Chapter 11: باب 11

دخان کی آنکھ اس کے چہرے پر پڑنے والی سورج کی کرنوں کی وجہ سے کھولتی ہیں وہ آنکھیں کھول کے کھڑکی کی طرف دیکھتا ہے تو الہی بخش پردو کو سائٹ پر کر رہا ہوتا ہے۔۔۔ ۔

وہ اپنے اوپر سے کمفرٹر ہٹایا اٹھ کر بیٹھتا ہے اور سب سے پہلے موبائل اٹھاتا کسی کو میسج ٹایپ کرتا

الہی بخش ناشتہ لگاؤ۔۔۔۔۔ نیند میں بھاری آواز میں کہتا موبائل دوبارہ رکھ کر واش روم کی طرف جاتا ہے جبکہ الہی بخش اثبات میں سر ہلاتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

سوہا آج افس نہیں جارہی۔۔۔۔ آسیہ اسے کچن میں اتا دیکھ پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

نہیں آج دل نہیں کر رہا۔۔۔۔ وہ چائے کا پانی چڑھاتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

طبیعت تو ٹھیک ہے نہ۔۔۔۔ ۔

جی امی ٹھیک ہوں بس ویسی تھکن کی وجہ سے دل نہیں کر رہا۔۔۔۔ ۔

اچھا تم جاؤ کمرے میں جب تک میں لاتی ہوں ناشتہ۔۔۔۔۔ وہ اس کے ہاتھ سے ماچس لے کر کہتی

ہیں۔۔۔۔ ۔

نہیں امی میں کر لونگی آپ۔۔۔۔ ۔

جاؤ میں لاتی ہوں۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹے کہتی ہیں تو اسے بھی مجبورا جانا پڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ کمرے میں آتی ہے تو ویسے ہی موبائل اٹھا کر دیکھتی ہے کہ دخان کے نمبر پر نظر جاتی ہے جس نے کوئی میسج بھیجا ہوتا ہے وہ نہ سمجھی سے ماتھے پر بل ڈالے میسج اوپن کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

اٹھ گئی بیگم صاحبہ۔۔۔۔ اب جلدی سے ریڈی ،ہوکر افس آجاؤ۔۔۔۔۔ ۔

سوہا اس کا میسج پڑھ کر غصے میں میسج ٹایپ کرتی ہے اور موبائل زور سے اپنے بیڈ پر مارتی ہے مگر پھر فورا ہی جھک کر اسے پکڑتی ہے کیونکہ موبائل بیڈ پر زور سے لگنے کے باعث زمین بوس ہونے والا تھا۔۔۔۔۔ ایک تو سوہا بھی نہ حد کرتی ہے۔۔۔ ۔ دخان واش روم سے اتا ہے تو اس کے موبائل پر نوٹیفکیشن ہوتی ہے جسے سن کر وہ ہاتھ میں لئے ہوے تولیے کو بیڈ پر پھنک کر موبائل اٹھاتا ہے جہاں سوہا کا میسج آیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

جی اٹھ گئی ہوں شوہر محترم مگر افس نہیں اؤ گی۔۔۔۔۔ میسج پڑھ کر ہی اس کے چہرے پر دلفریب سی مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

اور وہ مزید میسج کرنے کے بجاے کال ملاتا فون کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا اپنے بیڈ کی چادر ٹھیک کر رہی ہوتی ہے کہ اپنے موبائل پر کال آتی دیکھ موبائل اٹھاتی ہے اور سامنے دخان کا نمبر دیکھ کر پہلے سوچتی ہے پھر کسی خیال سے اٹھا لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

السلام علیکم۔۔۔ بیگم صاحبہ کیسی ہیں آپ۔۔۔۔ ۔

وعلیکم السلام۔۔۔۔ ٹھیک ہوں کوئی کام تھا۔۔۔۔ ۔

جی آپ آج افس کس خوشی میں نہیں آرہی۔۔۔۔ وہ اپنے مطلب کی بات پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

آج میری بھابھی دبئی سے آرہی ہیں میں نہیں اسکتی۔۔۔۔۔ اسے یہ بہانہ صحیح لگتا ہے تو کہہ دیتی ہے اور دخان کی مسکراہٹ ایکدم ہی غائب ہوجاتی ہے۔۔۔ ۔

اگر تم10 بجے تک افس نہیں آئی تو یاد رکھنا11 بجے میں تمہارے گھر کے باہر ہونگا اور11:30 پر تمہارے گھر کے اندر آئ ہوپ یور انڈر اسٹینڈ ۔۔۔۔ وہ کہتا فون کاٹ دیتا ہے اور سوہا حیرانی سے موبائل اپنے کان سے ہٹا کر دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا یہ لو بیٹا ناشتہ کرلو۔۔۔۔ آسیہ ناشتے کی ٹرے لاتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔ ۔

