مسکراتے ہوے کہتا ہے جس پر صمد برا سا منہ بناتا ہے۔۔۔۔ ۔
جب بھی بولنا کڑوا ہی بولنا۔۔۔۔ ۔
***
سوہا تم بہت پیاری ہو دخان بھائی کو بھی ان کی ٹکڑ کی بیوی ملی ہے۔۔۔۔۔ ایلا ہنستے ہوے کہتی ہے تو سوہا بس مسکرا دیتی ہے اسے کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا اسے بس اپنے گھر جانا تھا وہ ہر تھوڑی تھوڑی دیر بعد گھڑی پر نظر ڈال رہی تھی جس میں ابھی5بجنے میں بھی آدھا گھنٹہ تھا۔۔۔۔ ۔
کیا کرو۔۔۔ ۔5 تو بجنے والے ہیں۔۔۔۔ ہاں دخان کو جاکر کہتی ہوں کہ اب چلتے ہیں ویسے بھی بہت وقت ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ وہ خود سے ہی سوچتی ان لڑکیوں کے گروپ سے تھوڑا سائیڈ پر ہوتی ہے اور موبائل نکال کر دخان کو فون ملاتی ہے۔۔۔۔ ۔ دخان جو فیض اور صمد کے ساتھ کھڑا باتیں کر رہا تھا سوہا کا فون اتا دیکھ ماتھے پر بل ڈال کر اندر کی طرف دیکھتا ہے جہاں لڑکیوں کے کچھ فاصلے پر سوہا کھڑی کان سے فون لگائی ہوتی ہے اور اس کا چہرہ دیکھ کر لگ رہا تھا اسے اپنے گھر جانے کی لگ رہی ہوگی دخان تھوڑا سا سائیڈ پر ہوکر مسکراتا ہوا فون یس کر کے کان سے لگاتا ہے مگر دیکھ سوہا کی طرف ہوتا ہے جو پرشانی سے اپنے ناخون کھارہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ ہیلو۔۔۔۔ کیا ہوا بیگم صاحبہ۔۔۔۔۔ دخان اس کی طرف دیکھتا مسکراتا ہوا کہتا ہے جس پر سوہا اس کے بیگم صا حبہ کہنے پر فون کان سے ہٹا کر گھورتی ہے اسے پتا نہیں ہوتا کہ دخان اسے دیکھ رہا ہے ورنہ وہ ایسا کبھی نہیں کرتی۔۔۔۔ ۔
اس کی اس حرکت پر دخان کی مسکراہٹ اور گہری ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
مجھے گھر جانا ہے6 یوہیں بج جائے گے۔۔۔۔۔ اور فون کو کان سے لگا کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں تو بج جائے اس میں کیا۔۔۔۔ وہ بےپروا سا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
آپ نے کہا تھا کہ ہم6بجے سے پہلے ہی آجاے گے۔۔۔۔ ۔
ہاں تو چلتے ہیں صبر کرو تم تو ایسے ڈر رہی ہو جیسے تم سینڈ یلا ہو اگر6 بج گئے تو میری جو گاڑی باہر کھڑی ہے وہ کوڈ بن جائے گی اور تم اپنے پرانے والے حولیے میں آجاؤ گی۔۔۔۔ وہ اس کی بات پر ہنستے ہوے کہتا ہے جس پر سوہا ایک ٹھنڈی آہ بھرتی ہے۔۔۔۔ ۔
کاش میں سینڈ یلا ہوتی جیسے ہی6 بجتے تو میں اپنے پرانے والے حولیے میں آجاتی مجھے ابھی یہ فکر تو نہیں ہوتی نہ کہ میں نے ابھی اپنے پرانے والے حولیے میں بھی آنا ہے۔۔۔۔ ۔
ارے یار میں تو بھول ہی گیا کہ تم نے ابھی اپنے کپڑے بھی تو چینج کرنے ہیں۔۔۔۔ دخان کو اس کی بات سے فورا یاد اتا ہے۔۔۔۔ ۔
جی تبھی میں کہہ رہی ہوں۔۔۔ ۔
اچھا تم وہی روکو میں اتا ہوں۔۔۔۔ دخان کہہ کر فون کاٹتا اس کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا تمہارے کپڑے کہا ہیں۔۔۔۔۔ وہ اس کے پاس آکر پوچھتا ہے تو سوہا اپنے بیگ کی طرف اشارہ کرتی ہے جو اس کے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا چلو میرے ساتھ۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کے سیڑیوں کی طرف جاتا ہی ہے کہ سوہا اس سے اپنا ہاتھ چھوڑوالیتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیاہوا۔۔۔۔ دخان کو اس کا یو ہاتھ چھوڑوانا بالکل اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔ ۔
