Chapter 20: باب 20

میں نے منا بھی کیا تھا آپ کو کہ مت جائے اس کے پاس اب دیکھیں کتنی تکلیف ہورہی ہے آپ

کو۔۔۔۔۔ کشف روہان کی ناک پر پین ٹیپو لگاتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

وہ ذلیل پتا نہیں سوہا کے ساتھ کیا کرے گا۔۔۔۔۔ روہان غصے سے کشف کا ہاتھ ہٹا کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں ہوگا سوہا کو آپ۔۔۔۔ ۔

کشف اپنی بکواس بند کرو تم تو یہی کہو گی نہ کیونکہ تمہارا کوئی ہے جو نہیں اگر تمہارا بھی کوئی بہن بھائی ہوتا تو تمہیں میرے درد محسوس ہوتا ۔۔۔۔۔ ۔

روہان۔۔۔۔ کشف صدمے سے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ مجھے تم پر یقین نہیں رہا مجھے پتا ہے تمہیں رابعہ کے بارے میں کچھ تو ضرور پتا ہے۔۔۔۔۔ روہان اسے دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

روہان آپ مجھ پر شک کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ کشف روتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے شک نہیں یقین ہے کہ اس کے پیچھے ضرور تمہارا ہاتھ ہے۔۔۔۔ ۔

روہان۔۔۔ ۔ ماما بابا۔۔۔۔ آپ لڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔ کشف ابھی روہان کو کچھ کہتی ہی ہے کہ صفا کمرے میں آکر پوچھتی ہے جس پر روہان ایک نظر کشف کو دیکھ کر صفا کے پاس اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں بیٹا ہم لڑ نہیں رہے آپ ابھی تک سوئی نہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتا اس سے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں بابا مجھے نیند نہیں آرہی تھی میں نے آپ دونوں کے ساتھ سونا ہے۔۔۔۔۔ صفا کہتی ہے تو روہان مسکرا کر اسے گود میں اٹھائے بیڈ پر لے اتا ہے۔۔۔۔ ۔

اب سوجاؤ میں بھی سو رہا ہوں۔۔۔۔۔ روہان اس کے ساتھ لیٹ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

ماما آپ نہیں سوئے گی۔۔۔۔۔ صفا کشف کو دیکھ کر کہتی ہے جو بیڈ کے سائیڈ ٹیبل سے چیزے سمیٹ رہی تھی۔۔۔۔ ۔ نہیں بیٹا آپ کی ماما اب احمر کے ساتھ سویا کرے گی۔۔۔۔۔ روہان اس کی بات سن کر کہتا آنکھیں بند کر لیتا ہے اور کشف اس کی بات سن کر اپنے آنسو روکے کمرے سے باہر چلی جاتی ہے جبکہ صفا اپنے باپ کو دیکھتی ہے جو شاید سونے کا ناٹک کر رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

***

سورج کی ہلکی ہلکی لالی آسمان میں پہل رہی تھی وہی چرند پرند اپنے رب کی حمدوثنا میں مصروف تھے اور انہیں میں ایک قسمت سے ہاری سوہا ابھی تک کمرے میں بند تھی جبکہ دخان صوفے پر بیٹھا رات سے مسلسل سگریٹ پھونک رہا تھا ابھی بھی وہ ایک سگریٹ ختم کرے دوسری اٹھانے ہی والا تھا کہ اسے باہر دروازہ کھٹکھٹانے کی آواز آتی ہے جس پر وہ ڈھیٹ بنا بیٹھا رہتا اپنی سگریٹ اٹھاتا اسے جلا کر ہونٹوں سے لگاتا ہے رات میں روہان کی مار کی وجہ سے ہونٹ پر خون ابھی بھی موجود تھا جو اب جم چکا تھا سا رے ملازم کو اس نے دو دن کی چھٹی دے دی تھی وجہ تاکہ سوہا کی برتھ ڈے اچھے سے سیلیبریڈ کر سکے مگر کل تو سارے مزے کا ہی بیڑا غرق ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

دخان موبائل اٹھاتا ٹائم دیکھتا ہے تو صبح کے سات بج رہے تھے وہ کچھ سوچ کر سگریٹ کو ایش ٹرے میں پھنک کر کھڑا ہوتا سوہا کے کمرے کی طرف بڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا جو سیہم کر کونے میں بیٹھی ہوتی ہے رات بھر وہ نہیں سوئی تھی بس یہی ڈر لگا تھا کہ اگر وہ سو گئی تو چھپکلیاں اس کے اوپر چڑ جائے گی وہ تو شکر تھا کہ ابھی تک کوئی چھپکلی اس کے پاس نہیں آرہی تھی وجہ رات ایک ٹوٹا ہوا انڈا اسے مل گیا تھا جسے اس نے اپنے سامنے رکھ دیا تھا اور چھپکلی انڈے کو دیکھ کر قریب نہیں

