Chapter 24: باب 24

تم کہا تھے حالم۔۔۔۔۔۔ حالم کے انے پر دخان پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ میں اندر گیا تھا تو دیکھا سوہا کچن میں منہ بنا کر بیٹھی ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیوں اسے کیا ہوا۔۔۔۔۔ دخان اس کی بات پر ماتھے پر بل ڈالے پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اس کے پاس گجرے نہیں تھے تبھی سیڈ تھی پھر میں نے اسے گجرے بنا کر دیے ہیں تو خوش

ہوگئی۔۔۔۔۔ حالم مسکرا کر بتاتا ہے جس پر دخان کی آنکھوں میں غصہ سا آجاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اچھا تم ادھر کھڑے ہو میں اتا ہوں انکل کی بات سن کر۔۔۔۔۔ حالم کہتا انور کے پاس جاتا ہے جو اسے ہی بلا رہے ہوتے ہیں اور دخان اپنی مٹھیاں غصے سے بند کرتا اندر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا کمرے میں آکر بےدلی سے دوائیاں اٹھا کر ہر ایک پتے میں سے گولی نکالتی اپنی ہتھیلی پر رکھتی ہے اور پھر اسے دیکھتی پانی کا گلاس اٹھا کر بس پانی پی لیتی ہے جبکہ گولیاں اب بھی اس کے ہاتھ میں موجود تھی جنھیں وہ غور سے دیکھ کر ڈیسبین میں پھنک دیتی ہے اور پھر ہاتھ جھاڑ کر جیسی مڑ تی ہے تو دخان دروازے پر کھڑا غصے سے اسے گھور رہا ہوتا ہے جسے دیکھ کر پہلے تو وہ ڈر جاتی ہے مگر پھر خود کو سنبھال کر اس سے مخاطب ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ کچھ چاہیے تھا آپ کو۔۔۔۔۔ وہ پوچھتی ہے تو دخان اندر آکر دروازہ بند کرکے اسے لوک کرتا اس کی طرف بڑتا ہے جسے دیکھ سوہا خوف سے پیچھے کی طرف قدم بڑھاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

د۔۔۔۔ دخان۔۔۔۔ نیچے سارے موجود ہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

تو۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

آپ۔۔۔۔۔ وہ کہتی پیچھے دیوار سے جا لگتی ہے اور دخان اس کے قریب آکر دونوں ہاتھ دیوار پر رکھیں اس کے فرار کے سارے راستے بند کردیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کیوں ڈر لگ رہا ہے مجھ سے۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ کر کہتا ہے جس پر وہ ایک نظر اسے دیکھ نظریں دوبارہ جھکا لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

میری طرف دیکھو۔۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتا ہے تو سوہا ڈر کے آنکھیں بند کر لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان کو وہ آنکھیں بند کری ڈری سی سہمی سی بہت پیا ری لگتی ہے اوپر سے وہ تیار بھی ہوئی تھی اففف۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ مسکرا کر اس کے قریب ہوتا اس پر جھکنے ہی لگتا ہے مگر جب نظر اس کے ہاتھ پر جاتی ہے تو غصہ دوبارہ اس کی آنکھوں میں آجاتا ہے وہ تو بھول ہی گیا تھا کہ وہ کس کام سے آیا تھا یہاں مگر اب جب یاد اتا ہے تواس سے دور ہوکر اس کا ہاتھ سختی سے پکڑتا ہے جس پر سوہا آنکھیں کھولے پہلے تو سکھ سا سانس لیتی ہے مگر اس کی گرفت اپنی کلائی پر مضبوط دیکھ اپنا ہاتھ چھوڑواتی ہے مگر ناکام۔۔۔۔۔ ۔

تمہارا نکاح کس سے ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس سے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

آ۔۔۔۔ آپ سے۔۔۔۔ اٹک اٹک کے جواب دیتی ہے۔۔۔۔ ۔ تمہارا شوہر کون ہے۔۔۔۔۔ وہ اب اس کے ہاتھ کو اور سختی سے پکڑتا ہے جس کی وجہ سے اس کی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

