Chapter 14: باب 14

سوہا تم اب بھی اس کے نکاح میں رہنا چاہتی ہو جس نے میرا بدلہ تم سے لیا ہے۔۔۔۔۔ روہان سوہا کے پاس آکر سخت لہجے میں پوچھتا ہے جس پر سوہا نظریں نیچی کرے آنسو بہاتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ معصوم ہے اسے ابھی کچھ نہیں پتا تم اسے ابھی طلاق دو۔۔۔۔۔ روہان سوہا کو کچھ نہ بولتا دیکھ دخان کے پاس آکر کہتا ہے روہان پر شان ہوکر رہ گیا تھا اور دخان اس کی پرشانی کو خوب انجوئے کر رہا تھا۔۔۔۔ ۔

پہلے میں یہی سوچ کر آیا تھا کہ تمہارے سامنے تمہاری بہن کو طلاق دونگا۔۔۔۔۔۔ دخان کی بات پر سوہا فورا سر اٹھا کر بے یقینی سے اسے دیکھتی ہے جو اب اسے مسکرا کر دیکھ رہا ہوتا ہے دخان کی مسکراہٹ دیکھ کر سوہا کی آنکھ سے ایک دکھ کا آنسو اس کے گال پر بہتا ہے۔۔۔۔ ۔

مگر یہاں تو آکر پتا چلا کہ تم تو خود چاہتے ہو کہ میں تمہاری بہن کو طلاق دے دوں تبھی میں نے سوچا ہے کہ میں سوہا کو طلاق نہیں دونگا۔۔۔۔۔ دخان ایک فیصلے کی طرح اپنا ہاتھ ہوا میں لہراتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ چلے میں آپ کو دو آپشن دیتا ہوں ان میں سے آپ ایک چوائس کرنا اوکے۔۔۔۔۔ دخان سب کو خاموش دیکھ کر سامنے کرسی کھچی کر ٹانگ پہ ٹانگ رکھے بیٹھتا ہوا کہتا ہے۔۔۔ ۔

کیسے آپشن۔۔۔۔ غفار ناسمجھی سے پوچھتے ہیں جس پر وہ مسکراتے ہوے بتاتا ہے۔۔۔۔ ۔

پہلا یہ کہ میں سوہا کو اپنے ساتھ لے کر جاؤ گا لیکن۔۔۔۔ پھر سوہا سے آپ لوگوں کا کوئی تعلق نہیں ہوگا نہ ہی آپ اس سے ملے گے نہ آپ لوگ اس سے کوئی راپتا کرے گے اور نہ ہی سوہا یہاں آئی گی۔۔۔۔ اور دوسرا آپشن یہ ہے کہ سوہا ساری عمر میرے نام پر بیٹھی رہے گی میں اسے کبھی نہیں اپناؤ گا میں چلا جاؤ گا باہر اور سوہا بس یہاں آپ لوگوں کے پاس رہے گی آپ پھر اس کی کہیں شادی بھی نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔ وہ ایسے آپشن بتاتا ہے جس میں سے دونوں ہی نہ ممکن بات تھی۔۔۔۔۔ ۔

دوسرا آپشن ٹھیک ہے ہم خلا لے لینگے۔۔۔۔ روہان فورا بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

شاید تمہیں پتا نہیں ہے کہ میں کون ہوں۔۔۔۔۔ وہ کھڑا ہوکر اس کے پاس اتا ہے۔۔۔ ۔

میں دخان دورانی ہوں پاکستان کی ٹوپ کمپنی میں شامل دورانی انڈسٹیریس کا مالک اور میرے لئے کچھ مشکل نہیں ہے کہ میں سارے وکیلوں کو خرید لوں مجھے امید ہے تم میری بات سمجھ رہے ہوگے۔۔۔۔۔ وہ اس کی ویسکوڑٹ ٹھیک کرے مسکراتے ہوے کہتا ہے جس کا مطلب سمجھ کر سارے ہی خاموش ہوجاتے

