Chapter 29: باب 29

بابا میں شرمندہ ہوں پلیز مجھے معاف کردیں۔۔۔۔ دخان کب سے انور کے پاس بیٹھا ان سے معافی مانگ رہا تھا مگر وہ تو جیسے اسے سن ہی نہیں رہے تھے وہ تو آرام چشمہ لگاے اخبار پڑھ رہے تھے۔۔۔ ۔

بابا سوری۔۔۔۔۔ ۔

دخان یہ اچھا ہے پہلے تم دل دکھاؤ اور پھر معافی مانگ لو۔۔۔۔ انور اس کی بات پر غصے سے کہتے ہیں۔۔۔ ۔ بابا میں سوہا کے گھر جارہا ہوں اس سے معافی مانگنے آپ مجھے معاف کردیں تبھی میں وہاں جاؤ گا۔۔۔۔۔ وہ ان کی بات سن کر بس یہی کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے جب وہ تمہیں معاف کردیں تو میں بھی معاف کردوں گا ۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ اخبار کو ایک جھٹکا دے کر کھولے اپنے منہ کے سامنے کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔

بابا میں۔۔۔۔ ۔

دخان تمہاری گاڑی وہ کھڑی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ وہ اخبار پڑتے ہوے ہی کہتے ہیں تو دخان ایک نظر انھیں دیکھ خاموشی سے اٹھ کر اپنی گاڑی کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان۔۔۔۔ دخان گا ڑی میں بیٹھنے ہی والا ہوتا ہے کہ حالم حویلی سے اتے ہوے اسے آواز لگاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ رمیش بھی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہممم۔۔۔۔ ۔

پہلی بار سسرال جارہا ہے تو خالی ہاتھ مت جانا کچھ لیتے ہوے جانا۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے ماتھے پر بل ڈالے اسے دیکھتا ہے۔۔۔ ۔

تم تو ایسے کہہ رہے ہو جیسے سوہا میکے گئی ہے اور میں اسے لینے جارہا ہوں۔۔۔۔ معافی مانگے جارہا ہوں اور پتا بھی نہیں ہے کہ معافی ملتی ہے یہ زلت۔۔۔۔ وہ کہتا سر جھٹکتا ہے۔۔۔ ۔

تم نہ امید تو نہ ہو انشاللہ اچھا ہی ہوگا۔۔۔۔۔ حالم کو اس پر ترس اتا ہے جبکہ وہ حالم کی بات سن کے مسکرا کر اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان وہ۔۔۔۔ ۔ سوری میں نے کل زیادہ ہی بول دیا ہے تھا۔۔۔۔ زمیش اسے گاڑی میں بیٹھتا دیکھ شرمندہ سی کہتی ہے تو دخان طنزیہ مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں تم معافی مت مانگو یہاں پر بھی کہیں نہ کہیں میری ہی غلطی ہوگی ورنہ کوئی غلط نہیں ہوسکتا میں کچھ کرتا ہوں تو ہی اگلا بندہ مجھے کہتا ہے تمہیں معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔ وہ نرمی سے کہتا گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی اگے بڑھا لیتا ہے جبکہ رمیش اور حالم بس اس کی گاڑی کو دیکھتے رہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

سوہا کو چاہیے اب معاف کردے دخان کو وہ کتنی محبّت تو کرتا ہے نہ چلو غلطی ہر کسی سے ہوتی ہے اس سے بھی انجانے میں ہوگئی اب وہ معافی بھی تو مانگ رہا ہے۔۔۔۔۔ زمیش حالم سے کہتی ہے مگر حالم تو کسی اور ہی سوچ میں ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

حالم میں تم سے بات کر رہی ہوں۔۔۔۔ ۔

ہاں۔۔۔ کیا کہہ رہی تھی تم۔۔۔۔ وہ جیسے خیالوں سے باہر اتا ہے۔۔۔ ۔ کچھ نہیں تمہارا دیہاں پتا نہیں کہاں ہے چلو دیر ہورہی ہے ہمیں۔۔۔۔۔ وہ اسے کہتی اگے بڑتی ہے کہ حالم کی بات سن کر رک کے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

