سر اس فائل پر سائن کردیں۔۔۔۔۔ سوہا دخان کے آفس میں اکے اسے فائل دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
مس سوہا آپ کام بہت سست طریقے سے کرتی ہیں تھوڑا جلدی کرا کرے۔۔۔۔۔ دخان اس سے فائل لیتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
سوری سر اب سے جلدی کام کرا کرو گی۔۔۔ ۔
پلیز مس سوہا آپ یہ سوری لفظ اب نہیں کہیں گی آپ۔۔۔۔ ۔
سوری۔۔۔۔۔ میرا مطلب جی بہتر سر۔۔۔۔ وہ اس کے گھورنے پر جلدی سے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ مس سوہا ادھر آپ کی۔۔۔۔۔ دخان فائل میں اسے کچھ دیکھا رہا ہوتا ہے کہ سوہا کا موبائل رینگ کرنے لگتا ہے جسے وہ کاٹ کر دخان کی طرف متواجہ ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
جی سر آپ کہیں۔۔۔ ۔
آپ کی تھوڑی غلطی۔۔۔۔۔ دخان بات شروع ہی کرتا ہے کہ سوہا کا موبائل دوبارہ رینگ کرنے لگتا ہے جسے وہ گھبرا کر فورا کاٹ دیتی ہے اور دخان کو دیکھتی ہے جو کبھی سوہا تو کبھی اس کے ہاتھ میں موبائل کو دیکھتا
سوری سر اب نہیں آے گا۔۔۔۔۔ وہ ماتھے سے پسینہ صاف کرے کہتی ہے اور دخان فائل بند کرے دونوں ہاتھ سامنے ٹیبل پہ رکھیں بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
پہلے آپ فون سن لیں۔۔۔۔ وہ ہاتھ سے فون کی طرف اشارہ کرتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں سر آپ۔۔۔۔۔ بس سوہا کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ اس کا موبائل دوبارہ رینگ کرنے لگتا ہے جس پر وہ شرمندہ سی دخان کو دیکھتی ہے جو ماتھے پہ بل ڈالیں اسے ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اٹھا لیں شاید کو ئی ضروری کال ہو۔۔۔۔ اسے غصہ تو بہت اتا ہے مگر پھر بھی نرمی سے کہتا ہے۔۔۔ ۔
جی سر۔۔۔۔ ۔ مگر اب جب بھی میرے آفس میں آنا ہوتو موبائل اوف کرکے ائیے گا۔۔۔۔ سوہا کے فون کان سے لگانے پر وہ کہتا ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا ہے کیوں بار بار کال کر رہے ہو پتا ہے نہ میں اس وقت بزی ہوتی ہوں۔۔۔۔۔ سوہا سیف کا نمبر دیکھ کر پیچھے منہ کرے اسے سناتی ہے۔۔۔۔ ۔
آپی ابو۔۔۔۔۔ سیف کی آواز سنتے ہی سوہا کے ماتھے پر پڑھے بل ایکدم ہی سیدھے ہوجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔ کی۔۔۔۔ کیا ہوا ہے ابو کو۔۔۔۔۔ وہ موبائل سے سیف کی روتی ہوئی آواز سن کر کسی اندیشے سے ڈر سے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔
آپی آپ جلدی سے ہوسپٹل آجاؤ ابو کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔۔۔ ۔
اچھا میں آتی ہوں تم فکر مت کرو رو مت میں بس ارہی ہوں۔۔۔۔۔۔ وہ کہہ کر فون کاٹتی ہے۔۔۔۔ ۔ سب ٹھیک ہے مس سوہا۔۔۔۔ دخان جو کافی دیر سے اسی کو دیکھ رہا ہوتا ہے اس کے فون رکھنے پر کہتا
نہیں۔۔۔ سر۔۔ ابو۔۔۔ ابو کی طبیعت خراب ہوگئی ہے مجھے جانا ہوگا۔۔۔۔۔ وہ بہت مشکل سے کہتی اچھا ٹھیک ہے آپ پر شان مت ہوں اللہ سب بہتر کرے گا آپ جائے۔۔۔۔۔ وہ اس کی آنکھ میں آنسو دیکھ کر نرمی سے کہتا ہے اور سوہا اجازت ملتے ہی باہر کا رخ کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
کیا ہوا ہے ابو کو۔۔۔۔۔ سوہا ہوسپٹل میں جیسے ہی داخل ہوتی ہے تو سامنے ہی بینچ پر آسیہ اور سیف بیٹھے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
