سوہا اپنے کمرے میں بیٹھی اپنے کپڑے تے لگارہی ہوتی ہے وہ کپڑے کو تے لگاتے ہوے رات کے بارے میں سوچ ہی رہی ہوتی ہے کہ بانو بی اس کے کمرے میں آکر جلدی سے دروازہ بند کرے اس کے پاس آتی ہیں جس پر وہ انھیں حیرانگی سے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ کیا ہوا بانو بی اتنی جلدبازی میں کیوں آرہی ہیں سب خریت تو ہے نہ۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کو اپنے پاس سانس بھولتا بیٹھتے دیکھ پوچھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
میری تو خریت ہے۔۔۔۔ تو اپنی بتا۔۔۔۔۔ صاحب جی کل تجھے کیوں لاہور لے کر گئے تھے۔۔۔۔ ۔ بانو بی پوچھتی ہے تو وہ ایک لمبی سانس لیتی ہے۔۔۔۔ ۔
بانو بی کو سوہا اور دخان کے نکاح کا پتا چل چکا تھا جب سوہا بیمار ہوئی تھی اور دخان اس کے کمرے میں گیا تھا تب بانو بی سوہا کو دیکھنے آرہی تھی کہ دخان کو سوہا کے پاس بیٹھا دیکھ اور اس کے منہ سے الفاظ سن کر وہ حیران رہ گئی تھی اور پھر اگلی ہی صبح انہوں نے سوہا سے پوچھا تھا جس پر سوہا تو پہلے منا کرتی رہی مگر بانو بی کے اسرار پر اس نے سب بتا دیا کہ کیسے وہ ایک بدلے کی بھید چڑی ہے اور تب سے جو کچھ ہوتا وہ بانو بی کو بتاتی تھی جس پر بانو بی اس کے اور دخان کے رشتے کے لئے دعا کر دیتی تھی اور وہ بوڑھی ملازمہ اور کر بھی کیا سکتی تھیں۔۔۔۔ ۔
بانو بی کل میری سالگرہ تھی جو دخان نے بہت اچھی منائی۔۔۔۔ سوہا مسکراتے ہوے کہتی ہے تو بانو بی بھی مسکرا دیتی ہیں۔۔۔۔ ۔
چلو شکر ہے اس مالک کا کہ صاحب جی کے دل میں رحم تو آیا۔۔۔۔۔ ویسے خیر سے کتنے برس کی ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔ بانو بی دعا کی طرح ہاتھ اٹھا کر کہتی اس سے پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔
بائیس کی۔۔۔۔ ۔ ماشاللہ اللہ تم دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رکھے۔۔۔۔۔ بانو بی اس کے سر پر ہاتھ رکھے دعا دیتی ہیں جس پر وہ طنزیہ ہنس دیتی ہے۔۔۔ ۔
کل روہان بھائی بھی ملے تھے۔۔۔۔۔ ۔ اچھا کب کہاں صاحب جی نے تو نہیں دیکھا۔۔۔۔۔ بانو بی کو پتا تھا تبھی پوچھتی ہیں جس پر وہ کپڑوں کو سائٹ پر کرکے انھیں دیکھ کر ساری بات بتاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا۔۔۔۔۔ صاحب جی نے تیرے ساتھ اتنا کچھ کیا اور تو اب بھی ہنس رہی ہے۔۔ ۔ تو اب بھی اس ظالم کے ساتھ رہے گی لڑکی چھوڑ دے ایسی محبّت یہ بس دکھ دیتی ہے اپنی حالت دیکھی ہے تونے اور تو اس کے لئے اپنے بھائی کو چھوڑ رہی ہے۔۔۔۔۔۔ بانو بی اس کے مسکرانے پر غصے سے کہتی ہیں جس پر وہ بانو بی کو دیکھ کر کپڑے اٹھائے الماری کی طرف جاتی ہے جبکہ مسکان اب بھی موجود تھی ہونٹوں پہ۔۔۔۔ ۔
کس نے کہا میں اپنے بھائی کو چھوڑ رہی ہوں میں نہیں چھوڑ رہی میں نے ویسے ہی کہا تھا دخان کو وہ مجھ سے جھوٹ بول کر نکاح کر سکتے ہیں میں جھوٹ بول کر نکاح جوڑ نہیں سکتی۔۔۔۔۔۔۔ سوہا الماری کا پٹ بند کرتی بانو بی کے پاس آکر بیٹھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
وہ تو ٹھیک ہے سوہا مگر اپنی زندگی خراب مت کر بیٹا چھوڑ دے اس انسان کو جسے تیری قدر نہیں تو جوان ہے ابھی پوری زندگی پڑی ہے خوبصورت بھی اور معصوم بھی تجھے تو کوئی بھی مل جائے گا۔۔۔۔۔ ۔
