Chapter 6: باب 6

الہی بخش۔۔۔۔ ۔ ہاں بولو کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔ الہی بخش جو لان میں پودوں کو پانی دے رہا ہوتا ہے چوکیدار کے بولانے پر کہتا یار یہ صاحب کو کیا ہوا اتنے غصے میں کیوں ہے کوئی بات ہوئی ہے کیا۔۔۔۔ ۔

مجھے خود نہیں پتا کہ کیا ہوا ہے نہ جانے ہسپتال میں ایسا کیا دیکھ لیا تھا جو پہلے جیسے ہوگئے۔۔۔۔۔ وہ پانی کا نل بند کرتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ کیا مطلب پہلے جیسے ہوگئے ہے میں نے تو ہمیشہ انھیں نرم مزاج ہی دیکھا ہے۔۔۔۔۔ وہ نہ سمجھی سے پوچھتا ہے تو الہی بخش بھی ایک گہری سانس لے کر اس سے مخاطب ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

تمہیں بس ایک سال ہوا ہے ادھر نوکری کرتے ہوے میں تو یہاں نہ جانے کتنے سالوں سے نوکری کر رہا ہوں۔۔۔۔ خیر اب تم بھی مل لو گے پرانے دخان سے۔۔۔۔۔ وہ ہنستے ہوے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

مطلب کیسے تھے صاحب۔۔۔۔۔ ۔

بچپن سے لے کر20 سال تک تو ایسے ہی تھے جیسے تم نے دیکھا ہے مگر اس کے بعد پانچ سال وہ ایسے رہے لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ وہی دخان دورانی ہے اور اب ایک سال بعد وہی دخان دورانی پھر اگیا ہے۔۔۔۔ ۔

مطلب۔۔۔۔۔۔ ۔

پہلے والا دخان دورانی نرم مزاج خوش اخلاق ہر کسی کی عزت کرنے والا تھا جب کوئی فقیر سامنے اتا تو جیب میں جتنے پیسے ہوتے سارے نکال کر دے دیتا تھا مگر پھر ایسا حادثہ ہوا کہ جس نے اسے بدل کر رکھ دیا اور پھر ایسا دخان سامنے آیا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا ہر وقت غصے میں رہنے والا چیڑچیڑا سا بدتمیز جب کوئی غلطی کرتا تو یہ نہیں دیکھتا تھا کہ سامنے والا بڑا ہے یہ چھوٹا اسے بس سزا دینی ہوتی تھی اپنے باپ تک کو نہیں چھوڑتا تھا اور اب وہی دخان دوبارہ واپس آگیا ہے نہ جانے اب آگے کیا ہوگا۔۔۔۔۔ وہ دخان کہ بارے میں سب بتا کر اس کا منہ دیکھتا ہے جس سے ڈر صاف ظاہر ہورہا تھا۔۔۔ ۔

اور ایسا دخان دورانی کو بدلے نے بنایا تھا اسے بس بدلہ لینا تھا اپنی بہن کہ قاتل سے پھر شاید اس نے چھوڑ دیا تھا تبھی تو وہ سہی ہوگیا تھا اور اب مجھے لگتا ہے وہ بدلے کا جنون اب دوبارہ جاگ اٹھا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ کیا مجھے بھی سزا دینگے۔۔۔۔۔ اسے بس اپنی فکر ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں اگر وہ باہر سے گاڑی میں آے اور تم نے دروازہ نہیں کھولا تو شاید گاڑی تمہارے اوپر بھی چڑھا سکتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ سنجیدگی سے کہہ کر اس کا چہرا دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

اب ایسا بھی نہیں ہے۔۔۔۔ وہ اپنے ڈر کو چھپا کر بےپرواہ سا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

چلو دیکھ لینا ابھی میں چلو صاحب سے کھانے کا پوچھتا ہوں اگر بغیر کھانا کھائے سوگئے تو میری خیر نہیں۔۔۔۔۔۔۔ وہ وہاں سے جاتے ہوے کہتا ہے اور چوکیدار جلدی سے دروازے کے پاس آکر اپنی کرسی پر بیٹھ جاتا ہے کہ اگر کہیں دخان کو جانا ہو تو دروازہ وقت پر کھول سکے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

دخان اپنے کمرے میں اندھیرا کرے سوفے پہ لیٹنے کے انداز میں بیٹھا نہ جانے کتنی دیر سے کتنی ہی سگریٹ پھونک چکا تھا اب بھی ہاتھ میں ایک سگریٹ موجود تھی اور اس کا کمرہ لاتعداد سگریٹ کے دھواں سے بھر چکا تھا مگر وہ سامنے ٹیبل پہ ٹانگیں رکھے ایسے بیٹھا تھا جیسے کمرے میں سگریٹ کا دھواں نہیں دھند ہو کمرے میں زہریلی سگریٹ کی پھیلی بدبو ماحول کو اور برا کر رہی تھی اور وہ ایسے ریلیکس بیٹھا تھا جیسے گلاب کی خوشبو میں بیٹھا ہو۔۔۔۔۔۔ ۔