آئی۔۔۔۔ ۔

وہ ابھی ویسے ہی بیٹھی تھی کہ آرام سے چیڑ کی آواز سے دروازہ کھولتا ہے جس پر سوہا سر اٹھاکر دیکھتی ہے تو روشنی آنکھوں میں پڑنے کے باعث اس کی آنکھیں چنی ہوجاتی ہے جس پر وہ سامنے ہاتھ کرے دیکھتی ہے تو دخان اس کی طرف بڑ رہا ہوتا ہے جسے دیکھ کر اس آنکھوں میں خوف آجاتا ہے اور وہ مزید دیوار سے لگ کر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان اتا اس کے سامنے پنجوں کے بل بیٹھتا تھوڑی دیر اسے غور سے دیکھتا پھر اس کے چہرے پے آے بالوں کو اس کے کان کے پیچھے کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیسی گزری رات اپنی سیہلیوں کے ساتھ۔۔۔۔۔ وہ نرم لہجے میں پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ د۔۔۔ دخان۔۔۔۔ سوہا کی آواز ہی نہیں نکلتی رات بھر چیخ چیخ کر گلہ ہی بیٹھ چکا تھا اور اب بولنے پر تکلیف ہو رہی تھی جو اس کے چہرے سے بھی نظر آرہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا گلے میں درد ہے کس نے کہا تھا کہ چیخو ہممم۔۔۔۔۔۔ وہ اس کی کان کی بالی کو پکڑ کے دیکھتے ہوے کہتا

آپ نے۔۔۔۔۔ اچھا نہیں کیا۔۔۔۔۔ وہ بہت مشکل سے بھاری آواز میں روتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ تم نے کون سا اچھا کیا تھا میرے ساتھ میرے منا کرنے کے باوجود اپنے بھائی کے پاس گئی۔۔۔۔۔۔ ۔

کس۔۔۔۔ کتاب میں لکھا ہے۔۔۔۔ کہ بہن اپنے بھائی سے نہیں مل سکتی۔۔۔۔۔ وہ غصے سے اس کا ہاتھ اپنے کان سے ہٹا کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

میری کتاب میں لکھا ہے۔۔۔۔۔ میری کتاب میں لکھا ہے کہ سوہا روہان سے نہیں مل سکتی۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ سے اس بالوں میں ہاتھ پہرتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

آپ خدا نہیں ہیں۔۔۔۔ ۔ تو میں نے کب کہا کہ معاذ اللہ میں خدا ہوں۔۔۔۔۔ اس کی بات سن کر وہ غصے سے اس کے بالوں میں ہاتھ پہرتا ایکدم سے اس کے بالوں کو اپنی مٹھی میں جکڑ لیتا ہے اور سوہا درد کی شدت سے کرہ اٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔ اس طرح کی با تیں مت کیا کرو ورنہ تمہیں جان سے مار دونگا سمجھی۔۔۔۔۔ دخان اس کا چہرا اپنے سامنے کرے کہتا زور سے چھوڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں بتاؤ سوہا تمہارے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف انگلی کرے کہتا ہے جو گھبراتے ہوے دونوں ہاتھ اپنے منہ کے سامنے کری ہوتی ہے جیسے دخان ابھی اسے مارے گا۔۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں محبّت راز ہی نہیں ہے کل میں نے تمہارے لئے کیا کچھ نہیں کیا تمہارے لئے اکیلے یہ سارا گھر سجایا صرف تمہارے لئے تمہارے لئے میں خرگوش لے کر آیا کہ تم خوش ہوجاؤ گی سوچا تھا کل ہم اپنی نئی زندگی شروع کرے گے سارے گلے شکوے مٹا کے اپنی پچھلی ساری غلطیوں کو اپنے محبّت کے لمس سے دور کردونگا مگر۔۔۔۔۔ وہ کہتا زور سے ہاتھ سوہا کے پیچھے دیوار پر مارتا ہے جس پر سوہا کانپ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں یقین نہیں آرہا نہ چلو میرے ساتھ۔۔۔۔۔ دخان کہتا اس کا ہاتھ پکڑے اپنے کمرے کی طرف لے کر جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

یہ دیکھو یہ میں نے تمہارے لئے سجایا تھا صرف تمہارے لئے۔۔۔۔۔۔ دخان جب سوہا کو اپنے کمرے میں لاکر چھوڑتا ہے تو کمرہ لال گلاب سے سجا اور مہک رہا ہوتا ہے سوہا کو تو پہلے یقین ہی نہیں اتا کہ یہ سب دخان نے اس کے لئے کیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

