Chapter 30: باب 30

تم تیار ہو۔۔۔۔۔ حالم کمرے میں آکر دخان سے پوچھتا ہے جو آئینے کے سامنے کھڑا اپنی شرٹ کی آستین فولٹ کرتا ایک نظر اٹھا کر اسے دیکھتا ہے جبکہ کوئی جواب نہیں دیتا۔۔۔۔ ۔

تم رات کو سوئے نہیں۔۔۔۔ وہ اس کی آنکھیں اور سامنے ٹیبل پر آدھے جلے سگریٹ دیکھ کر پوچھتا ہے جو شاید رات بھر جاگ کر بس کش ہی لگاتا رہا ہوگا۔۔۔۔ ۔

نہیں نیند نہیں آئی۔۔۔۔ وہ نظریں جھکا کر مختصر سا کہتا صوفے پر بیٹھ کر اپنے شوز پہنتا ہے۔۔۔ ۔

تو۔۔۔۔ آج سوہا کو چھوڑ دو گے؟؟؟۔۔۔ حالم پوچھتا ہے تو وہ نظر اٹھا کر اسے دیکھتا ہے جو اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

تم اپنے گھر نہیں جارہے۔۔۔۔۔ دخان شوز کے فیتے باندھتے ہوے بات ہی بدل دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں آج چلا جاؤ گا کوٹ سے واپسی پر۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو دخان اثبات میں سر ہلاتا کھڑا ہوکر باہر کی طرف قدم بڑھاتا ہے جبکہ حالم ایک گہری سانس لے کر اس کی پیروی کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

***

چلیں بھائی میں تیار ہوں۔۔۔۔۔ سوہا سر پر چادر اوڑے باہر آتے ہوے کہتی ہے جبکہ اس کے انے پر سب ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں۔۔۔ ۔

سوہا ایک بار اور سوچ لو بیٹا۔۔۔۔۔ روہان کھڑا ہوکر کہتا ہے جس پر وہ اسے غور سے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ بھائی آج آخری دن ہے پلیز مجھے کوئی یہ دوبارہ نہ کہیں کہ سوچ لو میں نے سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ لیا

ہے۔۔۔۔ وہ تنگ ہی آگئی تھی کب سے بس سوچنے کا سن کر۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔ ۔

بھائی چلیں ورنہ میں خود چلی جاؤ گی۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو روہان غفار کو دیکھتا ہے جو اسے سوہا کے ساتھ جانے کا اشارہ کرتے ہیں جس کا مطلب سمجھ کر روہان سوہا کو اپنے ساتھ آنے کا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ بعد میں رونا مت جب ہم تمہاری کہیں شادی کرے گے کیونکہ بیٹی کی شادی کرنی پڑتی ہے۔۔۔۔ غفار اسے جاتے ہوے کہتے ہیں جن کی بات پر وہ رکتی ضرور ہے مگر نہ مڑ تی ہے اور نہ ہی کچھ کہتی ہے بس ایک گہری سانس لیکر اپنے بیگ کو کندھے پر درست کرے باہر چلی جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ اللہ بہتر کرے میری بیٹی کے لئے۔۔۔۔ آسیہ کہتی ہے تو کشف اور غفار ہولے سے آمین کہتے ہیں ظاہر سی بات ہے کون ماں باپ چاہے گے کہ ان کی بیٹی طلاق لے۔۔۔۔ ۔