مگر بانو بی وہ میرا ظالم ہمسفر تو نہیں ہوگا نہ۔۔۔۔۔۔ بانو بی کی بات پر وہ ہنستے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
مجھے لگتا ہے تو پاگل ہوگئی ہے تبھی اسی بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے۔۔۔ ۔
اچھا۔۔۔۔۔ سوہا ان کی بات سنے بس یہی جواب دیتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
سوہا مت کر اس سے محبّت سوہا۔۔۔۔ ۔
نہیں ہے اب محبّت اب محبّت کے نام سے بھی نفرت ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ چیخ کر کہتی ہے تو بانو بی حیرت سے اسے دیکھتی ہیں کہ یہ بات سوہا کہہ رہی ہے پھر وہ لمبی سانس لے کر ان کے پاس بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔
بانو بی نہیں ہے مجھے اب اس سے محبّت نفرت ہے اب مجھے دخان سے کب تک محبّت نبھاتی کب تک محبّت کے نام کو دخان کے ساتھ جوڑ کر ذلیل کرتی اب بس ختم محبّت اب نہیں ہے مجھے دخان سے محبّت اب جو لفظ ہوتا ہے نہ ایک نفرت اب کل سے میں دخان کے لئے وہ محسوس کررہی ہوں۔۔۔۔۔ ۔
تو پھر تو اس کے سامنے اتنے ترلے کیوں ڈال رہی تھی کیوں نہیں لی پھر اس سے طلاق۔۔۔۔ ۔
بانو بی اس کی بات سن کر کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔ یہ بھی بہت جلد پتا چل جائے گا آپ کو خیر ابھی آپ دعا کرے گا کہ مجھے کبھی دخان سے محبّت نہ ہو بلکہ ایک یہ دعا کرئے گا کہ مجھے دخان سے شدید نفرت ہوجاے کل جو کچھ دخان نے میرے ساتھ کیا نہ اس سے مجھے نفرت ہوگئی ہے اور دعا کرئے گا کہ میں ہمیشہ اپنی نفرت میں قائم رہوں آمین۔۔۔۔۔۔ وہ خود ہی کہتی کھڑی ہوتی ہی ہے کہ سر میں دوبارہ وہی صبح والا درد اٹھتا ہے جس سے وہ واپس بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
کیا ہوا تو ٹھیک تو ہے۔۔۔۔۔ بانو بی اسے یو سر پہ ہاتھ رکھے بیٹھتا دیکھ پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔
ہاں میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔ آجاے بانو بی رابعہ کا کمرہ صاف کرنا ہے مہمانوں کے لئے ۔۔۔۔۔ وہ سمبھالتی کھڑی ہوکر کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
نہیں پہلے تو میرے ساتھ چل۔۔۔۔۔ بانو بی اس کی چادر اٹھا کر اسے دیتی ہیں جسے وہ نہ سمجھی سے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
کہاں۔۔۔۔ ۔
ڈاکٹر کے پاس یہ درد بعد میں نقصان دے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔
نہیں میں نہیں جارہی میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔ وہ فورا سے اپنا ہاتھ چھوڑوا کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے پھر میں جاکے بڑی بیگم صاحبہ سے کہتی ہوں وہ ہی تجھے کہیں گی۔۔۔۔۔ بانو بی کہتی باہر کی طرف جاتی ہیں تو مجبورا سوہا ان کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
اچھا میں چلتی ہوں آپ دادی کو نہ کہیں۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ سے چادر اوڑتی ان کے ساتھ کمرے سے باہر جاتی ہے اگر دادی کو بتاتی تو مطلب پوری حویلی جو پتا چلتا۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا ڈاکٹر (جو عمر میں34 سے36 کے لگ رہے تھے) کے سامنے بیٹھی ٹیبل پر رکھیں پین کو دیکھ رہی تھی اور ڈاکٹر کب سے سوہا کی رپورٹ پڑھ رہے تھے جبکہ بانو بی فکرمندی سے ڈاکٹر کو دیکھ رہی تھیں۔۔۔۔ ۔
