Chapter 8: باب 8

سوہا جو ابھی ہی ہوسپیٹل پہنچی ہوتی ہے باہر کھڑی دخان کے اس ملازم کو ڈھونٹتی ہے جس کی پک دخان نے کچھ دیر پہلے بھیجی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

کہا ہے۔۔۔۔ ہاں وہ رہا۔۔۔۔ وہ ابھی چارو طرف نظریں گھوما رہی ہوتی ہے کہ اسے الہی بخش سامنے کھڑا نظر اتا ہے جسے دیکھ کے لگتا ہے کہ وہ بھی سوہا کو ڈھونڈھ رہا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

اسکیوز می آپ کو سر دخان نے بھیجھا ہے۔۔۔۔۔ وہ اس کے پاس جاکر پوچھتی ہے جس پر وہ بھی اس کی طرف دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی آپ مس سوہا ہیں۔۔۔۔۔ وہ بھی نزدیک کرتا ہے جس پر سوہا اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔

جی میں سوہا ہوں۔۔۔۔ ۔

یہ لیجئے آپ کی امانت۔۔ ۔ ۔ وہ ایک چیک اسے دیتا ہے جس پر سوہا اس کا شکریہ ادا کرے ہوسپیٹل کے اندرونی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

سوہا جیسی اندر داخل ہوتی ہے تو سامنے ہی روہان فون کان سے لگاے پرشانی میں ٹہل رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ بھائی۔۔۔۔ وہ اس کے پاس جاکر اسے مخاطب کرتی ہے جس پر روہان اسے مڑ کر دیکھتا ہے اور دیکھتے ہی اس کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

تم اتنی رات کو اکیلی آئی ہو کیوں۔۔۔ ۔ بھائی مجھے ابو کی فکر ہورہی تھی تو میں آگئی اور میں نے امی اور سیف کو کچھ نہیں بتایا بس اکیلے ہی آگئی وہ لوگ سو رہے تھے تو۔۔۔۔ ۔

سوہا تمہیں پتا ہے صبح کے چار بج رہے ہیں اس وقت کون لڑکی گھر سے نکلتی ہے اگر۔۔۔۔۔ روہان اس کی بات کاٹ کر کہتا ہے کہ سوہا بھی اس کی بات کاٹ کر پیسے اگے کر دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

بھائی یہ پیسو کا انتظام ہوگیا ہے آپ پہلے یہ جمع کرا دیں پھر بھلے مجھے داٹ لیجئے گا۔۔۔۔۔ وہ نظریں نیچی کرے کہتی ہے اور روہان اس کے ہاتھ سے پیسے لے کر حیرانی سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ پیسے۔۔۔۔ ۔ بھائی میرے باس نے دیے ہیں میں نے دوبارہ انھیں کال کی تھی تو وہ مان گئے تھے۔۔۔۔۔ سوہا آدھا سچ اور آدھا جھوٹ بتاتی ہے۔۔۔۔ ۔

پیسو کا انتظام ہوا آپ کے ابو کی طبیعت بہت خراب ہو رہی ہے۔۔۔۔۔ وہی نرس دوبارہ آکر روہان سے کہتی

جی جی ہوگیا ہے میں جمع کروا رہا ہوں آپ لوگ سٹارٹ کرے بائےپاس۔۔۔۔۔۔ روہان جلدی سے کہتا کاؤنٹر کی طرف جاتا ہے اور سوہا وہیں بینچ پر بیٹھ کر دعا کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

ہاں بولو جعلی ڈاکٹر۔۔۔۔۔ دخان ائی نے کے سامنے کھڑا اپنی ٹائی بناتے ہوے کہتا ہے جبکہ فون اس نے اپنے سامنے ہی اسپیکر پر کرا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ یہ جالی ڈاکٹر کس کو بول رہا ہے تو۔۔۔۔۔ صمد جو اس کے منہ سے اپنے لئے تعریف سننے کا منتظر تھا اب اپنے لئے ایسے الفاظ سن کر غصے سے بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

