Chapter 22: باب 22

رمیش تم رہنے دو ہم کرلیں گے تم بھی اب ایک طرح سے دلہن ہو۔۔۔۔۔ سوہا اس کے ہاتھ سے ڈستنگ کا کپڑا لے کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا بانو بی مل کر رابعہ کا کمرہ صاف کر رہے تھے کہ رمیش بھی ان کے ساتھ ہاتھ بٹانے آگئی تھی۔۔۔۔ ۔ نہیں کوئی بات نہیں سوہا مجھے اچھا لگے گا تمہارے ساتھ کام کروا کر۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ اس سے کپڑا لے کر گلدستہ اٹھا کر اسے صاف کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تو الماری صاف کر دے اس میں جو فالتو چیزیں پڑی ہیں نہ انھیں باہر نکال دے۔۔۔۔۔ بانو بی جا لے صاف کرتی ہوئی کہتی ہیں تو سوہا الماری کی طرف جاتی ہے اور پھر الماری کا پٹ کھول کر کھڑی ہوتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

بانو بی یہ رابعہ کتنی پیاری تھی نہ۔۔۔۔۔ وہ رابعہ کی ایک مسکراتی ہوئی تصویر اٹھا کر اسے دیکھتے ہوے کہتی ہاں پیاری بہت تھی مگر غصے کی بھی بہت تیز تھیں بالکل صاحب جی کی طرح۔۔۔۔۔ بانو بی رابعہ کے بارے میں بتاتی ہیں۔۔۔۔ ۔

بانو بی مرنے والوں کی برائی نہیں کرتے وہ اچھی جگہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ سوہا ان کی بات سن کر کہتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے تو سمجھ نہیں آتی اتنی پیاری لڑکی کیسے خودخوشی کر سکتی ہے۔۔۔۔۔ سوہا الماری میں سے چیزیں باہر نکالتے ہوے کہتی ہے کہ اس کی بات پر بانو بی اور رمیش مڑ کر اسے دیکھتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

کس نے کہا کہ رابعہ نے خودخوشی کی ہے۔۔۔۔۔ بانو بی اس کی بات سن کر کہتی ہیں تو رمیش بھی ان کی بات کو درست سمجھ کر اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔ کیا مطلب کس نے کہا۔۔۔۔۔ دخان صاحب نے کہا تھا کہ۔۔۔۔۔۔ سوہا ان کی بات پر نہ سمجھی سے کہتی ہے جس پر بانو بی فورا بات کاٹ کر۔۔۔۔ ۔

ہاں۔۔۔۔ ہاں خودخوشی کی تھی رابعہ نے۔۔۔۔۔ وہ نظریں چرا کر کہتی ہے تو سوہا کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

بانو بی کچھ چھپا رہی ہیں آپ۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کو دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔ ۔ نہ۔۔۔۔ نہیں میں کیوں کچھ چھپاؤ گی تو جلدی سے صفائی کر پھر اور بھی کام ہیں۔۔۔۔۔ بانو بی جلدی سے کہتی باہر کی طرف جاتی ہیں جس پر سوہا رمیش کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

وہ مجھے بابا کو کال کرنی تھی تو میں کرکے آتی ہوں۔۔۔۔ زمیش مسکرا کر کہتی باہر کی طرف جاتی ہے اور سوہا سوچ میں پڑ جاتی ہے کہ بانو بی نے ایسا کیوں کہا کے کس نے کہا رابعہ کے خودخوشی کی ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیا بات ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔ سوہا سوچتی ہوئی الماری میں سے دوبارہ کچھ چیزیں نکالتی ہے کہ اس کے پاؤں کے اوپر کچھ کرتا ہے جسے وہ اٹھا کر دیکھتی ہے تو وہ خوبصورت سی پنک کلر کی ایک ڈائری ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ کیا رابعہ کی ڈائری ہے۔۔۔۔ وہ ڈائری کو ہاتھ میں لے کر دیکھتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ کچھ ہے جو حویلی والے دخان سے چھپانا چاہتے ہیں کیا ہے ایسا۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کی بات کو سوچ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

