Chapter 7: باب 7

سوہا تمہیں پتا ہے روہان کے بچے بالکل روہان پر ہیں اور احمر وہ تو اتنی پیاری پیاری باتیں کرتا ہے دل چاہتا ہے بس اس کی باتیں سنتا رہوں۔۔۔۔۔۔ غفار ہنستے ہوے سوہا کو بتاتے ہیں تو سوہا کے ساتھ وہاں موجود سب کے چہرے مسکرا جاتے ہیں غفار نے بھی روہان کو معاف کردیا تھا بیٹا تھا کب تک ناراض رہتے۔۔۔۔ ۔

جی ابو مگر صفا میرے پر ہے امی نے کہا تھا کے میں بھی صفا کی طرف تھی۔۔۔۔۔ وہ جلدی سے کہتی

ہاں بھئی صفا سوہا پر گئی ہے سوہا بھی بچپن میں ایسی ہی تھی۔۔۔۔ ۔ آسیہ روہان کے موبائل میں صفا کی تصویر دیکھتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

روہان تم اب جلدی سےاپنے بیوی بچوں کو بلا لو بس اب صبر نہیں ہوتا۔۔۔۔ ۔ جی ابو وہ لوگ جلد ہی آے گے میں نے کہا تھا کشف کو کہ جتنا جلدی ہوسکے انے کی کوشش کرتے۔۔۔۔ وہ اپنے باپ کی بےچینی دیکھ کر مسکراتے ہوے کہتا ہے اور سوچتا ہے کہ چلو شکر ابو نے معاف تو کردیا۔۔۔۔ ۔ ابو مجھے لگتا ہے احمر آپ کے پاس ہی رہا کرے گا دیکھا نہیں کیسے ابو سے باتیں کر رہا تھا۔۔۔۔ سیف اپنے باپ کی ٹانگے دباتے ہوے کہتا ہے روہان اور سیف غفار کی ٹانگیں دبا رہے تھے سوہا اپنے باپ کو سیب کے سلائس کاٹ کر دے رہی تھی جبکہ آسیہ سامنے ہی صوفے پر بیٹھی روہان کے بچوں کی تصو یریں دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔

ہاں تو دادا ہوں دادا پوتو میں تو ویسے ہی بہت پیار ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا فخر سے کہتے ہیں تو سب مسکرا دیتے ہیں اور سوہا شکر ادا کرتی کے اس کی فیملی دوبارہ پہلے جیسی ہوگئی ہے سب خوش ہیں مگر وہ ایک آنے والے طوفان سے انجان تھی۔۔۔۔ ۔

***

آج کیسے یاد کرلیا مجھے دخان دورانی نے۔۔۔۔۔ ۔

بس کبھی کبھی ڈاکٹر سے بھی کام پر جاتے ہیں۔۔۔۔ وہ کرسی کھچی کر بیٹھتے ہوے مسکراتے ہوے کہتا

کبھی بغیر کام کے بھی یاد کرلیا کرو ہر وقت کام کام کام ۔۔۔۔۔ کبھی دادی کی طبیعت کے لئے آتے ہو کبھی انکل کی ویسے دادی اب کیسی ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ اس پر طنز کرتا ہے ڈاکٹر صمد دخان کا کلاس فیلو تھا میٹرک تک تو دونوں ساتھ تھے پھر اگے صمد نے ڈاکٹر بننا تھا تو اس نے کوئی اور کالج میں اڈمیشن لے لیا تھا مگر دونوں میں دوستی ابھی تک قائم تھی بہت کم۔۔۔۔ ۔

ہاں اللہ کا شکر ہے دادی بالکل ٹھیک ہیں تم وہ سنو جس کام سے میں آیا ہوں۔۔۔۔۔ ۔

ہاں بولو کیا کام ہے۔۔۔۔۔ وہ آنکھیں گھوما کر کام پر زور دے کر بولتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تمہارے ہوسپیٹل میں کوئی ہارٹ پیشنٹ ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا اس کی طرف جھک کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ ہمارے ہوسپیٹل میں توبہت سے ہارٹ پیشنٹ ہیں تم کس کے بارے میں بات کر رہے ہو۔۔۔۔ ۔

