روہان کیا سوچ رہے ہیں سوجائے صبح دکان پر بھی جانا ہے۔۔۔۔۔ کشف روہان کو بیٹھا دیکھ کہتی ہے جو کسی گہری سوچ میں گھوم ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کشف میں سوچ رہا ہوں دخان پر کیس کردوں اس طرح ہم سوہا کو اس سے آزاد کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔ روہان کچھ سوچتے ہوے کہتا ہے تو کشف جو لیٹی ہوتی ہے اس کی بات پر اٹھ کر بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔ روہان ہم اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ بہت زیادہ پیسے والا ہے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے تم نے دیکھا نہیں کیسے اس نے کہا تھا کہ میں سارے وکیلوں کو خرید لونگا۔۔۔۔۔ کشف اسے دخان کی بات یاد کراتی ہے جس پر وہ اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ میں تب بھی اس پر کیس کرو گا جب کورٹ سوہا سے پوچھے گی کے کیا تمہارا شوہر تمہیں زبردستی اپنے ساتھ رکھتا ہے جس پر وہ اقرار کرے گی تو فیصلہ ہمارے حق میں آے گا۔۔۔۔ ۔
اگر اس نے سوہا کو ڈرایا دھمکایا کے تم ایسا کچھ نہیں بولو گی پھر۔۔۔۔ وہ روہان کی بات سن کر کہتی ہے جس پر روہان کو غصہ آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔
اگر میرا ساتھ نہیں دے سکتی تو میرا حوصلہ تو مت توڑو میں کر لونگا سب اور سوہا ہمیشہ میرا ہی ساتھ دے گی۔۔۔۔۔ وہ کہتا سائیڈ لیمپ کی لائٹ اوف کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
روہان وہ اس سے محبّت کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
وہ مجھ سے بھی محبّت کرتی ہے۔۔۔۔۔ روہان بھی فورا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
مگر روہان۔۔۔۔ ۔ کشف چپ ہوکر سو جاؤ اور مجھے بھی سونے دو۔۔۔۔۔ روہان اس کی باتوں سے تنگ آکر کہتا ہے تو وہ چپ کر کے لیٹ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
***
،۔۔۔۔ مجھے۔۔۔ سردی۔۔۔ لل۔۔۔ لگ رہی ہے پلیز۔۔۔ مجھے جانے دیں۔۔۔۔۔ آخر کار ہمت جواب دینے پر کپکپاتے نیلے ہونٹوں کے ساتھ اس نے کہہ ہی دیا۔۔۔۔ ۔
چپ کرکے وہیں کھڑی رہو۔۔۔ ورنہ۔۔۔۔ میرا تو پتا ہے نہ تمہیں۔۔۔۔ ۔ سگریٹ کو ہونٹوں سے جدا کرکے دھواں ہوا کے سپرد کرے جلا دینے والی مسکراہٹ کے ساتھ کہتا ہے جبکہ نظریں مسلسل اس پر جمی ہوئی تھیں۔۔۔۔۔ ۔
وہ اس کی دھمکی اور نظروں سے گھبرا کر فورا نظریں نیچے کرلیتی ہے اور ٹھنڈ سے بچنے کے لئے دونوں ہاتھ سینے پر باندھ کر اپنے بازو سہلاتی ہے مگر بے سود اور وہ مسلسل اسے دیکھتا اس کی ہر ایک حرکت نوٹ کرتا وہ خود تو بڑے مزے سے ٹانگ پہ ٹانگ رکھیں ایسی جگہ بیٹھا سگریٹ پھونک رہا تھا جہاں بارش کے پانی کا ایک قطار بھی آنا محال تھا مگر اس بیچاری کو بارش میں کھلے آسمان تلے کھڑا کرئے نہ جانے اسے کیا خوشی مل رہی تھی۔۔۔۔ ۔
