Chapter 32: باب 32

سوہا اور دخان رات گیارہ بجے گھر آے تھے جبکہ دخان نے اسے ابھی تک نہیں بتایا تھا کہ اسے کیسے پتا چلا کہ وہ گھر سے باہر نکلی ہے اور نہ وہ اسے بتانا چاہتا تھا کیونکہ سوہا پھر بھی اس پر غصہ ہی ہوتی تبھی اب دخان چپ ہی رہتا تھا۔۔۔۔۔ ۔ ابھی بھی دخان کمرے میں بیٹھا سگریٹ پھونک رہا تھا جبکہ سوچ بھی رہا تھا کہ کیا سوہا ہمیشہ ایسے ہی رہے گی وہ کبھی را ضی نہیں ہوگی کیا ان دونوں کی زندگی ایسے ہی گزر جائے گی وہ ابھی اور سوچتا کہ باہر بادل گرچنے کی آواز پر وہ خیالوں سے باہر اتا ہے اور بادل کے گرجنے پر اسے سب سے پہلا خیال سوہا کا اتا جس پر وہ سگریٹ کو پھنک کر فورا اس کے کمرے کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ سوہا کے کمرے کے باہر کھڑا کچھ سوچ کر دروازہ کھولتا ہے تو نظر بیڈ پر اپنے اوپر اچھے سے کمفرٹر اوڑے دب کر لیٹی ہوئی سوہا پر جاتی ہے مطلب اسے ڈر لگ رہا تھا لیکن اب اسے کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں تھی دخان یہی سوچتے نرمی سے مسکراتا ہوا بغیر اسے دیسٹرب کئے دروازہ بند کرے اپنے کمرے کی طرف جا ہی رہا ہوتا ہے کہ اس کی نظر نیچے لان پر پڑتی ہے جہاں اب بارش آہستہ آہستہ تیز ہورہی تھی۔۔۔۔ ۔ م۔۔۔۔ مجھے سر۔۔۔۔ سردی ل۔۔۔۔ لگ رہی ہے پلیز۔۔۔۔ مجھے جانے دیں۔۔۔۔ ۔

چپ کرکے وہی کھڑی رہو۔۔۔۔۔۔ ورنہ میرا تو پتا ہے نہ تمہیں۔۔۔۔ ۔

اسے بارش کود یکھ وہی رات یاد آتی ہے جب سوہا اس کی کتنی منت کر رہی تھی اور وہ۔۔۔ وہ کیا کر رہا تھا اسے سکون مل رہا تھا سوہا کو تکلیف میں دیکھ کر۔۔۔۔۔ ۔

دخان اپنی ہی باتیں یاد کرتا دکھ اور شرمندگی سے آنکھیں بند کرتا ہے اور پھر کچھ سوچ کر آنکھیں کھولے لان کی طرف قدم اٹھاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

کچھ دیر میں بارش کی آواز سوہا کے کانوں میں پڑتی ہے تو وہ کمفرٹر سے منہ نکال کر کھڑکی کی طرف دیکھتی ہے جہاں بارش کی بوندیں اب کمرے کے اندر بھی آرہی تھی وہ اسے دیکھ اٹھ کر کھڑکی بند کرنے کی غرض سے اس طرف جاتی ہے مگر جیسے ہی کھڑکی بند کرنے لگتی ہے تو نظر لان میں کھڑے دخان پر جاتی ہے جو پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے آنکھیں موندے اوپر منہ کرے کھڑا بارش میں آرام سے بھیگ رہا تھا اور سوہا کھڑکی بند کرنے کے بجاے پردوں کو سائیڈ پر کرے وہی کھڑی ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

میں آپ کو کبھی معاف نہیں کر سکتی۔۔۔ ۔

مجھے آپ سے نفرت ہے شدید۔۔۔۔ ۔

دخان آپ مجھے چھوڑ کیوں نہیں دیتے۔۔۔۔ ۔

آپ بس میری خوشیوں کے قاتل ہیں۔۔۔ ۔

دخان کے دماغ میں نجانے سوہا کی کون کون سی باتیں گھوم رہی تھیں جس پر وہ اپنا ضبط کھو دیتا ہے اور پھر وہ ہوتا ہے جو سوہا کے ساتھ شاید اسے بھی نہیں تھی وہ سوہا کی بتاتیں سوچتے ہوے روتا ہوا نیچے دھم سے بیٹھتا ہے آج اسے پتا چلا تھا کہ اذیت کیا ہے جب خود کو محسوس ہوا جب خود کو تکلیف ہوئی وہ آجا پنی تکلیف پر نہیں بلکہ سوہا کی تکلیف پر رو رہا تھا جو کبھی اس نے سوہا کو بارش میں کھڑا کرے دی تھی وہ آج اتنا روتا ہے جیتا کبھی اس نے سوہا کو بھی رلایا تھا۔۔۔۔۔ ۔

