Chapter 23: باب 23

تم مسکرا کیوں رہے ہو بتاؤ کون ہو تم۔۔۔۔۔۔ روہان اس شخص کی مسکراہٹ پر غصے سے کہتا ہے تو وہ شخص اب بھی مسکراتا ہوا ہی اپنا تعاروف کرواتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں حالم ہوں یہاں سے گزر رہا تھا تو دیکھا یہ لڑکی اکیلے یہاں بیٹھی رو رہی ہے میں سمجھا شاید گھر کا راستہ وغیرہ بھول گئی ہوگی مگر یہاں آکر مجھے کچھ اور ہی لگ رہا ہے۔۔۔۔۔۔ وہ کشف کو دیکھ کر کہتا ہے جو اب روہان کے برابر میں کھڑی تھی۔۔۔۔۔ ۔

تم اپنے کام سے کام رکھو۔۔۔۔۔ چلو کشف۔۔۔۔۔ روہان اسے غصے سے کہتا کشف کا ہاتھ پکڑے لے کر جاتا ہے کہ اس کی آواز پر رک جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ جب ہیرا ملا ہے تو قدر کرو اس کی ورنہ بہت سے لوگ تراس رہے ہیں قیمتی ہیرے کے لئے تم خوش قسمت ہو کہ ہیرے نے تمہیں خود چنا ہے ۔۔۔۔۔۔ حالم کی آواز پر روہان کے ساتھ کشف بھی مڑکر اسے دیکھتی ہے مگر حالم اب اپنی گاڑی کی طرف بڑرہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اس نے کیا بولا تھا ہیرا۔۔۔۔ مطلب کیا۔۔۔۔۔ روہان کشف کے ساتھ چلتے ہوے کہتا ہے جس پر کشف کچھ سال پیچھے چلی جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

کشف مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تمہارے اگے پیچھے کوئی ہے بھی یہ نہیں مجھے بس تم اچھی لگتی ہو مجھے اور کچھ نہیں چاہیے۔۔۔۔۔۔ حالم کینٹین میں اس کے سامنے بیٹھا اسے سمجھا رہا تھا۔۔۔۔ ۔ دیکھو حالم میں کسی اور کو پسند کرتی ہوں تو پلیز مجھے اب دوبارہ تنگ مت کرنا ورنہ مجبورا مجھے یہاں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جانا پڑے گا اور مجھے امید ہے تم نہیں چاہو گے کہ میری پڑھائی خراب ہو۔۔۔۔۔۔۔ کشف سخت لہجے میں کہتی ہے تو حالم اٹھ کر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے میں اب کبھی تمہیں تنگ نہیں کرو گا اور نہ کبھی یہاں کا رخ کرو گا اگر میری بات سے تم ہارٹ ہوئی تو سوری۔۔۔۔۔ وہ کہتا سیدھا یونی کے مین گیٹ کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

اس دن کے بعد آج کشف اسے دیکھ رہی تھی جو بالکل ویسہ ہی تھا مگر اب مسکراتا بہت تھا جبکہ پہلے ایسا نہیں تھا یہی سوچتے سوچتے کشف روہان کے ساتھ کار میں بیٹھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان آپ اب بھی ناراض ہیں۔۔۔۔۔ وہ روہان کو غصے میں دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ناراض اپنوں سے ہوا جاتا ہے اور تم میری کچھ نہیں تو پلیز چپ ہوجاؤ میں تمہیں امی ابو کے کہنے پر لینے آیا ہوں ورنہ میں کبھی تمہیں لینے نہ اتا۔۔۔۔۔ روہان اسے کہتا گاڑی سٹارٹ کرکے اگے بڑھا لیتا ہے اور کشف چپ ہوکر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ان کی گاڑی کے گزرتے ہی حالم ایک نظر روہان کی گاڑی کو دیکھ کر ایک گہری سانس لیتا اپنی گاڑی بھیا پنی منزل کی طرف بڑھاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