غفار۔۔۔۔۔ غفار نام ہے پیشنٹ کا۔۔۔۔ وہ جلدی سے بولتا ہے۔۔۔ ۔

اچھا غفار صاحب کی بات کر رہے ہو ہاں وہ ڈاکٹر عارف کے پیشنٹ تھے مگر ابھی کچھ دنوں سے وہ اوٹ اوف سٹی گئے ہیں تو میں ان کا علاج کر رہا ہوںا نکا بائےپاس ہونا ہے مگر ان کی فیملی کے پاس پیسے ارینج نہیں ہو پارہے اور تمہیں پتا ہے یہ گورنمنٹ کا ہوسپیٹل تو ہے نہیں جو ہزارو میں کام ہوجاے ادھر یہ اصول ہے کے پہلے پیسے جمع کرواؤ پھر اگے علاج ہوگا۔۔۔۔۔۔ وہ یاد انے پر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ تو ہے۔۔۔۔۔ وہ اتنا کہہ کر سوچتا ہے کہ اس سے بات کیسے کرے۔۔۔۔ ۔

ویسے وہ کون ہے تمہارے۔۔۔۔ وہ اس سے پوچھتا ہے جس پر وہ مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ میرے ہونے والے سسر ہیں۔۔۔۔۔ ۔

کیا۔۔۔۔ تمہارے سسر ہیں تو پہلے کیوں نہیں بتایا میں۔۔۔۔ ۔

نہیں نہیں کوئی ضرورت نہیں ہے کچھ کرنے کی تم بس میرا ایک کام کردو۔۔۔۔۔۔ وہ نفی کرکے اپنے مطلب کی بات کرتا ہے تو صمد بھی سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں کہو کیا بات ہے میرے بس میں ہوا تو ضرور کرو گا۔۔۔۔ ۔ وہ دراصل غفار صاحب کا جو بیٹا ہے نہ وہ نہیں چاہتا کے وہ ٹھیک ہو اگر ان کی ڈیتھ ہوگئی تو ساری جائیداد اس کے نام ہوگی تبھی وہ ان کے علاج کے پیسے نہیں دے رہا جبکہ اس کے پاس ہیں پیسے ۔۔۔۔۔۔ دخان اپنی صفائی سے جھوٹ بولتا ہے کہ کوئی کہہ ہی نہیں سکتا کے یہ جھوٹ بول رہا ہے۔۔۔۔ ۔

افف۔۔۔ کیسا بیٹا ہے جائیداد کے لئے باپ کو مار رہا ہے حد ہے ویسے۔۔۔۔۔ صمد کو روہان پر غصہ اتا ہے اس نے کہا ہی ایسے تھا کہ بندے کو غصہ ہی آجاے۔۔۔۔۔ ۔ اب تم نے میرا یہ کام کرنا ہے کے تم نے انھیں جاکر کہنا ہے کہ کل تک پیسو کا انتظام کرو ورنہ آپ کے ابو کو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔۔ ۔

پر ایسا کرنے سے کیا ہوگا۔۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کہنا کیا چاہ رہا ہے۔۔۔ ۔

ایسا کرنے سے ان کی بیٹی یعنی میری ہونے والی بیوی میرے پاس آے گی پیسے لینے تو۔۔۔ ۔

اچھا اچھا دخان میں سمجھ گیا ہوں تم کیا کہنا چاہ رہے ہو۔۔۔۔ وہ دخان کی بات کاٹ کر مسکراتے ہوے کہتا ہے جس پر دخان بھی مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا پھر بتاؤ کیا سمجھ گئے ہو۔۔۔۔۔۔ وہ ائبرو اٹھا کر پوچھتا ہے جس پر صمد بھی مسکرا کر بتاتا ہے۔۔۔۔ ۔ تم اس لڑکی کو پسند کرتے ہو اور تم چاہتے ہو کہ وہ تم سے پیسے مانگنے آے اور تم اس کی مدد کرکے اس کے دل میں اپنے لئے جگہ بنا لو رائٹ۔۔۔۔۔ اس نے کسی حد تک اندازہ سہی لگایا تھا تو دخان نے بھی اس کو اسی کے اندازے میں رہنے دیا۔۔۔۔ ۔