امی مجھے دیر ہورہی ہے میں افس جا رہی ہوں وہی پر ناشتہ کر لونگی۔۔۔۔ وہ کہتی جلدی سے واش روم میں جاتی ہے اب دخان کا بھروسہ بھی تو نہیں ہے نہ اگر اگیا تو وہ کیا کہتی گھر والوں کو کہ کون ہے یہ۔۔۔۔ ۔ ارے پہلے تو منا کر رہی تھی۔۔۔۔ یہ لڑکی بھی نہ عجیب ہے بلکل۔۔۔۔ آسیہ کمرے سے جاتے ہوے کہتی چلی جاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا تمہیں دخان سر اپنے آفس میں بلا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ سوہا جیسی ہی کمپنی میں داخل ہوتی ہے تو رشیپسن پر بیٹھی لڑکی سوہا کو دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے۔۔۔۔ پر کیوں؟؟۔۔۔۔ وہ اپنی طرف انگلی کرے پوچھتی ہے۔۔۔ ۔

پتا نہیں بس یہ کہا تھا کہ مس سوہا آے تو انھیں میرے آفس میں بھیج دینا۔۔۔۔۔ وہ لڑکی کندھے اوچکا کے بولتی اپنے کام میں لگ جاتی ہے اور سوہا دھڑکتے دل کے ساتھ دخان کے آفس کا رخ کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ سر میں۔۔۔۔ سوہا جب افس کے اندر جھنک کر اجازت مانگ رہی ہوتی ہے تو دیکھتی ہے کہ افس خالی ہوتا ہے وہ ایک نظر پیچھے دیکھ کر آفس میں داخل ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ کہاں چلے گئے۔۔۔۔ شاید میٹنگ میں گئے ہونگے۔۔۔۔ وہ خود سے سوچتی تھوڑی اگے آتی ہے تو نظر سامنے ٹیبل پر جاتی ہے جہاں ایک ریڈ روس کا بوکے اور ایک کیک رکھا ہوتا ہے سوہا نہ سمجھی سے تھوڑی اور آگے آکر دیکھتی ہے تو حیران رہ جاتی ہے کیونکہ کیک پر جو لکھا تھا وہ اس کے لئے یقین کرنا بہت مشکل تھا۔۔۔۔ ۔

سوری سوہا بیگم۔۔۔۔ وہ زیرے لب کیک پر لکھے گئے الفاظ دھوراتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ میرے لئے مگر۔۔۔۔۔ وہ کہہ ہی رہی ہوتی ہے کہ دروازہ کھول جاتا ہے۔۔۔ ۔

اوو۔۔۔۔ بیگم صاحبہ آگئی ہیں چلے اچھی بات ہے شوہر کا حکم ماننا چاہیے۔۔۔۔۔ دخان دروازہ بند کرتا مسکراتا ہوا اندر اتا ہے۔۔۔ ۔

یہ کیک میرے لئے ہے۔۔۔۔۔ سوہا ابھی بھی حیرانی سے اپنی طرف اشارہ کرے کہتی ہے جس پر دخان تھوڑا سا آگے آکر کیک کو دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

میرے خیال سے سوہا آپ ہی کا نام ہے اور میری بیوی بھی آپ ہیں تو ظاہر سی بات ہے آپ کے لئے ہی ہوگا نہ۔۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کہتا سامنے کرسی پر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

مگر یہ۔۔۔ ۔

سوہا بیٹھو تمہیں آج اپنے دل کی ساری بات بتانا چاہتا ہوں پلیز پوری سن لینا بیچ میں مت بولنا۔۔۔۔ دخان نظریں نیچی کرے کہتا ہے تو سوہا نہ سمجھی سے بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

جی۔۔۔۔ ۔

پہلے تو کل کے لئے یہ کیک جو میں نے تمہیں تکلیف دی تھی اور۔۔۔۔۔ دخان بول کر چپ ہوتا

اور۔۔۔ سوہا اس کے چپ ہونے پر پوچھتی ہے تو دخان ایک نظر اسے دیکھتا کھڑا ہوتا ہے اور ٹیبل پر رکھا بوکے اٹھا کر سوہا کے قدموں کے پاس بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

آئ لوو یو سوہا۔۔۔۔ پتا نہیں مگر مجھے تم سے محبّت ہوگئی تھی شاید تب جب تم نے مجھے چور کہا تھا مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ تمہیں کیسے حاصل کرو پھر میرے پاس یہی ایک ذریعہ تھا تمہیں حاصل کرنے کا اور دیکھو میری محبّت سچی تھی تبھی تم آج میرے نکاح میں ہو۔۔۔۔۔۔ وہ اتنے پیار سے اسے دیکھ کر کہتا ہے اور سوہا تو منہ کھولے حیرانی سے اسے دیکھ رہی ہوتی ہے کہ آخر یہ بول کیا رہا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا کیا تم میرے ساتھ اپنی تمام زندگی گزرنا چاہو گی ۔۔۔۔ وہ اسے کچھ نہ بولتا دیکھ دوبارہ سے پھول تھوڑا اگے کرے کہتا ہے جس پر سوہا پہلے تو اسے دیکھتی ہے پھر فورا سے اٹھ کر جانے لگتی ہے کہ دخان اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا میرے سوال کا جواب دے کر جاؤ۔۔۔۔ ۔

