Chapter 18: باب 18

وقت کا کام ہے گزرنا سو وہ گزرتا گیا سوہا کو حویلی میں آے ہوے آج8 مہینے ہوگئے تھے جس میں دخان بس تین چار بار ہی آیا تھا وہ اب زیادہ تر لاہور میں ہی رہتا تھا روہان نے اس پر کیس بھی کیا تھا جس میں وہ ناکام ہی ہواتھا وجہ دخان کے پاس پیسے کی پاور تھی اور پیسا اچھے اچھے کا منہ بند کردیتا ہے۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں لوگ پیسوں کے پیچھے اپنی آخرت کیوں خراب کرتے ہیں جب پتا ہے کہ سب مایا ہے پھر

بھی۔۔۔۔ ۔

اماں پھر کیا سوچا آپ نے۔۔۔۔۔ انور اور سارے بڑے اس وقت دادی کے پاس ان کے کمرے میں بیٹھے تھے جب فائزہ دادی کو سوچ میں گم دیکھ کر پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان ابھی شادی نہیں کرے گا میں نے کل پوچھا تھا اس سے اس نے کہا پہلے احد کی کردیں۔۔۔۔ ۔

تو آپ نے بات کی احد سے وہ راضی ہے؟؟؟۔۔۔۔۔ رخسانہ دادی کو دیکھ کر پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

ہاں میں نے دخان کے بعد احد کو بلایا تھا اپنے پاس اس سے کہا شادی کرلیں وہ راضی تو ہوگیا تھا مگر سوہا کا سن پہلے تو چپ رہا پھر کہا جیسے آپ کی مرضی۔۔۔۔ ۔

اور سوہا۔۔۔۔ وہ راضی ہے۔۔۔۔ آمنہ بھی بات میں اپنا حصّہ ڈالتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

نہیں پہلے دخان سے پوچھوں گی وہ خود ہی بات کرے گا اس سے کیونکہ وہی لایا ہے نہ اسے۔۔۔۔۔ دادی سوچ کر کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

تو آپ بات کرلیں اس سے کیا کہتا ہے وہ۔۔۔۔۔ اعجاز فورا کہتے ہے تو دادی اثبات میں سر ہلاتی ہیں جس پر انور دخان کا نمبر ملا کر دادی کو دیتے ہیں۔۔۔۔ ۔

دخان افس میں بیٹھا لیپٹوپ پر انگلیاں چلا رہا تھا جب اس کا موبائل بجتا ہے جسے وہ اٹھا کر کان سے لگاتا دوبارہ اپنے کام میں لگ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان مصروف ہے کیا بیٹا؟؟؟۔۔۔۔۔ دادی کی آواز موبائل میں سے گونجتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں آپ کہیں کیا بات ہے۔۔۔۔۔ وہ مصروف سا ہی کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

بیٹا اب تونے تو ابھی شادی نہیں کرنی۔۔۔۔ ۔

ہمممم۔۔۔۔ ۔

تو ہم احد کی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہے تو وہ سکھ کا سانس لیتا ہے کہ چلو شادی تو ہو رہی ہے اس کی اب سوہا کے آگے پیچھے تو نہیں گھومے گا۔۔۔۔ ۔

چلے یہ تو اچھا ہوگیا لڑکی پسند کرلی۔۔۔۔۔ وہ ویسے ہی پوچھتا ہے جبکہ اسے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔۔۔۔ ۔ ارے اپنی سوہا ہے نہ اسی سے کر رہے ہیں تو بتا تو راضی ہے۔۔۔۔۔ دادی کا کہنا تھا اور دخان کرنٹ کھا کر اٹھاتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا۔۔۔۔۔ سوہا سے آپ لوگوں کو پتا بھی ہے آپ کیا کر رہے ہیں۔۔۔۔ دخان سوہا کا نام سن کر کام چھوڑے ایکدم بھڑک اٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیوں ایسا کیا کر رہے ہیں ہم اچھا ہے نہ بےسہارا بچی ہے اسی گھر کی بہو بن جائے گی۔۔۔۔۔ ۔

