Chapter 25: باب 25

سوہا آنکھوں کھولو دیکھو۔۔۔۔۔ مجھے۔۔۔۔۔ دخان اس کا سر اپنی گود میں رکھیں مسلسل کہتا ہے تو سوہا تھوڑی سی آنکھیں کھولے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں بس آنکھیں بند مت کرنا مجھے دیکھو۔۔۔۔۔ میں دخان صرف تمہا را دخان۔۔۔۔ سوہا پلیز آنکھیں بند مت کرنا۔۔۔۔۔ دخان کسی بچے کی طرف سوہا کی منت کرتا ہے جس پر سوہا اس کی بات سن کر اس کا ہاتھ اپنے گال سے ہٹائی ہے اور احد اس کی بات سن کر طنزیہ ہنستا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اس کی حالت کے مزیدار بھی تم ہی ہو دخان۔۔۔۔ یہ جس حال میں ہے نہ تم ہو جس نے اسے اس حال میں پہنچایا ہے۔۔۔۔۔ احد غصے سے کہتا ہے مگر دخان کچھ نہیں کہتا وہ اب بھی سوہا کی منت کر رہا تھا کہ وہ آنکھیں بند نہ کرے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

ڈاکٹر۔۔۔۔۔ ڈاکٹر۔۔۔۔۔ دخان سوہا کو اٹھائے ہوسپٹل میں آتے ہی ایک واڈ کے بیڈ پر لیٹا تا ڈاکٹر کو آوازیں لگانے لگتا ہے تبھی ایک ڈاکٹر اپنے روم سے نکل کر اتا ہے۔۔۔۔ ۔

اوو۔۔۔۔ مائے گوڈ۔۔ ۔ نرس دیکھیں انہیں۔۔۔۔۔ آپ فکر نہ کرے ہم دیکھتے ہیں آپ باہر

جائے۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر دخان کو باہر کی طرف بھیج کر کہتے ہے۔۔۔۔۔ ۔

ڈاکٹر پلیز اسے کچھ نہیں ہونا چاہیے پلیز اسے بچا لیں۔۔۔۔۔ دخان ہاتھ جوڑ کر ڈاکٹر سے کہتا ہے اور احد اسے دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ دخان ہاتھ جوڑ رہا ہے۔۔۔۔۔ ۔

جی ہم دیکھتے ہیں انہیں ہوا کیا ہے آپ فکر نہ کرے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہہ کر دخان کو باہر نکال دیتے ہیں اور دخان مرے قدموں سے چلتا سامنے بینچ پر بیٹھ جا تا ہے اسکا سفید کاٹن کا سوٹ اب سوہا کے خون سے رنگ گیا تھا جبکہ آنکھیں لال اور بال عجیب طرح سے بکھرے ہوے تھے۔۔۔۔ ۔ کیوں فکر کر رہا ہے اس کی تو یہی تو چاہتا تھا کہ وہ تکلیف میں ہو اسے تکلیف ہو تو کیوں کر رہا ہے اس کی فکر تجھے تو خوشی منانی چاہیے کہ تیرا بد لہ پورا ہوا ۔۔۔۔۔۔ احد اسے یو بیٹھا دیکھ کہتا ہے مگر وہ کچھ نہیں بولتا وہ چپ رہتا ہے وہ اپنا دامن دیکھتا ہے جہاں سوہا کا خون تھا اسے کیا ہوا تھا کیوں اتنا خون اس کی ناک سے نکل رہا تھا وہ یہی سوچ رہا تھا کہ تبھی ڈاکٹر اتے ہیں جنھیں دیکھ کر وہ فورا ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا ہے اسے۔۔۔۔ وہ ٹھیک تو ہے نہ۔۔۔۔ ۔ نہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں انھیں برین ٹیومر ہے میڈیسن نہ لینے کی وجہ سے وہ بڑ گیا ہے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتے ہیں تو دخان کے ساتھ احد بھی حیران رہ جاتا ہے اور اس کے پیچھے اتے حالم دادی زوہا انور اور رخسانہ

بھی۔۔۔۔۔ ۔

اب آپ کو ان کے علاج کے لئے لاہور لے کر جانا ہوگا یہاں نہیں ہے اس کا علاج۔۔۔۔۔۔ ۔ میں لے کر جاؤ گا ابھی لے کر جاؤ گا مگر بس اتنا بتا دو کہ یہ ٹھیک ہوجاے گی نہ۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو ڈاکٹر اسے غور سے دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

