Chapter 31: باب 31

آپ نے مجھے کڈنیپ کیا ہے؟؟؟۔۔۔۔۔ سوہا حیران اور غصے کے ملے جلوے تصورات چہرے پر سجاے کہتی ہے اور دخان ڈھٹوں کی طرح مسکراتا ہوا اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ میں پوچھ سکتی ہوں کیوں؟؟؟۔۔۔۔۔ وہ سخت لہجے میں پوچھتی ہے جبکہ غصہ ایسا تھا کہ ابھی ساتھ پڑا گلدان اٹھا کر اسے ماردے۔۔۔۔ ۔

نہیں۔۔۔۔۔ دخان شرارت سے کہتا سوہا کا سہی والا خون جلا رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

میں پھر بھی پوچھوں گی کہ آپ مجھے یہاں کیوں لائے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

اللہ اللہ بیگم صاحبہ اتنا غصہ ویسے تم کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی مجھے قتل کرنے کا۔۔۔۔۔ دخان قاتیلانا مسکراہٹ کے ساتھ کہتا بیڈ پر دونوں ہاتھوں کو پیچھے کرے سہارا لئے بیٹھتا ٹانگ پہ ٹانگ رکھتا سوہا کا خون سہی سے چلا رہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

میں پوچھتی ہوں مجھے کیوں لاے ہیں یہاں۔۔۔۔۔ وہ غصے سے اس کے سامنے کھڑی سوال کرتی ہے جبکہ دخان اب بھی آنکھوں میں پیار بھرے اسے مسکراتا ہوا دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

تم پہلے سے اور زیادہ پیاری ہوگئی ہو ماشاءالل۔۔۔۔ دخان بھی اپنی ہی دنیا میں پہنچا ہوا تھا جبکہ سوہا کو اس کی بات سے تب ہی چڑھ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے کیوں لاے ہیں یہاں جواب دیں۔۔۔ ۔

ویسے تمہاری یہ لٹ تھوڑی لمبی ہوگئی ہے نہ اسے کٹوالو۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا اپنے منہ پر آتی لٹ کو پیچھے کرتی ہے۔۔۔ ۔

آپ کو شرم نہیں آئی اپنی ہی بیوی کو کڈنیپ کرتے ہوے۔۔۔۔ ۔

تمہیں آئی تھی خلا کا سوچتے ہوے۔۔۔۔ وہ ائبرو اٹھا کر سوال کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

آپ نے جو حرکت کی ہے نہ وہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔۔۔۔۔۔ وہ شدید غصے سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ ہاں تم جو کرنے جارہی تھی وہ تو جیسے بہت نیک حرکت تھی نہ۔۔۔۔۔ دخان بھی برابر جواب دیتا ہے اور سوہا کا غصہ مزید بڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

آپ مجھے کیوں سکون میں نہیں رہنے دیتے کیوں ہر وقت میری خوشیوں کے قاتل بنے رہتے

ہیں۔۔۔۔۔ سوہا اتنی زور سے کہتی ہے کہ دخان حیران رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا میں تمہاری خوشیوں کا قاتل ہوں میں تو تمہاری زندگی میں خوشیاں لانا چاہتا ہوں جو تمہیں تکلیف دی ہے اس کا قرض چکانا چاہتا ہوں اور تم کہہ رہی ہو میں تمہاری خوشیوں کا قاتل ہوں۔۔۔۔ دخان اس کے سامنے کھڑا ہوکر دکھ سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

آپ بس میری زندگی میں اذیت بن کر آے ہیں خوشیاں کی تو بات آپ رہنے دیں تو اچھا ہی ہوگا۔۔۔۔ ۔ سوہا کیوں اتنی پتھر دل ہوگئی ہو میں تم سے معافی مانگ رہا ہوں کتنی بار میں تمہارے اگے جھک رہا ہوں مگر تم ہو کہ تمہیں کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔۔۔۔۔ دخان کو بہت دکھ ہوتا ہے سوہا کو یو دیکھ کر۔۔۔۔ ۔

ہاں ہوگئی ہوں پتھر دل نہیں اتا مجھے آپ پر ترس اور نہ ہی مجھے کوئی فرق پڑتا ہے کہ آپ رویے معافی مانگے یا مجھے کڈنیپ کرے۔۔۔۔ سوہا غصے سے چیختی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا پلیز مجھے معاف کردو میں۔۔۔۔ ۔

