Chapter 35: باب 35

ماشاءاللہ ماشاءاللہ کتنی پیاری لگ رہی ہو سوہا بالکل کسی ڈول کی جیسی۔۔۔۔۔ کشف جب کمرے میں آتی ہے تو سوہا کو آئینے کے سامنے بیٹھا دیکھ مسکراتے ہوے اس کے پاس آتی ہے جو پتا نہیں کن خیالوں میں گم اپنے ہاتھوں میں بےدلی سے گجرے چڑھا رہی ہوتی ہے لیکن کشف کی آواز پر آئینے میں سر اٹھا کر اسے دیکھتی مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

شکریہ بھابھی۔۔۔۔ ۔ تمہارے سسرال والے اور تمہارے وہ آگئے ہیں کہہ رہے ہیں جلدی سے ہماری سوہا کو لے اؤ ہم سے اب انتظار نہیں ہوتا۔۔۔۔ کشف اس کے پیچھے سے ہگ کرے پیار سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ ماما بابا کہہ رہے ہیں پھپھو کو لے آے جلدی سے۔۔۔۔ صفا اپنا چھوٹا سا دوپٹہ سمبھالے کمرے میں آتی ہوئی کہتی ہے جسے دیکھ کشف اور سوہا اس دیکھ کر ہنس دیتی ہیں۔۔۔۔ ۔

اچھا بڑی اماں لیکن پہلے اپنا دوپٹہ تو سنبھال لیں۔۔۔ سوہا اٹھ کر اس کے پاس بیٹھ کر اس کا دوپٹہ کمر کے ساتھ خوبصورت طریقہ سے باندھ دیتی ہے۔۔۔۔ ۔ تھینک یو پھپھو۔۔۔۔ صفا مسکرا کر کہتی باہر بھاگ جاتی ہے جبکہ کشف سوہا کا گھونگھٹ ڈالے کچھ لڑکیوں کے ہمراہ اس کے اوپر لال دوپٹہ کرے کمرے سے باہر لے جاتی ہیں جہاں دخان بیٹھا بے صبری سے سوہا کا انتظار کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ سوہا کو کب لائے گے آدھا گھنٹہ ہوگیا ہے ہمیں یہاں بیٹھے ہوے۔۔۔۔۔ دخان زبردستی کی مسکان چہرے پر سجاے اپنے برابر بیٹھے حالم کو کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

حد ہے دخان ویسے آتی ہوگی اب لڑکی ہے تمہاری طرح تھوڑی کہ بس شلوار قمیض پہنی اور لو تیار لڑکیوں کی بہت تیاری ہوتی ہے اب اپنی ہی کو دیکھ لو۔۔۔۔۔ حالم اسے سامنے زہرہ رمیش اور باقی سب کی طرف اشارہ کرتا ہے جو بیٹھی دھول بجاتے ہوے کوئی گیت گا رہی تھیں۔۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ تو ہے۔۔۔۔۔ دخان ایک گہری سانس لے کر کہتا اپنے موبائل دیکھتا ہے کہ تبھی حالم اس کے کندھے پر اپنا کندھا مارتا ہے۔۔۔۔ ۔

آگئی تیری دلہن۔۔۔۔۔ حالم کے کہتے ہی دخان گردن موڑے جیسے ہی دیکھتا ہے تو دیکھتا ہی رہ جاتا ہے جہاں سے سوہا کچھ لڑکیوں کے ہمرا لال دوپٹہ کے سایے میں پیلے گرارے میں گھونگھٹ ڈالے دخان کی دھڑکن اچھی خاصی بڑھاتے ہوے اسی کے پاس آرہی تھی۔۔۔۔ ۔

دخان بھائی تھوڑا اگے ہوں بھابھی نے بھی بیٹھنا ہے۔۔۔۔۔ عینی دخان کو سوہا کو تکتا دیکھ کہتی ہے تو دخان فورا چوک کر سوہا پر سے نظر ہٹا کر اسے بیٹھنے کی جگہ دیتا ہے جو بیٹھنے کے لئے کھڑی ہوتی ہے وہ اسے دیکھنے میں اتنا مگن تھا کہ پتا ہی نہیں چلا کہ کب وہ اس کے سامنے آگئی جبکہ دخان کی حرکت پر وہاں سب بھی اپنی ہنسی دباتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔ چلے اماں پہلے آپ رسم کرلیں۔۔۔۔۔ آسیہ دادی کے پاس آکر مسکراتی ہوئی کہتی ہے تو دادی اٹھ کر سوہا اور دخان کے پاس بیٹھ کر باری باری دونوں کی رسم کرتی ہیں اور پھر ایسے ہی سب باری باری دونوں کو میٹھائی کھلا کر ہاتھ پر مہندی جبکہ گالوں پر تھوڑا تھوڑا اپٹن لگاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

دخان آج بے انتہا خوش تھا کیونکہ آج اس کی محبّت اسے مل رہی تھی جبکہ سوہا اس کے برعکس تھی اسے نہ خوشی تھی نہ دکھ بس وہ اپنے گھر والوں کی وجہ سے اور حویلی والوں کی خوشی کے اگے ہار گئی تھی لیکن دخان کے پاس بیٹھنے سے اسے پتا نہیں کیوں گھونٹ سی ہورہی تھی۔۔۔۔۔ ۔ ویسے اپنا چہرہ نہیں دیکھاؤ گی۔۔۔۔۔ جب سب رسم کرکے دھول لے کر بیٹھ جاتے ہیں اور سوہا دخان بس جھولے پر اکیلے بیٹھے ہوتے ہیں تب دخان سو ہا کی طرف جھک کر سرگوشی کرتا ہے جس پر سوہا کوئی جواب نہیں دیتی۔۔۔۔۔ ۔