میں۔۔۔۔ میں کیسے۔۔۔۔ میرا مطلب۔۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں اتا کہ کیا کہیں۔۔۔ ۔

سوہا میں اپنے گھر و الوں کو تمہارے گھر بھجوں گا بہت جلد تاکہ وہ ہماری شادی کی بات اگے کر سکیں اور تم بے فکر ہوجاؤ ہمارے نکاح کا کسی کو کچھ پتا نہیں چلے گا۔۔۔۔۔ وہ اس کے دونوں ہاتھ پکڑ کے اپنے سامنے کرے کہتا ہے جس پر سوہا نیچے نظریں کرلیتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا جواب دو ایسے چپ تو نہ رہو۔۔۔۔۔ دخان اتنے پیار سے کہتا ہے کہ سوہا کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے اور وہ ہولے سے اثبات میں سر ہلاتی ہے جس پر دخان خوش ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

سچ سوہا تم راضی ہو تم ساری زندگی میرے ساتھ رہو گی نہ تم صرف میری رہو گی نہ۔۔۔ ۔

جی میں راضی ہوں آپ کے ساتھ ساری زندگی گزرنے کے لئے مگر ابھی میں آپ کی بس منکوحہ ہوں تو آپ۔۔۔۔ ۔

تم نے مجھے اتنا کمزور سمجھا ہے کہ میں جب تم سے ملوں گا تو بہک جاؤ گا سوہا تمہیں مجھ پر یقین کرنا ہوگا میں اس رشتے کو ہمیشہ پاک رکھوں گا مجھے بھی پتا ہے کہ تم میری منکوحہ ہو بیوی نہیں۔۔۔۔ تو بولو کر تی ہو اپنے دخان پر یقین۔۔۔۔۔ دخان کہہ کر اس کی آنکھوں میں جھنکتا ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی

جی مجھے یقین ہے اپنے دخان پر۔۔۔۔ وہ شرماتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

اووو۔۔۔۔ تو بیگم صاحبہ شرماتی بھی ہیں۔۔۔۔۔ دخان اسے دیکھ شرارت سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں میں کیوں شرماؤ گی۔۔۔۔۔ وہ اس سے ہاتھ چھوڑو اتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا چلو تم کہتی ہوتو مان لیتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ پیچھے ٹیبل سے اپنی کمر لگا کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی اب میں جاؤ۔۔۔۔۔ اسے واقع میں شرم آرہی تھی اس کے سامنے کھڑے ہونے پر تبھی کہتی

ہاں۔۔۔۔ اچھا سنو۔۔۔۔۔ دخان پہلے اسے اجازت دیتا ہے پھر کچھ یاد انے پر اسے روکتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی۔۔۔ ۔

اگر کوئی پرشانی ہو تو تم مجھ سے شیئر کرو گی اور کوئی چیز چاہیے ہو تو وہ بھی مجھ سے کہو گی ٹھیک۔۔۔۔۔۔ وہ اسے کہتا ہے تو سوہا مسکرا کر اثبات میں سر ہلاتی باہر چلی جاتی ہے اور دخان اس کے جانے کے بعد ٹیبل پہ رکھے پھول اٹھاتا اس کی خوشبو کو اپنے اندر اتارتا ہے۔۔۔۔ ۔ ہونہہہ۔۔۔۔ بکواس خوشبو ہے ان پھولوں کی اس سے اچھی تو میری سگریٹ کی خوشبو ہے۔۔۔۔۔ وہ برا سا منہ بنا کر سگریٹ اٹھاتا ہونٹوں سے لگاتا ہے اور اسے جلا کر ایک کش لیتا آنکھیں بند کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ ہے نہ اصل خوشبو۔۔۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا دوبارہ سگریٹ کو ہونٹوں سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

عجیب ہی پسند تھی اس کی پھولوں کی خوشبو اسے زہر جبکہ سگریٹ کی بدبو اسے محبوب لگتی تھی۔۔۔۔۔ ۔

***

بھابھی آپ کو پاکستان کیسا لگا۔۔۔۔۔ سیف صفا کو گود میں لئے پوچھتا ہے روہان کشف اور بچوں کو شام4 بجے لے آیا تھا اور اب سب گھر والے رات کا کھانا کھانے کے بعد باتیں کر رہے تھے۔۔۔۔ ۔ سیف کم عقل۔۔۔۔ بھابھی ادھر کی ہی ہیں انھیں تو اچھا ہی لگے گا نہ پاکستان۔۔۔۔ سوہا اس کے سر پر چیٹ لگا کر کہتی ہے۔۔۔ ۔

اووو۔۔۔۔ ہاں میں بھول گیا تھا۔۔۔ ۔

بیٹا آپ کو اپنا گھر کیسا لگا۔۔۔۔۔۔ آسیہ کشف کے سر پر پیار کرتے ہوے پوچھتی ہیں۔۔۔ ۔

