آج دخان کو دبئی آے ہوے ایک مہینہ ہوگیا تھا اور سوہا سے دور ہوے بھی وہ سوہا سے بالکل دور ہوگیا تھا نہ اسے کال کرتا تھا اور نہ پاکستان گیا تھا مگر ابھی کچھ دیر پہلے ایک کال نے اسے پاکستان انے پر مجبور کردیا تھا جہاں دادی کی طبیعت بہت خراب تھی اور وہ اسے ہی بلا رہی تھی وہ ابھی یہی سوچ رہا تھا کہ اگر سوہا سے سامنا ہوا تو۔۔۔۔ نہیں نہیں وہ جہاں آے گی میں اس سے دور ہوجاؤ گا ہاں یہ ٹھیک ہے وہ خود ہی سوچ کر کہتا اٹھ کر اپنی پیکنگ کرتا ہے کہ تبھی اس کا موبائل بجتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہیلو۔۔۔۔۔ وہ موبائل کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تم آرہے ہو۔۔۔۔۔ اگے سے احد کی آواز گونجتی ہے۔۔۔ ۔
ہاں آرہا ہو۔۔۔۔ ۔
آرہے ہو تو دل بڑا کرکے آنا۔۔۔۔۔ احد کی بات پر وہ بیگ اٹھاتے ہوے رک جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا مطلب۔۔۔۔ ۔ سوہا خلا لینے کے لئے راضی ہوگئی ہے اس کے بھائی نے کہا ہے کہ اسے کہو اتے ہی سوہا کو چھوڑ دے ورنہ وہ خلا لے لگی۔۔۔۔۔۔ احد اسے ساری بات بتاکر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تم نے سوہا سے پوچھا ہے وہ بھی یہی چاہتی ہے۔۔۔۔۔ اسے لگتا ہے کہ احد کہہ دے گا نہیں وہ نہیں چاہتی مگر جواب بہت مختلیف تھا۔۔۔۔ ۔ ہاں میں اور زوہا گئے تھے اسکے پاس مگر اس نے کہا وہ نہیں رہنا چاہتی دخان کے ساتھ وہ کہتی ہے اسے کہو مجھے چھوڑ دے۔۔۔۔۔ ۔
دخان اب تو کیا کرے گا۔۔۔۔۔۔ احد اسے کچھ نہ بولتا دیکھ کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
پتا نہیں اب میں کیا کرو گا مجھے لگتا ہے اب مجھے وہ کرنا پڑے گا جس کی کسی کو امید بھی نہیں
ہوگی۔۔۔۔۔ دخان کہتا فون کاٹ دیتا ہے اور احد اس کی بات پر حیران سا فون کو دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اب سوہا کے سامنے جانا ہی ہوگا۔۔۔۔ وہ بیگ پیک کرتا خود سے کہتا ہے جبکہ آنکھیں بھی لال ہورہی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا دخان بھی آرہا ہے ابھی بھی سوچ لو تمہارا کیا فیصلہ ہے زندگی تم نے گزارنی ہے روہان نے
نہیں۔۔۔۔۔۔ کشف اس کے پاس کھڑی کہتی ہے جو الماری میں کچھ ڈھونڈھ رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔
بھابھی میں نے فیصلہ کر لیا ہے مجھے نہیں رہنا دخان کے ساتھ یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا میرے پاس بیٹھو اور میری بات غور سے سنو۔۔۔۔۔ کشف اسے اپنے ساتھ بیڈ پر بیٹھاتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
دیکھو سوہا میں یہ نہیں کہہ رہی کہ دخان غلط نہیں ہے وہ غلط ہے مگر اس سے زیادہ غلط اس کے گھر والے ہیں جنہوں نے اسے بتایا نہیں۔۔۔۔ ۔ بھابھی بتایا تھا انہوں نے مگر دخان کسی کی سنتے ہیں جو اپنے گھر والوں کی سنتے۔۔۔۔ سوہا کو کشف کی بات بہت بری لگتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا اگر دخان نہیں سن رہا تھا تو اسے ایک تھپڑ مار کے بتاتے کے دیکھ تیری بہن غلط تھی اسے غصے سے کہتے کیا کرتا وہ گھر سے چلا جاتا نہ مگر سچائی تو پتا چل جاتی اور اس طرح پھر وہ تمہاری زندگی تو عذاب نہیں بناتا لیکن اس کے گھر والے اس ڈر سے چپ رہے کہ اگر اسے کہا تو وہ ہمیں ہی غلط سمجھے گا اور پھر چلا جائے گا ہمیں چھوڑ کے۔۔۔۔۔ کشف کہتی ہے تو سوہا اس کی باتوں پر غور کرتی ہے مگر پھر نفی بھی کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ مجھے بس اتنا یاد ہے کہ دخان نے میرے ساتھ غلط کیا اور میں نہیں چاہتی اب ان کے ساتھ رہنا بات ختم۔۔۔۔ سوہا کہتی کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
