Chapter 3: باب 3

دخان ان سب کی بونگی باتوں سے فارغ ہوکر اپنے کمرے کا رخ کرتا ہے اسی دوران چھت سے اپنے کمرے تک جو بیچ میں فاصلہ ہوتا ہے اس میں پوری حویلی کو غور سے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔ سب ویسا ہی تھا جیسا وہ سال پہلے چھوڑ کر گیا تھا کام میں اتنا بزی رہا کے یہاں کا رخ ہی نہیں کر سکا مگر اب وہ سوچ رہا تھا کے ہر مہینے یہاں اتا رہے گا تاکہ دادی کو بھی کوئی شکایت نہ ہو وہ یہی سب سوچتا مسکراتا ہوا اپنے کمرے تک پہنچ جاتا ہے اور انہیں خیالوں میں مسکراتا ہوا اپنے کمرے کا دروازہ کھولتا ہے کمرے ایک چیز کی آواز سے کھولتا ہے اور سامنے کمرہ پورا اندھیرے میں ڈوبا ہوتا ہے وہ اندر آکر دروازے کی سائٹ دیوار پر ہاتھ مار کے لائٹ کا سوئچ ان کرتا ہے جس سے پورا کمرہ ایکدم ہی روشن ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ مگر اس کی مسکراہٹ جلد ہی ختم ہوجاتی ہے جب نظر سامنے دیوار پر جاتی ہے اور جو چہرہ ابھی مسکرارہا تھا وہ ایکدم ہی غصے سے سرخ ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ بانو بی۔۔۔۔۔ وہ غصے سے گھر کی پرانی ملازمہ بانو بی کو آواز لگاتا ہے جو کسی بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

جی چھوٹے صاحب۔۔۔۔۔ وہ40 سالہ خاتون پھولی ہوئی سانسو کے ساتھ اتے ہوے ادب سے کہتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اس دیوار سے تصویرے کس نے ہٹائی ہیں۔۔۔۔۔ وہ اپنے کمرے کی دیوار کی طرف اشارہ کرے دانتپیس کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

،۔۔۔۔ میں نے ہٹائی ہیں جی۔۔۔۔۔ وہ اس کے غصے سے ڈر کر نظرے نیچے کرے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

کس سے پوچھ کر۔۔۔۔۔ ۔

صاحب جی وہ بڑے صاحب۔۔۔۔۔ ابھی ملازمہ کی بات مکمّل بھی نہیں ہوئی تھی کہ وہ اس کی بات سنے بغیر ہی کمرے سے باہر جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

یااللّ خیر کرنا کوئی قیامت نہ آجاے پھر سے۔۔۔۔۔ بانو بی دل میں دعا کرے کمرے سے باہر آجاتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔ بابا میرے کمرے سے رابعہ کی تصویر کس نے ہٹائی ہیں۔۔۔۔ وہ انور کے کمرے کو بغیر نوک کیے اندر آکر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

انور جو اس کے بغیر نوک کیے انے پر غصہ ہونے والے تھے اس کی بات سنے ایکدم ہی غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

دخان کیا ہوگیا ہے وہ تصویرے۔۔۔۔۔۔ ۔

اب میرے کمرے میں سے جس نے بھی رابعہ کی تصویر ہٹائی تو میں اس حویلی میں کبھی نہیں اؤ گا۔۔۔۔ ۔ وہ ان کی بات کو بیچ میںہی کاٹے کہتا جیسے آیا تھا ویسے ہی باہر او لٹے پاوں چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ بانو بی۔۔۔۔ بانو بی۔۔۔۔ میرے کمرے میں جیسے پہلے تصویرے لگی تھی ویسے ہی دوبارہ لگوادیں اور اگر کوئی دوبارہ ہٹانے کا کہیں تو مجھے کال کرے گی آپ ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔ وہ ان کے کمرے سے باہر آکر بانو بی کو کہتا ہے جس پر وہ جی صاحب کہہ کر اثبات میں سر ہلاتیں ہیں۔۔۔۔ ۔

***

رابی رابی سنو یار کہا جارہی ہو۔۔۔۔ ار جی کندھے پر بیگ تانگے رابی کے پیچھے جاتے ہوے کہتا ہے جو اسے انگور کرے کلاس روم کی طرف پڑھتی ہے۔۔۔۔ ۔