سوہا جو اوپر کھڑی اسے ہی دیکھ تھی اس کو ایسے بیٹھتا دیکھ اپنے دل پر ہاتھ رکھے تھوڑی اگے ہوکر اسے دیکھتی ہے جسے دیکھ کر ہی لگ رہا تھا کہ وہ رو رہا ہے بہت۔۔۔۔۔۔ نجانے کیوں سوہا کو دکھ ہوتا ہے تکلیف ہوتی ہے اس کا دل کرتا ہے کہ ابھی جائے اور اسے اٹھا کر کہیں دخان میں نے تمہیں معاف کیا تم رو مت۔۔۔۔ مگر نہیں وہ نہیں جاتی وہ وہی کھڑی اسے روتا ہوا ٹوٹتا ہو دیکھتی رہتی ہے اب بھی دماغ نے دل کی نہیں چلنے دیا وہ اسے تھوڑی دیر دیکھ کر کھڑکی بند کرے اپنے بیڈ پر آکر بیٹھتی کچھ سوچ کر لیٹ جاتی ہے مگر نیند بھی دل کا ساتھ دے رہی تھی جبکہ دماغ اسے اٹھنے نہیں دے رہا تھا۔۔۔۔ ۔

نجانے کتنی دیر دخان روتا رہتا ہے اگر کوئی اسے ایسے دیکھ لیتا تو کسی نے بھی یقین نہیں کرنا تھا کہ وہی دخان ہے جو ہمیشہ ہنستا تھا ان پر جو روتے ہیں رول اتا تھا سوہا کو اور آج وہ خود رو رہا ہے کافی دیر رونے کے بعد وہ اپنے آنسو صاف کرے اوپر دیکھتا ہے جس سے بارش کا پانی اس کے آنسو کے نشان کو رازداری کی طرح مٹا دیتا

بارش بھی تو ایک رازدار ہے دوست کی طرح ہے یہ بھی آنسوؤں کو کسی سچے دوست کی طرح صاف کردیتی ہے آنسوؤں کے نشان کو چھپا لیتی ہے جیسے بندا کبھی رویا ہی نہیں ہو دخان کی بھی بارش آج رات رازدار تھی اس کی دوست تھی جو اس کے ساتھ روتے ہوے اس کے آنسو بھی صاف کر رہی تھی اس کے چپ ہونے پر آسمان روتا ہے۔۔۔۔ ۔

مگر وہ نہیں اٹھتا وہ وہی بیٹھا رہتا ہے ویسے ہی ہاں بس اب رو نہیں رہا تھا وہ اب سوہا کا درد محسوس کر رہا وہی بارش میں بیٹھے کسی گہری سوچ میں بیٹھا رہتا ہے۔۔۔۔ ۔

***

مریم تم بی بی جی اور صاحب جی کے لئے ناشتہ بنا دینا جب تک میں باہر سے سبزیاں لے اؤ گا تاکہ دو پیر کے کھانے میں بن سکے۔۔۔۔ الہی بخش اپنی بہن کے ساتھ کواٹر سے نکلے بنگلے کے اندر جاہی رہا ہوتا ہے کہ اسے دخان لان میں گیلی گھاس پر لیٹا دیکھتا ہے جسے دیکھ وہ فورا اس کی طرف جاتا ہے جبکہ مریم اپنے بھائی کو یو اچانک بھاگتا دیکھ جب دیکھتی ہے تو وہ بھی اپنے بھائی کے پیچھے جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ صاحب جی۔۔۔۔ مریم بی بی جی کو بلاؤ۔۔۔۔۔ الہی بخش دخان کو اٹھاتے ہوے مریم کو کہتا ہے جس پر وہ سر ہلاتی اندر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

