صاحب جی کھانا لگاؤ۔۔۔۔۔ الہی بخش دخان کو اتا دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں لگاؤ۔۔۔۔۔ وہ کہتا اپنے کمرے کی طرف جاتا ہے اور کمرے میں آکر موبائل کو بیڈ پر پھنکتا ہے۔۔۔۔ ۔ سارے پلین پر اس لڑکی نے پانی پھیر دیا اتنی محنت سے سب کچھ کیا تھاا ور اس نے۔۔۔۔۔ وہ غصے سے پرفیوم اٹھا کر دیوار پر مارتا ہے وہ ایسا ہی تھا جب اسے غصہ اتا وہ چیزوں پر اتارتا تھا جو بھی ہاتھ لگے چاہے وہ لاکھ کی ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔ ۔
تمہیں اظہار تو کرنا ہوگا سوہا ورنہ میرا تم سے نکاح کرنے کا کیا فائدہ۔۔۔۔ ۔
صاحب جی کھانا۔۔۔۔۔ الہی بخش کھانے کی ٹرے لاکر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ اسے واپس لے جاؤ مجھے نہیں کھانا اور یہ کمرا بھی فورا صاف کرو۔۔۔۔۔ وہ کہتا کمرے سے باہر نکل جاتا ہے اور اب اس کی اگلی منزل رابعہ کا کمرا تھا ۔۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا بیٹا کھانا تو کھاؤ یہ کیا بس چمچ چلائے جارہی ہو۔۔۔۔۔ آسیہ جو کب سے بیٹھی سوہا کو نوٹ کر رہی تھی بول ہی دیتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔ امی میری طبیعت آج کچھ ٹھیک نہیں ہے میں اپنے کمرے میں جا رہی ہوں۔۔۔۔ سوہا پلیٹ کو اگے دکھیل کر اٹھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا اگر طبیعت زیادہ خراب ہے تو بھائی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چلی جاؤ۔۔۔۔۔ غفار فکر مندی سے پوچھتے ہیں تو باقی سب بھی اسے فکر مندی سے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
نہیں ابو میں ابھی ٹیبلیٹ لونگی تو صبح تک ٹھیک ہوجاؤ گی۔۔۔۔۔ ۔ اچھا ٹھیک ہے پھر آرام کرو جاکے اور کسی چیز کی ضرورت ہوتو آواز لگا دینا۔۔۔۔۔ آسیہ اسے کہتی ہیں تو وہ اثبات میں سر ہلاتی اپنے کمرے کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اسے پتا نہیں کیوں دخان کا یو ناراض ہونا بالکل اچھا نہیں لگا تھا اور اب جب وہ اس کے دل کے اتنے قریب آگیا تھا تو اب وہ چاہتی تھی کے وہ اس سے محبّت سے بات کرے جیسے آج مگر آج اس نے ہی دل توڑ دیا تھا دخان کا۔۔۔۔۔ ۔
کیا کرو۔۔۔۔۔ فون کرو انھیں۔۔۔۔۔ وہ بیڈ پر بیٹھتے ہوے سوچتی ہے پھر موبائل اٹھا کر کال ملاتی
ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
دخان رابعہ کے کمرے میں اتا لائٹ ان کرتا ہے جو بس ایک ہاتھ لگنے سے سارا کمرہ جگمگا جاتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
رابعہ کا کمرا دخان نے ہی ادھر سیٹ کروایا تھا اور جب اسے رابعہ کی یاد آتی وہ ادھر ہی آکر اس کی تصویروں سے گھنٹوں باتیں کرتا تھا اور اب بھی وہ بیڈ کے سائٹ سے رابعہ کی تصویر اٹھا کر وہی بیڈ پر بیٹھ جاتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
