Chapter 26: باب 26

دخان کے باہر اتے ہی احد اور حالم فورا اس کے پاس آتے ہیں اور اس کا آنسوؤں سے تر چہرہ دیکھ کر ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں جبکہ روہان اب بھی کھڑا اسے گھور رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان فکر مت کر ڈاکٹر آگئی ہے ابھی کچھ دیر میں اوپریشن شروع ہونے والا ہے بس پھر سوہا دیکھنا بالکل ٹھیک ہوجاے گی۔۔۔۔۔ حالم اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ آرہی ہیں ڈاکٹر۔۔۔۔۔ احد ڈاکٹر کو دیکھ کر کہتا جس پر سارے ہی اسے دیکھ کر کھڑے ہوجاتے

ہیں۔۔۔۔ ۔

آپ لوگ فکر نہ کرے بس اللہ سے دعا کرے انشااللہ بچی کو کچھ نہیں ہوگا میں اپنی طرف سے پوری کوشش کرو گی اسے بچانے کی۔۔۔۔۔ ڈاکٹر جن کی عمر تقریبا50 تک کی تھی ان کے سامنے کھڑی ہوکر نرم لہجے میں کہتی ہیں ان کے گرین کورٹ گرین ماکس اور ہاتھ میں گلفس سے لگ رہا تھا کہ وہ اوپریشن کرنے کے لئے تیار ہیں۔۔۔۔ ۔

پلیز آپ اسے بچا لینا اسے کچھ مت کرنا وہ جو بولتی ہے اسے بولنے دینا بس اسے ٹھیک کردینا

پلیز۔۔۔۔۔ دخان ان کی منت کرتا ہے۔۔۔۔ ۔ بیٹا بچانے والی ذات اللہ کی ہے اس سے کہوں وہ بچاے گا میں تو بس علاج کر سکتی ہوں منت کرنی ہے اس کے سامنے جاکر کرو۔۔۔۔۔ وہ پیار سے سمجھاتی اگے بڑتی ہیں کہ دخان کی آواز پر رک جاتی ہیں۔۔۔ ۔ ڈاکٹر کوشش کرے گا اس کے بالوں کو کچھ نہ ہو اسے بہت پسند ہیں اپنے بال۔۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو ڈاکٹر مسکرا کر اثبات میں سر ہلاتی اگے بڑتی ہیں جبکہ سارے دخان کو دیکھتے ہیں ان سب نے پہلی بار تو دیکھا تھا یہ والا دخان۔۔۔۔ ۔

***

دخان ڈاکٹر کی بات سن کر ہسپتال سے باہر آکر اپنی منزل کی طرف جارہا تھا اور اپنی منزل پر پہنچ کر سر اٹھا کر دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ُثُ وہ مسجد کے سامنے کھڑا غور سے اس کے اوپر لکھیں گئے الفاظ کو دیکھتا ہے جہاں خوبصورتی سے بڑا سا (اَللّٰ اَکبرَ) لکھا ہوتا ہے بیشک وہی تو سب سے بڑا ہے وہ اسے زیرے لب دوہرا کر آنکھیں بند کرتا ہے تو آنسو کی ایک لڑی اس کے گال پر بہتی ہے جس وہ صاف کرکے اندر قدم رکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ وہ مسلمان ہونے کے باوجود بھی کبھی کبھی نماز پڑھتا تھا جب دل کیا پڑھ لیا ورنہ نہیں مگر آج اسے مسجد انے میں شرم آرہی تھی کہ اللہ بھی کہتا ہوگا جب خود پر پڑی تو مجھے یاد کرلیا مگر نہیں یہ تو ہماری سوچ ہے اللہ کبھی ہمیں یہ نہیں کہتا وہ تو کہتا ہے اے بندے تو میرے پاس آ تو سہی میں تجھے کیوں لوٹ اؤں گا۔۔۔۔ ۔