سسس۔۔۔۔۔ وہ پتا نہیں اپنے دماغ میں کیا سوچ رہا تھا کہ اسے پتا ہی نہیں چلا سگریٹ ختم ہوچکی ہے وہ تو سگریٹ کی آخری چنگاری اس کی انگلیوں کی پورو میں لگی تو جلن کی شدت سے اسے ایش ٹرے میں پھینک کر دوسری سگریٹ کو ہونٹوں میں دباے لائٹر کی مدد سے اسے جلاتا ہے۔۔۔۔ ۔

صاحب جی۔۔۔۔۔۔ کھانا لاؤ۔۔۔۔ الہی بخش کمرے میں جیسے ہی اتا ہے تو سگریٹ کا دھواں اس کی آنکھ اور گلے میں جاتا ہے تو وہ کھنستا ہوا ہی اس سے پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میرے کمرے میں بغیر پوچھے کیسے آے۔۔۔۔۔۔ وہ ویسے ہی آنکھیں بند کرے اس کے سوال کو انگور کرے سوال کرتا ہے اور وہ تو بھول ہی گیا تھا کہ اب یہ وہ دخان نہیں رہا جس کے کمرے میں جب چاہے منہ اٹھا کر آجاتا تھا۔۔۔۔ ۔

وہ صاحب جی۔۔۔۔۔ ۔

کس کی اجازت سے آے ہو۔۔۔۔۔ وہ ایک جھٹکے سے اٹھتا چیخ کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

معافی چھوٹے صاحب اب دوبارہ غلطی نہیں ہوگی۔۔۔۔ ۔

دفع ہوجاؤ اور جب تک میں نہ کہو اپنی شکل مت دیکھانا۔۔۔۔ ۔ دخان ویسے ہی چیخ کر کہتا ہے اور اثبات میں سر ہلاتا جلدی سے باہر جاتا ہے ایک دخان غصے میں تھا اور دوسرا اس کا اس کمرے میں کھڑے رہنا محال ہوگیا تھا۔۔۔۔۔ ۔

اس کے جانے بعد دخان بیٹھتا ہی ہے کہ اس کا موبائل رنگ کرتا ہے جسے اٹھا کر وہ کان سے لگاتا

ہے۔۔۔۔۔ ۔

جی بولیں قیوم صاحب۔۔۔۔ ۔

سر آج آپ آے نہیں افس میں نے بات کرنی تھی آپ سے۔۔۔۔۔ فون میں سے قیوم صاحب نرم لہجے میں کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

قیوم صاحب میں اونر ہوں کمپنی کا تو جب چاہے میں اؤ جب چاہے نہیں اؤ یہ میرا مسئلہ ہے آپ کوئی نہیں ہوتے مجھ سے پوچھنے والے جو بات کرنی ہے وہ کرے مجھ سے۔۔۔ ۔ ۔ وہ آہستہ مگر سخت لہجے میں کہتا ہے جس پر قیوم صاحب حیرانی کے ساتھ شرمندہ بھی ہوتے ہے۔۔۔۔ ۔

جی سر اگے سے دیہان رکھو گا۔۔۔۔ ۔

گوڈ اب بتائے کیا بات ہے۔۔۔۔ ۔

سر مس سوہا کی کال آئی تھی ان کے والد کے اوپریشن کے لئے20 لاکھ چاہیے تو وہ کہہ رہی تھی کے آپ سے پوچھ لوں اگر آپ کہیں تو میں۔۔۔۔ ۔

کوئی ضرورت نہیں ہے دینے کی منا کردو۔۔۔۔۔ وہ کہتے ہی فون بند کردیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ پیسے چاہے باپ بیمار ہے میری بہن کو کیا کچھ بولا تھا اب جب خود پر پڑھی تو میں یاد آگیا۔۔۔۔ وہ ماتھے پہ بل ڈالے خود سے ہی کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

اپنی بیٹی کی تربیت اچھی کرتے ہر بار لڑکا قصوروار نہیں ہوتا ہے اونہہہ بڑے آے اب۔۔۔۔۔ وہ ان کی نکل اتارتا ہے پھر ایک دم ہی کسی خیال سے چپ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

بیٹی۔۔۔۔۔ تربیت۔۔۔۔۔ سوہا بھی تو بیٹی ہے کیوں نہ۔۔۔۔۔ وہ کچھ سوچ کر مسکراتا ہے۔۔۔ ۔