Dear dairy .…… بابا این وقت پر وہاں پہنچ گئے تھے اور یو میں جا نہیں سکی اور دخان جب روہان کے گھر گیا تو اس کے گھر والوں نے مجھے کتنا اتنا برا بھلا کہا اور۔۔۔۔ روہان نے کشف سے شادی بھی کرلی اس نے مجھے جلانے کے لئے مجھے اپنی پک سینڈ کی مجھے ان دونوں پر بہت غصہ ہے دل کر رہا ہے مار دوں دونوں کو۔۔۔۔ ۔ مگر خیر میری محبّت مجھے دوبارہ مل رہی ہے بابا نے میرا رشتہ حالم سے تے کردیا ہے میں گھر والوں کے سامنے تو منا کر رہی ہوں کہ مجھے روہان سے ہی کرنی ہے تاکہ وہ بھی سمجھے کہ ہاں واقع بچی روہان سے محبّت کرتی تھی آج میں بہت خوش ہوں پرسو میں حالم کے نکاح میں آجاؤ گی پھر سب ٹھیک ہوجاے گا۔۔۔۔ اب کشف سے کیا بدلہ لو حالم تو اب میرا ہونے جا رہا ہے نہ اب مجھے شدت سے انتظار ہے جمعے کا۔۔۔۔۔۔۔ ۔

سوہا اس کے آخری الفاظ پڑھ کے ڈائری بند کر دیتی ہے اور حیران بھی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اگر رابعہ خوش تھی تو وہ خودخوشی کیسے کر سکتی ہے۔۔۔۔۔ وہ یہی سوچتی ہے پھر کسی خیال کے تحت اٹھا کر ڈائری بیڈ کر نیچے رکھ کر بانو بی کے کمرے کی طرف جاتی ہے اس کا ارادہ بانو بی سے مزید پوچھنے کا تھا

اب۔۔۔۔۔ ۔

***

بانو بی آپ سے ایک بات کرنی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کے کمرے میں آکر دروازہ بند کرے کہتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

تو سوئی نہیں ابھی تک۔۔۔۔ کیا بات پوچھنی ہے۔۔۔۔۔ بانو بی اپنی ٹانگ خود دباتے ہوے کہتی ہیں تو سوہا اٹھ کر ان کے پاس آتی ان کی ٹانگے دباتی بات شروع کرتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

بانو بی یہ حالم کون ہے؟؟؟۔۔۔۔۔ وہ پوچھتی ہے تو بانو بی اسے حیرت سے دیکھتی ہیں۔۔۔۔ ۔ حالم دور کے رشتے دار کا بیٹا ہے مگر یہاں ان کا آنا جانا بہت ہے بہت اچھا بچا ہے۔۔۔۔ ۔ مگر تو کیوں پوچھ رہی ہے؟؟؟۔۔۔۔۔۔ بانو بی بتا کر پوچھتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

حالم کا رشتہ بھی ہوا تھا رابعہ سے؟؟؟۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو بانو بی کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ ہاں مگر شادی ہو نہیں سکی۔۔۔۔۔۔ لیکن تجھے اتنا سب کچھ کس نے بتایا۔۔۔۔۔ ان کی سوئیں اب بھی وہی اٹکی تھی۔۔۔۔۔ ۔

بانو بی وہ چھوڑیں کہ کس نے بتایا ہے آپ آج مجھے یہ بتائے رابعہ کو کس نے مارا تھا کیونکہ اتنا تو مجھے یقین ہے کہ اس نے خودخوشی نہیں کی۔۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو بانو منہ کھولے اسے دیکھتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اسے کیسے نے نہیں مارا تھا وہ۔۔۔۔۔ ۔

بانو بی جھوٹ مت بولئے گا آپ کو میری قسم میں ویسے ہی بیمار ہوں۔۔۔۔۔۔۔ سوہا بھی ٹھیک بلیک مل کرتی ہے جس پر بیچاری بانو بی مظلوم سا منہ بنا کر اسے بتاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

رابعہ نے خودخوشی نہیں کی تھی وہ اس کا پیر پیسلا تھا اور وہ نیچے گر گئی تھی مگر یہ بات بھی ہمیں رابعہ کے انتقال کے دو مہینے بعد پتا چلی تھی جب سکینہ۔۔۔۔ یہاں کی ملازم اور میری نند چھٹیوں سے واپس آئی تھی۔۔۔۔۔ بانو بھی کہتی ہیں تو وہ اثبات میں سر ہلا کر انھیں غور سے سنتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ جب میں اور وہ کچن میں کام کر رہی تھی تو میں نے بات شروع کی کہ رابعہ بی بی کو خودخوشی نہیں کرتی چاہیے تھی جس پر وہ حیرانگی سے میری طرف دیکھتی کہتی ہے کہ کب رابعہ بی بی نے خودخوشی کی۔۔۔۔ ۔