جی ہوسکتا ہے کیونکہ زیادہ تر بچ جاتے ہیں اور۔۔۔۔ ۔

نہیں نہیں یہ ٹھیک ہوجاے گی میں اسے ابھی لے کر جاؤ گا۔۔۔۔۔۔ دخان اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی کاٹ دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ابھی ہم نے انھیں درد کا انجکشن لگایا ہے ایک گھنٹے بعد آپ لے کر جاسکتے ہیں۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسے کہتے ہیں تو وہ اثبات میں سر ہلاتا سوہا کے روم میں جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ وہ روم میں اتا ہے تو سوہا انجکشن کے زیرے اثر سورہی تھی مگر اس کی وائٹ فراک اب خون سے رنگی ہوئی تھی دخان دروازہ بند کرکے اس کے سامنے کرسی کر کے بیٹھتا ہے اور اسی کے پیچھے باقی سب بھی اندر آتے ہیں۔۔۔۔ ۔

سوہا مجھے معاف کردو۔۔۔۔۔ مجھے پتا ہے میں نے بہت غلط کیا ہے تمہارے ساتھ مجھے جو سزا چاہیے دینا مگر ایک بار ٹھیک ہوجاؤ پلیز ایک بار آنکھیں کھول کر دیکھو تم جو سزا دوگی مجھے منظور ہوگی بس ایک بار ٹھیک hojaot ۔۔۔۔۔ دخان اس کے ہاتھ کو دونوں ہاتھوں سے پکڑے اس پر اپنا ماتھا رکھ کر روتے ہوے کہتا ہے جسے دیکھ پچھے کھڑے وجود حیران سے اسے دیکھتے ہیں کہ دخان رو رہا ہے وہ دخان جو کسی پر رحم نہیں کھاتا تھا مگر وہ سوہا کے لئے رو رہا ہے احد بھی اسے دیکھ اگے آکر اسے چپ کراتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان ٹھیک ہوجاے گی وہ تو رو مت۔۔۔۔۔ احد اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ احد تو گاڑی کا انتظام کر ہم اسے لے کر جائے گے۔۔۔۔ بلکہ میں کہتا ہوں میں اسے باہر لے جاتا ہوں وہاں اس کا علاج اچھے سے ہوجاے گا۔۔۔۔۔۔ دخان آنسو صاف کرے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

اگر باہر جانے کا ہوا تو ہم اسے وہاں بھی لے جائے گے مگر ابھی یہاں علاج ہے تو بہتر نہیں ہے ہم یہی کروالیں۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو وہ سوہا کو دیکھ کر اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ کون ہے آپ کی۔۔۔۔۔ ڈاکٹر سوہا کو چیک کرتے ہوے پوچھتے ہیں وہ لوگ ابھی لاہور پہنچے تھے سوہا کو لے کر۔۔۔۔ ۔

بیوی ہے میری۔۔۔۔ ۔

ہممم۔۔۔۔۔ ۔ ان کا اوپریشن کرنا ہوگا دوائیوں سے تو کچھ اثر نہیں ہوگا اب۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کان سے الہ ہٹا کر کہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ تو شروع کرے نہ آپ پیسو کی فکر نہ کرے جتنے چاہیے میں دونگا۔۔۔۔۔۔ دخان فورا کہتا تو ڈاکٹر اثبات میں سر ہلاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اوکے آپ باہر جائے ہم ان کو چیک کر کے اوپریشن کی تیاری کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ڈاکٹر کہتے ہیں تو دخان ایک نظر دیکھ کر باہر اتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

تو نے روہان کو بتایا سوہا کا۔۔۔۔۔۔ احد باہر آکر پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کس منہ سے اس کے سامنے جاؤ۔۔۔۔۔ وہ نڈھال سا بیٹھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اچھا پھر مجھے اس کا نمبر دیں میں بتا دیتا ہوں اس کی بہن ہے وہ اسے پتا ہونا چاہیے۔۔۔۔۔ احد اپنا ہاتھ اگے کرتا ہے تو دخان جیب سے موبائل نکال کر اسے دیتا ہے مگر پھر اندر سے سوہا کی آواز سن کر احد کو دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ سوہا کی آواز ہے نہ۔۔۔۔۔ ۔