تم چلی جاؤ میں ایک دو دن تک جاؤ گا واپس ابھی میں لاہور جارہا ہوں۔۔۔۔ ۔

تمہارا کچھ زیادہ دل نہیں لگ گیا یہاں۔۔۔۔ وہ ائبرو اٹھا کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔ ہاں یہی سمجھ لو میں تمہیں ڈرائیور کے ساتھ چھوڑوا دیتا ہوں پہنچ کے میسج کر دینا۔۔۔۔ وہ کہتا اگے کی طرف جاتا ہے اور رمیش کچھ دیر وہیں کھڑی اسے دیکھتی پھر اسی کے پیچھے جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

اب پتا نہیں حالم کے دماغ میں کیا چل رہا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان کب سے گاڑی میں بیٹھے سوہا کے گھر کو دیکھتے ہوے سوچ رہا تھا کہ اندر جائے یہ نہیں جبکہ بار بار اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی گھڑی کو بھی دیکھ رہا تھا جو بتا رہی تھی کہ وہ پیحلھلے آدھے گھنٹے سے یہاں کھڑا بس سوچ ہی رہا ہے۔۔۔۔ ۔

کافی دیر سوچنے کے بعد آخر کار وہ ایک فیصلہ لیتا ہے اور پھر سامنے شیشے میں خود کا جائزہ لیکر اپنے سائیڈ کی سیٹ سے کچھ پھل اور کیک اٹھاتا ہے جو اس نے راستے سے لئے تھے۔۔۔۔ ۔

وہ گاڑی سے اترتا سست رفتار سے چلتا بلاخر سوہا کے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑا ہوہی جاتا ہے جبکہ اس کا دل گھبرا بھی رہا ہوتا ہے ہاں دخان درانی گھبرا رہا تھا ڈر رہا تھا سوہا کے گھر جانے سے اس کا سامنا کرنے سے اس کے آنکھوں میں اپنے لئے نفرت دیکھنے سے۔۔۔ ۔

وہ دھڑکتے دل کے ساتھ دروازے کو ہلکا سا کھٹکھٹاتا ہے اور پھر تھوڑا پیچھے ہوکر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ کون ہے۔۔۔۔ اندر سے کشف کی آواز آتی ہے تو وہ تھوڑا سکون میں اتا ہے کہ چلو پہلا سامنا اس سے نہیں ہوا۔۔۔۔ ۔ کشف جیسی دروازہ کھولتی ہے تو اپنے سامنے دخان کو کھڑا دیکھ حیران رہ جاتی ہے اور دخان اسے حیران دیکھ ہلکا سا مسکراتا ہے۔۔۔۔ ۔

السلام علیکم۔۔۔۔ کیسی ہیں آپ۔۔۔۔ دخان مسکراتے ہوے کہتا ہے تو کشف بھی ہلکا سا مسکرا کر جواب دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

وعلیکم السلام۔۔۔ میں ٹھیک ہوں مگر تم یہاں۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں اتا وہ یہاں کیوں آیا ہے۔۔۔ ۔

جی۔۔۔ وہ۔۔۔ مجھے آپ سب سے اور۔۔۔۔۔ سوہا سے ملنا تھا۔۔۔۔ ۔

سب سے۔۔۔۔ مگر کیوں۔۔۔۔ وہ دونوں ائبرو اٹھا کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

جی آپ اندر انے دینگی تو میں بتاتا ہوں یہاں گلی میں اچھا نہیں لگے گا۔۔۔۔۔ وہ نظریں جھکا کر کہتا ہے تو کشف کچھ سوچ کر دروازے کے سامنے سے ہٹ کر اسے اندر آنے کا راستہ دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

آجاؤ۔۔۔۔ ۔

شکریہ۔۔۔۔ یہ میں لایا تھا۔۔۔۔ وہ اندر آکر اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوے شوپر کشف کے سامنے کرتا ہے جنھیں دیکھ کشف مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