ابھی میں بات کس سے کر رہا ہوں تم سے اور ڈاکٹر بھی تم ہی ہو تو ظاہر سی بات ہے تمہیں ہی کہو گا

نہ۔۔۔۔۔ وہ اب اپنے بال بناتا ہے۔۔۔ ۔ خیر چھوڑو ان باتوں کو میں نے تمہیں یہ بتانا تھا کہ غفار صاحب کا بائےپاس کامیاب ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ وہ خود ہی بات بدل دیتا ہے پتا تھا وہ جتنا بولے گا دخان اس سے زیادہ بولے گا اور جب دخان بے عزت کرنے پر آے تو سامنے والا خود ہی اپنی عزت کی خاطر چپ ہوجاتا تھا کیونکہ اس سے کوئی جیت نہیں سکتا

تھا۔۔۔۔۔ ۔

چلو مبارک ہو وہ بچ گئے ورنہ میں سمجھ رہا تھا کے وہ اوپر ہی نہ چلے جائے۔۔۔۔۔ وہ بے پروا سا کہتا موبائل اٹھا کر اپنے کان سے لگاتا ہے اس سے پہلے وہ اسپیکر اوف کر دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں اور مجھے یقین ہے کے تمہارا بھی کام ہوگیا ہوگا۔۔۔۔ ۔ نہ نہ ابھی آدھا ہوا ہے ابھی آدھا باقی ہے سمجھو جو میں کام ہے وہ ابھی رہتا ہے۔۔۔۔۔ وہ سیڑیوں سے اترتا ہوا کہتا ہے اور ساتھ ہی ایک ملازم اس کے انے پر جوس کا گلاس اگے کرتا ہے جسے وہ تھام کر کھڑے کھڑے ہی پی کر خالی گلاس اسے واپس کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

صاحب جی ناشتہ۔۔۔۔ ۔

نہیں آج ناشتہ باہر کرنا ہے۔۔۔۔۔ ملازم کے پوچھنے پر وہ کہتا باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

خیر تو ہے آج ناشتہ باہر کرو گے کوئی خاص ہے کیا۔۔۔۔۔ صمد اس کی بات سن کر بولتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ نہیں خاص نہیں ہے بس مجبوری میں اسے خاص بنا رہا ہوں اور اس کے سامنے ظاہر کرو گا کے تم میرے لئے بہت خاص ہو۔۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کہتا گاڑی کے پاس آکر روکتا ہے جس پر سامنے ہاتھ باندھے کھڑا ملازم اسے دیکھ کر فورا آگے بڑھ کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے تو وہ گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ مجھے تمہاری باتیں سمجھ نہیں آتی بالکل بھی۔۔۔۔۔ وہ اس کی پہلی جیسی باتوں سے چڑ کر بولتا ہے جس پر دخان ہنس دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔۔ تم نے اپنا سارا دماغ ڈاکٹر بننے میں ہی لگا دیا اور دخان کی باتیں خالی دماغ میں نہیں آتی جعلی ڈاکٹر

***

دفع ہوجاؤ اور اب مجھے دوبارہ کال مت کرنا بدتمیز انسان۔۔۔۔۔ ۔

اوکے تم کون سا میری گرل فرینڈ ہو جو میں تمہیں مناؤ گا بائے۔۔۔۔۔۔ وہ کہتا مسکراتے ہوے کال کاٹ دیتا ہے اور صمد ہیلو ہیلو کرتا ہی رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

کیسے ہیں اب ابو؟؟؟۔۔۔۔۔۔ سوہا روہان کے انے پر پوچھتی ہے جو ابھی ہی غفار کے روم سے آیا ہوتا ہے غفار کے بائےپاس کے بعد اسے روم میں شفٹ کردیا تھا اور ابھی بس ایک کو ملنے کی اجازت تھی تبھی روہان ہی مل کر آیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