بلاخر ڈاکٹر رپورٹ پڑھ کے اپنا چشمہ اتار کر سامنے ٹیبل پر رکھتے ہیں اور دونوں ہاتھوں کو آپس میں ملا کر سامنے ٹیبل پر رکھیں سوہا سے مخاطب ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
سوہا۔۔۔۔۔ آپ کو پتا ہے آپ کو کیا بیماری ہے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر پوچھتے ہیں تو وہ سر اٹھا کر انھیں دیکھ کر مسکراتے ہوے اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
پھر بھی آپ ریلکس ہیں حیرت ہے مجھے آپ پر۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر حیرت سے بولتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
کیا بیماری ہے اسے۔۔۔۔۔ بانو بی کو جب کچھ سمجھ نہیں اتا تو پوچ لیتی ہیں جس پر ڈاکٹر سوہا کو دیکھتے ہے جو نفی میں سر ہلاتی ہے جس پہ ڈاکٹر ایک گہری سانس لے کر ان کی طرف متواجہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
انہیں۔۔۔۔۔ برین ٹیومر ہے مطلب ان کے دماغ میں رسولی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا۔۔۔۔۔ اسے۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔ ۔
زیادہ فکر کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ ابھی کچھ مہینے پہلے ہی ان کے دماغ میں پیدا ہوئی ہے ابھی ان کا علاج دوائیوں سے ممکن ہے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتے ہیں تو بانو بی کو تھوڑا حوصلہ ہوتا ہے مگر تھوڑا۔۔۔۔ ۔
میں کچھ میڈیسن لکھ رہا ہوں آپ نے روز لینی ہے ایک دن کا ناغہ بھی نہیں کرنا اور نہ ہی کوئی ٹینشن لینی ہے۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر پرچی لکھتے ہوے کہتے ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اور پلیز اپنی بیماری کو سیریس لیں ورنہ یہ موت کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے آپ خوش قسمت ہیں جو آپ کو پہلے پتا چل گیا ورنہ لوگوں کو تو آخری اسٹیج پر آکر پتا چلتا ہے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسے پرچی دیتے ہوے کہتے ہے جس پر اثبات میں سر ہلاتی کھڑی ہو تی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا تجھے کب پتا چلا تھا اس بیماری کا۔۔۔۔ بانو بی باہر آکر پوچھتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔
جب بارش میں میں بیہوش ہوگئی تھی تب ڈاکٹر نے میرے ٹیسٹ کئے تھے جس کی رپورٹ کسی نے نہیں پڑی تھی یہاں تک کہ ڈاکٹر نے خود بھی نہیں مگر کچھ ہفتے پہلے میں نے وہ رپورٹ پڑلی تھی تب مجھے پتا چلا کہ مجھے یہ بیماری ہے۔۔۔۔۔۔۔ وہ ان کے ساتھ چلتی ہوئی کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ صاحب جی سے طلاق نہ لینے کا مقصد یہ تھا اور اگر یہ تھا تو اس سے انھیں کیا فرق پڑے گا۔۔۔۔۔ بانو بی کہتی ہے تو وہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
اس سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر مجھے پڑ گا۔۔۔۔ وہ کہتی اگے کی طرف چلتی ہے جبکہ بانو بی اسے کی بات کو نہ سمجھ کر اس کے پیچھے جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا بانو بی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بیٹھی جوس کے گلاس کو دیکھتی اس پر ہلکے ہلکے ہاتھ پہر رہی تھی جبکہ بانو بی کب سے اس کے بولنے کی منتظر جوس کا گلاس ختم کر چکی تھیں بلاخر ایک طویل خاموشی کے بعد سوہا ایک گہری سانس لے کر بولنا شروع کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