شاید اس میں کچھ ایسا ہو۔۔۔۔ ۔

سوہا تونے ابھی تک الماری صاف نہیں کی۔۔۔۔۔ وہ ابھی سوچ رہی ہوتی ہے کہ بانو بی فورا کمرے میں آتی ہیں جنھیں دیکھ کر وہ ڈائری اپنے پیچھے چھپاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں۔۔۔۔ ہاں بس کر رہی ہوں۔۔۔۔ ۔ جلدی کر پھر اور بھی کام ہیں۔۔۔۔۔ بانو بی کہتی باہر چلی جاتی ہے اور سوہا ڈائری کو لئے اپنے کمرے میں جاتی ہے اور کمرے میں آکر اسے اپنے بیڈ کے نیچے رکھ کر دوبارہ رابعہ کے کمرے میں آکر اپنا کام شروع کرتی ہے جو وہ چھوڑ کر گئی تھی۔۔۔۔۔ ۔

***

مجھے ماما کے پاس جانا ہے۔۔۔۔۔ مجھے ماما کے پاس جانا ہے۔۔۔۔۔ احمر کب سے روہان کی گود میں بیٹھا روتا ہوا بس یہی بولے جارہا تھا اور روہان کب سے اسے کبھی موبائل دیتا تو کبھی کوئی چیز دے کر بہلا رہا تھا مگر وہ کسی قیمت پر بھی چپ نہیں ہورہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

روہان لے اؤ کشف کو پتا نہیں وہ بچی کہاں گئی ہوگی اس کا تو کوئی ہے بھی نہیں جس کے پاس وہ جائے گی۔۔۔۔۔ آسیہ احمر کی حالت دیکھ کر روہان سے کہتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

امی وہ نہیں اے گی اس گھر میں اور بہت جگہ ہے اس کے رہنے کی رہ لے گی کہیں۔۔۔۔۔۔ روہان ماتھے پر بل ڈالے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان بیٹا جو ہوا اسے چھوڑ دو وہ تم سے معافی مانگ تو رہی ہے اسے اپنی غلطی کا احساس ہے بیٹا اسے معاف کرکے گھر لے اؤ دیکھو بچا کیسے رو رہا ہے اپنی ماں کے لئے۔۔۔۔۔ ۔

امی نہیں ہے اس کی غلطی کی کوئی معافی میں نہیں کر سکتا اس کو معاف اور یہ بچے میرے ہیں اس کے نہیں ہیں۔۔۔۔۔ روہان کی آواز غصے سے تیز ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اپنے باپ کو کیا کہو گے سوچا ہے کچھ۔۔۔۔۔۔ ۔

ہاں جو سچ ہے وہ بتاؤ گا دیکھنا ابو بھی مجھے ہی ٹھیک کہیں گے۔۔۔۔۔۔۔ اسے جیسے یقین تھا۔۔۔۔۔ ۔

روہان اپنے بچوں پر ترس کھاؤ بیٹا دیکھو تو اس کی کیا حالت ہوگئی ہے۔۔۔۔۔ آسیہ احمر کو مسلسل روتا دیکھ کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔ امی چپ ہوجاے گا یہ آپ اس کی فکر مت کرے میں سنبھال لونگا اسے۔۔۔۔۔ روہان کہتا اسے لئے کھڑا ہوتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دادو ماما نہیں آے گی کیا۔۔۔۔۔ صفا روہان کے جانے کےبعد آسیہ سے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں آے گی بیٹا آپ کی ماما ابھی دادو آجاے نہ پھر ان سے کہنا ٹھیک ہے۔۔۔۔ وہ اسے پیار کرتے ہوے کہتی ہے تو اثبات میں سر ہلا دیتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ آپ کے کپڑے۔۔۔۔۔۔ سوہا دخان کے کمرے میں اس کے استری شدہ کپڑے رکھ کر کہتی جاتی ہی ہے کہ دخان اسے روکتا ہے۔۔۔۔ ۔

تم نے گانا یاد کرلیا۔۔۔۔۔ وہ سگریٹ کا ایک کش لگاتا ہوا مسکراتا ہوا پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں کرلیا۔۔۔۔ وہ کہتی جانے لگتی ہے کہ کچھ یاد انے پر روکتی ہے۔۔۔۔ ۔