آ۔۔۔ آپ ہیں۔۔۔۔ ۔

تو پھر تمہارے ہاتھ میں حالم کے نام کے گجرے کیا کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ ایک ائبروں اٹھا کر اس کے تھوڑا قریب ہوکر پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ حالم نے۔۔۔۔۔ ۔

بھائی۔۔۔۔۔ حالم بھائی کہو اگر دوبارہ تمہارے منہ سے حالم نام سنا تو تمہاری زبان کاٹ کر بہنک دونگا سمجھ آئی جب بھی اسے پکارو گی بھائی کہہ کر۔۔۔۔۔ دخان اس کے ہاتھ سے گجرے اتارتے ہوے کہتا

دخان پلیز مت۔۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان گجرے اتار کر اسے زمین پر بہنک کے اپنے پاؤں سے مسل دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ چلو نیچے چلتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتا اس کا ہاتھ پکڑتا ہے کہ اس کے ہاتھ کی ہتھیلی دیکھ کر روک جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ تم نے اپنے ہاتھ پر میرا نام کیوں لکھا ہے۔۔۔۔۔ وہ ماتھے پر بل ڈالے مہندی سے لکھے اپنے نام کی طرف اشارہ کرتا ہے جو سوہا نے کچھ دیر پہلے لکھا تھا۔۔۔۔ ۔ سوہا اس کے منہ سے یہ الفاظ سن کر ایکدم غصے میں آجاتی ہے چلو وہ چپ تھی کہ حالم کے گجرے پہن کر اس نے غلط کیا مگر یہ تو اس کا ہی نام تھا نہ پھر وہ کیوں غصہ کر رہا تھا یہی سوچتے ہوے وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو ملا کر مہندی سے لکھے نام کو خراب کر دیتی ہے مہندی گیلی ہونے کی وجہ سے دونوں ہاتھوں پر پھیل جاتی ہے اور دخان اس کا یہ پاگل پن دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

بس مٹا دیا اب کبھی نہیں لکھوں گی۔۔۔۔۔ وہ کہتی غصے سے دروازہ کھولے باہر نکل جاتا ہے اور دخان ابھی تک ویسا ہی کھڑا رہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں نے یہ کب کہا تھا کہ مجھے اچھا نہیں لگا اسے آخر ہوا کیا ہے کچھ دیر پہلے مجھ سے ڈر رہی تھی اور

اب۔۔۔۔۔ دخان حیرت سے سوچتا ہے ابھی تو ایک جھٹکہ اور تھا جو دخان درانی کو ملنے والا تھا اور وہ جھٹکا کیا تھا یہ تو کل ہی پتا چلے گا دخان کو۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کچن میں آکر اپنے ہاتھ کو نفرت سے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ اب نفرت کی ساری سیڑیاں مکمل ہوئی ہوگئی نفرت آج تمہارے نام سے بھی۔۔۔۔۔ سوہا کہتی اپنا ہاتھ پل کے سامنے کرتی اسے دھوتی ہے مہندی تو صاف ہوجاتی ہے مگر دخان کا نام گہرا تھا لیکن اس کے اوپر پھلی ہوئی مہندی اسے بدنما بنا رہی تھی اور سوہا کہ لئے یہی کافی تھا کہ اس نے اپنا ہاتھ زیادہ رنگ گہرا ہونے سے پہلے ہی دھو لیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

سوہا یہ کیا کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔ بانو بی اس کے پاس آکر پوچھتی ہیں جو روتے ہوے اپنا ہاتھ رگڑ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

بانو بی میں نے کچھ سوچا ہے۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کی بات کو انگور کرے اپنے آنسو صاف کرے کہتی

ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

کیا سوچا ہے۔۔۔۔ ۔ میں دخان کے نکاح والے دن سب کو بتا دونگی کہ میں دخان کی بیوی ہوں مگر یہ میں دخان کا نکاح ہونے کے بعد بتاؤ گی اور پھر دخان سے کہوں گی کہ مجھے طلاق دے سب کے سامنے۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کو مسکراتے ہوے بتاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ مگر مگر مگر۔۔۔۔۔ میں ان سب سے پہلے دخان کو رابعہ کی ڈائری پڑھاو گی جب دخان نکاح کے لئے تیار ہورہا ہوگا تب۔۔۔۔۔ سوہا کہتی بانو بی کو دیکھتی ہے جو حیرت سے اسے دیکھ رہی ہو تیں ہیں۔۔۔۔۔ ۔

سوہا مجھے ڈر لگ رہا ہے کل کیا ہوگا حویلی میں۔۔۔۔۔ بانو بی اس کی باتوں سے ڈرتی بھی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔ بانو بی کل حویلی کا تو پتا نہیں مگر دخان کو ضرور کچھ ہوگا۔۔۔۔۔ وہ دانتپیس کر دخان کا تصور کرے سوچتی ہے اور بانو بی اسے بس دیکھ کر ہی رہ جاتی ہیں۔۔۔۔ ۔

کیا سوہا کر سکے گی دخان درانی کو برباد یا دخان ہی سوہا کو اڑنے سے پہلے دبوچ لے گا۔۔۔۔۔۔ بانو بی سوہا کو دیکھ کر سوچتی ایک گہری سانس لیتی ہیں اب نہ جانے کل کیا طوفان انے والا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا ساری تیا ریاں ہوگئی ہیں مہمان بھی آنا شروع ہوجاے گے اب ایک کام کر تو جاکے تیار ہوجا جب تک میں یہ سب دیکھ لیتی ہوں۔۔۔۔۔ بانو بی سوہا کو کچن سے باہر لاتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اچھا ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ وہ مختصر سا کہتی اپنے کمرے کی جانب بڑتی ہے آج نہ جانے کیوں اس کے درد صبح سے مسلسل ہورہا تھا کبھی درد شدت اختیار کرتا تو کبھی نیم سا ہوجاتا ابھی بھی اس کے سر میں پیچھے کی سائٹ ایک ٹیسٹ سی اٹھ رہی تھی جسے وہ پیچھے ہاتھ رکھے کم کرنے کی کوشش رہی تھی مگر بےسود۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ کمرے میں آتی تھوڑی دیر بیٹھ کر اپنا سر پکڑتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ اللہ بس آج کچھ نہ ہو آج دخان کو وہ ڈائری پڑھا دوں اور سب کو ہمارے نکاح کا بتا دوں اور۔۔۔۔۔۔ وہ کہتی چپ ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ جب طلاق مانگنے لگو تب بھلے کچھ ہوجاے۔۔۔۔۔ یہ کہتے ہوے اس کی آنکھ سے ایک آنسو گرتا ہے جسے وہ صاف کرکے اٹھ کر الماری سے اپنے کپڑے نکال کر واش روم جاتی ہے اور جب واپس آتی ہے تو وائٹ فروک جس پر کہیں کہیں چھوٹے چھوٹے موتیوں سے کام ہوا ہوتا ہے اور لمبا ہم رنگ شیفون کا جسے وہ بیڈ پر رکھ کے آئینے کے سامنے آکر سب سے پہلے اپنا میک اپ کرنا شروع کرتی ہے اسے یہ میک اپ زوہا نے دیا تھا۔۔۔۔ ۔

میک اپ جب ہوتا ہے تو مسکراتے ہوے خود کو دیکھ کر بالوں کا جوڑا بناتی ہے۔۔۔۔ ۔

اب ڈائری کو سہی ہاتھوں میں دیتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ فراک کو تھوڑا اونچا کرئے جھک کر بیڈ کے نیچے سے ڈائری نکالتی ڈائری جھاڑتی ہے جس پر ہلکی سی مٹی پڑ گئی تھی۔۔۔ ۔

