Chapter 27: باب 27

دخان جاکہ سوہا سے مل لے وہ ابھی بیہوش ہے۔۔۔۔۔ احد دخان کے پاس آکر کہتا ہے جو بینچ پر سر جھکا کر بیٹھا زمین پر نہ جانے کیا گھور رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

ابھی ہسپتال میں بس احد حالم روہان اور دخان ہی تھے باقی سارے کچھ دیر پہلے ہی جاچکے تھے دادی لوگ حویلی نہیں گئے تھے وہ دخان کے لاہور والے گھر میںہی تھے۔۔۔۔۔۔ ۔

اگر وہ ہوش میں آگئی تو۔۔۔۔۔ دخان سر اٹھا کر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ ابھی نہیں آئی گی تو مل لے جاکر۔۔۔۔۔ حالم بھی کہتا ہے تو دخان اثبات میں سر ہلاتا ایک نظر روہان کو دیکھ کر کمرے میں جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ کمرے میں اتا ہے تو سوہا گہری نیند میں ہوتی ہے وہ دروازہ بند کرتا اس کے سامنے آکر کرسی پر بیٹھتا ہے اور مسکراتے ہوے اس کا ڈرپ والا ہاتھ اٹھا کر اپنے ہاتھ میں لیتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ آج تو تم نے ڈرا ہی دیا تھا ڈاکٹر نے کہا سوہا نہیں رہی پتا ہے اس وقت کیا حالت تھی۔۔۔۔ مجھے سچ میں آج پتا چلا کہ ازیت کیا ہوتی ہے تکلیف اور سزا کیا ہوتی ہے جب ڈاکٹر نے کہا کہ سوہا نہیں رہی اس وقت ایسا لگا جیسے میرے سب کچھ کوئی مجھ سے لے گیا ہو اور اب میں بس بےیارو مددگار کھڑا ہوں کچھ گھنٹے پہلے میرے لئے زندگی کے سب سے مشکل لمحے تھے۔۔۔۔۔ وہ کچھ دیر پہلے کا سوچتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں معافی کے قابل نہیں ہوں۔۔۔۔ مگر میرا اللہ جانتا ہے میں شرمندا ہوں اپنے کئے گئے ہر ستم پر۔۔۔۔۔ میں شاید کبھی کسی کے لئے نہیں رویا مگر۔۔۔۔ آج تمہارے لئے رویا ہوں۔۔۔۔۔ بہت زیادہ۔۔۔۔ وہ اس کے ہاتھ پر دوسرا ہاتھ رکھ کے نظریں اس کے ہاتھ پر گاڑے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے بھی ہیں تم سے محبّت ابھی سے نہیں بہت پہلے سے۔۔۔۔ مگر کبھی ظاہر نہیں کی۔۔۔۔ مجھے رابعہ جو یاد آجاتی تھی۔۔۔ ۔ جب تمہیں تکلیف دیتا تھا تم سے زیادہ مجھے تکلیف ہوتی تھی مگر میں۔۔۔۔۔۔ خیر ان باتوں کا اب کیا فائدہ۔۔۔۔۔ وہ بات کو پیچ میں ہی چھوڑے زخمی سا مسکراتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم چاہتی تھی نہ کہ میں تم سے دور ہوجاؤ کبھی اپنی شکل نہیں دیکھاؤ تو لو اب میں جارہا ہوں تم سے دور ہمیشہ کے لئے اب جب تک تم نہیں چاہو گی میں نہیں اؤ گا کبھی اپنی شکل نہیں دیکھاؤ گا بس ایک احسان کردے نہ کہ۔۔۔۔ خود سے کبھی میرا نام جدا مت کرنا۔۔۔۔۔ وہ کہتا اپنے آنسو صاف کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہوسکے تو مجھے معاف کردینا اب پتا نہیں ملاقات ہو بھی یہ۔۔۔۔۔ ۔ نہیں مگر میرے دل میں ہمیشہ تم رہو گی۔۔۔۔۔۔ وہ کہتا اس کا ہاتھ دیکھتا مگر نظر وہاں جاتی ہے جہاں کچھ روز پہلے سوہا نے اس کا نام اپنے ہاتھ پر مہندی سے لکھا تھا۔۔۔۔۔۔ وہ دکھ سے اسے دیکھتا ٹیبل پر رکھا ایک پین اٹھاتا ہے اور اسے سوہا کی ہتھیلی پر آرام سے چلاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا دخان۔۔۔۔۔ وہ لکھ کر زیرے لب کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان بس سوہا کا ہے اور سوہا بس دخان کی ہم دونوں کے بیچ کوئی نہیں آے گا۔۔۔۔ ۔