واہ کیا اندازہ لگایا ہے اب تم میرا کام کر دینا۔۔۔۔ ۔

ہاں کردونگا بلکہ ابھی ہی جاکر ان کی جو مشین لگی ہے تو دل کی دھڑکن تیز کردیتا ہوں۔۔۔۔ وہ بھی اسی کا دوست تھا۔۔۔ ۔

ہاں جو کرنا ہے کرو بس وہ میرے پاس انی چاہیے۔۔۔۔ وہ کھڑا ہوکر اپنا کوٹ درست کرتا پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالتا ہے۔۔۔۔ ۔

اگر تم کہو تو میں اسے کہہ بھی دیتا ہوں۔۔۔۔ ۔

نہیں تم کچھ نہیں کہنا وہ خود ہی آجاے گی۔۔۔۔۔ وہ نفی میں سر ہلاتا کہتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

چلو ٹھیک ہے۔۔۔۔ اچھا ان کا بیٹا بھی صحیح ہے نہ۔۔۔۔۔ وہ بول کر اسے دیکھتا ہے جس پر وہ ہنستا ہوا اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔ ۔

مجھے پہلے ہی لگا تھا کیوں کہ وہ ایسا لگا ہی نہیں مجھے وہ تو بہت خدمت کر رہا تھا اپنے باپ کی۔۔۔۔ ۔

اچھا چھوڑو اب میں چلتا ہوں تم یاد سے میرا کام کر دینا۔۔۔۔۔ وہ کہہ کر اپنا موبائل ٹیبل سے اٹھاتا باہر کی طرف جاتا ہے اور صمد اس کے جاتے ہی مسکراتا ہوا اس کی شان میں ایک فقرہ بولتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان دورانی جیسا شیطان کبھی پیدا ہی نہیں ہوا یہ بندا وہ کچھ کرتا ہے جس کی خبر اگلے بندے کے فرشتوں کو بھی نہیں ہوتی نہ جانے یہ بندا کیا چیز ہے۔۔۔۔ ۔

***

سوہا تم چلو میں اتا ہوں۔۔۔۔۔۔ روہان سوہا کو باہر جانے کا کہہ کر غفار کے کمرے میں جاتا ہے اور سوہا اثبات میں سر ہلاتی ہوسپیٹل کی سیڑیوں کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ وہ سیڑیاں کی طرف آتی ہی ہے کہ اسے سیڑیوں پہ دخان کھڑا نظر آتا ہے جو اس کی طرف پیٹھ کرے کھڑا فون کان سے لگاے کسی سے بات کر رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ پہلے حیرانی پھر اس کی پشت کو نفرت سے دیکھ کر سیڑیاں اترتی ہے۔۔۔ ۔

ہاں بس ڈیل فائنل۔۔۔۔۔ وہ بات کرتے ہوے جیسے ہی مڑ تا ہے تو سامنے سوہا کو سیڑیوں سے اترتا دیکھ اس کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے وہ جلدی سے کال کاٹ کر اس کے سامنے ہاتھ کرے اس کا راستہ روکے کھڑا ہوجاتا ہے جس پر سوہا پہلے اس کے ہاتھ اور پھر اسے قہر بھری نظروں سے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ زہ نصیب۔۔۔۔ آپ کا غصہ افف۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے آنکھیں بند کرئے کہتا ہے۔۔۔ ۔

راستہ چھوڑے میرا۔۔۔۔۔ اسے اس کی حرکت پر بہت غصہ اتا ہے تو وہ سخت لہجے میں کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ اور اگر نہ چھوڑو تو وہ اس کے قریب ہوکر اس کی آنکھوں میں دیکھیں پوچھتا ہے جس پر سوہا دو سیڑیاں اوپر ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