پھر اس نے مجھے بتایا کہ جب وہ اوپر کپڑے ڈال رہی تھی تو رابعہ بی بی چھت کے کونے پر چڑ کر بیٹھ گئی تھی کہتی میں نے کہا بھی کہ بی بی آپ گر جائے گی مگر وہ نہیں مانی اور پھر خود ہی تھوڑی دیر بیٹھ کر جب اٹھنے لگی تو پاؤں اوپر رکھنے کی جگہ انہوں نے نیچے رکھ دیا تھا اور یو وہ چھت سے گر کر فوت ہوگئی میں نے اس کی بات سن کر پھر سارے حویلی والوں کو بتایا تھا۔۔۔۔۔۔ بانو بی بات مکمل کر کے اسے دیکھتی ہیں جو ان کی بات ختم ہونے پر سوچ میں پڑ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

اگر بانو بی سب کو پتا ہے تو پھر دخان کو کیوں نہیں پتا کہ اس کی بہن نے خودخوشی نہیں کی۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے دماغ میں آیا ہوا سوال پوچھ لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ایک بار بتایا تھا بڑے صاحب نے دخان صاحب کو جس پر وہ اتنا غصہ ہوے کہ سوچ ہے وہ رابعہ کی موت کو حادثاتی موت سمجھنے کے بجاے اپنے باپ کو ہی غلط کہہ رہے تھے اسی لئے پھر دادی نے کہا کہ جب بھی اس سے بات کرتے ہیں یہ ہم سے بد گمان ہونے لگتا ہے تو اسی لئے اب کوئی بھی اسے یہ نہیں کہیں گا کہ رابعہ کی موت ایک حادثہ تھی بلکہ یہی کہیں گے کہ اس نے خودخوشی کی تھی۔۔۔۔۔ بانو بی ساری بات سوہا کو پتا دیتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

یہ تو غلط تھا نہ دخان کے ساتھ۔۔۔۔۔۔ سوہا فورا کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

مگر یہ لوگ بھی کیا کرتے اب ایک اولاد بچی تھی انور صاحب کے پاس اگر وہ بھی بد گمان ہوجاتا تو وہ کیا کرتے مگر یہ ہے کہ رابعہ کی سچائی سب کے سامنے آگئی تھی اس کی کوئی ڈائری ساد نے پڑھی تھی وہ بھی دخان صاحب کو بتایا تھا مگر اس پر بھی انہوں نے یقین نہیں کیا۔۔۔۔۔ ۔

دخان کو ڈائری پڑھائی تھی۔۔۔۔ ۔

نہیں وہ اس وقت باہر تھے تبھی کال پر بات کی تھی اور پھر سب نے رابعہ کا ذکر بھی کرنا ترک کریا

تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

اچھا اب میں نے تجھے سب بتا دیا ہے اب تو جا سوجا صبح مہندی ہے بہت کام ہونگے۔۔۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہیں تو سوہا اثبات میں سر ہلا کر کھڑی ہوتی باہر کی طرف جاتی ہے اسے اب ساری بات سمجھ آگئی تھی جب کہ کسی گہری سوچ میں بھی گھوم ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا بانو بی کے کمرے سے نکلتی اپنے کمرے کی جانب بڑھ رہی تھی کہ اسے دخان سیڑیاں چڑتا اوپر اتا دیکھائی دیتا ہے دخان بھی سوہا کو دیکھ چکا تھا تبھی اسے دیکھتے ہوے ہی اوپر آرہا تھا اور سوہا اسے اتا دیکھ نظریں نیچی کرے اپنے کمرے کی طرف بڑتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا چھت پر اؤ تم سے بات کرنی ہے۔۔۔۔۔۔ دخان کہتا اوپر کی طرف بڑتا ہے کہ سوہا کی آواز پر مڑ کے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ یہی کہہ دیں جو بات ہے میں اوپر نہیں آرہی۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو دخان ماتھے پر بل ڈالے اس کا جائزہ لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے لگتا ہے تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے تبھی مجھے میرے منہ پر منا کر رہی ہو۔۔۔۔۔ دخان طنزیہ مسکراتا

