Chapter 16: باب 16

تم بتانا پسند کرو گے کہ رات میں ایسا کیا ہوا تھا جو تم نے اپنا اور اس کمرے کا یہ حال کردیا۔۔۔۔۔۔ سوہا جب نیچے آرہی ہوتی ہے تو اسے دخان کے کمرے میں سے کسی مرد کے بولنے کی آواز آتی ہے جب وہ اس کے کمرے کی طرف دیکھتی ہے تو تقریبا سارے ہی گھر والے اس کے کمرے میں موجود تھے وہ بھی معاملے کو جاننے کے لئے اس کے کمرے کا رخ کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ جب اس کے کمرے میں آتی ہے تو کمرے کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے جہاں ہر چیز تہس نہس ہوئی ہوتی ہے کہیں ٹیبل ٹوٹا پڑا تھا تو کہیں لیمپ تو کہیں پرفیوم کی بوتلیں ٹوٹی پڑی تھیں۔۔۔۔ ۔

دخان جواب دو تمہارا باپ تم سے کچھ پوچھ رہا ہے۔۔۔۔۔ رخسانہ دخان کو کچھ نہ بولتا دیکھ غصے سے پوچھتی ہیں جبکہ سوہا جس نے بس ابھی کمرے کو دیکھا تھا مگر نظر جب دخان پر جاتی ہے تو نظر شرم کے مارے نیچے کرلیتی ہے وجہ اس کا شیٹ لیس ہونا۔۔۔۔ ۔ دخان تمہارے منہ میں زبان نہیں ہے۔۔۔۔۔ اعجاز بھی اسے کہتے ہیں جو صوفے پہ سر جھکا کر بیٹھا غصے سے اپنی انگلیاں مسل رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان۔۔۔۔ اب کی بار دادی غصے سے اس کا نام پکارتی ہیں جس پر وہ ماتھے پر بل ڈالے نظر اٹھا کر انھیں دیکھتا ہے تو نظر دادی سے پہلے سوہا پر جاتی ہے جو سب سے پیچھے نظریں نیچی کرے کھڑی تھی وہ اسے دیکھ غصے سے کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے غصہ آگیا تھا بس اور کوئی بات نہیں ہے۔۔۔۔۔ وہ سوہا کو دیکھے ہی کہتا ہے جس پر سوہا نظر اٹھاکر اسے دیکھتی ہے جو اسے ہی خونخوار نظروں سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

غصہ آئے گا تو تم ایسے کرو گے اپنا ہاتھ دیکھا ہے کتنا زخمی ہورہا ہے۔۔۔۔ رخسانہ اس کے ہاتھ کی طرف اشارہ کرے کہتی ہیں جس پر سوہا کی نظر بھی اس کے ہاتھ پر جاتی ہے جہاں اس کے ہاتھ پر انگلیوں سے خون نکل کر اب خشک ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

اور غصے میں شیٹ کون پھاڑتا ہے وہ بھی وہ شیٹ جو تمہیں اتنی پسند تھی۔۔۔۔ احد بھی اپنا حصہ ڈالتا ہے تو دخان اسے غصے سے گھورتا ہے۔۔۔۔ ۔

اس کا کچھ نہیں ہو سکتا۔ ۔ ۔۔ چلو سارے اس سے بات کرنا اپنا دماغ خراب کرنے کے برابر ہے۔۔۔۔۔ انور غصے سے اسے دیکھ کر کہتے ہیں جس پر سارے ایک نظر دخان کو دیکھ کر ان کے پیچھے کمرے سے باہر جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔ دادی جاتے ہوے سوہا کا نام لیتی ہیں جو سب کے ساتھ باہر جارہی ہوتی ہیں مگر دادی کی آواز پر چوک کر انھیں دیکھتی ہیں دخان بھی دادی کی آواز پر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں یہاں بیٹھی ہوں پہلے اس کی مرہم پٹی کرو اور پھر اس کے کپڑے اسٹری کرنا جاؤ نیچے سے پایوڈین اور روئی لے کر آو۔۔۔ دادی کہتے ہی بیڈ پر بیٹھتی ہیں اور سوہا گھبراتے ہوے دخان کو دیکھتی ہے جو سرخ آنکھوں سے اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