دادی اس کی شادی نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔ دخان اب اور کیا کہتا۔۔۔۔ ۔ کیوں نہیں ہوسکتی اس کی شادی۔۔۔۔ دادی حیرت سے پوچھتی ہے تو وہاں بیٹھے انور اور باقی سب کے ماتھے پر بھی بل آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

دادی وہ شادی شدہ ہے۔۔۔۔ دخان آخر کار کہہ ہی دیتا ہے اور دادی کا اس کی بات سن کر منہ کھولا کا کھولا رہ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

کون ہے اس کا شوہر۔۔۔۔۔ دادی پوچھتی ہیں اور انور رخسانہ کے ساتھ سب ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

میں۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ اس کا شوہر اسے چھوڑ کر چلا گیا ہے اور وہ ابھی تک اس کے نکاح میں ہے۔۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں اتا کیا کہیں تبھی جو بہانہ سمجھ میں اتا ہے کہہ دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہائے کتنا بے غیرت ہے اس کا شوہر اتنی پیاری لڑکی کو چھوڑ کر چلا گیا۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں اور دخان کا منہ بن جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

دادی اب ایسا بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔ اس کی زبان پھسل جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ایسا نہیں ہے۔۔۔۔ دادی اس کی بات پر نہ سمجھی سے پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں دادی میں اتا ہوں شام تک پھر بات کرتے ہیں۔۔۔۔ دخان کہتا فون کاٹ کر لیپٹوپ بند کرے اپنا موبائل اور کوٹ اٹھائے باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا اماں۔۔۔۔۔ آمنہ دادی کے فون رکھنے پر پوچھتی ہیں جس پر اماں ایک گہری سانس لے کر انھیں سب بتاتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان گاڑی کو کسی ہوائی جہاز کی طرح اڑا کر حویلی لایا تھا اور اب گاڑی روکے جیسے ہی حویلی میں داخل ہونے لگتا ہے تو نظر لان میں ٹہلتے ہوے احد اور سوہا پر جاتی ہے جو اپس میں باتیں کرتے ہوے چہل قدمی کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔ دخان غصے سے اسے آواز لگا تا ہے جسے سن کر سوہا فورا اس کی طرف دیکھتی ہے اور حیران بھی ہوتی ہے اسے یہاں اس وقت دیکھ کر۔۔۔۔۔ ۔ ادھر اؤ۔۔۔۔ وہ سخت لہجے میں کہتا ہے تو سوہا بھاگتی ہوئی اس کے پاس آتی ہے جبکہ احد بڑے غور سے دونوں کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

چلو اندر۔۔۔۔۔ سوہا کے پاس انے پر وہ کسی بچے کی طرح اسے ڈانٹتا اندر کی طرف لے کر جاتا ہے جس پر وہ نیچی نظریں کرے اس کے پیچھے چلتی ہے اور احد یہ سب دیکھ کر مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

کچھ تو ہیں تم دونوں کے بیچ ۔۔۔۔۔۔ پر کیا۔۔۔۔ احد خود سے ہی کہتا سوچتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

تونے پہلے کیوں نہیں بتایا ہمیں۔۔۔۔۔۔ سارے ہی حویلی والے اس وقت دادی کے کمرے میں موجود تھے اور دخان کے جواب کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔۔ ۔

دادی میں کیا بتاتا آپ کو اگر پرانی باتیں بتاتا تو سوہا کو ہی تکلیف ہوتی۔۔۔۔۔ وہ سوہا کو دیکھ کر کہتا اور سوہا سوچتی ہے کہ بڑا آیا مجھے سکون میں دیکھنے والا۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ تو ہے چلو کوئی بات نہیں۔۔۔۔ ویسے بیٹا اگر تیرا شوہر نہیں آرہا تو تو خود اسے خلا کے پیپر بھیج