میں نے کل رات خواب دیکھا تھا کہ مجھے ایک جان لیوا بیماری ہوگئی ہے۔۔۔۔۔ سوہا دخان کے سامنے کھڑے ہوکر کہتی ہے جس پر دخان کا ہاتھ سگریٹ پیتے ہوے روک سا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اگر مجھے ایسی بیماری ہوگئی تو۔۔۔۔۔ آپ کا کیا ریکشن ہوگا۔۔۔۔ وہ اسے دیکھتے ہوے پوچھتی ہے جس پر دخان سگریٹ پھنک کر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

اللہ نہ کرے تمہیں کبھی ایسی بیماری ہو کچھ بھی ہے مگر۔۔۔۔ مگر تم بیوی ہو میری بھلے ہی ظلم کرتا ہوں لیکن اتنا تو ہے تمہارے بارے میں برا کبھی نہیں سوچ سکتا کہ تمہیں کچھ ہوں ایسی باتیں منہ سے مت نکالا کرو۔۔۔۔۔ دخان اسے بازوں سے پکڑ کے آرام سے کہتا ہے جس پر سوہا حیرانگی سے اسے دیکھتی ہے مگر پھر کچھ ہی دیر میں دخان کا قہقہہ کمرے میں گونجتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔ ایسا میں نہیں بولوں گا کسی خوش فہمی میں مت رہنا۔۔۔۔۔ دخان دوبارہ بیٹھ کر اپنی پھینکی ہوئی سگریٹ اٹھا کر ہونٹوں سے لگاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے پتا تھا آپ کبھی بھی یہ نہیں کہہ سکتے۔۔۔۔۔۔ سوہا اسے دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں اگر اس دن تم میری بات مان لیتی تو پھر مجھے تمہارا دکھ ہوتا۔۔۔۔۔ دخان سگریٹ کا دھواں ہوا کے سپرد کرے مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں آپ ایسے ہی ٹھیک ہیں۔۔۔۔ سوہا کہتی باہر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سنو۔۔۔ ۔

جی۔۔۔۔۔ دخان کی آواز پر وہ بغیر مڑے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اگر تمہیں کبھی ایسی بیماری ہو بھی گئی نہ تو مجھے ایک چیز کا دکھ ہوگا کہ کوئی میرا ظلم سہنے والا نہیں ہوگا بس اس سے زیادہ نہیں۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا اپنے آنسو پی کر بغیر اس کی طرف منہ کرے باہر کی طرف جاتی ہےاس ظالم سے وہ اور امید بھی کیا کرسکتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

روہان اپنے باپ کے سامنے سر جھکا کر بیٹھ بس اپنے باپ کی داٹ سنے جارہا تھا جبکہ احمر اب اپنے دادا کی گود میں چپ بیٹھا اپنے باپ کو اس کے باپ سے ذلیل ہوتے ہوے بھی دیکھ رہا تھا جبکہ صفا سیف اور آسیہ چپ چاپ کبھی روہان کو تو کبھی غفار کو دیکھ رہے تھے۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں ترس نہیں آیا اس بچی پر کہ وہ کہا جائے گی تمہیں پتا بھی ہے اس کا کوئی نہیں ہے پھر بھی۔۔۔۔۔ غفار غصے سے روہان کو دیکھ کر کہتے ہیں جو ایک نظر اپنے باپ کو دیکھ کر دوبارہ نظریں جھکا لیتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ جب اسے میری بہن پر ترس نہیں آیا مجھے بھی نہیں آیا اور آپ لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کوئی یہ کیوں نہیں دیکھ رہا کہ آج سوہا جس حال میں ہے وہ کشف کی ہی غلطی کی وجہ سے ہے نہ وہ رابعہ کے گھر والوں کو فون کرتی نہ آج یہ دن اتا۔۔۔۔۔۔ روہان بھی غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کشف کا ارادہ ٹھیک تھا مگر طریقہ غلط تھا لیکن تمہیں اس کے ارادے کو دیکھنا چاہیے اس نے چاہا کے رابعہ کی عزت رہ جائے بس۔۔۔۔۔۔ آسیہ بھی بات میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔۔۔۔ ۔

