کھانا کھالو پلیز ہمیں تنگ مت کرو غلطی بھی تمہاری ہے اور نخرے بھی تم ہی کر رہی ہو۔۔۔۔۔ وہ رابی کے سامنے کھانا رکھتے ہوے کہتا ہے جو کھانے سے منہ موڑے بیٹھی تھی۔۔۔۔ ۔
تم چھوٹے بھائی ہو نہ تو چھوٹے بھائی ہی رہو ایک باپ کافی ہے تمہیں باپ بننے کی ضرورت نہیں
ہے۔۔۔۔ وہ اس کی بات پر غصے سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ اگر باپ ہوتا نہ تو تمہارے ساتھ اس لڑکے کو بھی مار دیتا چھوٹا بھائی ہوں تو بس بول رہا ہوں کیوں کہ میرے اندر بھی غیرت ہے۔۔۔۔۔ وہ بھی سخت لہجے میں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ میں غلط نہیں ہوں اس نے مجھے کہا تھا کہ میں تم سے شادی کرو گا مگر وہ نہیں آیا اس نے مجھ سے اپنے ابو کی بےعزتی کا بدلہ لیا ہے جو بابا نے اس کے ابو کی کی تھی۔۔۔۔۔ وہ اپنے بھائی کو غصے میں دیکھ کر روتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا ہوا وہ نہیں آیا ورنہ ہماری عزت کے ساتھ وہ بھی نہیں بچنا تھا۔۔۔۔ ۔
تم نے کبھی محبّت نہیں کی نہ تبھی تمہیں میرا احساس نہیں ہے۔۔۔۔۔ وہ سمجھ رہی تھی کہ اس کا بھائی اسے روتا دیکھ نرم ہوگا مگر اسے ویسا ہی سخت دیکھ کر وہ غصے اور روتے ہوے کہتی ہے جس پر وہ ہنس دیتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہنس کیوں رہے ہو۔۔۔۔ ۔ مجھے اگر محبّت ہوئی نہ تو میں فورا اسے نکاح کا پیغام دونگا اسے یو پارکو ریسٹرونٹ وغیرہ میں لے کر نہیں پھروں گا۔۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے اس پر طنز کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا چپ ہوجاؤ رو نہیں ابھی بابا نے تمہارا رشتہ تے کردیا ہے پرسو نکاح ہے تمہارا۔۔۔۔۔ وہ اسے دوبارہ روتا دیکھ اسے چپ کراتا ہے۔۔۔۔ ۔ میں نہیں کرو گی شادی تم بس ایک بار ار جی کے گھر چلے جاؤ شاید کوئی مسئلہ ہوگیا ہو شاید اس کا اکسیڈینڈ ہوگیا ہو تبھی وہ انہیں سکا۔۔۔۔ ۔
تم پاگل تو نہیں ہوگی میں۔۔۔۔ ۔
بس ایک بار میری خاطر اگر وہ سچ میں بےوفا ہوا نہ تو میں جہاں تم لوگ کہو گے شادی کرلونگی پلیز ایک دفعہ اس کے گھر چلے جاؤ۔۔۔۔ وہ اس کی بات کاٹ کر منت کرتی ہے تو اسے بھی اپنی بہن پر ترس اتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا صحیح ہے میں چاچو کہ ساتھ جاؤ گا مگر اس کے بعد جو بابا کا فیصلہ ہوگا تمہیں ماننا ہوگا۔۔ ۔ ۔۔ وہ اسے ورن کرتے ہوے کہتا ہے جس پر وہ جلدی سے اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
ابو یہ تھوڑا سا کھا لیں۔۔۔۔۔ سوہا غفار کو پرہیزی کھانا کھلاتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
بس بیٹا اب اور نہیں اور تم بھی گھر چلی جاؤ جاکر آرام کرو کل سے ادھر ہی ہو۔۔۔۔۔ غفار اپنی بیٹی کو دیکھ کر کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔
جی ابو چلی جاؤ گی۔۔۔۔۔ وہ سوپ کا باؤل رکھتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ مگر اس سے پہلے آپ کہ لئے ایک سرپرائز ہے لیکن آپ کو وعدہ کرنا ہوگا کہ آپ غصہ نہیں ہونگے بلکہ خوش ہونگے اور اگر برا بھی لگا تو آپ کچھ نہیں بولیں گے و عدہ کرے۔۔۔۔ وہ اپنی ہتیلی غفار کے سامنے کرے کہتی ہے جس پر غفار مسکراتے ہوے اپنا ہاتھ اس کی ہتیلی پر رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
وعدہ مگر ایسا بھی کیا سرپرائز ہے جو تم مجھ سے اپنے وعدے لے رہی ہو۔۔۔۔ ۔
ابو سرپرائز بتاے تھوڑی جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
اچھا ابو آپ آرام کرے میں جب تک آتی ہوں۔۔۔۔ وہ اپنے موبائل میں ایک میسج اتا دیکھ مسکرا جاتی
آپ آرام کرے۔۔۔۔ وہ ان کا تکیہ ٹھیک کرے باہر آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ وہ جیسے ہی باہر آتی ہے تو سامنے ہی بینچ پر روہان گردن جھکائے بیٹھا ہوتا ہے اور اس کے پاس بیگ یہ بتا رہا تھا کے وہ ائر پوٹ سے سیدھا ہسپتال ہی آیا تھا وہ چلتی ہوئی اپنے بھائی کے سامنے آکر کھڑی ہوتی اور نہ جانے کی کہ آنسو جو روکے ہوے تھے اب وہ اپنے بھائی کو سامنے دیکھ کر کسی سمندر کی طرح شروع ہوجاتے
ہیں۔۔۔۔۔ ۔
اور روہان جیسے ہی سر اٹھاتا ہے تو اپنی بہن کو روتا دیکھ فورا کھڑے ہوکر اسے سینے سے لگا لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سوہا رو کیوں رہی ہو میں آگیا ہوں نہ۔۔۔۔ وہ اسے چپ کراتا ہے
بھائی۔۔۔۔ مجھے لگا آپ نہیں آے گے۔۔۔۔ ۔
کیوں نہیں اتا جب میری سوہا نے مجھے بولایا۔۔۔۔۔ وہ اسے خود سے الگ کرکے اس کے آنسو صاف کرتا
اچھا ابو کیسے ہیں۔۔۔۔ ۔
ٹھیک نہیں ہے آپ چلے میرے ساتھ ابو سے مل لیں۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑے غفار کے روم کی طرف جاتی ہی ہے کہ روہان اپنا ہاتھ اس کہ ہاتھ سے چھوڑوا لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا ہوا بھائی۔۔۔۔ ۔
میرے اندر ہمّت نہیں ہے ابو کا سامنا کرنے کی وہ مجھے دیکھ کر غصے میں آجاے گے۔۔ ۔ ۔۔۔ اسے غفار کا ڈر ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
کچھ نہیں کہیں گے ابو بلکہ خوش ہونگے آپ کو دیکھ کر چلے میرے ساتھ۔۔۔۔۔ وہ اسے زبردستی لے کر جاتی ہے جس پر روہان کو بھی مجبورا جانا پڑتا ہے جبکہ دل اس کا گھبرا رہا ہوتا ہے کہ نجانے ابو کا کیا ریئکشں ہوگا۔۔۔۔ ۔
سوہا کمرے کا درو ازہ کھولے اندر داخل ہوتی ہے مگر روہان اپنے باپ کو دیکھ کر دروازے پر ہی روک جاتا ہے کیونکہ یہ وہ والے غفار تو نہیں تھے جنھیں وہ چھوڑ کر گیا تھا یہ تو کوئی صدیوں کے بیمار لگ رہے
تھے۔۔۔۔۔ ۔
ابو دیکھیں آپ کا سرپرائز۔۔۔۔ سوہا اپنے باپ کے پاس آکر روہان کی طرف اشارہ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔ یہ یہاں کیوں آیا ہے سوہا اس سے کہو کے ابھی کے ابھی یہاں سے چلا جائے میں اس کی شکل بھی دیکھنا نہیں چاہتا۔۔۔۔ غفار روہان کو دیکھ کر ہی اپے سے باہر آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