رابعہ میں نے سوہا سے نکاح کرلیا ہے جیسے روہان نے تمہیں تکلیف دی تھی میں بھی اس کی بہن کو ایسی ہی تکلیف دونگا تم تو مر گئی تھی مگر میں اسے مرنے نہیں دونگا تمہیں پتا ہے میں اس کے ساتھ کیا کرو
گا۔۔۔۔۔ وہ ایسے بول رہا تھا جیسے رابعہ اس کے سامنے ہو۔۔۔۔ ۔
میں اسے خود سے محبّت کرنے پر مجبور کرو گا اور جب اسے مجھ سے محبّت ہوجاے گی تو میں روہان کی طرح اسے چھوڑ دونگا۔۔۔۔۔۔ وہ شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ یہ تو ہوا روہان اور اس کے گھر والوں کا بدلہ۔۔۔ ۔ لیکن سوہا کا بدلہ ابھی باقی ہے جس نے مجھے تھپڑ مارا تھا جس نے مجھے ہوس پرست اور نجانے کیا کیا کہا تھا ان سب کا بدلہ لونگا میں اس سے۔۔۔۔۔ وہ اتنے غصے سے کہتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں پکڑا فریم بھی چٹک جاتا ہے اور رابعہ کی تصویر پر ایک درار سی آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔ لیکن میں تمہیں یہ نہیں بتاؤ گا کہ میں اس کے ساتھ کیا کرو گا لیکن ہاں یہ بتا سکتا ہوں کہ اس کے ساتھ وہ کرو گا جو آج تک کبھی کسی کے ساتھ نہیں ہوا ہوگا۔۔۔۔۔ ۔
صاحب جی آپ کا موبائل بج رہا ہے کب سے۔۔۔۔۔۔ الہی بخش کمرے سے باہر کھڑا ہی کہتا ہے تو دخان رابعہ کی تصویر کو دراز میں رکھ کر باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کس کی کال تھی۔۔۔۔۔۔ دخان اس کے ہاتھ سے موبائل لے کر اپنے کمرے کی طرف بڑھتے ہوے پوچھتا
صاحب جی کسی منیجر صاحبہ کا فون تھا۔۔۔۔ الہی بخش کہتا ہے اور دخان کے موبائل پر دوبارہ کال آنے لگتی ہے دخان کی منیجر صاحبہ کی جسے وہ مسکراتے ہوے اٹھاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہیلو دخان آپ کہا تھے کب سے کال کر رہی ہوں۔۔۔۔۔ سوہا دخان کے فون اٹھانے پر فورا کہتی
کیوں کال کر رہی تھیں۔۔۔۔۔ دخان اگے سے سخت لہجے میں پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
دخان ابھی بھی ناراض ہیں۔۔۔۔۔ وہ نرم لہجے میں پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں۔۔۔۔ وہ صوفے پر بیٹھ کر جواب دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیسے راضی ہونگے آپ پھر۔۔۔۔ ۔
اظہارے محبّت کرو مجھ سے۔۔۔۔۔ وہی جواب۔۔ ۔
دخان مجھ سے نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ سوہا لب کاٹتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
تو پھر بھاڑ میں جاؤ۔۔۔۔۔ وہ غصے میں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے پھر آپ بھی میرے ساتھ چلیں آپ خود کہتے تھے کہ جہاں جانا ہو میرے ساتھ جانا۔۔۔۔۔ سوہا بھی فورا کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہر جگہ میرا جانا ضروری نہیں ہے وہاں تم جیسے ہی جاتے ہیں تو خود اکیلی جاؤ۔۔۔۔۔ وہ سگریٹ کو ہونٹوں سے لگاے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان آپ بھی چلیں نہ اچھا ہوگا کوئی الگ بندا وہاں جائے گا تو شاید وہاں کے لوگ آپ کی عزت