دخان اسے کوئی جواب نہ دیتا دیکھ کچھ سوچ کر اپنا موبائل نکال کر اس کا فرنٹ کیمرے ان کرے سوہا کے گھونگھٹ کے نیچے کرتا ہے اور پھر کیمرے کی طرف دیکھتا ہے جہاں سوہا اسے غصے سے گھورتے ہوے اس کا ہاتھ پکڑے پیچھے کرتی ہے۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

یار ایک پک تو لینے دو رات میں اگر نیند نہیں آے گی تو تمہاری تصویر دیکھ لونگا ویسے بھی کل تو تم میرے ساتھ ہوگی نہ۔۔۔۔۔ دخان مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ مجھے نہیں لینی کوئی تصویر۔۔۔۔۔ سوہا کہتی اپنا گھونگھٹ اور نیچے کر لیتی ہے جس پر دخان منہ بنا کر بیٹھتا ہے اور پھر۔۔۔ ۔

اچھا چلو نہیں لو لیکن میں نے تمہیں اپٹن نہیں لگایا ایک منٹ ابھی لگاتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ کچھ سوچ کر کہتا سامنے سے اوپٹن اپنی انگلی پر لگا کر سوہا کی طرف کرتا ہے۔۔۔ ۔

دخان کیا کر رہے ہیں سب دیکھ رہے ہیں اپنی نہیں تو میری ہی عزت کا خیال کرلیں۔۔۔۔۔ وہ اس کی حرکت پر چوک کر تھوڑی پیچھے ہوکر اس کا ہاتھ بھی پیچھے کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

چھوڑو لوگوں کو لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا مگر اپنی منکوحہ کو اوپٹن لگانے سے کیا شرمانا۔۔۔۔ دخان شرارت سے کہتا اس کا گھونگھٹ ہلکا سا اٹھا کر اس کے گالوں پر اوپٹن لگا ہی دیتا ہے جبکہ سوہا اس کے لمس پر اپنی آنکھیں بند کرلیتی ہے اور پھر سر اٹھا کر گھونگھٹ سے ہی سامنے دیکھتی ہے کہ کہیں کسی نے دیکھا تو نہیں جبکہ سب انھیں دیکھنے کے بجاے اپنے میں مگن تھے تو دخان کی کیوٹ سی حرکت کو کسی نے نہیں دیکھا تھا۔۔۔۔ ۔

دخان آپ میں بالکل شرم نہیں ہے۔۔۔۔۔ وہ دانتپیس کر سر جھکا کر کہتی ہے جس پر دخان ٹیشو سے اپنا ہاتھ صاف کرتا مسلسل مسکرا رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے پتا ہے مائے سوئٹ ہارٹ۔۔۔۔۔ دخان اس کی طرف جھک کر کہتا سوہا کے گال شرم سے لال کر گیا تھا۔۔۔۔ ۔ اچھا ویسے تم خوش تو ہونا اب دیکھو سب ٹھیک ہوگیا مجھے یقین ہے تم نے مجھے معاف بھی کردیا ہوگا تبھی تو تم یہاں میرے پہلو میں میرے لئے سجھ کر بیٹھی ہو۔۔۔۔۔ دخان پرامید سے کہتا ہے تو سوہا طنزیہ مسکرا دیتی

دخان میں نے آپ کو معاف کیا مگر آپ کی زندگی میں مجھے زبردستی شامل کیا جارہا ہے میں صرف یہاں آپ کے گھر والوں کے پیار اور اپنے گھر والوں کی عزت کی وجہ سے بیٹھی ہوں ورنہ جیسے میں یہاں بیٹھی ہونا یہ بس میں ہی جان سکتی ہوں۔۔۔۔۔۔ سوہا کی بات دخان کے دل کو لگتی ہے جس پر اس کے ہونٹوں کی مسکان پل بھر میں غائب ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ جیسے کبھی آپ نے میرے ساتھ محبّت کا ڈرامہ کیا تھا ویسے ہی میں بھی آپ کے ساتھ ایک اچھی بیوی ہونے کا ناٹک کرو گی سب کے سامنے مگر اکیلے میں آپ میرے لئے وہی ظالم دخان ہی ہونگے۔۔۔۔۔۔۔ سوہا اسے کچھ نہ بولتا دیکھ دوبارہ کہتی ہے جس پر دخان کو چپ ہی لگ جاتی ہے جو کچھ دیر پہلے اتنا خوش تھا اب اس کے چہرے پر صدیوں کی تکلیف آگئی تھی جیسے وہ کبھی مسکرایا ہی نہ ہو۔۔۔۔ ۔

کسی نے دخان کو نوٹ کیا تھا یا نہیں مگر کشف نے دیکھ لیا تھا کہ سوہا نے کچھ کہا ہے اور دخان بالکل سنجیدا ہوگیا۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے پہلے میں ظالم ہمسفر تھا اب تم بن جانا۔۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو اس کے چہرے پر زخمی سی مسکراہٹ ہوتی ہے جیسے اس کے اندر بہت کچھ ٹوٹ گیا ہو مگر پھر بھی وہ دنیا والوں کے لئے مسکرا رہا ہو ہاں ٹوٹ تو گیا تھا اس دل سوہا نے۔۔۔۔ ۔

کشف کو دخان پر بہت ترس اتا ہے جبکہ سوہا پر غصہ مگر وہ ابھی کر بھی کیا سکتی تھی تبھی رات میں بات کرنے کا سوچ کر وہ مسکراتے ہوے باقی سب کے ساتھ ملے گیت گانے میں مصروف ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا میں نے تم سے بات کرنی ہے۔۔۔۔ مایو کا فنکشن کب کا ختم ہوچکا تھا اور سب اپنے گھر بھی جاچکے تھے تبھی کشف بچوں کو سلا کر سوہا کے پاس آئی تھی تاکہ آج اس سے بات کر ہی لے جو سونے کی تیاری کر رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

