Chapter 19: باب 19

سوہا جلدی تیار ہوجاؤ ہمیں ابھی نکلنا ہے۔۔۔۔۔۔ دخان سوہا کے کمرے میں آکر کہتا ہے جو اپنے بیڈ کی چادر ٹھیک کر رہی ہوتی ہے مگر اس کے سوال پر نہ سمجھی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ کہاں جانا ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان اس کی آنکھوں کو دیکھ کر بولتا ہوا چپ ہوجاتا ہے جو لال اور سوجی ہوئی ہوتی ہیں یعنی وہ پوری رات روتی رہی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم روئی تھیں رات کو۔۔۔۔ ۔

نہیں آپ بتائے کہاں جانا ہے۔۔۔۔۔۔ وہ بغیر اسے دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

لاہور جانا ہے تم بھی ساتھ چلو۔۔۔۔ ۔

میرا کیا کام وہاں پر۔۔۔۔ وہ اب الماری سے کچھ چیز نکال رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

تمہیں کام سے ہی لے کر جارہا ہوں میں نیچے تمہارا ویٹ کر رہا ہوں آجانا۔۔۔۔۔ وہ باہر جاتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سب کو کیا بولیں گے کہ کہا لے کر جا رہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ اس کو جاتا ہوا دیکھ کر بولتی ہے۔۔۔۔ ۔

دادی کو بتا دیا ہے کہ تمہارے کوئی رشتے دار ہیں ان سے ملوانے لے کر جارہا ہوں۔۔۔۔۔ وہ کہتا باہر چلا جاتا ہے اور سوہا ایک لمبی سانس لے کر الماری سے کپڑے نکالے واش روم میں جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

گاڑی میں مکمل خاموشی تھی دخان ڈرائیو کرتے ہوے ہر تھوڑی دیر بعد سوہا کو دیکھ رہا تھا جو بالکل چپ سی باہر سڑک پر چلتی گاڑیوں کو دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں برا لگا میرا رمیش کے ساتھ اتنا فرینک ہونا۔۔۔۔۔ آخر کار وہی خاموشی کو توڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں مجھے کیوں برا لگے گا وہ آپ کی ہونے والی بیوی ہے اچھا ہے دونوں ایک دوسرے کو جان سکے گے۔۔۔۔۔ وہ ایک نظر اسے دیکھ کر باہر دیکھ کے کہتی ہے اور دخان اس کی بات سن کر حیران سا ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں کس نے بتایا۔۔۔۔ ۔

زوہا نے۔۔۔۔۔ ۔

کیا کہا تھا اس نے۔۔۔ ۔

یہی کہ دخان کا رشتہ رمیش سے تے ہے ابھی سے نہیں بہت سال پہلے سے کچھ غلط فہمی کی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہوگیا تھا مگر اب دوبارہ جوڑ گیا ہے اور یہ بھی بتایا تھا کہ یہ رشتہ آپ کی پسند کا ہے۔۔۔۔۔۔ سوہا بتاتی ہے تو دخان چپ ہوجاتا ہے اسے عجیب لگ رہا تھا سوہا کے منہ سے یہ سننا اور برا بھی لگا کہ سوہا کو یہ سب نہیں پتا لگنا چاہیے تھا۔۔۔۔۔ ۔

دخان ایک بات بولوں۔۔۔۔ وہ دخان کی طرف منہ کرے کہتی ہے جس پر دخان اثبات میں سر ہلاتا میں آپ کو منا نہیں کرو گی کہ آپ رمیش سے شادی نہ کرے بس۔۔۔۔۔۔ مجھے کبھی طلاق مت دیے گا۔۔۔۔۔ وہ نم آنکھوں سے اتنی معصومیت سے کہتی ہے کہ دخان کو اس پر ٹوٹ کر پیار اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں دونگا۔۔۔۔ وہ بس مختصر سا جواب دیتا ہے جس پر سوہا اطمینان سی مسکرا کر باہر دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ میں کیسے چھوڑ سکتا ہوں تمہیں میری تو۔۔۔۔۔ دخان دل میں سوچ کر مسکرا رہا ہوتا ہے کہ پھر اپنا خیال جھٹک کر لمبی سانس لے کر ڈرائیو کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