جب دخان سے نکاح ہوا مجھے اس وقت بھی ان میں کوئی دلچسپی نہیں تھی مگر پھر دخان کی محبّت۔۔۔۔ ۔ وہ کہتی طنزیہ ہنستی ہے۔۔۔ ۔ ۔ اوو سوری۔۔۔۔۔ جھوٹی محبّت دیکھ مجھے ان کی محبّت پر یقین آگیا تھا میں سوچتی تھی کہ یار بندا بلکہ میرا شوہر ہے تو اس میں کیا گناہ ہے کہ میں ان کے ساتھ کہیں بھی جاؤ مگر دخان کی ایک بات اچھی تھی کبھی انہوں نے میرے ساتھ ایسی کوئی حرکت نہیں کی جس سے میری بدنامی ہو اور مجھے ان کی یہی بات اچھی لگتی تھی تبھی میں بھی ان سے سچی محبّت کرنے لگ گئی مگر قسم سے میری محبّت سچی تھی اس میں کوئی کھوٹ نہیں تھا۔۔۔۔۔ وہ کہتی بانو بی کو ایسے بتاتی ہے جیسے یقین دلانا چاہتی ہو جس پر بانو بی اثبات میں سر ہلاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔
پھر جب مجھے پتا چلا کہ یہ نکاح یہ محبّت تو ایک بدلہ تھا اس میں دور دور تک کہیں سچائی تھی ہی نہیں مگر پھر بھی پتا نہیں اس وقت مجھے ان سے نفرت نہیں ہوئی۔۔۔۔۔ وہ کہتی نظر اٹھا کر بانو بی کو دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ پھر دخان مجھے حویلی لے آے میں سمجھی تھی کہ حویلی والے بھی دخان کی طرح ہونگے مگر نہیں وہ بالکل دخان سے مختلیف ہیں وہ دخان کی طرح دو چہرے نہیں رکھتے سب بہت اچھے ہیں۔۔۔۔۔۔ خیر میں بھی کیا لے کر بیٹھ گئی۔۔۔۔۔۔ وہ آخر میں کہتی نیم سا مسکراتی ہے اور پھر ایکدم ہی اس کی آواز بھاری ہوجاتی
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کیوں میں نے دخان سے محبت کی کیوں ان کی جھوٹی محبت پر آنکھیں بند کرے یقین کرا کاش۔۔ ۔ کاش اس وقت ان کی جھوٹی و فرضی محبت اور خوشیوں کو سمجھ جاتی تو آج یو برباد نہیں ہوتی آج یو بیٹھی خود کو کوس نہیں رہی ہوتی مجھے اب خود پر بھی غصہ اتا ہے دل کرتا مار دوں خود
کو۔۔۔۔۔ بے رحمی سے ختم کردوں ساری یادوں کو جو دخان کے ساتھ گزاری تھیں۔۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے کہتی ہے جبکہ بانو بی دکھ اور نم آنکھوں سے اس بدقسمت کو دیکھتی ہیں جسے دخان نے برباد کردیا
آپ نے پوچھا تھا نہ کہ میں نے دخان سے طلاق کیوں نہیں لی جبکہ میں اس سے اب نفرت بھی کرنے لگ گئی ہوں۔۔۔۔۔ وہ سمبھلتی اپنے آنسو صاف کرے بانو بی سے پوچھتی ہیں جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔
مجھے دخان سے نفرت ہوگئی ہے مگر پوری طرح سے نہیں ہوئی۔۔۔۔۔ لیکن محبّت اب نہیں ہے۔۔۔۔ وہ آخر میں بتا بھی دیتی ہے کہ کہیں بانو بی محبّت نہ سمجھے۔۔۔۔۔ ۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا سوہا کہ تو کہنا کیا چاہ رہی ہے ایک جگہ تو کہہ رہی ہے محبّت نہیں ہے اور ایک جگہ کہتی ہے کہ نفرت پوری طرح سے نہیں ہوئی مطلب اس بات کا۔۔۔۔۔۔ بانو بی کو واقع اس کی باتیں بالکل سمجھ نہیں آرہی تھیں۔۔۔۔۔ ۔ بانو بی نفرت کی تین سیڑیاں ہوتی ہیں اگر ان تینوں کو چڑ جاؤ نہ تو نفرت شدید ہوجاتی ہے مگر میں ابھی بس دو پر چڑ سکی ہوں۔۔۔۔۔ وہ ان کی بات پر مسکرا کر کہتی ہے جسے بانو بی اب نہیں سمجھ پاتی مگر پھر وہ وضاحت کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