تم بہت کام کی ہوں میرے لئے۔۔۔۔۔ وہ مسکرا کے کہتی دوپٹہ اپنے شانوں پہ ڈال کر باہر دخان کے کمرے کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

***

سوہا دخان کے کمرے کا دروازہ آرام سے دخیل کر اندر داخل ہوتی ہے جبکہ ڈائری اپنے پیچھے چھپائی ہوئی تھی۔۔۔۔ ۔

اندر داخل ہوتی ہے تو کمرے میں پرفیوم اور سگریٹ کی ملی جولی مہک نتھنوں میں جاتی ہے جبکہ صوفے کے سامنے ٹیبل پر ایش ٹرے میں سگریٹ کی راکھ اور بچے ہوے سگریٹ کے ٹکڑے بڑے تھے۔۔۔۔ ۔ وہ انھیں دیکھ کر کمرے میں نظر گھوم اتی ہے تو دخان آئینے کے سامنے کھڑا تیار سا پرفیوم اپنے اوپر چھڑک رہا ہوتا ہے دخان نے ابھی نہیں دیکھا تھا اسے تبھی وہ اسے غور سے دیکھ کر مسکرا رہی تھی جو سفید کاٹن کی شلوار قمیض پر براؤن ویسٹ کوٹ پہنے بلا کا حسین لگ رہا تھا۔۔۔۔ ۔ وہ مسکراتی ہوئی اس کے پیچھے آکر کھڑی ہوتی ہے تو دخان کا ہاتھ اسے دیکھ کر پرفیوم چھڑ کتے ہوے رک سا جاتا ہے اب نظارہ ایسا تھا کہ آ پینے میں دونوں کا عکس نظر آرہا تھا دونوں ایک مکمل جوڑی لگ رہے تھے ایک خوبصورت جوڑی۔۔۔۔۔ ۔

اگر وہ عربی شہزادہ تھا تو وہ بھی حسن مصر تھی یہ کہنا برا نہیں تھا۔۔۔۔ ۔

سوہا کو مسکراتا ہوا دیکھ وہ بھی مسکراتا اس کی طرف مڑ تا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

خیر تو ہیں آج بڑی محنت کی ہے خود پر۔۔۔۔۔ وہ اس کا جائزہ لیتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

ظاہر سی بات ہے آج شوہر کا نکاح ہے تو بیوی کو تو تیار ہونا چاہیے نہ۔۔۔۔۔ وہ بھی مسکرا کر جواب دیتی ہمم۔۔۔۔ پہلی بیوی ہے جو شوہر کے نکاح میں اتنی خوش ہے بلکہ اتنا تیار بھی ہوئی ہے تمہیں تو ایک ایوارڈ سے نوازنا چاہئے۔۔۔۔۔ وہ ہنستے ہوے کہتا صوفے پر جاکر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے ایوارڈ نہیں کچھ اور چاہئے۔۔۔۔۔ وہ اسے سگریٹ اٹھاتی دیکھ کہتی ہے جس پر نہ سمجھی سے اسے دیکھتا

کیا۔۔۔۔ ۔

جب سے ہمارا نکاح ہوا ہے آپ نے کبھی میری بات نہیں مانی مگر آج آپ کو میری بات ماننی پڑے

گی۔۔۔۔ ۔ چلو آج ویسے ہی میں بہت خوش ہوں کیا مانگتی ہو بولو۔۔۔۔۔ اس کی بات سن کر وہ سگریٹ کو ہونٹوں سے جدا کرکے ہنستا ہے۔۔۔۔ ۔ آج آپ اس ڈائری کو پڑھیں گے اور پلیز کوئی بھی بحث کرے بغیر۔۔۔۔۔ وہ جیسے ہی ڈائری اگے کرتی ہے تو دخان کے ماتھے پر فورا بل آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