***

کوٹ میں ہلچل سی مچی ہوئی تھی وہیں پر دخان حالم احد اور انور کھڑے سوہا کا انتظار کر رہے تھے جبکہ دخان اداس سا ساتھ ہی چیئر پر بیٹھا تھا۔۔۔۔ ۔ میں اتا ہوں کال سن کر۔۔۔۔ حالم موبائل پر ایک کال آتی دیکھ کہتا ہے تو دخان اثبات میں سر ہلاتا ہے جبکہ احد اسے مشکوک نظروں سے دور تک دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ یار مجھے حالم کچھ بدلہ بدلہ سا لگ رہا ہے تجھے نہیں لگ رہا۔۔۔۔ احد دخان کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ کر کہتا ہے جس پر دخان بس ایک نظر اٹھا کر اسے دیکھ کر دوبارہ نظریں جھکا لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں تمہیں کیوں لگ رہا مجھے تو ایسا کچھ نہیں لگا۔۔۔۔۔ وہ کندھے اوچکا کر کہتا ہے۔۔۔ ۔ تم اپنے غم سے نکلو تو تمہیں کچھ اور دیکھیں نہ۔۔۔۔۔ احد چڑ کر کہتا دوبارہ کھڑا ہوتا ہے جبکہ دخان اب بھی ویسے ہی بیٹھا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

تایا ابو آپ بیٹھ جائے تھک جائے گے۔۔۔۔۔ احد انور کو کب سے کھڑا دیکھ کہتا ہے جس پر وہ آنکھوں میں غصہ لئے دخان کو دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔ میری زندگی تو اس نے تھکا دی ہے اب کھڑے رہنے سے کیا تھکوں گا۔۔۔۔۔ انور کہتا ہے تو دخان بیزاری سے پہلو بدلتا ہے انھیں بھی کوئی موقع چاہیے ہوتا ہے دخان پر طنز کرنے کا۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا تم میری زندگی کی سب سے خوبصورت غلطی ہو۔۔۔۔ نجانے دخان کی کیا کیا باتیں اس کے دماغ میں گھوم رہی تھی کبھی دخان کا محبّت کرنا تو کبھی دخان کا اذیت دینا سب ابھی اس کے دماغ میں گھوم رہا تھا آج وہ ان سب سے آزاد ہونے جارہی تھی آج وہ دخان کا نام خود سے نوچ کر الگ کررہی تھی جس سے اسے بھی تکلیف ہوتی مگر کیا کرے اب وہ پتھر ہوگئی تھی پتھر پر پتھر مارو تو وہ ٹوٹ تو جاتا ہے مگر رہتا تو پتھر ہی ہے نہ بس سوہا بھی وہی پتھر ہوگئی تھی جسے تکلیف تو ہورہی تھی مگر پھر بھی اس نے دخان سے الگ ہونا

تھا۔۔۔۔ ۔

وہ ابھی مزید اس کے بارے میں سوچتی کہ گاڑی جھٹکے کھاتے ہوے روکتی ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا بھائی گاڑی کیوں روک دی۔۔۔۔ وہ گاڑی روکنے پر روہان سے پوچھتی ہے جو گاڑی کی چابی کو بار بار گھوماتا ہے اور گاڑی ہر بار اسٹارٹ ہوکر دوبارہ بند ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں خود ہی بند ہوگئی ہے میں چیک کرتا ہوں شاید کوئی مسئلہ ہوگیا ہو جب تک تم ادھر ہی بیٹھو۔۔۔۔ روہان کہتا دروازہ کھولنے ہی لگتا ہے کہ ایکدم اس کے سامنے سے گاڑی فول سپیڈ سے گزرتی ٹن کھا کر ان کی گاڑی کے سامنے روکتی ہے گاڑی کے روکتے ہی اس میں سے تین لڑکے جنہوں نے کالے کپڑے اور کالا ہی چہرے پر ماکس لگایا ہو تا ہے اب ہاتھ میں گن لئے ان کی طرف بڑتے ہیں جنھیں دیکھ سوہا کے ساتھ روہان بھی گھبرا کر دروازہ فورا بند کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

باہر نکلو دونوں فورا۔۔۔۔۔ ان میں سے ایک لڑکا کھڑکی پر جھک کر اپنی گن سے باہر آنے کا اشارہ کرتا ہے جسے دیکھ سوہا خوف سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ دیکھو بھائی ہمیں جانے دو ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔۔۔۔۔ سوہا ہی ہمت کرکے بولتی ہے جس پر وہ لڑکا سوہا کو دیکھ کر اپنے ایک ساتھی کو اشارہ کرتا ہے جس پر اس کا ساتھی سر ہلاتا اگے بڑ کر سوہا کی طرف کا دروازہ کھولتا ہے اور سوہا اسے دیکھ فورا ڈر کے روہان کی شرٹ پکڑ لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