ہم اوپر کیوں جارہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ گھبراتے ہوے پوچھتی ہے جس پر دخان کو غصہ آجاتا ہے اور
وہ۔۔۔۔ ۔
چلو میرے ساتھ۔۔۔۔ اس کا ہاتھ پکڑ کے اوپر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
یہ آ۔۔۔ آپ مجھے روم میں کیوں لائے ہیں۔۔۔۔ دخان اسے ایک روم میں لایا ہوتا ہے جسے دیکھ کر وہ خوف زدہ سی ہوجاتی ہے۔۔۔ ۔
لو بھلا اب یہ بھی بتاؤ کے روم میں کیوں لایا ہوں۔۔۔۔ وہ پینٹ کی پوکیٹو میں ہاتھ ڈالے اس کی طرف بڑتا ہوا کہتا ہے جس پر سوہا اپنے قدم پیچھے کی طرف لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
دیکھیں۔۔۔۔ آپ نے کہا تھا کہ یہ نکاح کاغذی ہوگا اور۔۔۔ اور اب آپ وعدہ خلافی نہیں کر سکتے۔۔۔۔ وہ تھوگنگل کر مشکل سے اسے انگلی دیکھاتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا میں نے ایسا کہا تھا مگر مجھے تو یاد نہیں پڑتا۔۔۔۔ وہ کندھے اوچکاتا ہوا اس کی طرف آہستہ آہستہ بڑتا
آپ۔۔۔۔ آپ وعدہ خلافی نہیں کر سکتے اللہ آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔۔۔۔ میں سہی سوچتی تھی آپ کے بارے میں آپ ایک ہوس پرست انسان ہیں جو۔۔۔۔۔ ۔ اپنی بکواس بند کرو۔۔۔۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے بارے میں اتنی گھٹیا سوچ رکھنے کی تم خود کو سمجھتی کیا ہو کیا بس تم ہی دنیا میں حسین لڑکی بچی ہو جس کا میں طلبگار رہو گا ارے تم جیسی لاکھ لڑکیاں میرے اگے پیچھے گھومتی ہیں ابھی ایک نوٹ کی گڈی پھنکو نہ نجانے کتنی لڑکیاں میرے قدموں میں گر جائے۔۔۔۔۔ وہ شدید غصے میں اس کا منہ دبوچ کر ڈھڑتا ہے جس سے سوہا پیچھے دیوار سے جا لگتی ہے۔۔۔۔ ۔
چھو ڑے مجھے۔۔۔۔۔ وہ بہت مشکل سے بس اتنا ہی بول پاتی ہے سوہا کو لگتا ہے اگر ابھی اس کا ہاتھ اس کے جبڑے سے نہیں ہٹا تو اس کا جبڑا ہی ٹوٹ کر باہر آجاے گا۔۔۔۔۔ ۔
آئندہ کے بعد میرے بارے میں اگر ایسی سوچ رکھی یا پھر میرے سامنے ایسی بکواس کی تو میں تمہارے ساتھ وہ کر و گا جس کا تم تصور بھی نہیں کر سکتی۔۔۔۔۔ وہ ایک جھٹکے سے اس کا منہ چھوڑ کر دانتپیس کر کہتا ہے جس پر سوہا اپنے آنسو صاف کرئے جلدی سے اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔
اب جاؤ اپنے کپڑے چینج کرو جب تک میں ادھر ہی تمہارا ویٹ کرتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ غصے سے ہی اسے کہتا ہے تو وہ فورا اپنا بیگ اٹھا کر واش روم کی طرف جاتی ہے اور وہ وہی صوفے پر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
***
سوہا واشروم میں آکر سب سے پہلے نل کھول کر اپنے منہ پر پانی کی چھٹے مارتی ہے ٹھنڈے پانی کی چھٹوں سے سکون تو ملتا ہے مگر پورا جبڑا شدید درد کرتا ہے وہ منہ اٹھا کر سامنے شیشے میں دیکھتی ہے تو اس کے دونوں گالوں پر دخان کی انگلیوں کے نشان صاف واضع ہورہے ہوتے ہے جسے دیکھ کر وہ منہ نیچے کیے رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