مگر تم ہو ہی نہیں اس کے قابل۔۔۔۔۔ وہ کہتا بیڈ پر موجود گلاب کے پھولوں سے سجے بوکے کو اوکھاڑ کر نیچے پہکتا ہے اور سوہا اس کا غصہ دیکھ کر پیچھے کی طرف قدم بڑھاتی ہے۔۔۔۔ ۔

کمرے کی ہر چیز دخان کی نظر ہوکر رہ گئی تھی یہ کمرہ تو وہ لگ ہی نہیں رہا تھا جو کچھ دیر پہلے سوہا نے دیکھا تھا۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں پتا ہے میرا دل موم ہورہا تھا میں نے سوچا تھا کہ تمہیں لے کر ہمیشہ کے لئے باہر چلا جاؤ گا وہاں اپنی فیملی بناؤ گا مگر نہیں۔۔۔۔۔ وہ سوہا کی طرف آکر اسے دونوں ہاتھوں سے پکڑتا شدید غصے سے چیختا

تم نے روہان سے مل کر میرا دل توڑ دیا۔۔۔۔ ۔

ہم۔۔۔۔ اا۔۔۔۔ اب بھی اپنی زندگی۔۔۔۔ شروع کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ ڈر کے مارے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ نہیں۔۔۔۔ سوہا اب نہیں۔۔۔۔ وہ اسے چھوڑتا کہتا پیچھے کی طرف قدم بڑھاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ میں نے دیکھ لیا تم بس اپنے بھائی کی ہوں تمہیں بس اپنے بھائی سے پیار ہے میں جتنا بھی کر لوں تم میری کبھی بھی نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ افسوس سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان اب۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔ ملوں۔۔۔۔ گی بھائی سے۔۔۔۔ بس آخری بار معاف کردیں۔۔۔۔ اب ہمیشہ آپ۔۔۔۔ کی محبّت کا مان رکھوں۔۔۔ گی۔۔۔۔ وہ گلے میں درد کی وجہ سے بہت مشکل سے الفاظ ادا کرتی ہے جسے سن کر دخان نفی میں سر کر ہنستا ہے۔۔۔۔۔ ۔ ایک تو پتا نہیں محبّت بھی کیسی بلا ہے محبوب کے اگے بندا ہار ہی جاتا ہے اور سوہا بھی ہار گئی تھی اسے بھی کل والا دخان چاہیے تھا مگر اب شاید وہ کبھی نہ ملے۔۔۔۔ ۔

مجھے کیا پاگل سمجھ رکھا ہے یہ پھر میں کوئی چھوٹا بچا ہوں کہ تم کہو گی اور میں مان جاؤ گا آج سے تم آزاد ہو تم اپنے بھائی کے پاس جانا چاہتی ہو نہ جاؤ آج سے تمہاری ساری سزا ختم میں تمہیں آزاد کرتا

ہوں۔۔۔۔۔۔ دخان زخمی مسکراہٹ کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے دخان کو سوہا کا رات میں روہان سے ملنا اتنا برا لگا کہ وہ اپنا انتقام بھی بھول گیا۔۔۔۔۔۔ ۔

نہیں دخان ایسا نہ کرے میں۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ میں ساری زندگی آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں

پلیز۔۔۔۔۔ وہ اس کے پاس آکر ہاتھ جوڑتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تم نے سہی کہا میں خدا تھوڑی ہوں جو تم پر حکم چلاؤ گا۔۔۔۔ ۔ نہیں آپ خدا نہیں ہیں مگر میرے مجازی خدا ہیں آپ کا حکم ماننے کو تو حقیقی خدا نے بھی کہا ہے آپ چاہتے ہیں نہ کہ میں بھائی سے نہ ملوں میں نہیں ملو گی آپ کا ہر حکم مانو گی جو کہیں گے وہ کرو گی مگر پلیز مجھے خود سے جدا مت کرے۔۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے اس کی منت کرتی ہے وہ کیسے اپنے دخان سے جدا ہوسکتی تھی وہ بھول گئی تھی کہ دخان نے رات میں اس کے ساتھ کیا کیا تھا۔۔۔۔ ۔ سوہا تم نے رات کو روہان کے سامنے میری بات رد کرکے اپنا مقام گرا دیا ہے میرے سامنے میں تمہیں روکتا رہا مگر۔۔ ۔ ۔ خیر اب تم آزاد ہو اب تم رہنا اپنے بھائی کے پاس اب میں نہیں روکوں گا میں تمہیں آزاد کرتا ہوں۔۔۔۔۔ ۔

