سوہا کہا آرہی ہو کمرے میں جاؤ مہمان بیٹھے ہوے ہیں۔۔۔۔۔ کشف سوہا کو کمرے سے اتا دیکھ فورا اس کے پاس جاکر اسے کمرے میں لے کر جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
تو بھابھی میں مہمانوں سے ملنے ہی جاری ہوں اتنا تیار آپ نے مجھے کیا کمرے میں بیٹھا کر مہمانوں کی باتیں سنانے کے لئے کیا تھا۔۔۔۔ اسے کشف کی باتیں بالکل سمجھ نہیں آتی ہے جبکہ کشف کچھ سوچ کر اس کا ہاتھ پکڑے کچن میں کر جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
ادھر اؤ ذرا یہ چائے اٹھا کر میرے ساتھ چلو۔۔۔۔ کشف کہتی ہے تو سوہا ٹرے اٹھانے ہی لگتی ہے کہ کچن میں اتنے سارے مٹھائی کے ٹوکرے دیکھ کر حیرانگی سے کشف کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ یہ کیا ہے بھابھی اتنے سارے مٹھائی اور میوے کے ٹوکرے۔۔۔۔۔ سوہا پوچھتی ہے تو کشف اس کا دوپٹہ سر پر سہی سے اڑاتی ہے۔۔۔۔ ۔
یہ تمہیں تھوڑی دیر میں پتا چل جائے گا ابھی چلو میرے ساتھ۔۔۔۔۔ کشف کہتی اسے اپنے ساتھ لئے ڈریگن روم کی طرف بڑتی ہے جہاں سارے مہمان بیٹھے ہوے تھے۔۔۔۔ ۔
سوہا جیسی کمرے میں آتی ہے تو سامنے مہمانوں کو دیکھ کر حیران ہی رہ جاتی ہے جبکہ اسے دیکھ زوہا اٹھ کر اس کے پاس آتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیسی ہو سوہا آجاؤ یہ میں رکھ دیتی ہوں۔۔۔۔ زوہا مسکراتے ہوے اس کے ہاتھ سے ٹرے لے کر سامنے ٹیبل پر رکھتی ہے جبکہ سوہا اب بھی ویسے ہی حیران سی کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا ادھر آ میری بچی میرے پاس۔۔۔۔۔ دادی کی آواز سن کر وہ ایک نظر اپنے ماں باپ کو دیکھتی ان کے پاس جاتی ہے۔۔۔ ۔
کیسی ہو بیٹا۔۔۔۔ سوہا ان کے سوال پر ناسمجھی سی ان کو دیکھتی مطلب صبح تو ان سے ملی تھی اور اب وہ حال احوال پوچھ رہی ہیں مگر پھر بھی وہ جواب دے ہی دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہوں۔۔۔۔ ۔
بیٹا آپ کی کیا مصروفیات ہے مطلب آپ نے کہا تک اسٹڈی کی ہے۔۔۔۔۔ رخسانہ پوچھتی ہیں تو وہ کشف کی طرف دیکھتی ہے جو مسکراتے ہوے اسے بتانے کا اشارہ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
میں نے BA کیا ہوا ہے۔۔۔۔ ۔
ماشاءالل۔۔۔۔۔ احد مسکراتے ہوے کہتا ہے جبکہ سوہا کو ایسا لگتا ہے جیسے وہ ان سب سے پہلی بار مل رہی ہو۔۔۔۔ ۔
تو پھر جس کام کے لئے ہم یہاں آے ہیں وہ کرلیتے ہیں۔۔۔۔ انور مسکراتے ہوے کہتے ہیں تو غفار بھی مسکرا دیتے ہیں۔۔۔ ۔
بسمِِ اللِّٰثِ کرے۔۔۔۔ ۔ ہاں تو بھئی میں آج تمہاری بیٹی کا رشتہ لینے آئی ہوں اپنے پوتے دخان کے لئے۔۔۔۔ دادی کہتی ہے اور سوہا کو پانی پیتے ہوے پھندا سا لگتا ہے۔۔۔ ۔ ارے ارے کیا ہوا بیٹا تم ٹھیک ہو۔۔۔۔ رخسانہ جو اس کے برابر میں ہی بیٹھی ہوتی ہیں فورا سے اس کی پیٹھ سھیلاتی ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔ میں ذرا اتا ہوں۔۔۔۔ احد جس سے اپنی ہنسی روکی نہیں جارہی تھی اٹھ کر کمرے سے باہر چلا جاتا ہے جبکہ زوہا اس کی پوشت کو غصے سے گھورتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں تو غفار بتاؤ دو گے اپنی بیٹی کا رشتہ۔۔۔۔ دادی دوبارہ پوچھتی ہیں تو غفار مسکراتے ہوے اثبات میں سر ہلاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
جی سمجھے یہ آپ کی بیٹی ہے آپ جب چاہے اسے اپنے گھر لے جائے گا۔۔۔۔ ۔
چلو پھر یہ ہماری ہوئی۔۔۔۔۔ دادی اٹھ کر سوہا کو لال دوپٹہ اور ہاتھ میں کچھ پیسے رکھ کر کہتی ہیں جبکہ سوہا کو سمجھ نہیں اتا یہ ہو کیا رہا ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان ٹینشن میں اپنے کمرے میں ٹہلتا دادی اور سب کی باتیں یاد کر رہا تھا اور سوچ بھی رہا تھا کہ اگر سوہا کو پتا چلا کہ اس کی شادی ہورہی ہے تو وہ کیا سوچے گی اس کے بارے میں لیکن پھر اسے یاد اتا ہے کہ نہیں اس کے ابو اور بھائی بھی تو اسے لے کر گئے تھے کیا وہ میری اور سوہا کی طلاق کروا کر اس کی بھی کہیں شادی کردینگے نہیں نہیں نہیں۔۔۔ اففف۔۔ ۔ وہ پتا نہیں کیا کیا سوچتا بیڈ پر سرتھام کر بیٹھ جاتا ہے اور پھر۔۔۔ ۔ نہیں میں سوہا کو ابھی ہی جاکر لے اتا ہوں بیوی ہے میری کون روکے گا۔۔۔۔ ہاں یہ ٹھیک ہے۔۔۔ دخان کہتا اپنا موبائل اور کی اٹھا کر کمرے سے باہر جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