آجاؤ۔۔۔۔۔ دخان گاڑی اپنے لاہور والے بنگلے کے میں روک کر سوہا کی سائیڈ کا دروازہ کھولے اسے کہتا ہے تو وہ اتر کر اس کے پیچھے چلتی ہے کہ لان میں دو چھوٹے چھوٹے خرگوش دیکھ کر مسکراتی ہوئی دخان کے پیچھے جانے کے بجاے ان کے پاس جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ تم دونوں کتنے کیوٹ ہو۔۔۔۔۔۔۔ وہ دونوں کو ہاتھ میں لئے پیار کرتے ہوے کہتی ہے مگر پھر خیال اتا ہے کہ دخان نے اندر آنے کا کہا تھا تو انھیں آرام سے اپنی گود سے اتار کر اندر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا جب اندر آتی ہے تو ہر جگہ اندھیرا پھلا ہوتا ہے وہ ماتھے پر بل ڈالے دخان کو آواز لگاتی ہے۔۔۔۔ ۔ دخان۔۔۔۔ دخان۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے کہ لاونج میں ایک ایک ریڈ بلب جلتا ہے پھر یلوّ چھوڑتی چھوڑتی لایٹوں سے پورا لاونچ جگمگ کرنے لگتا ہے جس پر سوہا حیرانگی سے آگے پیچھے دیکھتی ہے کہ یہ ہو کیا رہا ہے اور پھر ایکدم ہی پورا لاونچ روشنی سے نہا جاتا ہے اور ساتھ ہی سوہا کے اوپر بہت سے گلاب کی پتیاں گرتی ہیں۔۔۔۔ ۔

سوہا اپنے اوپر پھول گرتے دیکھ مسکراتی ہوئی دونوں ہاتھ اگے کرے اوپر کی طرف دیکھتی ہے اور پھر آگے آکر لاونچ کو دیکھتی ہے جسے بہت سے بلون سے سجایا ہوا ہوتا ہے وہ سب دیکھ کر خوش ہوجاتی ہے اور حیران بھی۔۔۔۔ ۔

بار بار دن یہ آے

بار بار دل یہ اگے۔۔۔۔ ۔ دخان ہاتھ میں گٹار لئے مسکراتا ہوا گاتا کمرے سے نکلتا ہے جسے دیکھ سوہا خوشی سے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیتی

تم جیو ہزاروں سال۔۔ ۔

یہ میری ہے آرزو۔۔۔ ۔

ہیپی برتھ ڈے تو یو۔۔۔ ۔

ہیپی برتھ ڈے ڈیر سوہا۔۔۔ ۔

ہیپی برتھ ڈے تو یو۔۔۔۔۔۔ ۔ اسے تو یاد ہی نہیں تھی کہ آج اس کا برتھ ڈے ہے مگر دخان کو یاد تھی اور اتنی اچھی طرح سے یاد تھی اسے امید نہیں تھی کہ دخان اس کے لئے اتنا کچھ کرے گا۔۔۔۔۔ ۔

دخان۔۔۔۔ یہ سب۔۔۔۔۔ اس سے خوشی کے مارے الفاظ ہی ادا نہیں ہوتے۔۔۔۔ ۔ آج تمہاری برتھ ڈے تھی تو سوچا کچھ اسپیشل کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔ وہ اپنے گلے کی سائیڈ سے گٹار اتار کر سائیڈ پر رکھتا اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

پسند آیا میرا سرپرائز۔۔۔۔۔ وہ سوہا کو دیکھ کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

بہت زیادہ۔۔۔۔۔ مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ آپ میرے ظالم ہمسفر ہیں۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو دخان اسے گھورتا ہے جسے دیکھ سوہا فورا اپنے الفاظ پر غور کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوری سوری۔۔۔۔ میرے منہ سے نکل گیا۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