صاحب جی۔۔۔۔ صاحب جی ۔۔۔۔ کیا ہوا آپ کو۔۔۔۔ الہی بخش اسے ہلاتا ہے تو دخان ہلکی سی آنکھیں کھولے اسے دیکھتا ہے جبکہ الہی بخش اس کی آنکھیں کھولنے پر رب کا شکر ادا کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

صاحب جی کیا ہوا تھا آپ رات یہاں سو گئے تھے مگر رات میں تو بہت بارش ہورہی تھی۔۔۔ ۔

الہی بخش کچھ سوچ کر پوچھتا ہے جبکہ دخان اس کی بات کا کوئی جواب دیے بغیر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھے سہارا لئے اٹھ کر آرام سے اندر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کیا ہوا اتنی زور سے کیوں دروازہ بجا رہی ہو۔۔۔۔ سوہا دروازہ کھولے مریم کو کہتی ہے جس پر مریم اپنی سانس درست کرتی اسے بتاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ باجی جی وہ صاحب جی لان میں بیہوش پڑے ہیں۔۔۔۔ بس مریم کا یہ کہنا تھا اور سوہا جلدی سے لان کی طرف بڑتی ہیں مگر پھر چلتی ہوئی سیڑیوں پر ہی روک جاتی ہے جہاں دخان آرام سے چلتا سیڑیاں چڑ رہا ہوتا ہے جبکہ پورے کپڑے گیلے ہونے کے ساتھ مٹھی کے بھی ہورہے تھے۔۔۔۔ ۔

دخان آدھی سیڑیاں چڑ کر سوہا کو نظر اٹھا کر دیکھتا ہے جسے دیکھ کر ہی لگ رہا تھا وہ اسے ہی دیکھنے آئی ہے وہ اسے دیکھتا مسکرا ہوا نفی میں سر ہلایا۔۔۔ ۔

میں بیہوش نہیں ہوا تمہاری طرح شاید رات بارش ویسی نہیں ہوئی تھی۔۔۔۔ وہ اسے دیکھتا کہہ کر اوپر کی طرف جا تا ہے جبکہ سوہا خاموش سی اسے جاتا ہوا دیکھتی ہے اور سوچتی ہے کہ بارش رات میں ویسے ہی ہوئی تھی جیسے اس اذیت دے رات کو ہوئی تھی مگر تم مضبوط تھے۔۔۔۔ ۔

***

سوہا بے چینی سے اپنے کمرے میں ٹھلتے ہوے دخان کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ پتا نہیں وہ ٹھیک ہوگا یا نہیں جبکہ ڈاکٹر کو دیکھ کر نجانے کیوں اس کا دل دخان کو دیکھنے کا کر رہا تھا۔۔۔۔ ۔ میں کیوں سوچ رہی ہوں ان کے بارے میں انہوں نے بھی تو میرے ساتھ یہی سب کچھ کیا تھا نہ۔۔۔۔ سوہا خود سے کہتی بیڈ پر بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔

لیکن رات میں پھر انہوں نے میرا خیال بھی تو رکھا تھا تو بس میں بھی اپنا قرض اتار دونگی ہاں۔۔۔۔ وہ خود سے کہتی ٹائم دیکھتی ہے جہاں رات کے8 بج رہے تھے اور پھر کچھ سوچ کر قدم دخان کے کمرے کی طرف بڑھاتی ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا دخان کو۔۔۔۔۔ وہ الہی بخش کو دخان کے کمرے سے نکلتے ہوے دیکھ کر پوچھتی ہے۔۔۔ ۔

بی بی جی بخار بہت تیز ہو رہا ہے ڈاکٹر کو بھی بلایا تھا وہ بھی چیک کرکے دوائیاں دے کر گئے ہیں مگر صاحب سے تو اٹھا ہی نہیں جارہا شاید بخار نے انھیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔۔۔۔۔ الہی بخش سہی کہہ رہا تھا اسے توڑ دیا ہے مگر بخار نے نہیں سوہا کے رویے نے۔۔۔ ۔