دادی میں۔۔۔۔ مجھے نہیں آتی مرہم پٹی کرنی۔۔۔۔ وہ صاف منا کردیتی ہے جبکہ اسے آتی تھی۔۔۔ ۔ لو اس میں کیا بڑی بات ہے پہلے پایوڈین سے اس کا زخم صاف کرو پھر کوئی ٹیپو لگا کر پٹی باندھ دینا جاؤ لے کر اؤ میں بتاتی ہوں۔۔۔۔ ۔

دادی رہنے دیں میں خود کرلونگا۔۔۔۔ ۔ تو چپ ہوکر بیٹھ جا سوہا لے کر آ۔۔۔۔ دادی دخان کو کہہ کر سوہا سے کہتی ہیں جس پر وہ مجبورا باہر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

***

آندھی ہو دیکھتا نہیں ہے کہا صاف کر رہی ہو۔۔۔۔۔۔ دخان اسے زخم کی جگہ کہیں اور صاف کرتا دیکھ غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

ج۔۔۔ جی۔۔۔ کرتی ہوں۔۔۔۔ وہ جلدی سے اس کے زخم پر روئی رکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا بیٹا آرام سے کر میں بیٹھی ہوں ادھر۔۔۔۔۔ دادی اسے گھبراتی ہوئی دیکھ کر کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

دادی ہوگئی۔۔۔۔ سوہا جلدی سے پٹی باندھ کر کھڑی ہوکر دادی کو کہتی ہے جس پر دادی اثبات میں سر ہلاتی گھوٹنوں پر ہاتھ رکھتی کھڑی ہوتی ہیں۔۔۔۔ ۔

اب اس کی شیٹ نکال دے بےشرم کو شرم ہی نہیں ہے کہ شیٹ ہی پہن لیتا ہمیں بھی پتا ہے تو واڈی بناتا ہے دیکھانے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔۔۔ دادی اس کے سکس پیگ پر کہتی ہیں۔۔۔ ۔

دادی واڈی نہیں باڈی۔۔۔۔ دخان فورا ان کا لفظ ٹھیک کرتا ہے۔۔۔ ۔

ہاں وہی وہی۔۔۔۔ جا سوہا۔۔۔ ۔

نہیں رہن دو میں خود نکال لونگا۔۔۔۔ دخان کہتا ہے اور سوہا پہلی فورست میں وہاں سے نکلتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ اب اگر تو نے اپنے آپ کو نقصان پہنچایا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔۔۔ دادی کہتیں باہر چلی جاتی ہیں اور دخان دادی کے جانے کے بعد اپنے اس ہاتھ کو سامنے کرتا دیکھتا ہے جس پر سوہا ابھی پٹی باندھ کے گئی تھی۔۔۔۔ ۔ میں نے کہا تھا نہ مجھے نفرت ہے تم سے۔۔۔۔ وہ کہتا غصے سے اپنے ہاتھ سے پٹی کھول کر نیچے پھنکتا ہے اور ایسا کرنےسے زخم دوبارہ تازہ ہوتا ہے جس کی وہ بغیر پروا کئے واش روم کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

آج سوہا کو حویلی آے ہوے ایک مہینہ ہوگیا تھا دخان تو اسی دن ہی واپس لاہور چلا گیا تھا اور اس بات سے سوہا کو بہت سکون تھا وہ اب یہاں خوش تھی زوہا عینی اور زہرہ سے اس کی بہت اچھی دوستی ہوگئی تھی جبکہ ساد احد اور عدنان بھی بہت اچھے سے اس سے بات کرتے تھے اور اکثر رات میں بیٹھ کر وہ ان سب کے ساتھ بہت مزے کرتی تھی۔۔۔۔۔ ۔

سوہا چلو جلدی ورنہ دیر ہوجاے گی۔۔۔۔۔ عینی اس کا ہاتھ پکڑی کھینچتے ہوے کہتی ہے جو کچن میں کھڑی چائے بنا رہی تھی۔۔۔۔ ۔

ارے ارے روکو تو بتاؤ تو جا کہا رہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ چائے کا چولا بند کرتی پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

آج تمہیں ہم ایک ایسی جگہ لے کر جائے گے جو آج تک تم نے نہیں دیکھی ہوگی۔۔۔ ۔

کیا مطلب کیسی جگہ۔۔۔۔ وہ ناسمجھی سے پوچھتی ہے۔۔۔ ۔

یار چلو گی تبھی تو بتائے گے ایسے تھوڑی بتا سکتی ہوں چلو اب اور بانو بی ذرا یہ چائے دیکھ لینا ہم سوہا کو لے کر جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کو کہتی اس کا ہاتھ پکڑے باہر کی طرف لے جاتی ہے جہاں سارے جیب میں بیٹھے اس کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔ ۔