وہ اسپین کہونیوں تک موڑ کر وضو کرتا ہے اور پھر وضو سے فارغ ہوکر نماز کے لئے اندر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ اندر اتا ہے تو بس کچھ ہی لوگ مسجد میں بیٹھے ہوتے ہیں وہ انھیں دیکھ کر سب سے آگے آکر کھڑا ہوتا اس تینو کو ٹھیک کرتا نماز کے لئے نیت باندھتا ہے۔۔۔۔۔ اگے پیچھے والے لوگ اسے حیرت سے دیکھتے ہیں وجہ اس کے خون والے کپڑے۔۔۔۔ ایک صا حب تو اٹھ کر اسے کہنے والے تھے کہ امام صاحب ان کا ہاتھ پکڑ کے دوبارہ بیٹھا دیتے ہیں۔۔۔۔ ۔ امام صاحب وہ ان کپڑوں میں نماز پڑھ رہا ہے کپڑے تو چینج کرلیتا۔۔۔۔۔ وہ صاحب امام صاحب کے روکنے پر کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

یہ اللہ اور اس کا معاملہ ہے ابھی نماز ادا کرلے پھر کہہ دینا اور دعا کرو جس پرشانی میں وہ اللہ کے پاس اس حالت میں آیا ہے اللہ وہ پرشانی دور کردے۔۔۔۔۔ امام صاحب کے کہنے پر وہاں بیٹھے دو لوگ اور امین کہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

***

روہان کیسی ہے سوہا اب۔۔۔۔۔۔ کشف احمر کو گود میں اٹھائے اتے ہی روہان کے پاس آتی ہے اور حالم جو دوسری طرف منہ کرے بیٹھا تھا اس کی آواز پر فورا اسے دیکھتا ہے جو پر شان سی کالی چادر اوڑے بچے کو گود میں اٹھائے روہان کی بولنے کی منتظر ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم کس کے ساتھ آئی ہو اور صفا کہا ہیں۔۔۔۔ روہان اسے دیکھ فکرمندی سے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ سیف کے ساتھ آئی ہو صفا اس کے پاس ہے وہ آرہا وہ۔۔۔۔ کشف باہر کی طرف اشارہ کرتی ہے جہاں سے سیف صفا کو اٹھائے آرہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

بتائے نہ کیسی ہے وہ۔۔۔۔ ۔

اوپریشن ٹھٹھر میں لے کر گئے ہیں اسے۔۔۔۔ روہان بس مختصر سا جواب ہے تو کشف چپ ہوکر روہان کے برابر میں کھڑی ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ آپ ادھر بیٹھ جائے بچے کو گود میں لی ہوئی ہے تھک جائے گی۔۔۔۔۔ حالم اسے کھڑا دیکھ اٹھ کر اپنی جگہ پر اشارہ کرتا ہے اور کشف تو بھول ہی گئی تھی کہ حالم بھی تو ادھر ہی ہوگا۔۔۔۔۔ ۔

شکریہ۔۔۔۔ وہ زیادہ کچھ کہنے کے بجاے کہتی احمر کو لئے وہاں بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان کہا گیا ہے۔۔۔۔۔ رخسانہ سب کو دیکھ کر پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں ابھی سوہا کے لئے دعا کرو اسے چھوڑ دو سارے۔۔۔۔۔ انور رخسانہ کی بات پر غصے سے کہتے ہیں تو سارے ہی چپ سے انھیں دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

یہ اللہ میری بچی کو اچھا کردیں۔۔۔۔ آسیہ روتے ہوے دعا کرتی ہیں تو سب ایک زبان ہوکر امین کہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان نماز سے فارغ ہوکر دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتا ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ جاتا ہے اسے کوئی فکر نہیں ہوتی کہ اسے ایسے روتا ہوا کتنے لوگ دیکھ رہے ہیں اسے بس یہ پتا تھا اس کا رب اس کے سامنے ہے اسے سن رہا ہے اسے دیکھ رہا ہے اس کا رونا اس کے آنسو اس کی فریاد۔۔۔۔۔ ۔

اللہ پاک میں بہت گناہگار ہوں بہت زیادہ شاید جتنی تکلیف میں نے سوہا کو دی ہے مجھے پتا ہے میں نے جو کبھی ایک نیکی بھی کی ہوگی نہ وہ بھی میرے گناہ نے کھالی ہوگی۔۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو امام صاحب اور اس کے قریب آکر بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