اس کی کیا ضرورت تھی۔۔۔ ۔

کوئی بات نہیں۔۔۔۔ آپ چلے اگے۔۔۔۔ وہ کہتا اگے کی طرف اشارہ کرتا ہے تو کشف دروازہ بند کرے اندر کی طرف جاتی ہے اور دخان اس کے پیچھے۔۔۔۔۔ ۔

***

ابو میں نے بات کی جمیل انکل سے انہوں نے کہ میں بہت جلد اپنی دکان تمہیں ہی بیچوں گا۔۔۔۔۔ روہان غفار کے ساتھ بیٹھا کہتا ہے جس پر وہ اسے کچھ کہنے ہی والے ہوتے ہیں کہ کشف کو اتا دیکھ اور اس کے پیچھے دخان کو دیکھ کر ماتھے پر بل ڈالے روہان کو دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

روہان اپنے باپ کو دیکھ کر جیسے ہی مڑ تا ہے تو سامنے دخان کو اتا دیکھ غصے سے کھڑا ہوتا ہے جبکہ سیف جو وہی بیٹھا تھا فورا وہ بھی سیدھا ہوکر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

تم یہاں کیا کر رہے ہو کشف تم نے اسے اجازت کیسے دی اندر آنے کی۔ ۔۔۔ روہان پہلے دخان کو پھر کشف کو کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

انکل دخان ہم سب سے بات کرنا چاہتا ہے ہمیں اسے ایک موقع دینا چاہئے۔۔۔۔۔ کشف روہان کی جگہ غفار سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

کوئی ضرورت نہیں ہے ہم سے بات کرنے کی نکلو میرے گھر سے۔۔۔ ۔

روہان ایک بار میری بات تو سن لو انکل بس 10 منٹ دے دیں مجھے میں زیادہ وقت نہیں لونگا۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو غفار کچھ سوچ کر سامنے صوفے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ابو آپ اس کی بات سنے گے یہ جھوٹا ہے اس نے میری بہن کو۔۔۔۔ ۔

روہان ایک منٹ بیٹھ جاؤ سن لیتے ہیں اس کی بات۔۔۔۔ غفار کو بھی اس پر ترس آہی جاتا ہے تو روہان کو بھی مجبورا بیٹھنا پڑتا ہے۔۔۔۔ ۔ انٹی کو بھی بلا لیں ساتھ ہی بات کرلینگے۔۔۔۔ دخان بیٹھ کر کشف کو کہتا ہے تو وہ اٹھ کر آسیہ کے کمرے میں جاتی ہے اور جب واپس آتی ہے تو آسیہ سر پر دوپٹہ لئے حیرت سے پہلے دخان اور پھر سب کو دیکھ کر غفار کے برابر میں بیٹھ جاتی ہیں۔۔۔۔ ۔ بولو اب کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔ روہان بیزاری سے کہتا ہے تو دخان نظریں جھکاے بولنے کے لئے لفظ ترتیب دیتا ہے۔۔۔۔ ۔ میں آپ سب سے معافی مانگے آیا ہوں مجھے پتا ہے میں نے جو کیا وہ بہت غلط تھا میری وجہ سے جو آپ لوگوں کا دل دکھا اس کے لئے پلیز آپ لوگ مجھے معاف کردیں۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو سب ہی اسے غور سے دیکھتے ہیں۔۔۔ ۔

تم خود بتاؤ تم نے جو میری بیٹی کے ساتھ کیا کیا اس کی معافی ہے۔۔۔۔۔ غفار کہتے ہیں تو وہ نفی میں سر ہلاتا ہے۔۔۔ ۔

نہیں۔۔۔۔ مگر آپ لوگ دل بڑا کرکے مجھے معاف تو کرسکتے ہیں نہ ایک موقع تو اللہ بھی دیتا ہے تو آپ لوگ بھی مجھے ایک موقع دے دیں میں وعدہ کرتا ہوں سوہا کو اتنی خوشیاں دونگا کے وہ پچھلی ساری تکلیفیں بھول جائے گی یہ میں بس کہہ نہیں رہا ہوں میں ایسا کرو گا۔۔۔۔۔ وہ سر اٹھا کر غفار اور روہان کو دیکھتا

