روہان کھانا کھالیں۔۔۔۔۔ کشف کھانے کی ٹرے اس کے سامنے رکھتے ہوے کہتی ہے جو اپنا سر تھامے بیٹھا ہوتا ہے انھیں کچھ ہی دیر ہوئی تھی احمر کو ہسپتال سے لائے ہوے۔۔۔۔ ۔
مجھے نہیں کھانا لے جاؤ اسے۔۔۔۔ وہ بغیر سر اٹھائے اسے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
روہان ایسے کرے گے تو آپ کی طبیعت خراب ہوجاے گی۔۔۔۔ ۔
وہاں میری بہن ازیت میں ہے اور تم کہہ رہی ہو میں کھانا کھالوں۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتا ہے جس پر کشف چپ ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
پتا نہیں وہ میری بہن کے ساتھ کیا کرے گا وہ تو بے قصور ہے۔۔۔۔ روہان کہتے کہتے رونے لگ جاتا ہے اسے اپنی بہن بہت عزیز تھی دخان نے تبھی سوہا سے بدلہ لیا تھا تاکہ روہان کو تکلیف ہو اور اس کا بدلہ پورا ہو رہا تھا کیونکہ روہان کو تکلیف ہو رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔
روہان رو کیوں رہے ہو کچھ نہیں ہوگا ہم واپس لے آے گے اسے آپ فکر مت کریں۔۔۔۔ کشف اسے حوصلہ دیتی ہے۔۔۔۔ ۔ کشف مجھے بتاؤ اس رات کیا ہوا تھا تم۔۔۔ تم تو جانتی ہو نہ کیوں کی رابعہ نے خودخوشی۔۔۔۔۔ وہ ہونے آنسو صاف کرے پوچھتا ہے جس پر کشف تھوگنگل کر رہ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
روہان مجھے بالکل نہیں پتا کہ رابعہ نے کیوں کیا یہ سب۔۔۔۔ وہ۔۔۔ وہ تو خود اپنے گھر گئی تھی خوشی
سے۔۔۔۔۔ کشف پتا نہیں کیوں اس سے جھوٹ بول دیتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
تو پھر وہ مجھے کیوں بلا رہی تھی اس کے بھائی نے یہ کیوں کہا کے وہ میری وجہ سے مری ہے۔۔۔۔۔ روہان کو اس کی بات پر یقین نہیں اتا۔۔۔ ۔
روہان مجھے نہیں پتا کہ اس نے ایسا کیوں کہا آپ کو۔۔۔۔ آپ کو مجھ پر یقین نہیں ہے کیا۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ کر پوچھتی ہے جس پر روہان بس خاموشی سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
کشف اگر جس دن مجھے پتا چلا کے تم نے مجھ سے کوئی بھی بات چھپائی ہے اس دن تمہارا اس گھر میں اور میری زندگی میں آخری دن ہوگا۔۔۔۔۔ روہان کہتا باہر کی طرف جاتا ہے اور کشف اس کی بات سن کر اپنے ماتھے سے پسینے صاف کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
میں۔۔۔۔ میں۔۔۔ میں کیا کرو۔۔۔۔ رابعہ یہ تم نے کیا کردیا کیوں میں نے رابعہ کے گھر والوں کو روکا تھا اچھا تھا کرنے دیتی دونوں کو شادی یہ پھر رابعہ کو بچا لیا تھا تو روہان سے شادی نہ کرتی۔۔۔۔ وہ خود ہی سوچ کر رونے لگتی ہے اور پھر اپنے بچوں کو دیکھتی ہے جو آرام سے سو رہے ہوتے ہے۔۔۔۔ ۔
میں کیسے چھوڑ سکتی ہوں انہیں میں اپنے بچوں کی خاطر روہان تم سے جھوٹ بولوں گی مجھے معاف