بہت اچھا انٹی اور گھر میں رہنے والے بھی بہت اچھے ہیں۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتی ہے۔۔۔ ۔

چلو بیٹا تم بھی اب جاکر آرام کرو تھک گئی ہونگی صبح ملاقات ہوگی۔۔۔۔ غفار احمر کو گود سے اتار کر اپنے کمرے کی طرف جاتے ہیں اور ان کے ساتھ ہی آسیہ سیف اور پھر سوہا۔۔۔۔ ۔

چلو ہم بھی چلتے ہیں بچوں کو نیند بھی آرہی ہے۔۔۔۔۔ روہان صفا اور احمر کا ہاتھ پکڑتا کھڑا ہوتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان تم مجھ سے ابھی تک ناراض ہو۔۔۔۔۔ کشف اسے دیکھ کر پوچھتی ہے جس پر وہ مسکرا دیتا

نہیں میں کیوں ناراض ہونے لگا تم سے بس اس دن مجھے غصہ آیا تھا اب نہیں ہے۔۔۔۔ ۔

سچ میں نہ۔۔۔۔ وہ تصدیق کرتی ہے۔۔۔ ۔

ہاں بابا سچ اب چلے ورنہ بچوں نے ادھر ہی سوجانا ہے اور میں نے بھی۔۔۔۔۔ روہان اس انداز سے کہتا ہے کہ کشف ہنس کر کھڑی ہوتی ہے۔۔۔ ۔

***

آئ لوو یو سوہا۔۔۔ ۔

کیا تم میرے ساتھ اپنی تمام زندگی گزرنا چاہو گی۔۔۔۔۔ سوہا کے دماغ میں دخان کے خوبصورت لفظ گردشی کر رہے ہوتے ہیں اور یہ الفاظ اسے ہر بار مسکرانے پر مجبور کر رہے تھے اسے اب دخان کو سوچنا اس کی باتوں کو سوچنا اچھا لگ رہا تھا وہ ابھی دخان کے بارے میں اور سوچ رہی ہوتی ہے کہ اس کا موبائل رینگ کرتا ہے جسے وہ بغیر دیکھے ہی مسکراتی ہوئی اٹھاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیسی ہو بیگم صاحبہ۔۔۔۔ نیند نہیں آرہی کیا۔۔۔۔ موبائل میں سے دخان کی آواز سن کر وہ اٹھ کر بیٹھ جاتی

نہیں ابھی نیند نہیں آرہی۔۔۔۔ ۔

میرے بارے میں سوچ رہی تھیں۔۔۔۔۔ دخان ٹیرس پر کھڑا کوفی کا ایک سیپ لیتا ہے اور سوہا اس کے سوال پر ہڑ بڑا جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں۔۔۔ نہیں۔۔۔ مطلب۔۔۔۔ وہ۔۔۔ میں۔۔ ۔

مطلب ہاں میرے بارے میں ہی سوچ رہی تھیں۔۔۔۔ وہ اس کی بوکھلاہٹ سن کر مسکراتے ہوے کہتا

آپ نے نہیں سونا نیند نہیں آرہی تھی کیا۔۔۔۔ وہ بات ہی بدل دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں تمہارے بارے میں سوچ رہا تھا۔۔۔۔ ۔

اچھا کیا سوچ رہے تھے میرے بارے میں۔۔۔۔۔ وہ اپنی ایک لٹ کو انگلیوں میں لیپٹتیے ہوے کہتی

یہی کے وہ دن کب آے گا جب تم یہاں میرے پاس ہوگی۔۔۔۔۔۔ ٹیرس پر کھڑے ہونے کے باعث اس کے ماتھے پر بار بار بال آرہے تھے جنھیں وہ ہٹانے کی زہمت بھی نہیں کر رہا تھا۔۔۔۔ ۔

وہ دن جب آے گا جب آپ کے گھر والے میرے گھر آے گے۔۔۔۔ ۔

ہممم۔۔۔ ۔

اچھا میں فون رکھتی ہوں شاید امی اٹھی ہیں تو وہ میرے کمرے میں بھی اے گی۔۔۔۔۔ سوہا جلدی سے کہتی اچھا روکو بس ایک بار شوہر محترم کہہ دو اپنی خوبصورت آواز سے۔۔۔۔ دخان کی بھی اپنی ہی خواہش تھی۔۔۔۔ ۔

اللہ حافظ شوہر محترم۔۔۔۔۔ ۔

اللہ حافظ بیگم صاحبہ۔۔۔۔۔ دخان اس کی آواز سن کر کہتا ہے تو سوہا مسکرا کر فون بند کرتی سونے کے لئے لیٹ جاتی ہے اور نجانے کب تک دخان کے ہی خیالوں میں رہتے ہی اسے نیند اپنی آغوش میں لے لیتی

اور وہاں دخان موبائل اوف کرتا مسکراتا ہوا کمرے کا رخ کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