کرے۔۔۔۔۔ سوہا کچھ سوچ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا۔۔۔۔۔ دخان غصے سے اس کا نام پکارتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان پلیز راضی ہوجاے نہ۔۔۔۔۔ وہ منت کرتی ہے۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے اظہارے محبّت کرو میں راضی ہوں۔۔۔۔۔ اس کی بھی اپنی ضد تھی اب کچھ بھی ہوجاے اسے سوہا کے منہ سے اظہار سننا تھا۔۔۔۔۔ ۔
دخان میں نہیں کہہ سکتی مجھ سے نہیں کہا جائے گا۔۔۔۔۔۔ وہ بیچاری کیا کرتی یہ تو ظالم شرم اگے آرہی تھی۔۔۔۔۔ ۔ تو پھر جہاں میں نے کہا ہے وہاں چلی جانا بائے۔۔۔۔۔ دخان کہتا فورا فون کاٹ دیتا ہے جس پر سوہا اسے میسج ٹایپ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
دخان ابھی کھڑا ہی ہورہا ہوتا ہے کے موبائل کی رینگ پر موبائل اٹھا کر دیکھتا ہے تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
بھاڑ میں جانے کا راستہ میسج کردیں۔۔۔۔۔ ۔
عقل مند ہو خود ڈھونڈھ لو۔۔۔۔۔ دخان میسج سینڈ کرکے موبائل اوف کردیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا کو جب دخان کا میسج ملتا ہے تو وہ مسکراتے ہوے موبائل سائیڈ ٹیبل پر رکھ کر سونے کے لئے لیٹ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
میں آپ کو منا لونگی دخان اور مجھے یقین ہے آپ مان بھی جائے گے۔۔۔۔۔ ۔ وہ یہی سوچتے سوچتے آنکھیں بند کرلیتی ہے اور کچھ ہی دیر میں نیند اس پر مہربان ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
الہی بخش۔۔۔۔ الہی بخش۔۔۔۔۔ دخان کمرے سے باہر آکر الہی بخش کو آواز لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔
جی صاحب جی۔۔۔۔ ۔
میں نے جو منگوایا تھا لائے ہو۔۔۔۔ ۔
جی صاحب جی لایا ہوں۔۔۔۔۔ یہ لیں۔۔۔۔ الہی بخش اس کے کہنے پر اپنی جیب سے ایک چھوٹا سا باکس نکال کر اسے دیتا ہے۔۔۔۔ ۔ ہمممم۔۔۔۔۔ کام کرے گا نہ یہ اینڈ ٹائم پر دھوکہ نہ دیں۔۔۔۔۔ وہ باکس کو اس کے ہاتھ سے لے کر اولٹ پولٹ کرکے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔
صاحب جی پورے5 ہزار کا ہے کام نہیں کرے گا تو دکاندار5 ہزار اوپر دے گا۔۔۔۔۔ الہی بخش دکاندار کی بات دھوراتا ہے تو دخان بھی باکس کو دیکھ کر اثبات میں سر ہلاتا اپنے کمرے کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان کمرے میں آکر باکس کو ٹیبل پر رکھتا الماری کی طرف جاتا ہے اور وہاں پر الماری کھول کر ٹھوڑی پر ہاتھ رکھے الماری کے اندر کا جائزہ لیتا ہے پھر جب اپنے مطلب کے کپڑے نظر آتے ہیں تو انھیں لے کر واش روم میں جاتا ہے اور ٹھیک5 منٹ بعد جب وہ باہر اتا ہے تو اس نے بلیک ٹی شیٹ پر بلیک ہی پینٹ پہنی ہوتی ہے وہ اتا صو فے پر بیٹھ کر اپنے لونگ بلیک شوز پہنتا کھڑا ہوتا شیشے کے سامنے جاکر اپنے بالوں میں بورش کرتا ہے اور پھر دراز کھول کر اس میں سے ایک بلیک کلر کا رومال نکال کر اسے اپنے منہ پر نقاب کی صورت میں باندھ کر ائی نے میں اپنا جائزہ لیتا ہے۔۔۔۔ ۔