رابی کیا ہوگیا ہے تمہیں۔۔۔۔۔ وہ دو قدم میں ہی اپنے اور اس کے پیچ کا فاصلہ ختم کرکے اس کا ہاتھ پکڑے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

کیا ہے اور چھوڑو میرا ہاتھ مجھے کوئی بات نہیں کرنی تم سے۔۔۔۔ وہ اس سے اپنا ہاتھ چھڑواتے ہوے کہتی ہے جو ار جی چھوڑنے کے بجاے اس کا ہاتھ پکڑے فوڈ ایریا کی طرف لے کر جاتا ہے۔۔۔۔ ۔

اب بتاؤ اس ناراضگی کی وجہ۔۔۔۔۔ وہ اس کے سامنے کرسی پر بیٹھا پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں نے تمہیں کہا تھا کہ اپنے گھر والوں کو میرے گھر بھجنا مگر تم نے اپنے ابو سے میرے بابا کو فون کروادیا تمہیں پتا بابا کتنے غصے میں تھے کہ نہ جانے کون لوگ ہیں جو فون پر میری بیٹی کا رشتہ مانگ رہے ہیں اگر انھیں پتا چل جاتا کہ اس رشتے کے پیچھے ان کی اپنی بیٹی ہے تو جان سے مار دیتے مجھے۔۔۔۔۔ وہ غصے سے اسے ڈانٹے

وہ بات نہیں ہے رابی میں نے ابو سے بات کی تھی مگر ابو نے کہا کہ پہلے ہم ان سے کہہ دیتے ہیں کے ہم آپ کے گھر رشتہ لےکر آنا چاہتے ہیں ابو نے بس یہ کہا تھا انہوں نے فون پر رشتہ تھوڑی مانگا تھا اور غصہ تو مجھے ہونا چاہئے کیونکہ تمہارے بابا نے میرے ابو کو نجانے کیا کیا سنائی تھی کتنا کچھ غلط کہا میرے ابو کو۔۔۔۔۔ وہ بھی تھوڑا غصے سے کہتا ہے تو رابی کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

سوری ار جی مجھے نہیں پتا تھا کہ بابا نے انکل کو اتنا کچھ بولا ہوگا۔۔۔۔ ۔

تم کیوں سوری کر رہی ہو تمہاری غلطی تھوڑی ہے۔۔۔۔ ۔ ار جی میں بس تم سے ہی شادی کرو گی میں نہیں رہ سکتی تمہارے بغیر۔۔۔۔۔ وہ آنکھوں میں آنسو لئے کہتی

میں بھی بس تم سے ہی شادی کرو گا تم پلیز رونا بند کرو۔۔۔۔۔ وہ اس کے آنسو صاف کرے کہتا ہے۔۔۔ ۔ ار جی ہم بھاگ کے شادی کرلیتے ہیں بابا کبھی راضی نہیں ہونگے۔۔۔۔ وہ کچھ سوچ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

رابی تمہیں پتا ہے تم کیا بول رہی ہو۔۔۔۔۔ ار جی حیرت سے اسے دیکھتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں مجھے پتا ہے میں کیا کہہ رہی ہوں بس تم آج رات مجھے ہوسٹل سے پک کر لینا پھر ہم یہاں سے کہیں دور چلے جائے گے۔۔۔۔۔ اس نے جیسے پہلے سے پلین بنایا ہوا تھا۔۔۔۔۔ ۔

ہاں مگر ہم یہ اکیلے نہیں کرسکتے تم کسی دوست کو اپنے ساتھ ملا لو۔۔۔۔ ۔

ہاں ٹھیک ہے کشش کو ملا لیتے ہیں وہ ہم دونوں کی اچھی دوست بھی ہے اور اسے پتا بھی ہے ہمارے بارے میں۔۔۔۔۔ ۔