دخان کے بعد کر سکو گی کسی سے شادی۔۔۔۔۔ کشف کی بات پر وہ رک جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ بولو بنا سکو گی کسی کو اپنا ہمسفر یہ پھر دخان جیسی محبّت کرسکو گی اس کے ساتھ۔۔۔۔۔ کشف کھڑی ہوکر اس کے پاس آتی ہے۔۔۔۔ ۔
میں شادی نہیں کرو گی۔۔۔۔ ۔
یہ تو تم کہہ رہی ہو نہ مگر روہان تو کرے گے وہ تو ابھی سے کہہ رہے ہیں کہ سوہا کے لئے کوئی اچھا لڑکا مل جائے۔۔۔۔۔ کشف اسے روہان کی بات بتاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
بھابھی ایسا کچھ نہیں ہوگا میں شادی نہیں کرو گی اور آپ پلیز مجھے میرے فیصلے پر کھڑا رہنے دیں روہان بھائی سے میں بات کر لونگی۔۔۔۔۔ وہ کہتی اس کی سائیڈ سے نکلتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا شادی تو کرنی پڑتی ہے ورنہ اکیلی عورت اس معاشرے میں ایک پتھر کے برابر ہے جسے ہر کوئی پاؤں سے ٹھوکر مارتا ہوا نکل جاتا ہے ہر عورت کو ایک محافظ چاہیے ہوتا ہے جو بہتر اس کا شوہر ہی ہوتا
ہے۔۔۔۔۔ کشف اس کا ہاتھ پکڑ کے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
بھابھی پلیز دخان کی حمایت مت کرے مجھے نہیں رہی اس سے محبت سب جہاں اسے غلط کہہ رہے ہیں وہی آپ کیوں اسے ٹھیک سمجھ رہی ہیں وہ غلط ہے اس نے میرے ساتھ جو کیا ہے وہ آپ کو کیوں نہیں دیکھ رہا۔۔۔۔۔ سوہا ایکدم ہی غصے میں آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا سب اسے ویسے کیوں نہیں دیکھ رہے جیسے میں دیکھ رہی ہوں وہ تمہارے لئے کتنا رویا تھا تمہیں تو پتا بھی نہیں ہے مگر تب بھی کسی نے اس پر ترس نہیں کھایا۔۔۔۔ کشف بھی سخت لہجے میں کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ وہ ڈرامہ تھا اس کا بس اور کچھ نہیں مجھے احد نے دیکھائی تھی ویڈیو مگر مجھے ترس نہیں آیا اس پر۔۔۔۔۔ مجھے نہیں رہی محبت۔۔۔۔۔ وہ آخر میں غصے سےکہتی ہے جس پر کشف اسے افسوس سے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ بہت بچتاؤ گی سوہا دخان کو کھو کر۔۔۔۔ ۔
میں انہیں حاصل کرکے بچتا رہی ہوں بھابھی کھو کر سکون میں اؤ گی۔۔۔۔۔ وہ کہتی باہر کی طرف جاتی ہے اور کشف ایک لمبی سانس لے کر وہی بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
دادی کے کمرے میں اس وقت سارے ہی حویلی والے موجود تھے جبکہ دخان دادی کے پاس بیڈ پر بیٹھا ان کے پاؤں دبا رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔ دخان میری ایک بات مان لے۔۔۔۔۔ دادی کی بوجھی ہوئی آواز پر وہ سر اٹھا کر انھیں دیکھتا ہے جیسے پوچھ رہا ہو کیا دادی۔۔۔۔ ۔
سوہا سے معافی مانگ لے اسے واپس اس حویلی میں ملکہ بنا کر لے آ۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں تو وہ لب بیچ کر نیچے منہ کر لیتا ہے۔۔۔ ۔
دادی میں نے بہت معافی مانگی اس سے مگر وہ مجھے معاف کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔۔۔ ۔
تم نے اس کے ساتھ جیسے بہت اچھا کیا ہے نہ جو وہ تمہیں معاف کردے گی۔۔۔۔ انور سخت لہجے میں کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔ بابا آپ تو ایسے کر رہے جیسے میں نے قتل کیا ہو جس کی کوئی معافی نہیں ہے۔۔۔۔ دخان اپنے باپ کی بات سن کر غصے سے مگر آہستہ سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