اب نجانے یہ دخان کی کوئی چال تھی یہ واقع اسے سوہا سے محبّت ہوگئی تھی یہ تو اب انے والا کل ہی بتا سکتا تھا کہ سوہا کو دخان کی محبّت ملے گی یہ نفرت۔۔۔۔۔ ۔

***

کشف۔۔۔ ناشتہ دے دو یار دیر ہورہی ہے۔۔۔۔۔ روہان کمرے سے اتا کشف کو آواز لگاتا ہے جو کچن میں کھڑی ناشتہ بنا رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

روہان لا رہی ہوں بس5 منٹ روک جائے۔۔۔۔۔ وہ کچن سے ہی آواز لگاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا میری بات سنو۔۔۔۔۔ روہان سوہا کو اپنے سامنے سے گزرتا دیکھ مخاطب کرتا ہے جو افس جانے کے لئے نکل رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

جی بھائی۔۔۔۔ ۔

سوہا جاب چھوڑ دو اب دیکھو تمہاری بھابھی بھی گھر آگئی ہیں تو تم بور بھی نہیں ہوا کرو گی۔۔۔۔۔ روہان اسے پیار سے سمجھاتا ہے۔۔۔۔ ۔

بھائی میں کچھ مہینو بعد چھوڑ دونگی پلیز ابھی منا مت کرے۔۔۔۔ وہ منت کرے کہتی ہے اور تب ہی کشف بھی روہان کا ناشتہ لے آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان کیوں منا کر رہے ہیں شوق ہے اس کا تو کرنے دیں۔۔۔۔۔ کشف سوہا کا منہ دیکھ کر روہان کے ساتھ بیٹھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

پر کشف مجھے اچھا نہیں لگتا میری بہن یو جاب کرے تمہیں پتا ہے نہ آج کل حالات کتنے خراب

ہیں۔۔۔۔۔ روہان کا بھی فکر کرنا ٹھیک تھا۔۔۔۔ ۔

بھائی کچھ مہینو بعد جاب چھوڑ دونگی نہ پکّا۔۔۔۔۔ سوہا دوبارہ سے کہتی ہے جبکہ کشف کو بھی آنکھ کے اشارے سے روہان کو منانے کا کہتی ہے جس پر کشف اثبات میں سر ہلا کر روہان کی طرف مڑ تی ہے۔۔۔۔ ۔

روہان وہ کہہ رہی ہے نہ کہ وہ کچھ مہینو بعد جاب چھوڑ دیگی تو پلیز جانے دیں اسے۔۔۔۔۔ ۔

اچھا ٹھیک ہے مگر دو مہینے تک اس کے بعد تم مجھ سے کوئی ضد نہیں کرو گی۔۔۔۔ روہان کو بھی ان دونوں کے اگے ہار ماننی پڑتی ہے مگر وہ اسے وعن بھی کردیتا ہے جس پر سوہا جلدی سے مان جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

جی ٹھیک ہے بھائی اب میں جاؤ۔۔۔۔ ۔

ہاں جاؤ۔۔۔۔ ۔

اللہ حافظ۔۔۔۔ سوہا کہتی چادر لئے باہر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ روہان وہ بہن ہے آپ کی اس کی خوشی میں خوش رہنا سیکھ لیں۔۔۔۔۔ کشف سوہا کے جانے کے بعد روہان کو سمجھاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

بہن ہے تبھی فکر لگی رہتی ہے اس کی۔۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں ہوتا روہان سوہا بہت سٹرونگ لڑکی ہے اسے سب کا سامنا کرنا اتا ہے۔۔۔۔۔ کشف روہان کو سوہا کی طرف سے پر شان ہونے پر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں کشف میری بہن سٹرونگ نہیں ہے وہ کمزور ہے نادان ہے اسے نہیں پتا کہ یہ دنیا کیسی ہے وہ جسے دیکھتی ہے کہ کوئی اس سے پیار سے بات کر رہا ہے وہ اس کی طرف کھیچی چلی جاتی ہے بھلے ہی اگے والا اس کا دشمن ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔۔ نہ جانے کیوں روہان کو سوہا کی اتنی فکر ہورہی تھی۔۔۔۔۔ ۔ روہان اللہ ہے نہ سب اچھا ہوگا آپ ناشتہ کریں ۔۔۔۔۔ کشف اس کا ہاتھ پکڑ کہتی ہے تو وہ بھی مسکراتا ہوا ناشتہ کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا۔۔۔۔۔ سوہا ابھی کمپنی کے اندر داخل ہونے ہی لگتی ہے کہ اس کے کان میں دخان کی آواز پڑتی ہے جس پر وہ پیچھے مڑ کر ادھر ادھر دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا ادھر اؤ۔۔۔۔۔ دخان اپنی گاڑی سے باہر آکر اسے کہتا ہے تو نہ سمجھی سے اس کی طرف آئی

بیٹھو گاڑی میں۔۔۔۔ وہ گاڑی کی دوسری سائیڈ کا دروازہ کھول کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