سچ میں بہت سردی لگ رہی ہے دخان یہ نہ ہو کہ سردی سہتے سہتے میں یہاں ٹھنڈ میں ہی مر جاؤں۔۔۔۔ ۔ وہ سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھ کر روتے ہوے آخری کوشش کرتی ہے کہ کیا پتا اسے ترس ہی آجائے اس پر مگر سامنے بھی سنگدل تھا جسے بس اسے تکلیف میں دیکھ کر ہی سکون ملتا تھا تو بھلا اس پر ترس کیوں کھاتا پھر۔۔۔۔ ۔
وہ اس کی بات سن کر ہاتھ میں لی ہوئی سگریٹ کو زمین پر پھینک کر اسے اپنے پاؤں سے مسلتا ہوا کھڑا ہوتا ہے اور شانوں پہ لی ہوئی گرم شال کو اتار کر کرسی پر رکھتا ہوا قدم اس کی طرف بڑھاتا ہے۔۔۔۔ ۔
آ۔۔۔ آپ کیوں آرہے ہیں بارش میں بھیگ جائیں گے۔۔۔۔ اچھا میں یہاں سہی ہوں پلیز آپ مت ائے۔۔۔۔ وہ اسے اپنی طرف آتا دیکھ گھبراتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کرتی ہے مگر اس کے نہ روکنے پر جب کچھ سمجھ نہیں اتا تو وہی زمین پر بیٹھ کر گھٹنوں میں سر دیئے رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
وہ اس کے سامنے پنجوں کے بل بیٹھ کر مسکراتے ہوے اس کا روتا ہوا چہرہ دیکھتا ہے اور پھر اپنی مسکراہٹ چھپا کر چہرے پر فرضی پرشانی لاکر اس سے مخاطب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
تم نے سوچ بھی کیسے لیا کہ میں تمہیں مرنے دونگا۔۔ ہمممم۔۔۔۔ ابھی میں زندہ ہوں تمہیں اذیت دینے کے لئے تمہیں ہر روز تھوڑا تھوڑا مرتا ہوا دیکھنے کے لئے تو پلیز یار ایسا مت کہا کرو کہ تم مر جاؤ گی سچ میں یار میری جان نکل جاتی ہے تمہارے منہ سے یہ الفاظ سن کر ۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے چہرے پر چپکے گیلے بالوں کو اپنے ہاتھوں سے اس کے کان کے پیچھے کرتے ہوے کہتا ہے جس پر وہ مزید رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ ارے ارے رو کیوں رہی ہو یار مانا کے مجھے تمہاری آنکھ میں آنسو اچھے لگتے ہیں مگر وہ کیا ہے نہ اس بارش کی وجہ سے سمجھ نہیں آرہا کے تم رو بھی رہی ہو یہ نہیں تو پلیز یار چپ ہوجاؤ رونے کا کوئی فائدہ نہیں۔۔۔۔ ۔
۔ وہ اس کے آنسو صاف کرتے ہوے بڑے پیار سے کہتا ہے جس پر وہ گھبرا کر پیچھے دیوار سے جالگتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ اور وہ مسکراتا ہوا آسمان کی طرف دیکھتا ہے جس سے اس کے چہرے پر بھی بارش کی بوندھے پڑتی ہیں وہ بھی بارش میں پورا بھیگ چکا ہوتا ہے مگر سامنے والی سے کم۔۔۔۔ ۔
اے بارش این نہ برس یار۔۔۔ ۔
میرے محبوب کے آنسو نظر نہیں آرہے۔۔۔ ۔
وہ شعر بول کر جیسے ہی منہ نیچے کرتا ہے تو اس کو ویسے ہی روتا دیکھ کر اسے غصہ ہی آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔
رو کیوں رہی ہو بولا ہے نہ چپ ہوجاؤ سمجھ نہیں آتا تمہیں۔۔۔۔ ۔
وہ اس کے غصے سے ڈھارنے پر گھبراتے ہوئے جلدی سے اپنے آنسو صاف کرتی ہچکی لیتی ہے۔۔۔۔ ۔ گوڈ اب بتاؤ رو کیوں رہی تھی۔۔۔۔۔ اب کے نرم لہجے میں کہتا ہے۔۔۔ ۔
،۔۔۔۔ مجھے سردی لگ رہی ہے۔۔۔۔ بہت زیادہ۔۔۔ ۔
وہ ہچکیاں لیتے ہوے کہتی ہے جس پر وہ مسکراتا ہوا کھڑا ہوتا ہے شاید اگر اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اسے ایسے روتا ہوا دیکھ ضرور اپنے سینے سے لگا لیتا مگر سامنے بھی ستمگر تھا۔۔۔۔ ۔