ہمیں یقین نہیں ہے تم پر جو شخص اپنی بہن کا بدلہ لے سکتا ہے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔۔۔۔ روہان اپنے ماں باپ کو چپ دیکھ کہتا ہے۔۔۔ ۔

ہاں مگر مجھے نہیں پتا تھا کہ یہاں میری بہن ہی غلط تھی اس نے تو خودخوشی کی ہی نہیں تھی۔۔۔۔۔ دخان زخمی سا مسکرا ہے جس پر روہان اس کی بات پر فورا کشف کو دیکھتا ہے جبکہ کشف بھی اس کی بات پر حیرانی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

مطلب کیا۔۔۔۔ رابعہ نے خودخوشی نہیں کی تھی۔۔۔۔۔ کشف ہی پوچھتی ہے جس پر وہ نفی میں سر ہلاتا انھیں سارا قصہ بتاتا ہے۔۔۔ ۔

وہ جیسے جیسے بتاتا ہے ویسے ویسے روہان کا غصہ بیٹھتا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں نے خود اس کی ڈائری پڑھی تھی اگر وہ ڈائری میں پہلے پڑ لیتا تو آج یہ دن نہیں اتا۔۔۔۔۔ دخان ساری بات بتا کر انھیں دیکھتا ہے جہاں روہان اب نیچے منہ کرے بیٹھا ہوتا ہے جبکہ کشف کے چہرے پر ایک سکون سا آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

انکل انٹی روہان پلیز مجھے معاف کردو میں غلط تھا میں مانتا ہوں میں سچ کہتا ہوں سوہا کو بہت خوش رکھوں گا بس ایک بار مجھے معاف کردو۔۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو غفار اپنا چشمہ اتارتے ہیں جبکہ روہان تو کشف کی طرف شرمندہ سا دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے میں تمہیں معاف کرتا ہوں مگر سوہا کا جو فیصلہ ہوگا ہم وہی مانے گے ہم اس پر اب کوئی زور زبردستی نہیں کرے گے۔۔۔۔ غفار صاحب کہتے ہیں تو دخان مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ جی ٹھیک ہے۔۔۔۔ انٹی آپ نے کیا مجھے معاف۔۔۔۔ وہ آسیہ کی طرف دیکھ کر پوچھتا ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی ہیں۔۔۔ ۔

میں نے بھی آپ کو معاف کردیا۔۔۔ ۔

اور میں نے بھی۔۔۔۔ پہلے سیف اور پھر کشف کہتی ہے تو اسے جیسے سکون آجاتا ہے مطلب اس کا یہاں آنا بیکار نہیں گیا۔۔۔۔ ۔

روہان تم نے۔۔۔۔۔ وہ روہان کی طرف دیکھتا ہے جو سر جھکا کر بیٹھا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان نے بھی تمہیں معاف کردیا ہے اب بندہ یہ بھی سوچے کے وہ کسی کو معاف کرے گا تو اگلا بندہ بھی اسے معاف کرے گا نہ۔۔۔۔۔ روہان کی جگہ کشف کہتی ہے جس کا مطلب سب ہی سمجھ لیتے ہیں سواے دخان کے۔۔۔۔ ۔ روہان واقعی۔۔۔۔ دخان اسے دیکھتا پوچھتا ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاتا ہے جس پر دخان تو مانو خوش ہی ہوجاتا ہے اب اسے یقین ہوگیا تھا کہ سوہا بھی معاف کردے گی۔۔۔۔ ۔

بہت بہت شکریہ آپ سب کا آپ کو پتا نہیں ہے میرے دل سے ایک بوجھ ہلکا ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ اگر اب آپ اجازت دیں تو میں سوہا سے مل لوں بس تھوڑی دیر پکّا۔۔۔۔۔ وہ سب کو مسکراتا دیکھ پوچھتا ہے اب جس کے لئے وہ اتنا سب کچھ کر رہا تھا اس سے ملے بغیر چلا جائے یہ کہا ہوسکتا تھا۔۔۔۔ ۔