اچھا آپ مجھے ایک باؤل میں پانی اور کپڑا لا دیں میں پٹیاں رکھ دیتی ہوں ابھی اتر جائے گا بخار۔۔۔ سوہا کچھ سوچ کر کہتی دخان کے کمرے کی طرف جاتی ہے جبکہ الہی بخش اثبات میں سر ہلاتا کچن کی طرف۔۔۔۔۔ ۔ وہ کمرے میں آتی ہے تو دخان آنکھیں بند کرا لیٹا بخار میں تپ رہا ہوتا ہے جسے دیکھ سوہا اندر آکر اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھتی بخار چیک کرتی ہے جو واقع کسی انگارے کی طرح ہورہا تھا۔۔۔۔ ۔

بی بی جی یہ لیں۔۔۔۔۔ الہی بخش اسے باؤل پکڑاتا باہر چلا جاتا ہے اور سوہا باؤل لئے دوسری سائیڈ اس کے پاس بیڈ پر بیٹھ کر کپڑے کو پانی میں بھگو کر اسے نچوڑتی اس کے ماتھے پر پٹی رکھتی ہے جبکہ دخان کو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ اس کے پاس کون بیٹھا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا نجانے کتنی بار پانی بدلتی یہی عمل دھورا کر دخان کا بخار ایک حد تک کم کرچکی تھی۔۔۔۔ ۔

شکر بخار ہلکا تو ہوا اب صبح تک اتر بھی جائے گا۔۔۔۔۔ سوہا دخان کا ماتھا چیک کرتی کہتی اٹھنے ہی لگتی ہے کہ دخان اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے جس پر وہ چوک کر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ بس آج رات میرے پاس رک جاؤ پھر کبھی نہیں کہوں گا۔۔۔۔۔ دخان آنکھیں بند کرے ہی کہتا اپنا ہاتھ اس کی طرف کرتا ہے جس پر سوہا کچھ سوچ کر اس کا ہاتھ پکڑے لیٹ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ آپ سو جائے میں یہی ہو آپ کے پاس۔۔۔۔۔ وہ لیٹے ہوے کہتی ہے تو دخان مسکراتا ہوا آنکھیں کھولے اس کی طرف کروٹ لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

کاش بارش پہلے ہوجاتی یہ میں پہلے بیمار پڑ جاتا۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے چہرے پر آے بالوں کو کان کے پیچھے کرے کہتا ہے جبکہ سوہا خاموشی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان میں نے کہیں سنا تھا کہ عورت جس مرد سے محبّت کرتی ہے اسے سر کا تاج بنا لیتی ہے اور جب وہی عورت اسی مرد سے نفرت کرنے پر آے تو اسے اپنے پاؤں کی دھول بھی نہیں سمجھتی۔۔۔۔ ۔ نجانے کیوں سوہا کہتی ہے مگر دخان پہلے اس کی بات سن کر چپ ہوجاتا ہے اور پھر کچھ سوچ کر مسکراتا ہوا تھوڑا اس کے قریب ہوکر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

اور میں نے سنا ہے عورت بہت نرم دل ہوتی ہے وہ اپنے شوہر کو روتا ہوا نہیں دیکھ سکتی۔۔۔۔۔ سوہا اس کی بات پر بس خاموشی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔ ۔

سوہا تم ایک بار مجھے معاف تو کرکے دیکھو میں تمہارے سارے شکوے دور کردونگا۔۔۔۔ دخان تھوڑا اگے ہوکر اس گال پر ہاتھ رکھیں ہونٹوں پر انگلی پھرتا ہے جس پر سوہا اس کا ارادہ بھمپ کر جلدی سے اس کا ہاتھ اپنے ہونٹوں سے ہٹائی اٹھ کر بیٹھتی ہے اور پھر ایک نظر اسے دیکھتی اپنی چادر لئے بیڈ سے اتر کر کمرے سے باہر چلی جاتی ہے جبکہ دخان خاموش سا لب بیچ کر رہ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ اگر محبّت نہیں تھی تو کیوں میرا بخار کم کیا مرنے دیتی مجھے۔۔۔۔۔ دخان درد سے کہتا سیدھا سیدھا ہوکر لیٹتا آنکھیں بند کرتا ہے تو ایک آنسو آنکھ سے اس کے گال سے بہتا کان تک جاتا غائب ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔ سوہا جلدی سے کمرے میں آکر دل پر ہاتھ رکھیں دروازہ بند کرے بیڈ پر آکر بیٹھتی ہے جبکہ چادر کو گلے سے کھینچ کر دور پھنکتی سر تھام کر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان تم نے اتنا کچھ کیا ہے کہ میں۔۔۔۔۔ وہ خود سے کہتی رونے لگ جاتی ہے اور پھر جلدی سے اپنے آنسو صاف کرے لیٹ کر آنکھیں بند کرتی ہے اسے اب اچھا نہیں لگتا تھا دخان کے لئے رونا مگر وہ کیا کرتی اس کا دل نرم پڑھ رہا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