چلو آنسو نہ سہی مگر تمہیں یو کپکپاتا ہوا دیکھ کر مجھے جو سکون مل رہا ہے نہ اس کا تم اندازہ بھی نہیں لگا
سکتی۔۔۔ ۔
اچھا چلو میں چلتا ہوں رات بھی بہت ہوگئی ہے اور موسم بھی بہت خراب ہے تمہیں تکلیف میں دیکھ کر سکون پھر کبھی لے لونگا ابھی دیکھو کتنا بھیگ گیا ہوں یہ نہ ہو کے بیمار پر جاؤ میں۔۔۔۔۔ وہ اپنے کپڑوں کی طرف اشارہ کرکے کہتا ہے جو بالکل بھیگ چکے تھے اور وہ سر اٹھا کر اسے دیکھ کر ماتھے پر بل ڈالے سوچتی ہے کہ اسے بس اپنے بیمار ہونے کی فکر ہے جو بارش میں بس پانچ منٹ رہا اور وہ جو دو گھنٹے سے بارش میں بھیگ رہی ہے ٹھنڈ سے کانپ رہی ہے اس کی کوئی فکر نہیں کہ وہ بھی بیمار پڑسکتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ بس سوچ ہی سکتی تھی بولنے کی ہمت جو نہیں تھی۔۔۔۔ ۔
اور ہاں تم بھی آدھے گھنٹے بعد چلی جانا اب میں اتنا بھی ظالم نہیں ہوں کے تمہیں پوری رات کے لئے بارش میں بھیگنے کے لئے چھوڑدوں میں بھی انسان ہوں مجھے بھی احساس ہے تمہارا میری پیاری بیوی۔۔۔۔۔ وہ جاتے ہوے کچھ یاد انے پر مڑ کے چہرے پر معصومیت سجائے کہتا ہے اور پھر ہنستا ہوا وہاں سے چلا جاتا ہے۔۔۔ ۔
اور وہ بس روتے ہوے اس کی پشت کو تکتی رہ جاتی ہے کہ کیوں اس نے اس ظلم سے محبّت کی کیوں اس نے اس ظالم کو اپنے دل کا بادشاہ بنایا اور اب یہی ظالم اس کا مجازی خدا بھی تھا وہ اب چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکتی تھی شاید ساری زندگی اس نے اس ظالم کے ظلم ہی سہنے تھے۔۔۔۔ ۔
وہ اسے جاتا ہوا دیکھ رہی ہوتا ہے کہ جانے کیسے اس کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے جس پر وہ آنکھیں کھول بند کرکے اندھیرے کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر پھر کچھ ہی دیر میں وہ لہرا کر زمین بوس ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان اپنے کمرے میں آکر پہلے وہ جار جس میں چھپکلیاں تھی انھیں اپنی الماری میں رکھتا ہے(پتا نہیں کہا سے لے آیا تھا اتنی چھپکلیاں)۔۔۔ ۔ اور پھر اپنے کپڑے نکال کر واش روم کی طرف جاتا ہے اور کچھ ہی منٹ میں ڈھیلی شرٹ اور ٹراوزر میں باہر اتا ہے۔۔۔ ۔
وہ آکر اپنے کمرے کا ہٹر چلتا بیڈ پر آکر بیٹھتا ہے اور دراز سے ایک سگر یٹ نکالتا اسے اپنے ہونٹوں سے لگاتا ہے مگر جب لائٹر ڈھونڈھتا ہے تو اسے کہیں نہیں ملتا۔۔۔۔ ۔ یار لائٹر تو اوپر ہی ہے۔۔۔۔ وہ کچھ سوچ کر باہر کی طرف جاتا ہے اور سیڑیاں چڑتا اوپر پہنچ کر جہاں وہ بیٹھا تھا وہاں سے لائٹر اٹھاتا ایک نظر چھت پر ڈالتا نیچے کی طرف اتا ہے اسے سوہا نہیں دیکھی تھی کیونکہ وہ وہاں بیہوش پڑی تھی وہ بالکل نیلی پڑی تھی۔۔۔۔۔۔ چھت پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے وہ اسے نظر نہیں آئی۔۔۔۔۔ ۔
وہ اپنے کمرے میں اتا سگریٹ جلا کر لبوں سے لگاتا سوہا کے بارے میں سوچتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