چلو آج تمہاری ہرخطہ معاف۔۔۔۔۔۔ ۔

چلو اؤ کیک کٹ کرو۔۔۔۔۔ وہ سوہا کو ٹیبل کی طرف لے کر اتا ہے جہاں فل چکلیٹ کیک اس کا منتظر تھا۔۔۔۔۔۔ ۔ سوہا کیک کٹ کرکے تھوڑا سا ٹکرا اٹھا کر دخان کو کھلاتی ہے تو بدلے میں دخان بھی اس کے ہاتھ سے کیک کا ٹکرا لے کر اسے کھلاتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیک اچھا ہے نہ۔۔۔۔۔ دخان باقی بچا ہوا ٹکرا خود کھا کر کہتا ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

ہلکی ہلکی بارش ہوکر اب روک چکی تھی سڑک مگر اب بھی گلی تھی جس پر دو ہمسفر قدم سے قدم ملا کر چل رہے تھے لاہور کا موسم اب بہتر تھا بارش کی وجہ سے گرمی تھوڑی کم ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔

مجھے تو یاد بھی نہیں تھا کہ میرے برتھ ڈے ہے۔۔۔۔۔۔ سوہا اس کے ساتھ چلتے ہوے کہتی ہے۔۔۔ ۔ تم پہلے مجھ پر نظر تو رکھ لو تب تمہیں کچھ یاد ہوگا نہ۔۔۔۔۔۔۔ دخان پہ پینٹ کی پو کیٹوں میں ہاتھ ڈالے اس کے ساتھ چلتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا دخان ابھی آپ یہ سوچے کہ میں روہان کی بہن نہیں دخان کی بیوی ہوں تب آپ کے کیا خیال ہوگا میرے بارے میں۔۔۔۔ ۔

دخان کی بیوی ہی سمجھ کر اتنا کچھ کیا ہے روہان کی بہن کو تو میں منہ بھی نہیں لگاتا۔۔۔۔۔ دخان طنزیہ مسکرا کر کہتا ہے جس پر سوہا منہ بنا لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

آپ سے تو بات کرنا ہی فضول ہے۔۔۔۔ ۔

تم کہنا کیا چاہ رہی ہو۔۔۔۔ وہ اس کی بات نہ سمجھتا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں یہ کہہ رہی ہوں کہ آج آپ یہ بتائے کہ میں آپ کو کیسی لگتی ہوں روہان کی بہن کی نظر سے دیکھ کر نہیں دخان کی بیوی کی نظر سے دیکھ کر۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان چلتا ہوا رک جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی سوہا بھی۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

تم۔۔۔۔ دخان ہنستا ہوا دوبارہ چل کر بات شروع کرتا ہے۔۔۔ ۔

تم میری زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ ہو تم بارش کی طرح مجھے پسند ہو جیسے بارش ہر جگہ ہریالی کرتی ہے اسی طرح تمہیں دیکھ کر میرا دل ہرابھرا ہوجاتا ہے تمہارا چہرہ دیکھ کر مجھے سکون ملتا ہے تمہارے ساتھ اگے زندگی کا سوچنا میرا سب سے پسندیدہ مشغلہ ہے سورج نکلنے سے پہلے سے لے کر غروپ ہونے تک تم میرے ذہن میں رہتی ہو خیر مختصر سا کہتا ہوں تم میری کائنات ہو میری جینے کی وجہ۔۔۔۔۔۔ وہ جب بات مکمل کرکے اسے دیکھتا ہے تو سوہا مسکراتے ہوے اسے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔ ۔

دخان کی بیوی میرے لئے وہ موتی ہے جو ایک سمندر میں موجود سیپی کے اندر سے قسمت سے ملتا ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ وہ دخان میں ہوں۔۔۔۔۔ وہ جیب میں دونوں ہاتھ ڈالے کہتا ہے تو سوہا کی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں اسے کہاں یقین آرہا تھا کہ یہ وہی ظالم دخان ہے۔۔۔۔ ۔

کاش میں صرف دخان کی بیوی ہوتی مگر میں دخان کی بیوی کے ساتھ روہان کی بہن بھی ہوں وہ روہان جس سے دخان شدید نفرت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ سوہا زخمی مسکراہٹ کے ساتھ کہتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