تم نے قتل ہی تو کیا ہے سوہا کے جذبات کا اس کی محبت کا اس نے جو تمہا رے ساتھ خواب دیکھے تھے ان سب کا۔۔۔ تمہیں بھی قتل کرنے کے برابر سزا ملنی چاہیے۔۔۔۔۔ زمیش جو وہی بیٹھی تھی اس کی بات پر بھڑک اٹھتی ہے۔۔۔ ۔ زبان سنبھال کر بات کرو تمہیں کوئی حق نہیں میرے اور سوہا کے پیچ میں پڑنے کا مجھے پتا ہے تمہیں کس چیز کا دکھ ہے۔۔۔۔ دخان بھی اس کی بات پر غصے سے کھڑا ہوتا ہے۔۔۔ ۔
مجھے کوئی شوق نہیں ہے تمہارے اور سوہا کے پیچ میں آنے کا اور کس دکھ کی بات کر رہے ہو تم؟؟؟۔۔۔۔ وہ سینے پر ہاتھ باندھ سوالیاں نظروں سے کہتی ہے جبکہ سارے کبھی رمیش تو کبھی دخان کو دیکھتے ہیں جو دونوں آج سہی لڑنے کے مونڈ میں تھے۔۔۔ ۔ تمہیں اس بات کا دکھ کہ تمہارا نکاح مجھ سے کیوں نہیں ہوا۔۔۔۔۔ دخان اس کی طرف انگلی کرے کہتا ہے اور رمیش اس کی بات پر طنزیہ ہنس دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
خوش فہمی میں مت رہو مجھے دکھ نہیں خوشی ہورہی ہے کہ شکر میرا نکاح تم سے نہیں ہوا ورنہ اگر مجھے نکاح کے بعد پتا چلتا کہ سوہا تمہاری بیوی ہے تو تم سوچ بھی نہیں سکتے تھے دخان کہ میں تمہارے ساتھ کیا کرسکتی تھی۔۔۔۔۔ زمیش دانتپیس کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
رمیش بیٹھ جاؤ دخان تم بھی بیٹھو۔۔۔۔۔ رخسانہ دونوں کو دیکھ کر کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
ایک منٹ ماما یہ کس بات کا اتنا بھرم دیکھا رہی ہے اور تم کر کیا رہی ہو یہاں تمہیں شرم نہیں آتی وہاں رہتے ہوے جہاں تمہارا نکاح ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا ابھی کوئی عزت دار لڑکی ہوتی نہ تو واپس ادھر کا رخ ہی نہ کرتی۔۔۔۔۔۔ دخان کی بات پر وہاں موجود سب ہی منہ کھولے دخان کو دیکھتے ہیں اور رمیش کو جیسے چپ ہی ہوجاتی ہے اس کے الفاظ سن کر۔۔۔۔ ۔
دخان کیا بول رہا ہے۔۔۔۔ دادی آہستہ سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
دادی اور جو یہ کہہ جارہی ہے وہ کوئی نہیں دیکھ رہا۔۔۔۔۔ دخان فورا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان اپنے الفاظ پر غور کرو پہلے تو میں چاہتی تھی کہ سوہا تمہارے پاس واپس آجاے اب میں اسے خود جاکے کہوں گی کہ وہ تم سے خلا لے کر کسی اچھے لڑکے سے شادی کرلے تاکہ اس کی زندگی میں بھی خوشیاں آے اگر تمہارے ساتھ رہے گی تو خوشیاں تو دور کی بات ہے وہ مسکرا بھی نہیں سکے گی۔۔۔۔۔ زمیش سخت لہجے میں کہتی دخان کو سہی والا غصہ دلا گئی تھی۔۔۔۔ ۔
رمیش اپنی زبان کو لگام دو ورنہ میں اسے کھینچ لونگا۔۔۔۔۔ دخان کہتا اس کی طرف بڑتا ہے کہ سب ہی اپنی جگہ سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور انور دخان کے آگے آکر اس کے منہ پرایک زور دار تھپڑ مار دیتے ہیں جس سے ماحول میں ایکدم ہی سنناٹا چھا جاتا ہے جبکہ دخان منہ پر ہاتھ رکھیں انور کو بے یقینی سے دیکھتا
اپنی بیوی کو تو عزت دے نہیں سکے تم سے دوسری عورت عزت کی کیا امید رکھے ارے اپنا نہیں تو اپنے خاندان کا ہی خیال کرلو یہ کزن ہے تمہاری جس پر تم ابھی ہاتھ اٹھانے والے تھے۔۔۔۔۔۔ انور شدید غصے میں کہتے ہیں جبکہ حالم غصے سے رمیش کو دیکھتا ہے کیونکہ نہ وہ ایسے الفاظ کہتی نہ اسے ایسے کرنا پڑتا۔۔۔۔ ۔ کاش بابا یہ تھپڑ آپ مجھے اس وقت مارتے جب میں یہ یقین نہیں کررہا تھا کہ رابعہ نے خودخوشی کی ہے آج جو میں اس حال میں ہوں وہ سب آپ لوگوں کی غلطی ہے آپ لوگوں کی وجہ سے میں نے سوہا کے ساتھ اتنا برا کیا بابا آپ جو رابعہ سے نفرت ظاہر کرتے تھے نہ مجھے اس سے لگتا تھا کہ رابعہ نے خودخوشی کی ہے اگر آپ مجھے آرام سے بیٹھا کے سمجھاتے تو کیا میں سمجھتا نہیں جیسے بسنس کی باتوں کے لئے مجھے بیٹھاتے تھے آرام سے سمجھاتے تھے تو کیا اس وقت نہیں بتا سکتے تھے ارے یہ بھی چھوڑے مجھے کبھی آپ لوگوں نے یہ نہیں کہا کہ ایک بار رابعہ کی ڈائری پڑھ لو۔۔۔۔۔ دخان غصے سے کہتا ہے تو وہاں جیسے سب کو چپ لگ جاتی ہے کیونکہ کہیں نہ کہیں تو اس کی بات میں سچائی تھی نہ۔۔۔۔ ۔
تمہیں کہا تو تھا رابعہ کی ڈائری پڑھ لو تم نے کیوں نہیں پڑھی اور اب تمہارا کوئی حق نہیں بنتا ہمیں برا کہنے کا۔۔۔۔ اعجاز اگے آکر ماتھے پر بل لئے کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔
تو مارتے نہ مجھے تھپڑ جیسے ابھی مارا ہے کرتے مجھ سے ایسی ہی نفرت جیسے ابھی سب کر رہے ہیں کیوں نہیں کیا اس وقت یہ سب جو ابھی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ بھی ویسے ہی کہب ہے۔۔۔۔ ۔ مجھے برباد کردیا آپ لوگوں نے بس اس وجہ سے کہ میں آپ لوگوں سے دور نہ ہوجاؤ ایک اولاد جو بچی تھی آپ کے پاس کردیا اس اولاد کو برباد اور خوار۔۔۔۔۔ سکون مل رہا ہے ہوگا نہ مجھے اس حال میں دیکھ کر ہر کسی سے ہر جگہ سے نفرت مل رہی ہے مجھے۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتا سب کی طرف دیکھتا ہے جو سب چپ ہی رہتے ہیں اور وہ سب پر ایک نظر ڈال کر لمبے لمبے دنگ بھرتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ یہ ہمیشہ ہمیں پر شان کرتا ہے دیکھنا کبھی اس کی وجہ سے میں مر جاؤ گا۔۔۔۔۔ انور غصے سے کہتے صوفے پر سر تھام کر بیٹھتے ہیں۔۔۔ ۔
اللہ نہ کرے کیسی باتیں کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ رخسانہ فورا کہتی ہیں جبکہ باقی سارے خاموشی سے بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔
***
روہان صفا کے اسکول میں پیڑینٹس میٹنگ ہے تو آپ کل چلے گے نہ میرے ساتھ۔۔۔۔۔ کشف اس کے سامنے بیٹھ کر بولتی ہے جو کسی کام میں مصروف ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ تم خود چلی جانا میرے پاس ٹائم نہیں ہے۔۔۔۔ وہ روکھے پن سے کہتا ہے کیونکہ ابھی تک روہان کو رابعہ کا سچ پتا نہیں چلا تھا تبھی ابھی تک اسے یہی لگ رہا تھا کہ کشف ہی رابعہ اور اس کی مجرم ہے۔۔۔۔ ۔
روہان کب تک آپ ایسے منہ بنا کر رکھیں گے کب تک ایسے ہی چلتا رہے گا آپ کو پتا ہے اس سے بچوں پر کتنا برا اثر پڑ رہا ہے صفا بڑی ہورہی ہے وہ سمجھتی ہے کہ اس کے ماں باپ میں ناراضگی ہے وہ روز مجھ سے پوچھتی ہے کہ۔۔۔۔۔۔ وہ ابھی بول ہی رہی ہوتی ہے کہ روہان بیزاری سا منہ بنا کر وہاں سے اٹھ جاتا
روہان ناراضگی اپنی جگہ مگر بچوں کے لئے ہم ایک تو ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو روہان باہر جاتا ہوا رک کر اسے دیکھتا ہے اور کشف فورا کھڑی ہوکے اس کے پاس آتی ہے۔۔۔۔ ۔ پلیز بچوں کے معاملے میں ہم ایک ہیں آپ کل میرے ساتھ چلے گے اسکول۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو روہان کچھ سوچ کر اثبات میں سر ہلا تا باہر چلا جاتا ہے جبکہ کشف بس خاموشی سے کمرے میں ہی رہتی
ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔
***
سوہا بیٹا کیا کر رہی ہو۔۔۔۔۔ غفار کب سے سوہا کو کچن میں کھڑا دیکھ پوچھتے ہیں جو نجانے کیا کر رہی
