امی آپ نے مجھے اٹھایا کیوں نہیں دیکھیں کتنی دیر ہوگئی ہے۔۔۔۔۔ سوہا اٹھ کر جلدی سے اپنے بالوں کا جوڑا بنا کر کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ہاں کیوں کہ تمہارے ابو اور بھائی نے منا کردیا ہے کہ سوہا کو اب صبح صبح نہ اٹھایا جائے۔۔۔۔۔ آسیہ اس کے بیڈ کی چادر ٹھیک کرتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
وہ کیوں بھلا۔۔۔ ۔
وہ یو کہ اب تمہارے بھائی اور ابو جاتے ہیں نہ دکان پر اور گھر بھی اب پہلے سے اچھا چل رہا ہے تو روہان نے کہا کہ اب سوہا کو منا کردینا کہ وہ اب جاب پر نہیں جائے۔۔۔۔ ۔
کیا امی مگر کیوں۔۔۔۔ وہ فورا سے گھبراکر بولتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا ہوگیا ہے سوہا ایسا لگ رہا ہے میں تمہیں جاب کا نہیں سسرال جانے سے منا کر رہی ہوں۔۔۔۔۔ آسیہ اس کی بےچینی پر کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
ک۔۔۔ کیا کیا مطلب آپ کا ۔۔۔۔۔ وہ ہڑ بڑا کر پوچھتی ہے کیونکہ ایک طرح سے سسرال ہی ہوا اس کا۔۔۔۔ ۔ کچھ مطلب نہیں تمہاری جاب چھوڑوانے کی ایک وجہ اور بھی ہے۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے سوہا کو اپنے پاس بیٹھ کر بولتی ہیں اور سوہا کو ان کی مسکراہٹ سے خطرے کی بو آتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا وجہ امی۔۔۔۔ ۔
ارے وہ تمہارے بڑے تایا نہیں ہیں انہوں نے اپنے بیٹے سائم کے لئے تمہارا ہاتھ مانگا ہے ماشاءاللہ سے سائم بہت اچھا بچا ہے اور تمہاری تائی تو کہہ رہی تھیں کہ جلد سے جلد میں سوہا کو سائم کی دلہن بنا کر لے جاؤ گی۔۔۔۔۔ آسیہ مسکراتی ہوئی بولتی ہیں اور سوہا کو لگتا ہے کہ کمرے کی چھت اس پر آ گری ہو۔۔۔۔ ۔ میں نہیں کرو گی سائم بھائی سے شادی مجھے نہیں پسند وہ۔۔۔۔۔۔ سوہا فورا انھیں منا کردیتی ہے۔۔۔۔ ۔ سوہا تمہارے ابو نے کہا تھا کہ سوہا راضی ہے میں نے کہا ہاں راضی ہے تبھی انہوں نے تمہاری منگنی اس جمعے کو رکھ دی ہے۔۔۔۔ ۔ امی میں کہاں راضی ہوں جو آپ نے ابو کو کہہ دیا مجھے نہیں کرنی منگنی ابھی ابو آے گے تو آپ خود منا کرے گی مجھ سے پوچھ تو لیتی کہ کیا میں راضی ہوں۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کھڑے ہوکر کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا کیا ہوگیا ہے کیوں اتنا غصہ ہورہی ہو سائم اتنا اچھا ہے پڑھا لکھا ہیں شکل کا بھی پیارا ہے پھر کیوں تم ایسی حرکت کر رہی ہو۔۔۔۔ ۔
مجھے نہیں پسند وہ۔۔۔۔ ۔
بس کرو سوہا تم نے خود کہا تھا مجھے کہ امی اس معاملے میں جو آپ کا فیصلہ ہوگا وہی میرا ہوگا تبھی میں نے تمہارے ابو کو کہہ دیا ہے کہ ہاں وہ راضی ہے۔۔۔۔ انھیں سوہا کی بات پر بہت غصہ اتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں پہلے کہا تھا مگر اب میں منا کر رہی ہوں مجھے نہیں کرنی۔۔۔۔ ۔ تمہاری جمعے کو منگنی ہے اب اگر تم نے مجھے منا کیا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا میرے سامنے تو ایسے چیخ رہی ہو اگر اپنے باپ کے سامنے ایسے بات کی تو ان کے سامنے ہی تمہارے منہ پر تھپڑ لگاؤ گی۔۔۔۔۔ وہ غصے سے اس کے سامنے کھڑی ہوتی ہیں۔۔۔ ۔