اچھا تو پھر تے رہا اس مہینے کی آخری تاریخ کو شادی ہے اس سے پہلے مہندی وغیرہ رکھ لیتے ہیں۔۔۔۔ دادی کہتی ہیں تو سارے مسکراتے ہوے اثبات میں سر ہلاتے ہیں جبکہ سوہا کو اب اپنے کمرے میں بھیج دیا تھا کیونکہ بڑوں نے بات کرنی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ شادی کی بات ہو تو لڑکی سامنے نہیں بیٹھتی۔۔۔۔ ۔
سوہا کھڑکی کے سامنے کھڑی باہر اوڑتے ہوے پرندوں کو دیکھ رہی تھی جو اب سورج غروب ہونے کے ساتھ اپنے اپنے گھونسلوں میں جارہے تھے وہ انھیں دیکھ کر یہی سوچتی ہے کہ زندگی دوبارہ دخان کے پاس لے کر جارہی ہے مگر اب اسے دکھ نہیں ہورہا تھا لیکن خوشی بھی نہیں ہورہی تھی مگر اس نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک بار ابو سے بات ضرور کرے گی کہ یہ کیا ماجرہ ہے وہ دخان سے خلا لینا چاہتی ہے اور وہ لوگ اس کی اسی سے دوبارہ شادی کروا رہے ہیں۔۔۔۔ ۔ وہ ابھی یہی سوچ رہی ہوتی ہے کہ اس کی نظر نیچے سڑک پر جاتی ہے جہاں دخان گاڑی سے اترتا اس کے گھر کے سامنے آکر کھڑا ہوتا ہے جبکہ چہرے سے وہ اب بھی بیمار لگ رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ۔
کھانا کھا کر جاتے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوتی۔۔۔۔ آسیہ سب کو کھڑا ہوتا دیکھ کہتی ہے۔۔۔ ۔ ارے نہیں نہیں آپ نے اتنا سب کچھ تو کردیا تھا اب کھانے کی گنجائش بالکل نہیں ہے۔۔۔۔ آمنہ خوشدلی سے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
دخان جو دروازے کے باہر کھڑا ہوتا ہے دروازہ کھولے دیکھ بغیر دستک دیے ہی اندر آجاتا ہے اور
پھر۔۔۔۔ ۔
سوہا۔۔۔۔ سوہا۔۔۔۔ دخان آواز لگا ہی رہا ہوتا کہ اس کی نظر کمرے سے اتے اپنے گھر والوں پر پڑتی ہے جنھیں دیکھ کر وہ حیرانی ہی ہوجاتا ہے کہ یہ لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں کیا یہ لوگ سوہا اور میری طلاق کے بارے میں بات کرنے آے ہیں دخان سوچتا ہے جبکہ کمرے سے باہر اتے سارے جو دخان کی آواز سن کر ہی باہر آے تھے اسے یہاں دیکھ کر دادی غصے اسے گھورتی ہیں جبکہ انور اس کے پاس آتے ہیں جبکہ سوہا بھی اس کی آواز سن کر اپنے کمرے سے باہر آتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔
آپ لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں کہیں آپ۔۔۔۔۔۔ دخان انور سے حیرت سے پوچھتا ہوا رک جاتا ہے وجہ انور اسے خونخوار نظروں سے گھور رہے تھے۔۔۔۔ ۔
تم یہاں کیا کر رہے ہو۔۔۔۔۔ ۔ بابا میں سوہا کو لینے آیا ہوں میں اسے اپنے ساتھ لے کر جاؤ گا اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔۔۔۔۔ دخان انور کو تھوڑا سخت مگر نرم لہجے میں کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
معاف کرنا غفار ذرا ہمارا بیٹا جذباتی ہے۔۔۔۔۔ دادی کہتی دخان کے پاس آتی ہے جبکہ سوہا اب بھی ویسے ہی کھڑی انھیں دیکھتی ہے۔۔۔ ۔ چل دخان تجھے تو میں گھر جاکر بتاتی ہوں۔۔۔۔ دادی اس کا ہاتھ پکڑے باہر کی طرف لے کر جاتی ہے جبکہ دخان معصوم سا منہ بناتا سوہا کی طرف دیکھتا ہے دادی کی کے زبردستی باہر جاتا ہے اب دادی سے اپنا ہاتھ تو نہیں چھوڑوا سکتا تھا نہ۔۔۔۔ ۔
اچھا چلتے ہیں دخان کی غلطی کو معاف کرنا۔۔۔۔ رخسانہ کہتی ہیں تو روہان نفی میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کوئی بات نہیں انٹی بس اب جب تک شادی نہیں ہوجاتی اسے یہاں آنے سے روکے رکھیے گا۔۔۔۔۔ روہان کی بات پر وہ مسکراتی اثبات میں سر ہلاکر باہر جاتی ہیں تبھی ان کی نظر سوہا پر پڑتی ہے۔۔۔۔ ۔