اچھا ٹھیک ہے ابھی چلو کلاس لیتے ہیں پھر پلین بناتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتے ہے رابی کے ہمرا کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا یہاں کیا کر رہی ہو۔۔۔۔۔ ایک گا ڑی سوہا کے آگے آکر روکتی ہے اور گاڑی کا شیشہ نیچے کرے ایک لڑکا سوہا سے پوچھتا ہے وہ بس اسٹاپ پر کھڑی رکشے کا انتظار کر رہی ہوتی ہے کہ اپنا نام سن کر چوک کر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

سائم بھائی آپ۔۔۔۔ ۔

ہاں میں تم کہا جاری ہو۔۔۔۔۔ وہ اب کے گاڑی سے اتر کر اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں جاب پر جاری ہوں تبھی رکشے کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔۔۔ ۔

اچھا چلو میں چھوڑ دیتا ہوں تمہیں۔۔۔۔ وہ گاڑی کا دروازہ کھولے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں بھائی آپ کو پرشانی ہوگی میں چلی جاؤ گی خود۔۔۔۔۔ وہ جلدی سے اسے منا کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

مجھے تمہیں یو سڑک پر کھڑا دیکھ کر پرشانی ہورہی ہے اس لئے آجاؤ میں چھوڑ دیتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کہتا ہے جس پر سوہا کو بھی مجبورا بیٹھنا پڑتا ہے کیونکہ سارے انھیں ہی دیکھ رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ ۔

تمہیں جاب کب ملی تم نے بتایا بھی نہیں۔۔۔۔ وہ ڈرائیو کرتے ہوے پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔

بس پرسو ہی ملی ہے آج دوسرا دن ہے میرا۔۔۔۔ ۔

اچھا تم روز مجھے کہہ دیا کرو میں چھوڑ دیا کرو گا تمہیں۔۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

شکریہ مگر میں چلی جایا کرو گی آپ بتائے تایا ابو اور تائی امی کیسی ہیں۔۔۔۔ وہ بات ہی بدل دیتی ہے۔۔۔۔ ۔ اللہ کا شکر ہے سب ٹھیک ہیں تم آتی ہی نہیں ہو گھر جبکہ دو گھر چھوڑ کر ہی ہے۔۔۔۔۔ وہ مصنوئی ناراضگی سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ جی بس ٹائم ہی نہیں ملتا اب یہ جاب بھی لگ گئی ہے تو اب زیادہ ہی بزی ہوگئی ہوں انشاللہ کوشش کرو گی انے کی۔۔۔۔۔۔ وہ اس کی ناراضگی پر مسکراتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

دیکھتے ہیں۔۔۔۔ اچھا اب چاچو کی طبیعت کیسی ہے۔۔۔۔۔۔ وہ یاد انے پر پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ جی ابھی تو بہتر ہے۔۔۔۔ ۔ سائم سوہا کے تایا کا بیٹا ہے جو اس سے تین سال بڑا ہے اور شکل کے ساتھ اس کا اخلاق بھی بہت اچھا ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

سر یہ نیو ورکر کی فائل ہے۔۔۔ قیوم(منیجر) دخان کو ایک فائل دیکھاتے ہوے کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ہممم۔۔۔۔ سہی۔۔۔۔ وہ سارے ورکر کے نام دیکھتا ہے مگر ایک نام پر اس کے ماتھے پر بل آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔

یہ سوہا غفار کون ہیں۔۔۔۔۔ وہ قیوم سے پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

سر یہ بھی نیو ورکر ہیں سوہا غفار۔۔۔۔۔ وہ جلدی سے بتاتے ہیں۔۔۔ ۔

ٹھیک ہے آپ انہیں میرے پاس بھحیے ۔۔۔۔۔ ۔

جی سر۔۔۔۔۔ قیوم کہتے ہی باہر چلے جاتے ہے اور دخان اس ایک نام پر غور کرتا ہے۔۔۔۔ ۔ غفار۔۔۔۔۔ مگر غفار نام کے تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں میں بھی نہ جانے کیا کیا سوچتا رہتا ہوں۔۔۔۔ وہ اپنی سوچ کو جھٹکتا ہے۔۔۔۔ ۔