نفرت کی پہلی سیڑی میں ہمیں اس شخص کی باتوں سے اس کے ساتھ گزارے ہر لمحیں ہر شام سے نفرت ہوجاتی ہے جو مجھے ہوگئی ہے مجھے دخان کے ساتھ گزارے ہر لمحے سے نفرت ہے اب۔۔۔۔۔ وہ نفرت سے یہ بات کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
پھر آتی ہے نفرت کی دوسری سیڑی جس میں ہم اس شخص کے ساتھ رہنا بھی پسند نہیں کرتے ہمیں نفرت ہوتی ہے جب وہ شخص ہمارے سامنے ہوتا ہے اور میں بھی دخان کے لئے یہ محسوس کرتی ہوں۔۔۔۔ ۔ تیسری اور آخری سیڑی میں ہمیں اس شخص کے نام سے نفرت ہوتی ہے جس پر میں ابھی نہیں پہنچی اور شاید جب تک پہنچو اس وقت اس دنیا میں ہی نہ رہو۔۔۔۔۔ وہ زخمی سا مسکراتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اللہ نہ کرے سوہا تجھے کچھ ہو دیکھنا تو بالکل ٹھیک ہوجاے گی۔۔۔۔ بانو بی اس کی بات سن کر فورا کہتی
ہیں۔۔۔۔ ۔
میں نے دخان سے طلاق اس وجہ سے نہیں لی کیونکہ مجھے اس کے نام سے ابھی نفرت نہیں ہوئی میں چاہتی ہو۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو آنسو کا ایک گھولہ اس کے گلے میں اٹکتا ہے جس پر وہ نظریں نیچی کرلیتی ہے جبکہ بانو بی اسے چپ نہیں کرواتی وہ چاہتی ہیں وہ بول لے جیسے وہ چاہتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
میں چاہتی ہوں کہ جب میری قبر پر تختی لگائی جائے تو اس پر لکھا ہو۔۔۔ ۔ ۔۔ مرحومہ زوجہ دخان۔۔۔۔۔۔ وہ یہ کہتی اپنی چادر سے آنسو صاف کرتی ہے جبکہ آنسو روکنے کے چکر میں ہونٹ کپکپارہے ہوتے ہے اور اس کی بات سن کر بانو بی بھی اپنے آنسو نہیں روک پاتی۔۔۔۔۔ ۔
سوہا نہ کر ایسی باتیں تجھے کچھ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔ ۔
بانو بی میں تھک گئی ہوں مجھ سے اور نہیں برداشت ہوتی ازیت اور اب جب خدا نے ایسے موقع دیا ہے تو ایسے ہی ٹھیک ہے میں خوش ہوں۔۔۔۔۔ وہ پہلے روتے ہوے اور پھر مسکراتے ہوے بانو بی کو دیکھ کر بولتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
کچھ نہیں ہوگا تجھے میں حویلی والوں کو بتاؤ گی دیکھنا وہ تیرا علاج کروا دینگے اور پھر تو جب ٹھیک ہوجاے گی نہ تو تو خود صاحب جی کو جلا کے پیپر بھجیو۔۔۔۔۔۔ ۔
نہیں بانو بی آپ کسی کو کچھ نہیں بتائے گی آپ کو میری قسم۔۔۔۔۔۔ وہ فورا ان کی بات سن کر منا کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
نہیں سوہا میں بتاؤ گی تو اپنی قسم واپس لے۔۔۔۔۔۔۔ بانو بی نے بھی ٹھان لی تھی بتانے کی۔۔۔۔ ۔
نہیں میں قسم واپس نہیں لونگی میں دوائیاں لونگی نہ پھر ٹھیک ہوجاؤ گی بس آپ کسی کو کچھ نہیں بتائے گی پلیز۔۔۔۔۔۔ وہ ان کا ہاتھ پکڑ کے منت کرتی ہے تو بانو بی اسے دیکھ کر اثبات میں سر ہلاتی ہیں۔۔۔۔ ۔
مگر تو دوائیاں لے گی وعدہ کر ورنہ میں بتا۔۔۔۔ ۔
نہیں نہیں میں لے لیا کرو گی بس آپ اپنے وعدے پر قائم رہیے گا۔۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹ کر کہتی کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں اور تو اب کبھی مرنے مارنے کی باتیں مت کرنا اگر کی تب بھی میں بتا دونگی۔۔۔۔۔ بانو بی ایک اور دھمکی دیتی ہیں جس وہ ہنستی ان کا ہاتھ پکڑئے ریسٹورنٹ سے باہر آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان۔۔۔۔ کہا جارہا ہے۔۔۔۔۔ دادی دخان کو باہر جاتا دیکھ کہتی ہے جس پر وہ جاتا جاتا رک کر دادی کے پاس اتا ہے۔۔۔۔ ۔