اللہ کا شکر ابو ٹھیک ہیں ابھی انھیں نیند کا انجیکشن دیا ہے تبھی سو رہے ہیں۔۔۔۔۔ روہان مسکراتا ہوا بتاتا ہے تو سوہا کے ساتھ آسیہ اور سیف کو بھی تسلی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

اللہ کا شکر ہے۔۔۔۔۔۔ سوہا فورا کہتی ہے بے شک وہی زندگی دینے والا تھا دخان تو بس ایک زریعہ

تھا۔۔۔ ۔

اللّہ بھلا کرے سوہا تمہارے باس کا کہ جس نے صحیح وقت پر ہماری مدد کردی۔۔۔۔۔ آسیہ سوہا کو کہتی ہیں جس پر سوہا انھیں دیکھتی ہے۔۔۔ ۔

امی آپ کو کیا پتا خود کو بیچ کر یہ پیسے ملے ہیں ورنہ دخان دورانی رحم دل ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔۔۔ وہ اپنی ماں کو دیکھ کر زخمی مسکراہٹ کے ساتھ سوچتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ہاں سوہا تمہیں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اتنی رات میں انہوں نے ہمیں پیسے دیے۔۔۔۔۔ روہان بھی اسے کہتا ہے تو وہ اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

امی مجھے آفس جانا ہوگا کام تھا ایک اگر آپ کہو۔۔۔۔ ۔

ہاں ہاں جاؤ تم اور سیف کو بھی لے کر جانا اسے بھی کالج بھیج دینا تمہارے ابو کے پاس میں اور روہان ہیں تم ادھر کی فکر مت کرنا۔۔۔۔۔ آسیہ اسے کہتی ہے جس پر وہ سیف کے ساتھ باہر کی طرف جاتی

ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

آپی میں آج بس آج کی چھٹی کرلوں پھر کبھی نہیں کرو گا پکّا۔۔۔۔۔ سیف با ہر آکر سوہا سے مظلوم سی شکل بنا کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ چپ ہوکر چلو ویسی تمہاری بہت چھٹیاں ہوگئی ہیں یہ نہ ہو تمہیں کالج سے ہی نکال دیں۔۔۔۔۔۔ وہ اسے غصے کی نظر سے دیکھ کر بولتی ہے جس پر سیف برا سا منہ بنا کر اس کے ساتھ چلتا ہے۔۔۔۔ ۔

منہ سہی کرو اور رکشہ روکو۔ ۔ ۔۔۔ وہ اس کا منہ دیکھیں کہتی ہے جس پر وہ بیزاری سا منہ بنا کر پہلے اسے دیکھتا ہے اور پھر اگے ہوکر ایک رکشے کی طرف ہاتھ کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

میرا نکاح ہے اور میرا اپنا کوئی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔ دخان افس کی گلاس وال کے سامنے کھڑا سگریٹ ہونٹوں میں دباے سوچتا ہے پھر کسی خیال کے تحت مسکراتا ہوا مڑ کر ٹیبل سے موبائل اٹھا کر ایک نمبر ملاتا کان سے لگاتا ہے بیل جاتی ہے اور دو بیل کے بعد کال ریسیو بھی کرلی جاتی ہے۔۔۔ ۔

آپ نے غلطی سے فیض ملک کو کال ملادی ہے دخان دورانی۔۔۔۔۔ فون جیسے ہی ریسیو ہوتا ہے تو سامنے سے فیض کی آواز گونجتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

نہیں میں نے فیض ملک کو ہی کال ملائی ہے۔۔۔۔۔ وہ سگریٹ کا دھواں ہوا کے سپرد کرے کہتا

کہیں میں جواب تو نہیں دیکھ رہا آپ جناب نے مجھے کال کی۔۔۔۔۔ اسے یقین نہیں اتا۔۔۔۔ ۔