بیٹا اتنی جلدی لال دوپٹہ اتار دیا تھوڑی دیر پہن کر رکھتی۔۔۔۔۔ رخسانہ کہتی ہے سوہا اپنے سوٹ کا ہم رنگ دوپٹہ دیکھتی ہے اور پھر کچھ کہنے ہی والی ہوتی ہے کہ زہرہ اس کے قریب آکر گنگناتی ہے۔۔۔۔ ۔
لال دوپٹہ اڑ گیا تیرا ہوا کے جھو کے سے تجھے کو بیا نے دیکھ لئے ہاے رے دھوکے۔۔۔۔۔ زہرہ کہتی ہے تو سوہا اسے گھوری سے نوازتی ہے وہ ٹھیک تو کہہ رہی تھی دخان نے اسے دیکھ ہی تو لیا تھا۔۔۔۔ ۔
ہاں تو کیا غلط کہا ہے میں نے دخان بھائی نے آپ کو دیکھ ہی لیا اور آپ کا لال دوپٹہ بھی اڑ گیا۔۔۔۔ زہرہ اس کے گھورنے پر کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا چلو بس پھر ملتے ہیں۔۔۔۔۔ آمنہ زہرہ کو لئے سب کو خدا حافظ کرے باہر جاتی ہے اور سوہا سب کے جانے پر اپنے گھر والوں کو دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
دادی مجھے بتاے میں نے کیا غلط کیا وہ بیوی ہے میری میں اسے جب چاہو تب گھر لاسکتا ہوں مگر آپ ہیں کہ۔۔۔۔۔ دخان بنگلے میں داخل ہوتے ہوے کب سے یہی کہے جارہا تھا مگر اس کی کوئی سن ہی نہیں رہا تھا۔۔۔۔ ۔
دادی۔۔۔۔ ۔
دخان ابھی میں بہت تھک گئی ہوں صبح بات کرے گے۔۔۔۔۔ دادی رک کر اسے کہتی اپنے کمرے میں جاتی ہیں جنھیں دیکھ وہ باقی سب سے بات کرنے کے لئے جیسے ہی پیچھے مڑ تا ہے تو اپنے پیچھے بس سنناٹا پاتا ہے سب اپنے اپنے کمرے میں جاچکے ہوتے ہیں جس پر وہ غصے سے اپنے کمرے کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ پر ابو آپ نے کہا تھا کہ جو میرا فیصلہ ہوگا وہی آپ لوگوں کا فیصلہ ہوگا۔۔۔۔ سوہا سب کی بات سن کر کہتی ہے۔۔۔ ۔ ہاں کہا تھا مگر مجھے رشتے میں کوئی خرابی نہیں لگی گھر والے بہت اچھے ہیں تو میں نے ہاں کردی۔۔۔۔۔ غفار اسے دیکھ کر کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔
ابو جو رشتہ میرے لئے آیا ہے وہ میرے شوہر ہیں تو بھلا میں اپنے شوہر سے دوبارہ کیسے شادی کر سکتی ہوں۔۔۔۔۔ وہ چڑ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوہا تم کب سے بیٹھ کر ہمارا دماغ خراب کر رہی ہو ابھی اٹھو اور کمرے میں جاکر آرام کرو تمہاری شادی دخان سے ہی ہوگی یہ بات اپنے دماغ اور دل میں بیٹھا لو۔۔۔۔۔ آسیہ جو کب سے اس کی بات آرام سے سن رہی تھی اب غصے سے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
امی۔۔۔ ۔ میری چپل کہاں ہے۔۔۔۔۔ آسیہ اسے دوبارہ بولتی دیکھ نیچے نظر مارتی ہوئی کہتی ہیں جس کا مطلب سمجھ کر سوہا غصے سے پاؤں پٹکتی اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ قسم سے یہ ڈرامہ کرنے میں کتنا مزہ آرہا ہے۔۔۔۔۔ کشف ہنستے ہوے کہتی ہے تو غفار آسیہ اور روہان اسے گھورتے ہیں جن کی نظروں کا مطلب سمجھ کر وہ اپنی ہنسی کو بریک لگاتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوری۔۔۔۔۔ ۔
***
کیا کرو کیا کرو۔۔۔۔۔ دخان ٹینشن میں کمرے میں ٹہلتا ہوا سوچتا ہے جبکہ ہاتھ میں سگریٹ بھی پکڑی ہوتی وہ ویسی ہی ٹہلتا کچھ سوچ رہا ہوتا ہے کہ کسی سوچ کے اچانک دماغ پر آنے سے وہ سگریٹ کو ایش ٹرے میں پھنکتا اپنا لیپٹوپ اٹھا کر بیڈ پر بیٹھتا ہے اور پھر اپنی انگلیاں اس کی کی بورڈ پر چلاتا کچھ نکالتا ہے تو اس کے آنکھوں میں چمک سی آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
جب ہے میاں بیوی راضی تو کیا کریں گی دادی۔۔۔۔ دخان سامنے سکرین کی طرف دیکھتا مسکراتا ہوا کہتا ہے جہاں سوہا اداس سی بیڈ کی پوشت سے ٹیگ لگا کر بیٹھی ہوتی ہے دخان کا خوف یاں کیمرے ابھی تک اس کے کام آرہا تھا۔۔۔۔ ۔
چلو دخان اپنے مشن پر۔۔۔۔ دخان خود سے کہتا لیپٹوپ رکھتا الماری کے پاس جاکر اس میں سے اپنے کپڑے نکالتا واش روم جاتا ہے اور جب اتا ہے تو وہی بلیک پینٹ شیٹ پر بلیک ماکس چہرے پر چڑھاے صوفے پر بیٹھ کر شوز پہنتا آئینے کے سامنے آکر اپنا جائزہ لیتا ہے جہاں وہ بالکل کوئی خوبصورت ڈاکو لگ رہا تھا۔۔۔ ۔