سوہا تم سے ملنا نہیں چاہتی۔۔۔۔۔ غفار فورا کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔ میں منا لونگا اسے آپ اجازت دے دیں۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو غفار آسیہ کی طرف دیکھتے ہیں جس پر مسکراتی اثبات میں سر ہلاتی ہے تو غفار بھی اثبات میں سر ہلاتے ہیں جبکہ روہان بس چپ ہی رہتا ہے۔۔۔۔ ۔

شکریہ۔۔۔۔ انکل۔۔۔۔ وہ کہتا کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا کا کمرہ لیفٹ سائیڈ پر سب سے آخر والا ہے۔۔۔۔ کشف اسے مزید بتاتی ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتا کمرے کی طرف بڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان سوہا کے کمرے کے باہر کھڑا ہوتا ہے اور پھر ایک لمبی سانس لے کر اندر داخل ہوتا ہے جہاں سوہا صفا اور احمر کو کوئی کہانی سنا رہی تھی دخان بھی دروازے پر کھڑا اس کی کہانی سن کر مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔ وہ دخان کو دیکھ نہیں سکتی تھی کیونکہ اس نے اپنا بیڈ اس طرح سے ڈیکوریڈ کیا تھا کہ دخان اسے دیکھ نہیں رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

پھر کیا ہوا پھپھو۔۔۔۔ صفا کو اسٹوری انٹر سٹینگ لگتی ہے۔۔۔۔ ۔ پھر وہ شہزادی شہزادے سے ناراض ہوگئی۔۔۔۔ سوہا صفا اور احمر کو دیکھ کر بتاتی ہے جس پر دخان مسکراتا ہوا اگے بڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

پھر۔۔۔۔ ۔

پھر شہزادے نے شہزادی سے سوری کرا اور پھر شہزادی راضی ہوگئی اور یو وہ دونوں ہنسی خوشی رہنے لگے۔۔۔۔۔ دخان احمر کو گود میں اٹھا کر خود سوہا کے سامنے بیٹھتا مسکراتے ہوے کہتا ہے اور سوہا تو حیران ہی ہوجاتی ہے اسے اپنے سامنے دیکھ کر۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا بیگم صاحبہ میں کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوں جو آپ مجھے ایسے دیکھ رہی ہیں۔۔۔۔۔ دخان سو ہا کو خود کو حیرت سے تکتا دیکھ ہنستے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

آ۔۔۔۔۔ آپ کب آے اور کیوں۔۔۔۔ وہ تھوڑا سنبھل کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ میں تھوڑی دیر پہلے آیا ہوں اور تم سے معافی مانگنے آیا ہوں تمہارے گھر والوں نے تو مجھے معاف کردیا ہے یہاں تک کہ تمہارے ہٹلر بھائی نے بھی ورنہ مجھے لگا تھا کہ وہ مجھے غصے میں مارنا ہی نہ شروع

کردے۔۔۔۔۔ دخان تھوڑا مزے لیتے ہوے بتاتا ہے۔۔۔۔ ۔

جب انہوں نے معاف کردیا ہے تو آپ میرے پاس کیوں آے ہیں۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ کر پوچھتی

سوری سوری میں نے ڈسٹرب کردیا۔۔۔۔ وہ ذرا صفا اور احمر کو لینے آئی تھی ۔۔۔۔ دخان کہنے ہی والا ہوتا ہے کہ کشف کمرے میں آکر کہتی ہے جس پر سوہا نیچے منہ کر لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