یہ خیال مجھے پہلے کیوں نہیں آیا۔۔ ۔ ۔ واہ دخان دورانی تم تو بہت تیز ہو تمہیں تو شیطان ہونا چاہیے

تھا۔۔۔۔ وہ خود کو ہی سہرا تا ہے۔۔۔۔ اور جلدی سے موبائل اٹھا کر نمبر ملاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہیلو قیوم صاحب سوہا کو کہیں کے کل میرے آفس میں آکر خود مجھ سے بات کرے۔۔۔۔ ۔

جی ٹھیک ہے سر۔۔۔۔۔ قیوم صاحب کے جواب ملتے ہی وہ فون کاٹ دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوری سوہا ڈارلنگ تمہیں قربانی کا بکرا بننا پڑے گا روہان کا بدلہ اس کی جان سے پیاری بہن

سے۔۔۔۔ ہاہاہاہا۔۔۔۔۔ وہ ایک گہرا کش لگاتا ہنستا ہوا پیچھے صوفے سے ٹیگ لگا کر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ گیم سٹارٹ روہان غفار۔۔۔۔۔ وہ ہوا میں کرو سکا نشان بناتا ہے اب نجانے کیا کیا سوچا تھا اس

نے۔۔۔۔ ۔

***

سوہا بات کی تم نے اپنے باس سے۔۔۔۔۔ آسیہ روٹی بناتے ہوے پوچھتی ہیں جو برتن دھو رہی ہوتی ہے وہ دونوں کچھ دیر پہلے ہی ہوسپٹل سے آے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔

جی کی تھی بات سر نے کہا کہ سوہا سے کہو مجھ سے خود آکر بات کرے۔۔۔۔۔ وہ پلیٹ کو دھوتے ہوے کہتی

مجھے لگتا ہے وہ دے دینگے ویسے تم بھی تھوڑی مظلوم سی شکل بنا لینا اگر ان کا ارادہ نہیں ہوا نہ دینے کا تو تمہاری شکل دیکھ کر ہی دے دینگے۔۔۔۔۔ آسیہ روٹی ہاٹ پاٹ میں رکھتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔ امی میں کچھ نہیں کرو گی بس تمیز سے جاکر کہہ دونگی کہ مجھے پیسو کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔ وہ جلدی سے کہتی

سوہا تمہارے ابو کو دو دن کا وقت دیا ہے اگر ان دو دنوں میں بائے پاس نہیں ہوا نہ تو ان کا بائے پاس کرنا مشکل ہوجاے گا۔۔۔۔۔ وہ اسے پیار سے سمجھا تی ہو ئی کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

امی بیٹھے ادھر۔۔۔۔۔ وہ انھیں کرسی پر بیٹھاتی ہے۔۔۔۔ امی اگر میں انسان کی جگہ اللہ سے مدد مانگو جس نے پرشانی دی ہے اسی کے پاس جاؤ کہ اللہ پاک میرے ابو کے اوپریشن کہ لئے پیسو کا انتظام کردیں تو کیا وہ نہیں کرے گا وہ جب دیکھے گا کہ میرا بندہ میرے پاس آیا ہے ایک آس لے کر تو کیوں وہ مجھے مایوس کرے گا اور بات رہی باس کی تو میں ان کے پاس جاؤ گی پیسے بھی مانگو گی مگر منت اور مظلوم شکل بس اللہ کے سامنے بناؤ گی کیا پتا اللہ نے باس کو ہی ہمارا وسیلہ بنایا ہو۔۔۔۔۔۔ وہ آسیہ کو سمجھاتی ہے تو آسیہ بھی سمجھ کر اثبات میں سر ہلاتی ہے وہ صحیح تو کہہ رہی تھی اللہ سے ہی مانگنا چاہیے بھلے وہ گھر کا نمک ہی کیوں نہ ہو پھر اس کے اوپر ہے کہ وہ کس کو اور کیسے وسیلہ بناتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اچھا چلو کھانا کھالو تم پھر سوجانا صبح افس بھی جانا ہے۔۔۔۔ وہ وہاں سے اٹھتے ہوے کہتی ہے تو وہ بھی کھڑی ہوکر ان کی مدد کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

***

بابا آپ کب اؤ گے واپس میں بہت مس کر رہی ہوں آپ کو۔۔۔۔۔ صفا ویڈیو کال پر روہان سے کہتی

میں بھی بہت مس کر رہا ہوں آپ دونوں کو بیٹا مگر آپ میں واپس نہیں اؤ گا لیکن آپ لوگوں کو اپنے پاس ضرور بولا لونگا۔۔۔۔۔ ۔