چھوڑو۔۔۔۔ ۔ آج بس تم دخان کی بیوی ہوں۔۔۔۔۔ وہ اپنا بازو اگے کرے اسے خود سے لگاتا ہے اور سوہا اس کی محبّت پہ دل سے مسکراتی ہے۔۔۔۔ ۔

آج تو لگتا ہے چاند مغرب سے نکلا ہے۔۔۔۔۔ سوہا شرارت سے کہتی ہے۔۔۔ ۔

اپنا محاورا درست کرو چاند نہیں سورج ہوتا ہے۔۔۔۔ دخان اس کے غلط جملے پر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میرا محاورا ٹھیک ہے ابھی رات ہے تبھی چاند دن ہوتا ہے تو سورج کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

بہت سمجھدار ہوگئی ہو میرے ساتھ رہ کر۔۔۔۔۔ دخان ہنستے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

آپ کو لگتا ہے جبکہ میں پہلے سے ہی سمجھدار ہوں۔۔۔۔۔۔ وہ بھی آکر کے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ویسے ایک بات بولوں۔۔۔۔ ۔

جی ایک کیا سو باتیں کہیں۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو دخان روک کر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تم میری زندگی کی سب سے خوبصورت غلطی ہو۔۔۔۔۔ وہ اتنی سنجیدگی سے کہتا ہے کہ سوہا غور سے اسے دیکھتی ہے اور دخان اس دیکھنے پر ہنس دیتا ہے جس پر سوہا۔۔۔۔ ۔ دخان بہت برے ہے آپ۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان ہنستے ہوے اپنا بازو پھلا تا ہے جس کا مطلب سمجھ کر سوہا مسکراتی ہوئی اس کے ساتھ لگ کر چلتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔ ۔ ۔۔۔ وہ دونوں ہنستے ہوے اگے بڑھ رہے ہوتے ہیں کہ سوہا اپنا نام سن کر پیچھے مڑ تی ہے تو دخان بھی اس کے ساتھ مڑ تا ہے اور جسے وہ اپنے سامنے دیکھتے ہیں اسے دیکھ کر دخان کے تو ماتھے پر غصے سے بل آجاتے ہیں جبکہ سوہا اپنے جان سے پیارے بھائی کو اپنے سامنے دیکھ کر مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

روہان گاڑی ڈرائیو کرتے ہوے گھر کی جانب روا دوا تھا اور سوچ بھی رہا تھا کہ آج سوہا کی برتھ ڈے ہے پہلے ہر برتھ ڈے پر وہ ضد کرکے گفٹ لیتی تھی اب نجانے کیا دخان اسے گفٹ دیتا ہوگا کہ نہیں اس کی طرح نخرے اٹھاتا ہوگا کہ نہیں یہی سوچتے سوچتے اس کی نظر سڑک کے کنارے چلتے دو وجود پر پڑتی ہے جسے وہ غور سے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔۔ اسے سوہا کی تھوڑی سی جھلک دیکھتی ہے جس پر وہ گاڑی ان کی طرف موڑ لیتا ہے اور پھر کچھ فاصلے پر گاڑی روکے اتر کر ان کے پیچھے جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے اسے آواز لگاتا ہے جس پر سوہا مڑ تی اسے دیکھ کر مسکرا جاتی ہے جبکہ دخان کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔ بھائی۔۔۔۔ سوہا خوشی سے اس کی طرف بڑتی ہی ہے کہ دخان اس کا بازو سختی سے پکڑ لیتا ہے جس پر سوہا رک کر دخان کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