جب کنفوم ہوجاتا ہے کہ کسی کو پتا نہیں چلے گا کہ وہ دخان ہے تو پھر اپنا موبائل اور کی اٹھا کر کمرے سے باہر جاتا ہے اور پھر باہر آکر احتیاط سے باہر جاکر خود ہی دروازہ کھول کر گاڑی باہر نکال کر خود ہی دروازہ بند کردیتا ہے یہ سب وہ اتنے آرام سے کرتا ہے کہ باہر سوتے ہوے چوکیدار کو بھی پتا نہیں چلتا کہ کسی نے دروازہ کھولا ہے جبکہ دخان اسے دیکھتا نفی میں سر ہلاتا گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی اگے بڑھا لیتا ہے کچھ بھی تھا چوکیدار کا سونا اس کے لئے فائدے مند ہوا تھا۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا کمرے میں بیڈ کی پوشت سے ٹیگ لگا کر بیٹھی آج کے بارے میں سوچ رہی تھی اتنا تو اسے پتا چل گیا تھا کہ سب مل کر ان دونوں کی دوبارہ شادی کروانا چاہتے ہیں اور وہ اب چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ اب اس کے گھر والے بھی دخان کے ساتھ تھے لیکن اسے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اگر شادی کرنی ہے تو پھر وہ لوگ رشتہ لے کر کیوں آے اور سب سے زیادہ جو اسے حیر ان کر رہی تھی وہ یہ تھی کہ سب اس سے ایسے مل رہے تھے جیسے پہلی بار مل رہے ہوں۔۔۔۔ افف۔۔۔ ۔ صبح امی سے ہی پوچھ لونگی۔۔۔۔۔ وہ ساری سوچوں کو جھٹک کر سونے کے لئے لیٹ جاتی ہے مگر نیند تو اسے شاید اب کبھی آے ہی نہ دخان جو اب دوبارہ اس کی زندگی میں شامل ہونے والا ہے وہ یہی سوچتے آنکھیں بند کرتی ہے کہ اسے باہر گاڑی روکن کی آواز آتی ہے جس پر وہ سر اٹھا کر گھڑی کی طرف دیکھتی ہیں جہاں 12 بج رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔ اس وقت کون ہوسکتا ہے۔۔۔۔ وہ دوبارہ لیٹ کر سوچتی ہے۔۔۔۔۔ خیر جو بھی صرف یہاں ہمارا گھر تھوڑی ہے اور بھی گھر ہیں آ یا ہوگا کوئی کسی سے ملنے۔۔۔۔۔ سوہا سوچ کو جھٹک کر آنکھیں بند کرتی ہے تاکہ نیند جلد آجاے۔۔۔۔ مگر ابھی اسے یہ نہیں پتا تھا کہ آج رات تو اس کی نیند حرام ہونے والی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان گاڑی بالکل سوہا کے گھر کے پیچھے کی طرف روکتا ہے اور اندر ہی بیٹھے باہر کا جائزہ لیتا ہے جہاں پوری گلی سنسان پڑی تھی اب ظاہر سی بات ہے سب سو ہی رہے ہونگے اس کی طرح کسی کے گھر گود نے کے لئے تھوڑی اٹھے رہے گے۔۔۔ ۔
دخان کو جب تسلی ہوجاتی ہے کہ کوئی نہیں ہے تو آرام سے گاڑی سے اترتا گاڑی کو لاک کیے سوہا کے گھر کی طرف بڑتا ہے اور وہاں پہنچ کر گردن اوپر کرے سوہا کے کمرے کی کھڑکی کو غور سے دیکھتا ہے جو بند ہوتی ہے وہ گہری سانس لے کر ادھر ادھر نظر گھوماتا ہے مگر اسے سیڑی کہیں نظر آتی جی سے وہ افسردہ سا منہ بنا کر جیسے ہی مڑ تا ہے تو نظر اپنے سامنے بیٹھے دوست کتا پر جاتی ہے یہ وہی کیا تھا جو پہلے بھی اسے دیکھا تھا اسے دیکھ دخان کے چہرے پر مسکان آجاتی ہے جس پر وہ تھوڑا چل کر کتے کے سامنے بیٹھ کر اس کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیسے ہو دوست میں تو بھول ہی گیا تھا تمہیں۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو کتا زبان نکا لے اسے دیکھتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
ایسے کیا دیکھ رہے ہو۔۔۔۔ اچھا اچھا تم سوچ رہے ہوگے کہ پہلے بھی میں آیا تھا اسی حالت میں مگر یار وہ وقت اور تھا یہ وقت اور ہے جب میں جاسوسی کرنے آیا تھا اب بیوی کو منانے آیا ہوں۔۔۔۔۔ دخان اسے ایسے بتا رہا تھا جیسے سامنے جانور نہیں کو ئی انسان بیٹھا ہو اور کیا بھی آرام سے بیٹھا اس کی بات سن رہا تھا کہ تبھی کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے اس کے پاس آتے ہیں۔۔۔۔ ۔
ارے واہ تم باپ بھی بن گئے بہت مبارک ہو دوست۔۔۔۔ وہ کہتا اس کے بچوں کو بھی پیار کرتا