بھائی۔۔۔ ۔ چھوڑ دو میری بہن کو میں تمہیں کیش دیتا ہوں اسے چھوڑ دو جو چاہیے میں تمہیں دونگا۔۔۔۔ روہان بھی سوہا کا ہاتھ پکڑ کے کہتا ہے جس پر وہ تینو قہقہہ لگا کر ہنستے ہیں۔۔۔۔ ۔

جب پورا اے ٹی ایم ہمیں مل رہا ہے پھر کیش کی کیا ضرورت۔۔۔۔ وہ خباثت سے کہتا سوہا کا ہاتھ پکڑے ایک جھٹکے سے باہر نکالتا اپنی گاڑی کی طرف بڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ بھائی۔۔۔۔ بھائی بچاے مجھے۔۔۔۔ بھائی۔۔۔۔ سوہا مسلسل اس سے ہاتھ چھوڑواتی ہوئی آواز لگاتی ہے جس سے تنگ آکر وہ لڑکا اپنی جیب سے ایک انجکشن نکال کر سوہا کے سر کے پیچھے لگا دیتا ہے اور سوہا کچھ ہی دیر میں اس کی باہوں میں جھول جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

روہان سوہا کو بیہوش ہوتا دیکھ جلدی سے گاڑی سے اترتا ان کے پیچھے جاتا ہے۔۔۔ ۔

چھوڑ دو میری بہن کو ورنہ۔۔۔۔۔ روہان ابھی اور کہتا کہ وہی لڑکا دوبارہ روہان کے پاس آکر اس کے سر پر گن رکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

اگر اب پیچھے آے تو بہن کے ساتھ تجھے بھی اڑا دونگا سمجھا۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتا روہان کو دھکا دیتا فورا گاڑی کی طرف بھاگتا ہے۔۔۔۔ ۔ روک جاؤ تمہیں میں چھوڑو گا نہیں۔۔۔۔۔ روہان سنبھل کر اٹھتا اس کے پیچھے جاتا ہے مگر اس سے پہلے ہی وہ گاڑی تیزی سے آگے بڑھا چکے تھے اور روہان پر شان سا دوبارہ گاڑی کی طرف اتا اپنا موبائل اٹھا کر دخان کو فون ملاتا ہے سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ اسے سمجھ نہیں اتا کہ ہوا کیا ہے۔۔۔۔ ۔

***

یہ لو وہ لوگ پتا نہیں کب آے جب تک آپ لوگ کچھ کھا لو۔۔۔۔ حالم ہاتھ میں برگر کے پیکٹ پکڑے ان کے پاس آکر کہتا ہے جبکہ دخان اب بھی ویسا ہی بیٹھا تھا۔۔۔۔۔ ۔

تم تینو کھا لو میں باہر کا کھانا نہیں کھاتا۔۔۔۔ انور کہتے ہیں تو وہ اثبات میں سر ہلاتا ایک پیکٹ احد اور ایک پیکٹ دخان کے سامنے رکھتا ہے کہ جبھی دخان کا موبائل رینگ کرنے لگتا ہے جس پر وہ خیالوں سے باہر آکر اپنا موبائل اٹھا کر دیکھتا ہے اور حیران رہ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا کس کا فون ہے۔۔۔۔ حالم اسے حیران سا دیکھ کر پوچھتا ہے تو انور بھی اس کی طرف مرتے

ہیں۔۔۔۔ ۔

روہان کیوں فون کررہا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے لگتا ہے سوہا کا ارادہ بدل گیا ہوگا جلدی اٹھا۔ ۔۔۔ احد کہتا ہے تو وہ فورا کال یس کرکے کان سے لگاتا