پتا نہیں سوہا جب میں کمرے میں گئی تو بیہوش پڑے تھے۔۔۔۔۔۔ آسیہ روتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔ امی آپ پریشان نہ ہوں اللہ سب بہتر کرے گا۔۔۔۔ ۔ آپی ڈاکٹر صاحب آرہے ہے ان سے پوچھے۔۔۔۔ سیف ڈاکٹر صاحب کو اتا دیکھ سوہا سے کہتا ہے جسے سن کر سوہا ڈاکٹر کی طرف بڑھتی ہے۔۔۔۔ ۔
ڈاکٹر صاحب کیسے ہیں ابو۔۔۔۔۔ وہ اس کے پاس آکر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔
آپ میرے ساتھ آے۔۔۔۔ ڈاکٹر اسے کہتے اپنے روم کی طرف جاتے ہے اور سوہا ایک نظر سیف اور آسیہ کو دیکھ کر ان کے پیچھے جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔
بیٹا اب آپ میری بات دیہان سے سنیے گا۔۔۔۔ ڈاکٹر چیئر پر بیٹھ کر کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔
کوئی پرشانی والی بات تو نہیں ہے نہ۔۔۔۔ وہ فکرمندی سے پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہے بھی اور نہیں بھی۔۔۔ ۔
مطلب میں سمجھی نہیں۔۔۔ ۔
بیٹا آپ کے ابو کے دل کے تین وال بند ہیں جبکہ دل میں چار وال ہوتے ہیں آپ کے ابو بس اب ایک وال پر جی رہے ہیں جو ان کے لئے نقصان دے ہے اور سب سے بڑی پرشانی تو یہ ہے کے وہ چوھوتا وال بھی اب بند ہورہاہے اگر وہ بند ہوگیا تو آپ سمجھ سکتی ہیں۔۔۔۔۔ وہ ساری بات اسے سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
ابو نے تو کبھی سگریٹ بھی نہیں پی پھر کیوں۔۔۔ ۔
دل کی بیماری سگریٹ یہ کسی نشے والی چیز سے نہیں ہوتی میں آپ کو سمجھتا ہوں دیکھیں دل میں چار وال ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں خون کوا گے پہچانے کے کام اتے ہیں اور بات رہی والوں کی تو جو ہم چکنائی والی چیزے کھاتے ہیں وہ چکنائی ہمارے دل میں جمع ہوتی ہے اور اس طرح وہ دل کے وال میں جم جاتی ہے اور جب خون اپنا کام صحیح سے نہیں کرپاتا تو یہ ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔۔۔۔ ۔
اسی لئے ہمیں آپ کے ابو کا جلد ہی بائے پاس کرنا ہوگا۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کہہ کر اسے دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے آپ اوپریشن شروع کرے۔۔۔۔۔ وہ جلدی سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
وہ تو میں شروع کردوں مگر اس سے پہلے آپ کو فیس جمع کروانی ہوگی۔۔۔۔ ۔
میں کل تک جمع کروادونگی جب تک آپ اوپریشن تو شروع کرے۔۔۔ ۔ کل نہیں ابھی کروانی ہوگی اگر میرے بس میں ہوتا تو میں مفت میں ان کا علاج کردیتا مگر یہاں بات ہوسپٹل کی ہے میں کچھ نہیں کرسکتا۔۔۔۔۔ وہ نفی میں سر ہلا کر کہتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
اچھا آپ مجھے بتا دیں کتنے لگے گے میں جمع کروادونگی۔۔۔۔۔ وہ ان سے پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
20 لاکھ۔۔۔۔ ۔
کیا20 لاکھ مگر یہ تو بہت زیادہ ہیں میں سمجھی تھی کے50 ہزار میں ہوجاے گا۔۔۔۔۔ وہ حیرت سے بولتی یہ گورنمنٹ کا ہوسپٹل تھوڑی ہے جو ہزاروں میں کام ہوجاے گا۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اس کی بات پر طنزیہ مسکراتے ہیں اور سوہا بیچاری ٹینشن میں آجاتی ہے کہ اتنے پیسے لائے گی کہا سے۔۔۔۔۔۔ ۔