مجھے معاف کردینا سوہا تمہارا ظا لم ہمسفر بہت برا ہے مگر یہ بس تمہارا ہے اور یہ اب سدھر بھی گیا ہے لیکن تم نہیں دیکھ سکو گی اپنے سیدھے ظالم ہمسفر کو جب تمہیں ہوش آے گا میں تمہیں نظر نہیں اؤ گا میں تو شاید اپنی منزل پر پہنچ بھی چکا ہونگا۔۔۔۔۔ وہ کچھ سوچتے ہوے کہتا ہے اور پھر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم سے دور رہ کر بہت اذیت میں رہو گا ہوسکے تو معاف کردینا اپنے ظالم کو۔۔۔۔۔ وہ نم آنکھوں سے کہتا اس کے ماتھے پر پیار کی ایک نشانی دیتا ہے اور پھر کچھ دیر اسے دیکھ کر باہر چلا اتا ہے اسے پتا تھا اگر یہاں تھوڑی دیر اور روکا رہا تو اپنے وعدے پر قائم نہیںرہ سکے گا۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان باہر اتا ہے تو روہان حالم احد سامنے ہی بیٹھے اس کے انے پر سر اٹھا کر اسے دیکھتے ہیں وہ انھیں دیکھ کر خاموشی سے حالم کے برابر میں آکر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں جارہا ہوں۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو تینو اسے ناسمجھی سے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

کہاں۔۔۔۔ کہاں جارہا ہے۔۔۔۔۔ احد ہی پوچھ لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں مگر بہت دور۔۔۔۔ میرے جانے کے بعد سوہا کا خیال رکھنا اور اسے کہنا کہ میں جب تک نہیں اؤ گا جب تک وہ نہ چاہے۔۔۔۔۔ وہ کہتا کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان اپنے ماں باپ اور دادی کا تو سوچو بس سوہا نہیں ہم سب بھی یہاں ہیں۔۔۔۔۔ احد اس کی بار سن کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ ماں باپ دادی اور باقی سب بھی مجھ سے خفا ہیں مجھے سب کسی مجرم کی طرح دیکھ رہے ہیں کوئی مجھے معاف نہیں کرے گا۔۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو کوئی کچھ نہیں بولتا کیونکہ وہ جھوٹ تھوڑی کہہ رہا تھا یہی سچ تھا کوئی بھی اسے معاف کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔۔۔۔۔ ۔ مجھ پر ایک احسان کرنا سوہا کو کبھی خلا مت لینے دینا۔۔۔۔۔۔ وہ تینو کو دیکھ کر کہتا باہر کی طرف جاتا ہے یہ تو کوئی اس سے پوچھے کہ وہ کیسے جارہا تھا مگر نہیں کوئی نہیں سمجھ سکتا۔۔۔۔۔ ۔

وہ باہر آکر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہی ہے کہ حالم اسے آواز دے کر روکتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان۔۔۔ دخان رک تو ذرا۔۔۔۔ ۔

ہاں۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ دروازہ دوبارہ بند کردیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیوں جارہا ہے یار مت جا تو یہاں رہ کر اسے یقین دلانا کہ تو اس سے محبّت کرتا ہے تو شرمندا

ہے۔۔۔۔۔ حالم اسے دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ نہیں حالم یہاں رہا تو وہ مجھے دیکھ کر اور غصہ کرے گی اور اس کی نفرت میرے لئے اور بڑے گی اسی لئے میں یہاں نہیں رہنا چاہتا۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