اب یار ایک پرشانی ہے میرے پاس سیڑی نہیں ہے کہ اوپر چڑسکو۔۔۔۔۔ دخان اداس سا سوہا کی کھڑکی کی طرف دیکھ کر کہتا ہے جبکہ کتا اس اسے دیکھ اٹھ کر آگے جاتا ہے جس پر دخان کھڑا ہوجاتا۔۔۔۔ ۔
تھوڑی دیر دخان وہی کھڑا رہتا ہے کہ جب کتے کی بھوکنے کی آواز آتی ہے جس پر وہ مڑ کر دیکھتا ہے تو کیا ایک کونے میں کھڑا بھو کتا ہوا آگے پیچھے ٹہل رہا ہوتا اور اسی کے ساتھ اس کے بچے بھی جس پر وہ جلدی سے اس کے پاس جاتا ہے۔۔۔ ۔
یار چپ ہوجا کیوں سب کو اٹھانا۔۔۔۔ دخان ابھی اسے بول ہی رہا ہوتا ہے کہ اسے کونے میں سیڑی کھڑی نظر آتی ہے یعنی کتا اسے سیڑی دیکھانے کے لئے بھوک رہا تھا دخان سوچتا مسکراتا ہوا اس کے سر پر ہاتھ پہرتا سیڑی اٹھا کر سوہا کے گھر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ شکریہ دوست جب کوئی انے لگے تو بھوک کر بتا دینا ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ دخان سیڑی سوہا کی کھڑی کے ساتھ جوڑ کر کہتا ہے جس پر کتا بھاؤ کر کے ہاں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں ایسے ہی گڈ بوا ئے۔۔۔۔۔ دخان مڑکر مسکراتے ہوے اسے کہتا آرام سے سیڑی چڑتا سوہا کی کھڑکی کے پاس پہنچ کر آرام سے کھڑکی کو دھکا دیتا ہے جو کھولنے پہ ہی نہیں آتی۔۔۔۔ ۔ سوہا جو کب سے آنکھیں بند کرے نیند کا انتظار کر رہی تھی کھڑکی پر کھٹ پٹ ہوتی دیکھ فورا آنکھیں کھولے کھڑکی کی طرف دیکھتی جہاں پردوں کے پیچھے سے ایک مرد کا سایہ نظر اتا ہے جو مسلسل شاید کھڑکی کھولنے کی کوشش کر رہا تھا جسے دیکھ سوہا کا دل ٹھیک سے دھاڑ کتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا ڈر کے تھوگ نگلتی اٹھا کر غور سے کھڑکی کے پیچھے ساے کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
یااللّ یہ کون ہے کہیں چور ڈاکو تو نہیں۔۔۔۔ وہ خود ہی سوچ کر کانپ hit جاتی ہے کہ رات کے اس پہر جب وہ کمرے میں تنہا ہے اور باہر کوئی ڈاکو اندر آنے کے لئے مچل رہا ہے۔۔۔۔ ۔
وہ گھبراتے ہوے اٹھ کر کمرے سے باہر جانے کی غرض سے اپنا دوپٹہ اٹھاے جیسی دروازے کی طرف پہنچتی ہے تو کھڑکی کا پٹ ایک جھٹکے سے کھولتا ہے جس پر وہ آنکھوں میں خوف لئے ساتھ پڑا خالی گلدان اٹھا کر دبے قدموں سے کھڑکی کی طرف بڑتی ہے جو اب آرام سے باہر کھڑا شخص کھول رہا ہوتا
ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
دخان سے جب کھڑکی کا پٹ نہیں کھلتا تو وہ اسے توڑ ہی دیتا ہے اور پھر تھوڑی دیر رک کر آرام سے کھڑکی کو دکھیلے اندر کا جائزہ لیتا ہے جہاں بیڈ خالی پڑا تھا اور سوہا کمرے میں کہیں موجود نہیں تھی۔۔۔۔۔ ۔ ابھی تو یہی تھی اب کہاں چلی گئی شاید واش روم وغیرہ گئی ہو۔۔۔۔۔ دخان خود سے ہی سوچتا اندر جانے کے لئے دو سیڑیاں اور اوپر چڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا جو ڈر کر ہاتھوں میں کس کے گلدان کو پکڑی ہوئی تھی دخان کے اندر آنے پر خوف سے گلدان اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے کرتا ہے کیونکہ اتنے لمبے تڑنگے مرد کا سامنا وہ بیچاری پھول جیسی کیسے کرسکتی
جبکہ دخان جو آرام سے آرہا تھا کسی چیز کے ٹوٹنے کی آواز سے چوک کر اپنے برابر میں دیکھتا ہے جہاں سوہا خوف سے اسے دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
دیکھوں جیسے آے ہو ویسے چلے جاؤ ورنہ۔۔۔۔ ورنہ میں تمہیں یہ مار دونگی۔۔۔۔۔ سوہا بولتی کچھ سوچ کر ٹیبل سے خالی شیشے کا جگ اٹھا کر کہتی ہے جس پر دخان کے ہونٹوں پر مسکان آجاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
دخان اس کے ڈرنے پر محفوظ ہوتا پو کیٹوں میں ہاتھ ڈالے اس کی طرف قدم بڑھاتا ہے جس پر سوہا ڈر کر جگ کو اور مظبوطی سے پکڑ کے پیچھے ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