ہاں چل دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو دخان فورا کھڑے ہوکر اندر جاتا ہے مگر اندر کا تو نظارہ ہی الگ ہوتا ہے دو نرسوں نے سوہا کو پکڑ رکھا تھا اور ڈاکٹر انجکشن بھر رہے تھے جبکہ سوہا مسلسل خود کو چھوڑواتی ہوئی چیخ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

چھوڑو مجھے کیوں لاے ہو یہاں میں نے کہا چھوڑو مجھے نہیں کروانا مجھے علاج چھوڑو۔۔۔۔۔۔ سوہا کے الفاظ سن کر دخان اگے اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کیا ہوا ہے کیوں چیخ رہی ہو دیکھو ابھی تم ٹھیک ہوجاؤ گی کچھ نہیں ہوگا تمہیں۔۔۔۔ ۔ مجھے نہیں ٹھیک ہونا۔۔۔۔۔ مجھے پتا ہے میں ٹھیک ہونگی تم پھر مجھے ازیت دو گے پھر مجھے رولاؤ گے مجھے نہیں جینا ۔۔۔۔ مجھے مر نے دو۔۔۔۔۔۔ سوہا دخان کو دیکھ کر اور غصے میں آکر کہتی نرس سے اپنے آپ کو

چھوڑوا لتی ہے اور پھر ہاتھ میں لگی ہوئی ڈرپ کو اپنے ہاتھ سے کھینچ کر اتارتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا یہ کیا کر رہی ہو پاگل تو نہیں ہوگئی۔۔۔۔۔ دخان فورا اس کا ہاتھ پکڑ کے خون روکتا ہے جو ڈرپ کھیخلیے کی وجہ سے نکلا تھا۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

ہاں ہوگئی ہوں میں پاگل نہیں جینا مجھے نہیں رہنا اب جب مرنے لگی ہوں تو سکون سے مرنے دو مجھے دخان چھوڑو مجھے۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے مگر دخان اس ہاتھ نہیں چھوڑتا اور باقی سب بس ان دونوں کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اگر آپ کہیں تو میں انہیں نیند کا انجکشن لگا دیتا ہوں۔۔۔۔۔ ڈاکٹر دخان سے کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

نہیں مجھے ہاتھ بھی مت لگانا دخان اسے منا کرو کہ مجھے مت لگائے انجکشن ۔۔۔۔۔ سوہا دخان سے کہتی ہے تو دخان ڈاکٹر کو آنکھوں کے اشارے سے کچھ کہتا جسے وہ سمجھ کر اثبات میں سر ہلاتے ہیں۔۔۔۔ ۔ سوہا میری بات سنو ابھی تمہارا علاج ہوجاے گا اگر تم اس وجہ سے ڈر رہی ہو کہ تمہیں تکلیف ہوگی تو میں کہتا ہوں تمہیں کچھ نہیں ہوگا اتنی سی بھی تکلیف نہیں ہوگی تم ٹھیک ہوجاؤ گی۔۔۔۔ دخان اس کے پاس بیٹھ کر پیار سے سمجھاتا ہے جسے سن کر سوہا رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ مجھے اوپریشن سے ڈر نہیں لگ رہا دخان۔۔۔۔۔ ۔ مجھے تم سے لگ رہا ہے مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ اگر میں بچ گئی تو تم پھر مجھے ازیت دو گے میرے اندر اور ہمت نہیں ہے تکلیف سہنے کی۔۔۔۔۔ وہ کہتی اپنے آنسو صاف کرتی ہے۔۔۔۔ مجھے مرنے دو میرا علاج مت کرواؤ دیکھو میں نے کبھی تم سے کچھ نہیں مانگا نہ تو پلیز مجھے چھوڑ دو مجھے نہیں جینا میں تھک گئی ہوں دخان۔۔۔۔۔۔ سوہا روتے ہوے کہتی ہے تو دخان کی بھی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں جنھیں وہ صاف کرکے ڈاکٹر کو اشارہ کرتا ہے اور ڈاکٹر اشارہ ملتے ہی سوہا کے بازو پر انجکشن لگا دیتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

چھوڑو میرا ہاتھ۔۔۔۔۔ سوہا کو جب اپنے بازو پر کچھ چبتا ہے دخان سے فورا ہاتھ چھوڑواتی ہے مگر شکر کے انجکشن لگ چکا تھا۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تمہیں ٹھیک ہونا ہے تمہیں میں کچھ نہیں ہونے دونگا کچھ بھی ہوجاے میں تمہیں بچا لونگا پھر میں تمہیں بتاؤ گا کہ میں تمہیں اب ازیت نہیں دونگا ۔۔۔۔۔۔ دخان اس کی آنکھیں بند ہوتی آرام سے اسے لیٹا کر کہتا اس کے ماتھے پر بوسہ دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