بس کردیں بس۔۔۔۔ آپ کے یہ ہاتھ جوڑنے یہ مظلوم سی شکل بنانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا مجھے نہیں رہنا یہاں میں جارہی ہوں۔۔۔۔۔ سوہا دخان کی بات کو غصے سے کاٹ کر کہتی باہر کی طرف قدم بڑھاتی ہے دخان کی کرک آواز پر رک جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

وہی رک جاؤ سوہا ورنہ۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا مڑکر اسے دیکھتی چلتی ہوئی اس کے پاس آتی

ورنہ کیا۔۔۔۔ ورنہ کیا کرے گے آپ مارے گے مجھے یہ پھر بارش میں کھڑا کرے گے پوری رات یہ پھر کمرے میں بند کردیں گے جہاں چھپکلیاں اور چوہے ہوتے ہونگے بولے ورنہ کیا کرے گے آپ۔۔۔۔۔ سوہا اس کی آنکھوں میں دیکھیں غصے سے کہتی ہے جبکہ دخان ماتھے پر بل لئے خاموشی سے اسے دیکھتا

اس کے علاوہ آپ کر بھی کیا سکتے ہیں آپ تو بس۔۔۔۔۔ ۔

چپ۔۔۔۔ ایکدم چپ۔۔۔۔ اس کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی دخان کا صبر جواب دے جاتا ہے اور غصہ کچھ ہی پل میں اس پر حاوی ہوتا ہے جبکہ سوہا اسے غصے میں دیکھ دو قدم پیچھے ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ میں کب سے کہہ رہا ہوں سوہا معاف کردو سوہا معاف کردو مگر تمہیں تو اپنی انا پیاری ہے میں نے اگر غلط کیا ہے تو معافی بھی تو مانگ رہا ہوں نہ۔۔۔۔۔ دخان غصے سے دھاڑتا ہے جس پر سوہا کی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

مجھے نہیں رہنا آپ کے ساتھ مجھے چھوڑ دیں میں تھک گئی ہوں مجھے اپنی مرضی سے جینے دیں۔۔۔۔۔ اس کے رونے پر دخان کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا تم رو کیوں رہی ہوں مجھے تمہاری بات پر غصہ آگیا تھا اچھا سوری میرا ارادہ تمہیں رولانے کا نہیں تھا اور پلیز چھوڑنے کی بات مت کرو تم چھوڑنے کی بات کرتی ہو تو مجھے غصہ آجاتا ہے۔۔۔۔۔ دخان اس کے چہرے کو اپنے ہاتھ کے پیالے میں لئے پیار سے کہتا ہے جبکہ سوہا خاموشی سے نیچے نظریں کرلیتی

سوہا مجھے چھوڑو گی تو نہیں نہ۔۔۔۔۔ دخان اسے کچھ نہ بولتا دیکھ پوچھتا ہے جس پر سوہا اسے دیکھتی اپنے چہرے سے اس کا ہاتھ ہٹائی ہے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے نفرت ہے آپ سے شدید۔۔۔۔ وہ سپاٹ لہجے میں کہتی ہے تو دخان کا سارا حوصلہ جیسے ٹوٹ سا جاتا

مجھے نہیں رہنا آپ کے ساتھ میں اپنے گھر جارہی ہوں۔۔۔۔۔ وہ کہتی اپنے آنسو کو بے رحمی سے صاف کرتی باہر کی طرف جاتی ہی ہے کہ دخان غصے سے اس کا ہاتھ پکڑ کے بیڈ پر پھنکتا ہے۔۔۔۔ ۔ تم یہاں سے بس ایک صورت میں نکل سکتی ہو میری بیوہ ہوکر اس سے پہلے تمہارے نام کو خدا کے علاوہ مجھ سے کوئی جدا نہیں کرسکتا اگر تم اپنی ضد کی پکی ہو تو میں بھی کچھ کم نہیں ہوں تم مجھے معاف نہیں کرسکتی تو میں بھی اپنا نام تمہارے نام سے جدا نہیں کرسکتا سمجھی۔۔۔۔۔۔ دخان انگلی دیکھاتا سخت لہجے میں کہتا روکتا نہیں باہر چلا جاتا ہے اور سوہا غصے سے اپنا دوپٹہ اتار کر نیچے پھنکتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں نہیں رہو گی تمہارے ساتھ دخان سن لو مر جاؤ گی میں مگر تمہارے ساتھ کبھی نہیں رہو گی۔۔۔۔۔ وہ چیخ کر کہتی ہے تاکہ دخان کوبھی اس کی آواز جائے جبکہ دخان باہر کھڑا اسے سنتا وہیں دروازے کے سائیڈ پر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