میں اب کبھی ان کے ساتھ کہیں نہیں جاؤ گی۔۔۔۔ میں اب افس بھی نہیں جاؤ گی میں اب کبھی ان کا سامنا بھی نہیں کرو گی۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے خود سے ہی کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا کتنی دیر لگاؤ گی۔۔۔۔۔ دخان کی سخت آواز سن کر وہ جلدی نل بند کرتی بیگ سے اپنے کپڑے نکالتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا۔۔۔۔ اب تمہیں دیر نہیں ہورہی گھر جانے کی۔۔۔۔ دخان ماتھے پر بل ڈالے غصے سے اسے آواز لگا تا ہے جو واش روم میں جاکر جیسے سو ہی گئی تھی۔۔۔ ۔ دخان اسے دوبارہ آواز لگانے ہی لگتا ہے کہ سوہا وہی اپنے پرانے والے حولیے میں باہر آتی ہے وہی سر پر کالی چادر لئے نیچے نظریں کیے۔۔۔۔ ۔
چلو اب۔۔۔۔ دخان اسے اتا دیکھ کھڑا ہوکر سخت لہجے میں کہتا روم سے باہر کی طرف جاتا ہے تو سوہا بھی اس کی پیروی کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
***
مجھے آپ یہی اتار دیں میں خود چلی جاؤ گی۔۔۔۔ سوہا گاڑی میں بیٹھی دخان کو کہتی ہے جو ماتھے پر بل ڈالے سامنے دیکھیں گاڑی ڈرائیو کر رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
آپ مجھے یہی اتار دیں میں چلی جاؤ گی۔۔۔۔ سوہا اس کی طرف سے کوئی جواب نہ پاکر دوبارہ سے کہتی ہے جس پر دخان ایک غصلی نظر اس پر ڈالتا ہے جبکہ بولتا کچھ نہیں اور سوہا اس کی نظر دیکھ کر ہی چپ ہوکر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
آج کے بعد میں کبھی شکل بھی نہیں دیکھوں گی ان کی۔۔۔۔ اتنی زور سے منہ دبوچا تھا جیسے کوئی انسان نہیں جانور ہوں۔۔۔۔ اور غصہ تو ایسے ہو رہے تھے کہ جیسے میں نے کوئی جھوٹ بول دیا ہو۔۔۔۔۔ سوہا باہر دیکھتی مسلسل دل میں اسے برا بھلا کہہ رہی تھی جبکہ دخان ہر تھوڑی دیر بعد اس کا چہرہ دیکھ رہا تھا جس کے ماتھے پر بل تھے۔۔۔۔ ۔
گاڑی روکتے ہی سوہا پیچھے سے اپنا بیگ اٹھا کر جلدی سے دروازہ کھولے اترتی ہے کہ تبھی دخان کی آواز اس کے کان میں پڑتی ہے جس پر وہ روک جاتی ہے مگر مڑ تی نہیں ہے۔۔۔ ۔ کل ٹائم پر افس آجانا دیر نہیں ہونی چاہیے۔۔۔۔۔۔ وہ اس کی پشت کو دیکھیں کہتا ہے جس پر سوہا کوئی جواب دیے بغیر آگے کی طرف بڑجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
مسسز دخان کا غصہ۔۔۔۔ انٹرسٹنگ۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کہتا گاڑی اگے بڑھا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
***
سوہا اتنی دیر لگا دی ٹائم دیکھا ہے کیا ہورہا ہے۔۔۔۔۔ سوہا جیسے گھر میں داخل ہوتی ہے تو آسیہ اسے دیکھ کر ہی شروع ہوجاتی ہیں۔۔۔ ۔
امی ابھی تو آئی ہوں بیٹھنے تو دیں۔۔۔۔ وہ اپنا بیگ صوفے پر پھنک کر بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔
آسیہ بیگم ابھی تو میری بیٹی آئی ہے اسے سانس تو لینے تو۔۔۔۔۔ غفار بھی آسیہ کو کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔
اچھا نہیں کہتی آپ کی بیٹی کو کچھ سوہا چلو ہاتھ منہ دھولو کھانا لگا دیتی ہوں تمہارے باپ بھائی نے بھی کھانا نہیں کھایا۔۔۔۔ ۔