اب جب تک ان کا اوپریشن نہیں ہوجاتا ہمیں انہیں نیند میں ہی رکھنا ہوگا ورنہ ہمیں ڈر ہے کہ یہ اپنے آپ کو کچھ کر نہ لیں۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتے ہیں تو دخان اثبات میں سر ہلاتا سوہا کو دیکھتا ہے جو اب مکمل طور پر نیند میں جاچکی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان کب سے بینچ پر سر جھکا کر بیٹھا تھا کبھی اٹھ کر سوہا کو باہر سے ہی دیکھ لیتا تو کبھی دروازہ کھولے جھانک کر دوبارہ بینچ پر آکر بیٹھ جاتا احد کب سے اس کے سامنے بیٹھا اس کی ہر ایک حرکت دیکھ رہا تھا کہ کیسے وہ پر شان ہو رہا ہے کیسے اس کے لئے فکرمند ہے سوہا کی بیماری کی ٹینشن میں اس نے رات سے کچھ نہیں کھایا تھا اب تو صبح کے چار بج رہے تھے نہ اسے نیند آرہی تھی نہ اسے بھوک لگ رہی تھی اسے بس فکر تھی تو سوہا کی یہاں تک کہ اس نے اپنے کپڑے بھی چینج نہیں گئے تھے یہ وہ دخان تو نہیں لگ رہا تھا جس کے کپڑوں پر ایک چھوٹا سا چائے کا دھبہ بھی لگ جاتا تو پوری حو یلی سر پر اٹھا لیتا تھا کہ آخر اس کے کپڑوں پر دھبہ کیسے لگا مگر اب یہی دخان سوہا کے خون سے رنگے کپڑوں میں آرام سے بیٹھا ہے اسے نہ غصہ آرہا تھا نہ اولجھان ہورہی تھی مگر اب کیا فائدہ پہلے تم ازیت دو پھر معافی کی امید لگا کر بیٹھ جاؤ یہ کہا کا اصول ہے۔۔۔۔۔۔ احد اسے دیکھتا سوچتا ہے اسے دخان پر غصہ تو بہت تھا مگر اب اس پر ترس بھی آرہا تھا اس کی حالت دیکھ کر۔۔۔۔ ۔ دخان دوبارہ کھڑا ہوکر سوہا کے روم کے دروازے کے پاس جاکر کھڑا ہوتا ہے اور پھر۔۔۔۔ ۔

بس ایک بار ٹھیک ہوجاؤ پھر کبھی نہیں ستاو گا کبھی غصہ نہیں کرو گا جو سزا دینی ہو دے دینا لیکن ایک بار ٹھیک ہوجاؤ پلیز۔۔۔۔۔ دخان اسے دروازے پر لگے گول شیشے میں سے دیکھ نم آنکھوں سے کہتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان بیٹھ جاؤ ابھی وہ سو رہی ہے۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاکر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