یہ رابعہ کی ڈائری تمہارے پاس کیا کررہی ہے ہمت کیسے ہوئی تمہاری اس ڈائری کو ہاتھ لگانے

کی۔۔۔۔۔ دخان ایکدم ہی غصے میں آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔ میں نے کہا آج آپ میری بات مانے گے بغیر کوئی بحث کئے آج آپ یہ ڈائری پڑھے گے اور جانے کے کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ یہ چھوڑ دیں کہ ڈائری میرے پاس کیسے ائی۔۔۔۔۔ سوہا بھی سخت لہجے میں کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ادھر دو یہ ڈائری اور نکلو میرے کمرے سے میں نہیں پڑھ رہا اسے جاؤ۔۔۔۔ دخان اس سے ڈائری چھین کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان آج آپ کو اسے پڑھنا ہوگا آپ کو۔۔۔۔ آپ کو رابعہ کی قسم آج آپ کو جاننا ہوگا کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ۔۔۔۔۔ سوہا بھی غصے سے کہتی ہے تو دخان پہلے اسے اور پھر سوہا کو دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ میں جارہی ہوں میری آخری خوائش سمجھ کر میری یہ بات مان لئے گا۔۔۔۔۔۔ سوہا کہتی باہر کی طرف جاتی ہے اور دخان ڈائری کو دیکھ کر صوفے پر بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا تو انتہا کی کوئی بیوقوف لڑکی ہے۔۔۔۔۔ سوہا بانو بی کے ساتھ کھڑی سب مہمانوں کا مسکرا کر استقبال کر رہی تھی جب بانو بی کہتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

کیوں بانو بی میں نے کیا کیا۔۔۔۔ ۔

تجھے چاہیے تھا کل بارات والے دن سب کے سامنے بتاتی کہ دخان صاحب تیرے شوہر ہیں نکاح کے بعد بتانے کا کیا فائدہ۔۔۔۔۔ وہ اسے لئے ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کہتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

بانو بی ابھی میں دخان کو رابعہ کی ڈائری دے کر آئی ہوں اور مجھے یقین ہے وہ ضرور پڑھے گا اب آپ خود بتائے جب دخان کو ساری سچائی پتا چلے گی تو کیا وہ نکاح کر سکے گا کیا اس کے اندر سب کے سامنے بیٹھے کی ہمت ہوگی یقینا نہیں ہوگی۔۔۔۔۔ وہ بانو بی کو اپنے دل کی بات بتاتی ہے مگر بانو بی کے ساتھ یہ بات ان کے پیچھے سے گزرتا احد بھی سن لیتا ہے اور وہ سنتے ہی دخان کے کمرے کی جانب جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا مجھے آج تجھ سے بہت ڈر لگ رہا ہے تو پہلے والی سوہا بن جا نہ دوبارہ۔۔۔۔۔ بانو بی اسے دیکھ کر کہتی ہیں جس کے چہرے سے مسکراہٹ ہی جدا نہیں ہوتی۔۔۔۔۔ ۔

نہیں بانو بی پرانی سوہا تو اسی دن لاہور میں دخان کے گھر کے اسٹور میں ہی مر گئی تھی یہ جو ہے یہ کوئی اور ہے اور اب پرانی سوہا کبھی نہیں آے گی کبھی بھی نہیں۔۔۔۔۔ سوہا کہتی کھڑی ہوکر زوہا کی طرف جاتی ہے جو دلہن بنے بیٹھی تھی جبکہ رمیش کو دخان کے آنے کے بعد لانا تھا۔۔۔۔۔ ۔