یہ بہت اچھی عزت رکھی اس نے کے وہ مر ہی گئی۔۔۔۔۔ روہان طنز کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے کچھ نہیں پتا تم ابھی جاؤ اور اسے لے کر اؤ پتا نہیں کہاں ہوگی وہ کس حال میں ہوگی۔۔۔۔۔ غفار اپنا فیصلہ سناتے ہیں جسے سن کر روہان اپنی جگہ سے کھڑا ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں نہیں جاؤ گا اسے لینے آپ کو سوہا کا نہیں مگر مجھے ہے خیال سوہا کا کشف کی وجہ سے اس دخان نے میری بہن کا جینا حرام کردیا ہے۔۔۔۔۔ ۔ اگر تم ایسا کرو گے تو دخان اور تم میں کیا فرق رہ جائے گا اگر وہ تمہاری بہن سے بدلہ لے رہا ہے تو تم بھی اپنی بہن کا بدلہ کشف سے لے رہے ہو بلکہ تم دخان سے زیادہ قصوروار ہو اس نے تو چلو تمہاری بہن کو رہنے کے لئے چھت دی ہے تم نے کشف سے چھت ہی چھین لی یہ جانتے ہوے بھی کہ اس کا اس گھر کے علاوہ کوئی گھر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔ غفار بھی غصے سے کھڑے ہوتے ہیں تو روہان شرمندا سا ہوجاتا ہے مگر پھر بھی اپنی بات پر قائم رہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں نہیں جاؤ گا اسے لینے وہ غلط ہے۔۔۔۔۔ روہان بول کر اپنے کمرے کی طرف بڑتا ہے کہ غفار کی آواز پر رک جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ اگر تم کشف کو واپس اس گھر میں نہیں لاؤ گے تو تم بھی اس گھر سے نکل جاؤ۔۔۔۔۔ غفار کی بات پر روہان کے ساتھ آسیہ اور سیف بھی اپنے باپ کی طرف حیرت سے دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ابو۔۔۔۔۔ روہان صدمے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں نے تمہیں معاف کشف کی وجہ سے کیا تھا کہ تم نے اپنی ہمسفر ایک اچھی لڑکی کو چنا ہے اگر وہ ہی نہیں ہے ادھر تو تمہاری بھی اس گھر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔۔۔۔۔ ۔

ابو آپ اس کے لئے مجھے اس گھر سے نکال رہے ہے اپنے بیٹے کو جبکہ آپ کو پتا بھی ہے کہ اس نے کیا کیا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں میں اپنے بیٹے کو گھر سے نکال رہا ہوں اگر وہ قصوروار ہے تو تم بھی اپنے ہی ہو اگر اس نے غلط کیا تو تم نے بھی تو رابعہ کے بارے میں نہ جانا اور کشف سے شادی کرلی تم بھی اگر اتنے اچھے تھے تو جاتے نہ رابعہ کے گھر کیوں نہیں گئے جاکہ پوچھتے اس سے کہ کیوں اس نے ایسا کیا۔۔۔۔۔۔۔ غفار بھی روہان کو آئینہ دیکھا رہے تھے جس پر وہ چپ ہی رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

اب اس طرح میرے سامنے مت کھڑے ہو۔۔۔۔ ۔ جاؤ اور جاکر ڈھونڈو اسے اگر وہ ملی تو ہی واپس آنا ورنہ آج سے تمہارا اس گھر سے اور ان بچوں سے کوئی واسطہ نہیں۔۔۔۔۔۔ غفار کی بات سن کر وہ پہلے اپنے باپ کو دیکھتا ہے اور پھر بچوں کو اور پھر غصے سے دروازے کی طرف پڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

کشف کو اگر تم آج نہ لاسکے تو میں اسے کل ڈھونڈھنے جاؤ گا اور اگر میں اسے لایا تو تم پھر بھی اس گھر میں واپس نہیں اؤ گے تو بہتر ہے اسے ڈھونڈھنا۔۔۔۔۔ غفار اس کا ارادہ سمجھ کر کہتے ہیں جس پر اپنا غصہ ضبط کرے باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا تو نے دوائی لی۔۔۔۔۔ بانو بی سوہا کے کمرے میں آکر پوچھتی ہیں جو کوئی ڈائجسٹ لئے بیٹھی