کیا آپ لوگوں نے کھانا نہیں کھایا مگر کیوں۔۔۔۔ ابو آپ تو کھالیتے پتا ہے نہ آپ نے دوائی لینی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ آسیہ کی بات سن کے فورا سیدھے ہوکر بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔
تمہیں پتا ہے ہم تمہارے بغیر نہیں کھاتے کھانا پھر بھی پوچھتی ہو۔۔۔۔ روہان کہتا ہے تو وہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا چلیں پھر5 منٹ ویٹ کرے میں فریش ہوکر آتی ہوں۔۔۔۔ وہ کہتی کھڑی ہوکر کمرے کی طرف جاتی
بچے اور کشف کب پہنچے گے کل۔۔۔۔۔ غفار روہان سے پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ۔
ابو کل شام4 بجے تک۔۔۔۔ ۔
چلو بھئی اب میرا انتظار بھی ختم ہوجاے گا۔۔۔۔۔ غفار صاحب مسکراتے ہوے کہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان واش روم سے فریش سا تولیا سے بال رگڑتے ہوے باہر اتا ہے تو اسے سب سے پہلا خیال سوہا کا اتا ہے اس کی روتی ہوئی آنکھیں اس کا اس کے غصے سے ڈر جانا اور سب سے زیادہ اس کے گال پر اس کے انگلیوں کے نشان جو اس نے گاڑی میں دیکھے تھے۔۔۔۔۔ ۔
وہ کسی سوچ کے تحت موبائل اٹھا کر بیڈ پر اتا ہے اور سب سے پہلے سائیڈ دراز سے اپنی محبوب یعنی سگریٹ نکال کر اسے ہونٹوں میں دبا کر لائٹر کی مدد سے اسے جلاتا ہے پھر سگریٹ کو ہونٹوں سے جدا کرے موبائل اٹھائے ایک نمبر ڈائل کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
اسے سگریٹ کسی محبوب کی طرح عزیز تھی تبھی تو اسے کسی قیمت نہیں چھوڑتا تھا۔۔۔۔۔ ۔ سوہا کھانا کھا کر سب گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر اب اپنے کمرے میں سونے کے لئے آئی تھی اور اتے ہی بیڈ پر گرنے کے انداز میں لیٹ گئی تھی۔۔۔۔ ۔ افف۔۔۔ کتنا درد کر رہا ہے میرا منہ۔۔۔۔ اسے اب اپنا درد یاد آیا تھا وہ تو شکر تھا کہ نشان اب مدھم ہوگیا تھا ورنہ اگر گھر والے پوچھ لیتے تو بیچاری کیا جواب دیتی۔۔۔ ۔
میں تو نہیں جا رہی افس اتنے ظالم ہیں بندا فون کر کے سوری ہی بول دیتا ہے مگر ۔۔۔ وہ ابھی اس کی شان میں بول ہی رہی ہوتی کہ اس کا موبائل رینگ کرتا ہے جسے وہ بیزاری سا منہ بنا کر اٹھاتی ہے۔۔۔۔ ۔
مگر جب موبائل سامنے کرتی ہے تو دخان کا نمبر دیکھ کر کرنٹ کھا کر اٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔
انکی کتنی لمبی عمر ہے ابھی نام لیا اور کال بھی آگئی۔۔۔۔ وہ کہہ کر موبائل اٹھتاتی ہے لیکن اس سے پہلے اپنے ماتھے پر بل لانا نہیں بھولتی۔۔۔۔۔ ۔ ابھی تک سوئی نہیں بیگم صاحبہ۔۔۔۔۔ دخان اس کے موبائل اٹھانے پر بیچے بیڈ سے ٹیگ لگا کر سگریٹ کو ہونٹوں سے جدا کرے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
جی ابھی سونے ہی لگی تھی کہ آپ کی کال آگئی اور پلیز مجھے ان عجیب ناموں سے مت پکارا
کرے۔۔۔۔۔ سوہا تھوڑا روکھے پن سے بولتی ہے جس پر دخان مسکرا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
کس نام سے پکاروں تمہیں کیا نام ہے تمہارا۔۔۔۔ منیجر صاحبہ۔۔۔۔ وہ آخری لفظ پر زور دے کر بولتا ہے جس سے سوہا کو اور غصہ اتا ہے۔۔۔۔ ۔