میں نہیں کرو گی آپ کچھ بھی کرلیں۔۔۔۔۔ وہ کہتی غصے سے پیر پٹکھتی باہر چلی جاتی ہے ہیں۔۔۔۔ ۔
منگنی تو تمہاری سائم سے ہی ہوگی وہ بھی جمعے کو بھلے کچھ بھی کرلو۔۔۔۔ آسیہ بھی اونچی آواز سے کہتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا کیا ہوا ہے اتنی ٹینشن میں کیوں لگ رہی ہو۔۔۔۔۔ کشف سوہا کو اکیلے بیٹھا دیکھ اس کے پاس آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
کچھ نہیں بس ویسے ہی۔۔۔۔ وہ نرمی سے جواب دیتی ہے۔۔۔ ۔ ان مہارانی کو سائم سے شادی نہیں کرنی تبھی ان کا منہ بنا ہوا ہے اب تم ہی بتاؤ کشف کیا برائی ہے سائم میں کتنا اچھا بچا ہے وہ۔۔۔۔۔ آسیہ کچن سے اتے ہوے پہلے سوہا کو پھر کشف سے پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔
اچھا تو اس وجہ سے پریشان ہو یہ بھی کوئی بات ہے پر شان ہونے والی سوہا سائم بہت اچھا ہے میں اس سے بس دو بار ملی ہوں تبھی مجھے اندازہ ہوگیا کہ وہ تمہیں بہت خوش رکھے گا۔۔۔۔۔ کشف آسیہ کی بات سن کر سوہا کو سمجھاتی ہے تو سوہا ایک دم چڑ کر اٹھتی ہے۔۔۔ ۔
میں نے کب کہا کہ وہ برے ہیں بس مجھے نہیں پسند تو نہیں پسند میں نہیں کرو گی ان سے شادی اور اب دوبارہ میرے سامنے اس کی تعریف مت کریے گا۔۔۔۔۔ سوہا کہتی اپنے کمرے کی طرف جاتی ہے وہ تنگ آگئی تھی صبح سے سائم کی لمبی لمبی تعریفیں سن کر۔۔۔۔ ۔
سوہا کمرے میں آکر زور سے دروازہ بند کرتی ہے اور آکر بیڈ پر دھم سے بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔
میں کیسے کسی کے نکاح میں ہوکر کسی اور سے منگنی کر سکتی ہوں میں۔۔۔۔ میں کیا کرو یا اللہ کوئی راستہ دیکھا۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے خود سے کہتی ہے پھر کسی خیال کے انے پر اپنے آنسو صاف کرے فون اٹھاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان اپنے آفس میں بیٹھا سگریٹ کو ہونٹوں سے لگائے لیپٹوپ کی سکرین کو بڑی غور سے دیکھ رہا تھا جہاں سوہا روتے ہوے فون اپنے کان سے لگا رہی تھی جبکہ سوہا کے رونے پر دخان کے ماتھے پر نہ سمجھی سے بل آجاتے ہے۔۔۔۔۔ ۔
یہ رو کیوں رہی ہے۔۔۔ کیا اس کے گھر والوں کو ہمارے نکاح کا پتا چل گیا یہ۔۔۔۔ وہ ابھی مزید سوچتا کہ اس سے پہلے ہی اس کا موبائل رینگ ہوتا ہے جسے وہ اٹھاکر ایک نظر لیپٹوپ میں سوہا پر اور پھر موبائل پر دیکھ کر مسکراتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تو بیگم صاحبہ مجھے فون کر رہی ہیں۔۔۔۔ وہ کہتا مسکراتے ہوے فون کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہیلو۔۔۔۔ کیسی ہو بیگم صاحبہ۔۔۔۔ ۔ دخان۔۔۔۔ سوہا دخان کی آواز سن کر رونے لگ جاتی ہے جس پر دخان موبائل کان سے ہٹاکر موبائل کو اور پھر لیپٹوپ میں سوہا کو بیزاری سے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا ہوا ہے جان دخان رو کیوں رہی ہو۔۔۔۔ دخان موبائل دوبارہ کان سے لگا کر بہت پیار سے کہتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