پرفیکٹ۔۔۔۔۔ وہ آئینے میں دیکھتا ایک آنکھ ونک کرتا اپنا موبائل اٹھا کر باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ اب نجانے وہ کیا کرنے والا تھا اور اس باکس میں ایسا کیا تھا جسے وہ اتنا جانچ رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔
***
روہان ایک بات پوچھوں آپ سے اگر آپ غصہ نہ کریں تو۔۔۔۔۔۔ کشف احمر کو سلاتے ہوے روہان سے پوچھتی ہے جو اپنے موبائل میں کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ ہاں پوچھو کیا پوچھنا ہے۔۔۔۔۔ وہ بغیر موبائل سے نظر ہٹا کر کہتا ہے تو کشف بھی سیدھی ہوکر بیٹھتی ہے اور بولنے کے لئے الفاظ ترتیب دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
بولو کیا بات ہے۔۔۔۔۔ روہان اسے خاموش دیکھ کر موبائل سے نظر ہٹایا اسے دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ روہان میں کہہ رہی تھی کہ اگر ہم ایک بار رابعہ سے ملنے خانیوال چلتے ہیں دیکھتے ہیں وہ کیسی ہے اب
اور۔۔۔۔ ۔
کشف اب اس سے آگے ایک لفظ بھی مت کہنا میں نے تمہیں کہا تھا نہ کہ اگر چاہتی ہو ہمارا بیچ کوئی بدمذگی نہ ہو تو رابعہ کا ذکر مت کرنا تو کیوں تم اسے ہر وقت اپنی بتاؤں میں شامل کرتی ہو۔۔۔۔۔ روہان اس کی بات کو کاٹے غصے سے کہتا ہے۔۔۔ ۔
روہان ہوسکتا ہے وہ ٹھیک ہو شاید اپنے گھر والوں کی وجہ سے مجبور ہو تبھی اس نے تمہیں دھوکہ دیا
ہو۔۔۔۔۔ وہ نہ جانے اسے کیا بتانا چاہ رہی تھی کیا نہیں۔۔۔۔ ۔ اچھا اگر وہ گھر والوں کی وجہ سے مجبور تھی تو اس نے مجھے پہلے یہ کیوں کہا تھا کہ تم مجھے کشف کے گھر سے لے لینا کیوں اس نے کہا تھا کہ ہم کہیں دور چلے جائے گے اگر اسے احساس ہوتا نہ اپنی فیملی کا تو مجھ سے کبھی ایسی بات نہیں کرتی۔۔۔۔ روہان اپنے موبائل کو اوف کرے کشف کی طرف مڑ تا ہے۔۔۔۔ ۔
تم اس سے محبّت نہیں کرتے مطلب اب کرتے ہو اس سے محبّت۔۔۔۔ کشف اسے جانچ رہی ہوتی
پہلے کرتا تھا مگر اب مجھے نفرت ہے اس سے اور اگر تم نے ایسی بات کہی تو مجھ سے برا کوئی نہیں
ہوگا۔۔۔۔۔ روہان کہتا غصہ سے کمرے سے باہر چلا جاتا ہے اور کشف بس اسے دیکھتی ہی رہ جاتی
مجھے بتا دینا چاہئے روہان کو۔۔۔۔۔ نہیں نہیں ابھی نہیں جب صفا تھوڑی بڑی ہوجاے گی تب بتا دونگی ورنہ اگر روہان نے مجھے چھوڑ دیا تو میں کہا جاؤ گی۔۔۔۔۔ وہ خود سے سوچتی اپنا سر دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیتی ہے اسے خود بھی سکون نہیں تھا اور اسے یہ بھی نہیں پتا تھا کہ جس رابعہ سے وہ ملنا چاہ رہی ہے وہ تو کب کی مر چکی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان اپنی گاڑی روک کر باہر کا جائزہ لیتا ہے جہاں گلی میں بس ایک پیلا بلب لگا ہوتا ہے اور اس کی ہی روشنی آدھی گلی میں پھیلی ہوتی ہے وہ اپنا منہ پر لگا رومال درست کرکے سامنے شیشے میں اپنا جائزہ لیتا گاڑی سے اترتا ہے اور قدم اپنے مطلوبہ گھر کی طرف بڑھاتا ہے۔۔۔۔ ۔