جب سے محبّت ہو ان سے نفرت نہیں کی جاسکتی۔۔۔۔۔ سوہا کی بات یاد کرکے وہ ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
تمہیں نفرت تو ہوگی ایک دن مجھ سے سوہا اور تب مجھے تمہیں تکلیف دینے میں زیادہ مزہ آئے گا۔۔۔۔۔۔ وہ یہی سوچتے ہوے سگریٹ کو ایش ٹرے میں پھنکتا کمفرٹر اوڑے لیٹ جاتا ہے اس بات سے انجان کے جسے وہ ابھی اوپر سزا دے کر آیا ہے وہ ابھی تک وہی سزا کاٹ رہی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
بانو جاکر ذرا چھت صاف کردے رات بارش بہت ہوئی ہے ساری چھت گندی ہوگئی ہوگی۔۔۔۔۔ دادی اپنے تخت پر بیٹھی بانو کو حکم دیتی ہیں جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی اوپر کی طرف جاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔
السلام علیکم دادی کیسی ہیں آپ۔۔۔۔۔ دخان اوپر سے پینٹ کوٹ پہنے نیچے اتا ہوا دادی سے کہتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
وعلیکم السلام۔۔۔۔۔ میں تو ٹھیک ہوں تو بتا تو کہاں جارہا ہے تیار شیار ہوکے۔۔۔۔ دادی غور سے دیکھ کر ٹھوڑی پر ہاتھ رکھے پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔
دادی لاہور جارہا ہوں ادھر انے سے کام بہت بڑ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
تو پھر آیا ہی مت کر اتا ہے اور جانے کی لگی رہتی ہے۔۔۔۔۔ دادی منہ بنا کر کہتی ہیں تو وہ مسکرا دیتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔ توبہ ہے اتنی کیچڑ ہوگئی ہے اکیلے تو صاف نہیں ہوگی سوہا کو ساتھ لگانا پڑے گا۔۔۔۔۔۔ بانو بی چھت کو دیکھتی ہوئی کہتی نیچے آنے کے لئے مڑ تی ہیں کہ ان کی نظر ایک دم ایک کونے پر جاکر روک جاتی ہیں۔۔۔۔ ۔
یہ کیا ہے۔۔۔۔۔ وہ آگے آکر دیکھتی ہے تو سوہا کو دیکھ کر ان کی آنکھیں بڑی ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا سوہا تو ٹھیک تو ہے نہ سوہا۔۔۔۔ سوہا اٹھ نہ۔۔۔۔۔ دادی بڑے صاحب جی جلدی اوپر آے۔۔۔۔ ۔ بانو بی کہتی زور زور سے آوازیں لگاتی ہیں۔۔۔۔ ۔ یہ اسے کیا ہوا۔۔۔۔۔ دادی بانو کی آواز سن کر کھڑی ہوتی ہیں تو دخان بھی ماتھے پر بل ڈالے اوپر کی طرف جاتا ہے جبکہ احد اوپر اپنے کمرے کے سامنے ہی ہوتا ہے تو بانو کی آواز سن کر فورا اوپر کی طرف بھگتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا ہوا بانو بی یو۔۔۔۔۔۔ احد اوپر آکر بانو بی سے پوچھتا ہی ہے کہ نظر سوہا پر جاتی ہے تو حیران رہ جاتا ہے جو بیہوش بڑی تھی۔۔۔۔ ۔
کیا ہوا ہے آواز کیوں لگائی۔۔۔۔۔ دخان بھی اوپر آکر کہتا ہے تو بانو بی سوہا کا سر اپنی گود میں لے اس کے گال کو تھپتھپا رہی ہوتی ہے وہ جو آرہا ہوتا ہے سوہا کو دیکھ کر وہیں روک جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
یہ یہاں کیا کر رہی ہے سوہا۔۔۔۔ سوہا۔۔۔۔ سوہا اٹھو۔۔۔۔ احد فکر مندی سے اس پر جھک کر اسے اٹھاتا