کوئی نہیں۔۔۔۔ دخان احمر کو اسے دیتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ تمہارے لئے تو یہاں آیا ہوں۔۔۔۔۔ سوہا میں تمہارے لئے سب کے سامنے جھک رہا ہوں سب سے معافی مانگ رہا ہوں اب تمہیں بھی چاہیے مجھے معاف کردو میں مانتا ہوں کہ میں غلط تھا مجھے سے بہت غلطیاں ہوئی مگر ایک بار تو معافی مل سکتی ہے نہ۔۔۔۔۔ وہ کہتا اس کا ہاتھ پکڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاتھ مت لاگے مجھے اور سب معاف کرسکتے ہیں میں نہیں۔۔۔۔ وہ اپنا ہاتھ دور کرے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ سوہا پر کیوں۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

سب نے وہ اذیت نہیں سہی جو میں نے سہی تھی کوئی میری طرح رات بھر سردی کی بارش میں کھڑا نہیں رہا تھا میں اکیلی تھی کوئی نوکرانی بن کر نہیں رہا تھا۔۔۔۔ اور کوئی ایک کمرے میں بند رہا جہاں چھپکلیاں اور چوہے تھے وہاں بھی بس میں ہی تھی۔۔۔۔ تو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔۔۔۔ ۔ آپ نے سب سے معافی مانگی ٹھیک مگر میں آپ کو معاف نہیں کرو گی۔۔۔۔ ۔

سوہا تم جو چاہے مجھے سزا دے دینا میں تیار ہوں تم چاہو تو مجھے بھی بارش میں کھڑا کردینا ایک رات کے لئے نہیں ایک ہفتے کے لئے جو سزا ہو مجھے دے دینا مگر پلیز مجھے معاف کردو میں شرمندہ ہوں بہت زیادہ پلیز۔۔۔۔۔ دخان آخر میں اس کے سامنے ہاتھ جوڑ دیتا ہے جس پر سوہا فورا کھڑی ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے معاف کیا آپ کو اب آپ جائے۔۔۔۔ ۔

تم نے سچ میں مجھے معاف کردیا سوہا تھینک یو سوہا۔۔۔۔ تمہیں پتا نہیں ہے تم نے کتنا بڑا احسان کیا ہے مجھ پر۔۔۔۔۔۔ دخان بھی کھڑا ہوکر کہتا ہے تو سوہا چپ ہی رہتی ہے۔۔۔۔ ۔

چلو حویلی چلتے ہیں سب تمہارا انتظار کر رہے ہونگے۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا مسکراتے ہوے نفی کرتی

معاف کیا ہے بس میں نے آپ کو آپ کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو دخان کی مسکان پل بھر میں غائب ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

مطلب۔۔۔۔ ۔ مطلب یہ کہ کل میں کورٹ آرہی ہوں بھائی کے ساتھ آپ سے خلا لینے آپ کو بھی آیا ہوگا نہ فون میرے وکیل کا۔۔۔۔۔ وہ سینے پر ہاتھ باندھ کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں مگر سوہا وہ تو پہلے آیا تھا نہ اب تو تم نے مجھے معاف بھی کردیا ہے۔۔۔۔ ۔

معاف کیا ہے بس زندگی نہیں گزارنی۔۔۔۔ ۔

سوہا کیوں یار ایسا کیوں کر رہی ہو میں کہہ تو رہا ہوں۔۔۔۔ ۔

میں نہیں رہنا چاہتی آپ کے ساتھ آپ کیوں نہیں سمجھ رہے محبّت کرتے ہیں نہ مجھ سے بولے محبّت کرتے ہیں نہ۔۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتی پوچھتی ہے جس پر دخان مظلوم سا منہ بناتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

خود سے بھی زیادہ کرتا ہوں۔۔۔۔ ۔

تم پھر مجھے آزاد کردیں میں نہیں رہنا چاہتی آپ کے ساتھ محبّت کرنے والے یہی چاہتے ہیں کہا نکا محبوب خوش رہے تو میں آپ سے الگ ہوکر خوش رہوں گی مجھے چھوڑ دیں۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو دخان کا دل بہت دکھتا ہے اس کی بات پر۔۔۔۔ ۔