دخان بھائی نے منا کر دیا ہے افس انے سے۔۔۔۔ سوہا روتے ہوے ہی بتاتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیوں اسے کیا مسئلہ ہے۔۔۔۔ دخان کے ماتھے پر ایکدم بل آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
دخان صرف یہی بات نہیں ہے امی ابو نے میرا رشتہ بھی تے کردیا ہے میرے کزن سائم کے
ساتھ۔۔۔۔ ۔
کیا تمہارا رشتہ مگر کیوں۔۔۔۔۔ دخان ایک جھٹکے سے کرسی چھوڑ کر اٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
پتا نہیں اور اس جمعے کو یعنی پرسو میری منگنی بھی رکھ دی ہے میں نے امی کو منا تو کردیا ہے مگر وہ مان نہیں رہی کہتی ہیں شادی تو تمہاری سائم سے ہی ہوگی پلیز دخان کچھ کریں میں کیسے کر سکتی ہوں میں تو۔۔۔۔ ۔
سوہا تم منگنی کرلو۔۔۔۔ دخان اس کی بات کاٹے کہتا ہے اور سوہا اپنا رونا چھوڑ کر حیران سی ہوجاتی
دخان یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں میں آپ کے نکاح میں ہوں۔۔۔۔ وہ کھڑی ہوکر حیرانی سے کہتی
میں ٹھیک کہہ رہا ہوں تم منگنی کرلو دیکھو وہ نکاح کا تو نہیں کہہ رہے نہ اور منگنی سے کچھ نہیں ہوتا تم کرلو۔۔۔۔ وہ سگریٹ کو ہونٹوں سے جدا کرے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
دخان میں آپ کی بیوی ہوں۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ دخان کیا کہہ رہا ہے۔۔۔۔ ۔
مجھے پتا ہے سوہا میں کون سا تمہیں اس سے نکاح کرنے کا کہہ رہا ہوں تم منگنی کرلو یہ پھر اپنے گھر والوں کو ہمارے نکاح کا بتا دو۔۔۔۔ ۔
دخان میں نہیں بتا سکتی آپ اپنے گھر والوں کو بھیج دیں نہ وہ بات کرلینگے۔۔۔۔ ۔ سوہا میں بھیج دیتا مگر میرے گھر والے کسی کی شادی میں دبئی گئے ہوے ہیں یہ تم ایسا کرو کہ تم منگنی کرلو میں اپنے گھر والوں کو ہفتے والے دن تمہارے گھر لے اؤ گا ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے اور سوہا سوچ میں پڑ جاتی ہے۔۔۔ ۔
دخان میرا دل نہیں مان رہا یہ سہی نہیں ہے۔۔۔۔ سوہا کسی ڈر کی وجہ سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا کچھ غلط نہیں ہے تم کرلو منگنی اور تم بے فکر ہوجاؤ بیوی تم ہمیشہ میری ہی رہو گی یہ میرا وعدہ ہے کہ میں تمہیں کسی کا نہیں ہونے دونگا۔۔۔۔۔ دخان ایک سائیڈ کی اسمائل دیتا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔ ۔
سوہا کچھ نہیں ہوگا ریلیکس ہوجاؤ اپنے دخان پر یقین ہے نہ میں یہ منگنی زیادہ دن نہیں چلنے
دونگا۔۔۔۔۔ دخان اس کی بات کاٹ کر کہتا ہے تو سوہا لب کاٹ لنے لگتی ہے۔۔۔ ۔
بولو سوہا کرو گی نہ منگنی۔۔۔۔ دخان اسے چپ دیکھ کر پوچھتا ہے تو سوہا اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ہاں میں کرو گی منگنی مگر آپ وعدہ کرے کہ اپ ہفتے کو آے گے۔۔۔ ۔
ہاں میں اؤ گا تم بے فکر ہوجاؤ اور تیاری کرو منگنی کی مجھے ایک میٹنگ میں جانا ہے تو بعد میں بات کرتے ہیں۔۔۔۔۔ دخان کہتا فون کاٹ دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ تم سے ملاقات کرنا کا وقت آگیا ہے میرے پیارے دشمن۔۔۔۔۔ وہ شیطانی مسکراہٹ سے ساتھ کرسی پر بیٹھ کر آنکھیں بند کرے اپنا پلین ترتیب دیتا ہے کہ اسے اب کیا کرنا ہے۔۔۔ ۔