نہیں ابھی تو دماغ درست ہوا ہے خراب تو پہلے تھا۔۔۔۔۔ سوہا بھی اس کی مسکراہٹ دیکھ کر اس پر طنز کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم کہنا کیا چاہ رہی ہو۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں آپ بتائے کیا بات کرنی تھی آپ نے مجھ سے۔۔۔۔۔ وہ بات بدلتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ وہ بات تو میں بھول گیا۔ ۔ ۔۔ دخان کہتا مسکراتا ہے۔۔۔۔۔ یہ بتاؤ کہ تمہارا وہ بیماری والا خواب کب سچ ہوگا۔۔۔۔۔ وہ پینٹ کی جیبوں میں دونوں ہاتھ ڈالے تھوڑا جھک کر کہتا ہے اور سوہا اس کے سوال پر دکھ سے اسے دیکھتی ہے اور سوچتی ہے کہ اگر میں اسے اپنی بیماری کا بتا بھی دوں تب بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا یہ ہمیشہ سنگدل ہی رہے گا۔۔۔۔۔۔ ۔

جو بیماری میں نے جواب میں دیکھی تھی اگر وہ سچ میں مجھے ہوگئی تو مجھے لگتا ہے آپ کو اس وقت بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔۔۔۔ سوہا زخمی سا مسکراتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں بالکل ایسا ہی ہے۔۔۔۔۔ وہ فورا ہاں میں ہاں ملاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ تو پھر چھوڑیں کیا کرے گے جان کر۔۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو پی کر مسکراتے ہوے کہتی اپنے کمرے کی طرف جاتی ہے اور دخان جب تک اسے دیکھتا ہے جب تک وہ اپنے کمرے میں چلی نہیں جاتی۔۔۔۔۔ ۔

کاش مجھے کوئی فرق نہ پڑتا۔۔۔۔۔ دخان ایک لمبی سانس لے کر کہتا اوپر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ سوہا اپنے کمرے میں آکر دروازہ بند کرے وہی بیٹھ کر رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تمہاری وہ بیماری والا خواب کب سچ ہوگا۔۔۔۔ ۔ دخان کی باتیں یاد کرکے وہ اور روتی ہے اور اپنے سر پر لیا ہوا دوپٹہ اتار کر ایسا جدا کرتی ہے جیسے دخان نے نہیں اس بچارے نے یہ الفاظ کہیں ہوں۔۔۔۔۔۔ ۔

بہت جلد آپ کی خوائش پوری ہوگی دخان بہت جلد۔۔۔۔ دیکھنا بہت رویے گے آپ مجھے بلائے گے مگر۔۔۔۔ مگر میں نہیں اؤ گی کبھی بھی نہیں اؤ گی۔۔۔۔۔ اس کی روتے روتے ہچکی بن جاتی ہے اور پھر وہی درد دوبارہ اس کے سر میں اٹھتا ہے مگر اب درد کی شدت زیادہ تھی۔۔۔۔ ۔ آہ۔۔۔۔۔ درد کی وجہ سے منہ سے کراہ نکلی تھی اور پھر درد میں مزید شدت آتی گئی وہ ایک ہاتھ اپنے سر پہ رکھ کے اور ایک اپنے پیچھے کی دیوار پہ رکھیں سہارا لئے کھڑی ہوتی بیڈ تک آتی ہے اور پھر وہاں آکر دھم سے لیٹ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ اللّ۔۔۔۔۔ درد کم نہیں ہوتا تو اللہ کو یاد کرتی اٹھ کر بیٹھتی ہے لیکن اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کی ناک کے پاس کچھ گیلا گیلا سا ہے نظر جب اپنی جھولی میں جاتی ہے تو خوف سے اس کی آنکھیں پھیل جاتی ہیں اور پھر وہ گھبراتے ہوے اپنا ناک کو چھو کر دیکھتی ہے تو ہاتھ پر ہلکہ سا خون نظر اتا ہے جسے دیکھ وہ فورا واش روم میں بھاگتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ واش روم میں آکر بیسن کے سامنے کھڑی ہوکر آئینے میں اپنا جائزہ لیتی ہے جہاں ناک کے ایک سوراخ سے خون کی ایک لکیر ہونٹ تک آتی ہوئی نیچے قطرے کی شکل میں ٹپک رہی تھی وہ جلدی سے نل کھولے پانی کی چھنٹے اپنے چہرے پر مارتی ہے اور پھر درد کے ساتھ خون بھی آنا بند ہوتا ہے تو نل بند کرے بیسن پر نڈھال سی جھکتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ میں بہت قریب ہوں اپنی منزل کے۔۔۔۔ بہت زیادہ۔۔۔۔ دخان درانی ہمیشہ کے لئے چلی جائے گی سوہا تم سے دور اور پھر ۔۔۔۔۔ کبھی نہیں آے گی۔۔۔۔۔ وہ درد سے ہنستی چہرہ اٹھا کر آئینے میں دیکھ کر کہتی ہنستے ہنستے رونے لگتی ہے اور پھر اپنے آنسو صاف کرے تولیہ سے منہ صاف کرتی باہر آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