اتنی نفرت کرنے لگ گئی ہو۔۔۔۔ دخان کو کہاں یقین آیا تھا۔۔۔۔ ۔

آپ خود ہی تو کہتے تھے کہ میری خوائش ہے تمہیں مجھ سے نفرت ہوجاے لو ہوگئی نفرت اب آپ کیوں تڑپ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ سوہا اس پر طنز کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا مجھے ایک۔۔۔۔۔ ۔ میں نہیں رہنا چاہتی آپ کے ساتھ دخان کیوں نہیں سمجھ رہے آپ۔۔۔۔ مجھے نہیں رہنا مجھے آزاد کردے پلیز چھوڑ دیں میری جان چھوڑ دیں مجھے میرے حال پر۔۔۔۔۔ وہ اس بار چیخ کر کہتی ہے تو دخان کی آنکھ نم ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔ میرے۔۔۔۔ ۔ بغیر رہ لو گی ۔۔۔۔۔۔ یہ مجھ سے الگ ہوکر تم خوش ہوگی۔۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو پی کر پوچھتا

ہاں میں خوش رہو گی اور آپ کے بغیر تو سکون سے رہو گی ابھی آپ کے نام کے ساتھ میں بے سکون ہوں۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو اس کی آنکھ بھی نم ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے کل کورٹ میں تم سے ملاقات ہوگی کل تمہیں اپنے نام سے آزاد کردونگا۔۔۔۔۔ دخان کہتا روکتا نہیں ہے بلکہ باہر چلا جاتا ہے اور سوہا وہ خود کو سمبھالنے کے لئے ایک بک اٹھا لیتی ہے مگر پھر بھی اس کی آنکھ سے ایک آنسو بہہ ہی جاتا ہے جسے وہ جلدی سے صاف کرتی بک پڑنے لگتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

دخان باہر اتا ہے تو سارے ویسے ہی وہی بیٹھے ہوتے ہیں وہ انھیں دیکھتا بغیر خدا حافظ کہیں باہر چلا جاتا

اسے کیا ہوا۔۔۔۔۔ آسیہ دخان کو دیکھتی ہوئی پوچھتی ہیں۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں اؤ سوہا کے پاس چلے۔۔۔۔۔ غفار اٹھا کر سوہا کے کمرے کی طرف جاتے ہیں تو ان کے پیچھے ہی باقی سب بھی۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان کیا ہوا کچھ تو بتا دخان۔۔۔۔۔ حالم جو دخان کے لاہور والے گھر میں آگیا تھا دخان کو آتے ہی اپنے کمرے میں جاتا دیکھ فورا اس کے پیچھے جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

دخان کیا کہا سوہا نے۔۔۔۔۔ وہ اس کے کمرے آکر پوچھتا ہے جو اب صوفے پر بیٹھ کر اپنے شوز اتار رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔ وہ چاہتی ہے کہ میں اس سے الگ ہوجاؤ چھوڑ دوں میں اسے اتنا آسان ہے کیا یہ سب۔۔۔۔۔ وہ درد سے کہتا

دخان میری مان تو چھوڑ دے اسے۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہےتو وہ سر اٹھا کر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں چھوڑ دونگا اسے۔۔۔۔ دخان کہتا واش روم کی طرف جاتا ہے اور حالم بس لب بیچے باہر آجاتا

ہے۔۔۔۔۔ اب پتا نہیں کل کا سورج کیا لے کر آے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

صفا احمر سوگیے۔۔۔۔۔ روہان کشف کے کمرے میں اتے پوچھتا ہے جس پر بس اثبات میں سر ہلاتی

تم کہا جارہی ہو۔۔۔۔۔ وہ کشف کو تکیہ اور چادر اٹھاتا دیکھ پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہی جہاں روز جاتی ہوں یاد نہیں آپ نے ہی کہا تھا کہ اب سے تم میرے کمرے میں نہیں سوگی تب سے میں بچوں کے کمرے میں سوتی ہوں نہ تو وہی جارہی ہوں۔۔۔ ۔ کشف کہتی ہے تو روہان اٹھ کر اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کشف میں شرمندہ ہوں پلیز مجھے معاف کردو میں نے تم پر ہاتھ بھی اٹھایا اور تمہیں گھر سے بھی نکالا تھا۔۔۔۔۔۔ روہان شرمندہ سا کہتا ہے تو کشف مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے پتا تھا آپ کو جب سچ پتا چلے گا آپ خود مجھ سے معافی مانگے گے تبھی میں نے آپ کو پہلے ہی معاف کردیا تھا میرے لئے یہی کافی ہے آپ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو روہان مسکرا دیتا