***
ماشاللہ کتنی پیاری لگ رہی ہے میری گڑیا۔۔۔۔۔ روہان سوہا کے کمرے میں آکر کہتا ہے جو ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے تیار سی بیٹھی بے دلی سے اپنے ہاتھ میں چوڑیاں چڑھا رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
شکریہ بھائی۔۔۔۔ وہ نظر اٹھاکر زبردستی کی مسکراہٹ لا کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا تم خوش تو ہونا۔۔۔۔ روہان سائیڈ سے ایک کرسی اٹھ کر اسے سامنے رکھے بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
جی بھائی۔۔۔۔ مختصر سا جواب۔۔۔ ۔
سائم بہت اچھا ہے سوہا وہ تمہیں بہت خوش رکھے گا۔۔۔ ۔
بھائی مجھے پتا ہے سائم بہت اچھا ہے آپ لوگوں نے میرے لئے بہت اچھا انتخاب کیا ہے مگر میں کیا کرو میں مجبور ہوں میں دخان کے نکاح میں ہوں اگر میں دخان کے نکاح میں نہ ہوتی نہ تو اس رشتے سے دل و جان سے راضی ہوتی۔۔۔۔ وہ روہان کو دیکھیں دل میں سوچتی ہے اور روہان نہ جانے اسے کیا کیا بتا رہا ہوتا ہے سائم کے بارے میں۔۔۔۔ ۔
سوہا تم مجھے سن رہی ہو نہ۔۔۔۔ روہان اسے خود کو تکتا دیکھ کہتا ہے تو سوہا بھی خیالوں سے باہر آئی
جی۔۔۔ جی بھائی میں سن رہی ہوں۔۔۔ ۔
کوئی پرشانی ہے تو مجھ سے شیئر کرو۔۔۔۔۔ روہان اسے چپ چپ دیکھ کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں بھائی کوئی پرشانی نہیں ہے بس ویسے ہی۔۔۔۔ ۔
اگر بھائی بہن کا پیار ہوگیا ہوتو ادھر اپنے چھوٹے بھائی پر بھی نظر ڈال لیں۔۔۔۔ سیف کمرے میں آکر دونوں کو مسکراتا ہوا دیکھ کر بولتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ارے آجاؤ تم بھی پیار لے لو تمہیں کسی نے منا کیا ہے۔۔۔۔۔ روہان اس کی طرف اپنا ہاتھ بڑھا کر کہتا
رہنے دیں بھائی آپ بس آپی سے پیار کرتےہیں۔۔۔۔ سیف منہ بناتا بیڈ پر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔ ایسی بات نہیں ہے سوہا بہن ہے نہ تبھی اس سے زیادہ پیار ہے۔۔۔ تمہیں پیار نہیں ہے سوہا سے۔۔۔۔۔ وہ کہتا اس سے پوچھتا ہے روہان کو سیف سے بھی اتنی ہی محبّت تھی جتنی سوہا سے مگر سیف کو ہمیشہ یہی لگتا تھا کہ وہ صرف سوہا سے پیار کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
ظاہر سی بات ہے بہن ہے تو محبّت ہوگی نہ۔۔۔۔۔ وہ سوہا کو دیکھیں مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ اچھا بھائی آپ کو ابو بلا رہے تھے شاید انھیں کوئی کام تھا آپ سے۔۔۔۔ سیف کچھ یاد انے پر روہان سے کہتا ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاتا کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا چلو میں دیکھ کر اتا ہوں کہ کیا انتظامات ہوگئے ہیں یہ نہ ہو کہ میری بہن کی منگنی میں کوئی کسر رہ جائے۔۔۔۔۔ روہان سوہا کے سر پر ہاتھ رکھتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
اپی کوئی بات ہے جو یوں چپ چپ ہو۔۔۔۔ سیف روہان کے جانے کے بعد سوہا کا چہرہ دیکھیں پوچھتا
