Chapter 34: باب 34

کیا ہے کیوں آیا ہے یہاں۔۔۔۔ ۔

دخان شرم کرلے رات کے اس وقت تو چورو کی طرح کسی کے گھر کو دیا ہے جلدی سے نیچے آ دادی بہت غصے میں ہیں اور تایا ابو تو آج ڈنڈا لے کر بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔ احد اسے ڈراتے ہوے کہتا ہے تو دخان برا سا منہ بنا کر سوہا کی طرف دیکھتا ہے جو نیچے سیڑی کی طرف دیکھ رہی ہوتی ہے یقینا وہ یہی سوچ رہی ہوگی کہ دخان آیا کیسے ہوگا۔۔۔۔۔ ۔

اچھا اتا ہوں تو جا۔۔۔۔ ۔

نہیں ابھی آ۔۔۔۔ احد بھی ضد کا اپنا پکا تھا۔۔۔۔ ۔

اچھا۔۔۔۔ دخان غصے سے کہہ کر کال کاٹ کر اندر آکر بیڈ پر بیٹھا اپنے شوز پہنتا ہے جبکہ ماتھے پر بل اس کے غصے میں ہونے کی نشاندہی کر رہے تھے۔۔۔۔ ۔

تمہیں میں کبھی نہیں چھوڑو گا یہ بات اپنے چھوٹے سے دماغ میں بیٹھا لینا۔۔۔۔۔ دخان جاتے ہوے سوہا کو انگلی دیکھا کر کہتا کھڑکی سے باہر چلا جاتا ہے جبکہ سوہا اسے غصے سے گھور کر کھڑکی کے پاس آتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

اب دوبارہ مت آئیے گا ادھر۔۔۔۔۔ سوہا دخان کو اترتا دیکھ کہتی ہے جس پر دخان اوپر منہ کرے اسے دیکھ ہنس دیتا ہے جو کھڑکی سے جھانکے اسے ہی دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

روپینزل تمہارے بال لمبے نہیں تو کیا ہوا ہم بھی تمہارے دیوانے ہیں سیڑی چڑ کر آجاے گے تمہاری کھڑکی سے۔۔۔۔ دخان اسے دیکھ کہتا ہے جو واقع روپینزل کی طرح کھڑکی سے جھانک کر اسے غصے سے دیکھ رہی ہوتی ہے جبکہ روپینزل تو ہنستی مسکراتی تھی یہ شاید زرپینزل کا دوسرا ورژن ہوگا وہ اسے دیکھتا سوچتا خود ہی اپنی سوچ پر ہنس دیتا ہے جبکہ اوپر کھڑی سوہا اس کے ہنسے پر اچھی خاصی غصے میں آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان آجا یار۔۔۔۔۔ احد اسے وہی کھڑا دیکھ کہتا ہے جس پر دخان بیزاری سے منہ بناتا سیڑیاں اترتا نیچے پہنچ ہی جاتا ہے اور پھر نظر اٹھا کر اپنی روپینزل کو مسکرا کر دیکھتا ہے جو اسے دیکھ کر ہی کھڑکی زور سے بند کردیتی ہےجس پر دخان برا سا منہ بنا کر احد کو دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہوگئی عزت یہ اور کروانی ہے اگر اور عزت کروانی ہے تو اؤ تمہیں دروازے سے لے کر جاتا ہوں اس کے باپ بھائی بہت اچھی عزت کرے گے۔۔۔۔۔ احد کے طنز کو وہ کسی کھاتے میں نہ لاتے ہوے اپنی گاڑی کی طرف بڑتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ویسے تمہیں کیسے پتا چلا کہ میں یہاں ہوں۔۔۔۔ دخان گاڑی کا دروازہ کھولے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