حویلی میں سورج روز کی طرح اپنے معمول کے مطابق نکلتا ہے مگر آج حویلی میں عجیب ہی افراتفری تھی پوری حویلی آج مہما نوں سے بھری پڑی تھی وہی سوہا آج بھی بانو بی کے ساتھ کام میں لگی تھی دادی نے اسے کہا تھا کہ تم بچیوں کے ساتھ بیٹھ کر انجوئے کرو مگر اس نے بانو بی کو اکیلے کام کرتا دیکھ منا کر دیا تھا ابھی بھی وہ پھول سے بھری ہوئی ٹوکری اٹھائے اوپر کی طرف جارہی تھی کہ کسی سے ٹکر ہوتے ہوتے بچی تھی جب وہ ٹوکری کے پیچھے سے دیکھتی ہے تو۔۔۔۔۔ ۔ سوری سوہا میں موبائل میں اتنا مگن تھا کہ تمہیں دیکھ ہی نہ سکا۔۔۔۔ ویسے یہ کہا لے کر جارہی ہو لاؤ مجھے دو میں لے جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔ حالم سوہا کی ٹوکری لیتے ہوے کہتا ہے تو سوہا مسکرا کر اسے دے دیتی

سوہا کی حالم سے ملاقات صبح ناشتے کی ٹیبل پر ہوئی تھی وہیں دادی نے حالم کا اس سے اور اس کا حالم کو بتایا تھا سوہا کو تو پہلے بھی اس کا پتا تھا مگر پھر بھی سوہا کو حالم عادت کا بہت اچھا لگا ہمیشہ مسکرانے والا اور سب سے بڑی بات وہ چار گھنٹے میں سوہا سے اتنا فرینک ہوگیا تھا جسے سوہا کو بروس سے جانتا ہو بانو بی نے بتایا تھا اسے کہ وہ ہر کسی کے ساتھ ایسا ہی ہے یہاں تک کہ بانو بی کا بھی بہت خیال رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

آپ تو آرام کرنے گئے تھے نہ تو اتنی جلدی آرام کر بھی لیا۔۔۔۔۔۔ سوہا اس کے ساتھ چلتے ہوے پو چھتی ہے جس پر وہ ہمیشہ کی طرح مسکرا کر جواب دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں مجھے پسند نہیں ہے زیادہ آرام کرنا تبھی سوچا کہ باہر جاکر دیکھتا ہوں کہ کیا ہورہا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ تو اچھی بات ہے۔۔۔۔۔ سوہا ہنس کے جواب دیتی ہے مگر سامنے سے دروازہ کھولے دخان اپنے کمرے سے نکلتا ہے اور سوہا کو حالم کے ساتھ مسکراتا ہوا دیکھ ماتھے پر بل لے اتا ہے۔۔۔۔ ۔ کیا ہورہا ہے۔۔۔۔۔ دخان ان کے سامنے آکر مسکراتے ہوے کہتا ہے جس پر وہ دونوں جو کسی بات پر ہنس رہے تھے دخان کی آواز پر چونک کر اسے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں سوہا اتنا بھاری ٹوکرا اٹھا کر لا رہی تھی تو میں نے سوچا میں مدد کروا دیتا ہوں تم بتاؤ تم کیا ناشتہ کرکے دوبارہ سو گئے تھے۔۔۔۔۔ حالم اسے فرش سا دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ حالم اپنی یہ عادت چھوڑ دو کب تک نوکروں کی مدد کرو گے اپنی لائف پر دیہان دو۔۔۔۔۔ دخان ایک نظر سوہا کو دیکھ کر کہتا ہےجس پر سوہا غصے سے منہ دوسری طرف کر لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