کردینا۔۔۔۔ وہ صفا اور احمر کا باری باری ماتھا چوم کر کہتی ہے جبکہ رو بھی رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا گاڑی کے جھٹکے سے اٹھتی ہے وہ اتنے لمبے سفر میں سوگئی تھی اب جب آنکھ کھولتی ہے تو اپنے آگے پیچھے ہریالی ہی ہریالی دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ یہ کون سا گاؤں ہے۔۔۔۔۔ سوہا باہر کی طرف دیکھ کر دخان سے پوچھتی ہے جو ڈرائیو کر رہا ہوتا ہے مگر اس کے سوال پر بیک میرر سے اسے دیکھتا ہے جو مسکراتے ہوے باہر خھیتوں کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ خانیوال۔۔۔۔ ۔
دخان کے بولنے پر وہ ایک نظر دخان کو دیکھتی ہے جو ڈرائیو کرنے میں مصروف ہوتا ہے وہ جب دوبارہ باہر دیکھتی ہے تو اسے تھوڑی دور کہیں بڑی سی حویلی دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
یہ حویلی کس کی ہے۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ سے سوال کرتی ہے جس پر دخان کوئی جواب نہیں دیتا اور سوہا اسی حویلی کو دیکھتے رہتی ہے جو اب آہستہ آہستہ کرتے ان کے قریب ہورہی تھی۔۔۔۔ ۔
اور پھر سوہا دیکھتی ہے کہ ان کی گاڑی اسی حویلی میں داخل ہورہی ہے۔۔۔۔ ۔
یہ آپ کی حویلی ہے۔۔۔۔۔ سوہا دخان سے پوچھتی ہے جس پر وہ اسے دیکھ کر اثبات میں سر ہلایا
سوہا مسکراتے ہوے اس حویلی کو دیکھتی ہے جس میں وہ داخل ہورہے تھے پیچ میں ان کی گاڑی چل رہی تھی اور دونوں سائیڈ پر ہریالی تھی حویلی بہت بڑی تھی وہ ایک سائیڈ دیکھتی ہے جہاں بہت سے رنگ برنگی پھول تو ایک جگہ آم کے درخت لگے ہوتے ہیں کہیں امرود تو کہیں انار کے درخت لگے تھے اب حویلی کی تھوڑی اندر جاتی ہے گاڑی تو سوہا کی نظر کچھ لڑکیوں پر جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ جو پیل دوچ کھیل رہی ہوتی ہے اکثر وہ بھی اپنے گھر میں سیف کے ساتھ یہ کھیل کھیلا کرتی تھی یہ ایسا کھیل ہے جس میں ہم چوک کی مدد سے زمین پر ڈبے بناتے ہیں اور پھر اس میں سے کسی ایک ڈبے میں پتھر ٹھیک کر ایک پاؤ سے ڈبوں میں جامپ کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔ وہ انھیں سوچو میں ہوتی ہے کہ گاڑی ایکدم روکتی ہے اور جب سوہا دیکھتی ہے تو دخان گاڑی سے اتر رہا ہوتا ہے وہ دوبارہ انہیں لڑکیوں کو دیکھتی ہے جو اب بھاگتے ہوے ان کی طرف آرہی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔
تمہیں انویٹیشن دینا پڑے گا کہ گاڑی سے اتر جاؤ۔۔۔۔ دخان اس کی طرف کا دروازہ کھولے غصے سے کہتا ہے جس پر سوہا شرمندہ سی باہر آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
السلام علیکم دخان بھائی۔۔۔۔۔ زہرہ قریب آکر کہتی ہے مگر پھر اس کے ساتھ انجان لڑکی کو دیکھ کر زوہا کو دیکھتی ہے جو خود اسے حیرت سے دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
وعلیکم السلام۔۔۔۔۔ کیسے ہو تم سب۔۔۔۔۔ وہ بغیر مسکراے کہتا ہے۔۔۔ ۔
ٹھیک ہیں ہم مگر یہ کون ہے۔۔۔۔۔ زوہا پوچھتی ہے تو دخان سوہا کی طرف دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔
یہ سوہا ہے۔۔۔۔ وہ بس اتنا سا بتاکر اندر کی طرف چلتا ہے تو سوہا بھی اس کے پیچھے جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