اوکے بائے۔۔۔۔۔ اسے غصہ اتا ہے اور وہ کہتا فون رکھنے ہی لگتا ہے کہ فیض۔۔۔ ۔ روکو روکو میں مذاق کر رہا تھا تم تو سیریس ہی ہوگئے۔۔۔۔ ۔ فیض کے کہنے پر دخان دوبارہ موبائل کان سے لگا لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ویسے کس وجہ سے مجھ غریب کو یاد کیا آپ نے۔۔۔۔۔ اسے پتا تھا ضرور کوئی کام تو ہوگا۔۔۔۔ ۔

میں نکاح کر رہا ہوں تو کوئی میرا اپنا یہاں موجود نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی کو بول انا چارہا ہوں اسی لئے میں نے سوچا چلو دوست نہ صحیح دشمن کو ہی اپنی خوشی میں شامل کرلوں۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیا۔۔۔۔۔ تم نکاح کر رہے ہو کب اور کس سے۔۔۔۔۔ اسے حیرت کا جھٹکا لگتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

لڑکی سے کر رہا ہوں اور آج۔۔۔۔۔ ۔

تو ظاہر سی بات ہے لڑکی سے ہی کرے گا لڑکا سے تو کرنے سے نہ رہا۔۔۔۔۔ ۔ ہے ایک لڑکی مجھے پسند آگئی تو بس نکاح کر رہا ہوں تم دو پیر دو بجے تک کوٹ پہنچ جانا۔۔۔۔۔ وہ آدھی بات بتاتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں پہنچ جاؤ گا مگر یہ تو بتاؤ لڑکی ہے کون۔۔۔۔۔ اس کی سوئی ابھی بھی وہیں اٹکی تھی۔۔۔ ۔

لڑکی انسان ہے اور اَلحَمدُللِّٰ مسلمان بھی ہے۔۔۔۔۔ دخان بھی کہاں سہی سے جواب دینے والا تھا۔۔۔۔ ۔ لڑکی کہاں سے ہے مجھے یہ بتاؤ۔۔۔۔ ۔

یار تو میری ماں ہے جو اتنا پوچھ رہا ہے ابھی آے گا تو دیکھ لینا ابھی میں فون رکھ رہا ہوں تیری بھابھی کو بھی کال کرنی ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا چل صحیح ہے بائے۔۔۔۔۔۔ فیض کے کہتے ہی وہ فون کاٹ دیتا ہے اور پھر سوہا کا نمبر ڈائل کرے فون کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

آپی ناشتہ تو بنادیں مجھے دیر ہو رہی ہے۔۔۔۔۔ سو ہا جو اپنے بالوں کی چوٹی بنا رہی تھی سیف کی آواز سن کے جلدی سے پونی لگا کر باہر آتی ہے۔۔۔۔ ۔ صبر تو ذرا سا بھی نہیں ہے تم میں پتا ہے مجھے بھی جاب پر جانا ہے تو میں تیار بھی نہ ہوں۔۔۔۔ وہ سیف کو غصے سے دیکھ کر کچن کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

آپی میں بول بھی رہا تھا کہ آج رہنے دیں میں کل چلا جاؤ گا مگر آپ کو ہی لگی تھی کہ نہیں آج ہی

جاؤ۔۔۔۔۔ وہ اس کے کچن میں جاتے ہی اپنی آواز سے بولتا ہے کہ اسے آواز چلی جائے۔۔۔۔ ۔

آپی آپ کی کال آرہی ہے۔۔۔۔۔ سیف جو ٹیبل پہ بیٹھا ناشتے کا انتظار کر رہا تھا سوہا کے موبائل پر کال اتا دیکھ موبائل ہاتھ میں لے کر سوہا کو بولتا ہے۔۔۔۔ ۔ اٹھا لو میرے ہاتھ ابھی اٹے میں ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔ سوہا کچن سے ہی آواز لگاتی ہے تو سیف بھی اس کی بات سن کر کال اٹھا کر کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہیلو کون۔۔۔۔۔ دخان جو مسکراتا ہوا سوہا کی آواز کا منتظر تھا ابھی کسی لڑکے کی آواز پر موبائل کان سے ہٹا کر اپنے سامنے کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ میں نے کس کو کال ملادی۔۔۔۔۔۔ وہ کہتا دوبارہ موبائل کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ مس سوہا غفار کا نمبر نہیں ہے۔۔۔۔ حیرانگی سے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی یہ سوہا غفار کا ہی نمبر ہے آپ کون ہیں۔۔۔۔ ۔