پپ۔۔۔۔ پیچھے ہٹیں ورنہ میں شور مچا دونگی۔۔۔۔ وہ اس کی نظروں سے گھبراتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ مچا دو مجھے کیا۔۔۔۔۔ وہ پینٹ کی جیبو میں ہاتھ ڈالے ایک سیڑی اوپر چڑ کر کندھے اوچکاتا ہے جس پر سوہا گھبرا کر ایک سیڑی اور اوپر ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

دیکھیں میرا راستہ چھوڑ دیں۔۔۔۔ ور۔۔ ۔ ورنہ اچ۔۔۔۔ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔ وہ انگلی اٹھا کر اسے وعن کرتی ہے۔۔۔ ۔

ورنہ کیا کرو گی تم۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا ایک سیڑی اور اوپر چڑتا ہے جس پر سوہا کا صبر جواب دے دیتا ہے اور۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

چٹاخ۔۔۔۔۔ ۔

سوہا خود پر کنٹرول نہیں کر پاتی اور زور سے اس کے دائے گال پر تھپڑ مار دیتی ہے تھپڑ اتنی زور کا تھا کہ دخان کا منہ ہی دوسری طرف جھک جاتا ہے وہ اپنے گال پہ ہاتھ رکھیں حیرانی اور بے یقینی سے آنکھیں پھاڑے سوہا کو دیکھتا ہے اسے کہا توقع تھی سوہا سے اس تھپڑ کی۔۔۔۔ ۔

اور سوہا بیچاری حیرانی سے منہ کھولے اپنا ہاتھ دیکھتی ہے کہ اس میں اتنی ہمت کہا سے آگئی۔۔۔۔۔ ۔ ،۔۔۔۔ میں نے کہا تھا کہ مجھے تنگ مت کرے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ سوری۔۔۔۔ وہ گھبراتی جلدی سے کہتی اس کو ایسے ہی حیران چھوڑ کر اس کی سائیڈ سے نکلتی ہی ہے کہ وہ غصے میں اس کا بازو دبوچ کر اپنی طرف کھیچتا ہے وہ تو شکر تھا کہ وہ دونوں جہاں کھڑے تھے وہاں کوئی تھا نہیں ورنہ تو دخان کی عزت کا جنازہ ہی نکل جاتا۔۔۔۔ ۔ تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے تھپڑ مارنے کی تم جانتی بھی ہو تم نے کس کو تھپڑ مارا ہے۔۔۔۔۔ وہ آنکھوں میں غصہ لیے اتنی زور سے اس کا بازو دبوچتا کر اپنی طرف کھنجتا ہے کہ سوہا کو اس کی انگلیاں اپنے بازو کے اندر ڈھستی محسوس ہوتی ہیں۔۔۔۔ ۔ چھوڑیں میرا ہاتھ ابھی تو بس تھپڑ مارا ہے اگر دوبارہ ایسی حرکت کی تو جوتی بھی اتار لونگی۔۔۔۔۔ وہ اس سے زبردستی اپنا ہاتھ چھوڑوا کر غصے سے کہتی وہاں سے چلی جاتی ہے اور دخان غصے سے اس کی پشت کو تکتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اس تھپڑ کا بدلہ بھی تمہیں چکانا ہوگا سوہا غفار تمہاری زندگی میں نے جہنم نہیں بنادی تو میرا نام بھی دخان دورانی نہیں۔۔۔۔۔ ۔

وہ غصے میں کہتا خود بھی اپنی منزل کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا جب باہر آتی ہے تو روہان کار کے باہر کھڑا اسی کا انتظار کر رہا ہوتا ہے کار غفار کی ہی تھی جو اس کے بیمار ہونے کی وجہ سے گھر میں ہی کھڑی رہتی تھی اب جبکہ روہان اگیا تھا تو وہ مہران روہان کے استمال میں آگئی تھی۔۔۔۔ ۔

سوہا کہا رہ گئی تھی تم مجھ سے پہلے باہر آنے کے لئے نکلی تھیں اور دیکھو اب پہنچ رہی ہو۔۔۔۔۔۔ روہان جو خود لفٹ میں آیا ہوتا ہے سوہا کو اتا دیکھ اسے ڈانٹتا ہے۔۔۔۔ ۔