دخان۔۔۔۔۔ حالم افسوس سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

حالم میں نے اس سے محبّت سچے دل سے کی تھی ابھی سے نہیں بہت پہلے سے جب اسے تکلیف ہوتی تھی تو درد مجھے بھی ہوتا تھا جب وہ روتی تھی تو دل میرا بھی دکھتا تھا مگر۔۔۔۔ مگر میں اپنی بہن کے بدلے میں اندھا ہوگیا تھا کاش۔۔۔۔ کاش یہ سچ مجھے بہت پہلے پتا چل جاتا تو آج یہ دن نہیں اتا۔۔۔۔۔ لیکن میں سچ کہہ رہا ہوں میں اس سے محبّت کرتا تھا مگر کبھی ظاہر نہیں کرتا تھا۔۔۔۔۔۔۔ وہ بے بسی سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان یہ دنیا ظاہر کو دیکھتی ہے باطن کو نہیں جو تمہارے دل میں ہے تمہیں چاہئے کہ تم اسے ظاہر کرو ورنہ دنیا کبھی یقین نہیں کرتی اب تم یہی دیکھ لو سوہا اپنی محبّت ظاہر کرتی تھی تو آج سب اس پر ترس کھا رہے ہیں جبکہ اب کسی کو تمہارے آنسو بھی نظر نہیں آرہے اسی لئے جو تم دل سے ہو وہی تم ظاہر کرو۔۔۔۔۔۔ حالم اسے سمجھاتا ہے تو وہ اسے دیکھتا رہتا ہے اور پھر مسکراتے ہوے گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اب کب واپس اؤ گے۔۔۔۔۔ ۔

جب سوہا مجھے معاف کرے گی اور خود مجھے بولاے گی۔۔۔۔۔ وہ گاڑی میں بیٹھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اگر اس نے تمہیں کبھی معاف نہیں کیا تو۔۔۔۔۔ حالم ویسے ہی پوچھ لیتا ہے مگر دخان کو اس کی بات دل پر لگتی ہے جسے سن کر وہ افسردہ ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تو سمجھ لینا دخان مر گیا۔۔۔۔۔۔۔ وہ کہتا گاڑی اگے بڑھا لیتا ہے اور حالم کی نظریں دور تک اس کی گاڑی کا پیچھا کرتی ہیں۔۔۔۔ ۔

خدا نہ کرے کہ اب دوبارہ کوئی حالم بنے۔۔۔۔۔ حالم ایک لمبی سانس لیتا ہسپتال کے اندر جاتا جاتا

ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ دیکھو۔۔۔۔۔ احد دخان کے جانے کے بعد سوہا کے روم میں جاتا ہے اور جب واپس اتا ہے تو اپنا موبائل جو اس نے ہاتھ میں پکڑا ہوتا ہے روہان کو دیکھاتا ہے جسے روہان ناسمجھی سے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیا دیکھوں۔۔۔۔ ۔

میں نے یہ موبائل ویڈیو پر لگا کے اندر رکھ دیا تھا تاکہ دخان کی باتیں سن سکو اور دیکھ سکو کہ وہ سوہا کو دیکھ کر کیا کرتا ہے۔۔۔۔۔ احد ویڈیو پلے کرکے اپنے ہاتھ میں پکڑتا اس کے برابر میں بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہوسکتا ہے اسے پتا ہو ویڈیو بن رہی ہے تبھی ایسی حرکت کر رہا ہو۔ ۔ ۔۔ روہان آدھی ویڈیو دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں یہ موبائل میں نے چھپا کر رکھا تھا خیر تمہیں یقین نہیں آرہا تو میں کیا کرسکتا ہوں۔۔۔۔۔ احد دخان کو سوہا پر جھکتا دیکھ ویڈیو بن کردیتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ ویڈیو میں نے سوہا کے لئے بنائی ہے تاکہ اسے بھی دیکھا سکو۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے اور روہان چپ سا بیٹھا رہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کہاں جارہا ہے وہ کچھ بتایا اس نے۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں بتایا اس نے۔۔۔۔ ۔ احد کے سوال پر حالم باہر سے اتے ہوے کہتا اس کے برابر میں بیٹھتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