میں یہ جوتی اٹھا کر تمہیں اتنا مارو گی نہ کہ تم یاد رکھو گے اب کیا میں ناچو کہ دیکھو میری منگنی ہے میں خوش ہوں۔۔۔۔۔ سوہا سب کی بات کا غصّہ سیف پر اتار دیتی ہے اور سیف بیچارہ شرمندہ سا ہوجاتا
آپی میں نے ایسا بھی کیا کہہ دیا جو آپ اتنا غصہ کر رہی ہیں۔۔۔ ۔ کچھ نہیں ہوا جاؤ مجھے اکیلا چھوڑ دو۔۔۔۔ وہ بیزاری سے کہتی اپنا موبائل اٹھاتی ہے سیف بھی چپ چاپ اٹھ کر وہاں سے چلا جاتا ہے اور سوہا سیف کے جانے کے بعد موبائل دوبارہ ٹیبل پر رکھ کر اپنا سر ہاتھوں میں پکڑ لیتی ہے۔۔۔۔ ۔
***
آج ان سے ملنا ہے ہمیں۔۔۔ ۔
آج ان سے ملنا ہے ہمیں۔۔۔ ۔
چلو ان کے لئے کچھ لیتے چلے۔۔ ۔
اور ان کو دعایں دیتے چلے۔۔۔۔ ۔
دخان آئینے کے سامنے کھڑا تیار ہوتے ہوے گنگنا رہا ہوتا ہے اسے دیکھ کر لگ رہا تھا جیسے وہ بہت خوش ہے۔۔۔ ۔
صاحب جی یہ مٹھائی منگوالی ہے۔۔ ۔ ۔ الہی بخش دخان کے کمرے میں آکر اسے دیکھتے ہوے ایک ڈبہ اگے کرتا ہے۔۔۔ ۔ گڈ اب اسے میری گاڑی میں جاکر رکھ دو۔۔۔۔۔ وہ اپنے ہاتھ میں گھڑی باندھتے ہوے مصروف سے انداز میں کہتا ہے تو الہی بخش سر ہلاتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں ٹھیک لگ رہا ہوں نہ۔۔۔۔ وہ تیار ہو کر اپنا جائزہ لیتے ہوے کہتا ہے جو بلیک پینٹ میں غضب ڈھ رہا ہوتا
چلو ایک نظر بیگم صاحبہ پر بھی ڈالتے ہیں کہ کیسی لگ رہی ہیں۔۔۔۔۔ دخان کہتا اپنا لیپٹوپ اٹھاتا
ماشاءالل۔۔۔۔۔ اتنی حسین بیوی ملی ہے مجھے مگر اب افسوس ہوتا ہے تمہاری قسمت پر بیگم صاحبہ کہ تم دخان کی بیوی بنی ہو۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کہتا لیپٹوپ بند کرتا ہے اور پھر موبائل اٹھاکر باہر کی طرف قدم بڑھاتا ہے۔۔۔۔ ۔
***
منگنی کا فنکشن غفار ہاؤس کے صحن میں ہی رکھا گیا تھا دولہے والے یعنی سائم کے گھر والے اور باقی کے خاندان والے بھی خوش گپو میں مصروف تھے سائم بھی سفید شلوار کمیر پر ویسکورٹ پہنا بہت پیارا لگ رہا تھا۔۔۔۔ ۔
آسیہ سوہا کو لے اؤ دیر ہورہی ہے۔۔۔۔۔ امبر(سائم کی والدہ)مسکراتے ہوے آسیہ کو مخاطب کرتی ہیں۔۔۔۔ ۔
جی بھابھی بچیاں گئی ہیں لینے آتی ہونگی بس۔۔۔۔ لو آگئی ۔۔۔۔ آسیہ کہتی سوہا کے روم کے طرف اشارہ کرتی ہیں جہاں سے سوہا کشف اور دو تین لڑکیوں کے ساتھ آرہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ماشاللہ ماشاءاللہ کتنی پیاری لگ رہی ہے میری بیٹی۔۔۔۔ امبر اگے بڑھ کر سوہا کو سائم کے پاس بیٹھاتے ہوے کہتی ہیں جس پر سائم بھی سوہا کو ایک نظر دیکھ کر مسکراتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
چلو جی اب رسم شروع کرتے ہیں۔۔۔۔ غفار اگے بڑھ کر سب کو حکم دیتے ہیں جس پر سارے چھوٹے بڑے سوہا اور سائم کے آگے پیچھے کھڑے ہوجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
یہ لو سائم سوہا کو رینگ پہناؤ۔۔۔۔ امبر ایک چھوٹی سی دیبی سائم کی طرف بڑھاتے ہوے کہتی ہیں تو سائم مسکراتا ہوا اس دیبی میں سے رینگ اٹھا کر اپنی ہتھیلی سوہا کی طرف بڑھاتا ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا ہاتھ دو اپنا۔۔۔۔ سائم اسے چپ بیٹھا دیکھ ایک نظر اپنی ماں کو دیکھ کر سوہا سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