***

صبح روز کے معمول پر ہوتی ہے جہاں سورج آسمان پر چڑ چکا تھا وہی دخان اور سوہا اپنے اپنے کمرے میں ابھی تک سو رہے تھے۔۔۔۔ ۔

دخان کی آنکھ باہر سے شور کی آواز پر کھولتی ہے جس پر وہ تھوڑی سی آنکھیں کھولے ٹائم دیکھتا ہے تو دوییر کے12 بج رہے تھے باہر سے آواز ایسی تھی کہ جیسے کوئی لوہے کی چیز لے کر بجا رہا ہو۔۔۔۔ ۔

وہ اٹھ کر نہ سمجھی سے آواز پر غور کرتا ہے اور پھر پاؤں میں چپل ڈالے باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ باہر اتا ہے تو نظر کمرے سے نکلتی سوہا پر جاتی ہے جو آنکھیں مسلتے ہوے باہر آکر دخان کو دیکھتی ہے یقینا اس کی بھی آنکھ اسی شور سے کھولی تھی دخان اسے دیکھ سیڑیوں کی طرف جاتا ہے اور اسی کے پیچھے سوہا بھی کہ دیکھیں تو کون ہے جو اس طرح گھر میں شور ڈال رہا ہے مگر آدھی سیڑیوں پر پہنچ کر دونوں ہی حیران سے سامنے کا نظارہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

جہاں دادی صوفے پر بیٹھی تھی جبکہ انور اعجاز آمنہ غفار روہان ان کے سامنے بیٹھے کسی بات پر مسکرا رہے تھے جبکہ زہرہ ہاتھ میں ایک توا لئے اسے کسی چیز سے بجا رہی تھی اور عدنان ساد بندر کی طرف سامنے ناچ رہے تھے۔۔۔۔ ۔

یہ سب دیکھ کر دخان اور سوہا حیران سے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔۔۔۔ ۔

ارے آگئے دونوں۔۔۔۔ روہان کی نظر جب اوپر جاتی ہے تو مسکراتے ہوے کہتا ہے جسے سن کر زہرہ توا چھوڑے بھاگ کر سوہا کے پاس آتی ہے اور عدنان ساد دخان کے پاس۔۔۔۔ ۔ آجاؤ ہم آپ دونوں کے اٹھنے کا ہی انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔۔ زہرہ کہتی ہے تو سوہا ناسمجھی سے اسے دیکھتی

آپ لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں اور کب آے۔۔۔۔۔ دخان اتے ہی پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ارے ہم تو صبح9 سے آے ہوے ہیں مگر تم تو اٹھ ہی نہیں رہے تھے اسی لئے میں نے زہرہ کو کہا ذرا توا بجا دے شاید یہ لوگ شور سے اٹھ جائے۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہے تو زہرہ دادی کے پاس بیٹھ جاتی ہے جبکہ دخان اور سوہا اب بھی حیران ہی کھڑے تھے۔۔۔۔ ۔

چلو بھئی غفار اپنی بیٹی کو لے کر جاؤ ہم بھی اپنے لونڈے کو لے کر جارہے ہیں۔۔۔۔۔ دادی اٹھتے ہوے کہتی تو غفار مسکراتے ہوے سوہا کا ہاتھ پکڑتے ہیں جبکہ دخان کچھ کہنے ہی والا ہوتا ہے کہ انور اس کے سامنے آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

چلو نلائک بہت ایش کرلیا تم نے اب ذرا گھر چلو۔۔۔۔۔ انور کہتے اس کا ہاتھ پکڑتے ہیں۔۔۔۔ ۔

بابا کہاں لے کر جارہے ہیں مجھے ابھی کام ہے کمپنی میں میں وہاں۔۔۔۔ ۔

تمہاری کمپنی احد دیکھ رہا ہے ابھی تم گھر چلو۔۔۔۔۔ دادی باہر نکلتے ہوے اس کی بات کاٹ کر کہتی