پیچھے ہٹو تم۔۔۔۔۔ سوہا اٹھو۔۔۔۔۔ سوہا آنکھیں کھولو۔۔۔۔۔ دخان احد کی شرٹ کو پیچھے سے کھینچ کر اسے سوہا سے دور کرتا خود اس کے پاس بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ اسے نیچے لے کر چلو اور تم ڈاکٹر کو فون کرو۔۔۔۔۔۔ دخان بانو بی اور زوہا کی طرف اشارہ کرے کہتا ہے اور پھر احد سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
خود ہی کرلو۔۔۔۔ احد غصے سے کہتا نیچے کی طرف جاتا ہے اور دخان غصے سے اسے دیکھ کر موبائل نکالتا ہے جبکہ زوہا بانو بی اور رخسانہ سوہا کو اٹھائے نیچے کی طرف لے کر جارہے تھے۔۔۔۔۔۔ ۔
اللہ جانے کب سے بیچاری بارش میں تھی۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں اور دخان کے ہاتھ موبائل پر نمبر ملاتے ہوے روک سے جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
____________________ن
***
سب اس وقت سوہا کے کمرے میں موجود تھے اور انتظار کر رہے تھے کہ ڈاکٹر کیا جواب دیتا ہے جو اسے چیک کرنے میں لگا ہوا تھا۔۔۔ ۔
ڈاکٹر کبھی اس کی کلائی پکڑ کے نبض چیک کرتا تو کبھی کان میں الہ لگاے اس کی دل کی دھڑکن چیک کرتا اور دخان جو کب سے اسے یو کرتا دیکھ رہا تھا غصے سے آگے آکر اس کے کان سے الہ ہٹایا ہے جس پر بیچارہ ڈاکٹر چوک کر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ کتنی بار تم نے اس کا ہاتھ پکڑ کے چیک کیا ہے اور کتنی بار دل کی دھڑکن چیک کرو گے دیکھ نہیں رہا وہ سانس لے رہی ہے۔۔۔۔۔ دخان سخت لہجے میں کہتا ہے جس پر ڈاکٹر بھی غصے سے کھڑا ہوتا ہے اور گھر والے دخان کی حرکت پر بس ماتھے پر ہاتھ مار کے ہی رہ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ مسٹر دخان ڈاکٹر آپ ہیں یہ میں ہوں۔۔۔۔۔ ۔
تو ڈاکٹر ہو تو کیا کسی کا بھی ہاتھ پکڑ لوگے۔۔۔۔ دخان بھی ویسے ہی جواب دیتا ہے اسے کہا اچھا لگا تھا سوہا کا یو ہاتھ پکڑنا۔۔۔۔ ۔
دخان پاگل تو نہیں ہو ہٹو انھیں دیکھنے دو۔۔۔۔۔ دادی اسے پیچھے کرتے ہوے کہتی ہیں جس پر وہ خونخوار نظروں سے ڈاکٹر کو دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔
آپ چیک کرے اسے۔۔۔۔۔ احد اگے بڑھ کر کہتا ہے تو ڈاکٹر اپنا کوٹ درست کرتے بیٹھ کر پرچی لکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔
انہیں ٹھنڈ لگی ہے زیادہ سے زیادہ انہیں گرم کھانے کھلاے اور ہوسکے تو ٹھنڈ سے ان کو دور رکھیں۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتے پرچی احد کے سامنے کرتے ہیں جسے فورا دخان اگے بڑھ کر تھام لیتا ہے اور احد بس اسے گھورتا ہی رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
آئے ڈاکٹر میں آپ کو باہر تک چھوڑ دوں۔۔۔۔ احد ڈاکٹر کا بیگ اٹھاتا باہر کی طرف جاتا ہے اور ڈاکٹر ایک نظر دخان کو غصے سے دیکھے باہر کی طرف جاتا ہیں۔۔۔۔ ۔
اتنی پیاری بچی ہے نجانے کیا کرنے گئی تھی اتنی رات کو۔۔۔۔۔۔ دادی سوہا کے پاس بیٹھ کر اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھیں کہتی ہیں جو ابھی تک ہوش سے بیگانہ تھی۔۔۔۔۔ ۔
چلو اسے آرام کرنے دیتے ہیں آجاؤ بچوں۔۔۔۔ آمنہ سب کو کہتی ہیں تو سب کمرے سے باری باری باہر نکالتے ہیں۔۔۔۔ ۔