بابا آپ ماما سے ناراض ہیں۔۔۔۔ صفا کشف کی طرف دیکھ کر روہان سے پوچھتی ہے جس پہ کشف کے ہاتھ رک جاتے ہے جب سے وہ احمر کو کھانا کھلا رہی ہوتی ہے اور روہان پہلے چپ پھر مخاطب ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ نہیں بیٹا میں ناراض نہیں ہوں بس آپ کی ماما نے مجھے بہت ہارٹ کیا ہے۔۔۔۔۔ بس یہ کہنا تھا کہ کشف فورا صفا کے ہاتھ سے موبائل لے لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ روہان میں بچوں کو لے کر پاکستان ارہی ہوں تم پلیز مجھے معاف کردو۔۔۔۔۔ وہ اتنی معصومیت سے کہتی ہے کہ روہان کے چہرے پر ایکدم ہی مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں آپ کا ویلکم کرو گا ائرپورٹ پہ۔۔۔۔ ۔

مگر مجھے تھوڑا وقت لگے گا بچوں کے اسکول کے سارے ڈاکومنٹس لینے ہیں تاکہ بچوں کو وہاں اڈمیشن لینے میں کوئی پرشانی نہ ہو۔۔۔۔۔ وہ بھی صحیح تھی تو روہان بھی اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔

انکل کی طبیعت کیسی ہے اب۔۔۔۔ ۔

ابھی ٹھیک نہیں ہے دعا کرو بس۔۔۔۔۔ روہان اپنے باپ کو دیکھ کر کہتا ہے جو لیٹے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔ اللہ صحت دیں انھیں۔۔۔۔ ارے صفا بات تو کرنے دو۔۔۔۔ کشف ابھی بول ہی رہی ہوتی ہے کے صفا فورا اس کے ہاتھ سے موبائل لے لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

بابا میری دادو سے بات کراے نہ۔۔۔۔ روہان اس کی بات پر ایک نظر غفار کو دیکھتا ہے جو آنکھیں بند کرے لیٹے ہوتے ہیں وہ ہاں میں سر ہلاتا غفار کے پاس جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ابو۔۔۔۔ وہ ہاتھ سے انھیں اٹھاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں کیا ہوا کیوں آے ہو۔۔۔۔۔۔ وہ آنکھیں کھولے بیزاری سے کہتے ہیں۔۔۔ ۔

ابو آپ کی پوتی آپ سے بات کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔ وہ موبائل کی سکرین ان کے سامنے کرے کہتے ہے جس میں صفا غفار صاحب کو دیکھ کر خوشی سے ہاتھ ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔

السلام علیکم دادو کیسے ہے آپ میں صفا روہان غفار۔۔۔۔۔ یہ پورا نام اسے کشف نے ہی لینا سکھایا تھا جب بھی وہ کسی کو اپنا نام بتاتی یہی بتاتی تھی غفار صفا کو دیکھیں اٹھ کر بیٹھتے ہے اور مسکراتے ہوے اس کے ہاتھ سے موبائل لیتے ہیں۔۔۔۔ ۔ وعلیکم السلام میں ٹھیک ہوں آپ کیسی ہو میری گڑیا۔۔۔۔۔ غفار صاحب کو ایسے بولتا دیکھ روہان دل سے خوش ہوتا ہے اسے تھوڑا سکون ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

دادو آپ کی طبیعت کیسی ہے۔۔۔۔ ۔

میں ٹھیک ہوں آپ دادو کے پاس اؤ گی تو دادو اور ٹھیک ہوجاے گے۔۔۔۔ ۔

جی دادو ہم آے گے دادو یہ احمر سے بات کریں یہ مجھ سے موبائل چھین رہا ہے۔۔۔۔ وہ احمر کو غصے سے گھورتی ہوئی اسے موبائل دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

دادو آپ تے شے ہو آپ تھیت ہو(دادو آپ کیسے ہو آپ ٹھیک ہو)۔۔۔۔ وہ بھی اپنی بہن کی طرح پوچھتا ہے تو غفار صاحب خوشی سے روہان کو دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔ یہ تو بالکل تمہاری طرح ہے تمہاری طرف ہی باتیں کر رہا ہے۔۔۔۔ انھیں ابھی کچھ یاد نہیں ہوتا کہ وہ روہان سے ناراض ہیں ان کی تو آدھی بیماری بچوں سے بات کرکے ہی ختم ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ اور روہان اپنے باپ کو خوش دیکھ کر مسکرا دیتا ہے اب نہ جانے کب تک دادا اور پوتے کی باتیں چلنی تھیں۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سر میں اندرا سکتی ہوں۔۔۔۔۔ سوہا دخان کے آفس کا دروازہ کھولے سر نکال کر پوچھتی ہے اور دخان جو اسی کے انتظار میں ہوتا ہے اس کی آواز سن کے فورا اجازت دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