جی بھابھی آجاے۔۔۔۔ وہ مسکر اتی ہوئی کہتی بیڈ کی طرف اشارہ کرے خود بھی بیٹھ جاتی ہے اور کشف بھی خاموش سی اس کے پاس آکر بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا جو میں تم سے پوچھوں گی سچ سچ بتانا۔۔۔۔۔ کشف اسے پہلے ہی کہہ دیتی ہے جبکہ سوہا اس کی بات پر ناسمجھی سے دیکھ کر اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔

تم نے دخان کو کیا کہا تھا۔۔۔۔ ۔

کیا مطلب۔۔۔ ۔ مطلب تم اچھی طرح جانتی ہو میں کیا پوچھ رہی ہوں دخان جب آیا تھا اتنا خوش تھا اور اب جب یہاں سے گیا ہے تو کتنا اداس تھا وہ میں نے دیکھا تھا تم اسے کچھ کہہ رہی تھیں تب سے وہ سیڈ ہوگیا کیا کہا تھا تم نے اسے ایسا بولو۔۔۔۔۔ کشف پوچھتی ہے تو سوہا غور سے اسے دیکھتی ہے مگر کچھ کہتی نہیں۔۔۔۔ ۔

بھابھی مجھے نیند آرہی ہے مجھے سونا ہے۔۔۔۔ وہ بات کو ان سنی کرے تکیہ ٹھیک کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا کسی کی نیند حرام کرکے تم کیسے سکون سے سو سکتی ہو تمہیں بالکل فکر نہیں کہ دخان کو تمہاری بات سے کتنی تکلیف ہوئی ہوگی پتا نہیں آج وہ سو بھی سکے گا یہ نہیں۔۔۔۔۔ کشف کو غصہ ہی آجاتا ہے اس پر مگر سوہا اس کی بات سن کر چپ ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ تمہیں پتا ہے میں نے اس کی محبّت کب دیکھی تھی جب ڈاکٹر نے کہا کہ سوہا نہیں رہی یقین کرو ہم سے زیادہ اسے دکھ ہوا تھا وہ پاگلوں کی طرح ڈاکٹر سے کہہ رہا تھا کہ ایک بار اور اسے چیک کرو وہ ٹھیک ہوگی بس ایک بار وہ بچوں کی طرح رو رہا تھا صرف تمہارے لئے وہ تمہارے لئے سجدے سے نہیں اٹھا تھا جب تک یہ پتا نہیں چلا کہ سوہا ٹھیک ہے وہ مسجد میں سب لوگوں کے سامنے بچوں کی طرح روتے ہوے ا للّ سے تمہیں مانگ رہا تھا اور ایک تم ہو۔۔۔۔۔ کشف کے بھی کہتے کہتے آنسو آجاتے ہیں اور سوہا حیران سی اسے دیکھتی ہے اسے تو یہ سب کسی نے نہیں بتایا تھا اسے تو بس یہ بتایا تھا کہ دخان نے تمہارے لئے بہت دعا کی ہے جبھی تم صحتیاب ہوئی ہو۔۔۔۔۔ ۔

سوہا مت ٹھوکر مارو بار بار اس کی محبّت کو خوش نصیب ہو جو وہ تمہارے لئے جان بھی دینے کے لئے تیار ہے تمہارے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنے کے لئے نہ جانے وہ کیا کیا کرتا ہے۔۔۔۔۔ کشف آخر میں بے بس سی کہتی ہے اور سوہا بس ایک ٹک اسے تکتی رہتی ہے کشف کی باتیں اسے شرمندہ کر رہی تھیں وہ نظر بھی نہیں ملا پارہی تھی اس سے بس نیچے منہ کرے اپنے ہاتھ دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ غلطی تو آدم کی مٹی میں ملادی گئی ہے انسان تو گناہوں کا پتلا ہے جب اللہ معاف کر دیتا ہے اپنے بندوں کو تو تم کیا چیز ہو تم اسے ایک موقع نہیں دے سکتی تم خود سوچوں تم بھی تو گناہ کر رہی ہو اپنے شوہر کا بار بار دل توڑ کر تمہیں پتا ہے جو عورت اپنے شوہر کو ناراض کرتی ہے تو جو حور اللہ نے اس مرد کے نصیب میں دی ہوتی ہے وہ حور اس عورت کو بعدا دیتی ہے کہ اے عورت تو برباد ہو تو اپنے شوہر کو خوش نہ

کرسکی۔۔۔۔۔۔ کشف کی باتوں سے اس کی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں وہ ٹھیک ہی تو کہہ رہی تھی وہ بھی تو گناہ ہی کر رہی تھی۔۔۔۔ ۔ بھابھی جو انہوں نے کیا وہ۔۔۔۔ وہ آپ کو نہیں دیکھ رہا۔۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو صاف کرے کہتی آخر کو خود کو کہا وہ اتنی جلدی غلط ثابت کر سکتی تھی۔۔۔ ۔

ہاں دیکھا تھا مگر اس نے معافی مانگ لی ہے سو ہا اپنے ہر گناہ کی اور جو معافی مانگے شرمندہ ہو تو معاف کردینا چاہیے مجھے ڈر ہے سوہا کہیں وہ تم سے معافی مانگتے مانگتے کہیں تم سے بد گمان نہ ہوجاے اسے بد گمان ہونے سے پہلے معاف کردو سوہا ماضی کو بھول کر اپنے آنے والے کل کے بارے میں سوچو ایک خوبصورت زندگی تم دونوں کی منتظر ہے۔۔۔۔۔ کشف آخر میں اس کا ہاتھ پکڑے پیار سے سمجھاتی ہے جس پر سوہا نم آنکھیں اٹھا کر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔ میری بات پر غور کرنا۔۔۔۔۔ کشف اسے کہتی وہاں سے چلی جاتی ہے سوہا کو ہزار سوچوں میں اکیلا چھوڑ کر اب فیصلہ سوہا کا تھا کہ وہ اپنے لئے خوبصورت زندگی چونتی ہے یہ پھر دخان کی بدگمانی۔۔۔۔۔ ۔