دادی تہجد پڑنے کے لئے اٹھی تھی کہ دیکھا تمہاری گاڑی غائب ہے بس پھر کیا تھا تمہارے کمرے میں دیکھا تم وہاں پر بھی نہیں تھے تبھی دادی نے سب کو آواز لگا کر اٹھا دیا کے دخان پتا نہیں کہا گیا ہے اور۔۔۔ ۔ اور تونے کہا ہوگا سوہا کے گھر ہے نہ؟؟؟۔۔۔۔ دخان اس کی بات کاٹ کر دانتپیس کر پوچھتا ہے جس پر احد گاڑی کا دروازہ کھولے بیٹھ کر گاڑی کو اس کے سامنے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں میں نے کہا تھا کرلے جو کرنا ہے۔۔۔ احد کہتا ہی مسکراتا ہوا گا ڑی اگے بڑھا دیتا ہے اور دخان غصے سے جلدی گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی اس کے پیچھے لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان کہا ہے۔۔۔۔۔۔ انور جو ٹینشن سے ٹہل رہے ہوتے ہیں احد کو اکیلے اتا دیکھ پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

میرے پیچھے آرہا ہے۔۔۔۔ احد پیچھے دیکھ کر کہتا ہے جہاں سے دخان سب کو معصوم سی شکل بناتا دیکھ کر اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کہا گیا تھا۔۔۔۔۔ دادی غصے سے اسے دیکھ کر پوچھتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

دادی وہ ایک دوست کی طبیعت خراب ہوگئی تھی وہاں گیا تھا اس سے ملنے۔۔۔۔۔ وہ سر جھکا کر کہتا

دوست نے ذلیل تو نہیں کیا۔۔۔۔۔ انور اسے دیکھ کر پوچھتے ہیں جن کا مطلب سمجھ کر وہ سر اٹھا کر انھیں دیکھ کر ماتھے پر بل لے اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ ہاں گیا تھا سوہا کے پاس اسے لینے جب میری شادی ہوئی ہے تو آپ لوگ کیوں دوبارہ میری شادی کروا رہے ہیں میں کہہ رہا ہوں مجھے نہیں کرنی شادی میں بس سوہا کا ہوں اور کسی لڑکی کے بارے میں تو سوچ بھی نہیں سکتا۔۔۔۔۔ دخان اتنی غصے سے کہتا ہے کہ سب ہی چپ ہوجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

احد اسے لڑکی کی تصویر دیکھا۔۔۔۔ دادی بھی اب ڈرامہ کرتے ہوے تانگ آگئی تھی تبھی کہتی ہے تو احد اسی کا موبائل لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے نہیں دیکھنی تصویر اور میرا موبا ئل کیوں لیا ہے ادھر دو۔۔۔۔۔ دخان احد سے موبائل لینے کے لئے ہاتھ اگے کرتا ہے کہ احد موبائل والا ہاتھ اوپر کرکے جلدی سے Galary کھول کر اس میں سوہا کی تصویر ڈھونڈ کر اس کے سامنے موبائل کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ دیکھ یہ ہے وہ لڑکی جس سے تیری شادی ہوگی۔۔۔۔۔ احد دیکھاتا ہے تو دخان کے ماتھے پر پڑے بل ایکدم ہی سیٹ ہوتے ہیں اور وہ موبائل اپنے ہاتھ میں لے کر غور سے سوہا کی تصویر دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ سوہا ہے میری بیوی۔۔۔۔۔ وہ تصویر دیکھ کر احد کو یاد کرواتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں تیری بیوی سے ہی تیری شادی کروا رہے ہیں۔۔۔۔۔ احد اب اسی لیتے ہوے کہتا ہے جبکہ دخان حیران سا کبھی موبائل میں سوہا کو تو کبھی دادی اور انور کو دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ مطلب یہ کیا ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔۔۔ دخان کو بالکل سمجھ نہیں اتا کہ ہو کیا رہا ہے سوہا سے اس کی شادی جبکہ دادی اس کی بات سن کر کھڑی ہوجاتی ہیں۔۔۔۔ ۔

احد اسے بتا کیا ہے جب تک میں جارہی ہوں سونے چل زہرہ اٹھ کمرے میں جاکر سو۔۔۔۔۔ دادی کہتی زہرہ کو ہلاتی ہیں جو منہ کھولے تھوڑی پہ ہاتھ رکھے صوفے سے ٹیگ لگا کر سورہی تھی مگر دادی کی آواز پر فورا اٹھ کر اپنے کمرے کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان صبح بتاؤ گا ابھی نیند آرہی ہے۔۔۔۔ احد بچارگی سے کہتا جانے ہی لگتا ہے کہ دخان اس کا بازو پکڑے لان میں جاتا ہے جبکہ باقی سب نیند سے بوجھل آنکھیں لئے اپنے کمرے میں جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