دے۔۔۔۔۔ دادی سوہا کو دیکھ کر کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

دادی وہ بہت تیز ہے اگر میں نے خلا کی بات کی تو وہ مجھے جان سے مار دیگا۔۔۔۔۔ سو ہا کہتی ہے اور دخان فورا اس کی طرف دیکھتا ہے جس پر سوہا نظریں نیچی کر لیتی ہے۔۔۔۔ ۔ بیچاری۔۔۔۔۔ سارے سوہا کو مظلوم سی نظر سے دیکھتے ہیں اور دخان غصے کی جبکہ احد دونوں کے چہروں کو پڑنے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میرے سامنے آے نہ تو میں اس بے غیرت کی ٹانگے توڑ دوں دیکھ اتنی پیاری بچی ہے۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں اور دخان فورا کھڑا ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں آرام کرتا ہوں جاکر ۔۔۔۔۔ وہ کہتا باہر کی طرف جاتا ہے جیسے دادی ابھی اس کی ٹانگے توڑ

دینگی۔۔۔۔۔ ۔

اب کیا کرنا ہے احد کا اب اس کے لئے بھی لڑکی ڈھونڈنی پڑے گی۔۔۔۔۔ انور احد کو دیکھ کر کہتے ہیں جو نظریں نیچی کرے بیٹھا ہوتا ہے۔۔۔ ۔ ہاں ڈھونڈھ لینگے مل جائے گی۔۔۔۔۔ دادی کہتی لیٹنے لگتی ہے تو سارے کھڑے ہوکر باہر کی طرف جاتے ہیں جبکہ سوہا دادی کے پاس آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دادی میری نظر میں ایک لڑکی ہے۔۔۔۔۔ وہ دادی کے پاس بیٹھ کر کہتی ہے تو احد جو باہر جا رہا ہوتا ہے اس کی بات سن کر دروازے کی اوٹ میں چھپ کر ان کی باتیں سنتا ہے۔۔۔۔ ۔

کون ہے۔۔۔۔ دادی بھی دلچسپی سے پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

دادی زوہا میں نے اس کی آنکھوں میں احد کے لئے پسندیگی دیکھی ہے۔۔۔۔ ۔

ارے ہاں یہ تو میں نے سوچا نہیں زوہا بھی تو ہے۔۔۔۔ میں آج ہی سب سے بات کرتی ہوں پھر اگلے مہینے ہی شادی کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں تو سوہا مسکرا جاتی ہے جبکہ احد بھی ان کی بات سن کر مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ تم نے کیا مشورہ دیا ہے دادی کو۔۔۔۔۔ دخان سوہا کو کچن میں کھڑا دیکھ کر اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کیا۔۔۔۔ اچھا وہ ویسے اچھا نہیں ہے دونوں کی شادی ہوجاے گی کتنے اچھے لگے گے دونوں

ساتھ۔۔۔۔۔ سوہا چائے کا چولہ بند کرتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہمممم ویسے اچھا ہی کیا اب اگلے مہینے کی آخری تاریخ کو شادی بھی رکھ دی ہے۔۔۔۔ وہ ٹیبل پر بیٹھ کر کہتا