میرے پاس الفاظ نہیں ہیں میرے پاس لفظ نہیں ہے کہ کیسے تجھ سے دعا مانگو میرے اللہ مجھے معاف کردے میں توبہ کرتا ہوں ہر گناہ سے میں آج سے یہ عہد کرتا ہوں خود سے کہ کبھی نماز نہیں چھوڑو گا کبھی کسی کو تکلیف نہیں دونگا میرے اللہ سوہا کو ٹھیک کردے اسے ایک نئی زندگی دے دے میرے مالک میں اس سے بھی معافی مانگ لونگا میں نے جس جس کا دل دکھایا ہے میں سب سے معافی مانگ لونگا بس میرے اللہ سوہا کو ٹھیک کردے ۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ اگر وہ چاہتی ہے کہ میں اس سے دور ہوجاؤ میں اس سے دور ہوجاؤ گا کبھی اسے اپنی شکل نہیں دیکھاؤ گا لیکن میرے اللہ اسے مجھے واپس کردے اسے ٹھیک کردے اس کا اوپریشن کامیاب ہوجاے۔۔۔۔۔ دخان کہتا اپنے منہ پر ہاتھ پہر تا ہے تو امام صاحب امین کہتے ہیں جس پر وہ فورا اپنے دائیں جانب دیکھتا ہے جہاں ایک بزرگ جن کے بال کو ڈارھی سفید تھی اسے مسکراتے ہوے دیکھ رہے تھے۔۔۔۔۔ ۔

***

اوپریشن ٹھٹھر کے باہر سارے پر شان سے تھے کچھ زیرے لب کچھ پڑھ رہا تھا تو کوئی دیوار سے ٹیگ لگا کر کھڑا تھا تو کوئی ٹہل رہا تھا سب کے دل میں بس یہی دعا تھی کہ سوہا کا اوپریشن کامیاب ہوجاے۔۔۔۔ ۔ اور وہاں اندر ڈاکٹر بار بار نظر اٹھا کر مشین میں سوہا کی دل کی دھڑکن چیک کر رہی تھی جو اوپر نیچی ہوکر اگے بڑھ رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔

ڈاکٹر یہ لڑکی کہہ رہی تھی اسے نہیں جینا۔۔۔۔ نرس ڈاکٹر کے ساتھ کھڑی کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔ چپ ہوجاؤ کچھ نہیں ہوگا اسے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسے جھڑک کر اپنا کام کرتی ہیں ہے کہ ایک مشین کی آواز تیز ہونے سے سب ڈاکٹر ٹینشن میں آجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ڈاکٹر اس کی دل کی دھڑکن تیز ہورہی ہیں جلدی کرے۔۔۔۔۔ نرس گھبراتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ اوکسیجن دیکھو۔۔۔۔ فورا۔۔۔۔ ڈاکٹر کی آواز سنتے ہی نرس فورا سے مشین چیک کرتی ہے جبکہ ڈاکٹر ڈرپ چیک کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔ ڈاکٹر لگتا ہے مشکل ہے۔۔۔۔۔ ایک ڈاکٹر سوہا کی آنکھیں کھول کر دیکھتے ہوے کہتے ہیں کہتے تو باقی سب بھی اپنے کام کرتے ہوے رک جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ڈاکٹر اسد اللہ پر امید رکھیں کچھ نہیں ہوگا ہم اسے بچا لینگے۔۔۔۔۔ ۔

ڈاکٹر صاحبہ اللہ پر امید ہے مگر وہ دیکھیں۔۔۔۔۔ ڈاکٹر ان کا مشین کی طرف کرتے ہیں جہاں کبھی لائن سیدھی ہوتی ہے تو کبھی اوپر نیچے۔۔۔ ۔

مشین کو دیکھ کر ڈاکٹر رک کر پہلے ڈاکٹر کو دیکھتی ہیں اور پھر سوہا کو جو بیہوش سی پڑی تھی۔۔۔۔۔ ۔ اوپریشن ٹہٹھر کے باہر سارے سوہا کے لئے دعا کر رہے تھے وہاں دخان مسجد میں بیٹھا مسلسل امام صاحب کی بتائی ہوئی بستی کر رہا تھا اور اندر سوہا زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھی اب نجانے دخان اور با قی سب کی دعا قبول ہوتی تھی یہ سوہا نے جو خود اپنے لئے دعا کی تھی وہ۔۔۔۔ ۔