میں دخان درانی اپنے پورے ہوش حواس میں سوہا دخان کو۔۔۔۔۔ ۔ نہیں دخان نہیں ایسا نہ کرے۔۔۔۔۔۔ سوہا فورا اس کے منہ پر ہاتھ رکھے لیتی ہے جس پر دخان زور سے اس کا ہاتھ ہٹاکر اسے بیڈ پر پہکتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں دخان اپنے پورے ہوش و حواس میں سوہا دخان کو ہر ازیت سے اور اپنی قید سے ہمیشہ کے لئے آزاد کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔ میں تمہیں۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا اپنے دونوں کانوں پر ہاتھ رکھ لیتی ہے اس کی ہمت نہیں تھی کہ وہ ایسے زہریلے الفاظ سنے جبکہ روتے ہوے مسلسل نفی میں سر بھی ہلاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

میں دخان اپنے پورے ہوش و حواس میں سوہا دخان کو ہر ازیت سے اور اپنی قید سے ہمیشہ کے لئے آزاد کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔ میں تمہیں۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا اپنے دونوں کانوں پر ہاتھ رکھ لیتی ہے اس کی ہمت نہیں تھی کہ وہ ایسے زہریلے الفاظ سنے جبکہ روتے ہوے مسلسل نفی میں سر بھی ہلاتی

ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

صاحب جی وہ۔۔۔۔ الہی بخش کمرے میں داخل ہوتا ہے تو سامنے کا منظر دیکھ کر جہاں کھڑا تھا حیرت سے وہی کھڑا رہتا ہے جبکہ دخان اس کے غلط وقت پر آنے سے غصے سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

کس کی اجازت سے تم گھر میں آے ہو۔۔۔۔ ۔

وہ۔۔۔۔۔ صاحب جی میرے پاس بھی ایک چابی ہے اسی سے آیا ہوں۔۔۔۔ وہ بیچارہ شرمندہ سا نظریں جھکائے کہتا ہے اور سوہا اپنے کانوں سے ہاتھ ہٹاکر سکون کا سانس لیتی ہے کچھ بھی تھا مگر الہی بخش اس کے لئے فرشتہ ثابت ہوا تھا۔۔۔۔ ۔

آئندہ کے بعد اگر تم مجھے میرے کمرے کے بھی آس پاس نظر آے تو میں تمہارا وہ حال کرو کہ سوچ ہے تمہاری ۔۔۔۔ دفعہ ہوجاؤ یہاں سے۔۔۔۔۔ دخان پہلے سخت لہجے میں کہتا آخر میں غصے سے دھاڑتا ہے جس پر وہ سر ہلاتا فورا باہر کی طرف جاتا ہے اور دخان سوہا کی طرف دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان سچ میں میں نہیں ملوں گی کبھی بھائی سے کبھی بھی بات نہیں کرو گی بس آپ آخری بار معاف کردیں۔۔۔۔۔ وہ کھڑے ہوکر روتے ہوئے آخری کوشش کرتی ہے جس پر دخان غصے سے سائیڈ ٹیبل سے لیمپ اٹھاتا اسے پوری قوت سے سامنے دیوار پر مارتا ہے جس سے سوہا ڈر جاتی ہے اور دخان باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ سوہا دخان کے جانے کے بعد شکر ادا کرتی وہی بیڈ پر بیٹھ جاتی ہے وہ ابھی ویسے ہی بیٹھی کچھ سوچ رہی ہوتی ہے کہ اسے اپنے پاؤں پر کچھ چلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جس پر وہ گھبراتے ہوے جیسے پاؤں دیکھتی ہے تو وہاں کچھ نہیں ہوتا رات کا خوف اب بھی اس پر ہاوی تھا۔۔ ۔

دخان۔۔۔۔ برباد کردیا مجھے۔۔۔۔۔ وہ دونوں ہاتھوں سے سر تھامے روتی ہے کہ اسے اپنے سر میں ایک درد کی ٹیسٹ سی اٹھتی محسوس ہوتی ہے جس پر وہ آنکھیں بند کرے سر پہ ہاتھ رکھتی ہے وہ درد بس کچھ سیکنڈ کا تھا اور سوہا دوبارہ سے نارمل ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