بھائی وہ ایک انٹی تھی انھیں مدد چاہیے تھی تبھی میں ان کی مدد کر رہی تھی۔۔۔۔ وہ گھبراتے ہوے کہتی

اچھا ٹھیک ہے مگر تم کپکپا کیوں رہی ہو تمہیں بخار تو نہیں ہے ۔۔۔۔۔ وہ اس کے ہاتھ دیکھتا ہے جو کپکپا رہے ہوتے ہیں وہ دخان کے سامنے تو غصہ کر رہی تھی مگر وہ ڈر کتنا رہی تھی یہ بس اسے ہی پتا تھی آج پہلی بار اس نے کسی لڑکے پر ہاتھ اٹھایا تھا وہ بھی دخان پر۔۔۔ ۔

نہیں بھائی میں ٹھیک ہوں چلے چلتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ جلدی سے گاڑی کا دروازہ کھولے بیٹھتی ہے تو روہان بھی گھوم کر ڈرائیونگ سیٹ سمبھالتا ہے۔۔۔۔ ۔

گاڑی سٹارٹ ہونے پر جب سوہا باہر دیکھتی ہے تو دخان اسے دیکھیں ڈھیٹ بنے مسکرا رہا ہوتا ہے وہ اسے دیکھے غصے سے دوسری طرف منہ کرتی ہے جس پر دخان اسے دیکھانے کے لئے اپنے دل پر ہاتھ رکھتا ہے جسے اس کی یہ ادا دل پر لگی ہو۔۔۔۔۔۔ ۔ توبہ ہے یہ بندا تھپڑ کھا کر بھی نہیں سدھار۔۔۔۔ وہ اس کی حرکت دیکھ چکی ہوتی ہے تبھی دل میں ہی سوچتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

اور دخان اس کی گاڑی نکل جانے کے بعد فورا اپنی مسکراہٹ سمٹ کر وہی غصے والے موند میں آجاتا ہے جیسے وہ ابھی مسکرایا ہی نہ ہو۔۔۔۔۔ ۔

***

کام ہوگیا؟؟۔۔۔۔۔ صمد ایک نرس سے پوچھتا ہے۔۔۔ ۔

جی سر مگر ایسے ان کی ڈیتھ بھی ہوسکتی ہے جو کرنا ہے جلدی کرے۔۔۔۔۔ نرس گھبراتے ہوے کہتی ہے۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے تم جاؤ اور پہلے ان کے بیٹے کو اور پھر مجھے آکر بتانا ٹھیک ہے۔۔۔۔ وہ اسے سمجھاتے ہوے کہتا ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی باہر چلی جاتی ہے اور وہ سامنے ٹیبل سے اپنا موبائل اٹھاتا نمبر ڈائل کرتا ہے جو ایک دو بیل کے بعد اٹھالیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں بولو ہوگیا کام؟؟؟۔۔۔۔۔ فون میں سے دخان کی بیچنی سی آواز گونجتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں ابھی میں نے نرس کو بھیجا ہے وہ ان کے بیٹے کو بتاے گی کہ آپ کے ابو کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے رات تک دیکھنا وہ لڑکی تمہیں کال ضرور کرے گی۔۔۔۔۔ ۔

اور اگر میرا کام نہیں ہوا تو تم جانتے ہو میں کیا کچھ کر سکتا ہوں۔۔۔ ۔

ہاں میں جانتا ہوں تمہارا کام ہوجاے گا تم فکر مت کرو۔۔۔۔۔۔۔ وہ اسے تسلی دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہمممم۔۔۔۔۔ دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اگے سے دخان بس اتنا ہی کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں دیکھ لینا۔۔۔۔۔۔ ۔ اچھا چلو بائے مجھے تمہارا کام بھی کرنا ہے پھر بات ہوتی ہے۔۔۔۔ وہ اس کی باتوں سے ڈرتے ہوے جلدی سے کہہ کر فون رکھ دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