سوہا نام کی پیشنٹ ادھر آئی ہے؟؟؟۔ ۔ ۔۔۔۔ احد کے کانوں میں سوہا کا نام اتا ہے تو وہ گردن موڑ کر ریسیپشن کی طرف دیکھتا ہے جہاں ایک تقریبا تیس سالہ لڑکا اور ان کے ساتھ ایک55 سالہ شخص کھڑے فکرمندی سے پوچھ رہے تھے وہ شخص تو غفار تھے ہاں وہ غفار ہی تھے احد نے انھیں پہچان لیا تھا اور جو لڑکا ان کے ساتھ تھا یقینا وہ روہان تھا احد انھیں ہی دیکھ رہا تھا ریسیپشن پر بیٹھی لڑکی اب احد اور دخان کی طرف اشارہ کر رہی تھی جس دیکھ روہان اور غفار بھی انھیں دیکھتے ہیں اور روہان دخان کو دیکھ کر ہی غصے سے اگے بڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیا کیا ہے میری بہن کے ساتھ تونے بول تیرا بدلہ پورا ہوگیا یا ابھی رہتا ہے۔۔۔۔۔ روہان اتے ہی دخان کو گریبان سے پکڑ کے اٹھاتا مارنا شروع کرتا ہے جبکہ دخان اگے سے کوئی جوابی کاروائی نہیں کرتا وہ اس سے مار کھاتا رہتا ہے احد ہی لڑائی بڑتی دیکھ اٹھ کر روہان کو پیچھے کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوگیا ہے آپ کو یہ ہسپتال ہے پیشنٹ کا ہی خیال کرلیں۔۔۔۔۔ ایک نرس اگے آکر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ معذرت۔۔۔۔۔ غفار کہتے ہیں تو نرس غصے سے روہان کو دیکھ کر آگے نکل جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ اس کی وجہ سے میری بہن اس حال میں ہے جو ہوا ہے اس نے کیا ہے۔۔۔۔۔ یہ چاہتا تھا کہ جیسے رابعہ مری ہے ویسے وہ بھی مر جائے لو ہوگئی تمہاری خوائش پوری یہ ابھی بھی ازیت رہتی ہے۔۔۔۔۔۔ روہان کا بس نہیں چل رہا تھا کہ دخان کو زندہ گاڑ دے جبکہ دخان اپنی ناک سے ہلکا سا اتا خون جو روہان کے مارنے سے آیا تھا اسے صاف کرکے بینچ پر بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان میری بات سنو وہ ٹھیک ہوجاے گی تم فکر مت کرو بیٹھ جاؤ۔۔۔۔ ۔

سوہا کہا ہے۔۔۔۔۔ روہان اس کی بات انگور کرے کہتا ہے جس پر احد سامنے کمرے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور روہان اشارہ ملتے ہی ایک غصلی نظر دخان پر ڈال کر روم میں جاتا ہے تو غفار بھی اس کے پیچھے جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

دخان تو ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ احد دخان کو اپنی ناک کے پاس سے خون صاف کرتا دیکھ کہتا ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔

دادی تایا ابو تائی امی آرہے ہیں شاید اور بھی کوئی آرہا ہے۔۔۔۔۔ احد بتاتا ہے تو وہ چپ ہی رہتا

دخان تو گھر جاکر کپڑے چینج کرکے آجا جب تک میں ادھر ہوں۔۔۔۔ احد اسے دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں میں اسی میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔ وہ نفی میں سر ہلا کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

تجھے اولجھان نہیں ہورہی۔۔۔۔۔ احد اس کے کپڑے دیکھ کر کہتا ہے جس پر دخان زخمی سا ہنس دیتا نہیں سوہا کا خون میرے کپڑوں پہ لگا ہے تو لگتا ہے وہ میرے بہت قریب ہے میں انھیں کپڑوں میں ٹھیک ہوں مجھے سکون مل رہا ہے اس میں۔۔۔۔ ۔

دخان۔۔۔۔ ۔ میں ابھی روہان اور غفار انکل سے بھی معافی مانگ لونگا میں نے ان کا بھی تو دل دکھایا ہے نہ۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو احد اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

ڈاکٹر کیاہوا ہے اوپریشن نہیں کر رہے سوہا کا۔۔۔۔۔ دخان ڈاکٹر کو باہر جاتا دیکھ کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں ابھی ان کے لئے ڈاکٹر اسلام آباد سے آرہی ہیں وہ بس پہنچنے والی ہونگی۔۔۔۔۔ ۔

تم لوگوں کا دماغ تو خراب نہیں ہے کل رات سے ہم یہاں بیٹھے اب رات ہونے والی ہے کل تم نے کہا صبح ہوگا صبح کہا شام میں اور اب کہہ رہے ہو کہ ڈاکٹر نہیں آئی۔۔۔۔۔ دخان کو اس کی بات سے ایکدم ہی غصہ آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

سر وہ بڑی ڈاکٹر ہیں وہ بس آتی ہونگی آپ پلیز غصہ نہ کرے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر آرام سے کہتے وہاں سے چلے جاتے ہیں جس پر دخان اسے غصے سے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کے روم کے باہر سارے ہی تھے دادی بینچ پر بیٹھ تھی انور رخسانہ آمنہ زوہا غفار آسیہ بھی انہیں کے ساتھ بینچ پر بیٹھے تھے حالم احد روہان الگ الگ دیوار سے ٹیگ لگا کر کھڑے تھے اور دخان ان کے پیچ میں ٹینشن سے ٹہل رہا تھا اور روہان بار بار اسے غصے سے غور رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