کشف کب سے اپنے کمرے میں ٹینشن سے یہاں سے وہاں ٹہل رہی تھی اسے کسی پل چین نہیں آرہا تھا دماغ کہتا کہ روہان کو سب سچ بتا دیں اور دل کہتا نہیں۔۔۔۔۔ وہ دل و دماغ کی اس جنگ میں دونوں ہاتھوں سے سر تھامے تھگکر وہی بیٹھ جاتی ہے کہ اتنے میں روہان کمرے میں اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کشف میرے کپڑے اسٹری کردو مجھے جانا ہے کہیں۔۔۔۔۔ وہ بولتا جانے ہی لگتا ہے کہ کشف اسے روک لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ روہان۔۔۔۔ آپ سے ایک بات کرنی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو روہان پہلے اسے غور سے دیکھتا ہے اور پھر اثبات میں سر ہلاتا اس کے برابر میں آکر بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

بولو کیا بات کرنی ہے۔۔۔۔۔ وہ اسے چپ دیکھ کر پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ۔۔۔۔ روہان اگر مجھ سے کبھی غلطی ہوگئی تو کیا آپ مجھے معاف کردیں گے۔۔۔۔۔۔ کشف کی بات پر اس کے ماتھے پر نہ سمجھی کہ بل آجاتے ہیں جنھیں کشف دیکھ بات مکمل کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

میرا مطلب ہے ایسی غلطی جو آپ کی نظر میں گناہ ہو کیا آپ مجھے معاف کردیں گے۔۔۔۔ ۔

تم کہنا کیا چاہ رہی ہو صاف صاف کہو۔۔۔۔ روہان اس کی پہلی جیسی باتوں سے تنگ آکر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ روہان۔۔۔۔ جو میں آپ کو بتانے جارہی ہو وہ پہلے سن لیجیے گا اورا گر غصہ بھی آے تو بچوں کی خاطر چپ رہیں گا پلیز۔۔۔۔۔۔ وہ ڈرتے ڈرتے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

ایسا کیا کیا ہے تم نے۔۔۔۔۔ روہان بغود اسے دیکھتا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان۔۔۔۔ ۔

کشف بول بھی دو کتنا سسپینس کیریٹ کرو گی۔۔۔۔۔ روہان غصے سے کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان۔۔۔۔ رابعہ کی موت کی مزید ار میں ہوں میں نے تم دونوں کو جدا کرا تھا۔۔۔۔ کشف سر جھکائے آنسو بہاتی ہے جبکہ روہان تو اس کی بات سن کر سن ہی ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

کک۔۔۔۔ کیا کہا۔۔۔ تم نے۔۔۔۔۔ روہان کو جیسے یقین نہیں اتا۔۔۔۔ ۔

،۔۔۔۔ میں نے تم دونوں کو الگ کرا تھا۔۔ مگ۔۔۔۔ ۔

کیا کیا تھا تم نے۔۔۔۔۔ روہان اپنا غصہ ضبط کرے سخت لہجے میں پوچھتا ہے جس پر کشف تھوگنگل کے بتانا شروع کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

اس رات جب رابعہ میرے گھر آئی تھی تو۔۔۔۔۔ جیسے جیسے کشف بتاتی ہے روہان کے چہرے کے نکس بدلتے رہتے ہیں اور اس کا غصہ تیز سے تیز تر ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

مگر۔۔۔۔ مگر میں غلط نہیں تھی۔۔۔۔ میں نے بس یہ چاہا تھا کہ رابعہ کی بدنامی نہ ہوں اگر وہ گھر سے بھاگ جاتی تو۔۔۔ تو اس کے گھر والے اس کے ساتھ تمہیں بھی مار دیتے میں نے بس دو خاندانوں کی عزت کے لئے۔۔۔۔۔ ۔

چٹاخ۔۔۔۔ ۔

کشف کی پوری بات سنے بغیر ہی روہان زور سے اس کے منہ پر تھپڑ مار دیتا ہے تھپڑ اتنی زور کا تھا کہ کشف ایک طرف کو جھک جاتی ہے اور جب روہان کو دیکھتی ہے تو آنکھوں میں بے یقینی سی ہوتی ہے اسے کہاں امید تھی اس تھپڑ کی۔۔۔۔ ۔

کشف تمہیں اندازہ بھی ہے تم نے کیا کیا ہے۔۔۔۔ تم نے دو خاندانوں کی عزت تو رکھ لی مگر تم نے پانچ لوگوں کی زندگی تباہ کردی۔۔۔۔۔ یہ غلطی نہیں ہے یہ گناہ کیا ہے تم نے۔۔۔۔۔ روہان اسے جھنجھوڑتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان میں غلط نہیں ہوں میں نے کبھی تم دونوں کا برا نہیں چاہا۔۔۔۔۔ میں تو بس یہ چاہتی۔۔۔۔۔ ۔