حالم ترچھی نظروں سے احد کو دیکھتا ہے جو تھوگنگل کر اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ دخان گیا۔۔۔۔ وہ اپنی گردن کی طرف ہاتھ کا چاکو بنا کر کہتا مڑ تا ہے تو انور آنکھوں میں غصہ لئے انھیں ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں ان کے چہرے سے لگ رہا تھا کہ انہوں نے سب سن لیا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ تایا ابو۔۔۔ ۔

سوہا ابھی کہاں ہے۔۔۔۔۔ انور غصے سے پوچھتے ہیں جس سے سارےڈر کر آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔۔۔۔ ۔ د۔۔۔۔ دخان کے پاس۔۔۔۔۔ حالم ہی بول دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

اور دخان کہا ہے۔۔۔۔۔ ۔ فیض کے گھر۔۔۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو انور کچھ دیر خاموش سے اسے دیکھتے ہیں اور پھر وہی صوفے پر بیٹھ کر انھیں بھی بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہیں جس پر سب ڈرتے ڈرتے بیٹھتے جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ میں سوچ رہا ہوں کب تک یہ چلتا رہے گا کیوں نہ دونوں کی دوبارہ شادی کروا دی جائے۔۔۔۔۔ انور کی بات پر وہ سب جو ڈر رہے تھے ان کی بات پر فورا ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

مطلب۔۔۔۔ ۔

مطلب یہ کہ تمہاری باتیں سن کر مجھے اپنے بیٹے پر ترس آرہا ہے میں چاہتا ہوں اب بہت سزا ہوگئی اس کی اب سوہا کو معاف کردینا چاہیے۔۔۔۔۔ انور کی بات پر جہاں سارے خوش ہوجاتے ہیں وہی حیران بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

لیکن انکل یہ ہوگا کیسے۔۔۔۔ ۔

میں کل حویلی جاؤ گا اماں سے بات کرنے ان سے بھی بات کرو گا اور غفار صاحب سے بھی۔۔۔۔۔۔ انور کچھ سوچ کر کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

لیکن تایا ابو آپ کیا کرے گے۔۔۔۔۔ زہرہ ہی بے صبری سے پوچھتی ہے جو بتانے کا نام ہی نہیں لے رہے ہوتے۔۔۔۔ ۔

ہم سوہا اور دخان کو الگ کرے گے مطلب دخان کو ہم اپنے ساتھ یہاں لے آے گے اور سوہا کو غفار صاحب لے جائے گے پھر ہم سوہا کا رشتہ لے کر جائے گے اور اس طرح رشتہ تے پانے پر ہم ان کی دھوم دھام سے شادی کرے گے مجھے یقین ہے سوہا ایسے راضی ہوجاے گی اگر نہیں ہوگی تو میں اس سے بات کرو گا مجھے یقین ہے وہ بچی میری بات کبھی نہیں ٹالے گی ایسا کرنے سے شاید وہ اپنی پرانی زندگی کو بھول جائے اور نئی زندگی کی شراوت کرے۔۔۔۔۔۔ انور ساری بات سمجھا کر کہتے ہیں تو سب کو بات سمجھ آتی ہے جس پر وہ سارے خوشی سے مسکرا دیتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

یہ آئیڈیا بہت اچھا ہے تایا ابو۔۔۔۔ احد کہتا ہے تو مسکراتے ہوے اثبات میں سر ہلاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