میں باس ہوں ان کا آپ انھیں موبائل دیں مجھے بات کرنی ہے ان سے۔۔۔۔۔ ۔ اچھا آپ باس ہیں آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے ہمارے ابو کے علاج کے پیسے دیے۔۔۔۔ وہ خوشی سے کہتا ہے اور دخان اس کی بات سن کر مسکرا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کوئی بات نہیں اب آپ میری بات کرا دیں سوہا سے مجھے ایک ضروری بات کرنی ہے۔۔۔۔۔۔ اسے سوہا سے بات کرنی تھی بس۔۔۔۔ ۔

جی میں ابھی کرواتا ہوں۔۔۔۔۔ آپی۔۔۔۔ آپی ۔۔۔ ۔ کیا ہے دیکھ نہیں رہا ناشتہ بنا رہی ہوں۔۔۔۔۔ سوہا اس کی آواز سن کر غصے سے کہتی ہے اور دخان فون سے اس کی بات سن کر ایک کش لگاتا مسکرا جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

آپی آپ کے باس کی کال ہے شاید کوئی کام ہے ان کو آپ سے۔۔۔۔۔ بس یہ کہنا تھا کہ سوہا جو پراٹھا بیل رہی تھی فورا چھوڑے اس کے ہاتھ سے موبائل لیتی ہے اپنے ہاتھ تک صاف نہیں کرتی۔۔۔۔۔ ۔

السلام علیکم سر۔۔۔۔ ۔

وعلیکم السلام۔۔۔۔ آپ ائی نہیں منیجر صاحبہ کہیں اپنا وعدہ بھول تو نہیں گئی۔۔۔۔۔ وہ سگریٹ کو ایش ٹرے میں مسل کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں سر مجھے یاد ہے میں بس انے ہی والی تھی کہ آپ کا فون آگیا۔۔۔۔ وہ چائے کا چولا بند کرے کہتی

مگر آپ تو ناشتہ بنا رہی تھی میرے خیال سے۔۔۔۔۔ وہ ایک اور سگریٹ کو اپنے ہونٹوں سے لگا کر لائٹر کی مدد سے جلاتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

جی۔۔۔۔ سر وہ۔۔۔۔ بس یہ بنا کر آرہی ہوں۔۔۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آتی کہ کیا کہیں۔۔۔۔ ۔

اچھا چلے پھر میرے آفس میں اجائیے گا میں آپ کا ویٹ کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ ۔

جی سر۔۔۔۔۔ وہ کہہ کر فون بند کر دیتی ہے اور موبائل سامنے کرے بس دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

کیا میں آج سوہا غفار سے سوہا دخان ہوجاؤ گی کیا شرتیں ہونگی ان کی۔۔۔۔۔ وہ یہی سوچ رہی ہوتی ہے کہ سیف کی آواز سے خیالوں سے باہر آتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

آپی ناشتہ دے دیں میں نے جانا بھی ہے پھر۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ ناشتہ بن گیا ہے تم کرلو میں وہیں سے کچھ لے کر کھا لونگی۔۔۔۔۔۔ وہ چائے اور پراٹھا اسے دیتے ہوے کہتی ہے تو سیف لے کر کچن سے باہر چلا جاتا ہے اور وہ اپنے بارے میں سوچ کر ہی فکر میں ہوتی ہے کہ نجانے اب آگے کیا ہوگا اس کی کیا شرتیں ہونگی اس کی مجبوری تھی اگر وہ نکاح سے انکار کردیتی تو دخان کچھ بھی کر سکتا تھا اور اس کی مہربانی یہی تھی کے اس نے اس کے ابو کا علاج کروا دیا تھا یہی سب سوچتے ہی وہ برتن سمیٹ کر کچن سے باہر جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