***

مگر خیر میری محبّت مجھے دوبارہ مل رہی ہے بابا نے میرا رشتہ حالم سے تے کر دیا ہے میں گھر والوں کے سامنے تو منا کر رہی ہوں کہ مجھے روہان سے ہی کرنی ہے تاکہ وہ بھی سمجھے کہ ہاں واقع بچی روہان سے محبّت کرتی تھی آج میں بہت خوش ہوں پرسو میں حالم کے نکاح میں آجاؤ گی پھر سب ٹھیک ہوجاے گا۔۔۔۔ اب کشف سے کیا بدلہ لو حالم تو اب میرا ہونے جا رہا ہے نہ اب مجھے شدت سے انتظار ہے جمعے کا۔۔۔۔۔۔۔ ۔ دخان آخری الفاظ پڑھ کہ سن رہ جاتا ہے جبکہ اب اس کے ہاتھ بھی کانپ رہے تھے وہ جلدی سے ڈائری بند کرکے اسے سامنے ٹیبل پر بہنک کر ہونٹوں کو دانتوں سے کاٹتا ہے جبکہ اس کا اب یہاں بیٹھنا مشکل ہوگیا تھا آج اتنا بڑا سچ جو سامنے آگیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

وہ جلدی سے سگریٹ اٹھا کر اسے جلاتا ہونٹوں سے لگاتا ہے جبکہ ماتھے پر آئی پسینے کو بھی ہاتھ سے صاف کرتا ہے سگریٹ کو ہونٹوں سے لگاتا ہوا بھی اس کا ہاتھ کانپ رہا تھا تبھی ہی احد دروازہ کھولے اندر داخل ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

احد جب اندر اتا ہے تو اس کی نظر ٹیبل پر پڑی ڈائری اور دخان کے دھواں ہوتے چہرے پر جاتی ہے تو اس کے چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تو فائنلی آج دخان درانی کو سچ پتا چل ہی گیا کیسا لگ رہا ہے کبھی ہمارے منہ سے سنی ہوئی باتوں کو پڑھ کر وہ بھی رابعہ کی لکھائی میں پڑھ کر۔۔۔۔۔۔ احد اس کے سامنے بیٹھ کر کہتا ہے جو کچھ بولنے کے قابل ہی نہیں ہوتا۔۔۔۔ ۔

احد۔۔۔۔ یہ۔۔۔ ۔ یہ سچ ہے دخان وہ سچ جو تو کبھی سننا نہیں چاہتا تھا یہ وہ سچ ہے جو کبھی ہم تجھے کیوں کی طرح بتاتے تھے یہ وہ سچ ہے جسے تو نے ہر بار جھوٹ کہا۔۔۔۔۔ احد سخت لہجے میں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

اگر یہ سچ ہے تو پھر رابعہ مرنے سے پہلے روہان کا نام کیوں لے رہی تھی کیوں وہ روہان کو بولا

تھی۔۔۔۔۔ دخان سگریٹ کو پھنک کر اس سے پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ روہان کو نہیں بولا رہی تھی وہ تجھے منا کر رہی تھی جب تو اسے کہہ رہا تھا کے میں تجھے روہان لا کر دونگا ہاں وہ کہہ رہی تھی روہان۔۔۔۔۔ مگر وہ نفی میں سر بھی ہلا رہی تھی۔۔۔۔۔ احد کہتا اس کا چہرہ دیکھ دیکھتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان تونے کبھی سچ سنا ہی نہیں۔۔۔۔ ۔

تو بتاؤ نہ مجھے کیا سچ ہے۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ میں اب سننا چاہتا ہوں اگر نہیں سنا تو۔۔۔۔ تو مجھے کچھ ہوجاے گا ۔۔۔۔۔ تو بتا مجھے کیا سچ ہے۔۔۔۔۔ دخان اس کی طرف منہ گھبراتے ہوے کہتا ہے تو احد بتانا شروع کرتا