***

شکر اللہ کا اوپریشن کامیاب ہوگیا۔۔۔۔ ورنہ مجھے ڈر تھا کہ پیچ میں بچی کو کچھ ہونہ جائے اب سونیہ (نرس)تم اسے واڈ میں شفٹ کردینا اور ابھی کسی سے ملنے نہیں دینا جب تک اسے ہوش نہ آجاے۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتی مڑ تی ہی ہیں کہ مشین کی آواز دوبارہ تیز ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ کیا ہورہا ہے۔۔۔۔ اس کی ہارٹ بیٹ اتنی تیز کیوں ہورہی ہے۔۔۔۔۔۔ ایک ڈاکٹر سوہا کو اوکسیجن ماکس لگاتے ہوے کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ہٹے۔۔۔۔ نرس اوکسیجن تھوڑی تیز کرے اسے سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتی ہے تو نرس فورا اوکسجن تیز کرتی ہے ابھی جہاں اوپریشن ٹھٹھر میں سکون تھا وہی اب ہفرا تفری مچ گئی

تھی۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔ سوہا آپ مجھے سن سکتی ہیں۔۔۔۔ سوہا لمبی لمبی سانس لیں سوہا۔۔۔۔ آنکھیں کھولی

رکھیں۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اس پر جھک کر اس کے ناک کے پاس اوکسیجن ماکس ٹھیک کرتے ہوے کہتی

ہیں۔۔۔۔ ۔ سوہا۔۔۔۔ سوہا۔۔۔۔ سانس لو بیٹا۔۔۔۔۔ سوہا کو مسلسل اپنے کانوں میں یہی آواز آرہی تھی جب وہ تھوڑی آنکھیں کھولتی ہے تو ڈاکٹر اس پر جھکی اسے بار بار سانس لینے کا کہہ رہی تھی وہ انھیں دیکھتی رہتی ہے اور پھر ایکدم ہی اس کی آنکھوں کے آگے کوئی اور ہی منظر گھومتا ہے جہاں دس سالہ سوہا ہاتھ میں گڑیا پکڑے ہنستے ہوے بھگ رہی تھی اور اس کے پیچھے روہان ہر وہ پل اس کی آنکھوں کے اگے گھومتا ہے جہاں وہ خوش تھی مگر پھر منظر دوبارہ چینج ہوتا ہے جہاں وہ ایک سیڑی پر تنہا کھڑی تھی پیچھے دیکھتی ہے تو دخان سیڑی کے پاس کھڑا اسے بلا رہا تھا اس کے لئے رو رہا تھا جسے وہ غصے سے دیکھ کر منہ موڑے اوپر کی طرف دیکھتی ہے جہاں اس کے دادا اپنا ایک ہاتھ اگے کرے کھڑے ہوتے ہیں ان کے پیچھے سفید سی روشنی پھلی تھی وہ دوبارہ مڑ کے دخان کو دیکھتی ہے جو اب بھی کھڑا اپنا ہاتھ اگے کے اسے بولا رہا ہوتا ہے اور پھر وہ دوبارہ اسے انگور کرے مسکراتے ہوے اوپر کی طرف سیڑی چڑتی ہے جہاں اس کے دادا اس کا ہاتھ پکڑنے کے لئے کھڑے تھے۔۔۔۔ ۔

نو نو نو۔۔۔۔۔ سوہا آنکھیں بند مت کرنا۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسے آنکھیں بند کرتی دیکھ کہتی ہے مگر تب ہی مشین کی آواز پر سب اپنی جگہ رک سے جاتے ہیں جہاں اب لائن سیدھی ہوگئی تھی۔۔۔۔۔ ۔

***

بیٹا اب جاؤ جاکہ دیکھو تمہاری بیوی کا اوپریشن کامیاب ہوگیا ہوگا اور وہ ٹھیک ہوگی۔۔۔۔۔ امام صاحب دخان کو اب بھی بستی پڑتے دیکھ کہتے ہیں جو پڑتے پڑتے بار بار اپنے آنسو صاف کر رہا تھا۔۔۔۔ ۔ ہاں۔۔۔۔ ہاں۔۔۔۔ میں جاتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ کہتا بستی کو اپنی آنکھ سے لگا کر اٹھتا ہے کہ جاتے جاتے امام صاحب کی آواز پر رک کر انھیں دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