آجاے مس سوہا۔۔۔۔ ۔

بیٹھیں اور بتاے کیا بات کرنی تھی آپ نے مجھ سے۔۔۔۔۔ وہ اس کے اندر آنے پر کرسی کی طرف اشارہ کرے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سر مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔۔۔۔ ۔

میری مدد میں کیسے آپ کی مدد کر سکھتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ پیچھے کرسی سے ٹیگ لگاے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ سر وہ دراصل بات یہ ہے کہ میرے ابو کی طبیعت بہت خراب ہے انھیں ہارٹ پروبلم ہے تو ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ان کا بائے پاس کرنا ہوگا جس کے لئے20 لاکھ کی ضرورت ہے مگر سر ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ہم ان کا علاج کروا سکے اسی لئے میں آپ کے پاس آئی ہوں کے آپ میری مدد کردیں میں آپ کے پیسے بہت جلد واپس کر دونگی۔۔۔۔۔ وہ امید بھری نظروں سے دیکھ کر بولتی ہے جو بڑے غور سے اس کی بات سن رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

اپنی بیٹی کی تربیت اچھی کرتے ہر بار لڑکا قصوروار نہیں ہوتا۔۔۔۔ اس کی بات سننے کے بعد ہر بار کی طرف اس کے کانوں میں وہی زہریلہ جملہ گونجتا ہے جسے وہ مٹھی بند کرے اپنا غصہ ضبط کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں مگر۔۔۔۔۔ وہ کرسی سے اٹھ کر اس کے سامنے آکر کہتا الفاظ ادھورے ہی چھوڑ دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

مگر کیا سر۔۔۔ وہ جو اس کی بات پر خوش ہوگئی تھی لفظ "مگر " کو سن کر نہ سمجھی سے کھڑی ہوکر پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ مگر یہ کہ میں تمہاری مدد کر دونگا بدلے میں تمہیں بھی میرے لئے کچھ کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔ وہ اس کا اوپر سے نیچے تک جائزہ لیتے ہوے خباثت سے کہتا ہے اور سوہا اس کی بات اور نظر کا مفہوم سمجھ کر غصے میں آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ آپ کی ہمت کیسے ہوئی مجھ سے ایسی گھٹیا بات کرنے کی آپ کو شرم انی چاہیے کسی مجبور لڑکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے۔۔۔۔۔ وہ غصے میں آنے سے باہر ہوجاتی ہے بس کمی تھی تو ایک تھپڑ مارنے کی۔۔۔۔ ۔

اس میں شرم سی کون سی بات میں آپ کی مدد کر رہا ہوں تو اس کے لئے آپ کو بھی میری۔۔۔۔ ۔ آپ جس کی بھی مدد کرتے ہے ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتا ہے۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹے سخت لہجے میں کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

ارے نہیں نہیں بس آپ سے ہی آپ ہے بھی تو اتنی خوبصورت تو بندا کیا کرے۔۔۔۔۔ ایک منٹ آپ کہیں میری بات کا غلط مطلب تو نہیں لے رہی۔۔۔۔۔ وہ اسے دیکھ کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

آپ کی بات سے ہی اندازہ ہورہا ہے آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔۔۔۔۔ وہ اب بھی غصے میں ہی کہتی

ارے میں وہ نہیں کہہ رہا جو آپ سمجھ رہی ہے میں تو آپ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔ وہ ٹیبل سے اپنی کمر لگا کر سینےپر ہاتھ باندھے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا جب ایسے بات نہیں بنی تو آپ اس پاک رشتے کا سہارا لے رہے ہے ارے آپ کو تو شرم۔۔۔۔ ۔ بند کرو اپنی بکواس تم نے سوچ بھی کیسے لیا کہ میں ایسی گھٹیا حرکت کرو گا تم نے کیا اپنے بھا۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹے غصے میں اس کے قریب ہوکر کہتا بات ادھوری ہی چھوڑ دیتا ہے اور سوہا اس کے غصے سے کہنے پر دو قدم پیچھے ہوتی ہے وہ نازک سی لڑکی کی اس بلڈوزر کے سامنے بولتی ہی بند ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

بولو نکاح کرو گی مجھ سے یہ نکاح بس کاغذی ہوگا میں تم سے کوئی مطالبہ نہیں کرو گا۔۔۔۔۔ وہ اسے یو ڈرتا دیکھ تھوڑا نرم لہجے میں کہتا ہے تو سوہا بھی تھوڑا سنبھال کر دوبارہ اپنے ماتھے پر بل لے آتی ہے تاکہ وہ اسے کمزور نہ سمجھے۔۔۔۔۔ ۔