ہیں۔۔۔۔ ۔

تمہیں بخار تھا۔۔۔۔۔ انور گاڑی کے پاس پہنچ کے پوچھتے ہیں جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ ابو کہاں جارہے ہیں ہم۔۔۔۔۔ سوہا گاڑی میں بیٹھ کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔ بیٹا ہم اپنے گھر جارہے ہیں۔۔۔۔۔ غفار مڑ کر مسکراتے ہوے کہتے جبکہ سوہا جو اپنے گھر جانے کے لئے گھر سے بھی بھاگ گئی تھی اب اس کا بالکل دل نہیں کرتا دخان سے دور جانے کا جبکہ دخان اسے گاڑی میں بیٹھا دیکھ اسے دیکھتا ہے جو اسے ہی دیکھ رہی ہوتی ہے مگر یہ نظر کی سوال جواب زیادہ دیر نہیں چلتے کیونکہ روہان جلد ہی گاڑی بنگلے سے باہر نکال لیتا ہے اور دخان بےبس سا کھڑا بس اس کی گاڑی کو جاتا ہوا دیکھتا

یہ ہو کیا رہا ہے کوئی مجھے بتائے گا ورنہ میں نہیں جاؤ گا سوہا کو اس کے ابو لے گئے آپ مجھے لے کر جارہے ہیں کیا کر رہے ہیں آپ لوگ۔۔۔۔ دخان ضدی لہجے میں کہتا تھوڑی دور جاکر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

انور اعجاز اسے اٹھا کر گاڑی میں ڈالو بہت نخرے کر رہا ہے یہ۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہے تو دخان انور اور اعجاز کو اپنی طرف بڑتا دیکھ فورا اگے اتا ہے۔۔۔۔ ۔

ا۔۔۔ اچھا اچھا میں بیٹھ رہا ہوں مگر بتائے تو۔۔۔۔۔ دخان ڈر کر فورا گاڑی کے پاس ہوتا ہے اور زہرہ اسے دیکھ کر ہی مسکراتے ہوے دروازہ کھولتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان بھائی وہ چھوڑ دیں آپ بس گاڑی میں بیٹھے ۔۔۔۔۔ زہرہ کہتی ہے تو دخان اسے غور سے دیکھ کر گاڑی میں بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

الہی بخش ادھر آ بیٹا۔۔۔۔۔ دادی گاڑی میں بیٹھ کر کہتی ہیں تو الہی بخش جلدی سے ان کی طرف اتا

جی دادی۔۔۔ ۔

یہ بنگلا اچھے سے صاف کرکے دخان والے گھر پر آجانا۔۔۔۔ دادی کی بات پر وہ اثبات میں سر ہلاتا ہے تو دادی مسکراتے ہوے اس کے سر پر ہاتھ رکھتی انور سے مخاطب ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

بیٹا انور کیا گاڑی میں بس ہمیں مزے کے لئے بیٹھایا ہے چلانا نہیں ہے۔۔۔۔۔ دادی کے طنز پر سب اپنی ہنسی دباتے ہیں جبکہ دخان اب بھی حیران سا سب کے منہ دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی اماں چلتے ہیں۔ ۔۔۔۔ انور کہتے ہی گاڑی سٹارٹ کرتے گاڑی باہر نکالتے سڑک پر چڑھا دیتے ہیں جبکہ دخان کو کچھ سمجھ نہیں اتا کہ یہ ہو کیا رہا ہے آخر یہ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں کہیں مجھے پیار پیار سے سوہا کو طلاق تو نہیں دلوادے گے۔۔۔۔۔ نہیں نہیں ایسا نہیں ہوسکتا دخان سوچتا خود ہی جلدی سے نفی کرتا ایک لمبی سانس لے کر اپنے برابر میں بیٹھے زہرہ عدنان کو دیکھتا ہے جو موبائل پر کوئی ویڈیو دیکھیں ہنس رہے ہوتے ہیں وہ انھیں دیکھتا بیزاری سا منہ بنا کر باہر دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ اللہ جانے اب آگے کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا یہ لو میں نے تمہارے کپڑے استری کردیے ہیں جلدی سے جاکر تیار ہوجاؤ۔۔۔۔۔ کشف سوہا کے کمرے میں آکر کہتی ہے جو نجانے بیٹھیں کیا سوچ رہی تھی یقینا اپنے ساتھ کچھ دیر پہلے ہونے والے واقعہ کے بارے میں ہی سوچ رہی تھی جو اسے خود نہیں پتا چل رہا تھا کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے جبکہ کشف کی آواز پر وہ چوک کر خیالوں سے باہر آتی ہے۔۔۔۔ ۔