بائے پاس کے لئے تو13 لاکھ لگے گے باقی کے7 لاکھ اوپر کا خرچہ ہے جس روم میں آپ کے ابو ایڈمٹ ہیں اس روم کا رینٹ ہی ایک دن کا ایک لاکھ ہے میں تو پھر بھی آپ سے کم لے رہا ہوں۔۔۔۔ وہ اسے پر شان دیکھ کر کہتے ہے جس پہ وہ بس سر ہلا کرباہر آجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ آپی کیا کہا ڈاکٹر نے کیا ہوا ہے ابو کو۔۔۔۔۔ سوہا جیسے ہی باہر آتی ہے تو سیف فورا اس کے پاس اتا ہے اور سوہا آسیہ اور سیف کو فکرمندی سے دیکھ کر سب بتاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا20 لاکھ۔۔۔۔ ۔20 لاکھ کہا سے لائے گے ہم۔۔۔۔۔۔ آسیہ کو بھی فکر ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
امی آپ فکر نہ کرے میں بھائی سے بات کرتی ہوں سب ہوجاے گا۔۔۔۔۔ سوہا انھیں تسلی دیتی اپنے موبائل پر روہان کا نمبر ملاتی ہے ایک وہی تھا اب اور سیف اپنی روتی ہوئی ماں کو لےکر پاس بینچ پر بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
سوہا فون کان سے لگاے اپنے ناخن کھاتے ہوے روہان کے فون اٹھانے کا انتظار کرتی ہے جو ایک دو بیل پر اٹھا لیتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
ہیلو کیسی ہو سوہا۔۔۔۔۔ وہ خوشدلی سے کہتا ہے اور سوہا اپنے بھائی کی آواز سن کر ہی اپنا ضبط کھو دیتی
ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا ہوا سوہا رو کیوں رہی ہو۔۔۔۔ ابو ٹھیک ہے نہ۔۔۔۔ اسے سوہا کے رونے پر پہلا خیال غفار کا اتا
ہے۔۔۔۔۔ ۔
بھائی ابو کی بہت طبیعت خراب ہے پلیز آپ آجاے ہم یہاں بہت اکیلے ہیں میں اکیلے یہاں کچھ نہیں سنبھال سکتی۔۔۔۔۔ وہ روتے ہوے کہتی ہے جس پر روہان ٹینشن میں آجاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
اچھا میں اتا ہوں مگر تم بتاؤ تو ہوا کیا ہے ابو کو۔۔۔۔۔ اسکے پوچھنے پر سوہا اسے سب بتاتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا20 لاکھ مگر میرے پاس تو صرف3 لاکھ ہیں۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات سن کے فکر مندی سے کہتا
بھائی آپ بس آجاے پیسو کا انتظام بھی ہوجاے گا۔۔۔ ۔
اچھا میں اتا ہوں تم فکر مت کرو۔۔۔۔ اور ابو کا دیہان رکھو۔۔۔۔ وہ کہتا کال کاٹ دیتا ہے اور سوہا فون کان سے ہٹا کر آنسو صاف کئے آسیہ اور سیف کے پاس جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
یار پتا کرو کہا رہ گیا ہے ار جی ابھی تک آیا کیوں نہیں۔۔۔۔۔ رابی جو کشش کے فلیٹ میں کب سے ار جی کا انتظار کر رہی تھی تنگ آکر پوچھ ہی لیتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ اچھا تم ادھر بیٹھو میں اسے کال کرکے آتی ہوں یہاں سگنل پروبلم ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتی بالکونی کی طرف جاتی ہے اور بالکونی میں آکر آرام سے دروازہ بند کرتی ہے۔۔۔۔ ۔
رابی مجھے معاف کرنا میں تمہیں یو بدنام ہوتا نہیں دیکھ سکتی اگر تمہارے گھر والوں کو پتا چل گیا تو وہ تمہا رے ساتھ ار جی کو بھی مار دینگے مجھے معاف کردینا۔۔۔۔۔ وہ موبائل میں نمبر ملاتی خود ہی سے کہتی ہے جبکہ رو بھی رہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہیلو السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔ ۔