جی۔۔۔۔ وہ جیسے سوچوں سے باہر آتی ہے۔۔۔ ۔
ہاتھ دو رینگ پہنانی ہے۔۔۔۔۔ وہ اپن ہتھیلی دوبارہ اس کے اگے کرے کہتا ہے جس پر سوہا اپنی گود میں رکھا ہوا ہاتھ اٹھا کر اس کی طرف بڑھاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ایک منٹ۔۔۔۔ میرا انتظار تو کر لیتے میرے بغیر ہی منگنی شروع کر رہے تھے۔۔۔۔۔ سائم سوہا کا ہاتھ پکڑے رینگ پہنا ہی رہا ہوتا ہے کہ دخان کی آواز پر سوہا اپنا ہاتھ فورا کھینچ لیتی ہے اور حیرانی سے دروازے کی طرف دیکھتی ہے جہاں دخان چہرے پر قاتیلانہ مسکراہٹ لے کر دونوں ہاتھ پینٹ کی جیب میں ڈالے کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تم کون ہو اور ہم کیوں تمہارا انتظار کرتے۔۔۔۔۔ راشد (سائم کے والد)ماتھے پر بل ڈالے پوچھتے
ہیں۔۔۔۔ ۔
میں کون ہوں۔۔۔ اچھا سوال ہے۔۔۔۔ وہ اندر اتے ہوے مسکراتے ہوے سوہا کی طرف دیکھتا ہے جبکہ سوہا حیران سی اسے دیکھتی ہے جبکہ گھبرا بھی رہی تھی۔۔۔۔ ۔ میں سوہا کا شوہر ہوں۔۔۔۔ وہ سوہا کو دیکھیں کہتا ہے اور وہاں موجود سب لوگ یہ الفاظ سن کر اپنی جگہ سن ہوجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
جبکہ سوہا دخان کو نم آنکھوں سے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا بکواس کر رہے ہو تم تمہیں پتا بھی ہے تم کیا کہہ رہے ہو۔۔۔۔ روہان غصے سے اسے کہتا ہے جبکہ کشف ماتھے پر بل ڈالے اسے پہچانے کی کوشش کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
جی سالے صاحب مجھے پتا ہے میں کیا کہہ رہا ہوں۔۔۔۔ وہ دانت پستے ہوے روہان کی طرف دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ غفار یہ لڑکا کیا کہہ رہا ہے اگر سوہا کا نکاح پہلے ہوچکا تھا تو اس کی منگنی کیوں کر رہے تھے۔۔۔۔ امبر غصے سے غفار کو کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
نہیں بھابھی ایسا کچھ نہیں ہے اگر نکاح ہوا ہوتا تو ہم منگنی کیوں کرتے۔۔۔۔ ۔
ارے انکل آپ کو نہیں پتا ہم نے پانچ مہینے پہلے نکاح کر لیا ہے یہ دیکھیں نکاح نامہ بلکہ آپ رہنے دیں آپ دیکھیں۔۔۔۔ دخان نکاح نامہ غفار کی طرف بڑھاتے ہوے ایکدم سائم کی طرف کردیتا ہے اور سوہا آنکھوں میں آنسو لئے دخان کو دیکھتی ہے جس کے ہونٹوں سے مسکراہٹ ہی نہیں جارہی ہوتی۔۔۔۔ ۔ یہ تو اصلی نکاح نامہ ہے۔۔۔۔ سائم غصے سے نکاح نامہ سامنے ٹیبل پر پھینک کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
ارے آرام سے تمیز نہیں ہے کیا۔۔۔۔۔ دخان نکاح نامہ اٹھا کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا کیا یہ لڑکا ٹھیک کہہ رہا ہے کیا تم نے اس سے نکاح کیا ہے۔۔۔۔ آسیہ جو دو دن سے سوہا کے رویہ کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی تھی اب وجہ سامنے آنے پر سوہا کے پاس آکر پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔
امی۔۔۔ ۔