جب کبھی اللہ سے ملنے کا دل کرے یہا سکے آمنے سامنے بات کرنا چاہوں تو سجدے میں چلے جانا وہاں اللہ بالکل ہمارے سامنے ہوتا ہے۔۔۔۔۔ امام صاحب کہتے ہیں تو وہ اثبات میں سر ہلاتا ہسپتال کی جانب جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سارے جو باہر پریشان سے بیٹھے تھے ڈاکٹر کے باہر آنے پر سارے ہی کھڑے ہوکے ان کی طرف جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اور دخان جو ابھی ہی داخل ہوا تھا ڈاکٹر کو دیکھ کر جلدی جلدی قدم اٹھاتا ان کی جانب بڑتا ہے۔۔۔۔ ۔ کیا ہوا ڈاکٹر کیسی ہے سوہا۔۔۔۔ روہان فورا پوچھتا ہے تو ڈاکٹر ایک نظر سب کو دیکھ کر روہان سے افسوس سے کہتی ہیں۔۔۔ ۔

ایم سوری ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی مگر وہ شاید خود نہیں چاہتی تھی جینا۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتی ہیں تو وہاں موجود لوگ بے یقینی سے انھیں دیکھتے ہیں اور دخان تو جہاں ہوتا ہے وہیں سن ہوکر کھڑا ہوجاتا ہے کیا آسان تھا یہ سننا کہ جس کے لئے تم رورو کے زندگی مانگو اور اسے موت مل جائے دخان کا حال بھی کچھ ایسے ہی تھا وہ بے یقینی سے دیکھ رہا تھا بس خاموش سا اس میں اتنا نہیں تھا کہ آگے آکر ڈاکٹر کو کہہ سکے کہ نہیں میں نے دعا کی ہے وہ زندہ ہوگی مگر نہیں وہ بس دیکھ رہا تھا اور آنسو کسی لڑی کی طرح آنکھ سے جاری تھے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں میری بچی کو کچھ نہیں ہوسکتا تم لوگ جھوٹ بول رہے ہو۔۔۔۔۔ آسیہ روتی ہوئی کہتی ہیں جبکہ باقی سب کا حال بھی آسیہ سے مختلیف نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ ۔

دخان۔۔۔۔۔ احد اسے یو کھڑا دیکھ اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔ سوہا چلی گئی مگر۔۔۔۔ میں نے تو۔۔۔۔ احد کی آواز پر وہ ہوش میں اتا ہی اٹکتے ہوے کہتا ہے جس پر احد نم آنکھوں سے اسے گلے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان حوصلہ کر یار۔۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو دخان اسے خود سے دور کرتا غصے سے دیکھ کر ڈاکٹر کی جانب جاتا ہے اور ان کے سامنے جاتے ہی۔۔۔۔ ۔

آپ ایک بار اور چیک کرے اسے مجھے یقین ہے وہ زندہ ہوگی وہ بس چا ہتی ہے کہ مجھے تکلیف ہو اسے کہو ہاں ہورہی ہے تکلیف بلکہ ازیت مل رہی ہے۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے کہتا ہے تو انور اور رخسانہ اسے حیرت سے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ اسے کہو اٹھ جائے بس ایک بار اسے چیک کرو وہ زندہ ہے پلیز اسے کہو مجھے تنگ نہ کرے میں اس کی طرح مضبوط نہیں ہوں مجھے بہت ازیت مل رہی ہے اسے بس ایک بار جاکہ کہیں مجھے پتا ہے اس کا دل بڑا ہے یہ سن کر وہ خود کہہ دے گی کہ میں دخان کو تکلیف دینے کے لئے کر رہی تھی اسے کہو نہ جاکے۔۔۔۔ وہ ڈاکٹر کے سامنے کسی بچے کی طرح روتے ہوے ہاتھ جوڑے کہتا ہے تو ڈاکٹر کی بھی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں کہ اتنا مضبوط مرد کیسے رو رہا ہے۔۔۔۔ ۔