پھر ہم لوگ پہلے حویلی گئے وہاں سے سارے ٹبر ہی ساتھ اگیا اور پھر ہم نے غفار انکل سے بات کی جس پر وہ بھی راضی ہوگئے اور پھر اگلی صبح ہم نے تمہارے گھر دھماکہ کر دیا۔۔۔۔۔ احد ساری بات بتا کر اینڈ میں اپنی آنے والی اب اسی کو روک کر مسکراتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم لوگ کتنے اچھے ہو نہ کتنا خیال ہے تمہیں میرا۔۔۔۔۔ دخان مسکراتے ہوے کہتا ہے اسے واقع بہت خوشی ہوئی تھی کہ سب اس کی کتنی فکر کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ ہاں ہم تو ہیں مگر تو بالکل اچھا نہیں ہے دیکھ میں نیند سے نڈھال ہورہا ہوں اور تو ہے کہ جانے ہی نہیں دیتا تجھے پتا ہے صبح کتنا کام ہے شادی شروع ہونے والی ہے تیاری بھی کرنی ہے ۔۔۔۔۔ ۔ اچھا اچھا جا میں بھی جاکر سوتا ہوں۔۔۔۔ دخان کی بس کہنے کی دیر تھی احد فورا سے پہلے اٹھ کر اندر جاتا ہے جبکہ دخان مسکراتا ہوا آنکھیں بند کرے سوہا کے بارے میں سوچتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

روپینزل۔۔۔۔ وہ کچھ دیر پہلے سوہا کے غصے کو سوچ کر کہتا اندر کی طرف بڑتا ہے آج اسے سکون کی نیند آنے والی تھی مگر فائدہ اب تو ہلکی ہلکی روشنی آسمان پر پھیل رہی تھی جسے دیکھ وہ سونے کا ارادہ ترک کرکے جو گینگ کے لئے اپنے کمرے میں جاکر ٹریک صوت پہن کر باہر جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا جلدی سے اٹھ جاؤ دیکھو کیا ٹائم ہورہا ہے تمہارے سسرال والے بھی آتے ہی ہونگے۔۔۔۔۔ آسیہ سوہا کے کمرے میں آکر کہتی ہیں جو کمفرٹر میں منہ دیے آرام سے نیند کی وادیوں میں گھوم رہی تھی۔۔۔۔ ۔ سوہا اٹھو۔۔۔۔ آسیہ اسے نہ اٹھتا دیکھ اس کے منہ سے کمفرٹر ہٹا کر تھوڑے سخت لہجے میں کہتی جس پر سوہا تھوڑی آنکھیں کھولے انھیں دیکھ کر دوبارہ آنکھیں بند کر لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا اٹھتی ہوں۔۔۔۔ وہ کروٹ لئے نیند میں ڈوبی آواز میں کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا اٹھ جاؤ ٹائم۔۔۔۔ ۔

انٹی دخان کے گھر والے آگئے ہیں سوہا کو جلدی بھیج دیں۔۔۔۔ آسیہ ابھی اسے اٹھا ہی رہی ہوتیں ہیں کہ کشف کمرے میں آکر کہتی ہے جس پر سوہا کشف کی بات سن کر فورا اٹھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیا مطلب وہ کیوں آے ہیں۔۔۔۔ ۔ ارے شوپنگ کروانے جانا ہے نہ تمہیں تبھی آے ہیں اب شادی میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں۔۔۔۔۔ آسیہ کہتی ہی باہر چلی جاتی ہیں اور سوہا کشف کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

چلو جلدی سے ریڈی ہوکر آجاؤ کسی کو انتظار کروانا اچھی بات نہیں ہے۔۔۔۔ کشف مسکراتی ہوئی کہتی کمرے سے باہر جاتی ہے اور سوہا نہ چاہتے ہوے بھی تیار ہونے کی غرض سے اپنی پیاری نیند کو الوداع کہتی اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

چلو یہ اچھا ہوا کہ سب چیزیں سوہا کی پسند کی مل گئی ورنہ اگر ہم کوئی اپنی پسند کی لے لیتے اور سوہا کو پسند نہیں آتی کتنا غلط ہوجاتا نہ۔۔۔۔۔۔ وہ سب شوپنگ کرکے اب پاس ہی ریسٹورنٹ میں لنچ کرنے کی غرض سے آے تھے کہ تبھی فائزہ سوہا کو کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