سوہا حد ہے اتنی دیر لگا دی۔۔۔۔۔ احد اس کے آتے ہی کہتا ہے جو کب سے ڈرائیونگ سیٹھ سنبھال کر بیٹھا تھا۔۔۔۔۔ ۔ سوری مجھے پتا نہیں تھا ۔۔۔۔۔ آپ لوگوں کو بھی تو مجھے پہلے بتانا چاہیے تھا نہ تاکہ میں ریڈی رہتی۔۔۔۔۔ وہ بیٹھتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں ساری غلطی اس احد کی ہے جو اپنا کام چھوڑ کر اگیا کہ چلو گھوم کر آتے ہیں۔۔۔۔ زوہا جو پیچھے بیٹھی ہوتی ہے احد کے سر پر چیٹ لگا کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

اوئے مرچی چپ ہوکر بیٹھ جا ورنہ یہیں سے گرا دونگا۔۔۔۔ احد بھی ویسے ہی جواب دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا اچھا بس بس اب چلے ورنہ دیر ہوجاے گی۔۔۔۔۔ سوہا مزید لڑائی بڑتی دیکھ کہتی ہے تو احد چپ ہوکر جیب سٹارٹ کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

روہان سوہا سے بات نہیں ہو سکتی۔۔۔۔۔۔ آسیہ روہان کے پاس بیٹھ کر کہتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔ کیوں آپ خود بھی تو چاہتی تھی نہ کہ وہ چلی جائے پھر کیوں آپ نے بات کرنی ہے۔۔۔۔۔ جب سے سوہا گئی تھی روہان کسی سے بات نہیں کر رہا تھا اور اب آسیہ کے منہ سے سوہا کا نام سن کر وہ ماتھے پر بل ڈالے پوچھتا

بیٹی ہے وہ فکر ہے اس کی کہ پتا نہیں کیسی ہوگی وہاں۔۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو صاف کرے کہتی ہے تو وہ بھی چپ ہوجاتا ہے اب اپنی ماں کو روتا ہوا دیکھ تو نہیں سکتا تھا نہ۔۔۔۔ ۔

اچھا روے نہیں میں کوشش کرتا ہوں۔۔۔۔۔ روہان کہتا سوہا کے کمرے کی طرف جاتا ہے اور اس کے کمرے میں آکر سب سے پہلے اس کی ڈائری چیک کرتا ہے کہ کہیں دخان کا نمبر اس میں تو نہیں۔۔۔۔ ۔ وہ چیک کرتا ہی ہے کہ اسے ایک صفے پر ایک نمبر نظر اتا ہے جس کے اوپر dd لکھا ہوتا ہے۔۔۔ ۔

یہ dd کون ہے۔۔۔۔ کہیں دخان دورانی تو نہیں۔۔۔۔ وہ اسی سوچ کے یہت موبائل نکال کر نمبر ڈائل کرتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان اپنے آفس سے نکل کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہی ہے کہ اس کا موبائل رینگ کرتا ہے جسے وہ اپنے سامنے کرتا ہے تو کوئی رونگ نمبر سے اسے کال کر رہا ہوتا ہے وہ ماتھے پر بل ڈالے کال اٹھا کر اپنے کان سے لگاتا ہیلو دخان دورانی۔۔۔۔۔ روہان اس کے فون اٹھانے پر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی دخان دورانی ہوں آپ کون۔۔۔۔۔۔ وہ ناسمجھی سے پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان بات کر رہا ہوں ۔۔۔۔۔ سوہا کہاں ہے۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتا ہے جس پر دخان کے ماتھے کے بل ایکدم ٹھیک ہوجاتے ہیں اور اس کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

کیسے ہیں سالے صاحب آپ اتنے وقت بعد خیال آیا آپ کو سوہا کا۔۔۔۔۔ وہ گاڑی میں بیٹھتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

بکواس بند کرو جو کہا ہے اس کا جواب دو سوہا کہاں ہے کہا رکھا ہوا ہے تم نے اسے۔۔۔۔ ۔ سوہا میرے ساتھ ہے میرے گھر میں اب بیوی شوہر کے ساتھ نہیں رہے گی تو کہا رہے گی۔۔۔۔۔ وہ ہنستا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا کو چھوڑ دو ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔ وہ سخت لہجے میں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا کیا کرے گے آپ سالے۔۔۔۔۔۔ صاحب۔۔۔۔۔ وہ سالے پر زور دے کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں تمہاری رپورٹ کرو گا پولیس میں۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے آپ کرے رپورٹ پھر ملاقات پولیس اسٹیشن میں ہوگی بائے۔۔۔۔۔ وہ کہتا فون کاٹ دیتا