تمہیں کیا لگتا ہے سوہا معاف کردے گی دخان کو۔ ۔۔۔۔ حالم احد کے ساتھ بیٹھا چائے پیتے ہوے پوچھتا ہے وہ دونوں صبح کا ناشتہ کرنے ہسپتال کی کینٹین میں آے تھے جبکہ روہان نے ان کے ساتھ آنا پسند نہیں کیا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔ جہاں تک مجھے لگتا ہے۔۔۔۔۔ نہیں۔۔۔ کیونکہ دخان نے ظلم کی حد کردی تھی اور مجھے نہیں لگتا سوہا اسے معاف کرسکے گی۔۔۔۔۔ احد اس کی بات پر کچھ سوچتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

مگر دخان نے محبّت کی بھی تو حد کردی تھی نہ تم نے وہ نہیں دیکھا کہ کیسے وہ مسجد میں رو رہا تھا مجھے لگتا ہے دخان کی دعا سے ہی سوہا صحتیاب ہوئی ہے۔۔۔۔ ۔

مگر اب کیا فائدہ ان سب کا پہلے جو انسان تم سے محبّت کرے اس کی محبّت کو تم پاؤں کی جوتی سمجھو اور پھر جب وہ مرنے لگے تو معافی مانگ لو یہ کہاں کا اصول ہے ٹھیک ہے سوہا اسے معاف نہ کرے۔۔۔۔۔۔ احد کی بات پر حالم افسوس سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

احد وہ شرمندہ ہے اسے افسوس ہے مجھے لگتا ہے سوہا اسے معاف کر دے گی وہ لڑکی جب تمہاری بنائی ہوئی ویڈیو دیکھے گی دیکھنا اس کی محبّت جاگ اٹھے گی۔۔۔۔ ۔

چلو دیکھتے ہیں میری بات ٹھیک ہوتی ہے یہ تمہاری۔۔۔۔ احد جیب سے پیسے نکالتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ ہمم۔۔۔۔۔ پتا نہیں دخان کہا ہوگا مجھے تو اس کی ٹینشن لگی ہے وہ جس حالت میں گیا ہے نہ وہ بس میں ہی جان سکتا ہوں اس کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ وہ جانا نہیں چاہتا وہ بس اس ڈر سے گیا ہے کہ سوہا ہوش میں آتے ہی اس دیکھ کر غصہ کرے گی۔۔۔۔۔۔ وہ فکرمندی سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ دبئی ہی گیا ہوگا کیونکہ وہاں اس کا ایک فلیٹ بھی ہے اور بھلا کہاں جاسکتا ہے۔۔۔۔۔ احد اس کے ساتھ باہر اتے ہوے کہتا ہے اور حالم بس خاموشی سے اس کے ساتھ قدم ملاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان ائیرپورٹ پر کب سے بینچ پر سر جھکا کر بیٹھا کسی گہری سوچ میں تھا ساتھ ہی اس کا سفری بیگ بھی پڑا تھا۔۔۔۔ ۔

تم کیوں سب کو تنگ کرتے ہو دخان آج تمہاری وجہ سے سوہا اس حال میں تھی اگر اسے کچھ ہوجاتا تو میں خود کو کبھی معاف نہیں کرسکتا تھا کہ میرے گھر کی بچی کے ساتھ اتنا ظلم ہوا ہے۔۔۔۔۔ انور غصے سے اس پر دھاڑتے ہیں۔۔۔۔ ۔

دخان میں تجھ سے سب سے زیادہ محبّت کرتی تھی مجھے تجھ پر مان تھا مگر آج تجھ سے محبّت کے ساتھ مان بھی ختم ہوگیا۔۔۔۔ دادی بھی اس سے منہ پہر لیتی ہے اور وہ چپ سا ہاتھ میں سفری بیگ لئے نظریں جھکا کر کھڑا سب کی باتیں سن رہا تھا ہر ایک اپنی نفرت اس پر ظاہر کر رہے تھے اور وہ بھی سب کی نفرت سہ رہا تھا وہ اسی لائق تھا یہ وہ سوچ رہا تھا۔۔۔۔ ۔

یہ سب رونا دھونا تمہارا سب دیکھاؤا تھا یہ خون والے کپڑے پہنے رہنا سب۔۔۔۔۔ انور کہتے ہیں تو وہ نظر اٹھا کر انھیں دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