ہیلو دخان۔۔۔۔ دخان جو خوش ہوگیا تھا احد کی بات سن کر اب روہان کی گھبرائی ہوئی آواز پر ٹینشن سے کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا سب خریت تو ہے نہ۔۔۔۔۔ وہ پرشانی سے پوچھتا ہے جس پر روہان اسے سب بتاتا ہے۔۔۔۔ ۔ کیا مگر کون تھے وہ۔۔۔۔ تم انھیں پہچان سکتے ہو۔۔۔۔۔ وہ روہان کی بات سن کر فکرمندی سے کہتا ہے جبکہ اس کی بات پر انور احد اور حالم بھی اپنی جگہ پرشانی سے کھڑے دخان کے پاس آتے ہیں۔۔۔۔ ۔

نہیں ان کے چہرے پر ماکس تھا میں نے دیکھا نہیں انھیں۔۔۔۔۔ روہان کی آواز ایسی تھی جیسے وہ ابھی رو دیگا۔۔۔۔ ۔

اچھا تم فکر مت کرو میں پولیس اسٹیشن جاتا ہوں وہاں ایف آئ ار کٹواتے ہیں انشاللہ مل جائے گی میں ڈھونڈھ لونگا اسے تم فکر مت کرو۔۔۔۔ دخان کہتا فورا فون کاٹتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا سوہا کو۔۔۔۔۔ انور اس کے موبائل کان سے ہٹا نے پر پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ۔ سوہا کو کسی نے کڈ نیپ کرلیا ہے ہمیں فورا پولیس میں رپورٹ کرنی ہوگی۔۔۔۔۔ دخان کہتا فورا اگے بڑتا ہے اور اس کے پیچھے ہی پر شان سے وہ تینو۔۔۔۔ ۔

مگر کون اسے کڈنیپ کرسکتا ہے۔۔۔۔۔ حالم اس کے ساتھ قدم ملاتا ہوا پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں مجھے کس نے یہ حرکت کی ہے اور کیوں۔۔۔۔ دخان کہتا گاڑی میں بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔ حالم تمہاری گاڑی کہا ہے۔۔۔۔۔ انور حالم کو بیٹھتے دیکھ پوچھتے ہیں جس پر وہ سر پر ہاتھ مار کے گاڑی کا دروازہ بند کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں اپنی گاڑی میں اتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ وہ کہتا اپنی گاڑی کی طرف بڑتا ہے اور دخان زن سے گاڑی اگے بڑھا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا کو ہوش اتا ہے تو وہ خود کو نرم سے بیڈ پر لیٹا ہوا پاتی ہے جبکہ سر ابھی تک بھاری ہورہا تھا وہ آہستہ سے آنکھیں کھولتی ہے تو نظر اوپر چلتے پنکھے پر جاتی ہے اور اسے دیکھ کر ہی اسے کچھ دیر پہلے کا منظر آنکھوں کے سامنے گھومتا ہے جس پر جلدی سے اٹھتی ہے یقینا کچھ دیر پہلے جو ہوا وہ بہت برا تھا۔۔۔۔ ۔ میں کہاں ہوں۔۔۔۔ وہ کمرے میں نظر گھوماتے ہوے گھبراتے ہوے سوچتی ہے جبکہ اپنی سائیڈ پر رکھی ہوئی چادر کو اٹھا کر خود پر اچھے سے اوڑلیتی ہے۔۔۔۔ ۔

کوئی ہے۔۔۔۔ کون لایا ہے مجھے یہاں اور کیوں۔۔۔۔۔ وہ دروازے کی طرف دیکھ کر کہتی ہے اسے سمجھ نہیں آتی کہ کون اسے لا سکتا ہے اور کیوں جبکہ اس کی کسی سے دشمنی بھی نہیں ہے وہ سوچتی ہے کہ کچھ ہی دیر میں دروازہ کھولے کوئی اندر اتا ہے جسے دیکھ وہ حیران ہی رہ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

آ۔۔۔۔ آپ۔۔۔۔۔ اسے جیسے یقین نہیں اتا۔۔۔۔۔ ۔

ہاں میں۔۔۔۔۔ انا والا شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ چلتا ہوا اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔ ۔