مگر کیوں۔۔۔ کہا جارہے ہیں ہم۔۔۔۔ ۔ تمہارے لئے سرپرئز ہے اب جلدی بیٹھو دیر ہورہی ہے ہمیں۔۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کے اگے کرتا ہے تو سوہا بھی اسے دیکھ بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان مگر ہم جا کہا رہے ہیں کچھ تو بتائے۔۔۔۔۔ وہ دخان کو کار ڈرائیو کرتا دیکھ پوچھ لیتی ہے جو بس گاڑی اگے بڑھائے جارہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

اگر میں نے بتا دیا تو سرپرئز کیا خاک سرپرئز رہے گا۔۔۔۔۔ دخان اس کی بےچینی پر مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تھوڑی سی ہن دے دیں۔۔۔۔۔ اس سے بھی صبر نہیں ہوتا تو پوچھ ہی لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا تم بولتی بہت ہو یار چپ ہوجاؤ ورنہ تمہارے منہ پر ٹیپ چپکادونگا۔۔۔۔۔۔۔ دخان اس کے مسلسل بولنے پر کہتا ہے تو وہ منہ پھولا کر گاڑی سے باہر دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

بیگم صاحبہ آپ ایسی بہت پیاری لگ رہیں ہیں اب جب تک منزل نہیں آجاتی آپ چپ ہی رہئے

گا۔۔۔۔۔ دخان اسے دیکھ کر مسکراتا ہوا کہتا ہے تو سوہا ایک غصلی نظر اس پر ڈالتی ہے۔۔۔۔ ۔ یار ایسے نہ دیکھا کرو سچ میں جان نکل جاتی ہے۔۔۔۔ دخان اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر ایک ادا سے کہتا ہے تو سوہا اس کی حرکت پر کوئی ردےعمل دینے کے بجاے دوبارہ سے گاڑی سے باہر دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان گاڑی لاہور کے بڑے سے ریسٹورنٹ کے باہر روک کر سوہا کو دیکھتا ہے جو اب بھی اپنی نظریں باہر کی طرف کری ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

بیگم صاحبہ چلیں۔۔۔۔ ۔

آپ کا سرپرئز خراب ہوجاے گا آپ خود ہی چلے جائے۔۔۔۔۔۔ وہ ہاتھ کے اشارے سے اسے کہتی ہے جس پر دخان ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا سرپرئز تمہارے لئے ہی ہے چلو میرے ساتھ دیکھنا تم کتنا خوش ہوگی ۔۔۔۔۔۔ وہ گاڑی سے اترتا باہر آکر سوہا کی طرف کا دروازہ کھولتا ہے اور اس کی طرف اپنی ہتھیلی بڑھاتا ہے جسے سوہا ایک نظر دخان کو دیکھ کر تھام لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

تمہیں پتا ہے سوہا یہ میرا فیورٹ ریسٹو رنٹ ہے میں اکثر یہاں اتا رہتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ اس کے ساتھ چلتا ہوا مسکراتے ہوے کہتا ہے اور اس کی مسکراہٹ اتنی دلکش ہوتی ہے کہ ان کے سامنے سے گزرتی لڑکیوں کا گروپ بھی اسے دیکھنے پر مجبور ہوجاتا ہے اگے جانے پر ساری لڑکیاں دخان کو مسکراتے ہوے مڑ کر دیکھتی ہیں جوا نکھوں پر کالا چشمہ لگاے وائٹ ٹی شیٹ پر بلیو پینٹ پہنے کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہا

تھا۔۔۔۔ ۔ سوہا جو ان لڑکیوں کو دیکھ چکی ہوتی ہے اب جب انھیں پیچھے مڑکر دیکھتی ہے تو وہ لڑکیاں اب بھی دخان کو مڑ کر دیکھ رہی ہوتی ہیں اور سوہا انھیں دیکھ کر غصے سے دخان کے بازو میں اپنا ہاتھ ڈال لیتی ہے۔۔۔۔ ۔ آئندہ کے بعد اتنا تیار ہوکر مت آے گا۔۔۔۔۔ وہ سامنے منہ کرے ماتھے پر بل ڈالے کہتی ہے اور دخان جو اس کے یو اچانک بازو پکڑنے پر حیران تھا اب اس کے منہ سے یہ لفظ سن کے ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیوں اچھا نہیں لگ رہا۔۔۔۔ ۔

اچھے لگ رہے ہیں تبھی کہہ رہی ہوں کہ اب وائٹ شیٹ مت پہننے گا۔۔۔۔۔ اور یہ چشمہ بھی اتارے اتنی دھوپ نہیں ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتی اس کی آنکھوں سے چشمہ بھی اتار لیتی ہے اور دخان بس اس کی حرکت پر ہنستا ہی رہ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

تم ادھر کھڑی ہو میں اتا ہوں ابھی۔۔۔۔۔ وہ ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی سوہا کو کھڑا کرے اندر کی طرف جاتا ہے اور سوہا پاس ہی کرسی کھچی کر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

میم آپ کو سر وہاں بلا رہے ہیں۔۔۔۔۔ کچھ دیر بعد ایک ویٹر سوہا کے پاس آکر کونے کی طرف اشارہ کرتا ہے تو سوہا اثبات میں سر ہلا کر کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