ابو کیا ہوگیا ہے آپ کو آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ غصہ نہیں کرے گے۔۔۔ سوہا اپنے باپ کا غصہ دیکھ کر انھیں سمجھاتی ہے اور روہان دروازہ بند کرے غفار کہ سامنے آکر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ یہ تھا تمہارا سرپرائز۔۔۔۔ ہاں سہی میرے لئے یہ سرپرائز ہی تو ہے دیکھو اسے دیکھ کر مجھے غصہ آرہا ہے اچھا ہے نہ کل کا مرتا آج مر جاؤ گا۔۔۔۔ ۔
ابو خدا کا واسطہ ہے ایسے نہ کہیں۔۔۔۔۔ روہان اپنے باپ کے منہ سے ایسے الفاظ سن کر روتے ہوے ان کہ پاؤں پکڑ لیتا ہے۔۔۔۔ ۔
مجھے معاف کردیں ابو میں سب کچھ چھوڑ کر اگیا ہوں اپنے بیوی بچے سب بس آپ کہ لئے یہاں آیا ہوں۔۔۔۔۔ ۔
کس نے کہا تھا کہ میرے لئے اؤ نہیں آتے اور اب یہ رونا بند کرو جیسے آے تھے ویسے ہی واپس چلے جاؤ۔۔۔۔۔ وہ اپنے پاؤں سمٹ کر کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔
ابو اب میں کبھی واپس نہیں جاؤ میں یہی رہو گا آپ کے پاس امی سوہا سیف کے پاس میری غلطی تھی ابو معاف کردیں مجھے بس آخری بار معاف کردیں۔۔۔۔۔ روہان کسی بچے کی طرف روتا ہوا معافی مانگتا ہے تو غفار کا بھی دل نرم ہوتا ہے بیٹا تھا ان کا کہا اسے ایسے دیکھ سکتے تھے۔۔۔۔ ۔
ابو معاف کردیں نہ بھائی کو۔۔۔۔ سوہا بھی اپنے بھائی کو دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا ٹھیک ہے ابھی جاؤ مجھے نیند آرہی ہے۔۔۔ غفار بس اتنا ہی کہتے ہیں تو روہان اپنے باپ کو حسرت سے دیکھتا باہر آجاتا ہے اور سوہا بھی اسی کے پیچھے جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
سر واڈ نمبر11 میں ہے مس سوہا کے والد صاحب۔۔۔۔۔ ملازم دخان کو آکر کہتا ہے جو ابھی ہی ہوسپٹل آیا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا۔۔۔ ۔ تو11 نمبر کہا ہونا چاہئے پھر۔۔۔۔۔ وہ ایسی ہر واڈ پر نظر مارتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
صاحب جی مس سوہا۔۔۔۔ ملازم سوہا کی طرف اشارہ کرتا ہے جو غفار کے کمرے سے نکل رہی ہوتی ہے دخان سوہا کو دیکھ کر اس کہ پاس جانے ہی لگتا ہے کہ اس کہ پیچھے روہان کو دیکھ کر ٹھیک کر روکتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
وہ حیرت سے اسے دیکھتا ہےا ور نہ جانے کیسے اس کے کان میں سسکیوں کی آواز گونجتی ہے وہی سسکی جس نے اسے چینج کر کے رکھ دیا تھا اسے ہمیشہ غصے میں رہنے والا بنا دیا تھا۔۔۔۔۔ ۔
ار جی۔۔۔۔۔۔ وہ اپنی مٹھی بند کرے غصہ ضبط کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
صاحب جی کیا ہوا آپ رک ۔۔۔۔۔۔ ملازم اسے کہتا ہی ہے کہ اس کی سرخ آنکھ دیکھ کر ڈر جاتا
چلو واپس۔۔۔۔۔ وہ سخت لہجے میں کہتا لمبے لمبے ڈنگ بڑھتا باہر کی طرف جاتا ہے اور ملازم وہی پرانا والا دخان دیکھ کر بس خدا سے خیر مانگتا ہے کہ نہ جانے اب کیا ہوگا۔۔۔۔ ۔
ملازم اس وجہ سے ڈر رہا تھا کیونکہ دخان کچھ سالوں سے بہت اچھا ہوگیا تھا ہر کسی پر مہربان مگر اب اس کو دوبارہ اسی حالت میں دیکھ کر نہ جانے کیوں اسے کسی خطرے کا اندیشہ ہو رہا تھا۔۔۔۔ ۔