افف۔۔۔۔ اندر جانے کا راستہ کہاں سے ہوگا۔۔۔۔ وہ گھر کے سامنے کھڑا پورے گھر کا جائزہ لیتا ہے پھر کسی خیال کے یہت گھر کی بیک سائیڈ پر جاتا ہے۔۔۔ ۔
ہممم۔۔۔۔ اس کھڑکی سے جا سکتا ہوں۔۔۔۔ وہ ایک کھڑکی دیکھ کر کمر پر ہاتھ رکھے خود سے ہی کہتا
ہے۔۔۔ ۔
مگر کیسے۔۔۔۔ وہ کہتا نظر ادھر ادھر گھوماتا ہے تو اسے ایک سیڑھی نظر آتی ہے۔ ۔ ۔۔ ہاں یہ ٹھیک رہے گی۔۔۔۔۔۔ وہ کہتا اس سیڑھی کی طرف جاتا ہے مگر جب اسے اٹھانے لگتا ہے تو نظر اس سیڑھی کی ایک سائیڈ پر لپٹی زنجیر پر جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
واٹ نونسینس یار سیڑھی کو کون تالا لگاتا ہے۔۔۔۔۔ وہ سیڑھی کو زنجیر کی مدد سے لاک کرے دیکھ غصے سے کہتا ہے پھر کچھ سوچ کر ایک پتھر اٹھا کر اس چھوٹے سے تالے پر مارتا ہے جو ایک باری میں تو نہیں مگر تین چار بار مارنے پر ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔ ۔ تھینک گوڈ ٹوٹ گیا۔۔۔۔ وہ ایک لمبی سانس لے کر سیڑھی کو اٹھاتا اس گھر کی کھڑکی کے پاس رکھتا ہے اور جیسے ہی چڑنے لگتا ہے تو سامنے سے کتا آکر بھوکنے بھوکنے لگ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ ابے یار تجھے بھی ابھی آیا تھا۔۔۔۔ اچھا چپ ہوجا بھونک نہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتا اس کے سامنے بیٹھ کر اس کے سر پر نرمی سے ہاتھ پھرتا ہے تو وہ کیا بھی فورا چپ ہوکر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
گڈ بوئے۔۔۔۔ اب میں اوپر جارہا ہو اگر کوئی آئے تو تم نے مجھے بھونک کر بتانا ہے ٹھیک ہے میں سمجھ جاؤ گا کہ کوئی آگیا ہے۔۔۔۔۔ وہ اسے پیار سے کہتا اوپر چڑتا ہے اور کیا ایسے آرام سے بیٹھا ہوتا ہے جیسے اسے دخان کی بات سمجھ آگئی ہو۔۔۔۔ ۔
دخان اوپر اتا ایک نظر نیچے دیکھتا ہے جہاں کتا ابھی بھی ویسے ہی بیٹھا ہوتا ہے پھر وہ آرام سے کھڑکی کھول کر اندر کا جائزہ لیتا ہے اندر بس ایک سائیڈ لایمپ کی ہلکی سی روشنی کمرے میں پھلی ہوتی ہے وہ آرام سے ایک سیڑھی اوپر چڑتا کھڑکی سے اندر کمرے میں کودھ جاتا ہے اور پھر آرام سے کھڑکی دوبارہ بند کرتا اندر کی طرف اتا ہے۔۔۔۔ ۔
اب جو کرنا ہے دخان جلدی کرنا ہوگا۔۔۔۔۔ وہ خود سے کہتا ڈری سنک کے سامنے جاتا ہے اور پھر ساتھ میں رکھی ایک کرسی اٹھا کر اپنے سامنے رکھتا اس پر کھڑا ہوتا ہے اور ایک نظر پیچھے بیڈ پر لیٹی وجود پر بھی ڈالتا ہے کہ کہیں اٹھ تو نہیں گئی۔۔۔۔ ۔