تھی۔۔۔۔ ۔ ابو آج میں سب کے لئے بریانی بنا رہی ہوں۔۔۔۔ وہ کچن سے ہی آواز لگاتی ہے تو غفار کے ساتھ آسیہ بھی مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
چلو شکر میری بیٹی کا دل تو بہلا ورنہ میں سمجھ رہا تھا اب یہ ہمیشہ چپ ہی رہے گی۔۔۔۔۔ غفار اپنی انکھو سے چشمہ اتار کر کہتے ہیں۔۔۔ ۔ ہاں اللہ کا شکر ہے۔۔۔۔۔ وہ غفار صاحب آپ سے ایک بات کرنی تھی۔۔۔۔ آسیہ ان کے مونڈ اچھا دیکھ کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
ہاں کہو کیا بات ہے۔۔۔۔ وہ ان کی طرف پہلو بدلتے ہیں۔۔۔۔ ۔
میں کہہ رہی تھی سوہا اگر خلا لے لے گی تو کیا وہ خوش رہ سکے گی کسی اور کے ساتھ مطلب مجھے نہیں لگتا وہ دخان کو بھول پائے گی۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہیں تو غفار کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
آپ کہنا کیا چاہ رہی ہیں آسیہ بیگم کھل کر کہیں۔۔۔۔ غفار ماتھے پر بل لا کر پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ۔
میں بس یہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ ایک بار سوہا کو بیٹھا کر پوچھ لے کیا کہ اس کی کیا مرضی ہے یہ نہ ہو بعد میں وہ پچھتائے۔۔۔۔ ۔
دیکھیں آسیہ بیگم اس انسان نے میری بیٹی کے ساتھ جانور سے بھی بتر سلوک کیا ہے مجھے نہیں لگتا وہ اب بھی اس کے حق میں فیصلہ دے گی تو بہتر ہے آپ بھی اپنے دماغ سے یہ بات نکال دیں کے سوہا بعد میں پچھتائے گی۔۔۔۔ غفار تھوڑا سخت لہجے میں کہتے ہیں جسے سن کر آسیہ اثبات میں گردن ہلاتی
ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔
***
کمرے میں مکمل اندھیرا تھا بس باہر سے چاند کی ہلکی سی روشنی پردوں کو چیڑ تی اندر داخل ہورہی تھی کمرہ اے سی کی وجہ سے ٹھنڈا جبکہ سگریٹ اور پرفیوم کی ملی جلی مہک سے کمرا مہک رہا تھا وہی دخان صوفے پر پاؤں سامنے ٹیبل پر رکھیں ہاتھ میں آدھی سگریٹ کو کبھی ہونٹوں سے لگتا تو کبھی جدا کرتا جدا کرنے سے ایک دھواں کا گولہ اس کے چہرے کو کچھ سیکینڈ کے لئے ڈھک رہا تھا وہ کسی گہری سوچ میں تھا تبھی اپنے کمرے میں داخل ہونے والے وجود کو دیکھ نہیں سکا۔۔۔۔۔ ۔
پتا تو تب چلا جب اس نے کمرے کی لائٹ ان کی۔۔۔۔ وہ حالم تھا جو کھڑا اسے ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔ کیوں آے ہو چلے جاؤ یہاں سے مجھے ابھی کسی سے بات نہیں کرتی۔۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھتے ہی کہتا مگر حالم جانے کے بجاے اس کے سامنے آکر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان تو کیوں کر رہا ہے سب کو پریشان دیکھ انکل کی حالت کیا ہوگئی ہے چل انکل کا نہیں تو دادی کا ہی خیال کر لے وہ بیمار ہیں اور تو ان کے سامنے ایسے زہریلے الفاظ بول کے آیا ہے جس سے میرا بھی دل دکھا ہے تو کیا ان کا نہیں دکا ہوگا۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو وہ سیدھا ہوکے بیٹھتا ہے اس کے سیدھا ہوکر بیٹھنے پر حالم کو اس کے گال پر تھپڑ کا نشان نظر اتا ہے جو ابھی تک تھا مگر اب ہلکا تھا۔۔۔۔ ۔
دیکھ حالم تجھے کچھ نہیں پتا جہاں غلطی میری ہے وہاں ان سب کی بھی ہے صرف میں ہی قصوروار نہیں ہوں سوہا کو ہارٹ کرنے میں چل میں مانتا ہوں میں نے غلط کیا میں معافی بھی مانگنا چاہتا ہوں مگر یہ جو آج رمیش نے بات کی اور بابا نے مجھے تھپڑ مارا وہ کیا ٹھیک تھا؟؟؟۔۔۔۔۔ وہ ماتھے پر بل ڈالے اس سے سوال کرتا