ملازم جیسے ہی باہر اتا ہے تو دخان گاڑی کے باہر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
کہا تھے اتنی دیر کیوں لگا دی اپنا علاج کروانے لگ گئے تھے کیا ۔۔۔۔۔ وہ اسے اتا دیکھ غصے سے دھڑتا ہے جس پر وہاں موجود لوگ بھی اسے مڑ کر دیکھتے ہیں اور ملازم بیچارہ معافی مانگ کر جلدی سے اگے ہوکر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے تو دخان بھی اسے غصے کی نظر سے دیکھ کر گاڑی میں بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
***
تم نے مجھ سے نکاح رابی کو دیکھانے کے لئے کرا ہے نہ۔۔۔۔۔ وہ دونوں ابھی ہی گھر پہنچے ہوتے ہیں جب کشش ار جی سے بولتی ہے جو اتے ہی صوفے پر گرنے کے انداز میں بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
پہلی بات مجھے ار جی نہیں روہان کہو کیوں کہ اب میں تمہارا شوہر ہوں اور دوسری بات میں نے تم سے نکاح رابی یہ کسی کو دیکھانے کے لئے نہیں کیا بلکہ تمہارے دل میں اپنے لئے محبّت دیکھ کر کیا ہے تمہیں تو خوش ہونا چاہیے اور تم ایسے سوال کر رہی ہو۔۔۔۔۔۔ وہ ایک ائبرو اٹھا کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں کیونکہ میں نے ہمیشہ تمہیں رابی کے ساتھ سوچا ہے۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا اس کی طرف قدم بڑھا کر کہتی
تو اب میرے ساتھ خود کو دیکھ لو بلکہ دیکھنے کی ضرورت کیا ہے میں تمہارا ہی ہوں۔۔۔۔۔ وہ تھوڑا شرارت سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
روہان میں مذاق نہیں کر رہی مجھے تو رابی۔۔۔۔۔ ۔
کشف اب دوبارہ رابعہ کا نام مت لینا اگر تم چاہتی ہو میری لائف سکون سے گزرے تو پلیز اس کا نام لینے سے گریز کرو کل ہماری فلائٹ ہے دبئی کی اپنی پیکنگ کرلو۔۔۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑے اپنے پاس بیٹھا کر پیار سے کہتا ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
گوڈ تم جب تک آرام کرو میں اتا ہوں تھوڑی دیر تک۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تم کہا جارہے ہو۔۔۔۔ ۔
میں سوہا کے اسکول جارہا ہوں اس سے ملنے۔۔۔۔ ۔
مگر صبح کے6 بج رہے ہیں اس وقت۔۔۔۔۔ ۔ ہاں میں پہلے جارہا ہوں تاکہ اس سے مل سکو ابھی وہ اپنی دوست کے ساتھ آتی ہے اور لینے اسے ابو اتے ہے تبھی۔۔۔۔۔ وہ اپنا موبائل اٹھاتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا ٹھیک ہے۔۔۔۔ ۔
***
دخان اپنے کمرے میں آتے ہی دروازہ پوری جان لگا کر بند کرتا ہے اور اپنا کوٹ ٹائی واچ اتار کر بیڈ پر پھنک کر وہی بیڈ پر دونوں ہاتھوں سے سر تھامے بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
میں مر جاؤ گی اس کہ بغیر۔۔۔۔ ۔
دخان تم مجھے روہان لادو پلیز دخان۔۔۔۔۔ ۔ اپنی بیٹی کی تربیت اچھی کرنی چاہیے تھی ہر بار لڑکا قصوروار نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ نجانے کیا کیا اور الفاظ اس کے کان میں گونج رہے تھے کبھی رابعہ کا رونا اس سامنے اتا کبھی زہر لے جملے۔۔۔۔۔ ۔