زوہا مجھے دال میں کچھ کالا لگ رہا ہے۔۔۔۔ عینی دخان اور سوہا کی پشت کو دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
مجھے لگتا ہے دخان بھائی نے شادی کر لی ہے۔۔۔۔ زہرہ اپنا اندازہ لگاتی ہے تو عینی اور زوہا اس دیکھ کر فورا اندر کی طرف جاتی ہیں اور زہرہ حویلی کی دوسری سائیڈ جہاں احد ساد اور عدنان تھے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
بھائی۔۔۔ بھائی۔۔۔ بھائی۔۔۔۔ زہرہ پھولی ہوئی سانسوں کے ساتھ ان تینوں کو آواز لگاتی ہے جو آرام سے آم کے درخت کے نیچے چارپائی پر لیٹے تھے مگر زہرہ کی آواز پر اٹھ کر بیٹھتے ہیں احد ابھی بھی ویسے ہی لیٹا تھا۔۔۔۔ ۔
کیا ہوگیا ہے خیر تو ہے۔۔۔۔۔ ساد پوچھتا ہے تو وہ اپنے آپ کو سنبھال کر بات شروع کرتی ہے۔۔۔ ۔
وہ دخان بھائی۔۔۔ ۔
دخان آیا ہے کہا ہے۔۔۔۔۔ احد فورا اس کی بات سن اٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں دخان بھائی آے ہیں مگر اکیلے نہیں ساتھ میں اپنی بیوی کو بھی لائے ہیں۔۔۔۔ ۔
کیا۔۔ ۔
کیا۔۔۔ ۔
کیا دخان کی بیوی۔۔۔۔ سب چونک کر پوچھتے ہیں انھیں کہاں یقین آرہا تھا۔۔۔۔ ۔
ہاں میں سہی کہہ رہی ہوں وہ لڑکی دخان بھائی کے ساتھ حویلی کے اندر گئی ہے اور اتنی پیاری ہے
نہ۔۔۔۔۔ زہرہ کہہ کر اس کی تعریف بھی کردیتی ہے۔۔۔۔ ۔
چلو دیکھتے ہیں دادی کا کیا ریکشن ہوگا آجاؤ۔۔۔۔ ساد کہتا حویلی کے اندرونی جانب جاتا ہے تو اس کے پیچھے ہی سارے۔۔۔۔۔ ۔
وہ لوگ جب اندر آتے ہیں تو دخان دادی سے سر پر پیار لے رہا ہوتا ہے اور سوہا اس کے پیچھے نظریں جھکائے کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
یہ ہے وہ لڑکی۔۔۔۔ زہرہ احد کو کونی مار کر کہتی ہے جس پر زوہا اسے چپ رہنے کا اشارہ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔ یہ تمہارے پیچھے کون ہے۔۔۔۔۔۔ دادی اس کو پیار دینے کے بعد سوہا کی طرف دیکھ کر پوچھتی ہیں اور اسی کا جواب سننے کے لئے وہاں سارے کھڑے تھے۔۔۔۔ ۔
دادی یہ۔۔۔۔۔ بےسہارا ہے۔۔۔۔۔ دخان کی بات پر سو ہا سر اٹھا کر اسے دیکھتی ہے کہ کیسے اس نے اس کو بے سہارا بنا دیا۔۔۔۔ ۔
یہ میرے لاہور والے بنگلے میں کام کرنے آئی تھی مجھے اچھا نہیں لگا وہاں سارے مرد ہوتے ہیں تبھی میں اسے یہاں لے آیا۔۔۔۔ ۔
شکر دخان ورنہ میں تو ڈر گئی تھی۔۔۔۔ رخسانہ دخان کی بات سن کر کب کا روکا ہوا سانس بحال کرتی ہیں۔۔۔ ۔
میں بھی۔۔۔۔ آمنہ بھی کہتی تو سارے چھوٹے بھی ایک زبان ہوکر کہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
اور ہم بھی۔۔۔۔ ۔ زہرہ تجھے تو ہم بعد میں پوچھے گے۔۔۔۔ عدنان زہرہ کو غصلی نظر سے دیکھ کر کہتا ہے جس پر وہ اپنے دانتوں کی نمائش کراتی ہے۔۔۔ ۔
اچھا اچھا ادھر اؤ بیٹا۔۔۔۔۔ دادی پیار سے سوہا کو بلاتی ہیں تو سوہا ایک نظر دخان کو دیکھ کر ان کے پاس جاتی