تھی۔۔۔۔۔ ۔ نہیں بانو بی ابھی لے لیتی ہوں۔۔۔۔۔ وہ ویسے ہی ڈائجسٹ میں جھکی جواب دیتی ہے جس پر بانو بی اس کے ہاتھ سے ڈائجسٹ چھین کر اس کے سامنے بیٹھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

ابھی میرے سامنے لو۔۔۔۔ ۔

بانو بی میں لے لونگی۔۔۔۔۔ ۔

نہیں ابھی میرے سامنے لو۔۔۔۔۔ بانو بی جگ سے گلاس میں پانی ڈال کر اسے دیتے ہوے کہتی

ہیں۔۔۔۔۔ ۔

بانو بی آپ کو یقین نہیں کیا مجھ پر۔۔۔۔۔ وہ پانی کا گلاس پکڑ کے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں بالکل نہیں۔۔۔۔ اب اگر نہیں لی تو میں جاکر سب کو بتاتی ہوں۔۔۔۔ با نو بی اسے بلیک میل کرتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اچھا لے تو رہی ہوں آپ اپنے وعدے سے تو نہ پھریں۔۔۔۔۔ وہ سائیڈ ٹیبل کی دراز سے دوائیاں نکال کر پانی کے گلاس کو بانو بی کو پکڑاتی ہر ایک پتے سے ایک ایک گولی نکال کر بانو بی سے پانی کا گلاس لے کر ایک نظر بانو بی کو دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

چل لے بھی لے مجھے کیا دیکھ رہی ہے۔۔۔ اور دیکھا بس یہ چار ہی ہیں نہ۔۔۔۔۔ بانو بی اسے کہتی دوائیاں چیک کرتی ہیں جو بس چار ہی گولیاں ہوتی ہیں۔۔۔۔ ۔

جی بس چار ہی ہیں۔۔۔۔۔ سوہا کہتی دوائی کو بیزاری سے دیکھ کر منہ میں رکھتی پانی کا گلاس لبوں سے لگاتی

چل اب تو سوچا میں چلتی ہوں۔۔۔۔۔ وہ اس کے سر پہ ہاتھ رکھتی باہر کی طرف جاتی ہیں اور سوہا انھیں جاتا دیکھ فورا واش روم میں بھگتی بیسن کے سامنے کھڑی ہوکر ساری گولیاں باہر نکال دیتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

افف کتنی کڑوی تھیں۔۔۔۔۔ منہ میں رکھنے کے باعث پورے منہ کا صواد ہی خراب ہوگیا تھا جو اس کے چہرے کے بدلتے نکس دیکھ ہی پتا چل رہا تھا۔۔۔۔ ۔

وہ نل کھول کر دو تین بار پانی سے کلی کرتی ہے تو منہ کا زیکا تھوڑا بہتر ہوتا ہے تو باہر آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوری بانو بی میں نے آپ سے کیا ہوا وعدہ نہیں نبھایا۔۔۔۔۔ وہ بیڈ پر بیٹھ کر خود سے کہتی ہے کہ کچھ یاد انے پر بیڈ سے اٹھ کر نیچے بیٹھ کر بیڈ کے نیچے جھانکتی ہے تو سامنے ہی اس کی مطلوبہ چیز مل جاتی ہے جسے وہ اٹھا کر بیڈ پر بیٹھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

چلے جی پڑھتے ہیں آج رابعہ کی ڈائری دیکھتے ہیں کیا پتا چلتا ہے۔۔۔۔۔ وہ رابعہ کی ڈائری کھول کر اسے پر نا شروع کرتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