بولو سوہا کیا تم اس کی بیوی ہو۔۔۔۔۔ آسیہ اسے جھنجھوڑ کر پوچھتی ہے اور باقی سب سوہا کے بولنے منتظر ہوتے ہیں جبکہ دخان مسکراتا ہوا سوہا کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے اثبات میں سر ہلاتی ہے تو وہاں موجود سب اپنی جگہ سکتے میں چلے جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
چٹاخ۔۔۔۔ ۔ بغیرت تجھے شرم نہیں آئی تجھے اپنے بھائی باپ کا خیال نہیں آیا۔۔۔۔۔ آسیہ اس کے منہ پر تھپڑ مار کے کہتی ہے جس سے وہ گرتے گرتے بچتی ہے۔۔۔۔ ۔ امی چلے یہاں سے اچھا ہوا ہمیں اس کی اصلیت پہلے ہی پتا چل گئی۔۔۔۔۔ سائم اپنی ماں کا ہاتھ پکڑے سوہا کو غصے سے دیکھ کر باہر کی طرف جاتا ہے اور باقی سب بھی سوہا کو نفرت سے دیکھ کر ان کے پیچھے جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔
آپ لوگوں نے نہیں جانا۔۔۔۔ دخان دو تین لوگوں کو ابھی بھی کھڑا دیکھ کہتا ہے جس پر وہ لوگ ہکا رت سے دونوں کو دیکھ کر باہر چلے جاتے ہیں۔۔۔۔ اب بس گھر والے ہی تھے موجود۔۔۔۔ ۔
سوہا یہ کیا کیا تم نے۔۔۔۔ غفار اپنا غصہ ضبط کرے کہتے ہیں جس پر سوہا روتے ہوے ان کے پاس جاتی ابو میں نے خوشی سے نہیں کیا یہ نکاح اور اور یہ نکاح بس کاغذی ہے آپ کی طبیعت خراب تھی تو میں ان سے پیسے مانگنے گئی تھی انہوں نے کہا۔۔۔۔ ۔
بس کر دو سوہا تم بھی کیا پوری کہانی سنانے لگ گئی ہو اور آپ لوگ کیا دیکھ رہے ہیں داماد پہلی بار گھر آیا ہے عزت تو کیا ہی دینگے بیٹھنے کا بھی نہیں کہا۔۔۔۔۔ وہ ہاتھ کے اشارے سے سوہا کو چپ کراتا کہہ کر غفار اور باقی سب کی طرف دیکھ کر کہتا ہے جبکہ سوہا کو دخان پر بہت غصہ اتا ہے جس نے اس کی اور اس کے گھر والوں کی عزت کو دو کوڑی کا کر کے رکھ دیا تھا۔۔۔۔ ۔
میری بیٹی ایسی نہیں ہے تم ہی۔۔۔۔ ۔ انکل ہر بار لڑکا قصور وار نہیں ہوتا آپ کی بیٹی ہی غلط تھی۔۔۔۔ وہ غفار کے ہی الفاظ انھیں لوٹ اتا ہے جس پر وہ حیران سے ہوجاتے ہیں۔۔۔ ۔
تیری ہمت کیسے ہوئی میری بہن کو پھسانے کی۔۔۔۔۔ روہان غصے سے اگے پڑھ کر اس کا گربان پکڑ کے دھڑتا ہے۔۔۔۔ ۔
جیسے تمہاری ہمت ہوئی تھی میری بہن کو پھسانے کی ایسے میں نے بھی ہمت کرلی تمہاری بہن کو پھسانے کی۔۔۔۔ وہ اپنے گریبان سے اس کا ہاتھ ہٹاکر طنزیہ مسکراتے ہوے کہتا ہے جس پر روہان کا ہاتھ اس کی بات سن کر اس کے گریبان سے ڈھیلہ پڑتا ہے اور وہی سوہا بے یقینی سے دخان کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ دخان ۔۔۔۔۔۔۔ کشف جو کب سے سوچ رہی تھی کہ یہ کون ہے اب اس کی بات سن کر اسے فورا یاد آجاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ارے ایسے کیا دیکھ رہے ہو مجھے ۔ ۔۔۔ کیا زیادہ ہی پیارا لگ رہا ہوں۔۔۔۔ دخان سب کو اپنی طرف دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
کون۔۔۔۔ کون ہو تم۔۔۔۔ غفار اٹکتے ہوے کہتے ہیں۔۔۔ ۔ کیوں آپ کے بیٹے نے میری بہن کے علاوہ بھی اور کسی کو پھسایا تھا جو آپ کو میں یاد نہیں۔۔۔۔۔۔ وہ ان پر طنز کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
روہان غفار میں رابعہ دورانی کا بھائی ہوں دخان دورانی۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے اپنا تعارف کرواتا