بس ایسی آرام سے سوتی رہو بیگم صا حبہ تاکہ میرا کام ہوجاے۔۔۔۔۔ وہ سوہا کو دیکھے دل میں کہتا اپنی جیب سے وہی باکس نکالتا ہے جو اس نے الہی بخش سے منگوایا تھا۔۔۔ ۔
وہ اس باکس کو کھولتا ہے تو اس میں سے تین چھوٹے چھوٹے خوف یہ کیمرے نکلتے ہے جب میں سے ایک تو وہ کرسی پر کھڑا ہوکر دیوار کی اونچی سا ئیڈ پر لگاتا ہے جبکہ دوسرا ڈریسنگ ٹیبل کے اوپر اور تیسرا کرسی سے اتر کر بیڈ کے بالکل سامنے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں ہوگیا کام جلدی سے نکلنا ہوگا۔۔۔۔ وہ ابھی خود سے کہتا کھڑکی کی طرف بڑھ ہی رہا ہوتا ہے کہ۔۔۔ ۔
***
سوہا کو کرسی کھیخلیے کی آواز آتی ہے جس پر وہ اپنی آنکھیں کھولتی ہے تو تو کوئی بلیک لباس میں بالکل اس کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اور اسے دیکھ کر سوہا کی تو سیٹی ہی گم ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔ بھوت۔۔۔۔ بھوت امی بھائی۔۔۔۔۔۔ سوہا ابھی اور بھی لوگوں کے نام پکارتی کہ دخان فورا سے آگے بڑ کر اس کے منہ پر ہاتھ رکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ پاگل ہو کیا میں تمہیں بھوت لگتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ اس کہ منہ پر ہاتھ رکھے غصے سے کہتا ہے تو سوہا جو اپنے منہ سے اس کا ہاتھ ہٹا رہی ہوتی ہے اس کی آواز سن کے ایک دم سن ہوجاتی ہے اور غور سے اسے دیکھتی ہے جس کی بس آنکھیں ہی نظر آرہی تھیں۔۔۔۔۔ ۔ دخان اسے نارمل دیکھ اس کے منہ سے نرمی سے ہاتھ ہٹایا پیچھے ہوتا ہے جبکہ سوہا ابھی بھی اسے اوپر سے نیچے تک حیرانی سے دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
د۔۔۔۔ دخان۔۔۔۔۔ وہ ڈرتے ڈرتے پوچھتی ہے تو دخان اپنے منہ سے رومال ہٹایا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں دخان ہوں اور تم مجھے بھوت بنا رہی تھیں پاگل لڑکی۔۔۔۔۔ دخان کہتا اس کے کچھ فاصلے پر بیڈ پر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
آپ یہاں کیا کر رہے ہیں وہ بھی اس وقت۔۔۔۔۔ وہ اپنے حیرانی کو سائیڈ پر کرکے کھڑے ہوکر کہتی
میں دیکھنے آیا تھا کہ میری ناراضگی کے بعد میری بیوی کو کسے نیند آتی ہے مگر یہاں آکر تو پتا چلا کے میری بیوی تو گدھے گھوڑے بیچ کر یہاں سو رہی ہے۔۔۔۔۔ وہ سامنے سے تکیہ اٹھاکر اسے اپنے بازو کے نیچے رکھے لیٹنے کے انداز میں بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
دخان پلیز چلے جائے اگر کوئی آگیا تو بہت بڑا مسئلہ ہوجاے گا۔۔۔۔۔ وہ پرشانی سے ڈرتے ڈرتے کہتی ہے کیونکہ سامنے والے کا تو پتا نہیں مگر اسے اپنی عزت بہت عزیز تھی۔۔۔ ۔
ارے کوئی نہیں اتا تم بیٹھو ادھر۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کے اپنے سامنے بیٹھاتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان دیکھیں۔۔۔۔ ۔