دیکھو میں سچ میں مار دونگی۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ میں جھوٹ نہیں کہتی۔۔۔۔ سوہا اس کو اپنے طرف بڑتا دیکھ کہتی ہے جس پر دخان اس کے ہاتھ سے جگ چھین کر صوفے پر پھنکتا ہے اور سوہا اس کے اس طرح کرنے سے ڈر کے پہلے اپنے خالی ہاتھ اور پھر اسے دیکھتی ہے۔۔۔ ۔ وہ۔۔۔۔ وہی روک جاؤ۔۔۔۔ ورنہ۔۔۔ میں چیخ کے سب کو بلا لونگی۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو دخان ہاتھ سے دروازے کی طرف اشارہ کرتا کندھے اوچکاتا ہے جیسے کہہ رہا ہو شوق سے چیخو۔۔۔ ۔
سوہا اس کا اشارہ سمجھ کر اور گھبراتی ہے مطلب وہ ڈرنے والا نہیں ہے وہ یہی سوچی ایک نظر اسے دیکھتی فورا دروازے کی طرف بھاگتی ہے جسے دیکھ دخان بھی اس کی طرف جاتا ہے جبکہ سوہا دروازے کے پاس پہنچ کر اسے کھولنے ہی لگتی ہے کہ دخان فورا اس کاہاتھ پکڑے بیڈ کی طرف لے کر جاتا ہے۔۔۔ ۔ چھوڑو میرا ہاتھ۔۔۔۔ چھوڑو۔۔۔۔ سوہا مسلسل اس سے اپنا ہاتھ چھوڑوانے کی کوشش کرتی جبکہ دخان بھی ڈھیٹ ہی ثابت ہوا تھا۔۔۔۔۔ ۔
یار میں ہو دخان اتنا بھی کیا ڈرنا۔۔۔۔۔ دخان اسے بیڈ کے پاس لاکر اپنا ماکس اتار ہی دیتا ہے جبکہ سو ہا جو اس کے یو لانے پر رونے والی تھی اب اپنے سامنے دخان کو دیکھ کر غصے میں آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
آپ کی ہمت کیسے ہوئی یہاں انی کی اور کیوں۔۔۔۔۔ ۔ ہمت کی بات مت کرو تو بہتر ہے میں ویسے ہی بہت ٹینشن میں ہوں تو پلیز غصہ کرکے مجھے اور ٹینشن میں نہ ڈالو۔۔۔۔۔ دخان اسے غصے میں دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
آپ کو جو بھی ٹینشن ہو آپ اپنے گھر جاکر حل کرے یہاں آکر آپ کی ٹینشن اور بڑ جائے گی۔۔۔۔۔ سوہا روکھے پن سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ تم ابھی میرے ساتھ چلو تمہیں پتا بھی ہے میرے اور تمہارے گھر والے مل کر ہمیں الگ کرنا چاہتے ہیں اور تو اور دا دی نے میرے لئے لڑکی بھی پسند کرلی ہے۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا اسے حیرانگی سے دیکھتی ہے کہ یہ بول کیا رہا ہے جبکہ دادی تو اسے اپنی بہو بنانے کا کہہ کر گئی ہیں یقینا اس کی کوئی چال ہوگی مجھے اپنے ساتھ لے جانے کی اونہہہ۔۔۔۔ ۔ سوہا اسے غصے سے گھورتے ہوے سوچتی ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا چلو یہ تو اچھی بات ہے نہ کہ ہمارے گھر والو کو ہی خیال آگیا۔۔۔۔ ۔
سوہا دیکھوں میں نہیں رہ سکتا تمہارے بغیر پلیز میرے ساتھ چلو ہم کہیں دور چلے جائے گے۔۔۔۔۔ دخان سوہا کی بات سن کر اس کا ہاتھ پکڑے منت کرتا ہے جو سوہا فورا ہی چھوڑوالیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
میں آپ کے ساتھ کہیں نہیں جاؤ گی اور اچھا ہے آپ کی شادی ہوجاے تو میری بھی جان چھوٹے
گی۔۔۔۔۔ سوہا بیزاری سے کہتی جس سے دخان کو بہت دکھ ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
تم میرے ساتھ نہیں جاؤ گی۔۔۔۔۔ دخان اسے دیکھ ایک آئبرو اٹھا کر پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
نہیں میں کہیں نہیں جاؤ گی۔۔۔۔۔ سوہا بھی سینے پر ہاتھ باندھے اٹل لہجے میں کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
سوچ لو یہ نہ ہو کہ بعد میں پچھتانا پڑے۔۔۔۔ ۔
ہاں سوچ لیا بھلے مجھے پچھتانا پڑے۔۔۔۔ ۔ تمہاری مرضی۔۔۔۔ دخان سوہا کی بات پر کندھے اوچکا کر کہتا سوہا کے بیڈ پر بیٹھ کر اپنے شوز اتارتا ہے جسے دیکھ سوہا کی آنکھیں حیرت سے پھیل جاتی ہیں۔۔۔۔ ۔
یہ۔۔۔۔ یہ کیا کر رہے ہیں آپ شوز کیوں اتار رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ سوہا شوز کی طرف اشارہ کرے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
صبح4 بجے ہم نکلے گے تو ابھی میں تھوڑا سو لوں آجاؤ تم بھی سوجاؤ۔۔۔۔۔ دخان کہتا کمفرٹر کو اپنے اوپر تان کر لیٹتا ہے جبکہ سو ہا اسے غصے سے دیکھتی ہے جو کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کر ہی جاتا ہے جس سے اس کا بی پی ہائی ہو۔۔۔۔ ۔