ہاں دادی نے بتایا تھا۔۔۔۔ ۔

ویسے مجھے افسوس ہورہا ہے دخان کہ آپ کو اتنا برا بھلا کہا سب نے۔۔۔۔ ۔

رہنے دو تم خود بھی ملی ہوئی تھی ان کے ساتھ۔۔۔۔۔ دخان سامنے سے سیب اٹھا کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں ایسی بات نہیں ہے۔۔۔۔ اچھا آپ کو کیسے پتا چلا کہ دادی میری۔۔۔۔ سوہا بولتے ہوے چپ ہوجاتی ہے وجہ دخان فورا اسے ائبرو اٹھا کر دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ مجھے فون کرکے تمہارا رشتہ مانگ رہی تھی اب بتاؤ ذرا شوہر سے بیوی کا رشتہ مانگ رہی تھی میں پہلا شوہر ہونگا جس کے پاس اس کی بیوی کے لئے رشتہ آیا ہوگا۔۔۔۔۔ ۔ تو شوہر کو بھی چاہیے نہ کہ بتا دیں یہ میری بیوی ہے ملازمہ نہیں۔۔۔۔۔۔ سوہا اس کی بات سن کر کہتی ہے تو دخان چپ ہی رہتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان ایک بات بولوں۔۔۔۔ سوہا دخان کا مونڈ اچھا دیکھ بات شروع کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

میں منا کرو گا تم کون سا چپ ہوگی۔۔۔۔۔ دخان سیب کھاتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان مجھے ایک بار بھائی سے بات کروا دیں میں پھر نہیں کہو گی بس ایک بار۔۔۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان کے سیب کھاتے کھاتے روک جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا آج تو یہ بات کردی آیندہ اگر یہ بات یہ پھر روہان کا نام میرے سامنے لیا تو وہ جو چھپکلیاں تھی نہ

وہ۔۔۔۔ ۔

نہیں میں نہیں لونگی سوری۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کا مطلب سمجھ کر فورا نفی میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ گڈ خیال رکھنا اب۔۔۔۔۔ دخان کھڑا ہوکر اس کے گال کو مسکراتا ہوا تھپتھپاتا ہوا باہر کی طرف جاتا ہے اور سوہا بس اپنے آنسو ہی پی کر رہ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

کیا چیز تھا وہ کبھی ظالم کبھی رحم دل کبھی دل کرا تو مسکرا کر بات کرلی کبھی غصہ آیا تو یہ نہیں دیکھتا تھا کہ سامنے والے کو تکلیف بھی ہوتی ہے یہ نہیں ۔۔۔۔۔ وہ سمندر کی طرح تھا کبھی بالکل خاموش تو کبھی طوفان سا۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ لیں جلدی سے جاکر یہ سب پھول وہاں لگا دیں۔۔۔۔ اور آپ نے ابھی تک یہ لائٹیں نہیں لگائی جلدی کریں مہمان اتے ہی ہونگا۔۔۔۔۔ سوہا کبھی کسی کو تو کبھی کسی کو کام کرنے کی ہدایت دے رہی تھی کیونکہ آج احد اور زوہا کا نکاح تھا اور ایک ہفتے بعد شادی تبھی کام بہت بڑ گیا تھا اور دادی نے ان سب کیز میداری سوہا کو دے دی تھی جو وہ خوشی خوشی نبھارہی تھی۔۔۔۔۔ ۔ سوہا بیٹا جا تو بھی تیار ہوجا دیکھ صبح سے کام میں لگی ہے۔۔۔۔۔ دادی باہر آکر سوہا سے کہتی ہیں جو ایک نوکر کو پھول پکڑوا رہی تھی جو سیڑی پر چڑھا پھولوں کی لڑیوں کو سیٹ کر رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

دادی میں۔۔۔۔ اسے یقین نہیں اتا کہ وہ تو یہاں کسی اور مقام سے رہ رہی ہے۔۔۔۔ ۔ ہاں تو میں نے تیرے کپڑے تیرے کمرے میں رکھوا دیے ہیں جا جاکر تیار ہوجا۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں تو وہ پھولوں کو وہی رکھیں خوشی سے اپنے کمرے کی طرف جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔

جب کمرے میں آتی ہے تو نظر بیڈ پر رکھی بلیو کلر کی فراک پر جاتی ہے جس کے گلے پر وائٹ موتیوں سے کام ہوا ہوتا ہے اور باقی بالکل سادی ہوتی ہے وہ فراک سوہا کو بہت پسند آتی ہے وہ پہلے اسے ہاتھ میں لے کر چھو کر دیکھتی ہے اور پھر فراک کو اٹھاے واش روم کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