نہیں انٹی ایسی بات نہیں ہے آپ بھی اگر میری شاپنگ کر لیتے تو مجھے وہ بھی پسند آجاتی۔۔۔۔۔ سوہا ان کی بات پر مسکراتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ویسے بھابھی کے والیمے والی ڈریس زیادہ پیاری ہے نہ۔۔۔۔۔ عینی ٹیبل پر ہاتھ رکھے چمکتی آنکھوں سے کہتی

ڈریس تو سبھی اچھی ہیں اور ماشاءاللہ سے سوہا پہنے گی تو اور جچے گی اس پر۔۔۔۔ رخسانہ اپنی بہو کو آنکھوں میں پیار لئے دیکھ کر کہتی ہیں جس پر وہ بھی مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

چلو جی چلی گئی۔۔۔۔۔ زہرہ ایک چپس اٹھا کر منہ میں رکھتے ہوے موبائل دیکھ کر کہتی ہے جس پر سب سوالیاں نظروں سے اسے دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

کیا ایسے کیا دیکھ رہے آپ لوگ۔۔۔۔ وہ سب کو اپنی طرف تکتا دیکھ کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

کیا چلی گئی۔۔۔۔ زوہا اسے غور سے دیکھ کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

،وہ دخان بھائی نے کہا تھا کہ سوہا جو بھی چیز لے تو مجھے لازمی تصویر کھچی کر بھیجنا اسی لئے میں نے ہر ڈریس سینڈل، جیولری اور یہاں تک کے میک اپ کی بھی تصویر انھیں سینڈ کر دی۔۔۔۔۔ یہ دیکھیں ان کا میسج بھی اگیا ماشاءالل۔۔۔۔۔۔۔ وہ کہتی موبائل سب کی طرف کرتی ہے جس پر سوہا بیچاری شرمندہ ہی ہوجاتی ہے دخان کی حرکت پر۔۔۔۔۔ ۔

دیکھاؤ ذرا ایک اور میسج آیا ہے۔۔۔۔۔ زوہا اس کے ہاتھ سے موبائل لے کرد یکھتی ہے اور پھر دخان کے میسج پر مسکرا کر شوک نظروں سے سوہا کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ ان کپڑو کی قیمت تو میری بیوی کے پہنے سے ادا ہوگی۔۔۔۔۔ زوہا میسج پڑھتی ہے تو سوہا شرمندہ سا مسکرا دیتی ہے اب وہ بھی کیا بولتی دخان کی چھچھوری حرکت پر۔۔۔۔ ۔

سوہا دخان اتنا برا نہیں ہے جتنا وہ لگتا ہے وہ دل کا بہت اچھا ہے بس اپنی بہن کی وجہ سے وہ ایسا ہوگیا تھا مگر اب اسے احساس ہوگیا ہے کہ وہ غلط ہے اگر ہوسکے تو اسے معاف کردینا۔۔۔۔۔ رخسانہ سوہا کے کندھے پر ہاتھ رکھے پیار سے کہتیں ہیں جس پر وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ اثبات میں سر ہلا دیتی ہے وہ تو ماں ہیں وہ تو کرے گی اپنے بیٹے کی تعریف سوہا کو ان کی بات سن کر یہی خیال آیا تھا۔۔۔۔۔ ۔ ہاں سوہا دخان تم سے بہت محبّت کرتا ہے ہم نے اس کی محبّت دیکھی جب تم بیمار تھی وہ بہت محبّت کرتا ہے تم سے پلیز سب بھول کر اس کے ساتھ ایک نئی زندگی شروع کرلو۔۔۔۔۔ زوہا بھی اس کا ہاتھ پکڑ کے امید بھری نظروں سے اسے دیکھتی صرف زوہا ہی نہیں سب ہی زہرہ عینی آمنہ رخسانہ اور فائزہ بھی اسے امید بھری نظروں سے دیکھ رہی تھیں جس پر وہ سب پر ایک نظر مارے مسکرا دیتی ہے۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو سب کے چہرے کھیل سے جا تے ہیں جنھیں دیکھ وہ سوچتی ہے کہ یہ بھی دخان نے ہی انہیں کہا ہوگا اففف۔۔۔۔ کیا شخص تھا وہ سب اسے اتنا اچھا کیوں سمجھ رہے تھے وہ سوچتی ان کے ساتھ کھانا کھانے لگتی ہے جو ویٹر ابھی ہی رکھ کر گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