بیٹا میں نے چیک کیا ہے اسے وہ۔۔۔۔ ۔

نہیں بس ایک بار چیک کرے مجھے پتا ہے وہ زندہ ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتا بے رحمی سے اپنے آنسو صاف کرتا

اب اسے جاکر دیکھیں میں اللہ سے کہتا ہوں کہ اسے کہیں وہ مجھے تنگ نہ کرے مجھے پتا ہے وہ زندہ ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتا باہر کی طرف جاتا ہے احد اور باقی سب کو لگتا ہے وہ جیسے پاگل ہوگیا ہو اس کی باتوں سے ہی ایسا لگ رہا تھا۔۔۔۔ ۔

***

ارے بیٹا کیا ہوا واپس کیوں آگئے۔۔۔۔۔ امام صاحب اسے اتا دیکھ کہتے ہیں جو ابھی بھی اپنے آنسو اپنی اسپین سے صاف کرتے ہوا آرہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ امام صاحب۔۔۔۔۔۔ وہ چلی گئی۔۔۔۔۔ نہیں وہ مجھے تنگ کر رہی ہے وہ مجھے ازیت دینے کے لئے یہ سب کر رہی ہے۔۔۔۔ وہ روتے ہوے کہتا ہے تو امام صاحب حیرت سے اسے دیکھتے ہیں جو اب تھوڑا سا اگے جاکر بغیر کوئی نیت باندھ کر سجدے میں گر جاتا ہے اور پھوٹ پھوٹ کر روتا ہے مسجد میں سب ہی موجود اسے دیکھ اپنے اپنے کام سے رک جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ یہ اللہ مجھے دعا مانگنی نہیں آتی بہت گناہگار ہوں معاف کردے میرے رب مجھے پتا ہے وہ زندہ ہے اللہ پاک اسے واپس بھیج دے میں وعدہ کرتا ہوں اس کو کبھی اپنی شکل نہیں دیکھاؤ گا جب تک وہ مجھے معاف نہیں کرے گی کبھی بھی اس کے سامنے نہیں جاؤ گا بس ایک بار اسے زندگی دے دے بس ایک بار میرے اللّ۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے ایسے بولتا ہے کہ وہاں بیٹھے سب کے دل کانپ جاتے ہیں اور امام صاحب نم آنکھوں سے اوپر کی طرف دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

میرے رب اس پر ترس ہی کھا لے تیرے لئے تو کچھ نہ ممکن نہیں ہے بیشک تو بڑا رحم کرنے والا ہے اس بچی کو زندگی دے دے اور اسے معاف کردے میرے پاک رب۔۔۔۔۔ امام صاحب کہتے منہ پر ہاتھ پھرتے ہے اور جب نظر دخان پر جاتی ہے تو وہ ابھی بھی ویسے ہی سجدے میں گرا اپنے رب کے سا منے رو رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا مسکراتے ہوے اگے بڑتی ہے اور جیسے ہی دادا کا ہاتھ تھامنے لگتی ہے دادا ہاتھ فورا پیچھے کرلیتے ہیں وہ انھیں حیرت سے دیکھتی ہیں جو اب نفی میں سر ہلا کر پیچھے کی طرف جاتے ہیں اور اسے لگتا ہے کہ وہ بھی پیچھے کی طرف جارہی ہے وہ گھبرا کر جیسے مڑ تی ہے تو دخان اب بھی کھڑا اسے پکار رہا تھا وہ دوبارہ دادا کی طرف دیکھتی ہے جہاں اب بس بند دروازہ تھا اور پھر ایکدم اندھیرا۔۔۔۔ ۔

نرس جو اس کے پاس ہی کھڑی کچھ اٹھا رہی ہوتی ہے سوہا کے سانس لینے کی آواز پر اٹھ کے اسے دیکھتی ہے جو مشکل سے سانس لے رہی تھی وہ سوہا کو دیکھ مشین کو دیکھتی ہے جہاں اب بھی سیدھی لائن تھی اسے جب کچھ سمجھ نہیں اتا تو فورا باہر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ حوصلہ رکھیں اللہ کو یہی منظور تھا۔۔۔۔۔ ڈاکٹر آسیہ کو حوصلہ دیتے ہوے کہتی ہے باہر تو جیسے قیامت تھی ہر کوئی رو رہا تھا احد سے لے کر دادی تک۔۔۔۔ ۔