روہان کیا ہوا آپ کو اور۔۔۔۔ اور سوہا کہاں ہے۔۔۔۔۔ کشف جیسے ہی دروازہ کھولتی ہے تو روہان کی حالت کو دیکھیں پرشانی سے پوچھتی ہے۔۔۔ ۔

سوہا کا کڈنیپ ہوگیا۔۔۔۔ روہان اندر اتے ہوے عام سے لہجے میں کہتا ہے جس پر اندر بیٹھے غفار اور آسیہ فکرمندی سے کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔

کس نے کیا ہے اس کا کڈنیپ اور تم واپس کیوں آگئے پولیس میں رپورٹ تو کرتے۔۔۔۔ غفار بیچارے ٹینشن میں آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ابو فکر کی بات نہیں ہے کڈنیپ کرنے والا اور کوئی نہیں اس کا اپنا شوہر ہی ہے۔۔۔۔۔ روہان بیٹھتے ہوے کہتا ہے تو کشف کے ساتھ سب ہی حیران سے اسے دیکھتے ہیں جبکہ سیف روہان کے سامنے بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔ مطلب دخان بھائی نے آپی کا کڈنیپ کروایا ہے؟؟ ؟

ہاں اس نے کروایا ہے مجھے کچھ گھنٹے پہلے ہی پتا چلا جب۔۔۔۔ ۔

پتا نہیں کون تھے وہ مجھے تو فکر لگی ہوئی ہے وہ سوہا کو کوئی نقصان نہ پہنچائے۔۔۔۔ روہان حالم اور دخان کے ساتھ چلتا ہوا فکرمندی سے کہتا ہے جس پر دخان رک کر پہلے اسے اور پھر حالم کو دیکھ کر اشارہ کرتا اندر جاتا ہے جس پر حالم اثبات میں سر ہلاتا روہان کا ہاتھ پکڑ کے سائیڈ پر لے کر جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا مجھے ادھر کیوں لاے ہو۔۔۔۔ روہان کو سمجھ نہیں آتی وہ اندر جانے کے بجاے اسے کونے میں کیوں لے آیا۔۔۔۔ ۔

دیکھو فکر مت کرو سوہا ٹھیک ہے اسے کچھ نہیں ہوا اسے دخان نے ہی کڈنیپ کیا ہے۔۔۔۔ حالم اسے رازداری کے انداز میں بتا ہے کہ روہان اس کی بات سن کر ہی فورا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا۔۔۔۔ دخان نے مگر کیوں۔۔۔ ۔ بھائی آہستہ کہہ لو یہ پولیس اسٹیشن ہے۔۔۔۔ حالم اگے پیچھے دیکھتے ہوے کہتا ہے روہان بھی اثبات میں سر ہلاتا ہے اور پھر حالم اسے سب بتا دیتا ہے کہ دخان نے کیوں کڈنیپ کیا ہے سوہا کو۔۔۔۔۔۔ ۔ اسی لئے اس نے کڈنیپ کیا ہے اسے۔۔۔۔۔ روہان پانی کا گلاس منہ سے لگانے سے پہلے انھیں ساری بات بتاتا ہے تو سارے جیسے سکون میں آجاتے ہیں۔۔۔ ۔

مجھے تو بہت خوشی ہوئی کہ دخان نے سوہا کو کڈنیپ کرلیا اس کے ساتھ ایسی ہونا چاہیے جب مانے گی نہیں تو یہی ٹھیک ہے۔۔۔ ۔ آسیہ کو جیسے بہت خوشی ہوتی ہے تو کشف بھی مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں پہلے مجھے اس پر غصہ آیا تھا پھر سوچا کیا پتا سوہا ایسے ہی مان جائے۔۔۔۔۔ روہان مسکرا کر کہتا

اللہ کرے اب راضی کرلے دخان اسے۔۔۔۔۔ غفار کہتے ہیں تو سب ایک زبان ہوکر امین کہتے

ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

***

مجھے خود صبح گاڑی میں بتایا تھا دخان نے جب ہم کوٹ کے لئے نکل رہے تھے۔۔۔۔۔ حالم احد کو بتاتا ہے جو سننے کے لئے کچھ زیادہ ہی بے چین تھا۔۔۔۔ ۔