دادی بے فکر رہے لاہور نہیں جارہا اب احد کی شادی کے بعد ہی جاؤ گا۔۔۔۔ وہ ان کے پاس تخت پر بیٹھ کر کہتا ہے جس پر دادی مسکرا دیتی ہیں۔۔۔۔ ۔
مجھے تجھ سے ایک بات کرنی ہے۔۔۔۔ ۔
جی کہیں۔۔۔۔ ۔ ابرار (رمیش کے والد) کا فون آیا تھا کہہ رہا تھا کہ احد کی شادی میں دخان اور رمیش کا نکاح ہی کردو اچھا ہے نہ نکاح کے پاک بندھن میں بندہ جائے گے بچے۔۔۔۔۔ دادی اس کے کند ھے پر ہاتھ رکھ کے کہتی ہیں جس پر دخان خاموش ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔
شادی بھلے ایک سال بعد کردے گے۔۔۔۔۔ دادی اسے کچھ نہ بولتا دیکھ کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
دادی ابھی میرا کوئی ارادہ نہیں ہے میں سال بعد کرلونگا۔۔۔۔۔۔ دخان دادی کو دیکھیں کہتا ہے جس پر دادی خفہ سی پیچھے منہ کر کے بیٹھ جاتی ہیں۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے جیسے تیری مرضی۔۔۔۔ ۔
دادی ناراض کیوں ہو رہی ہیں۔۔۔۔۔ دخان دادی کو ایسے دیکھ پیار سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں تو کر لے اپنی مرضی میری تو کسی کو فکر ہی نہیں ہے پتا ہے سب سے زیادہ میں تجھ سے پیار کرتی ہوں میں چاہتی ہوں کہ میں مرنے سے پہلے تیرے بچے دیکھ لوں انھیں اپنی گود میں اٹھا سکو۔۔۔۔۔ دادی حسرت سے کہتی ہیں تو دخان ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
تو ہنس کیوں رہا ہے۔۔۔۔۔ دادی اسے دیکھ غصے سے پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔
دادی ابھی بھی آپ میرا نکاح کرے گی رخصتی نہیں تو میرے بچوں کی فکر لگ گئی ابھی احد کی ہو نے دیں ابھی اس کے بچوں کو گود میں لئے گا اور ابھی آپ نے میرے بچوں کی شادی بھی کرنی ہے تو اس کی فکر نہ کرے کہ آپ کو کچھ ہوگا۔۔۔۔۔۔ دخان دادی کی گود میں سر رکھ کر پیار سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
دخان بس نکاح کرلے میں اور کچھ نہیں بولو گی میری ایک بات مان لے۔۔۔۔۔ دادی اس کے بالوں میں ہاتھ پہرتے ہوے پیار سے کہتی ہے جس پر دخان اٹھ کر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
دادی۔۔۔ ۔ اس کے بعد کسی بات کی ضد نہیں کرو گی بس نکاح کرلے۔۔۔۔۔ دادی مظلوم سا منہ بنا کر کہتی ہے تو دخان کسی سوچ میں پر جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
بول دخان تیری خاموشی کو میں ہاں سمجھو نہ۔۔۔۔۔ دادی آنکھوں میں امید لے کر پوچھتی ہیں جس پر وہ نیم مسکان کے ساتھ اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔
مگر شادی کے لئے مجھے فورس مت کریے گا شادی میں اپنی مرضی سے کرو گا۔۔۔۔۔ وہ کہتا کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں شادی تو اپنی مرضی سے کرنا۔۔۔۔ اب احد کے والیمے میں تیرا نکاح رکھ دیتے ہیں ٹھیک
ہے۔۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ سوہا پھر سے کہہ رہی ہوں دوائی یاد سے لینی ہے۔۔۔۔۔ بانو بی سوہا کو پورے راستے یہی سمجھا کر آرہی تھی اور اب بھی وہ اسے یہی بتا رہی تھی کہ دخان سامنے سے اتا دیکھتا ہے جس پر وہ خاموشی سے اندر کی طرف جلدی سے نکل جاتی ہیں جبکہ سوہا جلدی نہیں کرتی وہ ویسے ہی سر جھکائے اندر کی طرف بڑتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ روکو۔۔۔۔۔ کہاں سے آرہی ہو۔۔۔۔۔۔ دخان سوہا کو دیکھ کر روکتا ہے۔۔۔۔ ۔