دخان تم گئے نہیں لاہور۔۔۔۔۔ فائزہ کو جاتے ہوے یاد اتا ہے تو اسے دیکھ کر پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
نہیں میری میٹنگ کینسل ہوگئی تھی تو سوچا ایک دن اور رک جاتا ہوں۔۔۔۔ ۔ چلو یہ تو بہت اچھا ہوا۔۔۔۔ فائزہ مسکراتی ہوئی کہتی باہر کی طرف جاتی ہیں تو دادی بھی اٹھ کر سوہا کے اوپر کی چادر کو ٹھیک کرے باہر جاتی ہیں اور دخان سوہا کو غور سے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
میں نے کہا تھا کہ چلی جانا اب دیکھو بیمار پڑ گئی نہ۔۔۔۔۔ وہ ہولے سے کہتا خود بھی باہر آجاتا ہے وہ اب بھی خود کو قصوروار نہیں سمجھ رہا تھا اسے اب بھی سوہا کی غلطی ہی لگ رہی تھی جو خود ہی وہاں بیٹھی رہی اور بیمار پڑ گئی۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان مسلسل لیٹا کروٹیں بدل رہا تھا اسے نجانے کیوں سکون نہیں مل رہا تھا کبھی ایک کروٹ لیتا تو کبھی دوسری کروٹ بلآخر تنگ آکر بستر چھوڑے وہ اٹھ کر بیٹھتا ہے اور پہلی نظر اس کی گھڑی پر جاتی ہے جو رات کے1:30 بجا رہی تھیں وہ کچھ دیر ویسی ہی بیٹھا کچھ سوچتا رہتا ہے پھر کوئی حتمی فیصلہ کرے اٹھ کر اپنے برابر سے ہیٹر اٹھاتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
وہ سوہا کے کمرے کے سامنے کھڑے نچلے لب کو ہونٹوں میں دبائے سوچتا ہے کہ اندر جائے یہ نہیں پھر کچھ سوچ کر دروازہ کھولے اندر داخل ہو ہی جاتا ہے اور اندر آکر دروازہ بند کرے سوہا کی طرف بڑتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
وہ پہلے تو اسے دیکھتا رہتا ہے جو کمفرٹر میں بھی سکڑ ی بڑی ہولے ہولے کانپ رہی تھی یعنی اسے اب بھی ٹھنڈ لگ رہی تھی دخان اگے بڑھ کر اس کا ماتھا چھوتا ہے تو وہ برف ہورہا ہوتا ہے جس کا مطلب تھا اسے اب بھی ٹھنڈ لگ رہی ہے وہ اس کے ماتھے سے ہاتھ ہٹایا ہیٹر کو اس کے سامنے کرسی پر رکھتا ہے تاکہ گرمائش کا رخ اس کی طرف ہو۔۔۔۔ ۔ مگر وہ دیکھتا ہے کہ سوہا ابھی بھی ویسے ہی پڑی ہے مطلب اس کی ٹھنڈ کم نہیں ہوئی جس پر وہ کچھ سوچ کر باہر کی طرف جاتا ہے اور جب اتا ہے تو اس کے ہاتھ میں اس کا اپنا کمفرٹر ہوتا ہے جسے وہ احتیاط سے سوہا کے اوپر ڈالتا ہے اور پھر جس کرسی پر ہیٹر رکھا تھا اسے اور قریب کردیتا ہے تاکہ اس کی ٹھنڈ جلدی ختم
ہوجاے۔۔۔۔ ۔
وہ بھی وہاں کھڑا اپنے بیٹھنے کی جگہ ڈھونٹتا جو اسے کہیں نہیں ملتی بلآخر نیچے لب کو ہونٹوں میں دبائے سوچتا سوہا کے کمفرٹر کو تھوڑا پیچھے کرے اس کے برابر میں بیٹھ کر اسے غور سے دیکھتا ہے جو سوتے ہوئے کوئی موم کی گڑیا لگ رہی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