وہ بھی غلط تھا مگر یہاں زیادہ تو غلط ہے۔۔۔۔ حالم کچھ سوچ کہ بولتا ہے تو دخان بیزاری سا منہ بنا کر پہلو بدلتا
دخان سوہا کے پاس جا اور اس سے معافی مانگ لے مجھے یقین ہے وہ تجھے معاف کردے گی۔۔۔۔ ۔
وہ مجھے معاف نہیں کرے گی اور میں نے بھی تو قسم کھائی ہے جب تک وہ نہیں چا ہے گی تب تک میں اس کے سامنے نہیں جاؤ گا۔۔۔۔۔ وہ افسوس سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
مجھے نمبر دے سوہا کا۔۔۔۔ حالم کچھ سوچ کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیوں تونے کیا کرنا ہے۔۔۔۔۔ دخان حیرت سے پوچھتا ہے جس پر حالم خود ہی اس کا موبائل اٹھا کر سوہا کا نمبر ڈھونڈھ کر اسے ہونے موبائل پر ملاتا ہے۔۔۔۔ ۔
حالم تو کیا کرنے والا ہے۔؟؟؟۔۔۔۔ دخان اس کا ہاتھ پکڑ کے روکتا ہے۔۔۔۔ ۔ تو بس دیکھتا جا۔۔۔۔۔ حالم مسکرا دیتا جبکہ دخان گھبراتے ہوے اسے دیکھتا ہے جو موبائل پر نمبر ملا رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا کیا کر رہی ہو۔۔۔۔۔ کشف اسکے کمرے میں آکر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
کچھ نہیں بھابھی بس ایسی یہ کتاب پڑھ رہی تھی۔۔۔۔ وہ ہاتھ میں لی ہوئی کتاب کی طرف اشارہ کرتی
ہمم اچھی بات ہے۔۔۔۔۔ ویسے آج تم ماشاللہ سے بہت خوش لگ رہی ہو اسی طرح رہا کرو نہ اچھی لگتی ہو مسکراتے ہوے۔۔۔۔۔۔ کشف اس کے پاس بیٹھ کر بولتی ہے جس پر وہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ بھابھی بظاہر تو میں خوش ہوں مطمین ہوں مگر میرے اندر جو طوفان ہے نہ اسے بس میں ہی محسوس اور دیکھ سکتی ہوں کوئی دوسرا میرے درد کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو اس کے لہجے سے ہی اس کا دکھ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنا ٹوٹ چکی ہے کشف کو یہی لگتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
سوہا تو کیوں پھر خود کے ساتھ ظلم کر رہی ہو میری جان جو تمہارا دل کہتا ہے وہ کرو۔۔۔۔۔۔ کشف اس کا ہاتھ پکڑ کے بولتی ہے۔۔۔۔ ۔
بھابھی پہلے بھی تو دل کی سنی تھی کیا ہوا کچھ حاصل ہوا مجھے نہیں نہ بس میں خالی ہا تھ رہ گئی اب میں دل کو اپنے خیالات پر ہاوی نہیں ہونے دونگی میں دماغ کی سنو گی دل تو دخان کی ہی طرفداری کرتا ہے مگر دماغ میرا ہے وہ مجھے غلط سوچنے نہیں دیتا جو سچ ہے بس وہی بتاتا ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو پی کر درد سے کہتی
سوہا۔۔۔۔ ۔
بھابھی یہ میری زند گی ہے پلیز آپ اس میں نہ پڑے میں دخان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو نہیں رہنا چاہتی آپ بار بار آکر مجھے مت سمجھایا کرے میرا فیصلہ نہیں بدلنے والا۔۔۔۔۔ سوہا اسے دوبارہ بولتی دیکھ کہتی ہے جس پر کشف خاموشی سے کچھ دیر اسے دیکھتی وہاں سے اٹھ کر چلی جاتی ہے جبکہ سوہا ابھی اپنی کتاب اٹھانے ہی والی ہوتی ہے کہ اس کا موبائل رینگ کرتا ہے۔۔۔۔ ۔ یہ اس کا پرانا والا موبائل تھا جو وہ دخان کے ساتھ جاتے ہوے یہی بھول گئی تھی اور اب جب موبائل اٹھاتی ہے تو رونگ نمبر دیکھ کر رکھ دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
***
کیا ہوا اٹھا نہیں رہی۔۔۔۔۔ دخان اس کو موبائل کان سے ہٹایا دیکھ کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں یار اٹھا نہیں رہی۔۔۔۔ دوبارہ ٹرائے کرتا ہوں۔۔۔۔ وہ کہتا دوبارہ ملاتا ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا دوبارہ کال آتی دیکھ کچھ سوچ کر اٹھا لیتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہیلو۔۔۔۔۔ سوہا کی آواز سن کر دخان کے لبوں پر میٹھی سی مسکان آجاتی ہے جو حالم سے چھپ نہیں سکی۔۔۔۔ ۔