سونیا سر دخان ابھی تک نہیں آئے؟؟؟ سوہا جیسی کمپنی میں داخل ہوتی ہے تو رشیپسن پر بیٹھی ایک لڑکی سے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں آگئے ہیں ابھی کانفرنس روم میں میٹنگ میں ہیں کیوں تمہیں کوئی کام تھا۔۔۔۔۔ وہ لڑکی بتا کر سوال کرتی ہے جس پر سوہا اثبات میں سر ہلا کر اپنے کمپیوٹر کی طرف جاتی ہے جہاں وہ بیٹھ کر کام کرتی

تھی۔۔۔۔ ۔

کیا جو میں کرنے جا رہی ہوں وہ صحیح ہے۔۔۔۔۔ وہ چیئر پر بیٹھ کر خود سے سوال کرتی ہے۔۔۔۔ ۔ نہیں بالکل غلط ہے میں تو اپنے گھر والوں کو دھوکہ دے رہی ہوں مجھے نہیں کرنا چاہیے نکاح ہاں مجھے چلے جانا چاہیے۔۔۔۔۔ وہ خود سے فیصلہ لے کر اٹھنے ہی لگتی ہے کہ کانفرنس روم کا دروازہ کھولتے ہی دخان باہر آتا ہے اور سوہا دخان کو دیکھ کر فورا ہی اپنی سیٹ پر دوبارہ بیٹھ جاتی ہے شکر تھا کہ ابھی تک دخان نے سوہا کو نہیں دیکھا تھا یہ سوہا سوچتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان پینٹ کی جیبو میں دونوں ہاتھ ڈالے پوری وجاہت کے ساتھ اس کے سامنے سے گزرتا ہی ہے کہ تھورا اگے جاکر ایکدم رک جاتا ہے جسے اس نے کچھ دیکھ لیا ہو اور پھر ایڑی کے بل تھوڑا گھومتا گردن موڑ کر اسے دیکھ کر مسکراتا ہےجبکہ سوہا مسلسل اپنے ہاتھ کو کیبوڈ پر حرکت دیتے ہوے اپنی گھبراہٹ کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

دخان چلتا ہوا اس کے پاس آکر کھڑا ہوتا ہے جس پر سوہا کمپیوٹر سے نظر ہٹا کر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

السلام علیکم سر۔۔۔۔۔۔ ۔

وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔ مس سوہا میرے آفس میں آئے۔۔۔۔۔ وہ کہتا اپنے آفس کی طرف جاتا ہے اور سوہا آنکھیں بند کرے ایک لمبا سانس لے کر کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سر میں۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

آجائے منیجر صاحبہ آپ کا ہی انتظار تھا۔۔۔۔ وہ اس کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی اجازت دے دیتا ہے جس پر سوہا اجازت ملتے ہی اندر داخل ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

بیٹھے۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف دیکھتا سامنے کرسی کی طرف اشارہ کرتا ہے تو سوہا بھی اس کے کہنے پر بیٹھ جاتی

دخان اس کے بیٹھنے پر پیچھے کرسی سے ٹیک لگائے ٹھوڑی پہ ہاتھ پہرتے ہوے اس کا جائزہ لیتا ہے جو لائٹ پنک کلر کی شلوار کا میز پر بلیک کلر کی چادر پہنے بغیر میک اپ کئے ہی حسین لگ رہی ہوتی ہے۔۔۔ ۔

سوہا کو مسلسل اس کی نظریں اپنے اوپر محسوس ہوتی ہیں جس پر وہ نیچے نظریں کرئے اپنی چادر کو مٹھی میں کرئے اپنا غصہ ضبط کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

اور جب غصہ حد سے بڑ جاتا ہے تو اٹھ کر اس کے سامنے جاکر زور سے اس کے منہ پر تھپڑ مارتی ہے اور دخان حیرت سے اس کو دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ مس سوہا آپ میری بات سن رہی ہیں نہ۔۔۔۔۔ دخان اس کو اپنی طرف دیکھتا اس کے سامنے ہاتھ لہرا کر کہتا ہے جس پر سوہا چوک کر خیالوں سے باہر آتی ہے۔۔۔۔ ۔