ہیں۔۔۔۔۔ ۔

تو اب آپ لوگوں کا کیا فیصلہ ہے ۔۔۔۔ وہ سب کو چپ دیکھ کر پوچھتا ہے اور ایک نظر سوہا کو بھی دیکھتا ہے جس کی ناک اور آنکھیں رونے کی وجہ سے سرخ ہوچکی تھیں۔۔۔۔ ۔

میں دوسرا آپشن مانتی ہوں۔۔۔۔ سوہا اپنے آنسو صاف کرے کہتی ہے۔۔۔ ۔

بیگم صاحبہ سوچ لیں پھر آج آپ مجھے آخری بار دیکھیں گی اس کے بعد آپ مجھے کبھی بھی دیکھ نہیں سکے گی۔۔۔۔۔ دخان اس کی بات پر ایک آئبرو اٹھا کر ایک سائیڈ کی اسمائل دیتا پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں خود سے آپ کا نام الگ نہیں کر سکتی یہ کرنے سے میرا جینا مشکل ہوجاے گا اور میں اپنے گھر والوں کو بھی نہیں چھوڑ سکتی یہ میری کل کائنات ہیں۔ ۔ ۔۔۔ سوہا بولتی ہے تو اس کے حلق میں ایک آنسو کا گولہ اٹکتا ہے وہ اب ایسی جگہ کھڑی تھی جہاں ایک طرف خائی تھی تو دوسری طرف کنواں۔۔۔۔ ۔ غفار اپنی بیٹی کی بات سن کر آسیہ کی طرف دیکھتے ہیں اور روہان اپنے باپ کی طرف دیکھتا ہے روہان سمجھ گیا تھا کہ اس کی بہن دخان کی محبّت میں بہت آگے جا چکی ہے جبکہ سوہا کی بات سن کر دخان کی مسکراہٹ سمیٹتی تو تھی مگر وہ فورا اپنے آپ کو سنبھال لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

بیگم صاحبہ آپ کو اپنی فیملی اور مجھ میں سے ایک کو چننا ہوگا۔۔۔۔ ۔

سوہا تمہارے ساتھ جائے گی اور ہم ہر رشتہ ختم کردے گے سوہا سے۔۔۔۔۔ غفار کہتے ہیں اور سوہا کے ساتھ سب انھیں حیرانی سے دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔ ابو یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اس نے سوہا کو پھسایا ہے سوہا غلط نہیں ہے۔۔۔۔۔ روہان فورا اپنے باپ کے پاس آکر کہتا ہے تو آسیہ بھی انھیں سمجھاتی ہیں۔۔۔۔ ۔

غفار صاحب یہ کیا کہہ رہے ہیں ہم اپنی سوہا کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ابو میں نے تو آپ کی جان بچانے کے لئے نکاح کیا تھا اور آپ مجھے ہی غلط سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔۔ سوہا اپنے باپ کے پاس آکر روتے ہوے کہتی ہے۔۔۔ ۔

کاش میں اسی وقت مر جاتا تو آج یو میری عزت نہیں مرتی۔۔۔۔۔ وہ سوہا دیکھیں غصے سے کہتے

ہیں۔۔۔۔ ۔

ابو ایسا تو نہ کہے۔۔۔۔ ۔ سوہا تمہیں پتا ہے ایک بیٹی کے باپ کے لئے بہت ضروری ہے کہ اس کی بیٹی اس کی عزت رکھے ایسا کوئی کام نہ کرے جس سے اس کے باپ کا سر شرم سے جھک جائے۔۔۔۔۔ وہ کہتے ہے تو سوہا اور رونے لگتی ہے وہ سہی تو کہہ رہے تھے اس نے کہاں ان کی عزت رکھی تھی۔۔۔۔۔ ۔

تم میری جان بچانے کے لئے اتنی پاگل ہوگئی تھیں کہ تمہیں میری عزت کا بھی خیال نہیں رہا۔۔۔۔ ۔ ابو مجھے معاف کردے پلیز میں نہیں چھوڑ سکتی آپ لوگوں کو بھائی آپ تو کچھ بولے امی بھابھی سمجھائے نہ ابو کو۔۔۔۔۔ سوہا پاگلوں کی طرح سب کے پاس جا کر باری باری بولتی ہے اور دخان ان سب کے اموشنلسیں دیکھ کر اپنا کان کھو جاتا ہے اس کو دیکھ کر لگ رہا تھا وہ یہ سب دیکھ کر بیزار ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