پہلی بات میری لائف کی تم فکر مت کرو وہ میں دیکھ لونگا اور دوسری بات مجھے حالم نہیں حالم بھائی کہہ کر پکارو۔۔۔۔۔ حالم مذاق میں کہتا ہے تو دخان اس کی بات سن کر ہنس دیتا ہے جس پر سوہا حالم کے ہاتھ سے ٹوکری لے کر ایک نظر اسے دیکھتی اگے کی طرف پڑھتی ہے تو دخان بھی مسکراتا ہوا اسے دیکھتا

تم بس مجھ سے دو سال بڑے ہو تو میں تمہیں کیوں بولوں میں تو نام ہی لونگا تمہارا حالم۔۔۔۔ ۔ دخان حالم پر زور دے کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان وہ کرے جس کا اسے کہا جائے ایسا کبھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

خیر تمہاری مرضی میں کیا کہہ سکتا ہوں بلکہ تمہارے اگے تو میں خود بھی چھوٹا لگتا ہوں۔۔۔۔۔۔ حالم کندھے اوچکا کے بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

اب ایسا بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔ دخان اسے کہتا اپنے ساتھ لئے اگے کی طرف بڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

کشف بیٹا جاؤ روہان کو ناشتہ دے اؤ وہ اٹھ گیا ہے۔۔۔۔۔۔ آسیہ کچن میں آکر کشف سے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔ انٹی انہوں نے کل مجھے اپنے کمرے میں نہیں آنے دیا اور آپ کو لگتا ہے وہ میرے ہاتھ کا ناشتہ کھائے گے۔۔۔۔ کشف پراٹھا بناتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم جاؤ تو وہ کھا لے گا جاؤ اب۔۔۔۔ آسیہ اسے ناشتے کی ٹرے دیتے ہوے کہتی ہے تو مجبورا وہ آسیہ کو دیکھ کر کچن سے باہر جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

کشف کمرے کے باہر کھڑے ہوکے پہلے کچھ دیر سوچتی ہے اور پھر اندر قدم رکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

اندر آتی ہے تو روہان آئینے کے سامنے کھڑا بال بنا رہا ہوتا ہے اسے شیشے سے دیکھ کر ہاتھ کچھ سیکنڈ کے لئے روکتے ہیں مگر پھر اسے انگور کرے شیشے میں دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان یہ ناشتہ کرلیں۔۔۔۔۔ کشف اسے کہتی ہے تو وہ ہاتھ میں گھڑی پہنتا صوفے پر اتا ہے اور وہاں بیٹھ کر شوز پہنتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان ناشتہ ٹھنڈا ہورہا ہے پہلے ناشتہ کرلیں۔۔۔۔۔ کشف اسے کچھ نہ بولتا دیکھ دوبارہ کہتی مگر اب بھی وہ کوئی جواب نہیں دیتا بلکہ اب اپنا موبائل اٹھا کر باہر کی طرف چلا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ امی مجھے ناشتہ دے دیں دیر ہورہی ہے۔۔۔۔۔ کشف کو باہر سے روہان کی آواز سن کر بہت دکھ ہوتا ہے وہ ناشتہ دیکھ کر سوچتی ہے میں بھی تو ناشتہ ہی لائی تھی مگر نہیں اب تو روہان کو میرے ہاتھ کا کچھ اچھا نہیں لگے گا میں خودغرض جو ہوں وہ یہی سوچتی بیڈ پر بیٹھ جاتی ہے اس کا باہر جانے کا ارادہ اب روہان کے باہر جانے کے بعد کا تھا۔۔۔۔۔ ۔

***

کیا ہوا سوہا تمہارا منہ کیوں اترا ہوا ہے باہر کیوں نہیں آرہی۔۔۔۔۔ حالم سوہا کو کچن میں ٹیبل پر بیٹھا دیکھ کہتا ہے جو تیار ہوکر چپ سی ٹیبل کے اوپر انگلی سے لکیرے ڈال رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔ کچھ نہیں بس سب کے پاس گجرے ہیں میری باری پر گجرے ہی ختم ہوگئے اور مجھے غصے کے ساتھ دکھ بھی ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے خالی ہاتھ دیکھا کر کہتی ہے جس پر حالم اسے دیکھ ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

تمہیں گجرے پسند ہیں۔۔۔۔ ۔

جی بہت زیادہ کون لڑکی ہوگی جسے گجرے پسند نہیں ہونگے۔۔۔۔۔۔ ۔ اچھا تم اداس مت ہو کچھ کرتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتا ادھر ادھر نظریں گھوماتا ہے اور سوہا بڑی غور سے اسے دیکھتی ہے کہیہ دیکھ کیا رہا ہے۔۔۔۔۔ ۔