آااہ۔۔۔۔۔ وہ چیخ کر کھڑا ہوتا ہے اور جو چیز ہاتھ لگتی ہے اسے اٹھا کر زمین پہ تو کبھی دیوار پہ مارتا
میں تمہیں نہیں چھوڑو گا روہان تمہیں بھی ایسے ہی موت دونگا جیسے میری بہن کو ملی نہیں چھوڑو گا
تمہیں۔۔۔۔۔ وہ چیختے ہوے پورے کمرے کا حال ہی برا کردیتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں نہیں میں تمہیں کیوں کچھ کہو میں بھی تمہاری بہن کو مار دونگا تاکہ تمہیں بھی پتا چلے کہ بہن کا دکھ کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ وہ خود ہی سے کہہ کر اپنی الماری کی طرف بڑتا ہے اور جب واپس اتا ہے تو اس کے ہاتھ میں ایک عدد گن ہوتی ہے وہ گن کو بیڈ پر پھینک کر ملازم کو آواز دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
الہی بخش۔۔۔۔ الہی بخش۔۔۔ ۔
جی صاحب جی۔۔۔۔۔ الہی بخش کسی بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ یہ صاف کرو ابھی میرے سامنے۔۔۔۔۔ وہ بیڈ پر رکھی نہیں بلکہ پھیکی گن کی طرف اشارہ کرتا ہے اور الہی بخش کے تو گن دیکھ کر ہی پسینے چھونٹ جاتے ہے۔۔۔۔ ۔
ص۔۔۔ صاحب جی۔۔۔۔ یہ۔۔۔ کس لئے۔۔۔۔۔ وہ تھوگنگل کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ میں نے کہا صاف کرو۔۔۔۔ وہ اس کے سوال پر غصے سے دھاڑتا ہے جس سے الہی بخش پورا کانپ جاتا ہے اور جلدی سے آگے بڑھ کر کپڑا لئے گن صاف کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
***
جی آپ کون۔۔۔۔ ۔13سالہ سیف جب دروازہ کھولتا ہے تو اپنے سامنے دو لڑکوں اور ایک آدمی کو دیکھ کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔
غفار صاحب ہونگے۔۔۔۔۔ اعجاز مسکراتے ہوے پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ۔
جی ہیں آپ کون۔۔۔۔ ۔
بیٹا ہم ان سے ملنے آے ہیں آپ انھیں بولا دو گے۔۔۔ ۔
جی آپ اندر آجاے۔۔۔۔۔ وہ دروازے کے سامنے سے ہٹ کر اندر آنے کا راستہ دیتا ہے اور وہ راستہ ملتے ہی اندر اتے ہے۔۔۔۔۔ ۔
تم لوگ چلو میں شوز اتار کر اتا ہوں۔۔۔۔۔ دخان احد کو کہتا ہے جس پر وہ دونوں اثبات میں سر ہلاکر اندر کی طرف بڑتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
آپ میری پایل جوڑ سکتے ہو۔۔۔۔ ۔15 سالہ سوہا دخان کے سامنے اپنی پایل کرے کہتی ہے دخان جو اپنے شوز کے لیس کھول رہا ہوتا ہے اس کی آواز پر سر اٹھا کر اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ وہ معصوم سی لڑکی ریڈ فراک پہنے اپنی پایل ہاتھوں میں لئے اسے دیکھ کر کہتی ہے دخان کو وہ لڑکی بہت پیاری لگتی ہے وہ مسکراتا ہوا اس کے ہاتھ سے پایل لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
جی میں جوڑ سکتا ہوں مگر اس کے بعد آپ مجھے انعام میں کیا دوگی۔۔۔۔ ۔
جو آپ کہو گے وہ۔۔۔۔ وہ جلدی سے اپنے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
یہ لو جوڑ گئی بس۔۔۔۔۔ وہ پایل اس کہ حوالے کرے کہتا ہے۔۔۔ ۔
تھینک یو آپ بہت اچھے ہو۔۔۔۔ وہ اپنی پایل اپنے پاؤ میں پہنتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