میرے پاس بیٹھو۔۔۔۔۔ وہ اسے اپنے ساتھ تخت پر بیٹھاتی ہیں دادی ہمیشہ تخت پر ہی بیٹھتی تھیں۔۔۔۔ ۔ تم اسے اپنا ہی گھر سمجھنا تمہیں یہاں کوئی کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے جیسے یہاں زوہا عینی اور زہرہ رہتی ہیں اب سے تم بھی ایسے ہی رہو گی۔۔۔۔۔ دادی پیار سے اس کے گال پر ہاتھ رکھیں کہتی ہیں تو وہ بھی مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
نہیں دادی یہ بہت خودار ہے یہ یہاں ایسے نہیں رہے گی اس نے مجھے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں و ہاں کوئی کام کروں گی تبھی رہوں گی۔۔۔۔ دخان دادی کی بات سن کر فورا کہتا ہے تو دادی سوہا کی طرف دیکھتی ہیں جو نیچی نظریں کری ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ اچھا پھر تم ایک کام کرنا تم کچن کو دیکھ لیا کرنا اور میری دوائیوں کا خیال رکھ لینا ٹھیک ہے۔۔۔۔ وہ کچھ سوچ کر کہتی ہیں تو سوہا اثبات میں سر ہلاتی جبکہ دخان غصے سے سوہا کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
میں نہیں چاہتی کہ تمہارے یہ نرم ہاتھ سخت ہوجاے۔۔۔۔ وہ سوہا کے گورے اور نرم ہاتھ پکڑ کے بولتی ہیں۔۔۔۔ ۔
لیکن میرے ہر کام یہی کری گی۔۔۔۔۔ دخان کہتا غصے سے اپنے کمرے کی طرف جاتا ہے جس پر سب بس اسے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
بیٹا یہ ایسا ہی ہے تم وہاں اس کے کام کرتی ہوگی نہ تبھی ایسا کہہ رہا ہے تم مجھے چھوڑ دینا اس کے کام کردیا کرنا۔۔۔۔۔ دادی اس کے جانے کے بعد سوہا سے مسکراتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
نہیں میں آپ دونوں کے کام کردیا کرو گی۔۔۔۔ سوہا کو وہ خاتون بہت اچھی لگتی ہیں۔۔۔ ۔ اچھا چلو ٹھیک ہے آج تم آرام کرو کل سے کام کرنا اور ہمارا دخان تھوڑا غصے والا ہے اگر کچھ کہہ بھی دیں نہ تو برا مت ماننا۔۔۔۔ دادی کہتی ہے اور سوہا مسکرا دیتی ہے اب بھلا اسے بتارہی تھیں جسے اس کے ہر مونڈ کا اندازہ ہوگیاتھا۔۔۔۔ ۔
بانو۔۔۔ بانو۔۔۔ ۔
جی بی بی جی ۔۔۔۔۔ بانو جلدی سے دادی کی آواز سن کر آتی ہے۔۔۔۔ ۔
بانو بچی کو کمرہ دیکھا دو اوپر جو کمرہ ہے نہ وہاں لے جاؤ اسے۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں تو بانو اثبات میں سر ہلاتی سوہا کو ساتھ لئے اوپر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
بچی بہت معصوم سی ہے مجھے لگتا ہے مجبوری میں کام کر رہی ہے۔۔۔۔۔ آمنہ دادی کے پاس بیٹھ کر کہتی ہیں۔۔۔ ۔ ہاں اچھا بچوں سنو جیسے تم لوگ آپس میں رہتے ہو اسے بھی اپنے ساتھ رکھنا زوہا تم اس کے ساتھ رہنا اور کسی چیز کی اسے ضرورت ہو ہمیں بتانا۔۔۔۔۔ رخسانہ بھی سب بچوں کو کہتی ہیں جس پر سب اثبات میں سر ہلاتے ہیں جبکہ احد دخان کے کمرے کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
دیکھو بیٹا یہ تمہارا کمرہ ہے اور میرا تمہارے برابر والا ہے اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتا دینا۔۔۔۔۔ بانو سوہا کو کمرے میں لاتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