بابا یہ دیکھاوا نہیں تھا مجھے سچ میں۔۔۔۔ ۔

بس رہنے دو دخان اب تو تمہارے ہر لفظ سے جھوٹ کی بو آتی ہے مجھے تو یقین ہی نہیں رہا تم پر۔۔۔۔۔ اب تم جارہے ہو مجھے پتا ہے جاؤ گے دبئی وہی اپنے فلیٹ پر اور پھر کچھ مہینو بعد واپس آجاؤ گے سوہا سے معافی مانگو گے اور تم کر بھی کیا سکتے ہو۔۔۔۔۔ انور اس کی بات کاٹ کر کہتے ہیں جس پر وہ اپنی مٹھی زور سے بند کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دادی اللہ حافظ۔۔۔۔ ۔ دخان مزید ذلیل ہوتا دیکھ دادی کے سامنے سر جھکا کر کہتا ہے مگر دادی اس کے سر پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اسے غصے سے دیکھ کر وہاں سے اٹھ جاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔ دخان تم اسی قابل ہو۔۔۔۔ انور بھی کہتے اندر کی طرف چلے جاتے ہیں اور دخان ایک نظر اپنی ماں کو دیکھ باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان کے دماغ میں سب کی باتیں نفرت سب گھوم رہی تھی یہی سوچ سوچ کر وہ سر تھام کر بیٹھ جاتا ہے کیا میری غلطی کی معافی نہیں ہے۔۔۔۔ ۔

دخان۔۔۔۔۔ دخان ابھی سوچ ہی رہا ہوتا ہے کہ اسے اپنے کانوں میں آواز آتی ہے جس پر وہ سر اٹھا کر اپنے سامنے دیکھتاہے جہاں حالم جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

تم کیوں اے ہو جاؤ یہاں سے میری فلائٹ کا ٹائم ہونے والا ہے۔۔۔۔۔ ۔

آپ کی فلائٹ کب کی پرواز کر چکی ہے دخان صاحب۔۔۔۔۔ حالم ہنستا ہوا اس کے برابر میں بیٹھتا ہے اور دخان حیرانگی سے پہلے اسے اور پھر سامنے لگی بڑی سکرین کو دیکھتا ہے جہاں فلائٹ کی ٹائمینگ آرہی تھی۔۔۔۔ ۔

مگر میں تو دو گھنٹے سے یہاں بیٹھا ہوں مجھے پتا کیوں نہیں چلا۔۔۔۔ وہ پرشانی سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیونکہ آپ کا دل اور دماغ سوہا کے پاس تھا میں ایسی تجھ سے ملنے آیا تھا سوچا تجھ سے مل کر تجھے سمجھاؤ گا مگر جب یہاں آیا تو تیری فلائٹ کی انو سمنٹ ہورہی تھی انو سمنٹ سن کر میں واپس جانے والا تھا کہ نظر میری تجھ پر پڑی جہاں تو سوچوں میں گھم بیٹھا تھا میں آدھے گھنٹے سے وہاں کھڑا تھا مگر تو اٹھا ہی نہیں اور تیری فلائٹ تجھے لئے بغیر ہی دبئی چلی گئی۔۔۔۔۔ حا لم کو بہت خوشی ہوتی ہے کہ اس کی فلائٹ مس

ہوگئی۔۔۔۔ ۔

کوئی بات نہیں میں دوسری ٹکٹ لے لیتا ہوں۔۔۔۔ وہ کہتا کھڑا ہوتا ہے کہ حالم اس کا ہاتھ پکڑ کے دوبارہ بیٹھا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

مت جا یار ایک بار بس ایک بار سوہا کا سامنا کر اس سے معافی مانگ تونے اس کو تکلیف دی تھی نہ تو اب اس کی تکلیف برداشت کر اگر تو ایسے چلا جائے گا نہ تو سوہا کے ساتھ سب سمجھے گے کہ تو بزدل ہے میری بات مان لے پلیز ایک مہینہ تو رہ کر دیکھ سوہا کے ساتھ بس ایک مہینہ۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو وہ چپ سا اسے دیکھتا

میں نے اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ سوہا کو کبھی اپنی شکل نہیں دیکھاؤ گا۔۔۔۔ ۔

دخان مگر تونے یہ بھی تو کہا تھا نہ جب تک سوہا نہیں چاہے۔۔۔۔ میں سوہا کو مناؤ گا کہ تجھے بس ایک موقع دے دے مجھے یقین ہے وہ راضی ہوجاے گی۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو وہ کچھ دیر سوچتا ہے۔۔۔ ۔