کوئی ضرورت نہیں ہے اس کے پاس جانے کی۔۔۔۔ دخان روہان کو خونخوار نظروں سے دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان پلیز بس ایک بار ملنے دیں۔۔۔۔۔ وہ اپنے بازو سے اس کا ہاتھ ہٹاتے ہوے کہتی ہے جس میں ناکام ہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تم ادھر اؤ کوئی ضرورت نہیں ہے اس سے ڈرنے کی۔۔۔۔ روہان غصے سے دخان کو دیکھیں کہتا تم اپنی بکواس بند کرو اور تم چلو میرے ساتھ۔۔۔۔۔ وہ روہان کو جھڑ لتا اسے اپنے ساتھ آگے لے کر بڑتا ہی ہے کہ سوہا اس سے ایک جھٹکے میں اپنا ہاتھ چھوڑوا کر روہان کے پاس جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا اگر تم ایک قدم بھی اگے گئی تو تمہارے لئے اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ وہ اسے غصے سے کہتا ہے تو سوہا وہیں رک کے پیچھے مڑے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ سوہا اس کی بات نہ سنو اپنے بھائی کے پاس اؤ میں کب سے تمہیں دیکھنے کے لئے بیچیں ہوں۔۔۔۔۔ روہان کہتا ہے تو وہ اس کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

وہ اب دو نوں کے پیچ میں کھڑی تھی جہاں ایک طرف شوہر تھا تو دوسری طرف بھائی وہ دونوں کو دیکھتی ہے اور پھر کچھ ہی دیر میں وہ فیصلہ کر لیتی ہے کہ اسے کہاں جانا ہے۔۔۔۔۔ ۔ وہ ایک نظر دخان کو دیکھ کر روہان کے پاس جاکر اس کے گلے لگ جاتی ہے اور دخان کا تو یہ سب دیکھ کر ہی خون کھولتا ہے کہ سوہا نے اس کی بات کو رد کردیا۔۔۔۔۔ ۔ تم ٹھیک ہو یہ تمہیں مارتا تو نہیں ہے۔۔۔۔۔ روہان اسے خود سے الگ کرے اس کے چہرے کو ہاتھوں کے پیالے میں لے کر پیار سے پوچھتا ہے جس پر سوہا نفی میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں بھائی۔۔۔۔ ۔

سوہا تم میرے ساتھ چلو ہم کورٹ میں جاکر خلا لے لینگے۔۔۔۔ ۔

نہیں بھائی میں دخان کے ساتھ خوش ہوں۔۔۔۔۔ وہ روہان کی بات پر نفی کرتی ایک نظر دخان کو دیکھ کر کہتی ہے جو غصے سے اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ تو دیکھ رہا ہے کتنا خوش ہو۔۔۔۔۔ خیر تم ابھی میرے ساتھ چلو۔۔۔۔ روہان اسے کہتا ہے تو دخان وہیں سے دھاڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان چھوڑ دو اسے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔ ۔

تم اپنا منہ بند کرو اگر ہمت ہے تو مجھ سے مقابلہ کرو یہ کیا میری بہن کو تکلیف دے رہے ہو بزدلوں کی طرح۔۔۔۔۔ روہان کہتا ہے تو دخان اگے بڑتا ہے جسے دیکھ سوہا گھبرا کر روہان کو جا نے کا کہتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ۔۔۔۔ بھائی آپ چلے جائے۔۔۔۔ پلیز۔۔۔ ۔ سوہا تم چپ رہو میں ہوں نہ اس کا مجرم تو مجھ سے بدلہ لے تم سے کیوں لے رہا ہے اور تم ڈرو نہیں کچھ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ وہ بھی وہی جم کے کھڑا رہتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا بول رہے تھے تم ۔۔۔۔۔۔ تم سے بدلہ لوں تو لو۔۔ ۔ ۔ دخان کہتے ہی زور سے مکا اس کی ناک پر مارتا ہے اور روہان جو اس حملے کے لئے تیار نہیں تھا اس کے مارنے پر دوسری طرف ناک پر ہاتھ رکھے جھک جاتا

دخان یہ کیا کر رہے ہیں۔۔۔۔ بھائی آپ ٹھیک ہیں۔۔۔۔ سوہا دخان کے سینے پر ہاتھ رکھے اس کو بیحلھے کرے کہتی رو ہان کو دیکھتی ہے جس کی ناک سے خون نکل رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ بھائی آپ کے تو خون آرہا ہے۔۔۔۔ دخان یہ کیا کیا آپ نے۔۔۔۔۔ سوہا اپنے بھائی کو دیکھ کر دخان پر غصہ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