خالہ ایک بات پوچھو۔۔۔۔ ۔
ہاں پوچھو پوچھو ایک کیا سو باتیں پوچھو۔۔۔۔ بانو اس کے کمرے سے پردے ٹھیک کرتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
نوکروں کے کواٹر تو حویلی کے پیچھے ہوتے ہیں نہ تو انہوں نے ہمیں یہاں اوپر کیوں دیا ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے ذہین میں جو سوال گھوم رہا تھا پوچھ ہی لیتی ہے۔۔۔۔ ۔
بیٹا یہ بھی کواٹر ہیں مگر یہاں بس عورتیں ہی رہتی ہیں حویلی کے پیچھے مردوں کے لئے کواٹر بنائے
ہیں۔۔۔ ۔
اچھا۔۔۔۔ ۔ ہاں اور یہ حویلی والے بہت اچھے ہیں بڑے سے لے کر چھوٹو تک بس دخان صاحب ہیں جو بہت غصے والے ہے پہلے تو ٹھیک ہوگئے تھے مگر پھر ویسے غصے والے ہوگئے بس تمہیں ان کے ہر کام وقت پر کرنا ہوگا اگر نہیں کرو گی تو وہ چھوڑتے نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ اسے دخان کے بارے میں بتاتی ہے تو وہ ایک لمبی سانس لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا ٹھیک ہے۔۔۔ ۔
ہاں اب میں چلتی ہوں رات کے جانے کی تیاری بھی کرنی ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتی باہر چلی جاتی ہیں اور سوہا دروازہ بند کرتی سینگل بیڈ پر لیٹ جاتی ہے یہ کمرہ نہ زیادہ بڑا تھا نہ ہی چھوٹا بس درمیانہ تھا۔۔۔۔۔ ۔ کمرے میں ایک سینگل بیڈ اور ایک لوہے کی الماری رکھی ہوئی تھی اور دو پلاسٹک کی کرسیاں اور ایک سائیڈ پر واش روم کا دروازہ تھا سوہا لیٹے لیٹے پورے کمرے کا جائزہ لے رہی تھی۔۔۔۔ ۔ تو یہ ہے میرا ٹھکانہ۔۔۔۔۔ اچھا ہے زیادہ برا نہیں ہے۔۔۔۔ وہ خود ہی سوچ کر آنکھیں موند لیتی ہے سفر کی تھکن کی وجہ سے اسے نیند آرہی تھی اور آنکھیں بند کرنے پر نیند بہت جلد اسے اپنی آغوش میں لے لیتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان یہ کیا ہے۔۔۔۔۔ احد دخان کے کمرے میں اتا ہی ماتھے پر بل ڈالے پوچھتا ہے جو آرام سے صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے بیٹھا سگریٹ پھونک رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
اسے سگریٹ کہتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ اپنے ہاتھ میں لی ہوئی سگریٹ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
مجھے بھی پتا ہے یہ سگریٹ ہے۔۔۔۔ ۔ جب پتا ہے پھر کیوں پوچھ رہے ہو۔۔۔۔۔ وہ کہتا سگریٹ کو ایش ٹرے میں جھاڑتا ہے جس سے سگریٹ پر لگی رکھ اتر کر ایش ٹرے میں کرتی ہے اور سگریٹ کی اوپر کی سائیڈ دوبارہ سے سرخ ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ میں اس لڑکی کا پوچھ رہا ہوں جسے تم اپنے ساتھ لاے ہو تم کب سے اتنے رحم دل ہوگئے جو ایک بےسہارا لڑکی کو یہاں لے آے۔۔۔۔ اسے کہا یقین آرہا تھا۔۔۔۔ ۔
بس کبھی کبھی آجاتا ہے رحم جیسے ابھی تم پر آرہا ہے۔۔۔۔ وہ کہتا ایک سگریٹ اس کی طرف بڑھاتا ہے۔۔۔۔۔۔ یہ لو تم بھی کیا یاد رکھوں گے کہ دخان نے تمہیں اپنی سگریٹ دی ہے۔۔۔۔ ۔