***

جس دن کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا وہ دن بھی آہی گیا آج دخان اور سوہا کی بارات تھی اور بارات جانی تو دخان کے لاہور والے بنگلے سے تھی مگر سوہا کو پہلا قدم شادی کے بعد حویلی میں رکھنا تھا یعنی سوہا کو رخصت ہوکر حویلی جانا تھا۔۔۔۔ ۔ دخان اپنے کمرے میں آئی نے کے سامنے شیروانی پہنے کھڑا تیار ہورہا تھا جبکہ سوچ اس کی سوہا کے الفاظ پر تھی وہ کل رات سے سوہا کے کہیں گئے الفاظ میں ہی اٹکا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کرے جبکہ خود کو بھی کوس رہا تھا کہ کیوں اس نے اتنا برا کیا مگر اب اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ سوہا جیسے چاہے گی ویسا ہی ہوگا اگر وہ چاہتی ہے کہ وہ بھی اس کی طرح ظالم ہمسفر بن جائے تو وہ مسکراتے ہوے اس کے ہر فیصلے پر راضی ہوگا کبھی سوہا بھی تو اس کی طرح تھی بس اب جو سوہا چا ہے گی وہی ہوگا۔۔۔۔ دخان خود سے فیصلہ لیتا ائی نے میں خود کو دیکھ کر کلا پہنتا مسکراتا ہوا خود کو دیکھتا ہے جو سفید شیروانی پر لال کلا پہنے کسی ریاست کا شہزادہ لگ رہا تھا مگر شہزادہ اداس تھا بہت اداس۔۔۔۔ ۔

دخان جلدی کر یار دیر۔۔۔۔۔ احد دخان کے کمرے میں اتا جیسے ہی بولتا ہے تو اسے تیار دیکھ مسکرا دیتا ہے اور دخان اسے دیکھ مسکراہٹ لئے اس کی طرف منہ کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیسا لگ رہا ہوں۔۔۔۔ ۔ ماشاءاللہ بہت پیارا لگ رہا ہے اللہ نظریے بد سے بچاے۔۔۔۔۔ احد دل سے کہتا ہے تو دخان نفی میں سر ہلاتا اس کے ساتھ کمرے سے باہر جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ منظر ہے لاہور کے خوبصورت حال کا جہاں سے آج سوہا رخصت ہوکر ہمیشہ کے لئے اپنے پیا دیس جانے والی تھی اپنے ماں باپ بہن بھائیوں سے دور وہاں جہاں سب غیر تھے مگر یہی دستور ہے لڑکی کو ایک نہ ایک دن اپنا گھر چھوڑنا پڑتا ہے سو ہا بھی حال کے برائیڈل روم میں بیٹھی یہی سوچ رہی تھی وہ بھی آج نظر لگ جانے کی حد تک حسین لگ رہی تھی لال جوڑے میں بالوں کا جوڑا بنائے ناک میں باریک سی گول نتھ پہنے کوئی اور ہی جہاں سے آئی ہوے شہزادی لگ رہی تھی۔۔۔۔ ۔

چلو سوہا بارات آگئی ہے۔۔۔۔۔۔ کشف آکر اسے کہتی ہے تو وہ نظر اٹھا کر اسے دیکھتی ہے جو اسے سنجیدگی سے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔ ۔

آجاؤ۔۔۔۔ سوہا کے اثبات میں سر ہلانے پر کشف اسے لئے باہر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ دیکھ سوہا آگئی۔۔۔۔۔ دخان جو حالم سے بات کرنے میں مصروف ہوتا ہے کہ احد سوہا کو اتا دیکھ اسے کندھا مارتا ہے جس پر دخان سوہا کو ایک نظر دیکھ کر نظریں نیچی کر لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان چلو سوہا کا ہاتھ پکڑ کے اوپر لاؤ۔۔۔۔۔ رخسانہ سوہا کو قریب اتا دیکھ دخان سے کہتی ہیں جس پر وہ نظر اٹھا کر انھیں دیکھیں مسکراتا ہوا اٹھ کر آگے کھڑا ہوتا ہے اور سوہا کے قریب آنے پر اپنا ہاتھ سوہا کے اگے کرتا ہے جس پر سوہا اسے ایک نظر دیکھ کر اس کا ہاتھ تھام لیتی ہے اور ہاتھ تھامتے ہی دخان اسے سہارا دیے اوپر لاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ماشاءاللہ چاند سورج کی جوڑی لگ رہی ہے۔۔۔۔۔ دادی دونوں کی بلائے لیتے ہوے کہتی ہے تو دونوں ہی مسکرا دیتے ہیں۔۔۔۔ ۔

تو فائنیلی آج دخان درانی اپنی دلہن کو لے ہی جائے گے۔۔۔۔۔ زمیش دونوں کے پاس بیٹھ کر تھوڑی شرارت سے کہتی ہے تو سوہا اسے دیکھ مسکرا دیتی ہے جبکہ دخان بغیر مسکراے دوسری طرف منہ کر لیتا ہے جسے سوہا فورا نوٹ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے ڈر ہے سوہا کہیں وہ تم سے معافی ما نگتے مانگتے کہیں تم سے بد گمان نہ ہوجاے اسے بد گمان ہونے سے پہلے معاف کردو سوہا۔۔۔۔۔ سوہا کو کشف کی باتیں یاد آتیں ہی بے چینی سی ہونے لگتی ہے مگر پھر وہ خود کو سنبھال کر سامنے روہان کو دیکھیں مسکراتی ہے جو اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

چلو دخان اپنے جوتے اتار و ورنہ مجھے زبردستی کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔ کشف اس کے سامنے آکر روب سے کہتی ہے جس پر دخان اسے غور سے دیکھتا ہے اب سوہا کی وجہ سے وہ اداس تھا مگر سب کے سامنے تو خوش ہونا تھا نہ اس نے تبھی وہ کشف کی بات پر مسکرا دیتا ہے جس کی مسکراہٹ سے سوہا بھی مطمین ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں نہیں۔۔۔۔ اگر ہمت ہے تو اتار کر دیکھاو۔۔۔۔۔ احد نفی میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ تم چپ رہو چلو دخان اتارو۔۔۔۔۔ کشف احد کو چپ کرا کر کہتی اس کے سامنے بیٹھی ہے تو صفا بھی اپنی ماں کے ساتھ بیٹھتی ہے۔۔۔۔ ۔