افف۔۔۔۔۔ اللّ کرے وہ لڑکی چلی جائے اس کے پاس پیسے مانگنے ورنہ یہ مجھے مار دیگا۔۔۔۔۔ وہ موبائل سامنے کرتا سر جھٹکتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

آپ کے ابو کی طبیعت ایکدم بگڑ گئی ہے پلیز آپ جلدی پیسو کا بندوبست کرے ان کا بائے پاس جلد کرنا ہوگا۔۔۔۔ ۔ نرس غفار کے کمرے سے باہر آکر روہان کو بتاتی ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا ہے ابو کو ابھی تک تو ٹھیک تھے میں خود دیکھ کر آیا تھا۔۔۔۔۔ وہ پرشانی سے کھڑا ہوکر کہتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ ہارٹ پیشنٹ ہیں طبیعت خراب ہوجاتی ہے آپ بس جلدی سے پیسو کا انتظام کریں میں جب تک ڈاکٹر کو بول اتی ہوں۔۔۔۔۔ وہ نظر چرا کر کہتی صمد کے کمرے کی طرف جاتی ہے اور روہان کو کچھ سمجھ نہیں اتا کہ وہ کیا کرے اتنے میں ہی اس کا موبائل رینگ کرتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہیلو۔۔۔۔ ۔

بھائی کیا ہوا آپ کی آواز کو ابو تو ٹھیک ہے نہ۔۔۔۔۔ سوہا روہان کی لڑکھڑ اتی آواز سن کر پر شان ہوجاتی

سو۔۔۔ سوہا ابو کی طبیعت اچانک ہی خراب ہوگئی ہے یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں جلد سے جلد بائےپاس کرنا ہوگا مگر اس سے پہلے ہمیں پیسے جمع کروانے ہونگے۔۔۔۔۔ روہان بھیگی آواز میں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

بھائی آپ ان کو بولے نہ کہ ہم دےدینگے پیسے مگر علاج تو کردیں۔۔۔۔ ۔ سوہا وہ نہیں مان رہے یہ لوگ انسان ہی نہیں ہیں انہیں لوگوں سے زیادہ پیسے عزیز ہیں اب میں کیا کرو تم فون رکھو میں بات کرتا ہوں کسی سے۔۔۔۔۔ وہ انھیں برا بھلا کہہ کر فون رکھتا ہے اور سوہا فون کان سے ہٹا کر رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ کیا کرو میں کہا سے پیسے لاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔ دخان سے پیسے مانگ لوں۔۔۔۔۔ نہیں نہیں میں یہ نہیں کر سکتی وہ کتنی گھٹیا سوچ کا مالک ہے۔۔۔۔۔ وہ سوچ کر خود ہی نفی کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا اپنے باپ کو بچانا ہے تو قربانی دینی ہوگی۔۔۔۔۔ سوہا کو اپنے دل سے ہی آواز آتی ہے۔۔۔ ۔

نہیں اگر باپ کو پتا چلا کہ میں نے چھپ کر نکاح کیا ہے تو وہ ویسے ہی مر جائے گے۔۔۔ ۔

لیکن وہ تمہیں6 مہینے بعد چھوڑ بھی تو دیگا تو ابھی تمہارا باپ اذیت میں ہے اس کا سوچو کل کس نے دیکھا ہے آج جو ہے اس کا سوچو ۔۔۔۔۔ اسے پھر دل سے آواز آتی ہے دماغ اور دل کیا س جنگ میں وہ اپنا سر تھام کر بیٹھ جاتی ہے اسے سمجھ نہیں اتا کہ وہ کیا کرے پھر وہ آخر فیصلہ لے ہی لیتی ہے اور موبائل اٹھاکر نمبر ڈائل کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ کیا وہ میری مدد کرے گا آج میں نے تو اسے تھپڑ بھی مارا تھا۔۔۔۔۔ وہ فون کان سے لگائی اپنے ناخون کھاتی ہو ئی سوچتی ہے بیل مسلسل جا رہی ہوتی ہے مگر کوئی اٹھا نہیں رہا ہوتا۔۔۔۔ ۔