***

زہرہ سوہا کو بلاؤ کر لاؤ وہ بھی یہی میک اپ کرلے گی اس کے پاس تو نہیں ہونگی چیزیں میک اپ کی۔۔۔۔۔ زوہا بالکل تیار سی بیٹھی زہرہ سے بولتی ہے جو آئینے کے سامنے کھڑی لیبسٹک لگا رہی ہوتی

اچھا میں بلا کر لاتی ہوں۔۔۔۔۔ وہ کہتی لیبسٹک رکھتی مڑ تی ہی ہے کہ سوہا اسے کمرے میں آتی نظر آتی ہے جسے دیکھ کر وہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

شہزادی صاحبہ تشریف لا چکی ہیں۔۔۔۔۔ زہرہ شوک سی اسے دیکھ کر کہتی ہے جو اپنا دوپٹہ سمبھالنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہے وجہ دوپٹہ زیادہ بڑا تھا۔۔۔۔ ۔

زہرہ کی بات پر وہ سر اٹھا کر اسے دیکھتی ہے تو وہاں موجود زوہا اور عینی بھی اسے دیکھ کر مسکرا دیتی

ہیں۔۔۔۔۔ ۔

آجاؤ سوہا میں ابھی زہرہ کو بھیج ہی رہی تھی۔۔۔۔ زوہا مسکرا کے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

یار یہ دوپٹہ کیسے سیٹ ہوگا مجھے کرنا نہیں آرہا۔۔۔۔ وہ دوپٹہ اتار کر بیڈ پر پھنکتی ہے۔۔۔ ۔

پہلے تم تیار ہوجاؤ پھر میں سیٹ کر دونگی۔۔۔۔۔ عینی اس کے سامنے میک اپ باکس رکھیں کہتی ہے تو وہ مسکرا کر اسے لئے آئینے کے سامنے جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا ٹھینک یو تم نے دادی سے میری اور احد کی بات کی۔۔۔۔۔ زوہا کہتی ہے۔۔۔ ۔

اس میں ٹھینک یو والی کون سی بات ہے مجھے تم دونوں ساتھ اچھے لگتے تھے تبھی میں نے کہہ دیا۔۔۔۔۔ وہ چہرے پر کریم لگاتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم بہت اچھی ہو سوہا۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتی ہے تو سوہا بھی مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

اور تمہارے ساتھ یہ حویلی والے بھی بہت اچھے ہیں جنہوں نے مجھے کبھی ملازمہ نہیں سمجھا۔۔۔۔ ۔

تم ملازمہ نہیں ہوتم ہمارے گھر کی فرد ہو۔۔۔۔ ۔

اچھا چلو مجھے تیار ہونے دو پھر آج رات دھو لکی بھی تو رکھی ہے نہ تمہیں پتا ہے مجھے سب سے زیادہ دھو لکی پسند ہے مجھے بہت سے گانے اتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ خوشی سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

پھر تو بہت مزہ انے والا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں بہت زیادہ۔۔۔۔۔ سوہا کہتی سر ما اپنی آنکھوں میں لگاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ دخان کہا رہ گیا ہے بولا بھی تھا کہ وقت سے پہلے پہنچ جانا اب دیکھوں اتنی دیر ہوگئی ہے ابھی تک نہیں آیا۔۔۔۔۔ انور موبائل پر بار بار اس کا نمبر ملاتے ہوے کہتے ہیں جو اٹھا ہی نہیں رہا ہوتا۔۔۔۔ ۔ آجاے گا وہ رمیش کو بھی لینے گیا تھا نہ اتا ہی ہوگا۔۔۔۔۔ دادی زوہا اور احد کے پیچ میں بیٹھی کہتی ہے سب بس دخان کا ہی انتظار کر رہے تھے جو آکر ہی نہیں دے رہا تھا اب جب وہ آے گا تبھی نکاح بھی شروع کرنا تھا۔۔۔۔ ۔