ارے آپ پاؤں کیوں پکڑ رہی ہیں میں ویسے ہی دے دیتا ہوں ایسا نہ کرے مجھے شرمندگی ہورہی

ہے۔۔۔۔۔۔ دخان اسے دیکھ شرارت سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں پاؤں نہیں پکڑ رہی میں تو بس۔۔۔۔۔ وہ کہتی فورا اس کے پاؤں سے خاص اتار لیتی ہے۔۔۔۔۔ یہ جوتا لینے بیٹھی تھی خیر مجھے اب مل گیا ہے۔۔۔۔۔ کشف کہتی جوتا لئے کھڑی ہوتی ہے اور دخان اپنے ایک خالی پاؤں کو حیرت سے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ یار ایسا نہ کرو میں بغیر جوتوں کے دلہن کو لے جاتا اچھا نہیں لگوں گا۔۔۔۔۔ دخان معصومیت سے کہتا ہے تو سوہا نیچے منہ کرے مسکراتی ہے جبکہ کشف اسے مصنوعی غصے سے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان شرافت سے مجھے میرا نیک دے دو ورنہ جانا بغیر جوتو کے اور بے فکر ہوجاؤ ہماری دلہن کو کوئی پروبلم نہیں ہوگی۔۔۔۔۔ کشف کہتی ہے تو دخان سوہا کی طرف دیکھتا ہے جو مسکرا رہی ہوتی ہے جسے دیکھ دخان بھی مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا کو بعد میں دیکھنا پہلے نیک دے دو۔۔۔۔۔ کشف کہتی ہے تو سب کا ہی قہقہہ اٹھتا جس پر دخان نفی میں سر ہلاتا جیب سے پیسے نکالتا ہے۔۔۔۔ ۔

کتنے چاہیے۔۔۔۔ ۔

ہممم۔۔۔۔ ۔50 ہزار۔۔۔۔ کشف کہتی ہے تو دخان کوئی بھی بحث کرے بغیر اسے پیسے دے دیتا ہے جس پر وہ خوش ہوتی دخان کا خاص اسے واپس کر دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

اسی طرح وقت کا پتا ہی نہیں چلتا رسم وغیرہ کے بعد اب وقت آگیا تھا رخصتی کا جس کے لئے سوہا کو کھڑا کرے بڑی سی چادر پہنا رہے تھے اور پھر سب باری باری مل کر اپنے آنکھوں کو نم کرتے اس سے دور ہورہے تھے۔۔۔۔ ۔

سوہا میری باتوں پر غور کرنا۔۔۔۔۔ آخر میں کشف اس سے گلے ملتے ہوے کان میں کہتی ہے جس پر سوہا اس کی بات سن لیتی ہے مگر کوئی جواب نہیں دیتی۔۔۔ ۔ آجاؤ بیٹا۔۔۔۔۔ رخسانہ اور کشف سوہا کا لہنگا پکڑے اسے اسٹیج سے نیچے اتارتی ہیں جبکہ دخان اگے اگے چلتا ہے اور روہان سوہا کے سر پر قرآن پاک کا سایا کئے اس کے پیچھے۔۔۔۔ ۔

یو سوہا آج سب کی دعاؤں اور قرآن پاک کے ساے میں رخصت ہوہی گئی تھی جبکہ روہان غفار کشف وغیرہ جب تک حال کے باہر کھڑے رہتے ہیں جب تک سوہا کی گاڑی ان کی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہوجاتی۔۔۔۔۔ ۔

اللہ میری بہن کو خوش رکھے۔۔۔۔۔ روہان دور سے گاڑی کو دیکھیں اپنی آنکھوں کی نمی کو چھپتا کہتا ہے تو سب ایک زبان ہوکر امین کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

***

بارات کو حویلی پہنچے کچھ ہی دیر ہوئی تھی اور اتے ہی سب لڑکیوں نے دخان کو گھیر لیا تھا جبکہ دادی کے حکم سے سوہا کو کمرے میں بیٹھ دیتے ہیں۔۔۔۔ ۔

دخان راستہ کرائی کے پیسے دے کر جان چھوڑواتا آخر کار اپنے کمرے میں آہی جا تا ہے جہاں سوہا پھولوں سے سجی سیج پر لہنگا پھیلا کر بیٹھ اسی کا انتظار کر رہی تھی لیکن اس نے گھونگھٹ نہیں ڈالا تھا بس اپنے ہاتھ پر لگی مہندی کو غور سے دیکھ رہی تھی جبکہ دخان اسے دیکھ کر اپنی شروانی اتارتا واش روم چلا جاتا ہے اور سوہا دروازہ بند ہونے کی آواز پر جب دیکھتی ہے تو اسے بہت حیرت ہوتی ہے جبکہ اسے اپنے کہیں گئے الفاظ پر بہت پچھتاؤا ہوتا ہے اسے کشف کی باتیں سمجھ آگئی تھی اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ دخان کو ایک موقع دیگی جب دخان اس کے پاس آکر بیٹھے گا تب وہ کہہ دیگی کہ دخان میں نے تمہیں معاف کیا مگر یہاں تو دخان اس کے پاس کیا ہی بیٹھتا وہ تو اسے سلام بھی کئے بغیر واش روم چلا گیا۔۔۔۔۔ ۔ تقریبا پانچ منٹ بعد دخان نائٹ ڈریس میں باہر اتا ہے تو سوہا اب بھی ویسے ہی بیٹھی کسی گہری سوچ میں گھوم تھی جبکہ دخان کو سمجھ نہیں آتی اگر وہ ڈرامہ کر رہی ہے تو ایسے کیوں بیٹھی جبکہ یہاں ان دونوں کے علاوہ اور ہے ہی کون۔۔۔۔ دخان اسے دیکھتا سوچتا ہوا بیڈ کی سائیڈ دراز سے سگریٹ کا پیکیٹ اور لائٹر نکالتا ایک نظر اسے دیکھ کر بالکونی میں چلا جاتا ہے جبکہ سوہا منہ کھولے اسے حیرت سے جاتا دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