تم خودغرض ہو کشف تم بس خود کو یقین دلانے کے لئے یہ کہہ رہی ہو کہ تم نے کچھ غلط نہیں کیا مگر میں بتاؤ تم میری نظر میں ایسی گناہگار ہو جس کی کوئی معافی نہیں ہے نہ ہی دنیا میں اور نہ آخرت

میں۔۔۔۔۔۔ روہان کا بس نہیں چلتا کہ کشف کو جان سے مار دے۔۔۔۔ ۔

تمہاری غلطی کی سزا میری بہن کاٹ رہی ہے وہاں وہ ازیت میں ہے اور تم یہاں سکون سے رہ رہی ہو تمہیں کبھی شرم نہیں آئی کبھی دکھ نہیں ہوا میری بہن کا سوچ کر۔۔۔۔۔ روہان کہتا ہے تو وہ بس روتے ہی رہتی ہے اب جواب جو نہیں تھا کوئی۔۔۔۔۔ ۔

ارے اگر مجھ سے شادی کرنی تھی تو مجھے کہتی میں رابعہ کو ویسے ہی منا کردیتا مگر تم اتنی گھٹیا حرکت کرو گی میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔۔۔۔۔۔ روہان اسے دیکھ کر افسوس سے کہتا ہے جس پر کشف روتے ہوے نفی میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں روہان میں تمہیں پسند کرتی تھی مگر میں نے یہ کبھی نہیں چاہا کہ میری شادی تم سے ہو۔۔۔۔ اس دن تم خود مجھے لے کر گئے تھے اپنے ساتھ۔۔۔۔۔ ۔

پاگل ہوگیا تھا میں دماغ خراب تھا جو تم پر یقین کرلیا۔۔۔۔۔۔ روہان اتنی زور سے چیختا ہے کہ بچوں کے ساتھ آسیہ بھی کمرے میں آجاتی ہے جبکہ غفار دکان پر ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔

مگر اب نہیں اب۔۔۔ مجھے عقل آگئی ہے اب تم اس گھر میں ایک سیکنڈ بھی نہیں رہ سکتی ابھی کے ابھی نکلو۔۔۔۔ روہان اس کا ہاتھ پکڑے باہر کی طرف لے کر جاتا ہے جبکہ اپنی ماں اور بچوں کی آواز کو بھی نظر انداز کر دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان میری بات سنو روہان ایک بار میری بات سن لو انٹی روکے نہ روہان کو۔۔۔۔ روہان صفا

احمر۔۔۔۔۔۔ کشف مسلسل روتے ہوے کہتی ہے مگر آخری کے الفاظ پر روہان رک کر اس پر برس پڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نام مت لو میرے بچوں کا اپنی گناہگار زبان سے ورنہ میں ایسے الفاظ کہہ دونگا جو میں کہنا نہیں

چاہتا۔۔۔۔۔ ۔

روہان ہوا کیا ہے کیوں اس پر اتنا غصہ ہورہے ہو۔۔۔۔۔ آسیہ اگے آکر بولتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

امی آپ بچوں کو لے کر اندر چلی جائے میں نہیں چاہتا کہ میرے بچوں پر اس عورت کا سایہ بھی

پڑھے۔۔۔۔ ۔

روہان ہوا کیا ہے کچھ تو بتاؤ۔۔۔۔ ۔ امی سوہا ابھی جس حال میں ہے نہ وہ اس کی وجہ سے ہے۔۔۔۔۔ روہان کہتا ہے تو آسیہ بے یقینی سے کشف کی طرف دیکھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

نہیں انٹی ایسی بات نہیں ہے میں آپ کو ساری بات بتاتی ہوں۔۔۔۔۔۔ کشف روہان سے اپنا ہاتھ چھوڑوا کر آسیہ کی طرف جاتی ہے کہ روہان اس کا ہاتھ پکڑ کے باہر کی طرف لے کر جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ نکلو میرے گھر سے۔۔۔۔ اب اس گھر میں تمہاری کوئی جگہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ روہان اسے دروازے سے باہر کرے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان میں کہاں جاؤ گی میرے ماں باپ نہیں ہیں جو مجھے رکھے گے۔۔۔۔۔ وہ اس کے پاس آکر منت کرتی

دارلامان ہے نہ وہاں چلی جاؤ ویسے بھی تم وہاں پہلے بھی رہ چکی ہو تو تمہیں کوئی پرشانی نہیں

ہوگی۔۔۔۔۔ روہان کہتے ہی دروازہ بند کردیتا ہے اور کشف جو آخری نظارہ کرتی ہے وہ احمر ہوتا ہے جو اس کے پاس آنے کے لئے مچل رہا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