ک۔۔۔ کیوں لائے ہے مجھے یہاں۔۔۔۔ وہ گھبراتے ہوے کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا سوال ہے مگر میں جواب دینا نہیں چاہتا۔۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوس کہتا سامنے کرسی پر ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ویسے ایک خوبصورت لڑکی کو کڈنیپ کیوں کرتے ہیں یہ تو تمہیں بھی پتا ہوگا۔۔۔۔۔ وہ ایک سائیڈ کی مسکراہٹ کے ساتھ خباثت سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ آپ اتنے گھٹیا انسان ہیں میں کتنا اچھا سمجھتی تھی آپ کو مگر آپ تو انتہا کے بےشرم اور منافق انسان ہیں شرم نہیں آتی آپ کو ایسی سوچ رکھتے ہوے۔۔۔۔۔۔ سوہا غصے سے کہتی ہے جس پر وہ ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

آج تو تم طلاق لے رہی ہو نہ اپنے شوہر سے تو میرا راستہ تو صاف ہی ہوا نہ اور شرم کی کیا بات اس میں ؟؟؟۔۔۔۔۔ وہ کہتاہے تو سوہا غصے سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

مجھے کچھ نہیں پتا ابھی کہ ابھی سوہا کو ڈھونڈھ کر لاؤ ورنہ یہ تم سب کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ دخان پولیس اسٹیشن میں غصے سے افسر کے سامنے کھڑا دھاڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

دیکھیں مسٹر دخان ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرے گے آپ بس پر شان نہیں ہوں آپ ابھی گھر جائے ہمیں جیسے ہی کچھ پتا چلتا ہے آپ کی وائف کا ہم آپ کو فورا انفوم کرے گے۔۔۔۔۔۔ افسر کہتے ہے تو دخان غصے سے وہی بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

جب تک اسے نہیں ڈھونڈھو گے میں نہیں جاؤ گا۔۔۔۔۔ وہ کسی ضدی بچے کی طرح کہتا ہے جس پر افسر بیچارہ بیچارگی سے انور کی طرف دیکھتا ہے جیسے کہہ رہا ہو آپ ہی کچھ کرے۔۔۔۔ ۔ دخان چلو مل جائے گی وہ ابھی گھر چلتے ہیں یہاں بیٹھنا اپنا وقت برباد کرنے کے برابر ہے۔۔۔۔ انور اس بار نرمی سے کہتے ہیں جس پر وہ نظر اٹھا کر انھیں دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں دخان چلو یہاں بیٹھنا فالتو ہے۔۔۔۔۔ روہان بھی کہتا ہے تو وہ کچھ سوچ کر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔ ۔

اگر اسے ایک خروچ بھی آئی تو میں ان کے ساتھ تمہیں بھی نہیں چھوڑو گا سمجھے۔۔۔۔ دخان جاتے جاتے افسر پر غصے کرتا باہر جاتا ہے جبکہ پیچھے احد افسر سے معذرت کرتا ہے جو بیچارہ دخان کے غصے سے خوف کھا رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

***

کون کر سکتا ایسی حرکت ہمارا تو کوئی دشمن بھی نہیں ہے روہان تمہارا کوئی دشمن ہو جو ایسی حرکت

کرے۔۔۔۔۔ انور پولیس

اسٹیشن سے باہر اتے ہوے کہتے روہان سے پوچھتے ہیں۔۔۔ ۔

نہیں انکل ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔۔۔۔۔ روہان کچھ سوچ کر جواب دیتا ہے۔۔۔۔ ۔ آپ لوگ گھر جائے میں جب تک سوہا کو نہیں ڈھونڈ لیتا جب تک گھر نہیں جاؤ گا۔۔۔۔۔ دخان گاڑی کے پاس پہنچ کر چابی انور کو دیتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان پولیس ڈھونڈھ رہی ہے تم فکر مت کرو وہ مل جائے گی۔۔۔ ۔