تم سے اپنی بہن کو آزاد کرواکر ہی دم لونگا بھلے اس میں میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔۔۔۔۔ روہان غصے سے کہتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ اب نجانے وہ کیا کرے گا کیا وہ کامیاب ہوجاے گا یہ نہیں یہ تو آنے والا کل ہی بتائے گا۔۔۔۔۔۔ ۔

***

یار کتنا مزہ آیا نہ۔۔۔ سوہا تمہیں مزہ آیا ہمارے ساتھ گھوم پھر کر۔۔۔۔۔ زوہا صوفے پر بیٹھ کر پوچھتی ہے تو سوہا بھی اس کے ساتھ بیٹھ کر مسکراتی ہے۔۔۔۔ ۔

بہت مزہ آیا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کھیت اتنے خوبصورت ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ آج پہلی بار گاؤں گھومی تھی اور اسے سچ میں بہت مزہ آیا تھا۔۔۔۔ ۔

اوئے وہ دیکھو باہر ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے چلو چھت پر چلتے ہیں۔۔۔۔۔ عد نان باہر کی طرف دیکھ کر کہتا ہے تو عینی زہرہ ساد اور عدنان اوپر کی طرف بھگتے ہیں جبکہ سوہا حیران سی انھیں دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ چلو سوہا اوپر چلتے ہیں بارش میں نہائے گے بڑا مزہ آے گا۔۔۔۔۔ زوہا اس کے سامنے ہاتھ کرے کھڑی ہوتی

مگر ابھی تو ہلکی سی ہو رہی ہے اس میں کیا مزہ آے گا۔۔۔۔۔ وہ باہر کی طرف اشارہ کرے کہتی

ابھی خود ہی تیز ہوجائے گی آجاؤ چلتے ہیں۔۔۔۔ احد بھی اپنا موبائل ٹیبل پر رکھے اوپر کی طرف جاتا ہے تو سوہا بھی زوہا کے ساتھ اوپر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا جب اوپر آتی ہے تو بارش اچھی خاصی تیز ہوچکی تھی وہ دیکھتی ہے کہ عدنان اور سارے ایسے انجوئے کر رہے تھے جیسے وہ کوئی چھوٹے بچے ہوں جبکہ سب بڑے ہی تھے مگر وہ انجوئے کرنا جانتے تھے احد دخان کی عمر کا ہی تھا مگر وہ بھی سب کے ساتھ مل کر بچوں کی طرف انجوے کررہا تھا۔۔۔ سوہا اس خوشحال فیملی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتی تھی اسے اچھا لگتا تھا کہ وہ ہر لمحے کو انجوے کرتے تھے۔۔۔۔ ۔ سوہا وہاں کھڑی کیا دیکھ رہی ہو ادھر اؤ۔۔۔۔۔۔ احد اسے دیکھ کر بلاتا ہے جو مسکرا کر ان سب کو دیکھ رہی تھی۔۔۔۔ ۔

نہیں میں یہاں ٹھیک ہوں۔۔۔۔ وہ وہی سے منا کرتی ہے تو زوہا اگے آکر اس کا ہاتھ پکڑتی بارش میں لے آئی

یار جو مزہ بارش میں پھگنے سے ہے وہ وہاں کھڑے ہوکر دیکھنے میں کیا۔۔۔۔۔ عینی اپنے ہاتھ پہلا کر گھومتی

چلو اؤ سب یہاں۔۔۔۔۔ احد عینی اور زہرہ کا ہاتھ پکڑ کے باقی کو بھی بلاتا ہے تو سوہا ناسمجھی سے سب کو دیکھتی ہے جو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ایک گول دائرہ بنا رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔ آجاؤ سوہا ایسے بڑا مزہ اتا ہے۔۔۔۔ ۔ عدنان اسے کہتا ہے تو سوہا بھی زوہا اور زہرہ کا ہاتھ پکڑ کر ایک دائرے کی صورت میں ان کے ساتھ گھومتی ہے اسے مزہ آرہا تھا یو سب کے ساتھ بارش میں بھگ نے میں وہ مکمل بھیگ چکی تھی اور بہت خوش بھی تھی وہ کبھی بارش میں اتنی خوش نہیں ہوئی تھی جتنی آج ہو رہی تھی۔۔۔۔۔ اور شاید اسے یہ بارش میں بہگنا مہنگا پڑنے والا تھا۔۔۔۔۔ ۔