مگر آپ مجھ سے نکاح کیوں کرنا چاہتے ہے۔۔۔۔ ۔

جیسے تمہاری مجبوری ہے ویسے میری بھی مجبوری ہے۔۔۔۔۔۔ وہ پھر سے اپنی کمر پیچھے ٹیبل سے لگاے کندھے اوچکائےکہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ آپ تو کسی کو بھی خرید کر اس سے نکاح کر سکھتے ہیں پھر میں ہی کیوں۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آتی بھلا اس کی کیا مجبوری ہو سکتی ہے۔۔۔۔ ۔

تمہیں بھی تو خرید رہا ہوں۔۔۔۔ وہ اس پر طنز کرکے مسکراتا ہے تو سوہا شرمندہ سی ہوجاتی ہے۔۔۔ ۔

میں تمہیں 6 مہینے بعد چھوڑ دونگا یہ رشتہ کاغذی ہوگا اور عارضی بھی کسی کو پتا نہیں چلے گا کہ تم نے مجھ سے نکاح کیا ہے یہ بات میرے اور تمہارے پیچ رہے گی۔۔۔۔۔۔ وہ اسے شرمندہ دیکھ کر اور مزید بتاتا

اگر میں نکاح نہ کرو تو آپ مجھے پیسے نہیں دینگے۔۔۔۔۔ وہ اس سے پوچھتی ہے جس پر وہ نفی میں سر ہلاتا ہے۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے مجھے نہیں چاہیے آپ اپنے پاس ہی رکھیں اپنے پیسے۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتی باہر کی طرف قدم بڑھاتی ہے۔۔۔ ۔ اگر تم مجھ سے نکاح کرتی ہو تو میں تمہیں پیسے دے دونگا اس سے تمہارے ابو کا علاج بھی ہوجاے گا اور تم تو بیٹی ہو اپنے باپ کے لئے اتنا تو کر ہی سکتی ہو۔۔۔۔ وہ اسے جاتا دیکھ مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ خوش قسمت ہو جو مجبوری میں بھی اتنا امیر اور خوبصورت شوہر مل رہا ہے۔۔۔۔۔ اس کے روکنے پر وہ مزید کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

لعنت بھجتی ہوں میں ایسی دولت اور حسین شوہر پر۔۔۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتی باہر چلی جاتی ہے اور دخان مسکراتا ہوا ایک گہری سانس لےکر اپنی چیئر پہ آکر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔

جو تو رس جانی اے۔۔ ۔

دل یہ ٹٹ جانی اے۔۔۔ ۔

ارے نہیں یہ گانا سوٹ نہیں کر رہا وہ کون سا گانا تھا یار۔۔۔۔۔ وہ گانا گا کے پیچ میں ہی چھوڑ کر دوسرا گانا سوچتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں یہ والا۔۔۔ ۔

ٹھکرا کے میرا پیار میرا انتقام دیکھیں گی۔۔۔۔ وہ ہستا ہوا کرسی کو جھولے دیتے ہوے گنگناتا ہے۔۔۔ ۔ اب تمہیں اپنی بدتمیزی کا بھی حساب دینا ہوگا سوہا غفار۔۔۔۔۔ وہ چہرے پر سختی لاکر کہتا ہے اور پھر مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

Soha Game Start dear.……

***

کون ہے۔۔۔۔۔ آرہی ہوں صبر کرو۔۔۔۔۔۔ آسیہ جو صحن میں بیٹھی سبزی کاٹ رہی ہوتی ہیں دروازہ بجنے پر سبزی چھوڑے اٹھتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔

سوہا اتنی جلدی آگئی تم۔۔۔۔۔ وہ جیسی ہی دروازہ کھولتی ہیں تو سا منے سوہا کو دیکھ کر حیرانی سے پوچھتی ہیں اور سوہا انھیں جواب دیے بغیر ایک نظر دیکھ کر ان کی سائیڈ سے نکلتی اپنے کمرے کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔ سوہا بتاؤ تو۔۔۔۔۔ وہ بھی دروازہ بند کرے اس کے پیچھے آتی ہیں مگر اس تک پہنچنے سے پہلے ہی وہ کمرے میں داخل ہوکر دروازہ زور سے بند کردیتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ کمرے میں آتے ہی اپنی چادر اور بیگ کو اتار کر زور سے بیڈ پر پٹکتی ہے اور پھر وہی بیڈ پر بیٹھے دونوں ہاتھ منہ پر رکھیں رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

اسے آج پتا نہیں کیوں عجیب لگ رہا تھا اسے دخان سے زیادہ اپنے اوپر غصہ آرہا تھا کہ وہ کیوں گئی وہاں نہ وہ جاتی اور نہ ہی وہ کوئی ایسی بات کرتا۔۔۔۔۔ ۔