کشف کب سے سنسان سڑک کے کنارے بیٹھی رویے جارہی تھی نہ وہ دارلامان گئی اور نہ ہی کوئی اور جگہ وہ کافی دیر سے یہی بیٹھی رویے جارہی تھی وہ خود کے لئے نہیں وہ اپنے بچوں کے لئے رو رہی تھی وہ احمر کے لئے رو رہی تھی جو اس کے پاس آنے کے لئے مچل رہا تھا وہ ابھی احمر کے بارے میں سوچ رہی ہوتی ہے کہ اسے اپنے برابر میں کوئی بیٹھتا ہوا محسوس ہوتا ہے جس پر وہ فورا ڈر کے اپنے بائیں طرف مڑکر دیکھتی ہے تو ایک تیس سالہ نوجوان منہ پر ماکس لگاے اسے ہی دیکھ رہا ہوتا جسے دیکھ وہ فورا کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ کوو۔۔۔۔ کون ہو تم اٹھو یہاں سے۔۔۔۔۔ کشف ڈرتے ڈرتے کہتی ہے جس پر وہ شخص اٹھا کر پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے کھڑا ہوکر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

جوان لڑکی کا اس وقت یو سڑک پہ بیٹھنا ٹھیک نہیں ہے اور اگر لڑکی رو رہی ہو تو بالکل نہیں اصل میں انسا نی کتے بہت پھرتے ہیں تبھی۔۔۔۔۔۔ وہ نرم لہجے میں کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں جیسے تم ہونا۔۔۔۔۔ وہ غصے سے اسے کہتی ہے جس پر کشف کو لگتا ہے کہ وہ ماکس کے پیچھے سے ہلکا سا مسکرایا ہو۔۔۔۔۔ ۔

اگر میں انسانی کتا ہوتا تو ابھی تم یو آرام سے نہیں کھڑی ہوتی اور مجھے یو غصے سے تو بالکل نہیں دیکھ رہی ہوتی۔۔۔۔۔ وہ اس کے غصے سے دیکھنے پر کہتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

آجاؤ تمہیں تمہارے گھر چھوڑ دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔ وہ اپنی گاڑی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم بھی انسانی کتے ہی ہو اور مجھے لگتا ہے بہت منحے ہوے ہو اور اپنے کام میں بہت ماہر بھی لگ رہے

ہو۔۔۔۔۔ ۔ کشف۔۔۔۔۔۔ کشف ابھی اسے اور بھی کچھ بولنے والی تھی کہ اسے اپنے پیچھے سے روہان کی آواز آتی ہے جس پر وہ مڑکر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

روہان کشف کے سامنے ایک نوجوان کو کھڑا دیکھ اس کے تھوڑا قریب آکر ماتھے پر بل ڈالے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ کون ہے۔۔۔۔ ۔ روہان اس کی طرف دیکھ کر کشف سے پوچھتا ہے جس پر کشف تو کچھ نہیں مگر وہ شخص مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا کب سے رابعہ کی ڈائری پڑھ رہی تھی مگر اسے اپنے مطلب کی کوئی چیز نہ ملی کسی صفے پر اس نے اپنی اور دخان کی لڑائی کے بارے میں لکھا تھا تو کبھی اپنے بابا سے داٹ کھانے کے بعد اپنا رونا لکھا تھا سوہا ایسی ہی ہر صفے کو ہٹا ہٹا کے دیکھ رہی تھی کہ اسے ایک جگہ ایک خوبصورت سا دل اور اس میں ایک خوبصورت تقریبا بائیس سال کے لڑکے کی تصویر دیکھتی ہے جسے دیکھ سوہا کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

یہ کون ہے اور اس کی تصویر۔۔۔۔ رابعہ کی ڈائری میں کیا کر رہی ہے اس کی ڈائری میں تو بھائی کی تصویر ہونی چاہیے تھی۔۔۔۔ وہ یہی سوچتی ہے کہ اس کی نظر ایک صفے پر پڑتی ہے جہاں ریڈ مارکر سے بڑا بڑا (حالم)لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب تھا کہ تصویر میں موجود لڑکے کا نام حالم ہے سوہا یہی دیکھ کر صفہ پلٹ کر پڑنا شروع کرتی ہے

Dear dairy ………

آج اتنے سالوں بعد حالم آیا ہے اور میں اتنی خوش ہوں کہ خوشی کی حد نہیں۔۔۔۔۔ چلو آج میں تمہیں پتا دیتی ہوں حالم کون ہے ہر وقت بس میں ڈائری میں اس کا نام تو کبھی اس کی تصویر لگا دیتی ہوں مگر کبھی کھل کر ذکر نہیں کرتی۔۔۔۔ ۔