نہیں بابا میں اسے ڈھونڈھ کر ہی واپس اؤ گا آپ روہان کو بھی اس کے گھر چھوڑ دیے گا۔۔۔۔۔ وہ روہان کی طرف اشارہ کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں میں بھی تمہارے ساتھ اسے ڈھونڈھو گا میں۔۔۔۔ ۔ نہیں میں اور احد ہے نہ ہم ڈھونڈھ لینگے اسے تم گھر جاؤ انکل انٹی پر شان ہونگے سوہا کو میں ڈھونڈھ لونگا اور مجھے جیسے ہی پتا چلے گا میں فورا تمہیں انفارم کرو گا۔۔۔۔۔ دخان اس کی بات کاٹ کر کہتا ہے تو وہ کچھ سوچ کر اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔ تمہارے پاس تو گاڑی نہیں ہے تم کیسے ڈھونڈھو گے اسے۔۔۔۔۔ انور گاڑی میں بیٹھنے لگتے ہے کہ یاد اتا ہے دخان اور احد کے پاس تو گاڑی ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔ ۔

حالم کے پاس ہے وہ ابھی اتا ہوگا گاڑی کی فکر نہ کرے آپ۔۔۔۔ ۔

حالم کہاں گیا ہے۔۔۔۔ انور کو سمجھ نہیں آتی اتنی پرشانی میں وہ کہاں جاسکتا ہے۔۔۔ ۔

اس کے ایک دوست کا اکسیڈینٹ ہوگیا تھا وہ لاہور میں آیا ہوا تھا تو حالم اس کے پاس گیا ہے ابھی اتا ہوگا بس۔۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو وہ مطمین سے گاڑی میں بیٹھتے ہیں اور انہیں کے ساتھ روہان بھی۔۔۔۔۔ ۔ دخان جیسے کچھ پتا چلے ہمیں فورا بتانا۔۔۔۔ انور گاڑی میں بیٹھے کہتے ہیں جس پر وہ سر ہلاتا ہے اور انور گاڑی اگے بڑھا دیتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

حالم کیوں نہیں آیا ابھی تک چل چل کے تانگے درد کر گئی ہیں۔۔۔۔۔ احد جو کب سے اس کے ساتھ چلے جارہا تھا تھک کر وہی سڑک کے کنارے بیٹھ جاتا ہے اور دخان بھی رک کر اسے دیکھتا اسی کے برابر میں بیٹھتا

لو آگیا وہ۔۔۔۔۔ احد دور سے حالم کی گاڑی کو اتا دیکھ فورا کھڑا ہوتا ہے جبکہ دخان گاڑی کو دیکھتا ہے کھڑا نہیں ہوتا۔۔۔۔ ۔ کیا ہوا کچھ پتا چلا سوہا کا۔۔۔۔۔ حالم گاڑی سے اتر کر تیز قدم چلتا ان کے سامنے آکر کھڑا فکرمندی سے پوچھتا ہے جس پر دخان جو سر جھکا کر بیٹھا تھا اس کے سوال پر سر اٹھا کر اسے دیکھتا ہنس دیتا ہے اسی کے ساتھ ہی حالم جو ابھی پر شان سا لگ رہا تھا دخان کے ہنسنے پر اس کے چہرے پر بھی مسکان آجاتی ہے جبکہ احد حیران سا کبھی دخان تو کبھی حالم کو دیکھتا سوچتا ہے کہ انہیں کیا ہوا۔۔۔۔ ۔

تم لوگ ہنس کیوں رہے ہو۔۔۔۔ ۔

کیونکہ سوہا کو کڈنیپ کرنے والا اور کوئی نہیں دخان ہی ہے۔۔۔۔۔ حالم مسکراتا ہوا کہتا ہے جس پر دخان بھی مسکراتا ہوا کھڑا ہوکر اپنی پینٹ صاف کرتا ہے جس پر مٹی لگ گئی تھی جبکہ احد تو منہ کھولے دخان کو دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا کو کڈنیپ کیا مگر کیوں؟؟؟؟ ؟