کہیں دخان واقع بد گمان تو نہیں ہوگئے نہیں نہیں ایسے نہیں ہوگا۔۔۔۔ وہ سوچتی اپنا لہنگا سمبھالے اٹھ کر بالکونی کی طرف جاتی ہے جہاں دخان ٹیرس پر کھڑا ناجانے آسمان پر کیا دیکھتا سگریٹ پھونک رہا ہوتا ہے جبکہ سوہا کو بہت رونا اتا ہے کہ وہ اسے انگور کرے یہاں کھڑا مزے کر رہا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ کچھ دیر کھڑی اسے دیکھتی رہتی ہے اور پھر اندر آکر بیڈ پر بیٹھے روتے ہوے اپنی چوڑیاں اتار کر نیچے پھنکتی ہے نیچے گرتے ہی چوڑیاں کچھ ٹوٹ جاتی ہیں تو کچھ چٹخ کر بکھر جاتی ہیں جبکہ وہ ان پر دیہان دیے بغیر اپنے کان سے جھمکے اور پھر باری باری ساری جیولری اتار کر دوپٹہ بھی سر سے اتار کے نیچے پھنکتی منہ پر ہاتھ رکھے رونے لگتی ہے۔۔۔۔ ۔ دخان جو سگریٹ ختم کرے سونے کی غرض سے اندر اتا ہے تو سوہا کو روتا اور پورے کمرے میں یو جیولری کو بکھرا دیکھ پر شان سا اس کے سامنے آکر نیچے بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا سوہا رو کیوں رہی ہو کیا ہوا ہے بتاؤں مجھے۔۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں اتا کہ اس نے تو کچھ نہیں کیا پھر کیوں وہ رو رہی ہے جبکہ سوہا اس کی آواز پر اپنے منہ سے ہاتھ ہٹاے اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

آپ کی وجہ سے رو رہی ہوں آپ ہی مجھے رلاتے ہیں ہر بار مجھے ہرٹ کرتے ہیں۔۔۔ ۔

میں نے کیا کیا ہے سوہا میں تو چپ سا وہاں چلا گیا تھا میں نے تو۔۔۔۔ ۔ ہاں کیوں گئے وہاں جب پتا ہے کہ لڑکی دلہن بن کے آپ کے لئے بیٹھی ہے آپ کے لئے سجی ہے آپ کے نام کی مہندی لگا کر بیٹھی اور آپ ہیں کہ مجھے دیکھیں بنا ہی چلے گئے نہ میری تعریف کی نہ منہ دیکھائی دی بس چپ کرکے وہاں چلے گئے آپ کو پتا بھی ہے میں کتنی شدت سے آپ کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔۔۔ سوہا روتے ہوے سور سور کرتی کہتی ہے تو دخان اسے حیرت سے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تم نے خود ہی تو کہا تھا کہ۔۔۔۔ ۔

ہاں کہا تھا مگر آپ نے کیوں مانی میری بات پہلے جب کوئی بات نہیں مانی تو یہ کیوں مانی۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو دخان کے چہرے پر مسکان آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔ اب ہنسے نہیں مجھے پتا ہے میرا مذاق بنا رہے ہونگے۔۔۔۔۔ وہ اسے ہنستا دیکھ اپنی ناک صاف کرے کہتی ہے جس پر دخان کو اس پر ٹوٹ کر پیار اتا ہے جو روتے ہوے کوئی معصوم سی گڑیا لگ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ یہ ڈرامہ ہے یہ حقیقت۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ ایک ائبرو اٹھا کر شرارت سے پوچھتا ہے۔۔۔ ۔ حقیقت ہے سوری میں نے آپ کو اس دن اتنا کچھ کہہ دیا تھا۔۔۔۔۔ وہ کہتی نظریں نیچی کرلیتی ہے تو دخان مسکراتا ہوا اٹھ کر اس کے برابر میں بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

مطلب بیگم صاحبہ نے مجھے معاف کردیا۔۔۔۔ ۔

جی معاف کردیا۔۔۔۔ وہ نیچی نظریں کرے کہتی ہے تو دخان اس کے شرمانے پر ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہنسے نہیں مجھے میری منہ دیکھائی دیں۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو صاف کرے اپنا ہاتھ اگے کرے کہتی

مگر میں نے تو تمہیں بہت بار دیکھا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ تمہاری منہ دیکھائی ہونی چاہیے۔۔۔۔ دخان شرارت سے کہتا اس کا چہرہ دیکھتا ہے جو اب حیرت سے اسے دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان مگر دلہن تو پہلی بار بنی ہوں نہ تو منہ دیکھائی بنتی ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا اچھا یار دیتا ہوں رو کیوں رہی ہو۔۔۔۔۔ دخان سائیڈ ٹیبل کی دراز کھول کر اس میں سے ایک میرون کلر کی دیبی نکال کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں کہا رو رہی ہوں بس آپ کو کہہ رہی ہوں۔۔۔۔۔ وہ اپنے آنسو صاف کرے کہتی ہے جس سے اس کا کاجل پھیل جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ لو تمہاری منہ دیکھائی جب کہ تم دیکھنے میں چڑیل لگ رہی ہو۔۔۔۔ دخان کہتا ہے تو سوہا اس کی بات کو اگنو ر کرے اس کے ہاتھ سے دیبی لیتی کھولتی ہے جس میں ایک خوبصورت گولڈ کا بڑیسلیٹ چمک رہا ہوتا ہے جسے دیکھ وہ مسکرا دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