ڈائری کا تو تو نے پڑھ لیا اب یہ سن۔۔۔۔۔ جب ہم لاہور سے واپس آرہے تھے تو رابعہ اس وقت چھت سے گری تھی اور ہمارے انے سے پہلے ہی یہ لوگ اسے ہوسپٹل لے کر جا چکے تھے تب عدنان نے رابعہ کو کہتے سنا تھا کہ مجھے روہان نہیں حالم لا دو وہ جب تک ہوسپٹل نہیں پہنچ گئی اس کے زبان پر یہ دو نام تھے روہان نہیں حالم۔۔۔۔۔ عدنان کے ساتھ ساد بیٹھا تھا ایمبولینس میں اس نے بھی یہ الفاظ سنے مگر وہ اسے چپ کروا رہے تھے کہ اگر تایا ابو یہ میرے بابا نے سن لیا تو کیا ہوگا۔۔۔۔۔ احد کہہ کر چپ ہوتا ہے اور دخان دونوں ہاتھوں سے اپنا سر پکڑ لیتاہے۔۔۔۔ ۔

وہ تجھے کہنا چاہ رہی تھی کہ روہان نہیں حالم مگر۔۔۔۔ ہم جب پہنچے اس وقت بہت دیر ہوگئی تھی اس وقت اس کے منہ سے روہان کے علاوہ کچھ الفاظ ادا ہی نہیں ہورہے تھے کچھ مہینو تک تو میں بھی روہان سے نفرت کرتا رہا مگر جب اس ملازمہ نے بتایا تو عدنان اور احد نے بھی بتا دیا تب ہم نے رابعہ کی یہ ڈائری پڑھی تھے ہم نے تجھے بھی بتانا چاہا مگر تونے کچھ نہیں سنا۔۔۔۔۔ ۔

میں نے سوہا کے ساتھ۔۔۔۔۔ بہت۔۔۔۔ غلط کیا۔۔۔۔۔ وہ اٹک اٹک کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں بہت زیادہ اتنا زیادہ کہ اب سوہا تجھے کبھی معاف نہیں کرے گی۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو وہ کھڑا ہوجاتا

تو جا۔۔۔۔ اور کہہ دیں سب کو کہ دخان نکاح نہیں کرے گا۔۔۔۔۔ میں تھوڑی دیر میں سب کو سب سچ سچ۔۔۔۔ بتا دونگا۔۔۔۔۔۔ وہ اپنی ویسٹ کوٹ اتار کر بیڈ پر پھنکتا ہے کمرے میں اے سی چلنے کے باوجود اس کے ماتھے پر ننے ننے پسینے کے قطرے تھے۔۔۔۔۔ ۔ تیرا دماغ خراب ہے۔۔۔۔ وہاں رمیش دلہن بن کر بیٹھی ہے اور تو۔۔۔ اور تو منا کر رہا ہے ابھی چل میرے ساتھ مولوی صاحب بھی اگئے ہیں سب انتظار کر رہے ہیں تیرا۔۔۔۔۔ احد اس کا ہاتھ پکڑ کے لے کر جاتا

نہیں چھوڑ مجھے میں نہیں کرو گا میری بیوی بس سوہا ہے تو کہہ دیں جاکر۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو احد ہنس دیتا وہ بیوی اب تیرے ساتھ نہیں رہے گی بہت جلد وہ تجھ سے الگ ہونے کا سوچ رہی ہے تو بہتر یہی ہے کہ چل میرے ساتھ۔۔۔۔۔ احد کہتا زبردستی اسے باہر لے کر جاتا ہے اور دخان تو اس کی بات سن کر کچھ بول نہیں پاتا۔۔۔۔ ۔

***

ماشاءاللہ سے بہت پیارے لگ رہے ہوں چاروں۔۔۔۔۔ دادی احد زوہا رمیش اور دخان کو دیکھ کر کہتی ہیں۔۔۔۔۔ جس پر تینوں مسکراتے ہیں سواے دخان کے جس کی نظر سوہا کو ڈھونڈھ رہی ہوتی ہے مگر پھر وہ اسے ایک جگہ نظر آتی ہے جو اسے ہی دیکھ کر مسکرا رہی تھی دخان کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ مسکرا کیوں رہی ہے کیا اس کی بے بسی پر یہ پھر وہ اس پر طنزیہ مسکرا رہی ہے کہ سچ پتا چلنے کے باوجود میں نکاح کر رہا ہوں مگر نہیں اس کی آنکھ میں آنسو ہیں۔۔۔۔۔ ہاں سوہا کی آنکھ میں آنسو ہیں دخان اس کی آنکھ میں آنسو دیکھ لیتا ہے دخان اسے دیکھتا رہتا ہے مسلسل۔۔۔۔۔ ۔