سر میں اندر اسکتی ہوں سوہا دروازہ نوک کرے اجازت مانگتی ہے جس پر وہ (بس) بول کر اجازت دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ وہ جیسے ہی اندر قدم رکھتی ہے تو اپنے سامنے بیٹھے شخص کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے بھلے دخان نے سر فائل میں دیا ہوا تھا مگر اتنا تو نظر آرہا تھا کے سوہا اسے پہچان سکے۔۔۔۔ ۔

جی تو مس سوہا آپ۔۔۔۔۔ دخان فائل بند کرے جیسے ہی نظر اٹھاتا ہے تو سوہا کو دیکھ کر وہ بھی حیران رہ جاتا ہے جو اسے حیرانی سے دیکھ رہی ہوتی ہے اسے یو خود کو تکتا دیکھ دخان کو شرارت سوجتی ہے۔۔۔۔ ۔

آپ مجھے ایسے کیا دیکھ رہی ہیں منیجر صاحبہ۔۔۔۔۔ اووو۔۔۔۔ سوری میم ایم سو سوری۔۔۔۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھتا اپنی کرسی کو ہاتھ سے صاف کرتا اس کے پاس اتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوری میم میں آپ کی جگہ بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔ وہ معصومیت سے کہتا ہے اور سوہا بیچاری شرمندہ سی نظرے جھکاے اپنی انگلیاں مڑ وڑ تی ہے۔۔۔۔ ۔

سوری سر مجھے پتا نہیں تھا کہ آپ یہاں کے بوس ہیں۔۔۔۔۔ وہ شرمندہ سی ایک نظر اسے دیکھ کر کہتی کیا کہا آپ نے سر ایک منٹ شاید میرے کانوں نے کچھ غلط سنا ہے۔۔۔۔ وہ تھوڑا اس کی طرف جھک کر کہتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

سوری سر۔۔۔ ۔

لیکن اس دن تو میں چور تھا تو پھر آج سر کیسے۔۔۔۔۔ وہ سوچنے والے انداز میں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

سوری سر۔۔۔۔ سوہا کے پاس اس کے علاوہ کوئی لفظ ہی نہیں بچا تھا جو وہ کہتی۔۔۔۔ ۔

ارے منیجر صاحبہ آپ مجھے کیوں شرمندہ کر رہی ہیں بار بار سوری بول کر۔۔۔۔۔ وہ سینے پر ہاتھ باندھے اسے دیکھ کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

سر مجھے لگا شاید آپ نے میرا پرس چرایا ہوگا تبھی مجھے غصہ آگیا تھا۔۔۔۔ وہ بغیر اس سے نظرے ملائے کہتی

اور اس طرح آپ منیجر بن گئی رائٹ۔۔۔۔ ۔

سوری سر اب ایسا کبھی نہیں ہوگا۔۔۔۔ ۔ ویسے اگر میں چاہوں تو آپ کو اس جاب سے فائر کر سکتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ دوبارہ اپنی چیئر پر بیٹھ کر پیچھے ٹیگ لگا کر کہتا ہے اور سوہا فورا سے سر اٹھا کر اسے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

مگر میں ایسا بالکل نہیں کرو گا کیونکہ میں دخان دورانی ہوں جو بلاوجہ کسی کو پریشان نہیں کرتا۔۔۔۔ ۔

سوری سر اب سے آپ کو کوئی شکایت نہیں ہوگی۔۔۔۔ سوہا بس رو دینے کو تھی۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں پتا ہے تم نے اتنی بار سوری کہا ہے کہ مجھے سوری میں جتنے لفظ اتے ہے ان سب سے نفرت ہوگئی ہے اب اگر کوئی میرے سامنے سوری بولے گا تو مجھے تم یاد آجاؤ گی منیجر صاحبہ۔۔۔۔۔ وہ اس پر طنز کرتا سوری سر۔۔۔ ۔

پھر سوری۔۔۔ ۔

سوری سر میرا مطلب ہے میں جاؤ سر۔۔۔۔ وہ جلدی سے بات بدلتی ہے۔۔۔۔ ۔

جی جی منیجر صاحبہ میری کیا مجال جو آپ کو اجازت دوں۔۔۔۔۔۔ دخان اپنی مسکراہٹ دبا کر بولتا ہے اس کو بھی اسے تنگ کرنے میں مزہ آرہا تھا۔۔۔۔۔ ۔