پسند آیا۔۔۔۔۔ دخان اسے مسکراتا ہوا دیکھے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

بہت زیادہ۔۔۔۔۔ وہ چمکتی آنکھوں سے کہتی ہے تو دخان مسکراتا ہوا اس کے ہاتھ سے د یبی لے کر ٹیبل پر رکھ دیتا ہے اور پھر اس کا ہاتھ پکڑے پیار سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ صبح دیکھنا ابھی ہم باتیں کرتے ہیں۔۔۔۔ ۔

کیا باتیں کرنی ہے آپ نے۔۔۔۔ وہ آئبرو اٹھا کر پوچھتی ہے جس پر دخان کچھ سوچ کر بات شروع کرتا سوہا تمہیں پتا ہے ہماری پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟؟؟۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑے مسکراتے ہوے پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ ہاں جب آپ میرا پرس دینے آے تھے اور میں سمجھی تھی کہ آپ نے میرا پرس چوری کیا ہے اور میں نے آپ کو چور کہہ دیا تھا۔۔۔۔ سوہا یاد کرکے کہتی خود ہی اپنی حرکت یاد کرے ہنس دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں ہماری ملاقات جب ہوئی تھی جب تم شاید14,15 سال کی تھی اور میرے پاس اپنی کوئی ٹوٹی ہوئی پایل لے کر آئی تھی اور اتنے پیار اور معصومیت سے مجھے کہا تھا کہ کیا آپ میری یہ پایل جوڑ سکتے ہیں اور تمہیں یاد ہوگا میں نے تمہاری وہ پایل تمہیں جوڑ کر دی تھی۔۔۔۔ دخان اسے یاد دلاتے ہوے کہتا ہے تو سوہا کو فورا یاد اتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں یاد ہے اور یہ دیکھیں میرے پاؤں میں ابھی تک ہے یہ۔۔۔۔۔ سوہا تھوڑا لہنگا اونچا کرے اپنا پاؤں دیکھاتی ہے جہاں پایل اس کے گورے پاؤں پر جچ رہی تھی۔۔۔ ۔

ہاں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہماری ملاقات اس پایل کی وجہ سے ہوئی تھی۔۔۔۔ ۔

جی ہاں ایسا ہی سمجھ لیں۔۔۔۔۔ سوہا کہتی ہے تو دخان مسکراتا ہوا اس کا ہاتھ پکڑے تھوڑا قریب ہوکر بات شروع کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ سوہا تم نے سچ میں مجھے معاف کردیا ہے نہ۔۔۔۔۔ وہ ایک امید سے اسے دیکھ پوچھتا ہے جو اس کے لئے آج سج کر دلہن بنی بیٹھی تھی۔۔۔۔۔ ۔

ہاں دخان میں نے سچ میں آپ کو معاف کردیا۔۔۔۔۔ وہ بھی اسے دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

دل سے۔۔۔۔ وہ تصدیق کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی دل سے جان سے اور پورے امان سے میں نے آپ کو معاف کیا اور میں اب آپ کے ساتھ اپنی ساری زندگی گزاروں گی جب تک سانس چلتی رہے گی میری محبّت بڑتی رہے گی آپ ہمیشہ دل میں رہے گے سوہا دخان کی تھی دخان کی ہے دخان کی رہے گی۔۔۔۔۔ سوہا کے اتنے اچھے اظہار سے دخان کا دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ اب تمہارا ظالم ہمسفر محبّت کرنے والا ہمسفر بنے گا انشااللہ۔۔۔۔۔ دخان کہتا مسکراتے ہوے اسے دیکھتا ہے جس پر وہ بھی انشااللہ کہہ کر مسکراتے ہوے اسے دیکھتی ہے اور دور کھڑکی سے جھانکتا چاند بھی ان دونوں کے اتنے پیار پر شرما کے بادل میں چھپ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

)دو سال بعد (

سوہا بیٹا دیکھ ذرا عذرا کہا ہے نظر نہیں آرہی کیا سو رہی ہے؟ ؟ ؟۔۔۔۔۔ دادی اپنے تخت پر بیٹھی سوہا کو آواز لگاتی ہیں جو کچن میں کھڑی کھانا بنانے میں مصروف تھی لیکن دادی کی آواز پر کچن سے باہر آئی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں دادی وہ تو کب کی اٹھ گئی ہے۔۔۔۔۔ وہ دوپٹے سے اپنے گیلے ہاتھ صاف کرے کہتی ہے۔۔۔ ۔

عذرا باہر دخان بھائی کے پاس ہے اور جاکر دیکھ لیں وہاں کیا ہورہا ہے۔۔۔۔۔ بس عدنان کا کہنا تھا کہ سوہا کے ساتھ دادی بھی فورا باہر کی طرف جاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

دخان گاڈن میں اپنی ایک سال کی بیٹی کا ہاتھ پکڑے اسے چلنا سکھا رہا ہوتا ہے جو تھوڑی ہیلدی ہونے کے باعث ابھی چلنا نہیں سیکھی تھی مگر دخان کو بہت خوائش تھی کہ وہ جلدی سے چلنا سیکھے تاکہ اگر وہ آفس سے آے تو وہ بھاگ کر اپنے بابا کے پاس آے جبکہ سب اب عذرا اور اسے اکیلا چھوڑنے میں ڈرتے تھے کہ کہیں دخان اسے گرا نہ دیں۔۔۔۔ ۔

گڈ میری شہزادی ایسے ہی چلو اور۔۔۔۔۔۔ دخان مسکراتے ہوے جھک کر اسے تھوڑا سا چلا کر آرام سے اپنی انگلی اس کے ہاتھ سے الگ کرتا اس سے دور ہوکر مسکراتے ہوے اسے دیکھتا ہے جو عذرا میڈم دو قدم چلتے ہی ڈگمگانے لگتی جس پر دخان جلدی سے اس کے قریب ہوکر اپنے دونوں ہاتھوں کو جیسے ہی اگے کرتا ہے مگر اس سے پہلے ہی عذرا دھم۔۔۔۔۔ ۔