سوہا چلی جاؤ یہاں سے۔۔۔۔۔ غفار غصے سے دھاڑتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ابو نہیں میں نہیں جاؤ گی پلیز مجھے معاف کردیں۔۔۔۔۔ سوہا ر ہوتے ہوے ان کے قدموں میں بیٹھ جاتی

سوہا چلی جاؤ ورنہ۔۔۔۔ وہ ابھی کہہ ہی رہے ہوتے ہیں کہ ان کے دل میں درد اٹھتا ہے جسے وہ کم کرنے کے لئے اپنے دل کی جگہ ہاتھ رکھ کر وہی کرسی پر گرنے کے انداز میں بیٹھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

ابو ابو کیا ہوا آپ کو ابو۔۔۔۔۔ روہان فورا سے اپنے باپ کے پاس اتا ہے تو سوہا بھی کھڑی ہوکر اپنے باپ کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ روہان اسے کہو یہاں سے چلی جائے ورنہ۔۔۔۔ ورنہ میرا مرا ہوا منہ دیکھے گی۔۔۔۔۔ وہ درد کی شدت سے کہتے ہے تو سوہا روتے ہوے روہان کو دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ابو یہ بعد میں دیکھیں گے میں ابھی ڈاکٹر کو بلاکر لاتا ہوں۔۔۔۔۔ روہان کہتا باہر کی طرف جاتا ہے اور دخان دونوں ہاتھ باندھے ان سب کو دیکھتا ہے اس میں اتنا نہ ہوا کہ آگے بڑھ کر دیکھ ہی لیں۔۔۔۔ ۔

سوہا اگر چاہتی ہو کے میں زندہ رہوں تو خدا کا واسطہ چلی جاؤ یہاں سے میں تمہارے پاؤ پکڑتا

ہوں۔۔۔۔۔ غفار سوہا کے سامنے ہاتھ جوڑے کہتے ہے تو نفی میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا چلی جاؤ چھوڑ دو اپنے باپ کی جان جینے دو اسے۔۔۔۔ آسیہ بھی غصے میں آکر اسے دھکا دیتی ہے جسے بروقت دخان تھام لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ عزت ہے تمہاری تم اب بھی ان کے پاس رہو گی چلو میرے ساتھ۔۔۔۔ دخان اس کا ہاتھ پکڑ کے باہر کی طرف بڑتا ہے پھر کسی خیال سے روک کر غفار کی طرف دیکھ کر طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہتا

انکل آپ نے کہا تھا نہ کہ آپ اپنی بیٹی کی تربیت ایسی کرے گے کہ وہ رات کے اندھیرے میں گھر سے نہیں بھاگے گی آپ نے سہی کہا تھا اور آپ نے اپنی بیٹی کی تربیت اتنی اچھی کی ہے کہ اس نے رات کے اندھیرے میں نہیں دن کے اجالے میں مجھ سے نکاح کیا تھا اور اب دن کے اجالے میں ہی گھر سے جارہی ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتا سوہا کا ہاتھ پکڑے باہر کی طرف چلا جاتا ہے سوہا بھی چپ چاپ اس کے ساتھ چلی جاتی ہے اسے بھی پتا چل گیا تھا کہ اب اس کی اس گھر میں کوئی عزت نہیں ہے اس کی وجہ سے آج سب خاندان والوں کے سامنے اس کے باپ بھائی کا سر جھک گیا تھا۔۔۔۔ ۔

بیٹھو گاڑی میں دخان اس کا ہاتھ چھوڑ کر غصے سے کہتا ہے اور سوہا بے یقینی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

دیکھ کیا رہی ہو خود دروازہ کھول کر بیٹھو تمہارے باپ کا نوکر نہیں ہوں جو تمہارے لئے دروازہ کھولوں۔۔۔۔ دخان اسے خود کو تکتا دیکھ ماتھے پر بل ڈالے کہتا گاڑی میں بیٹھتا ہے اور سوہا اپنے آنسو پی کر بیٹھنے لگتی ہے کہ۔۔۔۔ ۔