وعلیکم السلام کون۔۔۔۔۔۔ کشش کے سلام کرنے پر اگے سے مردانہ آواز میں جواب اتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ جی میں آپ کی خیر خواہ ہوں۔۔۔۔ وہ اپنے ماتھے سے پسینے صاف کرتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا مطلب کون ہو تم کیوں فون کیا ہے۔۔۔۔۔ اگے سے غصلی آواز میں جواب اتا ہے۔۔۔۔ ۔
میں نے آپ کو یہ بتانے کے لئے فون کیا تھا کہ آپ کی بیٹی11 بجے لاہور کے بس اڈے سے ایک لڑکے کے ساتھ مری روانہ ہورہی ہے وہ دونوں کوٹ میرج کرنے والے ہیں اگر ہو سکے تو اپنی بیٹی کو روک لیں۔۔۔۔۔ وہ جلدی سے کہہ کر فون کاٹ کر موبائل کو اپنے سینے سے لگا کر ایک گہری سانس لیتی ہے پھر موبائل کو سامنے کرے دوبارہ کوئی نمبر ملاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں کشش میں بس نکلنے والا ہوں۔۔۔۔ ۔
نہیں تم تھوڑی دیر تک آیا ابھی تک رابی نہیں آئی ہے اور اچھا نہیں لگے گا کے تم اس وقت میرے گھر اؤ۔۔۔۔ وہ گھبراتے ہوے جھوٹ کہتی ہے جبکہ ہر تھوڑی تھوڑی دیر بعد پیچھے بھی مڑ کر دیکھتی
ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا ٹھیک ہے پھر میں آدھے گھنٹے تک نکلتا ہوں۔۔۔ ۔
ہاں ٹھیک ہے۔۔۔۔ وہ کہہ کر فون بند کردیتی ہے اور جب فون ان کرتی ہے تو سامنے ہی ار جی کی مسکراتی ہوئی تصویر wallpeper کی زینت بنی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ار جی میں تم سے بہت محبّت کرتی ہوں لیکن میں رابی سے بھی کرتی ہوں میں کبھی نہیں چاہوں گی کے اپنی محبّت کی خاطر تمہاری محبّت تم سے چھین لوں مگر جو راستہ تم نے چنا ہے وہ غلط ہے تمہارے اس ایک قدم سے دو خاندان بدنام ہوجائے گے۔۔۔۔۔ وہ تصویر کو دیکھ کر کہتی ہے پھر اپنے آنسو صاف کیے کمرے کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
کیا کہا ار جی نے۔۔۔۔۔۔ کشش کے کمرے میں آتے ہی رابی جو بےچینی سے ٹہل رہی ہو تی ہے اسے اتا دیکھ فورا اس کے پاس آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ۔۔۔۔ وہ کہہ رہا ہے رابی کو کہو بس اسٹاپ پر آجاے میں وہی کھڑا اس کا انتظار کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ وہ اٹکتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا میں اکیلی جاؤ۔۔۔۔ اسے حیرت ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں ہم رایٹ منگوا لیتے ہیں تم اس میں چلی جانا۔۔۔ ۔
تم بھی چلو نہ میرے ساتھ۔۔۔۔ ۔ نہیں رابی میں نہیں جا سکتی تمہیں پتا تو ہے یہاں سب لوگ میری دیکھ بھال کرتے ہیں اگر میں اس ٹائم باہر کی تو چوکیدار سب کو بتا دیگا۔۔۔۔۔ وہ یہ بات سچ کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا ٹھیک ہے پھر میں چلتی ہوں باہر سے ہی رایٹ منگوالو نگی۔۔۔۔۔ وہ کہتی اپنی چادر اوڑھ کے بیگ اٹھاے باہر کی طرف جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
اپنا خیال رکھنا رابی۔۔۔۔۔۔ کشش اسے دروازے تک چھوڑنے آتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں اور تم بھی تیار رہنا بہت جلد تم میری اور ار جی کی دعوت کرو گی۔۔۔۔۔ وہ مسکراتی ہوئی کہتی چلی جاتی ہے اور وہ دروازے بند کرتے اندر آکر صوفے پر گرنے کے انداز میں بیٹھتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ میں نے جو کیا ہے کیا وہ صحیح ہے۔۔۔۔۔ وہ خود سے ہی سوال کرتی ہے۔۔۔۔۔۔ ہاں میں نے صحیح کیا ہے اب دونوں خاندانوں کی عزت بچ جائے گی۔۔۔۔۔ خود ہی جواب دے کر مطمئن ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