ارے دخان ستیا ناز ہو تیرا گرا دیا نہ بچی کو۔۔۔۔۔ دادی دور سے ہی آواز لگاتی ان کے پاس آتی ہیں مگر اس سے پہلے ہی دخان اسے اٹھا کر پیار کرتا چپ کروا چکا تھا جو بس رونے والی تھیں۔۔۔۔۔۔ ۔

دخان ابھی وہ چھوٹی ہے سیکھ جائے گی چلنا دیکھیں گر گئی نہ۔۔۔۔۔ سوہا بھی دخان کے پاس آکر عذرا کو پیار کرتی ہے جو اپنے باپ سے چپکی ہوئی تھی جیسے اسے ابھی کوئی لے لے گا۔۔۔۔۔ ۔ کچھ نہیں ہوتا آپ لوگ ایسی ہی ٹینشن لیتے ہیں یہ دیکھیں آپ کی بات پر یہ بھی ہنس رہی ہے۔۔۔۔۔ دخان مسکراتا ہوا غذرا کو دیکھتا ہے جو دخان کے کندھے سے لگی سب کو مسکرا کر دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ارے بھئی تم لگے رہو باپ بیٹی میں کیا بولوں آجاؤ بہو اندر چلے۔۔۔۔۔ دادی پڑپڑاتی اندر چلی جاتی ہیں جبکہ سوہا مسکراتی ہوئی عذرا کی طرف اپنے ہاتھ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

عذرا آجاؤ ماما اپنی بیٹی کا ٹمی فل کرے گی۔۔۔۔۔ سوہا کی بات سنتے ہی وہ پیچھے منہ کرلیتی ہے جس پر دخان ہنس دیتا ہے اور سوہا کا منہ بن جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ تو ہے ہی اپنے باپ کی لاڈلی میں تو جیسے کچھ ہوں ہی نہیں نہ۔۔۔۔۔ سوہا چڑ کر کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ارے ناراض نہ ہو بیگم تم بھی تو اس کے باپ کی لاڈلی ہو۔۔۔۔۔ دخان اپنے بازو پہلاے سوہا کو ساتھ لگا تا کہتا ہے جس پر سوہا بلش کھا کر رہ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان شرم کرلیں بیٹی بھی آپ کی باتیں سنتی ہے۔۔۔۔ سوہا فورا اس سے پیچھے ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

شہزادی ماما بابا کی باتیں سنتی ہے چلو پیچھے منہ کرے لیٹ جاؤ۔۔۔۔ شاباش بری بات ہوتی ہے

بیٹا۔۔۔۔۔ دخان اسے کہتا ہے تو وہ بھی اپنے باپ کی بات مان کر اس کے کندھے پر سر کرے دوسری طرف منہ کرلیتی ہے جس پر دخان مسکراتا سوہا کو دیکھتا ہے جیسے کہہ رہا جو دیکھو مان گئی۔۔۔ ۔

دخان اسے اندر لے آے اپنی چھچھوری باتیں بعد میں کرلئے گا۔۔۔۔۔۔ سوہا دخان کا اشارہ سمجھ کر کہتی اندر کی طرف بڑتی ہے جبکہ دخان اس کے پیچھے چلتے ہوے رک جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اچھا تم چلو ہم ذرا تھوڑی سی پریکٹس کرکے اتے ہے کیوں شہزادی۔۔۔۔۔ دخان عذرا کو گود سے اتار کر دوبارہ اس کا ہاتھ پکڑے جھک کر اسے چلاتا ہے جبکہ سوہا جو جا رہی ہوتی ہے دخان کی بات پر جیسے مڑ تی ہے تو دخان کو عذر کا ہاتھ پکڑے چلاتا دیکھ اپنے ماتھے پر ہاتھ مارے اس کے پاس جاکر عذرا کو گود میں لئے اندر کیا طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا تم اچھا نہیں کر رہی ہم باپ بیٹی کے پیچ اتے ہوے تمہیں اس کی قیمت چکانی ہوگی۔۔۔۔۔ دخان اس کے پیچھے جاتے ہوے دھمکی دیتا ہے جس پر سوہا اسے مڑکر دیکھتی مسکراتی ہوئی نفی میں سر ہلاکر جلدی سے عذرا کو لئے اندر بڑتی ہے جبکہ انور باہر سے اتے ہوے اس منظر کو دیکھ کر مسکرا دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیشہ ان دونوں کو ساتھ رکھیں امین۔۔۔۔۔۔ وہ دل میں کہتے مسکراتے ہوے اندر داخل ہوتے ہیں جہاں دخان اب بھی عذرا کو سوہا کے گود سے زبردستی لینے میں لگا ہوتا ہے اور سوہا بھی اپنی ضد کی پکی تھی جو عذرا کو کسی صورت دخان کو دینے کے لئے تیار نہیں تھی جبکہ نمل مسکرا کر کبھی اپنی ماں کو دیکھتی تو کبھی اپنے باپ کو دیکھتی جو اسے لینے کے لئے مچل رہا تھا مگر ماں ظالم دے ہی نہیں رہی تھی اسے اپنی ماں باپ کی یہ نوک جوک بہت اچھی لگ رہی تھی جو اس کے لئے لڑ رہے تھے ۔۔۔۔۔۔ ۔

اب پتا نہیں کون جیتے گا اور کون ہارے گا۔۔۔۔۔ زہرہ کمرے سے آتی سوہا اور دخان کو عذرا کے لئے لڑتا دیکھ مسکراتے ہوے صوفے پر انور کے برابر میں بیٹھتی کہتی ہے جس پر انور بھی مسکراتے ہوے ان کو دیکھتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے کہ میں سے جیت کس کی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.