***

صاحب جی آپ۔۔۔۔۔۔ بانو بی دخان کو حویلی میں داخل ہوتا دیکھ کہتی ہے جو اپنے با لوں کو اپنے ہاتھ کی مدد سے جھاڑ رہا ہوتا ہے جو بارش کے پانی سے پھیگ گئے تھے وہ خود بھی تھوڑا پھیگ گیا تھا۔۔۔۔ ۔

ہاں کیوں آ نہیں سکتا۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کے بے تکے سوال پر ماتھے پر بل ڈالے پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں صاحب جی وہ آپ اتنے وقت بات اتے تھے نہ حویلی تبھی پوچھ رہی تھی اب اس بیچاری کی بھی کیا غلطی وہ اتا ہی مہینو بعد تھا اب اسے ایک مہینے میں یہاں دیکھ کر حیران ہوتا تو بنتا تھا نہ ان کا۔۔۔۔ ۔

سارے کہاں ہیں۔۔۔۔ وہ بانو بی کے سوال کو نظر انداز کرے حویلی میں نظر گھوما کر پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ وہ جی سارے ملک صاحب کی طرف گئے ہیں ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے نہ۔۔۔۔۔ اور چھوٹے سارے چھت پر ہیں بارش ہورہی ہیں نہ تو بس اسی کے مزے لے رہے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اچھا ۔۔۔۔۔۔ اور سوہا۔۔۔۔۔ وہ اپنا کوٹ اتار کر اپنے بازو میں ٹانگتا سیڑیاں چڑتا ہوا پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ وہ بھی اوپر ہیں۔۔۔۔۔ بانو بی بولتی ہیں اور دخان کے قدم سیڑیاں چڑتے ہوے روک سے جاتے

ہیں۔۔۔۔۔ ۔

وہ بھی اوپر ہے کیا کرنے گئی ہے وہ۔۔۔۔۔ وہ غصے سے بانو بی سے پوچھتا ہے اور بانو بی اس کے غصے سے ڈر جاتیں ہیں۔۔۔۔ ۔

پپ۔۔۔ پتا نہیں صاحب جی وہ۔۔۔۔۔ بانو بی کی بات پوری بھی نہیں ہوتی کہ دخان لمبے لمبے قدم اٹھتا اوپر کی جانب جاتا ہے جبکہ کوٹ وہی سیڑیوں پر پھنک دیتا ہے جسے بانو بی اٹھاتی ہیں۔۔۔ ۔

دخان جب اوپر اتا ہے تو سوہا اسے سامنے ہی ہنسی ہوئی دیکھتی ہے جو نیچے سے پانی اٹھا کر احد پر پھنک رہی ہوتی ہے اور یہی عمل احد بھی کر رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا کو یو کرتا دیکھ دخان کے بازو اور گردن کی سنے تن جاتی ہیں جن کا مطلب تھا کہ وہ شدید غصے میں

وہ کچھ دیر اسے دیکھتا رہتا ہے اور جب غصہ حد سے بڑ جاتا ہے تو اس کے پاس جانے کے بجاے نیچے اپنے کمرے کی طرف جاتا ہے اب پتا نہیں اس کا غصہ کیا کرنے والا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

کتنا مزہ آیا یار۔۔۔۔۔۔۔ سوہا تمہیں مزہ آیا؟؟؟۔۔۔۔۔ وہ سارے ہنستے ہوے نیچے آرہے تھے جب ساد بول کر سوہا سے پوچھتا ہے جس کے چہرے سے مسکراہٹ ہی جدا نہیں ہو رہی تھی۔۔۔۔ ۔

ہاں بہت زیادہ میں نے کبھی اتنا انجوئے نہیں کیا جتنا آج کیا ہے۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتی ہے تو احد بھی مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