مجھے تو ابھی تک دکھ ہورہا ہے کہ میری حویلی کی بڑی بہو اپنی ہی حویلی میں نوکرانی بن کر رہ رہی تھی دخان میں تجھے اس کے لئے کبھی معاف نہیں کرو گی تو نے بہت برا کیا ہے اس کے ساتھ۔۔۔۔۔ دادی روتے ہوے دوپٹہ کے پلو سے اپنے آنسو صاف کرتی کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

آپ بھی کسی کہہ رہی ہیں جسے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ہم سب بھی مل کر اسے گالیاں دیں نہ تب بھی یہ ڈھیٹ ہی رہے گا یہ کبھی نہیں سدھر سکتا۔۔۔۔۔ روہان کو بھی بولنے کا موقع چاہیے تھا۔۔۔۔ ۔

دخان اب بھی کچھ نہیں کہتا وہ اب چپ کرکے تھوڑی دور سب سے الگ بینچ پر جاکر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان کون ہے آپ میں سے۔۔۔۔۔ ایک نرس سوہا کے روم سے باہر آکر کہتی ہے جسے سن کر دخان فورا کھڑا ہوکر اس کے پاس جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں۔۔۔۔ میں دخان ہوں۔۔۔۔ ۔

آپ کو پیشنٹ بولا رہی ہیں۔۔۔۔۔ نرس کہتی اندر چلی جاتی ہے اور دخان ایک نظر سب کو دیکھ کر اندر جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان اندر اتا ہے تو سوہا پیچھے تکیہ سے ٹیگ لگا کر بیٹھی اپنے ہاتھ کو دیکھ رہی ہوتی ہے مگر دروازے کی آواز پر دخان کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان آرام سے چلتا ہوا اس کے سامنے کرسی پر بیٹھتا ہے اور سوہا دخان کے کپڑوں کو غور سے دیکھتی ہے جس کا سفید کرتا ہلکا لال ہورہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

اب کیسی طبیعت ہے۔۔۔۔۔ دخان ہلکا سا مسکرا کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ٹھیک نہیں ہے۔۔۔۔ ۔

ہوجاے گی ابھی ڈاکٹر انے والی ہیں تمہارا اوپریشن ہوگا تو پھر تم ٹھیک ہوجاؤ گی۔۔۔۔ دخان اس کی بات سن کر اس کاہاتھ پکڑ کے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان ابھی جو نرس تھی نہ وہ مجھے کہہ رہی تھی کہ تم جب تک خود نہیں چاہوں گی کبھی ٹھیک نہیں

ہوگی۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان نہ سمجھی سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

مطلب۔۔۔۔۔ ۔

تو میں نہیں چاہتی کہ میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔ اب میں ٹھیک نہیں ہونگی نہ میں ۔۔۔۔ میرا اوپریشن مت کرواؤ میں نہیں چاہتی میں ٹھیک ہوں۔۔۔۔ ۔ سوہا کیا ہوگیا ہے تمہیں تم ٹھیک ہوجاؤ گی تمہیں ٹھیک ہونا ہے اور تمہارا اوپریشن ضرور ہوگا۔۔۔۔۔ دخان اس کی بات سن کر تڑپ کر بولتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے کروادو اوپریشن اچھا ہے جو کچھ دنوں بعد مرنا ہوگا آج ہی مرجاؤ گی۔۔۔۔۔ وہ اس سے اپنا ہاتھ چھوڑوا کر بولتی ہے اس نے بس ٹھان لی تھی کہ اسے اب نہیں جینا۔۔۔۔ ۔

سوہا کیوں کر رہی ہو ایسا۔۔۔۔۔ دخان تڑپ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کیوں۔۔۔۔ ۔ تکلیف ہورہی ہے۔۔۔۔ دخان درانی کو تکلیف ہورہی ہے مجھے بھی ہوتی تھی۔۔۔۔ مجھے بھی ایسے ہی تکلیف ہوتی تھی جب تم مجھے نظر انداز کرتے تھے اپنی بہن کا بدلہ مجھ سے لیتے تھے مجھے بھی ایسے ہی تکلیف ہوتی تھی جب میں چاہتی تھی کہ دخان بھی مجھ سے میری طرح محبّت کرے مگر تم محبّت کے بدلے نفرت دیتے تھے تو مجھے بالکل ایسے ہی تکلیف ہوتی بلکہ اس سے زیادہ۔۔۔۔۔۔ سو ہا روتے ہوے غصے سے اسے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا ترس ہی کھالو مجھ پر۔۔۔۔۔ دخان نم آنکھوں سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