جج۔۔۔۔ جی سر کیا کہہ رہے تھے آپ۔۔۔۔۔ اسے اپنی پوزیشن پر شرمندگی ہوتی ہے کہ وہاس کو دیکھ رہی تھی پتا نہیں کتنی دیر سے اور شکر بھی کرتی ہے کے ابھی جو دیکھا وہ خیال تھا۔۔۔۔ ۔

آپ مجھے دیکھنے میں اتنی مگن تھیں کہ آپ کو پتا ہی نہیں چلا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔۔۔۔ وہ شرارت سا مسکراتے ہوے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں سر وہ ویسی ہی۔۔۔۔۔ سوری۔۔۔۔ اسے اب اپنے اوپر غصہ اتا ہے۔۔۔۔۔۔ آپ کیا کہہ رہے تھے کس ڈیل کی بات کر رہے تھے۔۔۔۔۔ وہ بغیر اس کی طرف دیکھے پوچھتی ہے جس پر دخان اپنی مسکراہٹ سمیٹ کر سنجیدگی سے بات کا آغاز کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میری دو شرتیں ہیں نمبر ون میں جہاں کہو گا آپ کو میرے ساتھ چلنا ہوگا۔۔۔ ۔

مگر سر۔۔۔ ۔ میری بات ابھی مکمل نہیں ہوئی مس سوہا۔۔۔۔۔ سوہا جو اس کی پہلی شرت کو سن کر ہی بول اٹھتی ہے دخان اسے فورا ہاتھ کے اشارے سے چپ کروا دیتا ہے جس پر وہ ٹینشن میں چپ ہوکر اسے دیکھتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

نمبر تو مجھے سر نہیں دخان کہہ کر پکاریں گی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ وہ بات مکمل کرکے اس سے پوچھتا

سر میں آپ کے ساتھ کہیں نہیں جاسکتی میں۔۔۔ ۔

ڈونٹ وری ہم جب بھی کہیں جائے گے دن کے اجالے میں ہی جائے گے اور ہمیشہ پبلک پلیس پر ہی جایا کرے گے وہ ایکچیلی میری افس کی پارٹی وغیرہ ہوتی رہتی ہیں تو تمہیں میرے ساتھ جانا ہوگا جہاں رات میں ہوگی میں وہاں خود ہی چلا جایا کرو گا۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹ کر بولتا ہے تو سوہا سوچ میں پڑ جاتی

مجھ پر یقین کرو میں تمہارے ساتھ کبھی کچھ غلط نہیں کرو گا۔۔۔۔ وہ اس کی طرف تھوڑا جھک کر بولتا ہے تو سوہا اسے ایک نظر دیکھ کر نیچے نظریں کرے اثبات میں سر ہلاتی ہے جس سے دخان کہ چہرے پر شیطانی سی مسکراہٹ رقص کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے تم میری گاڑی کے پاس جاکر کھڑی ہو میں اتا ہوں۔۔۔۔ وہ اسے کہتا ہے تو وہ سامنے سے اپنا بیگ اٹھا کر کندھے پر لٹکا کر باہر چلی جاتی ہے اور دخان اپنی ٹیبل کی دراز کھول کر اس میں سے رابعہ کی ایک فریم کی ہوئی تصویر نکالتا ہے۔۔۔۔ ۔ رابعہ اب تمہارا بھائی بھی سوہا کی زندگی تمہاری جیسی بنا دیگا جس طرح اس کے بھائی نے تمہارے ساتھ کیا تھا میرا وعدہ ہے میں اس کا حال تمہارے سے بھی بتر کرو گا تم تو مر گئی ہونا مگر میں اسے مرنے نہیں دو نگا یہ میرا وعدہ ہے تم سے بھی اور خود سے بھی۔۔۔۔۔۔۔ وہ دانتپیس کہتا رابعہ کی تصویر کو تھوڑی دیر تک دیکھتا دوبارہ دراز میں رکھ کر پیچھے سے اپنا ہنگ کرا ہوا کوٹ اٹھاکر باہر کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