بس اب ایسے مسکراتی رہا کرو بیماروں کی طرح منہ مت بنا کر رہا کرو۔۔۔۔۔ ۔ ہاں احد سہی کہہ رہا ہے جب سے تم آئی ہو آج پہلی بار تمہیں مسکراتے ہوے دیکھا ہے۔۔۔۔ احد کی بات پر زوہا بھی کہتی ہے تو وہ مسکرا کر اثبات میں سر ہلاتی ہے اب وہ انھیں کیا بتاتی وہ کس وجہ سے مسکرا نہیں پاتی۔۔۔۔ ۔ یہ اللّ۔۔۔۔۔ تم لوگ کب بڑے ہوگے اتنی ٹھنڈ میں کون بارش میں نہ اتا ہے۔۔۔۔۔۔ رخسانہ اوپر اتے ہی شروع ہوجاتی ہیں جس پر سارے انھیں دیکھ کر ہی اپنی جگہ جم جاتے ہیں انھیں پتا تھا اب ان کی خیر نہیں۔۔۔۔۔ ۔

وہ مامی میں تو منا کر رہا تھا انہیں کہ مت جائے مگر یہ لوگ خود تو گئے مجھے بھی زبردستی اپنے ساتھ

گھسیٹا۔۔۔۔ عدنان کہتا ہے اور سب ایکدم اس کی طرف مرتے ہیں۔۔۔۔ ۔

کتنا جھوٹا ہے یہ۔۔۔۔ تائی امی اس نے ہی کہا تھا دیکھو بارش ہو رہی ہے چلو چھت پر چلتے ہیں۔۔۔۔ احد بھائی بتائے۔۔۔۔۔ زہرہ غصے سے عدنان کو دیکھ کر احد سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

جی تائی امی اس نے ہی کہا تھا۔۔۔۔ احد اس کے گال پر ایک تھپڑ مار کے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

خود تو گئے ساتھ میں اس بچی کو بھی لے گئے دیکھو کیسے نیلے ہوگئے اس کے ہونٹ جاؤ بیٹا جاکر کپڑے تبدیل کرو ورنہ ٹھنڈ لگ جائے گی۔۔۔۔۔ رخسانہ سوہا کو کہتی ہیں تو وہ سب کی طرف ایک نظر دیکھ کر اپنے کمرے کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ مامی مجھے ٹھنڈ لگ رہی ہے میں جاتی ہوں کپڑے تبدیل کرنے۔۔۔۔ رخسانہ جیسے ہی انھیں بولنے کے لئے لب کھوتی ہے تو زوہا فورا سے کہتی اپنے کمرے کی طرف بڑتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے تو لگ رہا ہے آج رات بخار ہوگا۔۔۔۔ احد بھی کہتا ان کی سائیڈ سے نکلتا ہے۔۔۔ ۔ مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ میں مر جاؤ گا۔۔۔۔۔ عدنان بھی اپنی جان چھوڑواتا وہاں سے جاتا ہے جبکہ عینی ساد اور زہرہ اپنے لئے بہانے سوچ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ جاؤ تم لوگ بھی۔۔۔۔۔ مجھے پتا ہے تمہیں بھی کچھ ہورہا ہوگا۔۔۔۔۔ رخسانہ تینو کو کچھ نہ بولتا دیکھ کہتی ہیں تو زہرہ زور سے آکر انھیں ہگ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

تھینک یو تائی امی۔۔۔۔ ۔

ارے کیا کرتی ہو لڑکی میرے کپڑے بھی گیلے کر رہی ہو۔۔۔۔۔ وہ اسے خود سے الگ کرتی ہیں تو وہ ان کے گال پر کس کرتی نیچے کی طرف جاتی ہے جس پر رخسانہ اسے۔۔۔۔ ۔

پاگل۔۔۔۔ وہ ہنستے ہوے کہتی خود بھی نیچے کی طرف آتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان اپنے کمرے میں بیٹھا مسلسل سگریٹ پی رہا تھا اسے رہ رہ کر سوہا پر غصہ آرہا تھا جو احد کے ساتھ کیسے خوش تھی۔۔۔۔ ۔

بہت شوق ہے نہ بارش میں بھیگنے کا۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں تو میں رات میں بتاؤ گا۔۔۔۔۔ وہ کہتا اپنے ہاتھ میں لی ہوئی سگریٹ کو اپنے ہاتھ میں مسل دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سسس۔۔۔۔۔ مگر جب سگریٹ کی جلتی ہوئی سائیڈ اس کی ہتھیلی پر لگتی ہے تو جلن کی شدت سے اسے نیچے پھنکتا ہے۔۔۔۔ ۔ احد جو دخان کے کمرے کے سامنے سے گزر رہا ہوتا ہے اس کے کمرے کا دروازہ کھولا دیکھ کمرے کی طرف اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ ارے دخان تم کب آے۔۔۔۔۔ احد خوشدلی سے کہتا اندر کی طرف اتا ہے اور دخان کا خون اسے دیکھتے ہی کھولنے لگ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