کہاں۔۔۔۔ پیچھے بیٹھو یہاں بیٹھنے کی تمہاری اوقات نہیں ہے۔۔۔۔۔ سوہا دروازے کھو لے بیٹھنے ہی لگتی ہے کہ دخان فورا بول دیتا ہے جس پر سوہا اسے دیکھ کر خاموشی سے پیچھے بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

ٹینشن کی وجہ سے درد اٹھا تھا ویسے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر غفار کو چیک کرکے کہتے کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔

بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب آپ کا۔۔۔۔ آسیہ اسے کہتی ہے تو ڈاکٹر مسکراتا ہوا باہر چلا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان۔۔۔۔ ۔

ابو پلیز اب یہ مت کہنا کہ میں نے اچھا کیا۔۔۔۔ روہان جو کب سے اپنا غصہ ضبط کرے کھڑا تھا اپنے باپ کو نرمی سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان میں نے سوہا کے لئے ہی کیا یہ سب اس کی آنکھوں میں میں نے اس لڑکے کے لئے محبّت دیکھی تھی ہم نے کبھی نہ کبھی تو اسے رخصت کرنا تھا نہ تو سمجھو اب کردیا۔۔۔۔۔ غفار روہان کو دیکھے کہتے

ابو وہ مر جائے کی وہاں وہ اسے پتا نہیں کیا کیا اذیت دیگا۔۔۔۔۔ روہان تڑپ کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں ہوگا اسے۔۔۔۔۔ میں نے اس کی خوشی کی خاطر اسے خود سے دور کردیا۔۔۔۔ غفار روتے ہوے کہتے ہے تو روہان غصے سے اٹھ کر کمرے سے باہر چلا جاتا ہے اور اس کے پیچھے ہی کشف ۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں میری سوہا وہاں خوش بھی رہ سکے گی یا نہیں۔۔۔۔ آسیہ کسی ڈر کی وجہ سے کہتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

میں نے بھی تو کسی کی بیٹی کو برا بھلا کہا تھا جبکہ قصور وار میرا خود کا بیٹا تھا۔۔۔۔ ۔

بس اللہ سوہا کو سکون دے اور اس لڑکے کا دل موم کردے۔۔۔۔۔ غفار کسی سوچ کے تحت کہتے ہیں تو آسیہ بس خاموشی سی آنسو بہاتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

***

اترو۔۔۔۔۔ دخان گاڑی اپنے بنگلے میں روک کر غصے سے کہتا ہے تو سوہا فورا سے گاڑی سے اترتی

میرے ساتھ چلو۔۔۔۔ وہ کہتا اندر کی طرف جاتا ہے تو سوہا بھی نظریں نیچی کرے اس کے پیچھے جاتی

سوہا جب اندر داخل ہوتی ہے تو اتنا خوبصورت بنگلا دیکھ کر دیکھتی رہ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔ دخان سوہا کے روکنے پر کہتا ہے تو سوہا ڈر کر فورا اس کے پیچھے سیڑیاں چڑتی ہے۔۔۔۔ ۔ دروازہ کھولو۔۔۔۔ دخان اپنے کمرے کے سامنے کھڑا کہتا ہے تو سوہا پہلے اسے نہ سمجھی سے دیکھتی ہے کہ یہ کہہ کیا رہا ہے۔۔۔۔ ۔