حالم تو گھر جا میں نہیں اؤ گا اس کے سامنے۔۔۔۔ دخان اس کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کے کہتا ہے جس پر حالم افسوس سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

حالم کہاں گیا ہے۔۔۔۔۔ دادی جو ابھی سب کے ساتھ ہسپتال آئی تھیں حالم کو نہ دیکھ کر احد سے پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

وہ دخان سے ملنے ائیرپورٹ گیا ہے کہتا ہے اسے واپس لے کر اؤ گا۔۔۔۔ ۔

وہ بس ایک بار کہیں گا اور وہ ابھی جائے گا۔۔۔۔ روہان طنزیہ مسکراتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہمیں معاف کردینا ہمیں اگر پتا ہوتا کہ سوہا ہماری بہو ہے تو ہم کبھی اس کے ساتھ برا ہونے نہیں

دیتے۔۔۔۔۔ دادی سامنے بیٹھے غفار کو کہتی ہیں جنھیں سن کر غفار فورا نفی میں سر ہلاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ارے اماں آپ یہ کیا کر رہی ہیں ہمیں آپ سب سے کوئی شکایت نہیں ہے۔۔۔۔ ۔

جی ہمیں تو بس دخان پر غصہ ہے۔۔۔۔۔ روہان بھی آگے آکر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

بیٹا غصہ تو ہمیں بھی ہے اس پر مگر اب کیا کرے بیٹا بھی ہے وہ ہمارا۔۔۔۔۔ رخسا نہ کہتی ہیں تو انور انھیں غصے سے دیکھتے ہیں جنھیں دیکھ وہ نظریں جھکا لیتی ہیں۔۔۔۔ ۔

بس اب ہم خلا لے لینگے۔۔۔ ہم اپنی بیٹی کو اور تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔۔۔۔۔ غفار کہتے ہیں تو دادی کو تھوڑا دکھ ہوتا ہے مگر پھر وہ خاموش رہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

انکل سوہا سے ایک بار پوچھ لیجئے گا شاید وہ نہیں چاہے خلا۔۔۔۔۔ احد فورا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ وہ کیوں اب اس کے نکاح میں رہنا چاہے گی جس نے اسے تکلیف دی۔۔۔۔۔ روہان غصے سے کہتا ہے جس پر احد کو بہت غصہ اتا ہے مگر وہ خاموشی سے وہاں سے اٹھ کر باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

کیسی طبیعت ہے اب سوہا آپ کی۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اس کا چیک اپ کرتے ہوے پوچھتی ہیں۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے اب۔۔۔۔۔ بس مختصر سا جواب۔۔۔۔ ۔

ہمم گڈ۔۔۔۔ اپنے گھر والوں سے ملنا چاہو گی وہ سب باہر بیٹھے ہیں تم سے ملنے کے لئے۔۔۔۔۔ ڈاکٹر پیار سے کہتی ہیں جس پر وہ نیچے منہ کرے اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے میں ابھی بھیجتی ہوں انھیں۔۔۔۔ ڈاکٹر کہتی باہر کی طرف جاتی ہیں اور سوہا اپنی ہتھیلی کھول کر دیکھتی ہے جہاں سوہا دخان لکھا ہوتا ہے اسے دیکھ کر اس کی آنکھ سے ایک آنسو اس کی ہتھیلی پر گرتا بہہ جاتا

دروازہ کھولنے کی آواز پر وہ آنسو صاف کرے باہر کی طرف دیکھتی ہے جہاں سے غفار آسیہ سیف روہان کشف دادی انور رخسانہ احد زوہا اور بچے اندر آتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

کیسی ہے میری بیٹی۔۔۔۔۔ غفار اس کے سر پر ہاتھ رکھ کے بولتے ہیں جس پر بس اثبات میں سر ہلاتی

بیٹا ہمیں معاف کردو ہمیں بالکل علم نہیں تھا کہ تم میری بہو ہو۔۔۔۔۔ رخسانہ اگے آکر اسے کہتی ہیں جس پر وہ نفی کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

انٹی آپ کیوں معافی مانگ رہی ہیں مجھے آپ سب سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔۔۔۔ ۔