کیا ہے فون کیوں نہیں اٹھارہے۔۔۔۔۔ وہ بیزاری سے فون کان سے ہٹاے بڑبڑاتی ہے اور پھر دوبارہ کال ملاتی ہے۔۔۔۔ ۔

***

دخان آرام سے اپنے کمرے میں اوندھے منہ لیٹا سو رہا ہوتا ہے کہ اس کا موبائل رینگ کرتا ہے جسے تو پہلے وہ اٹھاتا نہیں ہے پھر جب تنگ ہوجاتا ہے تو سائیڈ ٹیبل پر ہاتھ مار کر موبائل اٹھاتا بند آنکھوں سے ہی یس کرے کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہیلو۔۔۔۔۔ نیند میں ڈوبی بند انکھو سے کہتا ہے جس پر سوہا اس کی آواز سن کر اپنے ہونٹ کاٹتی ہے اسے سمجھ نہیں اتا کہ کیسے بات شروع کرے۔۔۔۔ ۔

کون ہو۔۔۔۔۔ ۔ اگر اپنی سانسو کی ہی آواز سنائی ہے تو صبح کرنا کال بائے۔۔۔۔۔ وہ کسی کو نہ بولتا دیکھ بیزاری سے کہتا فون کاٹنے ہی لگتا ہے کہ۔۔۔۔ ۔

نہیں پلیز کال مت کاٹنے گا مجھے بات کرنی ہے آپ سے ۔۔۔۔۔ سوہا جلدی سے اسے کہتی ہے تو دخان کی آنکھیں اس کی آواز سن کر ہی ایکدم کھول جاتی ہیں وہ جلدی سے موبائل اپنی آنکھوں کے سامنے کرتا ہے جس سے کمرے میں اندھیرا ہونے کے باعث موبائل کی روشنی اس کے چہرے پر پڑتی ہے سامنے نمبر دیکھ اس کے ہونٹوں پر فتح سی مسکراہٹ آجاتی ہے جس پر وہ دوبارہ فون کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔ ۔

آج کیسے یاد کرلیا آپ نے منیجر صاحبہ مجھ جسے ہوس پرست اور گھٹیا انسان کو۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا اپنا ایک ہاتھ سر کے نیچے رکھتے ہوے کہتا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے موبائل کان سے لگایا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا اس کی بات کو انگور کرے اپنے مطلب کی بات کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

سر مجھے۔۔۔۔ ۔

کیا کہا سر۔۔۔۔ نہیں نہیں آپ مجھے گھٹیا ہوس پرست یہ چور کہہ سکتی ہیں میں مائنڈ نہیں کرو گا۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹے کہتا ہے جس پر سوہا موبائل کان سے ہٹا کر اپنے سامنے کرے اسے گھورتی ہے جیسے موبائل نہیں دخان ہو سامنے۔۔۔۔۔ ۔

مجھے پیسے چاہیے پلیز آپ میری مدد کردیں۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ فون کان سے لگاے اپنا غصہ ضبط کرے کہتی ہے مجبوری نہ ہوتی تو وہ کبھی اس کی بکواس نہیں سنتی۔۔۔۔ ۔

یہ کیا بات کردی آپ نے میری تو ساری دولت آپ کی ہے لیکن اس کے لئے۔۔۔ ۔

میں تیار ہوں آپ سے نکاح کرنے کے لئے بس آپ میرے ابو کا علاج کروا دیں۔۔۔۔ وہ اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے کہہ دیتی ہے جس پر وہ مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

مگر میں نے کہا تھا کے ڈیل میں بھی اضافہ ہوگا۔۔۔۔۔ وہ اسے یاد دلاتا ہے جس سے سوہا کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