دخان جب ہمارے ساتھ کوئی رہنا نہیں چاہے نہ تو اسے چھوڑنے میں ہی ہماری بھلائی ہے۔۔۔۔ احد دخان کا منہ دیکھیں کہتا ہے جو اداس سا بیٹھا ڈرائیو کر رہا تھا اور دخان اس کی بات سن کر مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کس نے کہا میں اسے چھوڑ رہا ہوں۔۔۔۔ ۔

مطلب۔۔۔۔ حالم کو اس کے ارادے کچھ ٹھیک نہیں لگتے۔۔۔۔ ۔

وہ کہا وت تو سنی ہوگی تم نے کہ جب گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو انگلی ٹیڑی کرنی پڑتی ہے اور اگر جب بھی نہ نکلے تو پھر دبے کو توڑ ہی دو میں نے بھی یہی کرا ہے بس تم نے میرا ساتھ دینا ہے۔۔۔۔۔ دخان مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

تو کیا کرنے والا ہے اب۔۔۔۔۔ حالم پوچھتا ہے تو وہ مسکراتے ہوے سب بتاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تو پھر تو مجھے پہلے ہی بتا دیتا جب ہم کورٹ میں تھے۔۔۔۔ احد اس کی بات سن کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

جب انور انکل بھی سامنے تھے نہ تبھی میں نے بتایا نہیں۔۔۔۔ ۔

کیا ٹائم ہورہا ہے یار کتنے دیر تک سوتے رہے ہیں ہم۔۔۔۔۔ احد اور حالم ابھی بیٹھے ہی تھے کہ انھیں اوپر سے کسی کی انگڑای لیتی ہوئی آواز آتی ہے حالم تو ایک نظر اوپر دیکھ کر نیچے منہ کر لیتا ہے جبکہ احد حیران سا اوپر کی طرف دیکھتا ہے جہاں سے عدنان اور ساد انگڑایاں لیتے ہوے نیچے آرہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔

یہ دونوں یہاں کیا کر رہے ہیں۔۔۔۔ وہ جتنا حیران ہوسکتا تھا ہورہا تھا۔۔۔۔ ۔

یہ ہی تھے جنہوں نے سوہا کو کڈنیپ کیا تھا۔۔۔۔۔ حالم کہتا ہے تو عدنان اور ساد اپنی دانتوں کی نمائش کرواتے ہوے آکر ان کے سامنے صوفے پر بیٹھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

حالم مجھے گھر چھوڑ دو صبح میں نے یونی بھی جانا ہے۔۔۔۔۔ احد کچھ کہنے ہی والا تھا کہ رمیش اوپر سے آتی حالم کے سامنے کھڑی ہوتی ہے جبکہ احد کا سر گھوم جاتا ہے اسے سمجھ نہیں اتا یہ ہو کیا رہا ہے۔۔۔۔ ۔

کوئی اور بھی ہے تو آجاؤ۔۔۔۔ وہ اوپر کی طرف دیکھیں پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

کوئی نہیں ہے بس ہم ہی تھے۔۔۔۔ عدنان موبائل یوز کرتے ہوے کہتاہے۔۔۔۔ ۔

یہ رمیش۔۔۔ ۔ میں نے ہی سوہا کو سہارا دے کر گاڑی میں بیٹھایا تھا۔۔۔۔۔ زمیش کہتی ہے تو احد نفی میں سر ہلاکر اسے دیکھتا

چلو بس اب اپنے اپنے کمرے میں جاؤ رمیش میں تمہیں صبح چھوڑ دونگا گھر ابھی انور انکل ادھر ہی

ہیں۔۔۔۔ حالم کو جیسے ہی یاد اتا ہے وہ فورا کہتا ہے تو سارے جلدی سے اٹھ کر اوپر کی طرف جاتے ہی ہیں کہ ایک کرک دار آواز پر جہاں ہوتے ہیں وہی رک جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

حالم ترچھی نظروں سے احد کو دیکھتا ہے جو تھوگنگل کر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

دخان گیا۔۔۔۔ وہ اپنی گردن کی طرف ہاتھ کا چاکو بنا کر کہتا مڑ تا ہے تو انور آنکھوں میں غصہ لئے انھیں ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں ان کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ انہوں سے سب سن لیا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان کی آنکھ اپنے چہرے پر آتی روشنی سے کھلتی ہے جو کمرے کی کھڑکی میں سے پردوں کو چیڑ تی اندر آرہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