ڈاکٹر۔۔۔۔۔ ڈاکٹر پیشنٹ سانس لے رہی ہے جلدی آے۔۔۔۔۔ نرس جیسے کہتی ہے ڈاکٹر حیرت سے سب کو دیکھ کر اندر کی طرف جاتی ہیں اور سارے اپنے آنسو صاف کرے ایک امید کی کرن نظر آتی دیکھ اوپریشن ٹھٹھر کے باہر کھڑے ہوجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ہٹھو۔۔۔۔ ڈاکٹر سوہا پر جھو کے دو ڈاکٹر کو سائیڈ پر کرکے کہتی خود اسے چیک کرتی ہیں۔۔۔۔ ۔

اوکسیجن دو اسے فورا جلدی کرو۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتی ہیں تو نرس فورا اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا جب آنکھیں کھولتی ہے تو اسے اپنے اوپر لگا سفید بلب نظر اتا ہے اور کچھ ملی جولی آوازیں شیر بیک۔۔۔۔ شی اس بیک۔۔۔۔۔ وہ سنتی ہے کہ کوئی خوشی سے کہہ رہا ہے اور پھر بازو میں ہلکا سا کچھ چبتا ہے اور دوبارہ آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

یہ زندہ تھی مگر کیسے۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر سوہا کو دیکھ کہتی ہیں تو ایک نرس شرمندا سی اگے آتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ ڈاکٹر آپ نے کہا تھا کہ اب یہ نہیں بچ سکتی تو میں نے مشین اوف کردی تھی مجھے معاف

کردیں۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو سارے ڈاکٹر غصے سے اسے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

مس سونیہ آپ نئی ہے یہاں تبھی آپ کو چھوڑ رہے ہیں اگر اسے کچھ ہوجاتا اور پھر ہمیں آپ کی احماقت کا پتا چلتا تو ہم آپ کو پولیس کے حوالے کردیتے وہ لڑکی سانس لے رہی تھی بھلے آرام سے مگر لے رہی تھی آپ انتہا کی کوئی بیوقوف ہیں۔۔۔۔۔ ڈاکٹر غصے سے کہتی باہر کی طرف جاتی ہیں جبکہ وہ شرمندا سی آنسو صاف کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ باہر آتی ہیں تو سارے بالکل سامنے ہی کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا اسے وہ ٹھیک ہے نہ۔۔۔۔۔ غفار اگے آکر پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ۔ اس پاک ذات کا شکر ادا کرے جس نے آپ کی بیٹی کو ایک نئی زندگی دی ہے۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتی ہیں تو وہاں سب کے خوشی کے مارے آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں اور سب ہی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ہم اس سے مل سکتے ہیں۔۔۔۔۔ زوہا اگے آکر پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں ابھی نہیں۔۔۔۔ ابھی اسے تھوڑی آرام کی ضرورت ہے صبح آپ کو اجازت مل سکتی ہے۔۔۔۔ ۔ جی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ ان کے لئے تو یہی کافی تھا کہ سوہا ٹھیک ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا کے شوہر کہاں ہیں انھیں بھی بتا دیں۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتی ہوئی اگے چلی جاتی ہیں جبکہ احد ڈاکٹر کی بات سن کے باہر کی طرف جاتا ہے احد کو جاتا دیکھ حالم بھی اس کے پیچھے جاتا ہے اور روہان بھی کچھ سوچ کر ان دونوں کے پیچھے جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

***

امام صاحب اور باقی سب بھی دخان کے پیچھے کچھ فاصلے پر کھڑے اسے دیکھ رہے تھے جس نے ابھی تک سجدے سے سر نہیں اٹھایا تھا جو ابھی تک رو رہا تھا اور بار بار ایک ہی الفاظ دھورا رہا تھا۔۔۔۔ ۔