کیونکہ وہ ناراض تھی مجھ سے اور خلا لینا چاہتی تھی مجھ سے اور میں اسے خلا نہیں دینا چا ہتا تبھی جب کچھ سمجھ نہیں آیا تو اسے کڈ نیپ کروالیا۔۔۔۔۔ دخان کے بھی کام نرالے تھے۔۔۔۔ ۔

دخان تو کیا چیز ہے کون اپنی بیوی کو کڈنیپ کرکے اس سے معافی مانگتا ہے اور تو ہم سب کے ساتھ مل کر اسے ایسے ڈھونڈھ رہا تھا جیسے وہ سچ میں کڈنیپ ہوگئی ہو۔۔۔۔ احد کو تو کبھی دخان کی سمجھ ہی نہیں آئی تھی پتا نہیں وہ کیا کیا کرتا تھا۔۔۔ ۔ پھر مانتے ہو نہ دخان کو میں وہ کرتا ہوں جو کرنا ہی ناممکن ہوتا ہے۔۔۔۔ دخان تھوڑا اترا کے جیب میں ہاتھ ڈالے مسکراتا ہے۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

تو تو شیطانی دماغ رکھتا ہے مجھے لگتا ہے شیطان تجھ سے ٹیوشن لیتا ہوگا۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو دخان اسے گھوری سے نوازتا ہے مطلب اتنے اچھے لڑکے کو اس نے شیطان کہہ دیا عقل مند بھی تو کہہ سکتا تھا نہ۔۔۔۔۔ ۔ مگر یہ کسے کرا تم نے تمہارے ذہین میں یہ خیال کیسے آیا اور تم دونوں یہ اکیلے تو نہیں کرسکتے تھے اور کون تمہارے ساتھ ملا ہوا ہے۔۔۔۔۔ احد کو سمجھ نہیں اتا تو پوچھ لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ میں تمہیں بعد میں بتاؤ گا ابھی دخان تم جاؤ سوہا کے پاس مجھے تو اس نے اچھا خاصا ذلیل کردیا ہے اور اسے بتا دینا کہ میں غلط نہیں ہوں یہ سب میں نے تمہارے کہنے پر کیا ہے۔۔۔۔۔۔ حالم احد کو چپ کروا کر دخان کو کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم نے ایسا کیا کہا اسے کہ اس نے تمہیں ذلیل کردیا۔۔۔۔۔ دخان آئبرو اٹھا کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ تم اسی سے پوچھ لینا اور ہاں میں نے تمہارا نہیں بتایا اسے وہ یہی سمجھ رہی ہے کہ میں نے اسے کڈنیپ کیا ہے۔۔۔۔۔۔ حالم پوری ڈینیل دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہمممم۔۔۔۔۔ دخان کچھ سوچ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا سوچ رہے ہو۔۔۔۔۔ حالم اسے سوچوں میں گم دیکھ کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں سوچ رہا ہوں بیوی کو کڈنیپ کیا ہے تووہ غصہ تو نہیں کرے گی نہ۔۔۔۔ ۔

نہیں نہیں بالکل نہیں وہ تو آپ کی نظر اتارے گی آپ کی بلاے لیگی کہ میرے شوہر نے مجھے کڈنیپ کیا ہے بس اس لئے کیونکہ میں اسے معاف نہیں کر رہی تھی واہ۔۔۔۔۔۔ حالم ایسے کہتا ہے کہ احد کی ہنسی چھوڑتی ہے اور دخان اس کا مطلب سمجھ کر برا سا منہ بناتا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا لاؤ چابی دو میں چلتا ہوں پھر صبح ملاقات ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ دخان حالم کے ہاتھ سے چابی لے کر نہیں چھین کر کہتا اگے بڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

اوے چابی تو دے ہم کس پر جائے گے۔۔۔۔۔ حالم اپنے خالی ہاتھ دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