وقت کا کام ہے چلنا اور چلتے رہنا یہ ایسی چیز ہے جو کبھی نہیں روکتی ابھی ایک سیکنڈ گزرے تو پیحلھلے وقت تو ہم لا ہی نہیں سکتے جبکہ بس کچھ یادیں اور دکھ ہوتے ہیں وہی رہ جاتے ہیں جبکہ ہم بھول جاتے ہیں کہ انے والا کل پیحلھلے گزرے ہوے وقت سے زیادہ اچھا ہوگا لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیں جو نہیں سمجھ پاتے انہیں میں سوہا بھی تھی جو بیڈ پر بیٹھی اپنے مایو کے سوٹ کو بےدلی دیکھ رہی تھی جبکہ باہر ہر جگہ خوشیی کا سما تھا روہان بھاگ بھاگ کر تیاری کروا رہا تھا پورے گھر کو پیلی لڑیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ سہن میں لگے پودوں پر پیلی لائٹوں سے سجاوٹ کی گئی تھی اور یہ سب روہان نے اپنی جان سے پیاری بہن کی خوشی کے لئے خود کھڑے ہوکر کروایا تھا۔۔۔۔ ۔ چھوٹے وہاں دیکھو وہ لڑی نکل رہی ہے اسے ٹھیک سے لگاؤ۔۔۔۔ ارے آپ نے ابھی تک جھولا نہیں سجایا لڑکے والے اتے ہونگے بس جلدی سے پہلے جھولا سجا دیں اور پلیز پورے جھولے کو پھولوں سے بھر دیے گا کوئی جگہ خالی نہ رہے۔۔۔۔ ۔ آپ ادھر اؤ دیکھو جاکر کھانا کہا تک پہنچا جلدی جلدی کرے اور دیکھیں کوئی کمی نہ رہے۔۔۔۔۔ روہان خود کھڑا ہوکر سب کو ہر کام کی ہدایت دے رہا تھا کسی چیز کی کمی نہ ہو تبھی ہر چیز کو نوٹ کرتا جو چیز اسی ٹھیک نہ لگتی فورا اسے درست کروا دیتا تھا۔۔۔۔ ۔

روہان پہلے کچھ کھا لیں صبح سے بھوکے لگے ہوے ہیں دیکھیں شام بھی ہوگئی ہے مہمان بھی اتے

ہونگے۔۔۔۔ کشف اس کے پاس آکر کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

کشف بس یہ تھوڑا سا رہ گیا ہے پھر اتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ مصروف سا کہتا ہے تو کشف زبردستی اس کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں ابھی چلے میرے ساتھ صبح سے بھوکے ہیں کچھ کھایا ہی نہیں۔۔۔۔۔ وہ بھی اس کا ہاتھ دائینگ ٹیبل پر ہی لا کر چھوڑتی ہے۔۔۔۔ ۔

تم نے کھانا کھایا۔۔۔۔ روہان چاول کا چمچ منہ میں رکھنے سے پہلے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی میں نے کھا لیا تھا سوہا کے ساتھ وہ کھا ہی نہیں رہی تھی تبھی اس کے ساتھ بیٹھ کر کھانا پڑا اچھا آپ کھا کر جلدی سے تیار ہوجانا جب تک میں بھی بچوں کو تیار کرکے خود بھی تیار ہوجاؤ۔۔۔۔۔ کشف کہتی اس کے پاس سے کھڑی ہوتی ہی ہے کہ روہان اس کا ہاتھ پکڑتا دوبارہ اپنے پاس بیٹھاتا ہے تو کشف اسے ناسمجھی سے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

شکریہ کشف میرے گھر والوں کو اپنا سمجھنے کے لئے ۔۔۔۔۔ روہان کی بات پر وہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔ ۔