آپ نکاح پڑھائے مولوی صاحب اس نے نہیں آنا۔۔۔۔ انور تنگ آکر کہہ ہی دیتے ہیں جس پر مولوی نکاح کے کلمات پڑھ کر زوہا اور احد سے باری باری پوچھتے ہیں جس پر دونوں راضی خوشی قبول کہہ کر نکاح کے پاک بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

مبارک ہو بہت زیادہ۔۔۔۔۔ سوہا نکاح ہونے کے بعد دونوں کی طرف جھک کر بولتی ہے جس پر دو نوں ہی خوشدلی سے جواب دیتے ہیں۔۔۔۔ ۔ یہ کیا نکاح ہو بھی گیا میرا انتظار تو کرلیتے۔۔۔۔ ۔ دخان سب کو گلے ملتا دیکھ غصے سے آکر کہتا ہے جس پر سب کی مسکراہٹ پل بھر میں ہی غائب ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

بہت غلط بات ہے چاچو آپ کو پتا ہے دخان اتنی سپیڈ میں گاڑی چلا کر لایا ہے۔۔۔۔۔ دخان کے ساتھ آئی ہوئی لڑکی بھی آگے بڑھ کر افسوس سے کہتی ہے جس پر سوہا اس لڑکی کو غور سے دیکھتی ہے جس نے پنک کلر کی شلوار قمیض پر ہیوی کام والا دوپٹہ لیا ہوا ہوتا ہے جس میں وہ بہت پیاری بھی لگ رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔ چلو بیٹا کوئی نہیں آج رات دھو لکی ہے وہاں انجوئے کر لینا۔۔۔۔۔ ۔ انور اگے بڑھ کر اس کے لڑکی کے سر پر ہاتھ رکھے کہتے ہے جس پر وہ مسکرا کر اثبات میں سر ہلاتی ہے جبکہ دخان سب کو غصے سے دیکھ کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

آپ لوگ پر شان نہ ہوں میں دیکھتی ہوں اسے۔۔۔۔۔ زمیش کہتی دخان کے پیچھے جاتی ہے اور سو ہا کو بہت عجیب لگتا ہے اس لڑکی کا دخان کے پیچھے جانا میں جانا۔۔۔۔ ۔

یہ کون ہے۔۔۔۔ سوہا اپنے برابر میں کھڑی عینی سے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ رمیش ہے میرے بابا کے کزن کی بیٹی مطلب ہماری بھی کزن ہوئی یہ دل کی بہت اچھی ہے اور دخان بھائی کی بہت اچھی دوست بھی ۔۔۔۔۔ عینی بتاتی ہے اور سوہا فورا سے اندر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔ وہ جاتی ہے کہ دادی کی آواز پر مڑ کر انھیں دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

بیٹا دخان اور رمیش کے لئے کھانا لگوا دیتی ابھی رمیش ہے تو وہ کھا بھی لیگا۔۔۔۔۔ دادی کی بات سن کر وہ غصہ ضبط کرے اثبات میں سر ہلاتی پہلے کچن کی طرف جاتی ہے اور پھر وہاں سے دونوں کے لئے کھانا لے کر دخان کے کمرے کی طرف جبکہ اسے غصے کے ساتھ رونا بھی آرہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا جب دروازہ نوک کرے اندر داخل ہوتی ہے تو دیکھتی ہے کہ دخان سر کو ہاتھوں میں پکڑے بیٹھا ہوتا ہے جبکہ رمیش اس کے برابر میں بیٹھی اسے کچھ سمجھا رہی ہوتی ہے اور یہ سب دیکھ کر سوہا کی آنکھیں غصے سے لال ہوتی ہیں۔۔۔۔ ۔ یہ کھانا کھا لیں۔۔۔۔۔ وہ کھانے کی ٹرے ان کے سامنے رکھے کہتی ہے تو دخان اس کی آواز سن کر سر اٹھا کر اسے دیکھتا ہے اور پھر دیکھتا ہی رہ جاتا ہے جو فراک میں لائٹ سا میک اپ کیے بہت ہی پیاری لگ رہی تھی جبکہ آنکھوں میں غصہ لئے اسے دیکھ بھی رہی تھی۔۔۔۔ ۔