اٹھیں۔۔۔۔ ابھی اور اسی وقت جائے ورنہ میں بھائی کو بلا کر لاتی ہوں۔۔۔۔۔ وہ اس کے اوپر سے کمفرٹر کھچی کر کہتی ہے جسے دخان دوبارہ کھینچ کر اپنے اوپر تان لیتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں جاؤ بلا کر لاؤ میں کون سا تم سے۔۔۔۔۔ وہ بولتا ہوا شرارت سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔
دخان میں مذاق کے موند میں بالکل نہیں ہوں پلیز یہاں سے جائے۔۔۔۔۔۔ سوہا سخت لہجے میں کہتی ہے مگر وہ دھمکی ہی کیا جو دخان پر اتر کر جائے۔۔۔۔ ۔
سوہا گڈ نائٹ آجاؤ تم بھی سو جاؤ اور ذرا یہ لائٹ بھی اوف کردینا مجھے روشنی میں نیند نہیں آتی۔۔۔۔۔ دخان آنکھیں بند کرتا کروٹ لئے کہتا ہے جس پر وہ اسے بھسم کردینے والی نظروں سے دیکھ کر کمرے کی ساری لائٹ ان کر دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اب سوجائے آرام سے۔۔۔۔۔ سوہا چڑ کر کہتی ہے تو دخان کے ہونٹوں پر میٹھی سی مسکان آجاتی ہے مگر آنکھیں ویسی ہی بند تھیں۔۔۔۔ ۔
سوہا اسے اب بھی آنکھیں بند کرے ہوے لیٹا دیکھ اس کے پاس آکر کمفرٹر کو ایک جھٹکے سے اس کے اوپر سے کھینچ کر نیچے پھنکتی ہے جس پر دخان فورا چوک کر اٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا تم کیسی بیوی ہو شوہر کو سونے نہیں دیتی ادھر دو مجھے نیند آرہی ہے ویسے بھی مجھے بخار بھی ہورہا ہے۔۔۔۔ دخان چہرے پر معصومیت سجاے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
میں نہیں دونگی آپ ابھی کے ابھی یہاں سے جائے اور اپنے گھر جاکر اپنے نرم سے بستر پر
سوے۔۔۔۔۔۔ سوہا کمفرٹر کو ہاتھ میں لے کر دوسری طرف پھنک کر ضدی لہجے میں کہتی ہے جس پر دخان غور سے اسے دیکھتا ہے اور سوہا اس کے ایسے دیکھنے پر نظروں کا رخ بدل لیتی ہے۔۔۔۔ ۔ اگر تم نے مجھے یہ کمفرٹر نہیں دیا تو میرے لئے تم سے اچھا کمفرٹر کوئی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ دخان سنجیدگی سے کہتا سوہا کو ٹھیک والا ڈرا گیا تھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سوہا ڈر کر منہ بناتی فورا کمفرٹر اٹھاے اس کی طرف پھنکتی ہے جس پر دخان مسکراتا ہوا اسے دیکھ کر دوبارہ لیٹ کر آنکھیں بند کرلیتا ہے اور سوہا رومائسی سی اسے دیکھ کر صوفے پر جاکر بیٹھ جاتی ہے اور نظریں دخان پر جما دیتی ہے وہ بھی غصے والی۔۔۔۔۔ ۔
نجانے کب اس کی بھی آنکھ لگ جاتی ہے مگر پھر ایکدم ہی آنکھ کھولتی ہے تو پہلی نظر ہی اس دشمنِ جاں پر جاتی ہے جو آرام سے سوہا کی طرف کروٹ لیا خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا وہ اسے دیکھ کر بیزاری سے گھڑی کی طرف دیکھتی ہے جہاں گھڑی رات کے چار بجا رہی تھی وہ ٹائم دیکھے جلدی سے اٹھ کر دخان کے پاس جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
دخان پلیز چلے جائے۔۔۔۔۔ وہ منت والے لہجے میں اسے اٹھاتی ہے مگر دخان تو شاید نہیں یقینا سو چکا تھا جبکہ سوہا اسے ویسے ہی لیٹا دیکھ ماتھے پر بل ڈالے جھک کر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔۔ وہ ہلکی سی آواز سے اسے پکارتی ہے مگر دخان تو واقع میں سورہا تھا جسے دیکھ وہ غور سے اسے دیکھتی ہے جس کے بال بے ترتیب سے ماتھے پر بکھرے پڑے تھے جبکہ ہلکی ہلکی شیو اس کے گوری رنگت پر انتہا کی حسین لگ رہی تھی جو سوتے ہوے اتنا معصوم سا لگ رہا تھا کہ سوہا کا دل چاہ رہا تھے کاش وہ ایسے سوتا رہے اور وہ بس اسے دیکھتی رہے اس نے کہا کبھی اسے سوتا ہوا یا پھر اتنا غور سے دیکھا تھا جیسے آج دیکھ رہی تھی وہ ایک حسین مرد تھا ایک مکمل حسن رکھنے والا جسے اگر کوئی دیکھے تو دوسری نظر ضرور دیکھنے کے لئے مڑ تا تھا سوہا یہی سوچتے ہوے بیڈ کے پاس بیٹھ کر مسکراتے ہوے اسے دیکھتی ہے اس نے