روہان میری تو کوئی فیملی ہی نہیں ہے اب جب مجھے انکل انٹی کی صورت میں ماں باپ اور سوہا سیف کی صورت میں بہن بھائی ملے ہیں تو میں بہت خوش ہوں دن رات اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے اتنا اچھا سسرال اور محبّت کرنے والا شوہر دیا اور سب سے بڑی بات دو چھوٹے پیارے سے پھول بھی

دیے۔۔۔۔۔ وہ مسکراتی ہوئی کہتی صفا اور احمر کو دیکھتی ہے جو خوشی سے ادھر ادھر گھوم رہے

تھے۔۔۔۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کبھی میری بھی فیملی ہوگی۔۔۔۔ وہ کہتی ہے تو اس کی آنکھ نم ہوجاتی ہے اور اس کی آنکھوں کی نمی روہان سے چھپ نہیں پاتی۔۔۔۔ ۔

کشف اگر خوش ہوتو رو کیوں رہی ہو۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑے پیار سے کہتا ہے تو کشف مسکراتی ہوئی انے والے آنسو کو انگلی کی پور سے صاف کرتی ہے۔۔۔ ۔

نہیں رو نہیں رہی بس ویسی خوشی کے آنسو تھے۔۔۔ اچھا چلے آپ بھی جلدی سے ریڈی ہوجاے جب تک میں بھی بچوں کو تیار کرکے سوہا کو دیکھوں۔۔۔۔۔۔ کشف کہتی کھڑی ہوتی ہے تو روہان مسکراتا ہوا اثبات میں سر ہلاتا ہے اور شکر ادا کرتا ہے کہ اللہ نے اسے اتنی اچھی ہمسفر دی بےشک اللہ کے فیصلے ہماری سوچ سے بھی زیادہ درست ہوتے ہیں بس ہم ہی سمجھ نہیں پاتے ہیں اللہ کے فیصلوں کو۔۔۔ ۔

***

کہاں رہ گئے ہو سارے جانا نہیں ہے کیا لڑکیوں آجاؤ اور کتنا تیار ہوگی۔۔۔۔۔ دادی لاونج میں بیٹھے سب کو آواز لگاتی ہے جن کی تیاری ہی نہیں ختم ہورہی تھی۔۔۔ ۔ دادی۔۔۔ دیکھیں میں کیسی لگ رہی ہوں۔۔۔۔۔ زہرہ دادی کے سامنے آکر گھوم کے پوچھتی ہے جبکہ دادی اپنا چشمہ نیچے کرے غور سے اسے دیکھتی ہیں جو پیلے گرارا پر پر اندا لگاے بہت پیاری اور معصوم لگ رہی تھی۔۔۔۔ ۔

ارے یہ کیا اس کی تو استیں بھٹی ہوئی ہے تو نے خراب سوٹ پہن لی۔۔۔۔ دادی تھوڑی پہ ہاتھ رکھے کہتی ہیں تو پیچھے سے اتا عدنان کا ایکدم ہی قہقہہ چھوٹتا ہے جس پر زہرہ منہ پھولا کر دادی کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ دادی یہ پھٹی ہوئی نہیں ہے یہ آج کل کا فیشن ہے۔۔۔۔ ۔

ویسے دادی نے کچھ غلط بھی نہیں کہا۔۔۔۔ عدنان آکر اس کے برابر میں کھڑا ہوے شرارت سے کہتا ہے تو زہرہ اپنا سینڈل والا پاؤں زور سے اس کے پاؤں پر مارتی باہر جاتی ہے جبکہ عدنان تکلیف کے مارے اپنا پاؤں پکڑ لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

دادی دیکھیں اس نے کتنی زور سے مارا ہے میں بھی نہیں چھوڑو گا اسے۔۔۔۔ عدنان دادی سے کہتا فورا سا کے پیچھے جاتا ہے اور دادی بس نفی میں سر ہلاتی ہی رہ جاتی ہیں۔۔۔۔ ۔

اماں چلے دیر نہ ہوجاے۔۔۔۔۔ انور اپنے کمرے سے آتے ہیں تو باقی سب بھی باری باری اپنے کمرے سے نکلتے دادی کے پاس آکر کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