شکریہ۔۔۔۔ دخان چلو کھانا کھا لو۔۔۔۔ زمیش سوہا کو مسکرا کر کہتی بریانی کی پلیٹ اٹھا کے دخان کی طرف کرتی ہے دخان جو سوہا کو دیکھنے میں مگن تھا اس کی آواز پر فورا اسے دیکھ کر مسکراتا ہوا اس کے ہاتھ سے پلیٹ لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

کچھ اور چاہیے ہو تو بانو بی کو آواز لگا دیے گا۔۔۔۔۔۔ سوہا کہتی باہر کی طرف جاتی ہے جبکہ اس کی آواز سن کر دخان اندازہ لگا چکا تھا کے وہ روتے ہوے گئی ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ تم کھا لو میں نیچے جاتا ہوں دھو لکی شروع ہونے والی ہے دخان اسے کہتا سوہا کے پیچھے جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا۔۔۔۔۔ وہ جب اتا ہے تو سوہا کچن میں بیٹھی رو رہی ہوتی ہے اسے خود پتا نہیں ہوتا کہ اسے سوہا کا رونا اتنا برا کیوں لگ رہا ہے خیر وہ چلتا ہوا اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا مجھے کوفی بنا دو۔۔۔۔۔ دخان اسے کہتا ہے تو وہ اپنے آنسو صاف کرے کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ ایک کام کرو رہنے دو میں رمیش کو کہہ دیتا ہوں وہ بہت اچھی بناتی ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو سوہا جو کپ نکال رہی تھی اس کی بات سن کر زور سے کپ کو واپس رکھے باہر کی طرف جاتی ہے جس پر دخان ہنس دیتا

جیلیسی۔۔۔۔۔۔۔ وہ کہتا خود بھی اس کے پیچھے جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

اچھا اب سوہا گانا گائے گی چلو سوہا اب تمہاری باری۔۔۔۔ احد سب کو چپ کرتا سوہا سے کہتا ہے تو وہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔ ۔

نہیں میں نہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے کہ اسے دخان اور رمیش اندر سے اتے دیکھائی دیتے ہیں جس پر وہ۔۔۔۔ ۔ میں گاؤ گی چلو شروع کرتے ہیں۔۔۔۔۔ سوہا سب بھول کر دخان کو دیکھانے کے لئے عینی سے دھول لے کر اسے بجاتے ہوے گانا شروع کرتی ہے دخان جو رمیش سے باتوں میں لگا تھا سوہا کی آواز اور گانے کے الفاظ سن کے مسکراتا ہوا ان کے پاس اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہ چھوڑ ہمیں ہم ستائے ہوے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

بہت زخم سینے پہ کھائے ہوے ہیں۔۔۔۔ ۔

ستمگر ہو تم خوب پہچانتے ہیں۔۔۔ ۔

تمہاری اداؤ کو ہم جانتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کے بول سن کر دخان بیٹھ کر اسے دیکھ کر ایک ائبرو اٹھاتا ہے جیسے کہہ رہا ہو اچھا اور۔۔۔۔ ۔

دگاباز ہو تم ستم ڈھانے والے۔۔۔۔ ۔

فریبے محبّت میں اولجھا نے والے۔۔۔۔ ۔ سوہا تو ایسا لگ رہا تھا گانے کے ذریعہ اپنے دل کا حال بیان کر رہی ہوں دخان کو تو اس وقت یہی لگ رہا تھا جس پر وہ اسے مصنوعی غصے سے دیکھتا اور سوہا ایک نظر اسے دیکھ کر عینی کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ رنگی کہانی تم ہی کو مبارک۔۔۔ ۔