اگر تم نے ایک لفظ اور کہا تو میں یہی سوجاؤ گا۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
دخان کیا۔۔۔۔ ۔ اوکے تمہاری مرضی۔۔۔۔ وہ کہتا بیڈ کے دوسرے سائیڈ پر لیٹ جاتا ہے اور سوہا منہ کھولے اس کی جرت کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ یار گرمی بہت ہے اے سی نہیں ہے کیا۔۔۔۔ وہ تھوڑی دیر لیٹنے کے بعد اپنے ماتھے پر سے پسینا صاف کرے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں امی ابو کے کمرے میں لگا ہے وہ بھی خراب ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تمہیں گرمی نہیں لگتی۔۔۔ ۔ نہیں ۔۔۔۔۔ اب آپ جائے پلیز دخان۔۔۔۔۔ وہ اس کے آگے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہے تو دخان بھی ایک لمبی سانس لے کر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
انتہا کی ڈرپوک اور بدتمیز لڑکی ہو اپنے شوہر کو سونے بھی نہیں دیتی ۔۔۔۔۔ وہ اپنے منہ پر رومال باندھتے ہوے کہتا ہے تو سوہا بس چپ ہی رہتی ہے اس کے لئے یہی بہت تھا کہ دخان جا تو رہا تھا۔۔۔۔ ۔
اچھا تم نے مجھ سے اظہار نہیں کرا۔۔۔۔۔۔ وہ جاتا ہوا کچھ یاد انے پر مڑکر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان میں نہیں کرسکتی مجھے اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔ وہ نظریں نیچے کرے کہتی ہے جبکہ ایک نظر دخان کو بھی دیکھتی ہے جو ماتھے پر بل ڈالے اسے دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تم یہ کہو کہ تم خوش نہیں ہو میرے ساتھ تمہیں میں پسند ہی نہیں ہوں۔۔۔۔ ۔
نہیں دخان ایسا۔۔۔ ۔
اگر ایسا ہی ہے تو میں دے دونگا تمہیں طلاق تین مہینے رہتے ہیں نہ ہمارے ایگریمنٹ میں تو جیسے پورا ہوگا میں چھوڑ دونگا تمہیں ۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتا کھڑکی کی طرف جاتا ہے مگر پھر سوہا کی آواز سن کر اس کے پاؤں روک جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
ہم نے بارہا ان کو بتانا چاہا۔۔۔ ۔
حال اپنا دل کا سنانا چاہا۔۔۔۔ ۔
دخان اس کی آواز پر بغیر پیچھے منہ کرے مسکراتا ہے۔۔۔۔ ۔
پر لب ہی کہاں کھلتے تھے۔۔۔ ۔
ہم جب بھی ان سے ملتے تھے۔۔۔ ۔
جب جان لبوں تک آ پہنچی۔۔۔ ۔
تو آج یہ نوبت آ پہنچی۔۔۔۔ ۔
سوہا کہہ کر تھوڑی دیر سانس لیتی ہے پھر نیچے نظریں کرے غزل مکمل کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہم اعتراف الفت کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔
ہاں!۔۔۔۔۔ وہ کہتی پھر روکتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں ! تم سے محبّت کرتے ہیں۔۔۔ ۔
ہاں ! تم سے محبّت کرتے ہیں۔۔۔ ۔