یہ اللہ مجھے معاف کردے بس ایک بار اسے زندگی دے دے میں کبھی اسے اپنی شکل نہیں دیکھاؤ گا بس ایک بار۔۔۔۔۔ وہ سجدے میں روتے ہوے بس یہی کہتا جارہا تھا۔۔۔۔ ۔

احد جو ابھی آیا تھا مسجد دخان کو یو دیکھ کر اپنی جگہ رک جاتا ہے اور اس کے پیچھے ہی حالم اور روہان۔۔۔۔۔ روہان تو اسے دیکھ کر ہی حیران رہ جاتا ہے جو اس کی بہن کی زندگی مانگ رہا تھا جبکہ حالم اپنے آنسو صاف کرے مسکراتے ہوے اس کے پاس جاکر بیٹھ کر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ دخان تمہاری دعا قبول ہوگئی سوہا کو زندگی مل گئی اللہ نے اسے نئی زندگی دے دی۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو دخان حالم کے کہیں گئے الفاظ پر پہلے غور کرتا ہے اور پھر روتے ہوے سجدے میں ہی مسکرا جاتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

شکریہ۔۔۔۔۔ میرے رب میرا اللّ۔۔۔۔ شکریہ میری سوہا کو نئی زندگی دینے کے لئے اسے مجھے واپس دینے کے لئے۔۔۔۔۔ وہ کہتا اپنا سر اٹھا کے آنسو صاف کرے حالم کو دیکھتا ہے مسلسل سجدے میں رہنے کے باعث ناک اور ماتھا لال ہوگیا تھا اور کچھ آنکھ رونے کی وجہ سے سوجھ گئی تھی جس سے وہ معصوم سا لگ رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

تمہاری دعا تمہارے دل سے نکلی تھی اور تم نے اپنے رب سے ایسے دعا مانگی جیسے وہ تمہارے سامنے ہے اور دیکھو اللہ نے سن لی وہ واقع تمہارے سامنا تھا تمہیں سن رہا تھا تمہیں دیکھ رہا تھا اس نے تمہاری بیوی کو ایک نئی دے دی۔۔۔۔۔ امام صاحب اگے آکر کہتے ہیں جس پر وہ سامنے لگی خانے کعبہ کی تصویر کو دیکھتا مسکراتا

یہ لڑکا کب سے یوہی سجدے میں اپنی بیوی کے لئے دعا مانگ رہا تھا اور دیکھو اللہ نے سن لی۔۔۔۔۔ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کہتا ہے تو روہان اس آدمی کو دیکھتا پھر دخان کو جس کی آنکھیں سوجی ہوئی تھیں مگر اب چہرہ مسکرا رہا تھا وہ چلتا ہوا اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔ ۔

چلو اب چلتے ہیں۔۔۔۔۔ احد اس کے پاس کھڑا کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان جیسی کھڑا ہوتا ہے روہان کو دیکھ کر شرمندا سا نظریں جھکا لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے معاف کردو روہان میں نے بہت غلط کیا تمہاری بہن کے ساتھ اور تم سب کے ساتھ بھی۔۔۔۔ وہ اس کے سامنے ہاتھ جوڑتا ہے تو روہان خاموشی سے اس کے جوڑے ہاتھ دیکھتا ہے جبکہ احد اور حالم کبھی دخان تو کبھی روہان کو دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

روہان کچھ دیر یوہی کھڑا رہتا ہے اور پھر کچھ کہیں بغیر ہی باہر چلا جاتا ہے جس پر دخان اپنے ہاتھ نیچے کرلیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں ہوتا ایک دن سب ٹھیک ہوجاے گا دیکھنا روہان کے ساتھ تمہیں سوہا بھی معاف کردے گی۔۔۔۔۔ حالم اسے کہتا ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاتا باہر کی طرف بڑتا ہے کہ امام صاحب کی آواز پر رکتا اپنے وعدے پر قائم رہنا جو تم نے اپنے رب سے کیا ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتے ہے تو دخان کچھ دیر انھیں دیکھتا رہتا ہے اور پھر مسکراتا ہوا اثبات میں سر ہلاکر باہر چلا جاتا ہے اس کے لئے مشکل تھا مگر اب وعدہ کیا تھا اور وعدہ تو نبھانا تھا نہ۔۔۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.