روہان احمر۔۔۔۔۔ کشف روتے ہوے اسے آواز لگاتی ہے مگر جب دیکھتی ہے کہ بہت سے لوگ کھڑے اسے عجیب سی نظروں سے دیکھ رہے ہیں تو اپنا دوپٹہ سر پر اوڑے ایک نظر گھر پر ڈالے وہاں سے روتے ہوے چلی جاتی ہے شاید کبھی نہ انے کےلئے۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان اور سوہا کو حویلی آے ہوے کچھ ہی دیر ہوئی تھی سوہا تو آتے ہی اپنے کمرے میں چلی گئی تھی جبکہ دخان تھوڑی دیر دادی کے پاس بیٹھ کر اب اپنے کمرے میں آگیا تھا۔۔۔ ۔

وہ کمرے میں آکر اپنی مخصوص جگہ(صوفہ) پر بیٹھ کر اپنی محبوب (سگریٹ) کو ہاتھوں میں لئے اسے ہونٹوں سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔ وہ ابھی صوفے سے ٹیگ لگاکر بیٹھا کل کے بارے اور آج صبح کے بارے میں سوچ ہی رہا ہوتا ہے کہ احد غصے سے اس کے کمرے کا دروازہ کھولے اور پھر ویسے ہی دروازہ بند کرے اس کے پاس آکر کھڑا ہوتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان اس کے انے پر آنکھیں کھولے اسے دیکھ کر دوبارہ سے صوفے کی پوشت سے ٹیگ لگاتا آنکھیں موند لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان تو اتنا ذلیل ہوگا میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو دخان آنکھیں کھولے غصے سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ کیا بکواس کر رہا ہے تو۔۔۔۔۔ دخان صوفے کی پو شت کو چھوڑے سیدھا ہوکر بیٹھتا ہے جس پر احد ایک کرسی کھینچ کر اس کے سامنے بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ بکواس نہیں تیری اصلیت ہے۔۔۔۔۔ احد ویسے ہی غصے سے اسے انگلی دیکھاتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ احد اوقات میں رہ اپنی ورنہ تیری زبان کھینچ لونگا۔۔۔۔ دخان غصے سے کھڑا ہوتا ہے تو احد ہنس دیتا

کس کس کی زبان کھینچے گا سوہا کو تو گونگا کر دیا ہے اور کیسے کرے گا۔۔۔۔۔ احد کی بات سن کر دخان کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا۔۔۔۔ کیا مطلب تیرا۔۔۔۔ ۔

میرا وہی مطلب ہے جو تجھے سمجھ آرہا ہے مجھے پتا ہے سوہا تیری بیوی ہے اور وہ بدقسمت بیوی جس کے شوہر کو اس کی قدر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو دخان حیران سا اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

چل ہر ظلم ٹھیک مگر جو کل تونے کیا وہ کیا تھا پہلے اس کی برتھ ڈے سیلیپڑید کی پورا گھر سجایا واو

امیزینگ۔۔۔۔۔ احد کھڑے ہوکر تالیاں بجاتا اس پر طنز کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

اور پھر تونے اسے ایسے کمرے میں بند کردیا جہاں ہم نوکروں کو بھی جانے نہیں دیتے صرف اس لئے کیونکہ وہ اپنے بھائی سے ملی تھی چل یہ سب بھی ٹھیک مگر صبح تو اسے طلاق دے رہا تھا لعنت ہو تجھ پر دخان درانی۔۔۔۔۔۔۔ دخان اس کے منہ سے اتنا سب سن کر شک سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا نے بتایا ہے نہ تجھے۔۔۔۔ ۔ اسے تو میں۔۔۔۔۔ دخان کہتا باہر کی طرف بڑتا ہے کہ احد اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ تو خود سوچ وہ کبھی بتا سکتی ہے مجھے جب اسے پتا ہو کہ اس کے اوپر ایک جلاد نظر رکھا ہوا ہے۔۔۔۔۔ یہ سب مجھے سوہا نے نہیں الہی بخش نے بتایا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ میرا غلام ہوکے تجھ سے وفاداری نبھا رہا ہے۔۔۔۔۔۔ دخان کو الہی بخش پر بہت غصہ اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ اس نے یہ سب میرے پوچھنے پر بتایا ہے۔۔۔۔ تجھے پتا ہے جب تو سوہا کو غصے سے دیکھتا تھا اور پھر سوہا فورا گھبرا جاتی تھی مجھے پتا نہیں کیوں تم دونوں پر شک ہوتا تھا میں پہلے خود ہی لگا رہا پتا لگانے میں مگر کوئی ثبوت میرے ہاتھ نہ لگا تبھی میں نے الہی بخش کو فون کیا اور اس سے پوچھا پہلے تو وہ منا کرتا رہا مگر پھر میں نے سختی سے پوچھا تو اس نے الف سے ی تک مجھے سب بتا دیا اور ابھی تم لوگوں کے آنے سے پہلے جب میں نے اسے فون کیا تو اس نے پتا ہے کیا بتایا۔۔۔۔۔ احد غصے سے اسے دیکھ کر پوچھتا ہے جس پر وہ بھی چہرے پر اٹھائے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں الہی بخش دخان اور سوہا آے ہیں وہاں خریت تو ہے۔۔۔۔۔ احد فون کان سے لگاے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں چھوٹے صاحب کوئی خریت نہیں ہے۔۔۔۔ الہی بخش کی فکرمندی سی آواز گونجتی ہے جس پر احد بھی ٹینشن میں آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