دخان میں سیریس ہوں۔۔۔۔۔ وہ اس کے ہاتھ سے سگریٹ لے کر سامنے سے لائٹر اٹھاتا ہے۔۔۔۔ ۔ تو ڈاکٹر کو چیک کرواؤ۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔۔۔ احد اس کی بات پر چڑ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیا ہے کیوں میرا دماغ خراب کر رہے ہو جاؤ مجھے آرام کرنے دو۔۔۔۔۔ وہ اسے جھڑ کتا سگریٹ کو ایش ٹرے میں رگڑتے ہوے کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان وہ لڑکی سچ میں بے سہارا ہے۔۔۔۔ ۔ ہاں ورنہ مجھے کیا پڑی کہ کسی کو اپنے سر پر بیٹھاؤ۔۔۔۔ دخان ایسے کہتا تو احد کو بھی اس کی بات پر یقین آجاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا کی آنکھ کھولتی ہے تو رات کے دو بج رہے ہوتے ہیں پیاس کا احساس ہوتا ہے تو بیڈ کے سائیڈ ٹیبل سے بوتل اٹھا کر گلاس میں پانی ڈال کر ہونٹوں سے لگاتی ہے وہ ابھی پانی پی ہی رہی ہوتی ہے کہ ایک کڑک آواز پر گھبرا کر کھڑکی کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
آواز بجلی کڑ کنے کی تھی اور بجلی کی آواز سے سو ہا کے ہاتھ سے گلاس خوف کے مارے نیچے گر کر کرچی کرچی ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا اتنی بڑی ہوگئی ہو اب بھی اس بجلی سے ڈرتی ہو چلو دور ہٹو خود نہیں سورہی مجھے تو سونے دو۔۔۔۔ آسیہ اسے خود سے الگ کرکے کہتی ہے جو ان سے چپک کر لیٹی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
امی نہ کرے نہ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے پلیز امی مجھے خود سے دور نہ کریں۔۔۔۔ وہ آسیہ کے گرد بازو پہلا کر اور قریب ہوجاتی ہے جس پر آسیہ اپنی ڈرپوک بیٹی کو اپنے سینے سے لگا لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا کے دماغ میں اپنی امی کی باتیں گونجتی ہیں تو وہ اٹھ کر کمرے میں نظر گھوم اتی ہے۔۔۔۔ ۔
امی۔۔۔ ۔ آجاے نہ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ بجلی کر کنے کی آواز سن کر روتے ہوے کہتی ہے بجلی کی آواز بھی تو ایسی تھی جیسے ابھی بادل پھٹ جائے گے۔۔۔۔۔۔ ۔ دخان کی آنکھ باہر سے آتی زور دار کڑک کی آواز سے کھولتی ہے جو بجلی کے چمکنے کی تھی وہ آنکھیں کھولے نظر کھڑکی پر مارتا ہے تو باہر اندھیرے میں کچھ سیکنڈ کے لئے روشنی ہوکر پھر اندھیرا چھا جاتا ہے۔۔۔ ۔ بس گرج ہی رہے ہیں برستے نہیں ہیں۔۔۔۔ وہ کروٹ بدل کر کہتا دوبارہ آنکھیں بند کرتا ہے کہ پھر زور دار سی باہر بجلی کڑ کنے کی آواز آتی ہے جس پر اسے نجانے کیسے سوہا کا خیال اتا ہے۔۔۔۔ ۔
اور پتا نہیں اسے کیا ہوتا ہے کہ وہ اٹھ کر پاؤ میں سلپر ڈالے باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