اور دخان سے۔۔۔۔۔ دخان سے ہے۔۔۔۔ احد فورا پوچھتا ہے جس پر سب سوہا کی طرف دیکھتے

ہیں۔۔۔۔۔ ۔

نہیں دخان سے بھی کوئی شکوہ نہیں ہے بس نفرت ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تم فکر مت کرو ہم اس سے خلا لے لینگے اس شخص کا نام بھی میں تمہارے نام سے جدا کر دونگا بہت تکلیف دی ہے اس نے تمہیں۔۔۔۔۔ روہان سوہا کی بات سن کر فورا کہتا ہے جس پر سوہا نیچے منہ کرلیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

السلام علیکم ۔۔۔۔۔ حالم روم میں آتے ہی سب کو سلام کرتا ہے جس کا جواب سب ہی ایک زبان ہوکر دیتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اور احد اسے اندر اتا دیکھ اس کے پیچھے دیکھتا ہے جہاں کوئی نہیں ہوتا۔۔۔۔ ۔

دخان کہا ہے۔۔۔۔۔ احد اس کے قریب آنے پر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ چلا گیا میں نے روکا اسے مگر وہ نہیں روکا۔۔۔۔۔ حالم تھوڑا اونچا بولتا ہے تاکہ سوہا بھی سنے اور سوہا اس کی آواز سن کے نہ سمجھی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کو کسی نے بتایا نہیں۔۔۔۔۔ حالم سوہا کو دیکھ کر کہتا ہے جس پر سوہا روہان کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

تم آگئے ہو تم بتا دو۔۔۔۔۔۔ روہان چڑ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ عجیب ہو بھئی۔۔۔۔ سوہا دخان دبئی چلا گیا ہے وہ کہتا ہے جب تک نہیں اؤ گا جب تک سوہا نہیں چاہے گی اور یہ بھی کہا ہے کہ اسے کہنا مجھ سے چلا نہیں لے یہ اس کا احسان ہوگا مجھ پر۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو سوہا اس کی بات سن کر خاموش رہتی ہے۔۔۔۔ ۔

ظالم تھا نہ تبھی ظلم ہی کرے گا اب دور چلا گیا مجھے اس حال میں چھوڑ کے اپنے لئے نفرت تو دیکھ لیتا میری نظر میں۔۔۔۔۔ سوہا سوچتی اپنی ہتھیلی دیکھتی اپنے اور دخان کے نام کو ہاتھ سے مسل کر مٹا دیتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان نے کہا اور ہم نے مان لیا ہم تو لینگے خلا چاہے کچھ بھی کرلو سوہا تم بتاؤ تمہیں کوئی اعتراض

ہے۔۔۔۔۔ روہان کہتا سوہا سے پوچھتا ہے جس پر سوہا حالم کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے اگر لینا ہے تو کچھ مہینو بعد لے لینا مگر ابھی نہیں ابھی کچھ ٹائم رک جانا پلیز سوہا۔۔۔۔۔ حالم اس کی منت کرتا ہے تو سوہا کچھ نہیں کہتی وہ بس چپ رہتی ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا سوہا تم ہمارے ساتھ جاؤ گی نہ حویلی۔۔۔۔ زوہا اس کے پاس آکر بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں میں اپنے گھر جاؤ گی۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا پلیز ہمارے ساتھ چلو۔۔۔۔۔ زوہا منت کرتی ہے تو احد فورا اسے ٹوکتا ہے۔۔۔۔ ۔

زوہا جب وہ منا کر رہی ہے تو کیوں فورس کر رہی ہو اسے جانے دو اسے اپنی فیملی کے پاس۔۔۔۔۔ احد کی بات پر وہ سوہا کی طرف دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا تم چپ چپ کیوں ہوں کچھ کہو کوئی بات کرو کچھ تو بولو۔۔۔۔۔ کشف اس کے پاس آکر بیٹھتی

مجھے گھر لے کر چلے میرا یہاں دم گھوٹتا ہے۔۔۔۔ وہ کشف کی بات پر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں میں نے ڈاکٹر سے بات کی ہے کل ہم گھر چلے گے تم فکر مت کرو۔۔۔۔ روہان اس کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے جس پر اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.