واہ یار تو تو بہت اچھا ہوتا جا رہا ہے باڈی دیکھ کتنی اچھی بنا لی ہے۔۔۔۔۔ احد اس کے برابر میں بیٹھتا اس کے بازو پر ہاتھ رکھتا کہتا ہے جہاں اس کی تنگ شرٹ سے اس کا جسم نمایا اور خوبصورت لگ رہا تھا۔۔۔۔ ۔

دخان اس کی کوئی بھی بات کا جواب دیے بغیر اپنی سگریٹ جو اس نے ابھی ہی جلا کر ہونٹوں سے لگائی تھی اسے ایش ٹرے میں رگڑتا کھڑا ہوکر واش روم کے طرف جاتا ہے اور احد بیچارہ اس کا منہ ہی تکتا رہ جاتا

یہ اسے کیا ہوا اتنا روڈلی کیوں ہو رہا ہے۔۔۔۔ احد سوچ کر خود بھی باہر کی جانب جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

حویلی میں رات کے12 بجے سنناٹا چھایا ہوا تھا سب مکین اپنے اپنے کمروں میں دبے پڑے تھے وہی ایک وجود سفید شلوار قمیض پہنے کندھوں پر گرم شال ڈال کر پیچھے ہاتھ باندھے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے اس کے پیچھے ہاتھ میں کچھ تھا بھی۔۔۔۔ ۔

وہ اپنی منزل پر پہنچ کر دروازہ ہلکے سے کھولتا ہے تو اسے اپنا شکار سامنے ہی نظر اتا ہے جو بیڈ پر بیٹھا کوئی کتاب پڑھ رہا تھا وہ کمرے میں آکر اسے مخاطب کرتا ہے۔۔۔۔ ۔ سوہا۔۔۔۔۔ دخان کی آواز پر سر اٹھا کر وہ دیکھتی ہے تو دخان اس کے سامنے کھڑا اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے وہ پہلے تو اسے دیکھ کر دیکھتی رہ جاتی ہے جس کو پہلی بار اس نے شلوار قمیض میں دیکھا تھا پھر خود کو سنبھال کر کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان آپ اس وقت یہاں۔۔۔۔ وہ گھبراتے ہوے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں کیوں آ نہیں سکتا۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا سا چلتا ہوا اس کے سامنے کھڑا اس کی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھتا ہے جس پر سوہا فورا یللکے جھو کا لیتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

نہیں ایسا نہیں ہے مگر۔۔۔۔ ۔

مگر گور چھوڑو مجھے یہ بتاؤ کہ تمہیں مجھ سے نفرت نہیں ہوتی۔۔۔۔۔ اس کے ایسے سوال پر وہ نظر اٹھاکر اسے دیکھتی ہے جو سنجیدگی سے پوچھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں جب سے محبّت ہوان سے نفرت نہیں کرتے۔۔۔۔ ۔

اگر محبّت کرنے والا ظالم ہو تب بھی۔۔۔۔ وہ اس بات پر ائبرو اٹھا کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں تب بھی۔۔۔۔ اب کی بار وہ مسکرا کر جواب دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان کبھی کبھی میں یہ سوچ کے بہت ہنستی ہوں کہ میں کیسے آپ کے محبّت کے جال میں بھیس گئی تھی اور آج تک نکل نہیں سکی یہ جان کر بھی کہ وہ محبّت نہیں دھوکہ تھا۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان اس کی بات کو انگور کرے اپنی بات کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

پتا ہے سوہا میری ایک خوائش ہے کہ تمہیں مجھ سے نفرت ہوجاے۔۔۔۔۔ سوہا اس کے عجیب سے سوال پر اسے غور سے دیکھتی ہے کہ یہ کہنا کیا چاہ رہا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