تیری تو۔۔۔۔۔ روہان سنبھل کر جوابی کاروائی کے لئے غصے سے اس کی طرف بڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہ نہ روہان غفار مجھے ہاتھ لگانے کی غلطی بھی مت کرنا۔۔۔۔ دخان اس کا ہاتھ ہوا میں ہی پکڑ کر اس کے پیٹ پر زور دار مکا مارتا ہے جسے دیکھ سوہا فورا اگے بڑتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

چھوڑیں میرے بھائی کو۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑے کہتی ہے تو دخان اپنا ہاتھ اس سے چھوڑواتا ہے جس سے یہ ہوتا ہے کہ سوہا پیچھے جا گرتی ہے اور روہان سوہا کو گرتا دیکھ دخان کے منہ پر زور دار مکا مارتا

سوہا دونوں میں ہتا پائی بڑتی دیکھ اٹھ کر ان دونوں کے پیچ میں آکر کھڑی ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

خدا کے لئے روک جائے۔۔۔۔ ۔

سوہا ہٹ جاؤ سامنے سے اس کی ہمت کیسے ہوئی تمہیں دھکا دینے کی۔۔۔۔ روہان دخان کو دیکھ کر غصے سے اس کی طرف بڑتا ہے تو سوہا روہان کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے جبکہ دخان انگلی کی پور سے اپنے ہونٹ سے خون صاف کرتا ہنستا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اب تمہیں اپنے سوال کا جواب مل جانا چاہیے روہان غفار۔۔۔۔۔ دخان دونوں ہاتھ پینٹ کی جیب میں ڈالے مسکراتے ہوے کہتا ہے جبکہ ہونٹ کے کونے سے ہلکا سا خون بھی رس رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان اور سوہا اس کی بات پر نہ سمجھی سے اسے دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔ کیا ہوا اتنی جلدی بھول گئے ابھی تو تم نے کہا کہ تم میری بہن کو کیوں تکلیف دیتے ہو تمہارا مجرم تو میں ہوں نہ۔۔۔۔ وہ باقاعدہ اس کی نکل اتار کر کہتا ہنستا ہے۔۔۔۔ ۔

تم کہنا کیا چاہ رہے ہو۔۔۔۔ روہان اسے ہنستا دیکھ غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ اب دیکھو میں نے تمہیں دو بار مارا مگر تم مجھے مار نہیں سکے تمہاری بہن کو دھکا کیا دیا تم نے میرا ہونٹ ہی پھاڑ دیا اس کا مطلب یہ ہوا نہ کہ تمہیں خود سے زیادہ بہن کی چوٹ پر تکلیف ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ دخان میں تجھے زندہ گاڑ دونگا اگر میری بہن کو کچھ بھی کیا۔۔۔۔ روہان اس کی بات کا مطلب سمجھ کر کہتا ہے جس پر دخان ہنس دیتا ہے اور سوہا فکرمندی سے کبھی روہان تو کبھی دخان کو دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سالے۔۔۔۔۔ صاحب ۔۔۔۔۔ تم بس دیکھتے جاؤ میں اب کیا کرتا ہوں۔۔۔۔۔ دخان کہتا سوہا کا بازو زبردستی پکڑے اسے اپنے ساتھ گھسٹتا ہے۔۔۔ ۔ دخان چھوڑ میری بہن کو۔۔۔۔۔ روہان اس کے پیچھے جاتا ہے مگر دخان اس کی سنے بغیر سوہا کو پکڑے غصے سے گاڑی کی فرنٹ سیٹ کا دروازہ کھولے اسے زور سے اندر بیٹھاتا خود ڈرائیونگ سیٹ سمبھالتا