پر بھابھی تیار کیوں ہوتا ہے۔۔۔۔۔ وہ حیرت سے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔ آج مہمان آرہے ہیں تو اسی لئے اچھا سا تیار ہوجاؤ۔۔۔۔ اچھا تم تیار ہو میں ذرا کچن کا بھی دیکھ لوں انٹی کب سے اکیلی لگی ہوئی ہیں پھر میں نے بچوں کو بھی تیار کرنا ہے۔۔۔۔ ۔ کون مہمان آرہے ہیں۔۔۔ ۔ وہ ان کی بات کو انگور کرے پوچھتی ہے جبکہ اسے بالکل سمجھ نہیں آتی کہ ایسے کون سے مہمان ہیں جن کے لئے اتنی تیاری ہورہی ہے۔۔۔۔ ۔

بس ہیں کوئی بہت خاص۔۔۔۔ کشف مسکرا کے کہتی ہے جبکہ سوہا اسے نہ سمجھی سے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ اچھا چلو جلدی تیار ہوجاؤ میں جاتی ہوں مجھے ویسی بہت کام ہیں۔۔۔۔ کشف اسے خود کو تکتا دیکھ فورا کہتی

اچھا آپ بچوں کو دیکھیں میں امی کے ساتھ کام کروا دیتی ہوں تیار بعد میں ہوجاؤ گی۔۔۔۔۔ اس کا ویسے بھی دل نہیں کررہاتھا تیار ہونے کا تبھی کھڑے ہوکر پاؤں میں چپل پہنتی ہے۔۔۔۔ ۔

ارے نہیں نہیں تم بیٹھو میں کر لونگی بس تم تیار ہوجاؤ جلدی سے۔۔۔۔ کشف اسے بیٹھا کر باہر کی طرف جاتی ہے جبکہ سوہا کو بالکل سمجھ نہیں اتا کہ ہو کیا رہا ہے آخر صبح اچانک مجھے وہاں سے لے آے اور اب تیار ہونے کا کہہ رہے ہیں وہ سوچتے ہوے اپنے کپڑے دیکھتی ہے اور پھر گہری سانس لے کر انھیں اٹھائے واش روم میں جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

***

دخان صوفے کے کونے سے ٹیگ لگا کر بیٹھا ماتھے پر بل ڈالے سب کو غور سے دیکھ رہا تھا جو سب اپنی ہی تیاری میں لگے ہوے تھے اسے سمجھ نہیں آرہی تھی جب خود نے کہیں جانا تھا تو اسے کیوں گھسیٹ کر لاے اور لاے تو لاے ساتھ میں سوہا کو بھی الگ کردیا ظالم معاشرہ کبھی دو دلوں کو ملنے نہیں دیگا

اونہہہ۔۔۔۔ دخان دل میں سوچتا اٹھ کر اپنے کمرے میں جانے ہی لگتا ہے کہ دادی کی آواز پر رک کر انھیں دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ادھر آ یہ دیکھ یہ کیسے لگ رہا ہے۔۔۔۔ دادی ایک لال دوپٹہ جس کے کونے پر کرن لگی ہوئی تھی ہاتھ میں لے کر دخان سے پوچھتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔ دادی میں لڑکی تھوڑی ہوں جو آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں ماما چاچی پھپھو اور یہ لڑکیاں بیٹھی ہوئی ہیں ان سے پوچھے ورنہ آدھی عورت احد سے مشورہ لیں اسے ویسے بھی بہت شوق ہے عورتوں کے بیچ رہنے کا۔۔۔۔۔ دخان چڑ کر کہتا ہے جبکہ احد جو زوہا کے ساتھ بیٹھا اس کا کوئی سوٹ دیکھ رہا تھا دخان کی بات پر نظر اٹھا کر اسے گھورتا ہے۔۔۔۔ ۔