پتا نہیں کہا رہ گیا ہے یہ۔۔۔۔۔۔ رابی کافی دیر سے بس اسٹاپ پر کھڑی ار جی کا انتظار کر رہی ہوتی ہے کے جب ہی اسے اپنے پیچھے ایک مرد کی آواز آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہمارا انتظار تو نہیں کر رہی تھی بیٹی۔۔۔۔۔ رابی جیسے ہی مڑ تی ہے تو سامنے اپنے بھائی باپ کو دیکھ کر اس کے پاؤں سے زمین ہی نکل جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
با۔۔۔۔ بابا۔۔۔ آپ۔۔۔۔ ۔
ہاں میں نے کہا تھا نہ کے میں خود لینے اؤ گا تو تم اتنی جلدی ادھر کیوں آگئی۔۔۔۔۔ وہ ایسے بولتے ہیں جیسے واقعی میں وہ اسے لینے آے ہو۔۔۔۔ ۔
چلو گھر میں سب تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔۔۔۔ وہ مسکرا تے ہوے اس کا ہاتھ اتنی زور سے پکڑتے ہیں کے اسے اپنا باتوں اپنے جسم سے الگ ہوتا محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔ بیٹھو گاڑی میں۔۔۔۔۔ وہ اب بھی مسکرا کر کہتے ہے جبکہ وہ اپنے بھائی کو دیکھتی ہے جو اسے غصے سے گھور رہا ہوتا ہے وہ جلدی سے اسے دیکھ کر گاڑی میں بیٹھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ بیٹا اپنا فون دینا۔۔۔۔ وہ گاڑی میں بیٹھتے ہی کہتے ہیں جس پر وہ اپنا موبائل ڈرتے ہوے ان کے حوالے کرتی
یہ موبائل بہت خراب چیز ہے۔۔۔۔۔ وہ موبائل کو الٹا سیدھا کر کے کہتے چلتی ہوئی گاڑی سے باہر پھینک دیتے ہیں جس پر رابی بس تھوگنگل کر ہی رہ جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ اچھا بیٹا میں نے یہ بتانا تھا کے اس جمعے کو میں نے تمہارا نکاح اپنے دوست کے بیٹے کے ساتھ رکھ دیا ہے تو جو چیزے چاہیے ہوں اپنے بھائی یہ اپنی ماں کے ساتھ جاکر لے آیا۔۔۔۔۔ ابھی ایک موبائل کا گم کم تھا جو یہ نکاح۔۔۔۔۔ ۔
میں یہ نکاح کبھی نہیں کرو گی میں صرف ار جی سے۔۔۔۔ ۔
اپنی بکواس بند کرو اگر ایک لفظ اور کہا تو میں اس ار جی کو جان سے مار دونگا۔۔۔۔ گاڑی چلاتا اس کا بھائی ایکدم ہی بھڑک اٹھتا ہے جس پر اس کو چپ سی لگ جاتی ہے عمر میں تو اس سے تین سال چھوٹا تھا مگر تھا تو بھائی نہ ہر بھائی کی طرح اس میں بھی غیرت تھی تو بھلا کیسے اپنی بہن کے اس کام پر خوش ہوتا۔۔۔۔۔ ۔
***
کیا مطلب نہیں آئی میں نے شام میں اسے کال کی تھی تو اس نے کہا تھا کہ وہ ٹائم پر پہنچ جائے گی۔۔۔۔۔ ار جی کشش کی بات سن کر ماتھے پہ بل ڈالے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔
پتا نہیں مجھے اس نے کال کر کے کہا تھا کہ وہ اپنے گھر جارہی ہے وہ نہیں آے گی۔۔۔۔۔ وہ گھبراتے ہوے جھوٹ کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
تم مجھ سے کچھ چھپا رہی ہو۔۔۔۔۔ ۔
نہیں میں کیا چھپاؤ گی تم سے۔۔۔۔۔ تم اب گھر چلے جاؤ میرے گھر میں زیادہ دیر بیٹھنا مناسب نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ وہ اپنی گھبراہٹ چھپا تے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
میں اب کبھی گھر نہیں جاسکتا ابو مجھے کبھی گھر میں گھسنے نہیں دینگے۔۔۔۔۔ وہ ایک گہری سانس لے کر کہتا