کوئی کام تھا آپ کوجو کال کی۔۔۔۔۔ وہ سخت لہجے میں پوچھتی ہے۔۔۔ ۔
اتنا غصہ کیا رات کے کھانے میں شو لے کھلائے تھے جو اتنا غصہ آرہا ہے بیگم صاحبہ کو۔۔۔۔ وہ اور اس کی ہٹایا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔
نہیں مگر نجانے کیوں آپ کا خیال آتے ہی غصہ آنے لگ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا تو پھر مجھے پیار سے سوچا کرو پھر غصہ نہیں پیار آے گا۔۔۔۔ وہ اپنی ہنسی دبا کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔
یہ ناممکن ہے اور جو حرکت آج آپ نے کی ہے اس کے بعد تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ ۔
اچھا تو غصہ اس وجہ سے ہے میں سمجھا نجانے مجھ غریب سے ایسا کیا گناہ ہوگیا ہے جو بیگم ناراض ہوگئی ہیں۔۔۔۔۔ دخان سگریٹ کا ایک کش لگا کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ کیا ۔۔۔۔۔ آپ نے جو آج کیا وہ آپ کے سامنے کچھ نہیں ہے مجھ سے پوچھے آپ نے اتنی زور سے میرا منہ دبوچہ تھا ابھی تک آپ کی انگلیوں کے نشان ہیں میرے گال پر۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتی ہے جس سے دخان بھی حیران ہوکر سیدھا بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا تم اپنے الفاظ پر بھی تو غور کرتیں کہ تم نے مجھے کیا کہا تھا تم نے مجھے ایک ہوس پرست انسان کہا تھا۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا نرم لہجے میں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
میں نے کچھ غلط بھی نہیں کہا تھا آپ جن نظروں سے میری طرف دیکھ رہے تھے میں کیا اگر وہاں کوئی اور بھی ہوتا تو اس کے بھی یہی الفاظ ہوتے۔۔۔۔ آج تو وہ سوہا لگ ہی نہیں رہی آج تو دخان ایک نئی سوہا سے مل رہا تھا اسے بالکل یقین نہیں آرہا تھا کے یہ وہی سوہا ہے جو اس کے سا منے چوں تک نہیں کرتی تھی اور اب کیسے اسے سنا رہی ہے۔۔۔۔۔ ۔
دخان دورانی میں آپ سے ایک بات کہنا چاہوں گی میں بھلے ہی آپ کی کچھ مہینوں کی بیوی ہوں مگر آپ کی بیوی ہوں تو جب تک آپ کے نکاح میں ہوں تو آپ پر فرض ہے کہ آپ مجھ سے عزت سے پیش آے مجھے امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے۔۔۔۔۔ سوہا کہتی اس کا جواب سنے بغیر ہی فون کاٹ دیتی ہے اور دخان حیرت سے اپنے کان سے موبائل ہٹا کر دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔
چڑیا میں اتنی طاقت کے باز سے اونچا اوڑے۔۔۔۔ ہنہہہ کوئی بات نہیں چڑیا۔۔۔۔۔ ۔ باز تمہیں دبوچ لیگا۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے ہاتھ میں لی ہوئی سگریٹ کا آخری کش لے کر اسے سائیڈ ٹیبل پر رکھی ایش ٹرے میں رگڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
یہ حال کرو گا تمہارا بیگم صاحبہ۔۔۔۔۔ پہلے تو میں تمہیں چھوڑنے والا تھا مگر اب اپنے بھائی کے بعد تمہیں اپنی بھی ہر غلطی کی سزا بھی بھک تنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔ وہ اتنے غصے سے سگریٹ کو رگڑتا ہے کے اس کی گردن کی سنے بھی تن جاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