تم نے کھایا تھا ترس مجھ پر جو میں کھاؤں میں بھی ایسے ہی آتی تھی نہ تمہارے پاس۔۔۔۔ تم کیوں بھول رہے ہو کہ تم نے مجھے کتنا تنگ کیا ہے کتنا رولایا ہے مجھے بارش والی رات بھول گئے کیا۔۔۔۔ اور وہ چھپکلی وہ یاد نہیں نوکرانی تک بنایا مجھے کیا کیا یاد دلاؤ میں تمہیں دخان بولو کیا کیا۔۔۔۔۔ اس کے بعد میرے اندر ہمت نہیں ہے کہ میں تمہیں معاف کرو یہ پھر ترس کھاؤ تم پر۔۔۔۔۔ سوہا روتے روتے کہتی ہے اور دخان کسی مجرم کی طرح سر جھکا کر بیٹھا ہوتا ہے ہاں وہ مجرم ہی تو تھا سوہا کا۔۔۔۔ ۔ میں تم سے معافی نہیں مانگ رہا کیونکہ۔۔۔۔۔ کیونکہ میں نے جو کیا ہے وہ معافی کے قابل نہیں ہے تم مجھے ساری زندگی معاف مت کرنا چاہے ترس بھی مت کھاؤ پر مرنے کی بات مت کرو تم مجھے جو سزا دوگی نہ مجھے منظور ہے میں افف تک نہیں کرو گا تمہاری سزا مجھے قبول ہے پر پلیز مرنے کا مت کہوں۔۔۔۔۔ دخان کسی بچے کی طرح اس کی منت کررہا تھا۔۔۔۔ ۔

تمہاری سزا میری موت ہی ہے ساری زندگی پچھتاؤ گے رو گے تمہیں کبھی سکون نہیں آے گا دخان درانی یہی تمہاری سزا ہے۔۔۔۔۔ سوہا چیخ کر کہتی ہے جس پر دخان روتے ہوے نفی کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں سوہا یہ نہیں کوئی اور سزا دے دو یہ نہیں اس کے علاوہ جو سزا دینا چاہتی ہو وہ دے دو مگر تمہاری مو۔۔۔۔۔ نہیں نہیں یہ نہیں۔۔۔۔۔ دخان کہتے کہتے خود ہی نفی کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

اگر سزا مجرم کی مرضی کی ہو تو وہ سزا تھوڑی ہوتی ہے وہ تو بس تھوڑی سی تکلیف ہوتی ہے مگر میں تمہیں تکلیف نہیں دونگی میں تمہیں سزا دونگی سزا وہ جو ازیت ناک ہو کبھی سنا ہے کہ کسی مجرم کو اس کی پسند سے سزا دی گئی ہے نہیں نہ کیونکہ اگر سزا مجرم کی مرضی سے دینے لگ جائے تو دنیا کا ہر ایک انسان مجرم بن جائے۔۔۔۔۔ وہ کہتی بے رحمی سے اپنے آنسو صاف کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تمہاری سزا میری موت ہے تمہیں بھی تو پتا چلے تکلیف کیا ہوتی ہے ازیت کیا ہے ظلم کیا ہے ان سب کو ملاؤ تو سزا بنتی ہے یہ سزا ہے تمہاری اب آخری بار دیکھ لو مجھے اس کے بعد شاید قیامت والے دن ملاقات

ہو۔۔۔۔۔ وہ کہتی طنزیہ مسکراتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا مت کرو ایسا میں مر جاؤ گا۔۔۔۔۔ دخان اس کے آگے ہاتھ جوڑ کر روتا ہے۔۔۔۔ ۔ ارے اتنی جلدی ابھی نہیں ابھی کچھ سال سزا کاٹ لینا پھر جب میری طرح تھک جاؤ تو بھلے مر جانا جیسے میں مر رہی ہوں ابھی لیکن سزا لازمی کاٹنا ورنہ میں سمجھوں گی کہ تم بزدل تھے۔۔۔۔۔ سوہا کے الفاظ سن کے دخان کا بیٹھنا مشکل ہوگیا تھا تبھی وہ اٹھ کر باہر آجاتا ہے اور سوہا اس کے جاتے ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

اس کے لئے بھی تو یہ سب کہنا مشکل تھا کون اپنی موت پر خوش ہوتا ہے بھلا۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.