سوہا دونوں ہاتھ سینے پر باندھے دخان کو دیکھ رہی تھی وہ مسکرا رہی تھی مگر نہ جانے کیوں اس کی آنکھ میں آنسو آگئے تھے اسے خود نہیں پتا تھا کہ کیوں۔۔۔۔ ۔

وہ ابھی یہی سوچ رہی تھی کہ اس کے سر میں درد اٹھتا ہے وہی جان لیوا درد مگر اب زیادہ تھا صبح سے بھی زیادہ ایسا جو آج پہلی بار تھا درد کی شدت کا اندازہ چہرے سے بھی لگ رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔ دخان درانی آپ کا نکاح رمیش بنت ابرار سے کیا جاتا ہے کیا آپ کو قبول ہے۔۔۔۔۔ مولوی صاحب کہتے ہیں مگر وہ تو انھیں سن ہی نہیں رہا تھا وہ تو سوہا کود یکھ رہا تھا ائبرو سکڑ کے اسے دیکھ رہا تھا کہ اسے کیا ہو رہا ہے وہ ایسے کیوں سر کو پکڑ رہی ہے مگر پھر۔۔۔۔۔ سوہا کے ناک سے خون اتا دیکھ وہ حیران رہ جاتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا جلدی سے اپنے دوپٹہ سے خون صاف کرنے کی کوشش کرتی مگر درد کے ساتھ آج تو خون بھی نہیں رک رہا تھا یہی دیکھتے وہ آخری نظر دخان پر ڈالتی ہے اور پھر ایکدم آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا

دخان جواب دے بیٹا۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں اور دخان سوہا کو گرتا دیکھ فورا اس کی طرف بھاگتا ہے جس پر سب حیرانی سے اسے دیکھتے ہے کہ اسے کیا ہوا مگر پھر جب سوہا پر جا تی ہے تو سب اٹھ کر اس کی طرف جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ سوہا۔۔۔۔۔ سوہا۔۔۔۔ سوہا کیا ہوا ہے سوہا آنکھیں کھولو۔۔۔۔ سوہا۔۔۔۔۔ دخان اس کے پاس بیٹھ کر اس کا چہرہ تھپتھپاتا ہے مگر سوہا تو کچھ سن ہی نہیں رہی تھی وہ اس کی ناک سے خون اتا دیکھ اس کے ہونٹوں سے خون صاف کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان یہ کیا کر رہے ہو اٹھو۔۔۔۔ انٹی آپ دیکھیں اسے۔۔۔۔۔۔ حالم دخان کو یو کرتا دیکھ رخسانہ کو کہتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

کوئی ہاتھ نہیں لگاے گا اسے پیچھے ہوجاؤ۔۔۔۔ دخان غصے سے کہتا ہے تو انور کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

کون ہے یہ تمہاری جو تم اتنا کر رہے ہو۔۔۔۔۔ ۔ بیوی ہے میری۔۔۔۔۔ اور کوئی ہاتھ نہیں لگاے گا اسے۔۔۔۔ یہ الفاظ تھے یہ کسی نے صور پھونکی تھی کہ سب اپنی جگہ سن ہوکر رہ گئے تھے۔۔۔۔۔ ۔

احد گاڑی نکالو جلدی دیکھو اس کے کتنا خون آرہا ہے۔۔۔۔۔۔ دخان سوہا کو باہوں میں اٹھا کر احد سے کہتا جس پر احد سب کو ایسی حیران چھوڑ کر دخان کے پیچھے جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.