تمہاری جوانی تم ہی کو مبارک۔۔۔۔۔ ۔

وہ یہ لائن دخان کو رمیش کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر کہتی ہے جس کے مطلب سمجھ کر دخان ماتھے پر بل ڈالے اسے گھورتا ہے جس پر وہ۔۔۔۔۔ ۔

ہماری طرف سے نیگھائے ہٹا لو۔۔۔۔ ۔

ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والوں۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کی بات سن کر اسے ہنسی آتی ہے جسے وہ بہت جلد چھپا لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا بس اب میرا سنو۔۔۔۔۔ دخان سوہا کو اگے گاتا دیکھ روک کر اپنا گلہ کھنکھاڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

ارے واہ دخان دورانی بھی گانا گائے گے پھر تو مزہ ہی آجاے گا۔۔۔۔۔ زوہا اسے دیکھ کر تالیاں بجا تے ہوے کہتی ہے تو سوہا بھی اسے غور سے دیکھ کر طنزیہ مسکراتی ہے جیسے کہہ رہی ہو میری نکل چور۔۔۔۔۔ ۔ سمبھالو ذرا اپنا آنچل گلابی۔۔۔ ۔ وہ اس کے دوپٹہ کی طرف اشارہ کرتا ہے جس پر احد بیٹھا ہوتا ہے دخان کے الفاظ اور نظروں کو دیکھ کر وہ فورا احد کے نیچے سے اپنا دوپٹہ نکالتی ہے۔۔۔۔ ۔

دیکھاؤ نہ ہنس ہنس کے آنکھیں شرابی۔۔۔ ۔

سلوک ان کا دنیا میں اچھا نہیں ہے۔۔۔ ۔

حسینوں پہ ہم کو بھروسہ نہیں ہے۔۔۔ ۔

اٹھاتے ہیں نظریں تو کرتی ہیں بجلی۔۔۔ ۔

ادا جو بھی نکلی قیامت ہی نکلی۔۔۔ ۔

دخان کی بات سن کر سوہا کے لب دھرے سے مسکراتے ہیں۔۔۔ ۔

جہاں تم نے چہرے سے آنچل ہٹایا۔۔۔ ۔

وہاں اہلے دل کا تماشا بنایا۔۔۔۔ ۔

دخان رمیش کو دیکھ کر کہتا جس پر سوہا غصے سے اسے گھورتی ہے۔۔۔۔ ۔

خدا کے لئے ہم پہ ڈورے نہ ڈالوں۔۔۔۔ ۔

یہ لائن وہ سوہا کو دیکھ کر کہتا ہے جس پر سوہا کا منہ حیرانی سے کھول جاتا ہے جیسے کہہ رہی ہو میں ڈورے ڈال رہی ہوں اور پھر دخان ایک آنکھ ونک کرکے ایک اور لائن کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والوں۔۔۔۔ ۔

دخان گانا ختم کرکے سر کو تھوڑا خم کرتا ہے جیسے داد وصول کرتا ہو۔۔۔ ۔

کمال کردیا یار پہلی بار میں نے تیرے منہ سے گانا سنا ہے یہ کہیں رمیش کے آنے سے تو نہیں ہوا۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو رمیش ہولے سے مسکراتی ہے جبکہ دخان کے لب مسکراتے ہوے سکڑ جاتے ہیں اور وہ سوہا کی طرف دیکھتا ہے جو وہاں سے اٹھ کر جارہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں ایسی بات نہیں ہے بس ویسے ہی دل کیا تو گا لیا۔۔ ۔ ۔ دخان سوہا کے جانے کے بعد کہتا ہے تو احد مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.