دخان چھوڑ دے میری بہن کو دخان۔۔۔۔۔ روہان غصے سے اس کی گاڑی کا شیشہ بجاتے ہوے کہتا ہے اور سوہا اپنے بھائی کو دیکھ کر رونے لگ جاتی ہے کہ کتنا مجبور ہے اس کا بھائی دخان کے سامنے جبکہ دخان زن سے گاڑی اگے بڑھا لیتاہے اور روہان بس اس کی گاڑی کو جاتا ہوا دیکھ کر ہی رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان غصے میں گاڑی کی سپیڈ تیز کرے ہر گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ رہا تھا جبکہ دو سگنل بھی توڑ چکا تھا اور سوہا بیچاری بس زیرے لب کلمہ ہی بیٹھ رہی تھی اور دعا کر رہی تھی کہ سات خیریت سے گھر پہنچ جائے۔۔۔ ۔ آخر کار سوہا کی دعا قبول ہو ہی جاتی ہے دخان گاڑی بنگلے میں روک کر گاڑی سے اترتا سوہا کی سائیڈ کا دروازہ کھولے شدید غصے سے اس کا بازو پکڑے باہر نکلتا بغیر گاڑی کا دروازہ بند کرے اندر کی طرف لے کر جاتا

دخا۔۔۔ ۔ ۔ دخان مجھے درد ہورہا ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنا ہاتھ چھوڑو اتے ہوے کہتی ہے جس پر دخان روک کر۔۔۔۔ ۔

اور جو مجھے درد ہوا وہ۔۔۔۔۔ دخان دھاڑتے ہوے کہتا ہے تو سوہا ڈر کے آنکھیں بند کر لیتی ہے۔۔۔۔ ۔ میں نے تمہیں منا کرا تھا نہ کہ مت جاؤ اس کے پاس تو کیوں گئی بولو۔۔۔۔۔ اس کا غصہ اور آواز تیز سے تیز تر ہوتی رہتی ہے۔۔۔۔ ۔

و۔۔۔ وہ بھائی ہیں۔۔۔۔ میرے مجھے۔۔۔۔۔ وہ اس سے گھبرا تے ہوے اٹک اٹک کے کہتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔ بھائی مائے فوٹ۔۔۔۔۔۔ اب دیکھو میں جو تمہارے ساتھ کرو گا بھائی کیا تمہیں تو ماں باپ سب بھول جائے گے بس تمہیں جو شخص یاد رہے گا وہ میں ہونگا۔۔۔۔۔ دخان کہتا اسے ایک کمرے کی جانب لے کر جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ دخان کیا کرے گے آپ۔۔۔۔ دخان معاف کردیں۔۔۔۔ دخان پلیز۔۔۔۔ سوہا اس کے ساتھ گھسیٹتی ہوئی مسلسل یہی بول رہی تھی اور دخان تو جیسے سن ہی نہیں رہا تھا۔۔۔۔ ۔

تمہیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟؟؟ وہ ایک سٹور نما کمرے کے سامنے رک کر اس سے پوچھتا ہے جس پر سوہا نہ سمجھی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

،۔۔۔۔ مطلب۔۔۔۔ ۔

تمہیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے۔۔۔۔۔ اب کی بار دخان دھاڑتا ہوا کہتا ہے جس سے سوہا کی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

چپ۔۔۔۔ چپکلی۔۔۔ سے۔۔۔۔ وہ ڈرتے ہوے اور روتے ہوے کہتی ہے جس پر دخان کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ آج کی پوری رات تم ان کے ساتھ ہی گزارو گی۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہی اسٹور کا دروازہ کھولے سوہا کو اندر دھکا دیتا جس سے سوہا زمین پر جا گرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان نہیں ایسا نہ کرے۔۔۔۔۔ سوہا اٹھ کر اس کے پاس آ تی ہی ہے کہ دخان فورا دروازہ بند کرکے باہر سے لوک لگا لیتا ہے اور سوہا دروازہ ہی پیٹھتی رہ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان آپ نے مجھے ڈرانے کے لئے ایسا کہا تھا نہ کوئی چھپکلی نہیں ہے نہ ادھر۔۔۔۔۔ وہ گھبراتے ہوے کمرے میں نظر گھوما کر دیکھتی دخان سے کہتی کیونکہ کمرے میں اندھیرا ہونے کے باعث سہی سے کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔۔۔۔۔ ۔ نہیں میں کیوں تم سے جھوٹ کہوں گا روکو ابھی دیکھ جائے گا تمہیں کہ تم اکیلی نہیں ہو تمہارے ساتھ رات گزرنے کے لئے سہیلیاں بھی موجود ہیں۔۔۔۔۔ دخان اس کی آواز سن کر باہر کے سوئچ بورڈ سے ایک بٹن دباتا ہے تو اندر ایکدم پیلا بلب جل اٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ بلب کی روشنی جیسی ہوتی ہے تو سوہا جو دروازے کے پاس کھڑی ہوتی ہے فورا نظر گھوما کر اپنے پیچھے کمرے کو دیکھتی ہے جہاں اسے کوئی چھپکلی نظر نہیں آتی وہ ابھی سکھ کی سانس لیتی ہے ہے کہ اسے اپنے پاؤں پر کچھ رینگتا ہوا محسوس ہوتا جس پر وہ گھبرا کر جیسے ہی نیچے دیکھتی ہے تو اس کی جان اس کے لبوں پر آجاتی