آپ اس طرف چلی جائے سر وہی ہیں۔۔۔۔۔ وہ ویٹر تھوڑا سے فاصلے پر روکے سوہا کو کہتا ہے تو سوہا اگے کی طرف بڑتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ ایک گلی منہ تھا جہاں سے گزر کر ایک ہال تھا جہاں اگے بہت سے ٹیبل رکھے ہوے تھے مطلب یہ پرائیویٹ جگہ تھی وہ گلی میں سے گزر کر اندر کی طرف جاتی ہے تو نیلی اور لال روشنی سے پورا ہال جگمگ کر رہا تھا ہر ٹیبل کے اوپر ایک گلاب کا گلدستہ رکھا ہوا تھا مگر ایک ٹیبل ایسا تھا جسے ریڈ بلون سے ڈیکوریٹ کیا ہوا تھا اور وہ سب سے منفرد بھی لگ رہا تھا سوہا پورے ہال کو حیرانی سے دیکھتی اگے بڑتی ہے بسا یک دو ٹیبل پر ہی کپل بیٹھے ہوے تھے جبکہ سوہا کی نظر اس ٹیبل پر جاتی ہے جہاں ٹیبل کے اوپر ایک ہارٹ سیب میں کیک رکھا ہوتا ہے جس پر سوہا دخان لکھا ہوتا ہے آگے بھی اس کے کچھ لکھا تھا مگر سوہا اپنا اور دخان کا نام پڑھتے ہی مسکرا دیتی ہے کہ تبھی دخان اس کے سامنے اتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

نکاح کی سیکنڈ منتھ اینیورسری مبارک ہو بیگم صاحبہ۔۔۔۔۔ دخان اسے کہتا سر کو تھوڑا خم دیتا ہے اور سوہا اس کے انداز پر بھرپور انداز میں مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ آئے مل کر اس خوشی کو سیلیبریٹ کرتے ہیں مطلب کیک کٹ کرتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ اپنا ہاتھ اگے کرے کسی شہزادے کی طرح اس کے سامنے جھک کر کہتا ہے جیسے وہ کوئی شہزادی ہو اور سوہا بھی کسی شہزادی کی طرح اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں تھما دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اگر آپ لوگ بھی ہماری اس چھوٹی سی خوشی میں شریک ہونگے تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔۔۔۔۔ دخان ٹیبل پر بیٹھے کپل کو کہتا ہے تو وہ بھی مسکراتے ہوے ان کی طرف آتے ہیں۔۔۔۔ ۔

آجاؤ سوہا۔۔۔۔۔ دخان اپنے ہاتھ میں چھوری پکڑے سوہا کو کہتا ہے تو سوہا بھی اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیتی ہے اور یو پھر وہ دونوں مل کر کیک کٹ کرتے ہیں کیک کٹتے ہی پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھتا

مبارک ہو۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

مبارک ہو بہت۔۔۔۔۔ سارے کپل باری باری دخان اور سوہا کو مبارکباد دیتے ہیں جسے وہ دونوں ہی مسکرا کر وصول کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔

اسکیوز می یہ کیک آپ ان سب کو بھی دے دیں۔۔۔۔ دخان ایک ویٹر کو اپنے پاس بلا کر کہتا ہے تو وہ ویٹر اثبات میں سر ہلاتا کیک اٹھاکر لے جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ جی تو کیسا لگا آپ کو سرپرئز بیگم صاحبہ۔۔۔۔۔ دخان کرسی پر بیٹھ کر سوہا سے پوچھتا ہے جس کے چہرے سے مسکراہٹ جا ہی نہیں رہی ہوتی۔۔۔۔ ۔

بہت بہت بہت اچھا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ آپ میرے لئے اتنا کچھ کرے گے۔۔۔۔۔ اسے واقع بھی خوشی ہوتی ہے جو اس کے چہرے سے بھی نظر آرہی تھی۔۔۔۔۔ ۔ سوہا اور دخان کے نکاح کو دو مہینے ہوگئے تھے اور ان دو مہینو میں جہاں دخان سوہا کو ہر طرح سے اپنی محبّت کا یقین دلا رہا تھا وہی سوہا کے دل میں بھی اپنے مجازی خدا کے لئے محبّت پیدا ہورہی تھی اور آج جو دخان نے سوہا کے لئے کیا اس کے بعد سوہا کے دل میں دخان کے لئے محبّت اور بڑ گئی تھی۔۔۔۔۔ ۔