مجھے آپ کی نفرت والی بات پر ہنسی آرہی ہے آپ کچھ بھی کرلیں میری محبّت آپ کے لئے کبھی ختم نہیں ہوگی۔۔۔۔۔ سوہا کی بات یاد کرکے وہ دھیما سا مسکراتا ہے اور پھر کچھ سوچ کر سوہا کی طرف جھک کر اس کے بالوں میں انگلیاں پھرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تم بہت معصوم ہو سوہا اور میں اتنا ہی ظالم تمہارا اور میرا جوڑ نہیں ہے تمہیں مجھ سے محبّت ہے مگر۔۔۔۔ ۔ مجھے نہیں ہے میں چاہ کر بھی تم سے محبّت نہیں کرسکتا میں جب تمہیں سوچتا ہوں مجھے رابعہ کی سسکیاں یاد آجاتی ہیں اور پھر میں وہ کردیتا ہوں جس کا علم مجھے خود بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔ وہ ویسے ہی اس کے بالوں میں ہاتھ بھرتے ہوے کہتا ہے اس وقت یہ وہ ظالم دخان تو نہیں تھا اس وقت تو کوئی اور ہی تھا جو اپنی سوہا کا خیال کر رہا تھا اس کی فکر کررہا تھا۔۔۔۔ ۔
مگر میں مجبور ہوں میں روہان کا بدلہ اس وجہ سے تم سے لے رہا ہوں تاکہ اسے تکلیف ہو اور دیکھو اسے تکلیف ہورہی ہے وہ کیسے تمہارے لئے تڑپ رہا ہے اور میں اسے دیکھ کر بہت خوش ہوں۔۔۔۔۔ وہ کہتا مسکراتا ہے۔۔۔۔ ۔ کاش تم روہان کی بہن نہ ہوتی تو آج تم میرے دل کی ملکہ ہوتی مگر۔۔۔۔ کہتے کہتے اس کے لب اور ہاتھ ایکدم ہی روک جاتے ہیں وہ فورا سوہا کے بالوں سے اپنا ہاتھ ہٹایا ہے۔۔۔۔ ۔
میں یہ کیا کر رہا تھا روہان کی بہن سے محبّت۔۔۔۔۔ نہیں نہیں کبھی نہیں۔۔۔۔۔ پل بھر میں وہ وہی ظالم دخان بن گیا تھا وہ آنکھوں میں غصے لئے سوہا کو دیکھتا کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں ہے مجھے تم سے محبّت کبھی نہیں ہوگی۔۔۔۔ وہ کہتا باہر کی طرف چلا جاتا ہے اور سوہا جو کب سے اس کی باتیں سن رہی تھی اب اس کے جانے کے بعد ایک سسکی لیتی اپنا منہ تکیہ میں چھپاتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیوں بھائی آپ نے ایسا کیا۔۔۔۔۔ وہ چادر کو مٹھی میں دبائے روتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔۔ دخان کو۔۔۔ ۔ محبّت ہے۔۔۔۔۔ وہ۔۔۔ وہ ظاہر نہیں کرتے۔۔۔۔ وہ روتے ہوے خود کو یقین دلاتی ہے پھر خود کو سمبھالتی ایک ہاتھ تکیہ پر رکھے اٹھ کر بیٹھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اب اس کی طبیعت پہلے سے بہتر تھی مگر دخان کی بات سن کر دل ڈوب سا گیا تھا۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو صاف کرتی ہے تو نظر خود پر اوڑے کمفرٹر پر جاتی ہے جو دخان ابھی اسے اڑا کر گیا تھا وہ کمفرٹر کے ایک کونے کو ہاتھ میں پکڑ کے اپنی ناک کے پاس لے کر جاتی ہے جس میں سے دخان کی خوشبو بسی تھی وہ اس کی مہک اپنے اندر اتار کر طنزیہ مسکراتی ہے۔۔۔ ۔
محبّت نہیں ہے۔۔۔ ہونہہہ۔۔۔۔ وہ کہتی دوبارہ کمفرٹر درست کرے لیٹ جاتی ہے اور ایسے کمفرٹر پکڑتی ہے جیسے کمفرٹر نہ ہو دخان ہو۔۔۔۔ ۔
***
دخان حویلی سے نکلتا اپنی گاڑی کے پاس جاہی رہا ہوتا ہے کہ اسے اپنے پیچھے سے اپنے نام کی آواز آئی
دخان۔۔۔۔ دخان۔۔۔۔۔ جب وہ مڑکر دیکھتا ہے تو سوہا بھاگتے ہوے اس کے پاس آرہی تھی اسے دیکھ کر دخان کے ماتھے پر نہ سمجھی کے بل آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ کل تک تم مردہ بنی بڑی تھی آج کیسے ہرن کی طرح فتوی آگئی تم میں۔۔۔۔۔ دخان اسے بالکل ٹھیک دیکھ کر کہتا ہے جس کی بات پر سوہا مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