وہ اوپر سیڑیاں چڑتا ہر کمرے کو دیکھ کر سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ کس کمرے میں ہوگی یہی سوچتے ہوے وہ اوپر پہنچ جاتا ہے جبکہ ایک نظر اپنے پیچھے بھی دیکھتا ہےکہ کوئی ا تو نہیں رہا۔۔۔۔ ۔ وہ ابھی ایسے ہی کمروں کے سامنے سے گزر رہا ہوتا کہ اسے ایک کمرے سے سیسکوں کی آواز سنائی دیتی ہے جو یقینا سوہا کی ہی تھی وہ بغیر دیر کرے اس کے کمرے کا دروازہ کھولے اندر داخل ہوتا ہے مگر جب دیکھتا ہے تو کمرے میں ایک زیرو بلب جل رہا ہوتا ہے جس میں اسے سوہا کہیں نظر نہیں آتی وہ ماتھے پر بل ڈالے جیسی ہی مڑ تا ہے تو کوئی زور سے آکر اس کے سینے سے لگتا ہے جس پر وہ سن ہوکر رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
امی مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے پلیز پلیز پلیز کہیں مت جانا مجھے چھوڑ کر۔۔۔۔ سوہا دخان کو اپنی امی سمجھ کر اس کے گلے لگے رو رہی تھی اور دخان کی تو سانس ہی روک گئی تھی سوہا کے یو سینے سے آلگنے پر۔۔۔۔۔ ۔
اسے اپنی شیٹ پر گیلا سا محسوس ہوتا ہے تو وہ سکتے سے باہر اتا ہے یقینا اس کی شیٹ سوہا کے آنسو سے گیلی ہوئی تھی وہ یہی سوچ کر اس کا خوف کم کرنے کے لئے اس کے گرد اپنے دونوں بازو پہلا لیتا ہے۔۔۔۔ ۔ کچھ نہیں ہوگا میں ہوں نہ ڈرو مت۔۔۔۔ وہ اس کے بالوں میں نرمی سے انگلیاں پھرتے ہوے کہتا ہے تو سوہا اس کی آواز سن کر سر اٹھاکر اسے دیکھتی ہے جس پر دخان بھی اسے دیکھتا ہے جس کی آنکھیں اور ناک رونے کی وجہ سے سرخ ہوگئی تھی۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔۔ سوہا روتے ہوے اس کا نام پکارتی ہے اسے کہاں یقین آرہا تھا کہ دخان اس کے پاس
ہاں دخان ڈرو مت اور رونا بند کرو۔۔۔۔ وہ اس کے چہرے پر ہاتھ رکھے انگھوٹے سے اس کے آنسو صاف کرے پیار سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان اس نے مجھے دھوکہ دیا تھا۔۔۔ ۔
دخان مجھے روہان لادو۔۔۔۔۔ دخان ابھی سوہا کے آنسو صاف کرتے اسے دیکھ ہی رہا ہوتا ہے کہ اس کے کان میں رابعہ کے الفاظ گونجتے ہیں جس پر وہ اپنی کمر سے سوہا کا ہاتھ غصے سے الگ کر کے اسے خود سے دور کرتا باہر کی طرف جاتا ہے اور سوہا اس کے اس عمل سے گرتے گرتے بچتی ہے۔۔۔۔ ۔
***
دخان سوہا کے کمرے سے نکلتا غصے سے سیڑیاں اترتا اپنے کمرے کی جانب جاتا ہے۔۔۔ ۔ اسے نجانے کس پر اتنا غصہ آرہا تھا خود پر یہ سوہا پر یہ پھر ان بادلوں پر جو بجلی چمکا رہے تھے جس پر بھی تھا مگر اسے غصہ تھا جو اس کے چہرے سے ہی پتا چل رہا تھا۔۔۔۔ ۔
وہ غصے سے لمبے لمبے قدم اٹھاتا اپنے کمرے میں آکر زور سے دروازہ بند کرتا ہے اور پھر دونوں ہاتھ سر کے پیچھے کرے سر کو اوپر کی طرف کرکے ایک لمبی سانس لے کر خود کو نارمل کرتا ہے مگر جب غصہ کم نہیں ہوتا تو۔۔۔۔ ۔
اہ۔۔۔۔ کیوں میں وہاں گیا۔۔۔۔ آخر کیوں کیوں کیوں۔۔۔۔۔ وہ اپنے ہاتھ کا مکا بنا کر شدید غصے سے صوفے کے سامنے رکھے شیشے پر مارتا ہے جس سے شیشہ کرچی کرچی ہوکر رہ جاتا ہے جبکہ کچھ شیشے کی کرچی اس کے ہاتھ میں بھی پوست ہوتیں ہیں جن سے ہلکا ہلکا خون رستہ ہے۔۔۔۔ ۔
مجھے بس اسے تکلیف دیتی ہے میں۔۔۔۔ میں اسے برباد کردونگا۔۔۔۔ نفرت ہے مجھے تم سے۔۔۔۔۔۔ وہ بیڈ کے سائیڈ ٹیبل سے لیمپ اٹھا کر سامنے دیوار پر مار کر چیختا ہے۔۔۔۔ ۔