حالم میری محبّت ہے مجھے وہ بہت اچھا لگتا ہے اس کا پتا نہیں مگر میرے لئے وہ سب ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا یہ پڑھ کر حیران رہ جاتی ہے اور پھر مزید جاننے کے لئے اگے صفے پر پڑتی ہے۔۔۔۔ ۔

Dear dairy ..……

حالم سے میری بہت اچھی دوستی ہوگئی ہے وہ بہت اچھا ہے کہتا ہے تم بہت اچھی ہو رابعہ تمہاری جیسی دوست قسمت سے ملتی ہے۔۔۔۔ ۔ سوہا ایسے بہت سے صفے پڑھ لیتی ہے جہاں رابعہ نے حالم کی تعریف میں زمین و آسمان ایک کردیے تھے مگر اصل حیران تو وہ تب ہوتی ہے جب یہ پڑھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

Dear dairy ..……

آج مجھے بہت غصہ ہے حالم پر وہ آج میرے ہوسٹل مجھ سے ملنے آیا اور اس نے مجھے وہ کہا ہے جو کوئی بھی لڑکی اپنے محبوب کے منہ سے نہیں سننا چاہتی۔۔۔۔ ۔ اس نے کہا کہ اسے کشف اچھی لگتی ہے اور میں کشف سے بات کرو کہ حالم تم سے شادی کرنا چاہتا ہے مجھے کشف آج بہت بری لگ رہی ہے دل کرتا ہے آج اس کا قتل کردو جو ایک یتیم خانے میں پلی لڑکی کیسے حالم کو پسند آسکتی ہے کیسے جبکہ میں اس سے لاکھ درجے اچھی ہوں اس کا تو کوئی ہے ہی نہیں اگے پیچھے میں نے حالم کو یہ بتایا تو وہ کہتا ہے مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کو پڑھ کے لگتا ہے کہ رابعہ نے انتہا غصے کے الم میں لکھا ہوگا وہ اس صفے کو پورا پڑھ کے اگے صفے پر جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

Dear dairy ..…… آج کشف نے مجھے کہا کہ اسے روہان پسند ہے وہ محبّت کرتی ہے روہان سے اور مجھے یقین ہے اگر وہ روہان کو کہیں گی تو وہ مان بھی جائے گا مگر کیوں ہر اچھا لڑکا اسے ملے حالم تو مجھ سے دور ہوگیا ہے صرف کشف کی وجہ سے مگر اب میں کشف کو روہان کا نہیں ہونے دونگی میں روہان سے شادی کرو گی اور اسے بتاؤں گی کہ دیکھو ایسے تکلیف ہوتی ہے جب کوئی محبّت چھینتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا یہ پڑھ کر اپنا سر تھام کر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ اللہ یہ کیا لڑکی تھی۔۔۔۔۔ وہ کہتی دوسرا صفا پلٹتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

Dear dairy ……… آج میں روہان کے ساتھ بھاگ کر شادی کر رہی ہوں اور کشف کا منہ دیکھنے والا ہے وہ بس روہان کے سامنے اچھی بننے کے لئے ہمارے سامنے مسکرا رہی ہے۔۔۔۔۔ ۔

حالم تو اپنی ماما کی پسند سے شادی کر رہا ہے اور مجھے یقین ہے بابا میری بھی شادی کرے گے تبھی کہیں نہ کہیں تو شادی کرنی ہے نہ تو پھر روہان سے کیوں نہیں اچھا ہے وہ پیارا بھی ہے اور سب سے بڑی بات روہان سے شادی کرکے کشف ہر وقت مجھے اور روہان کو دیکھ کر چلے گی جس پر مجھے بہت مزہ آے گا۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کی بس ہوگئی تھی ڈائری پڑھ کے وہ سوچ رہی تھی کوئی ایسا بھی کرسکتا ہے۔۔۔۔ ۔

بھائی آپ لکی ہیں جو آپ کو کشف بھابھی ملی۔۔۔۔۔ سوہا دل میں سوچتی اگے کا صفا پلٹتی ہے جو آخری تھا مطلب یہ رابعہ نے مرنے سے پہلے لکھا ہوگا۔۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.