جی۔۔۔۔ ۔

آئ سیڈ اوپن دا ڈور۔۔۔۔ وہ غصے سے دھڑتا ہے تو سوہا ڈر کر فورا سے آگے بڑ کر دروازہ کھولتی ہے جس پر دخان دروازہ کھولنے پر ایک غصلی نظر اس پر ڈال کر اندر داخل ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ چلو میرے شوز اتارو۔۔۔۔۔ وہ صوفے پر بیٹھ کر اپنی دونوں ٹانگوں کو سامنے ٹیبل پر رکھے کہتا ہے جس پر سوہا اگے بڑھ کے نیچے بیٹھے کر اس کے شوز اتارتی ہے اور دخان مسکراتا ہوا آنکھیں بند کرے پیچھے ٹیگ لگا لیتا ہے۔۔۔۔ ۔ میری گھڑی بھی اتارو۔۔۔۔ سوہا دخان کے شوز اتار کر کھڑی ہی ہوتی ہے کہ وہ اپنا ہاتھ اگے کرے ایک اور حکم دے دیتا ہے جس پر سوہا اپنا غصہ ضبط کرے اس کے ہاتھ سے گھڑی اتار تی ہے۔۔۔۔۔ ۔ نیچے لیفٹ سائیڈ پر کچن ہے وہاں جاکر میرے لئے ایک کپ چائے بنا کر لاؤ فورا۔۔۔۔ سوہا ابھی مڑ تی ہی ہے کے دخان ایک اور حکم دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان میں نے کپڑے چینج کرنے ہیں۔۔۔۔ وہ اپنے بھاری جوڑے کی طرف اشارہ کرتی کہتی ہے تو دخان آنکھیں کھول کر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہممم۔۔۔۔ ٹھیک کہہ رہی ہو۔۔۔۔ وہ کہتا اٹھ کر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

الہی بخش۔۔ ۔ الہی بخش ۔۔۔۔۔ وہ الہی بخش کو آواز لگاتا ہے تو الہی بخش کسی بوتل کے جن کی طرف حاضر ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی صاحب جی آپ نے۔۔۔۔ وہ اتا کہتا ہی ہے کہ دخان کے کمرے میں ایک لڑکی اور وہ بھی دلہن کی طرح تیار ہوئی کھڑی کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

الہی بخش تمہاری بہن کے پاس کوئی پرانے کپڑے ہونگے۔۔۔۔۔ وہ پوچھتا ہے تو الہی بخش نہ سمجھی سے منا کرتا ہے جبکہ سوہا اسے غصے سے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں صاحب جی اس کے پاس تو نہیں ہیں۔۔۔۔ وہ سوہا کو دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔ ۔

اچھا تو اس سے کوئی ایک سوٹ لا کر دو انہوں نے پہننا ہے۔۔۔۔ وہ سوہا کی طرف اشارہ کرتا ہے تو سوہا اپنا غصہ ضبط نہیں کر پاتی اور۔۔۔۔۔ ۔

آپ نے سمجھ کیا رکھا ہے مجھے میں کیا کسی کے بھی کپڑے پہن لونگی کبھی مجھ سے جوتے اترواتے ہیں کبھی کچھ تو کبھی کچھ۔۔۔۔۔ سوہا غصے سے کہتی اور دخان اس کی جرت پر حیران سا اسے دیکھتا ہے جبکہ الٰہی بخش تو سوہا کے لئے دعا کرتا ہے کیونکہ دخان کے سامنے اتنی اونچی آواز میں بات کرنا مطلب اپنی شامت

بلو انا۔۔۔۔ ۔

مجھے نہیں رہنا یہاں میں جا رہی ہوں۔۔۔۔ وہ کہتی باہر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

وہیں روک جاؤ اگر تم نے ایک قدم بھی کمرے سے باہر نکالا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ دخان کھڑے ہوکر غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ نہیں تو کیا کرے گے آپ مجھے مارے گے۔۔۔۔ سوہا اس کے سامنے کھڑی ہوکر اس کی آنکھوں میں دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔ ۔

الہی بخش روہان غفار کو جاکر گولی مار دو۔۔۔۔ دخان سوہا کی آنکھوں میں دیکھتے ہی غصے سے کہتا ہے اور دخان کی بات سن کر سوہا کے ماتھے پر پڑے بل ایکدم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

نہ۔۔۔ نہیں۔۔۔۔ میرے بھائی کو۔۔۔۔ ۔

الہی بخش۔۔۔۔ تم نے سنا نہیں روہان غفار کو گولی مار دو اور یاد رکھنا وہ مارنا نہیں چاہیے اس کی ٹانگ پر اتنی گولیاں مارنا کہ وہ معذور ہوجاے۔۔۔۔۔ دخان غصے سے دھاڑ کر کہتا ہے جس پر الہی بخش کانپ جاتا