میرا انعام۔۔۔۔ وہ اپنا ہاتھ اگے کرے کہتا ہے۔۔۔ ۔ ہمممم۔۔۔۔۔ ہاں یہ سہی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ ٹھوڑی پہ انگلی رکھے سوچتی ہے پھر اپنے ہاتھ انگلی سے ایک رنگ اتار کر اسے دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
اور دخان اس کی اس کیوٹ سے انعام پر مسکرا دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
اپنی بیٹی کی تربیت اچھی کرتے ہر بار لڑ کا قصوروار نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ دخان ابھی مسکرا ہی رہا ہوتا ہے کہ غفار باہر اتے ہوے کہتے ہیں اور دخان کی مسکراہٹ ایک دم ہی غائب ہوجاتی ہے احد اور اعجاز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ رابعہ کو ہی ایسا بول رہے ہیں۔۔۔۔ ۔
انکل بیٹی آپ کی بھی ہے تو کسی کی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوے آپ کو سو بار سوچنا
چاہیے۔۔۔۔ دخان تمیز سے مگر سخت لہجے میں سوہا کی طرف اشارہ کرے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ اللہ کا شکر ہے میں اس کی تربیت ایسی کرو گا کہ یہ تمہاری بہن کی طرح رات کے اندھرے میں بھاگ نہیں رہی ہوگی کسی لڑکے کے ساتھ۔۔۔۔۔ دخان کا اب یہاں کھڑا ہونا محال ہوگیا تھا تبھی وہ شوز پہنے بغیر لیس باندھے باہر جاتا ہے اور اس کے پیچھے ہی احد اور اعجاز بھی۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔
رابعہ اب جہاں بابا نے کہا ہے وہاں چپ ہوکر شادی کرلو جتنی عزت ملی ہے نہ ہمیں بہت ہے ہمارے لئے اگر تم نے کوئی شور ڈالا تو تمہارے لئے اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ احد اور اعجاز جب باہر اتے ہے تو دخان فون کان سے لگاے غصے سے کہہ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
میں مر جاؤ گی دخان۔۔۔۔ ۔
بکواس بند کرو اپنی اور ہم شام تک پہنچ جائے گے جب تک اپنا منہ سہی کرلو ورنہ پھر مجھے ہی کچھ کرنا
ہوگا۔۔۔۔۔ وہ کہتا جلدی سے فون کاٹ دیتا ہے۔۔۔۔ ۔ روہان نے شادی کرلی ہے رابعہ بتا رہی تھی فیس بک پر دیکھا تھا اس نے۔۔۔۔۔ دخان احد کو بتاتا ہے جس پر وہ بس خاموشی سے گاڑی میں آکر بیٹھ جاتا ہے دخان گا ڑی میں بیٹھنے سے پہلے ایک نظر پیچھے دیکھتا ہے جہاں دروازے پر سوہا کھڑی اسے ہی دیکھ رہی ہوتی ہے وہ اسے دیکھ کر کوئی ریسپانس نہیں دیتا اور گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
سوہا۔۔۔۔۔ روہان سوہا کہ اسکول کے باہر کھڑا ہوتا ہے تو اسے اتا دیکھ فورا اسے آواز لگاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ روہان بھائی آپ۔۔۔۔۔ وہ خوش ہوجاتی ہے اسے دیکھ کر۔۔۔۔ ۔
کل کیوں نہیں آئی تھی میں کل تمہارا انتظار کر رہا تھا یہاں۔۔۔ ۔
بھائی کل دیر سے آنکھ کھولی تھی تبھی چھٹی کرنی پڑی۔۔۔۔۔ وہ معصومیت سے کہتی ہے۔۔۔ ۔
اچھا چھوڑو یہ دیکھو میں تمہارے لئے کتنی ساری چیزے لایا ہوں اس میں سے تھوڑی سیف کو بھی دینا اوکے۔۔۔۔ وہ ایک شوپر اسے دیتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