رکشے میں آجانا۔۔۔۔ دخان دور سے ہی آواز لگاتا ہے تو حالم برا سا منہ بنا کر احد کی طرف دیکھتا ہے جو اب بھی کسی سوچ میں کھڑا تھا۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں کیا ہوا۔۔۔۔ ۔ یار میں سوچ رہا ہوں دخان نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کیوں کروائی اور وہ بھی اتنی دھمکی دینے کے بعد جب ۔۔۔۔۔ احد کا سوچنا بھی ٹھیک تھا۔۔۔۔۔ ۔

اس افسر کی دخان سے اچھی جان پہچان ہے اور اس ناٹک میں وہ بھی شامل تھا۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہاتھ بڑھا کر ایک رکشہ روکتا ہے جبکہ احد اس کی بات پر حیران سا اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

آجاؤ رکشے میں بیٹھ کے دیکھ لینا مجھے۔۔۔۔ حالم اس کا ہاتھ پکڑ کے رکشے میں بیٹھاتا ہے جبکہ احد اسے غصے سے گھورتا ہے جس کا جواب وہ مسکرا کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان جو ابھی ہی بنگلے میں آیا ہوتا ہے یہ فیض کا بنگلا تھا وہ اب باہر چلا گیا تھا اور اس کا یہ بنگلا خالی تھا تبھی دخان نے اس سے یہ کچھ دنوں کے لئے لے لیا تھا دخان جیسی اندر داخل ہوتا ہے تو نظر اوپر کمرے میں جاتی ہے جہاں سوہا تھی۔۔۔۔ ۔ وہ آرام سے سیڑیاں چڑتا سوہا کے کمرے کے پاس جاکر کھڑا ہوتا ہے اور پھر دھاڑ کتے دل کے ساتھ کمرے کا دروازہ کھولے آرام سے اندر داخل ہوتا ہے تو نظر سامنے کھڑی سوہا پر جاتی ہے جو کھڑکی کی طرف منہ کرے سینے پر ہاتھ باندھے نہ جانے باہر کیا دیکھنے میں مصروف تھی۔۔۔۔۔ ۔ سوہا کسی کی موجودگی کو محسوس کرکے خود کو مضبوط ثابت کرنے کے لئے ویسے ہی کھڑی رہتی ہے اور دخان چلتا ہوا اس کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اگر دخان کو پتا چل گیا نہ کہ آپ ان کی بیوی پر کب سے گندی نظر رکھیں ہوے تھے تو یقین جانے وہ آپ کی آنکھیں نکل دیتے۔۔۔۔۔ سوہا بغیر اس کی طرف منہ کرے سخت لہجے میں کہتی ہے جبکہ دخان جو کچھ بولنے والا تھا اس کی بات پر اسے حالم پر بہت غصہ اتا ہے کہ پتا نہیں اس نے سوہا سے کیا بات کی تھی مگر پھر سوچتا ہے اسنے جو کیا اس کے لئے تو کیا یو اس کا غصہ اتر جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

غلط کہہ رہی ہو اگر دخان کو پتا چلتا نہ کہ اس کی بیوی کو کسی نے نظر بھر کر بھی دیکھا ہے تو یقین جانو وہ پہلے اسے جان سے مارتا پھر اس کے گوشت کا کیمہ بنا کر کتو کو کھلاتا اور پھر جس آنکھ سے اس نے دخان کی بیوی کو دیکھا تھا نہ ان آنکھوں سے پھر وہ کنحلے کھیلتا ایسے تھوڑی چھوڑ دیتا دخان۔۔۔۔۔ دخان معصومیت سے کہتا ہے جبکہ سوہا اس کی آواز پر حیران سی ماتھے پر بل ڈالے مڑ تی ہے تو دخان پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے کھڑا اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے لیکن چہرے پر دنیا بھر کی معصومیت سجی ہوتی ہے جبکہ وہ بالکل معصوم نہیں تھا۔۔۔۔ ۔

آپ نے مجھے کڈنیپ کیا ہے۔۔۔۔۔ سوہا حیران اور غصے کے ملے جلوے تصورات چہرے پر سجاے کہتی ہے اور دخان ڈھٹوں کی طرح مسکراتا ہوا اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.