تمہارا دل اتنا بڑا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں بہت کیوں کہ میں سمجھتی ہوں کہ معاف کرنے والا زیادہ بڑا ہوتا ہے یہ تو ہمارے نبی کی بھی سنت ہے کہ سب کو معاف کرنا سیکھو تو پھر میں کیا چیز ہوں۔۔۔۔۔ وہ ٹھیک ہی تو کہہ رہی تھی معاف کرنے والا تو بہت بڑا ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ تو ہے۔۔۔۔ ۔ اب ہمیں سوہا کو بھی سمجھنا ہے کہ وہ بھی دخان کو معاف کردیں۔۔۔۔۔ کشف کہتی ہے تو روہان کچھ سوچ کر اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔

روہان غلطی سب سے ہوتی ہے معاف کردینا چاہیے آپ پلیز سوہا کو سمجھائے۔۔۔ ۔

آج ابو نے بھی تو سمجھایا تھا بلکہ ہم سب نے تو کیا وہ مانی تھی۔۔۔۔۔ روہان دو پیر کی بات یاد دلاتا

آپ کل اس سے دوبارہ بات کرنا مجھے یقین نہیں آرہا سوہا اتنی سنگدل کیسے ہوسکتی ہے۔۔۔۔ کشف سوہا کا سوچ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے بھی یہ وہ والی سوہا تو لگ ہی نہیں رہی جو کچھ مہینے پہلے تھی ویسے تم سوہا سے کیا بات کر رہی

تھیں۔۔۔۔۔ روہان کچھ دیر پہلے کی ملاقات کا پوچھتا ہے جس پر کشف اسے بتاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا تم اتنی پتھر دل کیوں ہوگئی ہو وہ تم سے کتنی بار تو معافی مانگ رہا ہے سب کے سامنے جھک رہا ہے وہ کتنا رویا تھا تمہارے لئے۔۔۔۔۔ کشف کو غصہ آجاتا ہے۔۔۔ ۔ بھابھی جب کسی کی محبّت کو بار بار ٹھوکر مارو گے نہ تو وہ پتھر ہی بن جاتی ہے میرا دل بھی پتھر کا ہوگیا ہے اب دخان کے رونے یا جھکنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں بھی پتھر ہوگئی ہوں۔۔۔۔۔ سوہا غصے سے کہتی ہے تو کشف کے پاس الفاظ ہی نہیں ہوتے کہ اسے کیا سمجھائے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا واقع میں ایک پتھر بن گئی ہے۔۔۔۔ روہان اس کی بات سن کر کہتا ہے جس پر کشف نیچے منہ کرلیتی

اچھا تم اب یہی رہو گی نہ وہاں مت جانا۔۔۔۔ روہان کچھ یاد انے پر کہتا ہے جس پر کشف مسکرا دیتی

جی یہی رہو گی آپ کے پاس۔۔۔۔ کشف کہتی ہے تو روہان ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

کشف اور روہان کی زندگی میں تو دوبارہ سے خوشیاں آگئی مگر اب کل دیکھنا تھا کہ کیا دخان سوہا کو طلاق دے دیگا ؟؟؟؟ کیا وہ دونوں الگ ہوجاے گے؟؟؟؟ ؟ کیا دونوں کا ساتھ بس یہی تک ہوگا؟؟؟ ؟ یہ پھر کوئی اور ہے جو اسے روک لیگا کون دادی کیا دادی اسے اپنی قسم دینگی؟؟؟ اب یہ تو کل کا سورج ہی بتا سکتا ہے کہ کل دونوں جدا ہونگے یا ایک۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.