سوہا اجازت ملتے ہے تھینک کہیں باہر جاتی ہے اور دخان مسکراتے ہوے نفی میں سر ہلاتا فائل میں جھکتا

سوہا ایسے کام نہ کیا کر وہ تو شکر ہے بوس اچھے تھے جنہوں نے جاب سے نہیں نکالا اگر کوئی اور ہوتا تو لات مار کے کمپنی کے باہر کرتا چلو تھوڑی سی بےعزتی ہوگئی تو کیا ہوا کسی نے سنا تو نہیں نہ امی بھی روز کرتی ہے آج ویسے بھی امی نے صبح کچھ نہیں کہا تھا تو ان کی جگہ سر نے پوری کردی۔ ۔ ۔۔۔ سوہا خود سے بڑبڑاتے ہوے جاتی ہے کہ کسی سے ٹکراتے ہوے بچتی ہے وہ غصے سے اسے دیکھ کر کچھ بولنے ہی والی ہوتی ہے کے اپنی کچھ دیر پہلے والی بےعزتی یاد انے پر مسکراتے ہوے معافی مانگتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوری سر میں نے دیکھا نہیں۔۔۔۔۔ وہ کہتی جلدی سے آگے نکل جاتی ہے کہ کہیں اس کے منہ سے کچھ اور نہ نکل جائے اور سامنے والے کے چہرے پر اسے دیکھ کے کمینگی سی مسکراہٹ رقص کرتی ہے۔۔۔ ۔ بیوٹیفل۔۔۔۔۔ وہ اس کی پشت کو تکتا کہہ کر دخان کے آفس کی طرف بڑتا ہے آفس میں داخل ہونے سے پہلے بھی وہ ایک نظر سوہا کو دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

***

السلام علیکم۔۔۔۔ کیا حال ہے دخان صاحب۔۔۔۔۔ ۔

ایک اس کی کمی تھی۔۔۔۔۔۔ وعلیکم السلام۔۔۔۔ تم کسی کو ٹھیک دیکھ سکھتے ہو۔۔۔۔۔ وہ اس کی آواز پر بیزاری سے کہہ کر زبردستی کی مسکراہٹ کے ساتھ طنز کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم طنز بہت کرتے ہو یار۔۔۔۔۔۔ وہ کرسی کھچی کر بیٹھتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں عادت ہے میری تم بتاؤ کیوں آنا ہوا تمہارا۔۔۔۔۔۔ وہ کام کی بات پوچھتا ہے۔۔۔۔ ۔ گوڈ سہی سوال کیا میں تم سے دوبارہ ہاتھ ملانے آیا ہوں۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف دیکھے مسکراتے ہوے کہتا

مطلب۔۔۔۔ ۔ مطلب یہ دخان صاحب کے ہم کیوں نہ پاٹنر بن جائے پہلے کی طرح ساتھ کام کرے گے اور ویسے بھی ساتھ کام کرنے میں تو برکت ہے نہ۔۔۔۔۔ ۔

ہممم۔۔۔۔۔ مگر میں اکیلا ہی سہی ہوں مجھے نہیں ضرورت کسی کی میرے ساتھ میرا اللہ ہی کافی

ہے۔۔۔۔۔ وہ اس کی بات پر نفی کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

اللہ تو سب کے ساتھ ہوتا ہے دخان دورانی۔۔۔۔ ۔

ہاں اللہ سب کے ساتھ ہوتا ہے مگر اللہ کے ساتھ کوئی کوئی۔۔۔۔ ۔

کیا مطلب تمہارا۔۔۔۔ ۔ اللہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے مگر ہم اللہ کو چھوڑ کر لوگوں کو پاٹنر بناتے ہیں یہ سوچتے ہوے بھی کے ہمارا بہترین پاٹنر تو اللہ ہی ہے اب تم خود کو ہی دیکھ لو تم اللہ کو چھوڑ کر مجھے پاٹنر بنانے آگئے ہو۔۔۔۔۔ دخان پیچھے کرسی سے ٹیگ لگاے مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہاں سہی کہا تم نے۔۔۔۔۔ فیض کو اس پر غصہ تو بہت اتا ہے مگر پھر خود کو سنبھال کر مسکراتا ہے۔۔۔۔ ۔ تو پھر دونوں کمپنی کو ملا لیتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