ارے ادھر آ ہم تیرے لئے لڑکی دیکھنے جارہے ہیں تو اب جائے گے تو اسے یہ دوپٹہ بھی تو پہنانا ہوگا نہ تبھی پوچھ رہی ہوں کیونکہ بیوی تو تیری ہوگی۔۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں اور دخان منہ کھولے انھیں دیکھتا ہے کہ دادی کو پتا نہیں ہے میں شادی شدہ ہو اور ایک بیوی کا مالک بھی۔۔۔۔ ۔

دادی میں شادی شدہ ہوں اور آپ کو بتاتا چلو کہ میری بیوی بھی ہے سوہا۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سارے اسے ایسے دیکھتے ہیں جیسے اس نے کوئی انوکھی بات کی ہو۔۔۔۔۔ ۔ احد اسے لڑکی کی تصویر دیکھا مجھے پتا تھا تو پہلے یہی کہیں گا کہ لڑکی کی تصویر دیکھاؤ۔۔۔۔۔ دادی اس کی بات سن کر کوئی اور ہی جواب دیتی ہے جبکہ دخان جتنا حیران ہوسکتا تھا ہورہا تھا اس نے تو کہا بھی نہیں تھا کہ اسے لڑکی کی تصویر دیکھاؤ۔۔۔۔ ۔

دادی میں نے کب کہا مجھے لڑکی دیکھنی ہے۔۔۔۔ ۔

ارے ہاں ہاں پیاری ہے اور پڑھی لکھی بھی ہے۔۔۔۔ دادی پھر اس کے سوال کا الٹا جواب دیتی

دادی۔۔۔ ۔

دادی کو چھوڑ اپنی ہونے والی بیوی دیکھ۔۔۔۔ احد اٹھ کر اسے بولتا ہوا روک کر اس کے سامنے موبائل کرتا مسکراتا ہوا کہتا ہے جسے پر دخان غصے سے اس کا موبائل چھین کر نیچے پھنک دیتا ہے جس سے ماحول میں سنناٹا سا چھا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں کیا کہہ رہا ہوں اور آپ لوگ کیا سمجھ رہے ہیں میں کہہ رہا ہوں میں شادی نہیں کرو گا میری شادی ہوئی تو ہے۔۔۔۔ دخان کو غصہ ہی آجاتا ہے جبکہ بخار کی وجہ سے چڑچڑا بھی ہورہا تھا جبکہ سب اس کے غصے پر خاموش ہی ہوگئے تھے مگر۔۔۔ ۔

اچھا میں لڑکی سے کہہ دونگی کہ وہ ایک بار تجھ سے بات کرلے بس۔۔۔۔ دادی اس کے غصے کو کسی کھاتے میں نہ لاتے ہوے کہتی ہیں جس پر دخان غصے سے نفی میں سر ہلاتا وہاں سے چلا جاتا ہے مطلب اس کا بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا اب رات میں وہ انور سے ہی بات کرے گا اس نے سوچ لیا تھا۔۔۔۔ ۔

لڑکا شرما گیا دادی۔۔۔۔ زہرہ پہلے کنفوم کرتی ہے کہ دخان چلا گیا نہ پھر دادی سے ہنستے ہوے کہتی ہے جس پر سب ہی ہنس دیتے ہیں جبکہ احد دکھ سے اپنے موبائل کی ڈیڈ باڈی اٹھا زوہا کو دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

چلو کوئی نہیں ہوتا ہے ایسا اکثر تم نے صبح میرا موبائل چارج سے ہٹایا دیکھو تمہیں سزا مل گئی اب تمہارا موبائل ٹوٹ ہی گیا۔۔۔۔ زو ہا کہتی ہے تو احد پانچوں انگلیاں اپنے منہ پر پھر کر اسے دیکھتا ہے جیسے کہہ رہا ہو بیٹا تمہیں تو میں دیکھ لونگا ذرا کمرے میں اؤ۔۔۔۔ جبکہ زوہا اس کا اشارہ سمجھ کر ہاتھ کے اشارے سے اسے جانے کا کہتی ہے جیسے کہہ رہی ہو جاجا دیکھیں ہے بہت تیرے جیسے اور احد اس کے اشارے کا مطلب سمجھ کر غصے سے اسے اور پھر اپنے موبائل کو دکھ سے دیکھ کر باہر چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.