میں تو کب سے ادھر بیٹھی تم لوگوں کا انتظار کر رہی ہوں اور ایک تم لوگ ہو آکر مجھے ہی کہہ رہے ہو جلدی چلنے کا اونہہ۔۔۔۔۔ دادی ان کی بات پر منہ بناتی کھڑی ہوتی ہیں تو سب مسکراتے ہوے باہر کی طرف جاتے ہیں کہ تبھی دخان اپنے کمرے سے بھاگتا ہوا انھیں آواز دیتا ہے جس پر سب رک کر اسے دیکھتے ہیں وہ تو بھول ہی گئے تھے اسے جو سفید شلوار قمیض پر کریم کلر کی شال پہنے مسکراتا ہوا سیڑیاں اترتا ان کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اچھا ہوا تم وقت پر اگئے ورنہ ہم تو تمہیں چھوڑ کر ہی جانے والے تھے۔۔۔۔۔ حالم اسے دیکھتا ہنستا

ہاں تو چلے جاتے میں اپنی گاڑی پر آجاتا۔۔۔۔۔ دخان جیسے اس کا مذاق بناتا ہے۔۔۔۔ ۔ تمہاری گاڑی مہمانوں کے لئے رکھی ہے وہ جائے گے اس پر۔۔۔۔۔ احد اس کے ساتھ چلتا ہوا کہتا ہے تو وہ فورا وہاں دیکھتا ہے جہاں اس کی گاڑی کھڑی تھی جس پر اب اس کے رشتے دار بیٹھ رہے تھے۔۔۔۔۔ ۔ یار ان کو کہنا بارات والے دن اپنی اپنی گا ڑی پر جائے دولہے کی گاڑی پر نظر دولہا بالکل برداشت نہیں کرے گا۔۔۔۔۔ دخان ماتھے پر بل ڈالے کہتا ہے تو احد ہنستا اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ والا میں پکڑوں گی کیونکہ میں سب سے چھوٹی ہوں۔۔۔۔۔ دخان بھائی میں آپ کی بہن ہوں

نہ۔۔۔۔ زہرہ جو کب سے کھڑی عینی زوہا اور رمیش سے لڑ رہی تھی دخان کے قریب آنے پر پوچھتی

تم سب میری بہن ہو مگر تم لڑ کس بات پر رہی ہو۔۔۔۔ ۔

دخان یہ چھوٹی ہے تو یہ بڑی والی مہندی کی تھال میں پکڑوں گی کیونکہ اسے میں نے سجایا ہے۔۔۔ زوہا فورا زہرہ کے ہاتھ سے مہندی کی تھال جسے زوہا نے موم بتی مہندی اور پھولوں سے سجایا ہوا تھا لے کر دخان سے کہتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ نہیں دخان بھائی یہ میں لونگی۔۔۔۔ عینی بھی زوہا کے ہاتھ سے لے کر کہتی ہے جبکہ دخان کو کچھ سمجھ نہیں اتا کہ یہ ہو کیا رہا ہے اور وہ کیا کرے۔۔۔۔ ۔

چھوڑو تم تینو یہ میں لونگی کیوں دخان ٹھیک ہے نہ۔۔۔۔۔ زمیش جو کب سے چپ کھڑی تھی عینی کے ہاتھ سے تھال لیتی ہے اور پھر بس شروع چھینم چھانی۔۔۔۔۔ ۔

جبکہ دخان حالم اور احد بس منہ کھولے حیرت سے انھیں دیکھتے ہیں جو ایک تھال کے لئے لڑرہی تھی (مگر لڑکے کیا جانے اس کی قدر)۔۔۔۔ ۔

خاموش۔۔۔۔۔۔ احد ان کی لڑائی سے تنگ آکر فورا ان کے پیچ کھڑا ہوتا کہتا ہے تو سارے ہی خاموش ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ ادھر دو میں پکڑو گا اسے چلو اب۔۔۔۔۔ احد رمیش کے ہاتھ سے تھال لے کر اگے بڑتا ہے جس پر حالم اور دخان اپنی امڈ نے والی ہنسی کو دبا کر گاڑی میں بیٹھتے ہیں جبکہ چاروں لڑکیاں منہ بنا تی گاڑی میں بیٹھتی

ہیں۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.