کیوں تم نے کیا کہا ہے انھیں کہیں یہ تو نہیں کہہ دیا کے تم شادی کر رہے ہو۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف دیکھیں پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں میں نے کہا تھا کے میں ایک لڑکی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں ابھی میں اس سے نکاح کر کے ادھر ہی لاؤ گا مگر ابو نے منا کردیا تو میں نے بھی غصے میں کہہ دیا کہ میں شادی کرو گا تو بس رابی سے بس یہ سننا تھا اور ابو نے کہا کہ اب تم اس گھر میں کبھی قدم مت رکھنا مرگئے ہو تم میرے لئے۔۔۔۔ وہ اسے ساری بات بتا کر سر جھٹکتا ہے۔۔۔۔ ۔
اب کیا کرو گے تم۔۔۔۔ ۔ میں نے پہلے ہی اپنے ایک دوست سے بات کرلی تھی وہ باہر ملک میں ہوتا ہے اس نے کہا تم آجاؤ میں تمہاری یہاں اچھی جاب لگا دونگا میں نے سوچا تھا کہ رابی کو ساتھ لے کر جاؤ گا مگر یہاں تو رابی نے ہی دھوکہ دے دیا۔۔۔۔۔ وہ غصے میں اپنی مٹھی بند کرے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
چھوڑو ار جی وہ تمہارے لائق نہیں تھی تم باہر جاکر وہی اپنی فیملی بنا لینا۔۔۔۔ ۔
تم بنو گی میری فیملی۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف دیکھ کر پوچھتا ہے اور کشش اس کے اس طرف کے سوال پر ایکدم ہڑ بڑا جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
یہ۔۔۔۔ یہ کیا بول رہے ہو تم میں۔۔۔۔ ۔ کشش مجھ سے جھوٹ مت بولنا تمہاری ڈائری تمہارا موبائل میں کچھ دن پہلے دیکھ چکا ہوں تم مجھ سے محبّت کرتی ہو نہ۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات کو کاٹ کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔
اگر کرتی تھی تو کبھی کہا کیوں نہیں۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے مجھے اسی بات کی سزا ملی ہے رابی مجھے تبھی چھوڑ کر چلی گئی میں یہ جان گیا تھا کے تم مجھ سے محبّت کرتی ہو پھر بھی میں انجان بنا رہا۔۔۔۔ وہ اس کے جواب نہ دینے پر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
نہیں ایسا کچھ نہیں ہے ار جی تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ وہ شرمندہ سی کہتی ہے۔۔۔ ۔
چلو میرے ساتھ۔۔۔۔۔ وہ اسے یو دیکھ کر اس کا ہاتھ پکڑے باہر کی طرف لے کر جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
کہا لے کر جارہا ہو مجھے چھوڑو میرا ہاتھ۔۔۔۔۔ وہ اس سے اپنا ہاتھ چھوڑوتی ہے مگر وہ بھی اس کی ایک نہیں سنتا اور اس کا ہاتھ پکڑے فلیٹ سے باہر لے جاتا ہے نہ جانے وہ کیا کرنے والا تھا جس سے ابھی کشش انجان تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔
***
صاحب جی اور کوئی کام۔۔۔۔۔ ملازم اس کے سامنے کوفی کا کپ رکھنے کے بعد پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
دخان جو لان میں بیٹھا کسی گہری سوچ میں گم تھا اس کی آواز سے خیالوں سے باہر اتا ہے۔۔۔۔ ۔ نہیں بہت شکریہ۔۔۔۔ وہ کرسی کی ٹیگ چھوڑ کے کپ اٹھاتے ہوے مسکرا کر کہتا ہے جس پر ملازم بھی سر ہلاتا جاتا ہی ہے کہ دخان کی آواز پر رکتا ہے۔۔۔۔ ۔
کل صبح افس سے پہلے مجھے ہوسپٹل جانا ہے تو تم چلنا میرے ساتھ۔۔۔۔ ۔
خریت صاحب جی۔۔۔۔۔ ملازم ہوسپٹل کا سن کر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں میرے افس کی ایک ورکر ہیں ان کے والد کی طبیعت خراب ہے تو ان کی عیادت کے لئے جانا