آپ کیا دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔ ۔

میں۔۔۔۔ ہاں مل گیا۔۔۔۔۔ حالم کہتا ایک دیوار سے گلاب کے پھول کی لڑی کو کھچی کر اتارتا ہے جس پر سوہا کا منہ حیرت سے کھول جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ کیا کیا آپ نے اتنی مشکل سے میں نے لگائی تھی یہ۔۔۔۔۔ سوہا دکھ سے کہتی ہے ایک تو بیچاری نے کرسی پر چڑ چڑ کے لگائی تھی اور حالم نے ایک جھٹکے میں ہی توڑ دی۔۔۔۔ ۔ سوری یار مگر یہ صبح تک سوکھ جائے گے تو اچھا نہیں ہے ابھی ہم اس کو اپنے کام میں لے لیں۔۔۔۔۔ حالم کہتا لڑی ٹیبل پر رکھ کے خود کرسی کھچی کر بیٹھتا ہے اور سوہا بھی اسے دیکھ کر کرسی پر بیٹھ کر اس کے کام کو دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوئی دھاگہ ہوگا۔۔۔۔۔ حالم اسے دیکھ کر پوچھتا ہے جس پر وہ سر کو اثبات میں ہلا کر اٹھ کے ایک کبڈ کھول کے اس میں سے سوئی دھاگہ نکال کے حالم کو دیتی دوبارہ بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔

وہ بڑی غور سے اس کے کام کو دیکھتی ہے جو دھاگہ کو سوئی میں پیرو کر اب ہر پھول کو احتیاط سے سوئی کے اندر سے گزارتا دھاگہ کے اندر لٹکا دیتا ہے اور سوہا اس کا کام سمجھ کر مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اسی طرح وہ سارے گلاب کو دھاگہ میں کرے دو حصوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا اگر تم برا نہ مانو تو میں یہ تمہیں پہنا دوں وہ دراصل پھر میں اسے تمہارے ہاتھ پر تمہاری کلائی کے لحاظ سے باندھ دونگا۔۔۔۔۔ حالم اسے دیکھ کہتا ہے تو سوہا مسکرا کر اپنا ہاتھ اگے کرتی ہے اور حالم بہت احتیاط سے اس کے ہاتھ کو ٹچ کرے بغیر گلاب کی لڑی کو اس کے ہاتھ پر باندھ دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دیکھو کیسا لگا۔۔۔۔۔ وہ باندھ کر پوچھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

یہ تو مارکیٹ والے گجرے سے بھی اچھا بنا ہے اور بہت خوبصورت بھی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے دونوں ہاتھ دیکھ کر کہتی ہے اسے واقع بہت پسند آیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں پسند آیا۔۔۔۔ ۔

ہاں بہت زیادہ بہت شکریہ آپ کا۔۔۔۔ ۔

اس میں شکریہ کی کیا بات ہے ہم دوست ہیں اور دوست تو اتنا کر ہی سکتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتا کھڑا ہوتا ہے تو سوہا اس کی بات سن کر مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اچھا اب میں جارہا ہوں تم بھی آجاؤ اب تو تمہارا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔۔۔۔ ۔

جی آپ چلے میں پانی پی کر آتی ہوں۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو حالم مسکراتا ہوا کچن سے باہر نکل جاتا ہے اور اس کے نکلتے ہی بانو بی اس کے پاس آتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تو نے دوائی لی۔۔۔۔۔ سوہا جو پانی پی رہی ہوتی ہے بانو بی کی آواز پر برا سا منہ بناتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں۔۔۔۔ ۔

جلدی جا ابھی لے دوائی ورنہ میں۔۔۔۔ ۔

نہیں بانو بی میں ابھی لیتی ہوں جاکر آپ کیوں فکر کرتی ہیں۔۔۔۔ سوہا جلدی سے ان کی بات کاٹ کر کہتی پانی ایک ہی سانس میں ختم کرتی کچن سے باہر جاتی ہے اور بانو بی باہر آکر جب تک اسے دیکھتی ہیں جب تک وہ اپنے کمرے میں چلی نہیں جاتی۔۔۔۔۔ ۔

اس لڑکی کو بھی بچوں کی طرح رکھنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔ بانو بھی کہہ کر باہر آجاتی ہیں۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.