وہ آنکھیں کھولے اٹھ کر ٹائم دیکھتا ہے تو صبح کے9 بج رہے ہوتے ہیں اسے سب سے پہلے خیال سوہا کا اتا ہے اور وہ اٹھ کر پہلے فریش ہونے واش روم جاتا ہے اور جب اتا ہے تو شیشے کے سامنے کھڑا اپنا جائزہ لیتا جلدی سے باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا کے کمرے کا درو ازہ آرام سے کھولے وہ اندر جھانکتا ہے جہاں سوہا آرام سے خواب خرگوش کے مزے لے رہی تھی اسے ایسے سوتا دیکھ اس کے چہرے پر نرم سی مسکان آجاتی ہے اسے دیکھتے ہی وہ آرام سے دروازہ بند کرے کچن میں اتا ہے تاکہ اپنی بیگم صاحبہ کے لئے اچھا سا ناشتہ بنا سکے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا جیسے کروٹ بدلتی ہے تو اس کی آنکھ فورا کھول جاتی ہے جبکہ ابھی تک ویسے ہی لیٹی ہوتی ہے اور سوچتی ہے کہ یہاں سے کیسے نکلا جائے رات دیر سے سونے کی وجہ سے سر بھاری بھاری سا ہورہا تھا اور بھوک بھی بہت لگ رہی تھی رات میں کچھ کھایا جو نہیں تھا وہ یہی سوچتے ہوے اٹھ کر بیٹھتی ہے اور اپنے بالوں کو جوڑے میں قید کر ہی رہی ہوتی ہے کہ دروازہ کھولے دخان اندر اتا ہے جبکہ اس کے ہاتھ میں ناشتے کی ٹرے دیکھ کر وہ ماتھے پر بل ڈالے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

گڈ مارننگ بیگم صاحبہ کیسی ہے آپ اور نیند کیسی آئی رات میں۔۔۔۔ وہ ٹرے لئے فریش سا اس کے سامنے ٹیبل کرے اس پر ٹرے رکھتا ہے جبکہ سوہا کی بھوک اپنے سامنے انڈا پراٹھا دیکھ کر اور بڑ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ بس کچھ دن ہم ادھر رہے گے پھر وہی اپنے گھر چلے گے ٹھیک ہے اور ویسے مجھے زیادہ اچھا تو بنانا نہیں اتا مگر تمہارے لئے بہت اچھا بنایا ہے۔۔۔۔ دخان اس کے برابر میں بیٹھ کر کہتا تو سوہا ایک نظر اسے دیکھتی ہے جو اب پراٹھا اور انڈا ٹرے سے اٹھا کر اس کے سامنے رکھ رہا تھا۔۔۔۔ ۔ کھاؤ ورنہ ٹھنڈا ہوجاے گا۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو وہ ناشتے کو دیکھ کر ایک نیوالا توڑے جیسے منہ میں رکھتی ہے تو دخان کو دیکھ کر نوالہ فورا منہ سے نکالتی ہے جبکہ دخان پر شان سا اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا اچھا نہیں بنا کیا۔۔۔ ۔

اتنا نمک اس میں کیا پوری برنی ڈال دی تھی نمک کی۔۔۔۔ وہ عجیب سا منہ بنا کر کہتی اپنے منہ کا ذائقہ درست کرنے کے لئے چائے کا کپ اٹھا کر لبوں سے لگاتی ہے اور چائے کا وہ گھونٹ بھی وہ مشکل سے اپنے اندر اتارتی ہے جو کسی اذیت سے کم نہ تھا۔۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا چائے میں چینی زیادہ ہے۔۔۔۔۔ دخان اس کا منہ دیکھیں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ چائے میں کیا ڈالا ہے اس میں عجیب سے بدبو آرہی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ ناک چڑھا کر کپ کی طرف اشارہ کرتی ہے تو دخان کچھ سوچتا ہے اور پھر یاد انے پر خود پر ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

دیکھو یار میں بھول ہی گیا تھا میں نے اس میں انڈا پہنا تھا اور کپ دھویا ہی نہیں اور چائے ڈال دی۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا کی آنکھیں حیرت سے پہل جاتی ہے مطلب اسے اتنا نہیں ہوا کہ کپ ہی دھو لے یا پھر دوسرا کپ ہی لے لیتا۔۔۔۔۔۔ ۔