مطلب۔۔۔۔ ۔ صاحب جی جب میں گھر میں آیا تو ایسا لگا کہ گھر میں کسی کی سالگرہ کی ہے مگر پھر دیکھا کہ نیچے کیک گرا ہوا ہے اور جب اوپر سے آوازیں سنی صاحب اور سوہا کی تو میں فورا اوپر کی طرف بھاگا اور میں چھپ کر ان کی ساری باتیں سن لی مگر جب صاحب جی سوہا کو طلاق دینے لگے تو مجبورا مجھے وہاں جانا پڑھا۔۔۔۔۔ اور اب جب وہ دونوں چلے گئے ہیں تو میں نیچے آیا تو دیکھا اسٹور کا دروازہ کھولا ہوا ہے اندر گیا تو سارا سامان اولٹ پولٹ پڑا تھا جیسے کسی نے بیٹھنے کی جگہ بنائی ہو۔۔۔۔۔ ۔

احد اپنی اور الہی بخش کی بات بتا کر دخان کا منہ دیکھتا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

یہ میرا اور اس کا معاملہ ہے تو یا کسی کو بھی بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔۔۔۔۔ دخان کہتا بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان نہ کر ایسا مت دے اس کو تکلیف یہ نہ ہو کہ ایک دن تجھے پچھتانا بڑے۔۔۔۔۔ احد افسوس سے کہتا ہے جسے سن کر وہ ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

پچھتاؤ گا اور وہ بھی میں۔۔۔۔ دماغ خراب ہے کیا تیرا رابعہ کا بدلہ لے کر مجھے بہت سکون ملتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان تو کچھ نہیں جانتا تو پانچ سال ہمارے ساتھ نہیں تھا رابعہ نے بھی اچھا نہیں کیا تھا اور جو باتیں ہمیں پتا ہیں وہ۔۔۔۔۔ ۔

او شٹ آپ میرے سامنے میری بہن کو برا بول رہا ہے۔۔۔۔۔۔ دخان غصے سے کھڑا ہوکر کہتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں برا نہیں ٹھیک کہہ رہا ہوں تو رابعہ کی وجہ سے ایک ایسی لڑکی کو تکلیف دے رہا ہے جو تجھ سے محبّت کرتی ہے جو تیری ہر ازیت چپ چاپ ہوکر سہ لیتی ہے۔۔۔۔۔۔ احد بھی غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ احد یہاں سے دفعہ ہوجا ورنہ بلاوجہ تیری اور میری لڑائی ہوجاے گی۔۔۔۔۔۔ دخان اس کی باتوں سے تنگ آکر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں دفعہ تو ہوجاؤ گا مگر ایک بات تجھے بتا دوں دخان درانی ایک دن تو تڑپے گا۔۔۔۔۔ تو ٹرپے گا سوہا کے لئے دیکھنا وہ ایک دن تجھ سے بہت دور ہوجاے گی ایک دن آے گا جب وہ تجھ سے شدید نفرت کرے گی اور تو رویے گا اس کے لئے تو اپنے لئے اس کی نظر میں نفرت دیکھ کر رویے گا اور جب اسے تیرے آنسوں کی بھی قدر نہیں رہے گی اور دیکھنا ایسا ہوگا میں بھی یہی ہوں تو بھی یہی ہے۔۔۔۔۔ احد غصے سے کہہ کر کمرے سے چلا جاتا ہے اور دخان کو جیسے چپ سی لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں کیوں رونے لگا اس کے لئے رویے گی تو وہ۔۔۔۔۔۔ دخان خود سے کہتا مسکراتا ہوا صوفے پر بیٹھ جاتا ہے اور اپنی جلی ہوئی سگریٹ کو اٹھاکر ہونٹوں سے لگاتا صوفے کی پوشت سے ٹیگ لگا کر آنکھیں موند لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.