بس ایک دونگی۔۔۔۔۔ وہ پہلے ہی بتا دیتی ہے جس پر وہ مسکراکر اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے۔۔۔۔ اچھا یہ دیکھو یہ نمبر ہے میرے موبائل کا جب کبھی میری یاد آے تو موبائل میں اس نمبر پہ مجھے فون کرلینا ٹھیک ہے۔۔۔۔ وہ ایک چھوٹا سا کاغذ اسے دیتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
بھائی آپ اب کبھی گھر نہیں اؤ گے۔۔۔ ۔
نہیں اؤ گا جب ابو کا غصہ اتر جائے گا نہ تب اؤ گا۔۔۔۔ اچھا اب تم جاؤ دیکھو اسکول کا گیٹ بند ہورہا
ہے۔۔۔۔۔ وہ اس کے بیگ میں چیزے رکھتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ اپنا خیال رکھا میری گڑیا۔۔۔۔ وہ اسے گلے لگا کر کہتا ہے جبکہ آنکھ بھی نم ہوجاتی ہے اور سوہا بھی رونے والی شکل بنا کر بھائی کو دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
رونا نہیں ہے میں روز کال کرو گا امی کے نمبر پہ۔۔۔۔۔ وہ اسے کہتا ہے تو وہ بھی اثبات میں سر ہلاکر اسکول کی طرف بڑتی ہے اور وہ جب تک اسے دیکھتا رہتا ہے جب تک وہ اسکول کے اندر داخل نہیں
ہوجاتی۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان لوگ جیسے ہی حویلی پہنچتے ہے تو حویلی میں عجیب ہی منظر ہوتا ہے۔۔۔ ۔
کیا ہوا ہے حویلی میں اتنا رش کیوں لگا ہوا ہے۔۔۔۔۔ دخان گاڑی سے اتر کر اپنے ایک ملازم سے پوچھتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
وہ صاحب جی رابعہ بی بی نے چھت سے گر کر خودخوشی کرلی انھیں ہوسپٹل لے کر گئے ہے۔۔۔۔ دخان یہ سنتے ہی دوبارہ گاڑی میں سوار ہوتا ہے اسے نہیں پتا ہوتا کے اسے احد آواز دے رہا ہے یہ کوئی اور اسے بس جلدی سے رابعہ کے پاس پہنچنا تھا۔۔۔۔ ۔
وہ تیز گاڑی چلا کر جب ہوسپٹل پہنچتا ہے تو رابعہ اپنی آخری سانسے لے رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
رابعہ کچھ نہیں ہوگا تمہیں تم ٹھیک ہوجاؤ گی۔۔۔۔ وہ ڈاکٹر کو ہٹا کر خود اس کے پاس اتا ہے جو خون میں لٹھ پت ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
دخان ۔۔۔۔ روہان۔۔۔۔ ۔ میں لے کر اؤ گا روہان کو تم سہی ہوجاؤ میں وعدہ کرتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات سنے فورا اس کا ہاتھ پکڑے کہتا ہے جس پر وہ نفی میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔
دخان۔۔۔۔۔ روہ۔۔۔۔۔ وہ پورا بول بھی نہیں پاتی کہ اس کی جان نکل جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
رابعہ ۔۔۔۔ رابعہ کیا بول رہی تھی بولو مجھے رابعہ اٹھو نہ رابعہ۔۔۔۔۔ وہ اس کا گال تھپتھپا کر روتے ہوے کہتا ہے مگر رابعہ اب کبھی اٹھ نہیں سکتی تھی۔۔۔۔ ۔ سوری ان کی حالت دیکھ کر ہی میں نے کہا تھا بس یہ کچھ منٹ تک زندہ رہ سکتی ہیں۔۔۔۔ ڈاکٹر اس کی آنکھیں بند کرے کہتے ہے اور دخان وہی روتا ہوا بیٹھتا چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