جب نہیں اتا بنانا تو کیوں گئے تھے کچن میں۔۔۔ ۔

تمہیں خوش کرنا چاہتا تھا مگر یہاں تو او لٹا ہی ہوگیا۔۔۔۔۔ وہ افسوس سے چائے کو دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ مجھے آپ کبھی خوش نہیں کرسکتے آپ کچھ بھی کرلیں میں کبھی آپ سے راضی نہیں ہونگی تو بہتر ہوگا مجھ پر آپ وقت برباد مت کرے۔۔۔۔۔ سوہا اسے دیکھ کر کہتی ہے جو اب برتن اٹھا رہا ہوتا ہے مگر اس کی بات پر برتن چھوڑے اس کے قدموں کے پاس بیٹھ کر اس کا ہاتھ پکڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا میں مانتا ہوں میں غلط تھا ہر کسی سے غلطیاں ہوتی ہیں مجھ سے بھی ہوگئی ہے غلطی بلکہ گناہ لیکن ایک موقع تو سب کو ملتا ہے نہ مجھے بھی ایک موقع دے دو مجھے معاف کردو سوہا۔۔۔۔۔ وہ آنکھوں میں امید لئے کہتا ہے جس پر سوہا آرام سے اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھوڑواتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان میں نے آپ کو بہت موقعیں دیے ہیں بہت۔۔۔۔ اتنے کہ مجھے بھی یاد نہیں مگر اب میرے پاس نہ تو آپ کے لئے کوئی معافی ہے اور نہ ہی کوئی موقع آپ مجھے چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔۔۔۔۔ وہ آرام سے کہتی آخر میں بیزاری سے کہتی ہے جس پر دخان کو اس کی چھوڑنے والی بات پر غصہ آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے معاف نہیں کرو گی نہ مت کرو مگر تم اب اس گھر سے ایک قدم بھی باہر نہیں نکالو گی ادھر ہی رہو گی تم صرف دخان کی ہو میں کبھی بھی اپنا نام تم سے جدا نہیں کرو گا کبھی بھی نہیں اگر ہوسکے تو یہ بات اپنے دماغ میں ڈال لو کہ دخان کے علاوہ تم پر کسی کا حق نہیں ہے۔۔۔۔۔ دخان غصے سے جھک کر کہتا ہے جس پر سوہا تھوڑی پیچھے ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ میں ابھی کمپنی جارہا ہوں الہی بخش اور اس کی بہن یہی ہیں تمہارے پاس کچھ چاہئے ہوتو انھیں کہہ دینا ہماری ملاقات اب رات میں ہوگی۔۔۔۔۔ دخان آرام سے کہتا باہر کی طرف جاتا ہے اور سوہا غصے سے اپنے سامنے رکھیں برتن کو اٹھا کر نیچے پھنکتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے کچھ کر نا ہوگا مجھے پتا ہے یہ بھی تمہاری کوئی چال ہوگی مجھے ازیت دینے کے لئے مگر اب میں اور تمہارا کھلونا نہیں بنو گی میں چلی جاؤ گی ہاں میں یہاں سے چلی جاؤ گی۔۔۔۔۔ وہ خود سے کہتی کوئی فیصلہ لیتی

***

تمہارے صاحب نہیں آے ابھی تک۔۔ ۔ ۔۔ سوہا نیچے آکر کچن میں کام کرتی الہی بخش کی بہن سے پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں باجی جی بھائی بتا رہے تھے ان کا فون آیا تھا وہ دیر سے آئے گے اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ سے کھانے کا بھی پوچھ لو۔۔۔۔ وہ ساری بات بتاتی ہے تو سوہا کچھ سوچنے لگتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

باجی جی آپ کے لئے کچھ کھانے کے لئے لاؤ۔۔۔۔ وہ لڑکی سوہا کو چپ دیکھ کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔ نہیں ابھی بھوک نہیں ہے اور مجھے تنگ مت کرنا میں آرام کر رہی ہوں کمرے میں۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو وہ لڑکی اثبات میں سر ہلاتی اپنے کام میں لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا کمرے میں جانے کے بجاے لان میں آتی ہے جہاں الہی بخش پودوں کو پانی دے رہا ہوتا ہے اسے دیکھ وہ اس کے پاس آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ رات ہورہی ہے اور آپ اس وقت پانی دے رہے ہیں۔۔۔۔۔ اسے حیرت ہوتی ہے کہ رات کے وقت کون پودوں کو پانی دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ بیگم صاحبہ آج دن میں نہیں دیا تھا نہ تبھی ابھی دے رہا ہوں۔۔۔۔۔ وہ پانی دیتے ہوے کہتا