مجھے نفرت ہے تم سے شدید نفرت۔۔۔۔۔ میں تمہیں کبھی سکون سے نہیں رہنے دونگا۔۔۔۔ دخان سوہا کو برباد کردیگا نفرت کرتا ہوں تم سے بہت۔۔۔۔ وہ کہتا کمرے کی ہر چیز کو تہس نہس کر رہا تھا اگر کوئی ابھی اسے ایسے دیکھ لیتا تو ضرور اسے پاگل سمجھتا۔۔۔۔ ۔ جب غصہ تھوڑا ٹھنڈا ہوتا ہے تو بیڈ پر اپنا سر پکڑ کے بیٹھ جاتا ہے اتنے غصے کی وجہ سے اس کا سانس بھی بھول گیا تھا وہ لمبی لمبی سانسے لے رہا ہوتا ہے کہ اسے کچھ خیال اتا ہے جس پر وہ اپنی شیٹ کو سینے کے پاس سے چھو کر دیکھتا ہے جو سوہا کے آنسو سے ابھی بھی ہلکی ہلکی گیلی ہو رہی تھی۔۔۔ ۔
وہ غصے سے اپنی شیٹ کے بٹن کھول کر جیسے ہی اسے اتار کر نیچے پہن کنے لگتا ہے کہ اس کا ہاتھ پہن کتے ہوے ہوا میں ہی رہ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔ ۔
ہاں دخان ڈرو مت اور رونا بند کرو۔۔۔۔ ۔
وہ شیٹ کو اپنے سامنے کرتا ہے تو اسے سوہا کا روتا ہوا چہرہ یاد اتا ہے کہ کیسے وہ اسے دیکھ رہی تھی گہری آنکھوں سے جس میں کسی سمندر کی طرح پانی تھا ناک اور ہونٹ ایسے گلابی تھے جیسے گلاب کی
پنکھڑیاں۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔
وہ کچھ دیر اپنی شیٹ کو دیکھتا ہے پھر اسے غصے سے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر پھاڑ دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
مجھے نہیں اتا تم پر ترس۔۔۔۔۔ وہ شیٹ کو پھاڑتے ہوے کہتا ہے اور جب شیٹ کو غصے سے نیچے پھنکتا ہے تو شیٹ اپنی اصل حالت کھو چکی ہوتی ہے دخان کی جو نظر ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔۔ دخان دروازہ کھولو۔۔۔۔ کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔ دخان ابھی شیٹ کو ہی دیکھ ہی رہا ہوتا ہے کہ اسے دروازہ بجا نے کے ساتھ ساتھ احد کی آواز آتی ہے جس پر وہ بیزاری سا منہ بنائے اٹھ کر شیٹ لیس ہی اپنے بیڈ پر آکر لیٹ جاتا ہے اسے اپنے ہاتھ کی بھی فکر نہیں ہوتی جس میں سے اب خون زیادہ بہہ رہا ہوتا
وہ ایسے ہی اپنے زخمی ہاتھ کو اپنی آنکھوں پر کرے آنکھیں بند کر لیتا ہے جبکہ احد اسے آواز لگاتا لگاتا اب جا چکا تھا وہ شاید اس کی آواز سن کر آیا تھا کیونکہ دونوں کے کمرے کی دیو ارے ایک ساتھ ہی تھی۔۔۔۔۔ ۔ بیٹا ڈرتے نہیں ہے سوجاؤ۔۔۔۔ بانو بی سوہا کا سر اپنی گود میں رکھی مسلسل اس کے بالوں میں ہاتھ پہر رہی تھی۔۔۔۔ ۔
دخان کے جانے کے بعد وہ بانو بی کے پاس آگئی تھی اسے ڈر جو اتنا لگتا تھا۔۔۔۔۔ ۔ سوہا تم سوگئی ہو۔۔۔۔ بانو بی اس کی سانس بھاری ہوتی دیکھ اس کی طرف جھک کر پوچھتی ہے جو واقع میں سو گئی تھی۔۔۔۔ ۔
وہ اسے سوتا دیکھ اس کا سر آرام سے تکیہ پر کرتی خود بھی اس کے برابر میں لیٹ جاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔
اتنی پیاری بچی ہے اور بےسہارا۔۔۔۔ اسے تو کہیں کی ملکہ ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔۔ وہ سوہا کو دیکھتے ہوے سوچتی ہیں۔۔۔۔ ۔