نہیں اب میں کسی اور کے ساتھ کام کرتا ہوں تم خود ہی چھوڑ کر گئے تھے میں نے تو نہیں کہا تھا

تمہیں۔۔۔۔۔ وہ کندھے اوچکا کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم مجھ سے دشمنی کر رہے ہو۔۔۔۔ وہ سنجیدگی سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ارے دشمن تو ہم پہلے سے تھے جو پیچ میں دوستی ہوئی تھی نہ وہ تم نے مطلب کے لئے ہی کی تھی۔۔۔ ۔ جب تمہیں پتا تھا کے میں تمہارا دشمن ہوں تو پھر تم نے مجھے اپنے قریب کیوں رکھا۔۔۔۔ وہ ہنستے ہوے اس کا مذاق بناتا ہے۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

کیوں کہ دخان دورانی دوست سے زیادہ دشمن کو قریب رکھتا ہے تاکہ اس کی ہر حال کو اس پر ہی الٹا کر سکے۔۔۔۔۔ وہ کرسی کی ٹیگ چھوڑ کے اس کی طرف جھک کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ دخان دورانی تھا اسے پتا تھا کے دشمن کب کیا چال چل رہا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

بہت ذہین ہو تم۔۔۔۔۔ وہ ہنستے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

میں ذہین ہونے ساتھ میں خوبصورت بھی بہت ہوں۔۔۔۔ ۔ خوبصورتی سے مجھے یاد آیا ابھی جو لڑکی تمہارے افس سے گئی ہے وہ کون تھی۔۔۔۔۔ اسے خوبصورتی سے سوہا یاد آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

وہ یہاں جاب کرتی ہے تم کیوں پوچھ رہے ہو۔۔۔۔۔ وہ ایک ائبرو اٹھا کر پوچھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ویسے ہی پوچھ رہا تھا لیکن لڑکی تھی بہت پیاری بالکل پری جیسی۔۔۔۔۔ وہ سوہا کا تصور کرے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ شرم کرو تھوڑی تمہاری ایک عدت بیوی ہے اور بہت جلد تم باپ بھی بنے والے ہو۔۔۔۔۔ دخان اسے شرم دلاتا ہے مگر اس میں شرم ہوتو آے نہ۔۔۔۔۔ ۔

تمہیں کیسے پتا کے میں باپ بنے والا ہوں۔۔۔۔ اسے حیرت ہوتی ہے۔۔۔ ۔

پوری دنیا کو بتا رہے ہو تو مجھے بھی پتا چلے گا نہ فیس بک پہ تمہاری پوسٹ دیکھی تھی۔۔۔۔ ۔

اووو۔۔۔۔ اچھا۔۔۔۔۔ چلو میں چلتا ہوں پھر۔۔۔۔ ۔ کبھی نہ ملاقات ہو۔۔۔۔۔ دخان اس سے ہاتھ ملاتے ہوے بات مکمل کرتا ہے جس پر وہ ہنستا ہوا باہر کا رخ کرتا ہے اور دخان اپنا موبائل یوز کرنے لگ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

آپی امی کہہ رہیں ہیں یہ دودھ پی لیں۔۔۔۔۔ سیف دودھ کا گلاس سوہا کے سامنے کرتا ہے جو کسی فائل میں کام کر رہی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں ادھر رکھ دو۔۔۔۔۔ وہ مصروف سے انداز میں سائیڈ ٹیبل کی طرف اشارہ کر تی ہے۔۔۔۔ ۔ آپی آپ روز اتنا کام کرتی ہو تھک نہیں جاتی۔۔۔۔۔ سوہا کو ایک مہینہ ہوگیا تھا دورانی انڈسٹر یس میں جاب کرتے ہوے اور اب یہ اس کا روز کا معمول تھا کہ جاب سے آکر کھانا کھانے کے بعد فائل کھول کے بیٹھ جانا۔۔۔۔ ۔