مجھے ڈر لگ رہا ہے اگر گھر میں کسی کو پتا چل گیا تو۔۔۔۔۔ سوہا اس کے ساتھ کورٹ میں داخل ہوتے ہوے اپنا ڈر ظاہر کرتی ہے۔۔۔۔ ۔ کسی کو پتا نہیں چلے گا تم بلاوجہ پریشان ہورہی ہو تمہارے گھر میں کون بتائے گا میں یا تم۔۔۔۔ میں تو نہیں بتاؤ گا بچی تم تو کیا تم بتاؤ گی ؟؟؟ وہ چلتا ہوا کہتا ایک نظر اس کی طرف دیکھتا ہے جو چلتی ہوئی پرشانی میں اپنی انگلیاں مسل رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں نہیں میں کیوں بتاؤ گی۔۔۔ ۔ آپ تو ویسے بھی6 مہینے بعد مجھے چھوڑ دینگے۔۔۔۔ ۔ چھوڑ دینگے نہ؟؟ ؟

۔۔۔۔۔ وہ کہہ کر پوچھتی ہے جس پر دخان ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

آپ ہنس کیوں رہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ اسکی ہنسنے پر ڈر کے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں چھوڑ دونگا اگر تم چاہو گی تو۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتا ہے تو سوہا کچھ کہنے کے بجاے چپ ہی رہتی ہے آج اس کا دل100 کی سپیڈ سے دھڑک رہا تھا جس کی آواز وہ خود بھی سن سکتی تھی۔۔۔۔ ۔

یار تمہارے پاس سموسے کسی کام کے نہیں ہیں ایک پانی کی بوتل دو۔۔۔۔۔ فیض سموسے کھاتے ہوے کہتا ایک پانچ سو کا نوٹ دکاندار کی طرف کرتا ہے اور اس سے پانی کی بوتل لے کر جیسی ہی منہ سے لگاتا ہے تو سامنے سے اسے دخان اتا دیکھتا ہے مگر جھٹکا تو اسے تب لگتا ہے جب اس کے ساتھ سوہا کو دیکھتا ہے سوہا کو دیکھ کر ہی اس کے منہ کا پانی کسی فوارے کی طرح باہر اتا ہے۔۔۔۔ ۔ کیا ھوگیا ہے خیر تو ہے ہم دونوں کیا زیادہ ہی پیارے لگ رہے ہے ساتھ میں۔۔۔۔ دخان اس کی طرف آکر اپنی امڈ نے والی ہنسی کو روک کر کہتا ہے وہ سمجھ گیا تھا کے فیض اس کے ساتھ سوہا کو دیکھ کر حیران ہورہا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم۔۔۔ ان سے نکاح کر رہے ہو۔۔۔۔ وہ کھانستے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ ہاں جی یہی ہیں جن سے مجھے محبّت ہوئی۔۔۔۔ وہ سوہا کی طرف پیار بھری نظروں سے دیکھ کر بولتا ہے جس پر سوہا دوسری طرف منہ کرکے سوچتی ہے کہ۔۔۔ ۔

یااللّ کتنا جھوٹا ہے یہ انسان کیسے میرے منہ پر ہی جھوٹ بول رہا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا اچھی بات ہے۔۔۔۔۔ فیض بس یہی کہتا ہے۔۔۔ ۔

تم نے بات کرلی وکیل سے نکاح کی۔۔۔۔ ۔ ہاں کرلی ہے وہ تمہارا ہی انتظار کر رہا ہے آجاؤ۔۔۔۔۔ وہ دخان کو دیکھے کہتا ہے سوہا پر تو اب غلطی سے بھی نظر نہیں ڈال سکتا دخان آنکھیں ہی نہ نکال دے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.