یہ کب کہا آپ نے مجھے نہیں یاد۔۔۔۔۔ اسے سچ میں یاد نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ ۔ میں نے کہا تھا آپ کو یاد نہیں ہوگا خیر ڈیل جب نکاح ہوگا اس سے کچھ منٹ پہلے بتاؤ گا ابھی تمہارے ابو کا بائےپاس ہونا زیادہ ضروری ہے اسی لئے میں ابھی پیسے بھیجوا رہا ہوں ہوسپیٹل ایک آدمی کے ہاتھ تم وہاں سے اس سے لے لینا میں تمہیں اس کی پک بھی سینڈ کر دیتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ اپنے اوپر سے کمفرٹر اٹھاتا ہوا اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر کر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے آپ مجھے سینڈ کردیں۔۔۔۔۔ ۔

اچھا سنو۔۔۔۔۔ سوہا جو موبائل کان سے ہٹا رہی ہوتی ہے اس کی آواز پر دوبارہ کان سے لگاتی ہے۔۔۔۔ ۔ جی۔۔۔۔ ۔

تم نے تھپڑ بہت زور سے مارا تھا ابھی تک جلن ہو رہی ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنا گال ملتے ہوے کہتا ہے جس پر سوہا۔۔۔۔۔ ۔

سوری سر۔۔۔۔ کہہ کر کال کاٹ دیتی ہے تو دخان بھی مسکراتا ہوا موبائل کان سے ہٹایا ہے۔۔۔۔۔ ۔ چلو جی کھیل شروع۔۔۔۔۔۔ الہی بخش۔۔۔۔۔ ا لیہ بخش۔۔۔۔ وہ خود سے کہتا الہی بخش کو آواز لگاتا ہے جو ٹھیک30سیکنڈ میں اس کے سامنے ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی صاحب جی ۔۔۔۔۔ خیریت اس وقت بولایا۔۔۔۔ وہ کمرے میں آنکھیں مسلتا ہوا اتے ہی گھڑی کی طرف دیکھتا ہے جو رات کے تین بجا رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں میں ایک چیک دیتا ہوں جس ہوسپیٹل میں دادی کو لے کر جاتے ہیں نہ وہاں باہر ہی ایک لڑکی کھڑی ہوگی اسے دے آنا۔۔۔۔۔ وہ سائیڈ ٹیبل کی دراز کھول کر ایک چیک بک نکالتے ہوے کہتا ہے جس پر الہی بخش اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔

یہ چیک رکھو اور ذرا ایک اپنی تصویر کھیچواو۔۔۔۔ وہ اسے چیک دے کر اپنا موبائل اٹھاتے ہوے کہتا

صاحب جی میں بالوں میں کنگی کرلوں۔۔۔۔ وہ کیمرا ان ہوتے دیکھ فورا کہتا ہے جس پر دخان ماتھے پر بل ڈالے اثبات میں سر ہلاتا ہے تو وہ جلدی سے اپنی جیب سے ایک چھوٹی سی کنگی نکالتا اپنے بالوں میں کنگی کرکے جیب سے ایک چھوٹا سا شیشہ نکال کر اپنے آپ کو دیکھتا ہے پھر جب یقین ہوجاتا ہے کہ اچھا لگ رہا ہے تو دونوں چیزیں دوبارہ جیب میں ڈال کر مسکراتے ہوے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

جس کو تم پیسے دینے جا رہے ہو اسے دیکھانا ہے کہ یہ بندا آرہا ہے تاکہ وہ تمہیں پہچان سکھے تم تو ایسے کر رہے ہو جیسے تمہاری فوٹو میرج برو بھیج رہا ہوں۔۔۔۔ وہ اس کی تصویر لیتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

کیا ہوا جاؤ اب۔۔۔۔ دخان جو تصویر سینڈ بھی کر چکا ہوتا ہے جب نظر اس پر جاتی ہے جو ویسے ہی کھڑا اس کے موبائل میں جھانک رہا ہوتا ہے تو غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی جی صا حب ۔۔۔۔۔ وہ جلدی سے کہتا اس کے کمرے سے باہر چلا جاتا ہے اور دخان کچھ سوچ کر مسکراتا ہوا لیٹ کر اپنی نیند کو آواز لگاتا ہے اسے بس اب کل کا انتظار تھا یہی سوچتے ہوے بہت جلد نیند اس پر مہربان ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.