اس کے پاؤں پر دو موٹی موٹی چھپکلیاں چڑ رہی تھی اور چار مزید چھپکلیاں اس کی طرف بڑتی ہے جنھیں دیکھ کر وہ چیخ مار کر اپنا پیر جھاڑتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان خدا کا واسطہ دروازہ کھول دیں دخان میں یہاں مر جاؤ گی دخان۔۔۔۔۔ وہ زور زور سے دروازہ بجاتے ہوے دخان سے فریاد کرتی ہے مگر وہ ڈھیٹوں کی طرح باہر جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا اس کی چیخ سن رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں نے منا کیا تھا تمہیں کہ مت جاؤ اس کے پاس تم کیوں گئی تھی پھر۔۔۔۔۔ دخان سخت لہجے میں کہتا ہے تو سوہا اپنا سر دروازے پہ ٹکا کر پھوٹ پھوٹ کر روتی ہے۔۔۔۔ ۔ دخان۔۔۔۔۔۔ دروازہ کھول دیں۔۔۔۔۔ اس کی نظر دوبارہ چھپکلی پر جاتی ہے تو دخان کو پھر کہتی ہے جس پر دخان بیزاری سا منہ بنا کر وہاں سے ہٹ کر لاونچ میں لگے صوفے پر آکر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

پلیز ہٹ جاؤ۔۔۔۔ سوہا روتے ہوے سائیڈ سے ایک ڈنڈا اٹھا کر ایک چھپکلی کو پیچھے کرتی ہے مگر وہ پیچھے ہونے کے بجاے اس ڈنڈے پر چڑنے لگتی ہے جس پر سوہا گھبرا کر ڈنڈا دور پھنکتی ہے۔۔۔۔ ۔

ایک تو اسٹور بھی اتنا چھوٹا تھا اور اوپر سے اتنا فالتو سامان اب وہ کیا کرتی تبھی اسے ایک کونے میں ایک پرانا سا صوفہ دیکھتا ہے جسے دیکھ سوہا وہاں جاکر اس صوفے پر چڑ کے دونوں پاؤں اوپر کرے سیہم کر بیٹھ جاتی

سوہا کی آواز نہ سنتا دیکھ دخان ماتھے پر بل ڈالے دروازے کی طرف دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا ابھی سکون سے بیٹھی ہوتی ہے کہ صو فے میں سے ایک چوہا نکل کر سوہا کی گود میں آکر بیٹھتا ہے جس پر سوہا کی چیخ بلند ہوتی ہے جسے سن کر دخان دوبارہ صوفے پر سر ٹیکا کر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان پلیز۔۔۔۔ دروازہ کھول دیں یہاں چوہیں بھی ہے۔۔۔۔ دخان اب کبھی نہیں ملوں گی بھائی سے نہ بات کرو گی پلیز۔۔۔۔۔ سوہا روتے ہوے دروازہ پیٹتے ہوے اس سے منت کرتی جس پر دخان کوئی ردے عمل دیے بغیر ایک سگریٹ نکال کر اسے ہونٹوں سے لگاتا لائٹر کی مدد سے جلاتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان۔۔۔۔ دخان کھول دیں دروازہ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔۔۔۔۔ سوہا چپکلیوں کو دیکھ کر کہتی ہے جس پر دخان ایک کش لگاتا ہنس دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.