آج پہلی بار اسے یو سوتا ہوا دیکھا تھا جو جاگنے سے زیادہ پیارا لگ رہا تھا لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ وہی دخان ہے جس نے کبھی اسے تکلیف دی تھی اس کی محبّت کا مذاق بنا کر اسے رسوا کیا تھا مگر یہ وہی دخان تھا جس نے کبھی سوہا کو بدلے کی بھید چڑھایا تھا سوہا جو کچھ دیر پہلے اسے مسکراتے ہوے دیکھ رہی ہوتی ہے اب اپنی اذیت یاد کرکے اس کے چہرے سے مسکان ایکدم غائب ہی ہوجاتی ہے اب نہ تو غصہ تھا اس کے چہرے پر اور نہ ہی مسکان بس وہ اب گہری سانس لے کر اس کے پاس سے اٹھنے ہی لگتی ہے کہ دخان فورا اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے جس پر وہ مڑکر اپنا ہاتھ اور پھر سوتے ہوے دخان کو دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ایسے ہی بیٹھ کر مجھے دیکھتی رہو سکون ملتا ہے تمہاری آنکھوں کی تپش کو اپنے چہرے پر محسوس کرکے۔۔۔۔۔ دخان آنکھیں بند کرے ہی کہتا ہے تو سوہا حیران سی اسے دیکھتی ہے مطلب وہ جب سے اٹھا ہوا تھا اور وہ اسے سوتا ہوا سمجھ کر دیکھتی رہی سوہا یہی سوچ کر شرمنگی سے ایک جھٹکے سے اپنا ہاتھ اس سے چھوڑواتی ہے جس پر دخان فورا آنکھیں کھولتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ جب اٹھے ہوے تھے تو سونے کا ناٹک کیوں کر رہے تھے۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ کر پوچھتی ہے جس پر وہ مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔ مجھے خود نہیں پتا میں کب سوگیا جبکہ میرا سونے کا بالکل ارادہ نہیں تھا ابھی جب تم نے پیار سے دخان کہا تھا نہ تبھی میری نیند اڑی تھی۔۔۔۔۔ وہ کہتا ہے تو سوہا خاموشی سے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا سوچ رہی تھیں مجھے دیکھ کر یہی نہ کہ کاش میں تم سے تمہاری طرح محبّت کرتا کاش کبھی تمہاری محبّت کو سمجھ سکتا۔۔۔۔۔ دخان کہتا اٹھ کر بیٹھتا ہے اس نے ایک حد تک ٹھیک اندازہ لگایا تھا جس پر سوہا خاموش ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ادھر بیٹھو۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کے اپنے سامنے بیٹھاتا ہے جس پر سوہا خاموشی سے بیٹھتی
ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا میں غلط تھا مجھے پتا ہے میں نے تمہیں کتنا دکھ دیا تمہیں بہت تکلیف بھی ہوئی لیکن میں اب شرمندہ ہوں مجھے معاف کردو ہم اپنی دوبارہ سے زندگی شروع کرے گے ہم بھول جائے گے کہ کبھی ہم میں کوئی ناراضی بھی ہوئی تھی یہ پھر کبھی ہمارے بیچ کوئی بدلہ آیا تھا۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا کچھ بولنے ہی والی ہوتی ہے کہ دخان کا فون رینگ کرتا ہے جسے سوہا دخان سے پہلے فورا ٹیبل سے اٹھا کر دیکھتی ہے تو احد کا فون ہوتا ہے۔۔۔ ۔
سوہا ادھر دو۔۔۔۔ دخان اٹھ کر اس کے اگے اپنا ہاتھ کرتا ہے جس پر سوہا موبائل کو یس کرکے کان سے لگاتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہیلو دخان کہا مرا ہوا ہے دادی انتہا کے غصے میں بیٹھی ہیں اگر اپنی خیر ہے تو چپ کرکے نیچے آجا میں سوہا کے گھر کے باہر کھڑا ہوں مجھے پتا ہے تو سوہا کے پاس ہے۔۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو سوہا حیران سی دخان کو دیکھ کر کھڑکی کی طرف جاکر کھڑکی کھولے نیچے دیکھتی ہے جہاں احد نائٹ سوٹ میں کھڑا اوپر ہی دیکھ رہا ہوتا ہے جبکہ دخان سوہا کو کھڑکی پر کھڑا دیکھ فورا اس کے پاس جاکر دیکھتا ہے تو نظر نیچے کھڑے احد پر جاتی
خدا کا واسطہ ہے دخان کو یہاں سے لے کر جائے۔۔۔۔۔ سوہا دخان کو دیکھ کر فون کان سے لگائے احد کو کہتی
ہاں اسے لینے ہی آیا ہوں مجھے پتا تھا یہ کہا جا سکتا ہے اسے فون دو۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو سوہا فون دخان کی طرف بڑھاتی ہے جسے دخان گھورتا ہوا اس کے ہاتھ سے موبائل لیتا ہے۔۔۔۔ ۔