نہیں بالکل نہیں مجھے اچھا لگتا ہے کام کرنا۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ آپی بس آپ دو سال تک کام کرلیں پھر میرا بھی انٹر ہوجاے گا تو میں خود کوئی اچھی سی جاب ڈھونڈھ لونگا پھر آپ کو کوئی ضرورت نہیں جاب کرنے کی۔۔۔۔۔ اسے فکر ہوتی ہے سوہا کی تبھی فکرمندی سے کہتا

اچھا ٹھیک ہے اب تم جاکے سوجاؤ صبح کالج بھی جانا ہے۔۔۔ ۔

آپی آپ بھائی کو کیوں نہیں کہتی کہ وہ ہمیں خرچہ بھج دیا کرے ان کا فرض ہے کہ وہ ہمارے اخراجات پورے کرے مجھے تو لگتا ہے ابو کو دل کی بیماری بھی بھائی کی وجہ سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔ وہ غصے سے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

بری بات سیف ایسا نہیں کہتے اور تم خود سوچو بھائی وہاں جاب کرتے ہے وہاں ان کا اپنا کاروبار تھوڑی ہے جو ہمارے اخراجات اٹھائے تمہیں پتا ہے وہاں کتنی مہنگائی ہے۔۔۔۔۔ سوہا کو اپنے بھائی کی برائی بالکل اچھی نہیں لگتی۔۔۔۔ ۔

تو پھر آپ بھائی کو بتادیں کے آپ یہاں جاب کر رہی ہیں۔۔۔۔ ۔

اس سے کیا ہو گا بھائی ٹینشن لینگے کہ میری بہن جاب کر رہی ہے وہ خود کو برا کہیں گے کہ دیکھو میرے ہوتے ہوے میری بہن جاب کر رہی ہے۔۔۔۔۔ سوہا فائل بند کرے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

آپی آپ سے تو بھائی کے مطابق بات کرنا ہی گناہ ہے۔۔۔۔ سیف منہ بنا کر کھڑا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔

جی کیونکہ میں بھا ئی سے بہت پیار کرتی ہوں اور ان کہ لئے کوئی برا لفظ نہیں سن سکتی ۔۔۔۔۔ وہ مان سے کہتی

ویسے دیکھا جائے تو آپ کو مجھ سے زیادہ پیار ہونا چاہیے تھا کیوں کہ میں آپ سے تین سال چھوٹا ہوں جبکہ بھائی آپ سے دس سال بڑے ہیں۔۔۔۔۔۔ وہ دس سال پر زور دیتا ہوا کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

ایسا نہیں ہے مجھے تم سے بھی پیار ہے۔۔۔۔ وہ اس کا منہ دیکھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ ہنہہ۔۔۔ ۔ پتا ہے کتنا پیار ہے۔۔۔۔ وہ کہتا کمرے سے باہر چلا جاتا ہے اور سوہا مسکراتے ہوے سائیڈ ٹیبل سے دودھ کا گلاس اٹھاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

***

تم لوگوں کا دماغ تو خراب نہیں ہوگیا میں بالکل اس کام میں تمہاری مدد نہیں کرو گی۔۔۔۔۔۔ کشش ان دونوں کی بات سن کر فورا سے کھڑی ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔

کشش بس تم ہی ہماری مدد کرسکتی ہو دیکھو تم نے زیادہ کچھ نہیں کرنا بس رابی کو ہوسٹل سے اپنے فلیٹ میں لے آیا میں تمہارے فلیٹ سے رابی کو لے لونگا دیکھنا کسی کو پتا نہیں چلے گا۔۔۔۔۔ ار جی کشش کو دوبارہ اپنے ساتھ بیٹھا کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔

ار جی تم کیسی بچوں والی باتیں کر رہے ہو میں کیسے اپنے۔۔۔۔ ۔

تمہارے کون سے ماں باپ یہ بہن بھائی ہیں جنکا تمہیں ڈر ہے اکیلے فلیٹ میں رہتی ہو تمہارے لئے تو بہت آسان ہے ۔۔۔۔۔ رابی کو اس پر غصہ اتا ہے جس کی ار جی منت کر رہا ہوتا ہے اور اس کے نخرے ہی نہیں جاتے۔۔۔۔ ۔ ہاں بھلے میں اکیلی رہتی ہوں مگر میرے اگے پیچھے والے تو ہے نہ وہ تو نظر رکھتے ہیں اگر ان میں سے کسی نے دیکھ لیا تو میں کیا جواب دونگی لوگوں کو۔۔ ۔ ۔۔ اسے رابی کی بات بری لگتی ہے مگر پھر بھی نرمی سے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔ تمہارا کون سا خاندان ہے جو تم ڈر رہی ہو کہ میں کیا جواب دونگی ایک یتیم خانے میں پلی لڑکی جو اسکولڑسیب کی وجہ سے اتنی اچھی یونی میں پڑھ رہی ہے اسے اپنی عزت کی فکر ہے واہ بھئی۔۔۔۔۔ رابی اس پر طنز کرتی ہنستی ہے۔۔۔۔۔ ۔

رابی تمہیں پتا ہے تم کیا بول رہی ہو۔۔۔۔۔ ار جی کو رابی کی بات پر غصہ اتا ہے۔۔۔۔ ۔ چھوڑو ار جی اس نے کچھ غلط بھی تو نہیں کہا شکریہ رابی مجھے یاد دلانے کے لئے کہ میں یتیم خانے میں پلی لڑکی ہوں۔۔۔۔۔ وہ نم آنکھوں سے کہتی اپنا بیگ اٹھائے وہاں سے چلی جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

رابی وہ ہماری دوست ہے تم کیوں ہر وقت اسے اس کا ماضی یاد کراتی ہو اور وہ ہر تمہاری بات چپ ہوکر سنتی لیتی ہے۔۔۔ ار جی بھی رابی کو کہتا اس کے پیچھے جاتا ہے اسے پتا تھا وہ کہا جارہی ہے اور رابی کو اب بھی لگتا ہے کہ اس نے کچھ برا نہیں کہا۔۔۔۔۔ ۔ کشش۔۔۔۔ یہاں کیا کر رہی ہو اکیلے۔۔۔۔ ۔ وہ یونی کی بیک سائیڈ اتا ہے جہاں کشش بیٹھی رو رہی ہوتی ہے وہ اکثر رابی کی باتیں سنے کے بعد یہاں ہی آکر روتی تھی۔۔۔۔۔ ۔

کچھ نہیں تم جاؤ۔۔۔۔۔ وہ ہاتھ کی پشت سے اپنے آنسو صاف کرے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

نہیں میں نہیں جا رہا جب تک تم یہاں ہو میں بھی یہی رہو گا۔۔۔۔ وہ بھی کندھے سے بیگ اتار کر اس کے برابر میں بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ار جی چلے جاؤ ورنہ رابی پھر مجھے بولے گی۔۔۔۔ ۔

تم کیوں اس کی بات کو سر پر سوار کرتی ہو اس کی عادت ہے ایسے کہنا اب مجھے دیکھ لو میں بھی تو اسے برداشت کرتا ہونا تم بھی کرو۔۔۔۔۔ وہ اسے اپنی مثال دیتا ہے۔۔۔۔ ۔

ہاں تبھی اس سے شادی کر رہے ہونا۔۔۔۔ ۔ ہاں محبّت اپنی جگہ میں تو دوستی کے لحاظ سے کہہ رہا تھا۔۔۔۔۔ وہ مسکراتا ہوا کہتا ہے جس پر کشش کے بھی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔۔۔۔ ۔

تم مسکراتے رہا کرو بہت اچھی لگتی ہو۔۔۔۔ وہ اس کی مسکراہٹ پر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ اچھا بس مکھن نہ لگاؤ۔۔۔۔۔ میں تیار ہوں تم دونوں کی مدد کرنے کے لئے۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے اپنے آنسو صاف کرتی ہے اور ار جی تو اس کی بات سن کر ہی خوش ہوجاتا ہے۔۔۔۔ ۔

سچ کشش ۔۔۔۔ یار تم بہت اچھی ہو سچ میں چلو چل کر را بی کو بھی سناتے ہیں یہ خوش خبری۔۔۔۔۔ ار جی کھڑا ہوتا ہوا کہتا ہے تو کشش بھی اپنے بیگ تانگے ساری بات بھول کر رابی کے پاس جاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.