دخان کا دل اس کے اتنے پیارے انداز پر جھوم اٹھتا ہے وہ مسکراتا ہوے پیچھے مڑ تا ہے تو سوہا نظریں نیچی کرے کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا تم تو ایسے کر رہی ہی جیسے تم نے اپنے شوہر سے نہیں کسی غیر سے اظہار کیا ہو۔۔۔۔۔۔ ۔ دخان مجھے اچھا نہیں لگتا تھا یہ بھی صرف آپ کی ناراضگی کو دیکھ کر اور یہ بتانے کے لئے کہا ہے کہ میں آپ کو نہیں چھوڑ سکتی۔۔۔۔ وہ اس کی طرف دیکھیں کہتی ہے تو دخان مسکرا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
میں بھی تمہیں کبھی نہیں چھوڑو گا اگر تم کہو گی بھی نہ کہ دخان مجھے چھوڑ دو تب بھی نہیں۔۔۔۔۔ وہ اس کے پاس آکر کہتا ہے تو سوہا نہ سمجھی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
مطلب میں سمجھی نہیں۔۔۔۔۔ ۔
کچھ نہیں پتا چل جائے گا بہت جلد۔۔۔۔ وہ کہتا کھڑکی کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا پتا چل جائے گا مجھے۔۔۔۔۔ سوہا اسے کے جانے کے بعد سوچتی ہے پھر جلدی سے کھڑکی کی طرف جاتی
کھڑکی کے پاس آتی ہے تو دخان پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے منہ نیچے کیے چل رہا ہوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ وہ اندھیرے میں کہیں غائب ہوجاتا ہے اور سوہا اسے کے جانے کے بعد دوبارہ اپنے بیڈ کی طرف آئی
کیا واقع دخان مجھ سے اتنی محبّت کرتے ہیں جتنی مجھے لگتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں اتنی ہی کرتے ہونگے تبھی تو اتنی رات کو مجھ سے ملنے آئے تھے ورنہ کون اتا ہے۔۔۔۔۔ وہ سوچتی سوچتی لیٹ جاتی ہے اور جب خیال اتا ہے کہ آج اس نے دخان کوا پنی محبّت کا یقین دلایا ہے تو مسکراتی ہوئی خود سے شرما کر تکیہ میں منہ دے دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
افف۔۔۔۔ یار اتنا تھک گیا ہوں۔۔۔۔۔ دخان اتے ہی بیڈ پر دھم سا لٹتا ہے پھر کچھ یاد انے پر اٹھ کر اپنا لیپٹوپ اٹھاتا ہے۔۔۔۔ ۔
اس کی انگلیاں لیپٹوپ پر چلتی ہیں پھر جب اسے اپنے مطلب کی چیز نظر آتی ہے تو اس کی آنکھوں میں چمک جبکہ ہونٹوں پر شیطانی مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
پرفیکٹ۔۔۔۔ دخان دورانی اب تم اپنی منزل کے بہت قریب ہو۔۔۔۔ اب سوہا بس ایک موکے کا انتظار ہے اب نجانے وہ کون سا موکہ ہوگا جو میرے ہاتھ لگے گا۔۔۔۔ وہ سامنے سکرین کی طرف دیکھیں کہتا ہے جہاں سکرین پر تین پارٹ ہوتے ہے اور تینوں پارٹ سوہا کا روم ہی دیکھا رہے تھے۔۔۔۔ ۔
دخان کچھ دیر تک ایسے ہی سوہا کا روم دیکھتا ہے جہاں سوہا آرام سے سورہی ہوتی ہے۔۔۔ وہ ویسے ہی اسے دیکھ کر جب بور ہوجاتا ہے تو لیپٹوپ بند کرکے سائیڈ پر رکھتا ایک سگریٹ اٹھاتا ہے اور اسے لبوں سے لگا کر لائٹر کی مدد سے جلاتا ہے اب اسے تھوڑا سکون تھا اسے نہ جانے کس چیز کی اتنی خوشی تھی اس بات کی کہ سوہا نے اسے اظہارے محبّت کرا ہے لیکن سوہا کا اظہارے محبّت کرنے سے اسے کیا فائدہ ہوگا اب یہ تو دخان کو ہی پتا تھا۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