تاکہ مجھے بھی مزہ آے تمہیں دکھ دینے میں اب دیکھو تمہیں مجھ سے محبّت ہے میں تمہیں جتنی بھی تکلیف دیتا ہوں تم ہنس کے سہ لیتی ہو جس پر مجھے بہت غصہ اتا ہے اب اگر تمہیں مجھ سے نفرت ہوگی تو تمہیں تکلیف دینے میں بھی مزہ آے گا نہ۔۔۔۔۔۔ وہ کہتا سوہا کی طرف دیکھتا ہے جس پر سوہا اس کی بات مکمل ہونے پر قہقہہ لگاتی ہے جس پر دخان اسے غصے سے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔ بہت اچھا خیال ہے۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے اپنی ہنسی کنٹرول کرتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم ہنس کیوں رہی ہو۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں اتا وہ اتنا کیوں ہنس رہی ہے۔۔۔۔ ۔ میں آپ کی نفرت والی بات پر ہنس رہی ہوں آپ کچھ بھی کرلیں میری محبّت کبھی ختم نہیں ہوگی آپ کے لئے بلکہ ایک دن دیکھنا ایسا آے گا آپ کی نفرت ہار جائے گی میری محبّت کے آگے ۔۔۔۔۔ وہ فخر سے کہتی ہے تو دخان کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ وہ اپنے پیچھے سے ایک شیشے کا جار سوہا کے سامنے کرتا ہے جسے دیکھ کر سوہا کی مسکراہٹ پل بھر میں ہی غائب ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اگر میں یہ سا ری چھپکلیاں تمہارے کندھوں اور بالوں میں سجا دوں تب بھی نہیں۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے اس کی طرف تھوڑا جھک کر جار کی طرف اشارہ کرتا ہے جس پر سوہا خوف سے کبھی جار کے اندر چار موٹی موٹی چپکلیوں کو تو کبھی دخان کو دیکھتی ہے جو اسے کسی شکار کی طرح دیکھ رہا ہوتا ہے وہ تھوگنگل کر اپنے آپ کو سمبھالتی ہے۔۔۔۔ ۔ د۔۔۔ دخان یہ۔۔۔۔ مجھے۔۔۔ اس سے بہت ڈر۔۔۔۔ لگتا ہے۔۔۔۔ پلیز اسے پیچھے کردیں۔۔۔۔ وہ اس کے جار والے ہاتھ کو پکڑ کے پیچھے کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

اس سے تمہیں ڈر لگتا ہے۔۔۔۔۔ دخان دوبارہ سے اپنا جار والا ہاتھ اس کے سامنے کرے پوچھتا

دخان پلیز۔۔۔۔ وہ بس اب رونے والی تھی۔۔۔۔ ۔

ارے یار آج یہ سزا نہیں ہے تمہاری میں بھی کتنا پاگل ہوں نہ کیا لے کر بیٹھ گیا۔۔۔۔۔ چلو میرے ساتھ۔۔۔۔ وہ کہتا اس کا ہاتھ پکڑے باہر کی طرف لے کر جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان کہاں لے کر جارہے ہیں مجھے۔۔۔۔ دخان چھوڑے میرا ہا تھ۔۔۔۔ وہ مسلسل اس سے اپنا ہاتھ چھوڑوا رہی تھی مگر دخان تو جیسے بہرہ ہی ہوگیا تھا اسے کچھ سنائی ہی نہیں دے رہا تھا وہ بس چھت کی جانب چلا جارہا تھا اور سوہا کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ چھت پر کیوں جارہا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان چھت پر آکر زور سے اس کے ہاتھ کے ساتھ اسے کھولے آسمان کی طرف کرتا ہے جہاں بارش پرجوش سے جاری تھی۔۔۔۔۔ ۔

بہت شوق ہے نہ تمہیں بارش میں بھگ نے کا غیر مردوں کے ساتھ بارش میں مستیاں کرنے کا لو کرو اب انجوئے۔۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو سوہا حیرانگی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان کیا ہوگیا ہے آپ کو اتنی ٹھنڈ ہورہی ہے اور بارش۔۔۔۔ وہ کہتی اس کی طرف آتی ہے کہ دخان چھپکلی والا جار اس کے سامنے کرتا ہے جسے دیکھ کر وہ وہی روک جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

تمہارے پاس دوسرا آپشن یہ ہے۔۔۔۔۔ آج تمہیں معافی کسی صورت نہیں ملے گی۔۔۔۔۔ وہ جار کی طرف اشارہ کرے غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان میں نے کیا کیا ہے جو آپ مجھے۔۔۔۔ ۔ سوہا چپ کرکے وہیں کھڑی رہو ورنہ پھر۔۔۔۔ وہ ایک کرسی کھچی کر بیٹھتا سگریٹ نکالتا ہے جبکہ چھپکلی والا جار بھی اپنے ساتھ ہی رکھتا ہے اور سوہا چپ کر کے وہیں کھڑی ہوجاتی ہے کیونکہ جار کے اندر چپکلیوں کو دیکھ کر اسے بہت خوف اتا ہے۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.