جب شوہر اتنا خیال رکھنے والا ہو تو بیوی ہرن کیا شیرنی بھی بن جاتی ہے۔۔۔۔۔ وہ فخر سے کہتی ہے تو دخان ایکدم چپ ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔
تم پاگل ہوگئی ہو جو بہکی بہکی باتیں کر رہی ہو خیر مجھے کیوں روکا ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتا پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں میں نے آپ سے کچھ کہنا ہے۔۔۔۔۔ ۔
جلدی بولو پھر مجھے لا ہور کے لئے نکلنا بھی ہے۔۔۔۔۔ وہ موبائل دیکھتا کہتا ہے تو سوہا مسکرا کر بات شروع کرتی ہے۔۔۔۔ ۔ جی تو میں یہ کہہ رہی تھی کہ آپ جب ظالم بن کے ظلم کرتے ہیں تو رحم بن کے خیال نہ رکھا کرے اس سے مجھے آپ سے نفرت کرنے کے بجاے اور محبّت ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
میں سمجھا نہیں تم کیا کہہ رہی ہو۔۔۔۔۔ اسے سمجھ سب آرہا تھا بس ظاہر نہیں کر رہا تھا۔۔۔۔ ۔ اب دیکھیں کل آپ نے مجھے سزا دی جس پر مجھے آپ سے تھوڑی سے نفرت ہو رہی تھی مگر جب آپ نے رات میں آکر میرا خیال رکھا تو میری محبّت نفرت کے آگے آکر کھڑی ہوگئی اور محبّت آپ سے اور بڑ
گئی۔۔۔۔ ۔ بیماری میں تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے میں بھلا تمہارا خیال کیوں رکھوں گا خوش فہمی ہے تمہیں۔۔۔۔۔ وہ طنزیہ مسکراتا ہے جیسے اس کا مذاق بنارہا ہو اور سوہا اس کے مسکرانے پر ہنس دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا اگر ایسا ہے تو پھر آپ رات اتنی ٹھنڈ میں بغیر کمفرٹر اور بغیر ہیٹر کے کیوں سوے تھے میں بتاؤ کیوں۔۔۔۔۔ وہ کہہ کر پوچھتی ہے تو دخان موبائل جیب میں رکھ کر سینے پر ہاتھ باندھے اسے دیکھتا ہے جیسے کہہ رہا ہو بتاؤ کیوں۔۔۔۔ ۔
کیونکہ آپ نے اپنا کمفرٹر مجھے اڑا دیا تھا اور ہیٹر میرے لئے رکھ دیا تھا تبھی۔۔۔۔۔ سوہا مسکراتے ہوے کہتی ہے اور دخان اس کی بات پر ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
میں لاہور سے آجاؤ پھر تمہارے دماغ کا علاج بھی کرواتا ہوں مجھے لگتا ہے بارش کا پانی کان کے ذریعہ دماغ میں بھی چلا گیا ہے۔۔۔۔ دخان ہنستے ہوے کہتا ہے تو سوہا کا منہ بن جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
میرا دماغ خراب نہیں ہو اآپ کو کچھ یاد نہیں ہے رات میں آپ ہی آے تھے۔۔۔ ۔
سوہا ہوتا ہے بیماری کے بعد ایسا لوگ اکثر ایسی بہکی بہکی باتیں کرنے لگ جاتے ہیں میں آجاؤ پھر تمہارا علاج بھی کرواتا ہوں اوکے۔۔۔ ۔
دخان اسے کسی بچے کی طرح سمجھاتا گاڑی کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیا واقع ایسا ہے۔۔۔۔ سوہا خود سوچتی ہے پھر خود ہی نفی کرتی ہے۔۔۔ ۔
نہیں نہیں ایسا نہیں ہے جو میں نے دیکھا سنا وہ ہی سچ ہے اب دخان مان نہیں رہے وہ الگ بات ہے۔۔۔۔۔ وہ دخان کی گاڑی کو حویلی کے مین گیٹ سے نکلتا ہوا دیکھ کر سوچتی ہے اور پھر جب مین گیٹ بند ہوجاتا ہے تو اندر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