ڈاکٹر کے پاس گئی تھی۔۔۔۔ وہ اسے سر اٹھا کر جواب دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیوں۔۔۔۔ دخان ماتھے پر بل لا کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ میں نے کپڑے دیے تھے اسے وہی پوچھنے گئی تھی کہ سل گئے یا نہیں۔۔۔۔ سوہا اس کے بے تکے سوال پر چڑ کر کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا سل گئے پھر۔۔۔۔۔ دخان بھی پینٹو کی جیب میں ہاتھ ڈالتا پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں سل گئے۔۔۔۔ سوہا کہتی اندر کی طرف جاتی ہے کہ دخان اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے جسے وہ حیرت سے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
تم ایک گانا یاد کرلو بہت جلد تم وہ گانے والی ہو۔۔۔۔۔ دخان اسے اپنے سامنے کرے کہتا ہے جس پر سوہا نہ سمجھی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
مطلب۔۔۔۔ ۔
میں نکاح کر رہا ہوں رمیش کے ساتھ احد کے والیمے والے دن تو تم وہ گانا یاد کر لینا۔۔۔۔ یار کون سا ہے وہ۔۔۔۔۔۔ دخان ماتھے پر ہاتھ رکھے سوچتا ہے اور سوہا کو اس کی بات سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی بلکہ وہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں ساجن تیری دلہن سجاؤں گی۔۔۔۔۔ وہ والا۔۔۔۔ دخان یاد انے پر مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے میں گانا یاد کر لو گی مگر ساجن رمیش کے ساتھ میری طرح جانوروں والا سلوک مت کرنا میں تو محبّت کرتی تھی سہ لی وہ لڑکی بہت تیز ہے پورے خاندان میں تمہیں بدنام کر دیگی اور پھر تم کسی کو منہ دیکھانے کے بھی قابل نہیں رہو گے۔۔ ۔ ۔۔ سوہا مسکراتے ہوے سخت لہجے میں اسے کہتی اندر کی طرف بڑتی ہے کہ دخان اس کا بازو دباچ کر حویلی کے پیچھے کی طرف لے کر جاتا ہے کہ سوہا تھوڑا چل کر اس سے اپنا بازو چھوڑوالیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
چھوڑیں میرا ہاتھ۔۔۔۔ ۔
تمہارے زیادہ پر نہیں نکل آئے۔۔۔۔۔ یہ تم نے مجھے تم کیوں کہا شوہر ہوں تمہارا آپ سے بات کرو تمیز میں رہ کر۔۔۔۔۔۔ دخان اس کے ہاتھ چھوڑوانے پر دوبارہ اس کا بازو پکڑئے غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ تمیز سے بات ان سے کی جاتی ہے جو تمیز کے لائق ہوں آپ کو تو تمیز چھو کر بھی نہیں گزرتی۔۔۔۔۔ سوہا زور سے اپنا ہاتھ چھوڑوا کر غصے سے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتی ہے اور دخان تو سوہا کا یہ روپ دیکھ کر حیران ہی رہ جاتا ہے ابھی تو اس نے بہت حیران ہونا تھا یہ تو ایک چھوٹا سا ٹریلر تھا اس کے
لئے۔۔۔۔۔۔ ۔
مجھے لگتا ہے میرے نکاح کا سن کر تمہیں دکھ ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔ دخان ہنستے ہوے کہتا ہے جس پر وہ بھی طنزیہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
نہیں مجھے دکھ رمیش کا ہورہا ہے جو آپ کے پلے بندھے گی۔۔۔۔۔ سوہا اسے کہتی حویلی کے اندر کی طرف بڑتی ہے جس پر دخان غصے سے اس کی پشت کو گھورتا ہے۔۔۔۔۔۔ اسے کہاں یقین آرہا تھا کہ سوہا اس سے ایسے بات کرے گی۔۔۔۔۔ ۔