ہے۔۔۔۔۔ وہ ایک سیپ لیتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
جی ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ ملازم کہتا چلا جاتا ہے اور وہ کپ رکھ کر اپنا موبائل اٹھاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ موبائل میں جو سب سے زیادہ دیکھنے والی چیز تھی وہ تھی رابعہ اور اب بھی وہ اس کی تصویر کو دیکھیں مسکرارہا تھا۔۔۔۔۔ ۔
تمہیں پتا ہے رابعہ زوہا کہہ رہی تھی میں اب پہلے جیسا دخان نہیں رہا جیسے پہلے میں چپ رہتا تھا ہر کسی پر بلاوجہ غصّہ کرتا تھا میں اب بدل گیا ہوں۔۔۔۔ جب تم میرے ساتھ تھی بالکل ویسا۔۔۔۔۔ وہ اس کی تصویر کو دیکھیں کہتا ہے اور تصویر میں ایک21 سالہ لڑکی مسکرا رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔
زوہا لوگ جو سمجھ رہے تھے کے دخان نے کچھ نہیں سنا وہ سب سن چکا تھا ان کی بات بس ظاہر نہیں کرا تھا۔۔۔۔ ۔ مگر شاید اب دخان وہی بےرحم بے حس ہر وقت غصے میں رہنے والا دخان بننے والا تھا مگر کس کے لئے یہ تو اب کل کا سورج ہی بتا سکتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
تم کہا جارہے ہو۔۔۔۔۔۔ کشف روہان کو سفری بیگ میں کپڑے رکھتے ہوے دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ میں پاکستان جارہا ہوں۔۔۔۔ وہ مصروف سے انداز میں کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ کیا۔۔۔۔ تم پاکستان جارہے ہو کوئی ضرورت نہیں وہاں جانے کی چھوڑو کپڑے۔۔۔۔۔ وہ اس کے بیگ سے کپڑے نکالتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
کشف یہ کیا بدتمیز ہے واپس کرو میرے کپڑے۔۔۔۔ روہان کو اس کی حرکت بالکل پسند نہیں آتی تبھی وہ اس کے ہاتھ سے اپنے کپڑے چھین کر دوبارہ بیگ میں رکھتا ہے اور کشف اسے یو غصے میں دیکھ کر تھوڑی نرمی سے پوچھتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
روہان تم کیوں جارہے ہو پاکستان یہاں کس چیز کی کمی ہے ہمیں۔۔۔۔ ۔ مجھے یہاں اپنوں کی کمی ہے جو پانچ سال میں نے ادھر گزارے ہے نہ وہ بس میں ہی جانتا ہوں کیسے گزارے ہے اپنوں کے بغیر اور اب ابو کی طبیعت خراب ہے تو مجھے جانا ہوگا۔۔۔۔۔۔ وہ بیگ کی زیب بند کرتے ہوے غصے سے ہی کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیا ہوا ہے انکل کو۔۔۔۔ ۔
ان کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے دوسری بار۔۔۔۔ اب کے وہ بھی نرم لہجے میں کہتا ہے جس پر کشف اسے بس خاموشی سے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
تم بھی اپنی اور بچوں کی پیکنگ کرلوں جلدی سے۔۔۔۔ ۔
کیا مطلب ہم بھی اپنی پیکنگ کرلیں تم کتنے دن کے لئے جارہے ہو۔۔۔۔۔ وہ جو خاموش کھڑی ہوتی ہے ایکدم چوک کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔
ہم دنوں کے لئے نہیں ہمیشہ کے لئے جارہے ہیں۔۔۔۔۔ روہان بولتا ہے اور کشف کو لگتا ہے جیسے اس کمرے کی چھت اس پر گاری ہو۔۔۔۔ ۔
کیا ہمیشہ کے لئے مگر کیوں۔۔۔۔ میں اور بچے ادھر ہی رہے گے تم اپنے ابو کے ٹھیک ہونے تک ادھر ہی روکنا بلکہ جب تک۔۔۔۔۔ ۔ کشف کیا ہوگیا ہے تمہیں کیوں تم پاکستان کہ نام سے گھبراتی ہو جبکہ تم وہی پیدا ہوئی وہی اپنی تعلیم مکمل کی تمہیں ادھر آے ہوے بس پانچ سال ہوے ہے کیا تمہیں اتنا پسند آگیا ہے دبئی کے تم اپنے ملک کو ہی بھول گئی۔۔۔۔۔ روہان اس کی بات کاٹ کر غصے سے کہتا ہے یہ سچ تھا جب بھی روہان کشف سے پاکستان کا ذکر چھیڑتا تو کشف فورا ہی بات بدل دیتی تھی۔۔۔۔۔ ۔