اچھا آپ یہ رہنے دیں میرا کمرہ بہت گندا ہورہا ہے اسے صاف کردیں جاکر۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو وہ نل بند کرے اثبات میں سر ہلاتا اندر کی طرف جاتا ہے اور سوہا اسے سیڑیاں چڑتی دیکھ مین دروازے کی طرف آئی

بس اب باہر کوئی نہ بیٹھا ہو۔۔۔۔۔ سوہا دروازہ کھولتے ہوے کہتی ایک نظر اندر ڈال کر باہر قدم رکھتی ہے جہاں واقع کوئی نہیں ہوتا جسے دیکھ وہ سکھ کا سانس لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

یہ کیا لاہور ہے یہ کوئی اور جگہ۔۔۔۔۔ سوہا اگے چلتے ہوے سوچتی ہے جہاں بس کچھ ہی بنگلے بنے تھے مطلب یہاں ابھی آبادی ہورہی تھی وہ چادر کو سر پر درست کرے ایک نظر پیچھے بھی دیکھتی ہے جہاں وہ فیض کے گھر سے بہت دور آگئی تھی جبکہ اب وہ جہاں جارہی تھی وہ بالکل سنساں سڑک تھی جبکہ رات کا اندھیرا بھی پڑ رہا تھا۔۔۔۔ ۔

یہ اللہ کوئی مدد کے لئے بھیج دو۔۔۔۔ وہ جلدی جلدی قدم اٹھاتی اگے بڑہی رہی ہوتی ہے رات کہ اسے اپنے پیچھے سے ایک گاڑی آتی محسوس ہوتی ہے جس پر مڑ تی ہے تو روشنی آنکھوں کے اگے آتی ہے اور وہ کچھ سوچ کر جلدی سے اپنا ہاتھ اگے کرے اس گاڑی کو روکتی ہے جبکہ گاڑی میں بیٹھا شخص اسے دیکھ کر گاڑی اس کے سامنے روکتا ہے۔۔۔۔ ۔ میری مدد کردیں مجھے میرے گھر جانا ہے پلیز آپ مجھے میرے گھر چھوڑ دیں پلیز۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو اندر بیٹھے بزرگ جن کی سفید دارھی ہوتی ہے سوہا کو کچھ دیر دیکھ کر اثبات میں سر ہلاتے پیچھے کا دروازہ کھولتے ہیں جس دیکھ سوہا فورا بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

بہت شکر یہ آپ کا میں آپ کو بتاتی ہوں کہ کہاں جانا ہے ۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو بزرگ اسے بیک مڑر سے دیکھ کر اثبات میں سر ہلاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

***

بہت شکریہ آپ کا میں آپ کو بتاتی ہوں کہ کہاں جانا ہے ۔۔۔۔۔ وہ گاڑی میں بیٹھتے ہوے کہتی ہے تو بزرگ اسے بیک مڑر سے دیکھ کر اثبات میں سر ہلاتے ہیں۔۔۔۔ ۔ وہاں مین روڈ پر ہی آپ مجھے اتار دیے گا۔۔۔۔ سوہا سارا راستہ بتا کر کہتی کھڑکی سے باہر دیکھنے لگتی ہے جہاں گاڑیاں اپنی راستے روا دوا تھیں وہیں اسے فکر بھی تھی کہ اگر دخان کو پتا چلا کہ میں گھر سے آگئی ہوں تو کیا ہوگا اس کا کیا ردے عمل ہوگا مجھے گھر پر نہ دیکھ کر وہ یہی سوچتی ہوئی باہر دیکھتی ہے جہاں اس کے گھر کی طرف جاتی سڑک اس کے سامنے سے گزر رہی تھی اور گاڑی اگے نکل گئی تھی۔۔۔۔ ۔

انکل اس طرف جانا ہے آپ کہاں لے کر جارہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ گھبراتے ہوے ایک نظر انھیں اور پھر باہر پیچھے اپنے گھر کی سڑک کو دیکھ کر کہتی ہے مگر انکل تو سن ہی نہیں رہے تھے وہ تو آرام سے ڈرائیو کرنے میں مصروف تھے۔۔۔ ۔

انکل گاڑی روکیں۔۔۔۔۔ وہ انھیں دیکھ کر کہتی ہے مگر اب بھی بس وہ خاموش سے ڈرائیو کر رہے ہوتے ہیں جبکہ سوہا کو خود پر بہت غصہ اتا ہے کہ کیوں وہ گھر سے باہر نکلی۔۔۔۔ ۔