یہ تو کچھ بھی نہیں ہے ہماری شادی ہوجاے نہ پھر میں تمہیں لندن لے کر جاؤ گا پھر وہاں ہم خوب گھومے گے بہت مزے کرے گے۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سچ دخان ہم لندن جائے گے آپ کو پتا ہے مجھے لنڈن کتنا پسند ہے۔۔۔۔ دخان کی بات سن کر اس کی آنکھوں میں چمک آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں سچ۔۔۔۔ اچھا میں نے تو تمہیں اتنا خوبصورت تحفہ دیا ہے تم کیا دوگی مجھے۔۔۔۔۔ وہ ایک ائبرو اٹھا کر اسے دیکھ کر پوچھتا ہے تو سوہا سوچ میں پڑجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیا چاہیے آپ کو۔۔۔۔۔ جب اسے سمجھ نہیں اتا تو اسی سے پوچ لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے تمہارا اظہار چاہیے کہ تم مجھ سے کتنی محبّت کرتی ہو اور اظہار ایسا ہو کہ میں جھوم اٹھو۔ ۔ ۔۔۔ وہ چمکتی آنکھوں سے کہتا ہے اور سوہا فورا سے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے نکال لیتی ہے جس پر دخان کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

دخان مجھ سے یہ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ وہ لب کاٹے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

کیوں نہیں ہوگا تم کوشش تو کرو تم بھی مجھے آئ لوو یو کہو مجھے بتاؤ کہ تم مجھ سے کتنی محبّت کرتی ہو۔۔۔۔ ۔ دخان مجھ سے نہیں ہوتا پلیز مجھے فورس نہ کرے۔۔۔۔۔ وہ دخان کے ایک ہی بات کی رٹ پر چڑ کر کہتی ہے تو دخان کو اس کی بات پر غصہ آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے مت کرو میں ہی پاگل ہوں جو تمہاری محبّت میں پاگل رہتا ہوں ہر وقت اپنی محبّت کا اظہار کرتا رہتا ہوں۔۔۔۔ دخان غصے سے کہتا اپنا موبائل اٹھا لیتا ہے۔۔۔ ۔

دخان میرا وہ مطلب نہیں تھا آپ غصہ کیوں ہورہے ہیں۔۔۔۔ ۔ اچھا غصہ نہیں ہوں تو کیا ہوں بولو میں تمہیں بس یہ کہہ رہا ہوں کہ مجھ سے اظہار کرو اپنی محبت کا تاکہ مجھے بھی پتا چلے کہ تم مجھ سے کتنی محبت کرتی ہوں۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا سخت لہجے میں کہتا ہے اور سوہا تو پہلی بار اسے غصے میں دیکھ کر ڈر سی جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان کیا ہوگیا ہے آپ کو آپ کیوں بچوں والی بات کر رہے ہیں آپ۔۔۔۔ ۔

میں تمہارا منکوح ہوں نہ تمہارا تو کرو اظہار۔۔۔۔۔ دخان بھی اپنی ضد کا پکّا تھا یہ سوہا نے ابھی تک نہیں جانا تھا کہ وہ جس چیز کے پیچھے پڑ جائے پھر جب تک نہیں چھوڑتا جب تک وہ خود نہیں چاہتا۔۔۔ ۔

دخان میں۔۔۔۔۔ ۔

تم مجھ سے اظہار کرو گی یہ نہیں۔۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میری بات۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ نہ۔۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ اس کی بات کاٹ کر اسے دیکھ کہتا ہے تو سوہا پہلے اسے دیکھ کر پھر نیچے منہ کرے نفی میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں میں نہیں کر سکتی مجھ میں ابھی ہمت نہیں جب۔۔۔۔۔۔۔ وہ ابھی کہہ ہی رہی ہوتی ہے کہ دخان کو کھڑا ہوتا دیکھ اس کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

میں جارہا ہوں تم آجانا خود ہی ۔۔۔۔۔ وہ اپنا موبائل اور کی اٹھاتا باہر کی طرف جاتا ہے اور سوہا بھی جلدی سے اپنا بیگ اٹھا کر اس کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ دخان۔۔۔۔ دخان میری بات تو سنے۔۔۔۔ دخان۔۔۔۔ وہ اسے آوازے دیے جاتی ہے کہ ایک ویٹر سے زور سے ٹکر تی ہے۔۔۔۔ ۔

سوری مجھے پتا نہیں تھا آپ آرہے ہیں آپ کو لگی تو نہیں۔۔۔۔۔ سوہا اس ویٹر سے پوچھتی ہے کیونکہ غلطی بھی اسی کی تھی۔۔۔۔ ۔

نہیں کوئی بات نہیں میم اٹس اوکے۔۔۔۔۔ وہ ویٹر اسے کہتا نیچے سے برتن اٹھاتا ہے اور سوہا فورا دخان کی جانب دیکھتی ہے جو باہر کی طرف جارہا ہوتا ہے وہ فورا اس کے بیحلھے جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان۔۔۔۔ دخان پلیز میری بات سن لیں۔۔۔۔۔ وہ دخان کو گاڑی میں بیٹھتا دیکھ اسے آواز لگاتی ہے مگر وہ تو جیسے سن ہی نہیں رہا ہوتا اور سوہا جب اس تک پوچھتی ہے تو وہ گاڑی زن سے آگے بڑھا دیتا ہے اور سوہا بیچاری بس اس کی کار کو ہی دیکھتی رہ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.