نہیں آپ ایسا نہیں کرے گے ۔۔۔۔۔ ۔

میں ایسا کرسکتا ہوں اور میں کرو گا جاؤ الٰہی بخش۔۔۔۔۔ وہ اسے کہتا الٰہی بخش کو کہتا ہے تو وہ سر ہلاتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ نہیں نہیں۔۔۔۔ بھائی روک پلیز ایسا مت کرے دخان پلیز روک لیں انھیں۔۔۔۔۔ سوہا الٰہی بخش کر پیچھے اتے ہوے کہتی ہے اور پھر دخان کو آواز لگاتی ہے۔۔۔۔ ۔

تم نے سنا نہیں جاؤ روہان کو گولی مار دو۔۔۔۔۔ دخان الہی بخش کے روکنے پر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں دخان پلیز ایسا نہ کرے میں۔۔۔۔ میں نہیں جاؤ گی میں ہمیشہ یہی رہو گی آپ انہیں روک

لیں۔۔۔۔۔ سوہا روتے ہوے دخان کا ہاتھ پکڑ کے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

تم نہیں جاؤ گے نہ الہی بخش۔۔۔۔ مجھے خود ہی جانا ہوگا۔۔۔۔۔ دخان الہی بخش کو دوبارہ سے روکتا دیکھ اپنے کمرے کی طرف جاتا ہے اور جب واپس اتا ہے تو اس کے ہاتھ میں ایک گن ہوتی ہے جسے دیکھ سوہا کا خون خشک ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان ایسا نہ کرے میں نہیں جاؤ گی ایسا نہ کرے۔۔۔۔ سوہا اسے کے پیچھے سیڑیاں اترتے ہوے کہتی ہے اور دخان غصے سے بس سیڑیاں اتر رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان خدا کا واسطہ روک جائے مجھے معاف کردیں میں نے آپ سے ایسے بات کی۔۔۔۔ سوہا جلدی سے اس کا بازو پکڑے روتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ میں کیسے مان لوں کے تم اب جانے کی بات نہیں کرو گی۔۔۔۔۔ دخان رک کے اسے دیکھیں کہتا ہے جس پر سوہا جلدی سے اپنے آنسو صاف کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

اگر میں نے دوبارہ جانے کی بات کی تو آپ کچھ بھی کردینا میں کچھ نہیں کہو گی۔۔۔۔ ۔

تم جاؤ۔۔۔۔ دخان الہی بخش کو جانے کا کہہ کر سوہا کی طرف مسکرا کر دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

اگر تم نے دوبارہ میری قید سے نکلنے کی بات کی تو میں تمہارے پر کاٹ دونگا اور تمہارے پر تمہارا بھائی اور باپ ہے۔۔۔۔ وہ اس کے بالوں کو کان کے پیچھے کرے مسکراتا ہوا کہتا اوپر کی طرف جاتا ہے اور سوہا وہیں روتے ہوے بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

کشف مجھے سہی سہی بتاؤ کے اس دن کیا ہوا تھا۔۔۔۔۔ روہان کشف کے سامنے بیٹھا اس کے جواب کا منتظر ہوتا ہے جو نیچے منہ کرے بولنے کے لئے الفاظ جوڑتی ہے اسے سمجھ نہیں آتی کہ اب کیا بولے۔۔۔۔ ۔

روہان وہ۔۔۔ ۔

کشف جھوٹ مت کہنا جو بات ہے وہی بتانا۔۔۔۔ روہان اس کی بات کاٹ کر غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان رابعہ نے مطلب رابعہ کو۔۔۔۔۔ وہ ابھی بتا ہی رہی ہوتی ہے کے باہر سے کسی چیز کے گرنے کی اور پھر احمر کے رونے کی آواز آتی ہے جسے سن کر روہان اور کشف فورا باہر کی جانب جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