کھولے دروازہ۔۔۔ ۔ شش۔۔۔۔۔ انکل ہونٹوں پہ انگلی رکھیں اسے کہتے ہیں جس پر وہ گھبراتے ہوے دروازہ کھولنے کی کوشش کرتی ہے جو لاک ہوتا ہے جس پر سوہا کو اپنی بے بسی پر بہت رونا اتا ہے تبھی گاڑی ایک سنسان سڑک پر روکتی ہے جس پر سوہا ڈر کر انھیں دیکھتی ہے جو اب اتر کر اس کی طرف آرہے تھے جنھیں دیکھ کر وہ خوف سے پیچھے ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ پلیز مجھے جانے دیں۔۔۔۔ وہ انھیں دروازہ کھولتے دیکھ کہتی اپنے منہ پر ہاتھ رکھیں رونے لگ جاتی ہے جبکہ وہ اسے دیکھ کر تھوڑا اندر کو جھکتے ہیں۔۔۔۔ ۔

دخان ۔۔۔۔۔۔۔ اسے اس وقت دخان شدت سے یاد اتا جس کا اظہار وہ روتے ہوے کر بھی دیتی ہے اور پھر۔۔۔۔ ۔

جی دخان کی جان۔۔۔۔ دخان کی آواز سن کر وہ اپنے منہ سے ہاتھ ہٹائی ہے تو دخان سامنے کھڑا اپنی نکلی دارھی ہٹا کر اسے مسکراتا ہوا دیکھ رہا ہوتا ہے اسے اب تھوڑی تسلی تو ہو تی ہے مگر دخان پر غصہ بھی بہت اتا ہے جس نے اس کی جان ہی نکال دی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے کہا تھا نہ کہ تمہیں مجھ سے کوئی جدا نہیں کرسکتا پھر کیوں گھر سے باہر قدم نکالا۔۔۔۔۔ دخان نرمی سے کہتا ڈرائیونگ سیٹ پر آکر بیٹھتا ہے جبکہ سوہا اب غصے سے باہر دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ بیگم صاحبہ کون سے ریسٹرونٹ جانا ہے مجھے پتا تھا تم گھر میں بور ہوگئی ہوگی مگر مجھے صبح ہی بتا دیتی یو اکیلے نکلنے کی کیا ضرورت تھی ۔۔۔۔۔۔ دخان اپنا گال کھو جاتے ہوے back mirror سے اسے دیکھ کر کہتا ہے جو غصے سے باہر دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

ویسے میں سمجھ تھا تم مجھے یو اچانک دیکھ کر فورا میرے گلے لگ جاؤ گی مگر افسوس رے میری قسمت کہاں میرے نصیب میں محبّت اور پیار ہے۔۔۔۔۔ دخان ایک گہری سانس لے کر کہتا ہے جس پر ایک نظر اسے دیکھتی ہے جبکہ اب وہ کچھ کہتی ہی نہیں۔۔۔۔ ۔

تقریبا15 منٹ کی ڈرائیو کے بعد دخان گاڑی ایک ریسٹورنٹ کے پاس روکتا ہے اور سوہا اس ریسٹورنٹ کو دیکھ ہی پہچان جاتی ہے کیونکہ یہ وہی ریسٹورنٹ تھا جہاں وہ دخان کے ساتھ پہلے بھی آچکی ہے۔۔۔۔۔ ۔ چلو آجاؤ۔۔۔۔ دخان گاڑی سے اتر کر اس کی سائیڈ کا دروازہ کھولے کہتا ہاتھ اگے کرتا ہے جسے سوہا بس ایک نظر دیکھتی ہے۔۔۔ ۔ مجھے نہیں کھانا بھوک نہیں ہے۔۔۔۔۔ وہ سخت لہجے میں کہتی ہے تو دخان اس کا ہاتھ پکڑے آرام سے اسے باہر نکالتا ہے جبکہ سوہا غصے سے اسے دیکھتی مجبورا اس کے ساتھ قدم ملاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہاں یاد ہے ہم پہلے بھی آچکے ہیں جب۔۔۔۔ ۔

جی یہی سے میری بری قسمت کا وقت شروع ہوا تھا۔۔۔۔۔ وہ اس کے ساتھ چلتی ہوئی اس کی بات کاٹ کر کہتی ہے جبکہ دخان ایک نظر اسے دیکھ بغیر کچھ کہیں ریسٹورنٹ کا دروازہ کھولتا ہے۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.