السلام علیکم سوہا میں حالم بات کر رہا ہوں۔۔۔۔ ۔
وعلیکم السلام۔۔۔۔ کیسے ہیں آپ۔۔۔۔۔۔ سوہا حالم کا نام سن کر مسکرا کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔
میں بالکل ٹھیک تم کیسی ہو اور گھر میں سب کیسے ہیں۔۔۔۔۔ حالم مزید پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ گھر میں سب ٹھیک ہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان کے لبوں سے مسکراہٹ فورا غائب ہوجاتی ہے مطلب وہ ٹھیک نہیں تھی اس کے دماغ میں یہی خیال اتا ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا اور کیا کر رہی تھی میں نے ڈسٹرب تو نہیں کیا نہ تمہیں۔۔۔۔ ۔
ارے نہیں نہیں میں بس ویسے ہی بیٹھی تھی۔۔۔۔ سو ہا کہتی ہے تو دخان حالم کو اشارے میں کہتا
اس سے پوچ میری یاد آتی ہے۔۔۔۔۔ حالم کو اس کا اشارہ بالکل سمجھ نہیں اتا مگر پھر بھی جو اسے سمجھ اتا ہے پوچھ لیتا ہے۔۔۔۔ ۔
میری یاد آتی ہے۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو دخان اپنے ماتھے پر ہاتھ مارتا ہے جس پر حالم اسے گھورتا ہے جبکہ وہاں سوہا نہ سمجھی سے موبائل کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا مطلب آپ کا۔۔۔۔ سوہا پوچھتی ہے جس پر دخان موبائل پر ہاتھ رکھیں حالم کے قریب ہوکر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ابے سالے پوچھ میری یاد آتی ہے مطلب دخان کی۔۔۔۔۔ دخان تو ایسے کہہ رہا تھا جیسے سوہا اسی کا انتظار کیے تو بیٹھی ہے حالم پوچھے گا اور وہ جھٹ سے کہیں گی ہاں مجھے دخان کی بہت یاد آرہی ہے حالم اس کی بات سن کر غصے سے سوچتا اسے خود سے دور کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
میرا مطلب حویلی والوں کی یاد آتی ہے۔۔۔۔ ۔
جی بہت زیادہ بہت اچھا وقت گزرا میرا آپ لوگوں کے ساتھ۔۔۔۔۔ سوہا مسکرا کر کہتی ہے۔۔۔ ۔
اچھا سوہا تم سے ایک بات کرنی تھی۔۔۔۔ حالم مین پوانٹ پر اتا ہے۔۔۔۔ ۔
جی کہیں میں سن رہی ہوں۔۔۔۔ ۔
وہ۔۔۔ ۔ کیا تم ایک بار دخان کا سامنا کر سکتی ہو مطلب کیا تم اسے اپنے سامنے آنے کی اجازت دے سکتی ہو۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو دخان کی وہیں سانس رک جاتی ہے اور سوہا کا حال بھی کچھ ایسی تھا۔۔۔۔ ۔
نہیں میں ان کا سامنا نہیں کرنا چاہتی۔۔۔۔۔ سوہا سخت لہجے میں کہتی ہے جس پر دخان نیچے منہ کر لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا بس اسے اجازت دے دو کہ وہ تمہارے سامنے آسکے دیکھو وہ ابھی ادھر ہی ہے اور مجھے یقین ہے تم سنڈے کو آرہی ہو دادی کو دیکھنے تو دخان بھی ادھر ہوگا تو پلیز اسے اجازت دے دو کہ وہ بس تمہارے سامنے آسکے۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو دخان ایک امید کی کرن نظر آتی دیکھ موبائل کو دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ سوہا حالم کی بات سن کر کچھ دیر سوچتی ہے اور پھر۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے مگر انھیں کہیں گا کہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ میں ان کے ساتھ اب بھی زندگی گزاروں گی۔۔۔۔۔ سوہا کے ان الفاظ سے دخان کا بہت دل دھکتا ہے اور حالم خدا حافظ کرکے موبائل بند کردیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اب تو تیاری کر کل لاہور جانے کی۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو دخان نہ سمجھی سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیا مطلب لاہور جانے کی تیاری کروں۔۔۔۔ ۔ کل تو سوہا کے گھر جائے گا اور اس کے گھر کے ہر ایک فرد سے معافی مانگے گا تیری وجہ سے ان سب کو بھی تکلیف ہوئی ہے۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے میں کل جاؤ گا مگر اس سے پہلے بابا اور دادی سے معافی مانگو گا انھیں بھی آج میری باتوں سے تکلیف ہوئی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں گڈ۔۔۔۔۔ بس اب مجھے ڈر ہے کہ روہان تجھے ذلیل نہ کرے۔۔۔۔۔ حالم کسی ڈر کی وجہ سے کہتا
ہوجاؤ گا یار ذلیل بھی میں نے بھی تو بہت کچھ غلط کیا ہے۔۔۔۔۔ دخان کہتا سگریٹ جلاتاہے۔۔۔۔۔ ۔ ہاں۔۔۔۔ میں بھی کل چلا جاؤ گا اسلام آباد۔۔۔۔۔ حالم کہتا کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیوں تم کب آے تھے۔۔۔۔ ۔
میں پرسو آیا تھا دادی کی طبیعت کا سن کر اور رمیش بھی میرے ساتھ ہی آئی تھی اور کل ہی میرے ساتھ واپس چلی جائے گی۔۔۔۔۔ حالم اسے یہ بھی بتاتا ہے کہ رمیش پہلے سے یہاں موجود نہیں تھی جس پر دخان مختصر سا جواب دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا۔۔۔۔ ۔ ہاں اب سوجا یہ چھوڑ دے اپنی محبوب کو۔۔۔۔۔ حالم اسے سگریٹ ہونٹوں سے لگاتا طنز کرتا ہے جسے سن کر دخان ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
محبوب بھی کہہ رہے ہو اور پھر چھوڑنے کا بھی کہتے ہو حد ہے یار اگر چھوڑنے کا کہو تو محبوب مت کہو اور اگر محبوب کہو تو چھوڑنے کا مت کہو۔۔۔۔۔ دخان صوفے سے ٹیگ لگا کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا تو پھر اس دشمن کو چھوڑ دو۔۔۔۔۔ حالم وہی کھڑا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان اپنے دشمن کو اتنی آسانی سے نہیں چھوڑتا چاہے وہ دشمن سگریٹ ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔ دخان بھی ایک کش لگاتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ تم سے بات کرنا بھیس کے اگے بین بجانے کے برابر ہے۔۔۔۔ دخان اس کی بات سن کر مسکراتا سگریٹ کو ہونٹوں سے لگانے ہی لگتا ہے کہ۔۔۔۔ ۔ دو ادھر اسے مجھے ہر وقت خود کش لگاتے رہتے ہو۔۔۔۔۔ حالم اس کے ہاتھ سے سگریٹ لے خود ہونٹوں سے لگاتا باہر کی طرف جاتا ہے اور دخان حیرت سا کبھی اپنے خالی ہاتھ تو کبھی حالم کو دیکھتا ہے جو لائٹ بند کرتا باہر چلا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ یار یہ کیا بدتمیزی تھی اگر پینی تھی تو بتا دیتے یو منہ سے چھینے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔۔۔ دخان کہتا ایک اور سگریٹ اٹھاتا اسے جلا کر ہونٹوں سے لگاتا صوفے سے ٹیگ لگا کر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے مگر انھیں کہیں گا کہ وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ میں ان کے ساتھ اب بھی زندگی گزارو گی۔۔۔۔۔ سوہا کی بات ایکدم اس کے دماغ میں آجاتی ہے جسے سوچتا وہ اداس ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیا سوہا یہ اس کے گھر والے مجھے معاف کرسکے گے یہ پھر بے عزت کرکے گھر سے نکال دینگے۔۔۔۔۔۔ دخان نجانے کب تک یہی سوچتا رہتا ہے اور نجانے کتنی ہی سگریٹ جلاتا ختم کرتے رہتا ہے اب جب تک اسے نیند نہ آجائے تب تک وہ سوہا کے بارے میں سوچتا سگریٹ کو جلاتا ہونٹوں سے لگاتا رہے گا۔۔۔۔۔ ۔