یہ اللہ خیر یہ کیسے کر گیا۔۔۔۔ کشف احمر کے سر سے خون نکلتا دیکھ فورا اسے اپنی گود میں اٹھاتی ہے۔۔۔۔ ۔ روہان اسے ہسپتال لے کر جاؤ دیکھو کتنا خون نکل رہا ہے۔۔۔۔ آسیہ روہان کو کہتی ہیں تو وہ سر ہلاتا کشف کی گود سے احمر کو لیتا باہر کی طرف جاتا ہے اور اس کے پیچھے ہی کشف۔۔۔۔۔ ۔

***

آپ کی چائے۔۔۔۔۔ سوہا دخان کی طرف کپ پڑھاتے ہوے کہتی ہے جو صوفے پر بیٹھا سگریٹ پھونک رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

لاؤ۔۔۔۔۔ دخان اس کے ہاتھ سے کپ لیتا جان بچو کر کپ تھوڑا ٹیڑا کردیتا ہے جس سے گرم گرم چائے سوہا کے ہاتھ پر گرتی ہے اور چائے گرتے ہی وہ تڑپ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اہ۔۔۔۔۔ ۔ اوو۔۔۔۔ سوری سوری جانبوچ کر گر گئی۔۔۔۔ تمہیں زیادہ تکلیف تو نہیں ہورہی۔۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کے اپنے پاس بیٹھاتا اسے دیکھتا ہوا کہتا جس پر سوہا روتے ہوے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تکلیف ہورہی ہے۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ اس سے پوچھتا ہے جس پر سوہا اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔ کیا کہا تکلیف ہو رہی ہے۔۔۔۔ اب کی بار وہ غصے سے اس کا جلا ہوا ہاتھ زور سے دبا کر پوچھتا ہے جس پر سوہا تکلیف کی شدت ےروتے ہوے نفی میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔ گڈ ہونی بھی نہیں چاہیے۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ چھوڑ کر صوفے سے ٹیگ لگاتا بیٹھ کر سگریٹ کو ہونٹوں سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ویسے ایک بات تو بتاؤ۔۔۔۔ وہ کسی خیال کے انے پر سیدھا ہوکر بیٹھ کر اس کی طرف جھک کر پوچھتا

ج۔۔۔ جی۔۔۔ سوہا ڈرتے ڈرتے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

تمہیں مجھ سے محبّت ہے؟؟ ؟

سوہا اس کے سوال پر اسے دیکھتی ہے جو اس کے بہت قریب ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ بتاؤ کرتی ہو مجھ سے محبّت۔۔۔۔۔ دخان اس کے دیکھنے پر اس کے گال پر ایک ہاتھ رکھ کر پیار سے پوچھتا ہے جس پر وہ نم آنکھوں سے اثبات میں سر ہلاتی ہےاور سوہا کی بات پر اس قہقہہ گونجتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔ اچھی بات ہے مگر مجھے نہیں ہے تم سے محبّت۔۔۔۔ وہ ہنستا ہوا کہتا سگریٹ کا ایک کش لیتا دھواں اس کے منہ پر مارتا ہے جس سے سوہا خان سنے لگ جاتی ہے کیونکہ سگریٹ کا دھواں اس کے آنکھوں کے ساتھ اس کے حلق میں بھی گیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

چلو اٹھو اب یہاں سے اور جو الہی بخش کپڑے لایا ہے اس میں سے ایک پہن لو پھر ہمیں جانا ہے

کہیں۔۔۔۔۔ وہ ماتھے پر بل ڈالے اسے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

کہا۔۔۔۔۔ سوہا پوچ ہی لیتی ہے۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

تمہاری اگلی سزا۔۔۔۔ دخان مسکراتے ہوے کہتا ہے جس پر سوہا گھبرا جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