دخان چلے۔۔۔۔۔ احد دخان کے پاس آکر کہتا ہے جو رابعہ کی قبر کہ پاس نہ جانے کب سے کھڑا ہوتا
میں روہان کو برباد کردونگا۔۔۔۔۔۔ وہ دانتپیس کر کہتا ہے۔۔۔ ۔
دخان یہ اللہ کی مرضی ہے۔۔۔۔۔ احد اسے سمجھتا ہے جس پر وہ طنزیہ ہنس دیتا ہے۔۔۔۔ ۔
روہان کی موت بھی اللہ کی مرضی ہوگی مجھے لگتا ہے اس کی موت میرے ہاتھو لکھی ہوگی۔۔۔۔ ۔
دخان جو ہوگیا سو ہوگیا اب۔۔۔۔ ۔
احد کی بات مکمل بھی نہیں ہوتی کہ دخان وہاں سے چلا جاتا ہے اور احد بس خامو شی سے اس کے پیچھے جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
کیا ہوا روہان۔۔۔۔ پیسو کا انتظام ہوا۔۔۔۔۔۔ آسیہ جو ابھی ہی ہوسپٹل ائی ہوتی ہے اتے ہی روہان سے پوچھتی ہے جو سوہا کے ساتھ بینچ پر بیٹھا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
نہیں امی کوئی بھی اتنی بڑی رقم دینے کے لئے تیار نہیں ہے سب نے ہی منا کردیا ہے۔۔۔۔۔ وہ ایک گہری سانس لےکر مایوسی سے کہتا ہے اس کے جتنے بھی جاننے والے تھے وہ سب سے پتا کر چکا تھا مگر کوئی بھی پیسے دینے کے لئے راضی نہیں ہوا۔۔۔۔۔ ۔
اب کیا ہوگا کیسے کروائے گے تمہارے ابو کا علاج ۔۔۔۔۔ آسیہ اس کے برابر میں بیٹھ کر رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
امی آپ کیوں رو رہی ہیں اس طرح تو آپ کی طبیعت خراب ہوگی انشااللہ ہوجاے گا پیسو کا
انتظام۔۔۔۔۔ سوہا اپنی ماں کے پاس آکر انھیں دلاسا دیتی ہے تو روہان بھی انھیں چپ کراتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ پلیز امی آپ روے مت میں دکان بیچ دونگا اگر پیسو کا۔۔۔۔۔ ۔
نہیں روہان تمہا رے ابو نے پہلے ہی منا کردیا ہے کہ دکان مت بیچنا ایک وہی زریعہ ہے ہمارا۔۔۔۔ آسیہ اس کی بات کاٹ کر بولتی ہیں پھر کچھ یاد انے پر سوہا کی طرف مڑ تی ہیں۔۔۔۔ ۔
سوہا تم اپنے باس سے بات کیوں نہیں کرتی وہ بھی تو لوگوں کی مدد کرتے ہیں ان سے بول کے دیکھو شاید ہماری بھی مدد کردیں۔۔۔۔ ۔
ہاں سوہا تم بات کرو میں ان کے پیسے لوٹا دونگا آہستہ آہستہ۔۔۔۔۔ روہان کو بھی آسیہ کی بات درست لگتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
مگر امی مجھے نہیں اچھا لگے گا ان سے پیسے مانگنا۔۔۔۔۔ سوہا کی پہلے ہی اس سے کافی بار بے عزت ہوچکی ہے اگر پیسے مانگے اور نہیں دیے پھر اور شرمندگی ہوگی۔۔۔۔۔ ۔
سوہا تمہارا باپ بیمار ہے تم بات تو کرکے دیکھو ان سے مجھے یقین ہے وہ منا نہیں کرے گے۔۔۔۔۔ آسیہ کو اس کی بات پر غصہ اتا ہے تو مجبورا سوہا کو بھی حامی بھرنی پڑتی ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا ٹھیک ہے میں باس سے نہیں منیجر صاحب سے بات کرو گی وہ باس کے ساتھ ہی ہوتے ہیں وہ بتا دینگے مجھے کہ کیا وہ اتنے پیسے دے سکتے ہیں یہ نہیں۔۔۔۔ اسے یہی صحیح لگتا ہے۔۔۔۔ ۔ ہاں ٹھیک ہے تم بات کرلو جب تک میں کچھ کھانے کے لئے لے کر اتا ہوں۔۔۔۔۔ روہان اسے کہتا باہر کی طرف جاتا ہے اور سوہا اثبات میں سر ہلا کر موبائل پر نمبر ملاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