ہاں مجھے بہت پسند اگیا ہے اگر تمہیں پاکستان جانا ہے تو جاؤ مگر میں اور بچے نہیں جائے گے۔۔۔۔ وہ بھی ضدی لہجے میں کہتی ہے جس پر روہان کو اور غصہ اتا ہے۔۔۔۔ ۔
کشف ۔۔۔ میں اب دوبارہ یہاں نہیں اؤ گا تو پلیز مجھ پر احسان کرو اور چلو میرے ساتھ میں تنگ آگیا ہوں اپنو سے دور رہ رہ کر۔۔۔۔۔ وہ غصے سے اس کے آگے ہاتھ جوڑ کے کہتا ہے ایک تو اسے اپنے ابو کی فکر تھی اور اوپر سے کشف نے رولا ڈال دیا تھا۔۔۔ ۔
جب میں اور بچے نہیں جائے گے تو تم خود ہی ادھر آجاؤ گے۔۔۔۔ ۔ تم کیوں بچوں والی باتیں کر رہی ہو ۔۔۔۔۔ اچھا صحیح ہے اگر تم نہیں جانا چاہتی تو میں صفا اور احمر کو لے کر جارہا ہوں اپنے ساتھ۔۔۔۔۔ وہ کہتا کمرے سے باہر جاتا ہے اور اس کے پیچھے کشف۔۔۔۔ ۔
روہان تم میری اجازت کے بغیر بچوں کو ہاتھ بھی نہیں لگاؤ گے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔۔۔ ۔ کیا کرو گی تم۔۔۔ ۔ بولو کیا کرو گی میں بچوں کو اپنے ساتھ لےکر جاؤ گا۔۔۔۔۔ روہان بھی چیکھتے ہوے کہتا ہے جس کی آواز پر بچے بھی باہر آجاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
ہم آپس میں کیوں لڑرہے ہیں بچوں سے ہی پوچھ لیتے ہے نہ کہ وہ پنے بابا کے ساتھ رہے گے یہ اپنی ماما کہا ساتھ۔۔۔۔۔ کشف بچوں کو اتا دیکھ کہتی ہے جس پر روہان بھی اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے۔۔۔۔ صفا احمر ادھر اؤ بیٹا۔۔۔۔ روہان بچوں کے سامنے گھوٹنے ٹیگ کر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
بابا آپ کہیں جارہے ہیں۔۔۔۔۔ چار سالہ سفا اپنے باپ کے پاس سفری بیگ دیکھ کر پوچھتی ہے۔۔۔۔ ۔ جی بیٹا آپ کے بابا پاکستان جارہے ہیں دادا چاچو پھپھو کے پاس آپ دونوں چلو گے نہ میرے ساتھ۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے پوچھتا ہے صفا بھی مسکراتے ہوے جواب دیتی ہی لگتی ہے کہ روہان کہ پیچھے کھڑی کشف اسے آنکھیں دیکھاتے ہوے منا کرتی ہے تو صفا مسکراہٹ سمیٹ کر نفی میں سر ہلاتی ہے جس سے روہان کی مسکراہٹ بھی پل بھر میں غائب ہوجاتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیوں بیٹا آپ کیوں نہیں جاؤ گے میرے ساتھ۔۔۔۔ ۔
میں نے ماما کے ساتھ رہنا ہے۔۔۔۔ وہ کہتی فورا جاکر کشف سے چپک جاتی ہے اور اس کی دیکھا دیکھی احمر بھی کشف کہ پاس چلا جاتا ہے جس سے کشف کے چہرے پر تو مسکراہٹ آجاتی ہے مگر روہان کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا ٹھیک ہے بیٹا آپ لوگ رہو اپنی ماما کے ساتھ میں جارہا ہوں۔۔۔۔ وہ دونوں بچوں کو پیار کرتا کھڑا ہوتا
لیکن روز مجھے کال کرنی ہے آپ نے اوکے۔۔۔۔۔ روہان جاتے ہوے رک کر صفا سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ روہان اب بھی وقت ہے رک جاؤ۔۔۔۔۔ کشف اسے بچوں کو پیار کرتا دیکھ کہتی ہے جسے روہان انگور کرے باہر کی طرف جاتا ہے اور کشف بس اس کی پشت کو ہی تکتی رہ جاتی ہے۔۔۔ ۔
وہ سمجھ رہی تھی کہ میں اور بچے نہیں جائے گے تو روہان واپس آجاے گا مگر شاید وہ غلط ثابت ہونے والی تھی۔۔۔۔۔ ۔