جاؤ اب یہاں سے اپنی منحوس شکل مت دیکھاؤ مجھے سگریٹ کا سارا مزہ خراب کردیتی ہو۔۔۔۔۔ دخان بیزاری سے کہتا ہے تو سوہا دکھ سے اسے دیکھ کر اور پھر اپنا جلا ہوا ہاتھ دیکھتی باہر چلی جاتی ہے نجانے اب اور کیا کرنے والا تھا وہ اس بات سے وہ انجان تھی۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا کمرے میں بیٹھی نجانے کب سے آنسو بہا رہی تھی اور بار بار اپنے جلے ہوے ہاتھ پر بھی پھونک مار رہی تھی اسے تکلیف ہورہی تھی مگر ہاتھ سے زیادہ دل میں۔۔۔۔۔ ۔ جو دخان نے بہت بری طرح توڑا تھا مگر دل پھر بھی اسے چھوڑنے کو تیار نہیں تھا۔۔۔۔ ۔ وہ روتے ہوے اپنا ہاتھ دیکھ رہی ہوتی ہے کہ چیز کی آواز سے دروازہ کھولتا ہے جس پر وہ سر اٹھاکر دیکھتی ہے تو دخان دروازے پر کھڑا اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے وہ اسے دیکھ کر اپنے آنسو صاف کرتی دوبارہ سے اپنا ہاتھ دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

جب کمرے میں صوفہ اور بیڈ موجود ہے تو کیوں ایسے زمین پر بیٹھی ہو۔۔۔۔۔ دخان اس کے سامنے کھڑا کہتا ہے جس پر وہ نظر اٹھا کر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

خیر تمہاری جگہ بھی یہی ہے۔۔۔۔ میں تمہیں یہ بتانے آیا تھا کہ تیار ہوجاؤ ہمیں نکلنا ہے۔۔۔۔ ۔ آپ میرے ساتھ کیا کرے گے۔۔۔۔۔ سوہا اسے دیکھ کر پوچھتی ہے جس پر وہ ایک نظر اسے دیکھ کر باہر کی طرف جاتا ہے اور جب واپس اتا ہے تو اس کے ہاتھ میں ایک گلاب کا پھول ہوتا ہے سوہا اس کے ہاتھ میں لال گلاب دیکھ کر حیرانی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ دیکھو کتنا خوبصورت ہے نہ۔۔۔۔۔ وہ اس کے سامنے پنجوں کے بل بیٹھ کر پوچھتا ہے جس پر سوہا پہلے پھول کو اور پھر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ایسی ہی خوبصورت تم ہو۔۔۔۔ وہ کہتا گلاب کو اپنی مٹھی میں بند کرے مسل دیتا ہے جس پر سوہا کی آنکھوں میں خوف آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔ یہ دیکھو۔۔۔۔ وہ جب اپنی مٹھی کھولتا ہے تو گلاب کی پتیاں کچھ ٹوٹ چکی ہوتی ہیں تو کچھ مسلنے کی وجہ سے اس کے ہاتھ پر رنگ چھوڑ دیتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

میں تمہارا یہ حال کرو گا۔۔۔۔ وہ اس کی طرف جھکتا آہستہ سے کہتا مسکراتا ہے اور سوہا خوف سے اسے دیکھتی

مجھے یقین ہے اب تم دوبارہ مجھ سے نہیں پوچھو گی کہ میں کیا کرو گا تمہارے ساتھ۔۔۔۔ وہ کہتا کھڑا ہوتا ہے اور سوہا تو خوف سے ہی کانپ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

اٹھو اب جہاں ہم جارہے ہیں وہاں تم نے ساری زندگی رہنا ہے۔۔۔۔۔ وہ سخت لہجے میں کہتا ہے تو سوہا اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

مگر آپ اپنے گھر والوں کو کیا بتائے گے میرے بارے میں۔۔۔۔۔۔ وہ پوچھے بنا نہیں رہ سکی۔۔۔۔ ۔ وہ تمہیں جلد پتا چل جائے گا اب جاؤ جو الہی بخش کپڑے لایا ہے اس میں سے ایک پہن کر نیچے اؤ میں انتظار کرر ہا ہوں تمہارا۔۔۔۔۔ وہ اسے کہتا باہر کی طرف جاتا ہے اور سوہا بیڈ پر رکھے کپڑے جو دیکھنے میں ہی پرانے لگ رہے تھے انھیں اٹھا کر واش روم میں جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.