سوہا بیٹا کوئی بات ہوئی ہے بتاؤ تو۔۔۔۔۔ سوہا میرا دل بیٹھا جارہا ہے کچھ تو بولو۔۔۔۔۔۔ سوہا کو مسلسل آسیہ کی آواز آتی ہے مگر اس کی ہمت نہیں ہوتی کہ ان کا سامنا کرے اسے خود سے شرم آتی ہے کہ دخان دورانی اس کے بارے میں ایسی گھٹیا سوچ رکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

وہ آسیہ کو جواب دینے کے بجائے اپنے آنسو صاف کرے واش روم میں جاتی ہے اور وہاں جاکر بیسن کے سامنے کھڑی ہوکر اپنے آپ کو شیشے میں غور سے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

گوری صاف شفاف رنگت جس پر ایک دھبہ بھی نہیں مڑی ہوئی یللکے گلابی پنکھڑی جیسے خوبصورت ہونٹ براون بڑی آنکھیں کالے لمبے بل وہ تھی بھی تو اتنی خوبصورت کہ جو ایک بار دیکھے دیکھتا رہ جائے۔۔۔ ۔ آپ جس کی بھی مدد کرتے ہیں ان کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتا ہے۔۔۔ ۔

ارے نہیں نہیں بس آپ سے ہی آپ ہے بھی تو اتنی خوبصورت تو بندا کیا کرے۔۔۔۔۔ ۔

اس کے کان میں دخان کہ الفاظ گونجتے ہیں جس پر وہ غصے سے نل کھولے اپنے منہ پر پانی کی چھٹیے مارتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں اپنا چہرہ تمہاری گندی نظروں سے پاک کرو گی دخان دورانی۔۔۔۔۔ وہ اپنا چہرہ صابن سے ملتے ہوے کہتی ہے اور نجانے کتنی بار منہ دھو لیتی ہے اسے دیکھ کے ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ اپنے چہرے سے کوئی گندی چیز صاف کر رہی ہو اور وہ گندی چیز دخان کی نظریں تھی اسے اب بھی اپنے چہرے پر اس کی نظرے محسوس ہو رہی تھی جس پہ وہ مسلسل پانی بہا رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔ ۔

امی کیا ہوا ہے آپ یہاں کیوں کھڑیں ہیں ۔۔۔۔۔ روہان جو ابھی ہی باہر سے آتا ہے تو آسیہ کو سوہا کے کمرے کے باہر ٹہلتا ہوا دیکھ کر ان کے پاس آکر پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

روہان اچھا ہوا تم اگئے پتا نہیں سوہا کو کیا ہوا ہے دروازہ ہی نہیں کھول رہی افس سے آتے ہی اپنے کمرے میں چلی گئی اس کی آنکھیں بتارہی تھی کے وہ روئی ہے۔۔۔۔۔ آسیہ روہان کو پرشانی سے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

اچھا رکیں میں بات کرتا ہوں اس سے آپ پریشان نہ ہوں۔۔۔۔۔ وہ آسیہ کو دلاسہ دے کر سوہا کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سوہا۔۔۔۔ سوہا دروازہ کھولو کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔ سوہا۔۔۔۔ ۔ روہان کی آواز سن کے سوہا اپنا چہرہ اٹھا کے شیشے میں دیکھتی ہے اس کی آنکھیں رونے کے باعث لال اور سوجھ گئی تھی جب کے چہرے منہ دھونے کے باعث گیلا ہورہا تھا وہ جلدی سے اپنا منہ دوپٹے سے صاف کرتی باہر آتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا بیٹا دروازہ کھو۔۔۔۔ ۔ وہ بولتا ہی ہے کہ سوہا دروازہ کھول دیتی ہے تو آسیہ بھی اس کے سامنے آتی سے گریز کیا جاے۔

سوہا کیا ہوا ہے تم روئی ہو؟؟؟۔۔۔۔ روہان اس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں لے کر بڑے پیار سے کہتا ہے تو سوہا دوبارہ سے رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

بھائی۔۔۔۔۔ پیسو کا انتظام نہیں ہوا۔۔۔۔۔ وہ نظریں نیچی کرئے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

تو اس میں رونے والی کون سی بات ہے ہوجاے گا پیسو کا انتظام بھی تم رو تو مت دیکھو ایسے کرو گی تو امی کی بھی طبیعت خراب ہوگی تم چاہتی ہو کے امی بھی بیمار ہوجائے۔۔۔۔۔۔ وہ اسے پیار سے سمجھتا ہے جس پر سوہا معصومیت سے نفی میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ تو بس پھر رونا بند کرو اور تیار ہوجاؤ ابو بلا رہے ہیں تمہیں۔۔۔۔۔ وہ اس کے آنسو صاف کرتا ہے تو سوہا بھی اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔

گڈ جب تک تم تیار ہو تب تک میں بھی کپڑے تبدیل کرلیتا ہوں۔۔۔۔۔ روہان اسے کہتا اپنے کمرے کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔ ۔ سوہا سچ بتا بس یہی بات ہے نہ کوئی اور بات تو نہیں ہے۔۔۔۔۔ آسیہ کو یقین نہیں اتا تو وہ سوہا سے پوچھ ہی لیتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔ نہیں امی ایسی کوئی بات نہیں ہے بس ابو کے لئے پر شان تھی تبھی رونا آرہا تھا۔۔۔۔۔ وہ ان سے جھوٹ بول دیتی ہے۔۔۔ ۔

اچھا ٹھیک ہے جاؤ تیار ہوجاؤ۔۔۔۔۔۔ وہ اسے کہتی صحن میں جاتی ہیں اور سوہا واپس کمرے میں آکر بیڈ پر گرنے کے انداز میں لیٹتی ہے۔۔۔۔ ۔

اگر میں بھائی کو بتا دیتی کے مجھے باس نے کیا کہا ہے تو بھائی اس کا حشر نشر ایک کردیتے۔۔۔۔۔ وہ خود ہی بڑبڑاتی ہے کہ تب ہی اس کا موبائل رینگ ہوتا ہے تو وہ اٹھ کر موبائل اٹھاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ کس کا نمبر ہے۔۔۔۔۔ وہ سامنے انجان نمبر کو دیکھیں سوچتی ہے پھر کسی خیال سے اٹھا ہی لیتی

ہے۔۔۔۔۔ ۔

بڑی دیر کر دی کال اٹھانے میں منیجر صاحبہ۔۔۔۔۔۔ فون میں سے دخان کی بھاری آواز سن کر سوہا کو غصہ ہی آجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

ذلیل انسان تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے کال کرنے کی۔۔۔۔ ۔ ارے ارے کیا ہوگیا ہے منیجر صاحبہ میں آپ کا باس ہوں آپ مجھ سے ایسے بدتمیزی سے بات نہیں کرسکتی ورنہ میں آپ کو اس جاب سے نکال بھی سکتا ہوں مگر آپ فکر نہ کرے میں آپ کو کبھی جاب سے نہیں نکالوں گا۔۔۔۔۔۔ اسے سوہا کی بات پر غصہ تو بہت اتا ہے مگر پھر غصہ ضبط کرے مسکراتے ہوے کہتا ہے آخر کو مجبوری تھی اس کی ۔۔۔۔ ۔ آپ کیا مجھے جاب سے نکالے گے میں ہی آپ کی جاب چھوڑتی ہوں مجھے ویسے بھی کوئی شوق نہیں ہے ایسے ہوس پرست انسان کی کمپنی میں جاب کرنے کا جو مجبور لڑکیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اسے خود پتا نہیں ہوتا وہ غصے میں کیا کیا بول گئی ہے وہ تو دخان کی غصے بھری آواز سن کر ایکدم چپ ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔ اپنی زبان سنبھال کر بات کرے مس سوہا یہ نہ ہو کل آپ کو اسی ہوس پرست انسان کے پاس آیا ہو مدد مانگنے۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نہیں اؤ گی کبھی بھی نہیں۔۔۔۔ ۔ تو بہتر ہوگا آپ اپنے دماغ سے یہ بات نکال دیں اور اپنے لئے کوئی اور ڈھونڈ لیں۔۔۔۔۔ وہ بھی سخت لہجے میں کہتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ اگر آپ میرے پاس مدد مانگنے آے گی تو اس بار ڈیل میں مزید اضافہ ہوگا۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کو انگور کرے مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

میں نہیں اؤ گی اور میں آپ کی جاب بھی چھوڑ رہی ہوں۔۔۔۔ وہ کہتے ہی کال کاٹ دیتی ہے۔۔۔۔ ۔

میرا فون کاٹ دیا دخان دورانی کا فون کاٹ دیا چلو کوئی نہیں اپنے لئے ہی سزا کے پہاڑ بنا رہی ہے میں کیا کر سکتا ہوں۔۔۔ ۔ وہ موبائل کو اپنے ہاتھ میں گھو ماتے ہوے پیچھے کرسی سے ٹیگ لگاتا کندھے اوچکا کر بولتا

چلو اب مجھے ہی کچھ کرنا ہوگا۔۔۔۔۔ وہ کچھ سوچ کرکر پیچھے ہینگ کرا اپنا کوٹ اٹھا کر باہر کی طرف جاتا ہے پتا نہیں وہ کیا کرنے والا تھا اب؟؟۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.