اور سوہا تو کچھ بول ہی نہیں پاتی وہ جس سے محبّت کر کے بیٹھی تھی وہ کون نکلا ایک بدلہ لینے والا دھوکے باز۔۔۔ ۔
رابعہ۔۔۔ اس نے خود چھوڑا تھا مجھے وہ تھی ہی ایسی وہ دھو کے باز تھی۔۔۔۔۔ روہان کو رابعہ کا نام سن کر غصہ آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔ وہ دھوکے باز تھی اگر وہ دھوکے باز ہوتی نہ تو ابھی زندہ ہوتی۔۔۔۔۔ دخان اس کی بات سن کر غصے سے چیختا
کیا مطلب۔۔۔۔۔ کشف اس کی بات سن کر فورا سے پوچھتی ہے۔۔۔ ۔
مطلب یہ کہ اس روہان کی وجہ سے اس نے خودخوشی کرلی تھی۔۔۔۔۔ دخان کے الفاظ سن کر روہان کشف کی طرف دیکھتا ہے جو اس کی بات سن کر منہ پر ہاتھ رکھ دیتی ہے۔۔۔۔ ۔ کیا رابعہ۔۔۔۔۔ روہان رابعہ کی خودخوشی کا سن کر حیران رہ جاتا ہے اور وہ جو سمجھ رہا تھا کہ وہ کسی سے شادی کرکے خوش ہوگی اب اس کی مر نے کی خبر سن کر اور اس کی وجہ سے مرنے کی خبر سن کر وہ کچھ بول ہی نہیں پاتا۔۔۔۔ ۔
اب میں اپنی بہن کا بدلہ تمہاری بہن سے لونگا تاکہ تمہیں بھی پتا چلے کہ بہن کا دکھ کیا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
روہان دخان کی بات سن کر کشف کی طرف دیکھتا ہے جو پر شان سی لگ رہی ہوتی ہے اور روہان فورا سمجھ جاتا ہے کہ کچھ تو ہوا تھا اب اسے یہ بعد میں سوچنا تھا کہ کیا ہوا تھا ابھی اسے اپنی بہن کو بچانا تھا۔۔۔ ۔
دیکھو جو کچھ ہوا سو ہوگیا اب۔۔۔ اب تم میری بہن کو چھوڑ دو وہ بہت معصوم ہے اسے کسی بات کا بھی علم نہیں تھا۔۔۔۔ روہان دخان کے سامنے آکر آرام سے کہتا ہے جس پر دخان ہنس دیتا ہے۔۔۔ ۔
واہ بھئی واہ کیا بات ہے روہان صاحب بہن کا دکھ ہورہا ہے جبکہ ابھی تو اس پر ایک خروچ بھی نہیں آئی اور میری بہن جو مر گئی تم اندازہ لگا سکتے ہو میرا کیا حال تھا مگر نہیں تم کیسے اندازہ لگا سکتے ہوں کیونکہ ابھی تمہاری بہن تھوڑی مری ہے۔۔۔۔ دخان کے الفاظ سے سوہا کو جو دکھ مل رہا تھا اس بات سے سب انجان تھے اسے کس بات کی سزا مل رہی تھی وہ دخان کو بس دیکھتے ہوے یہی سوچ رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔
مجھے کچھ نہیں پتا تم ابھی میری بہن کو طلاق دو۔۔۔۔۔ روہان ہاتھ اوپر کرے اسے کہتا ہے جو مسلسل اس کی بے بسی پر ہنس رہا تھا اسے ابھی سوہا کا بھی ہوش نہیں تھا جو اس کے ہر الفاظ سے ٹوٹ رہی تھی۔۔۔۔ ۔ بھائی۔۔۔۔ سوہا روہان کے الفاظ سن کر تڑپ کر کہتی ہے جس پر دخان کے ساتھ سب اس کی طرف دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔
دیکھو روہان غفار تمہاری بہن کی حالت بھی میری بہن کی طرح ہوگئی ہے اب اگر میں نے اسے چھوڑا تو یہ بھی مر جائے گی اور میں اسے مارنا نہیں چاہتا۔۔۔۔۔ دخان سوہا کے بولنے پر ہنستے ہوے کہتا ہے اور سوہا نم آنکھوں سے روہان کو منا کرتی ہے جس پر روہان کے ساتھ سارے گھر والے اسے غصے سے دیکھتا ہے ایک تو روہان اس کی جان بچا رہا تھا اور ایک وہ تھی جو اس دھوکے باز کے نکاح میں رہنا چاہ رہی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