سوہا غفار۔۔۔۔۔ ایک لڑکی سوہا کے پاس آکر پوچھتی ہےجس پر سوہا اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔
جی میں ہی سوہا غفار ہوں۔۔۔۔ ۔
آپ کو سر آفس میں بولا رہے ہیں۔۔۔۔ وہ لڑکی کہتی اگے نکل جاتی ہے اور سوہا اللّہ کا نام لے کر آفس کی طرف قدم بڑھاتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
سر میں اندر آسکتی ہوں۔۔۔۔۔ سوہا دروازے نوک کرے اجازت مانگتی ہے جس پر آفس میں بیٹھے شخص جن کی عمر تقریبا50 کے برابر تھی فائل سے نظر اٹھا کر اجازت دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
جی آجاے مس سوہا غفار۔۔۔۔ ۔
بیٹھے۔۔۔۔ سوہا کے اندر قدم رکھنے پر وہ سامنے چیئر کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو سوہا بھی چیئر کھینچ کر بیٹھ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
جی مس سوہا آپ نے یہاں آنے سے پہلے کہیں جاب کی ہے؟؟؟۔۔۔۔۔ وہ فائل بند کرے پوری اس کی طرف متواجہ ہوجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
نہیں سر یہ میری پہلی جاب ہوگی۔۔۔۔ ۔
ہممممم۔۔۔۔۔ ہم کیسے یقین کرے کہ آپ یہ جاب اچھے سے کرے گی آپ نے تو پہلے کبھی کہیں جاب نہیں کی یقینا آپ کو اتنا آئیڈیا بھی نہیں ہوگا جاب کے بارے میں۔۔۔۔۔ ۔
نہیں سر ایسا نہیں ہے انشاللہ آپ کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں ہوگی آپ مجھ پر بھروسہ کر سکتے ہیں اور میں آپ کے بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کرو گی۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے پورے اعتماد سے کہتی ہے جس سے سامنے بیٹھا شخص بھی متاثر ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ گوڈ اچھا لگا آپ کے اعتماد کو دیکھ کر۔۔۔۔۔۔ وہ کہتے ہی ایک لیٹر پر سائن کرتے ہیں جسے سوہا بڑے غور سے دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
یہ لیجئے کل سے آپ آفس جوائن کر لئحیے گا۔۔۔۔۔ وہ لیٹر سوہا کی طرف بڑھاتے ہوے کہتے ہیں جسے وہ مسکراتے ہوے لیتی ہے۔۔۔۔ ۔
شکریہ سر آپ کا بہت بہت۔۔۔۔ ۔ کوئی بات نہیں بیٹا بس آپ نے دل لگا کے کام کرنا ہے تاکہ ہمارے بوس بھی خوش ہوں۔۔۔۔۔ وہ خوشدلی سے کہتے ہے اور سوہا حیرانی سے انھیں دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا مطلب آپ بوس نہیں ہیں۔۔۔۔ وہ تو انھیں ہی بوس سمجھ رہی تھی۔۔۔۔ ۔ نہیں میں بوس نہیں ہوں میں منیجر ہوں۔۔۔۔ وہ اس کی بات پر مسکراتے ہوے نفی میں سر ہلاتے ہیں اور سوہا جو اپنے آپ کو کچھ دیر پہلے منیجر بنا بیٹھی تھی اب خود سے ہی شرمندہ ہوتی ہے مگر پھر خود کو سنبھال کر پوچھتی ہے۔۔۔ ۔
لیکن سر اگر بوس نے مجھے نکال دیا تو۔۔۔۔۔ اسے اپنی بھی فکر ہوتی ہے کہ کہیں اسے جاب سے نہ نکال دیں۔۔۔۔ ۔
ارے نہیں آپ بے فکر ہوجاے ہمارے بوس بہت اچھے ہیں وہ ایسے کسی کو بلاوجہ فائر نہیں کرتے۔۔۔ ۔ اچھا چلے ٹھیک ہے سر پھر میں کل ہی آفس جوائن کر لونگی۔۔۔۔۔۔ اسے تھوڑی تسلی ہوتی ہے تو مسکراتے ہوے کھڑے ہوکر کہتی ہے۔۔۔ ۔
جی بلکل۔۔۔۔۔ وہ بھی کہتے فائل میں جھک جاتے ہیں اور سوہا اپنا بیگ کندھے پر ڈالے آفس سے باہر آتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
***
کشش تم نے رابی کو دیکھا ہے میں کب سے اسے ڈھونڈھ رہا ہوں پتا نہیں کہا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں وہ کوفی لینے گئی ہے ابھی آتی ہوگی تم بیٹھو ۔۔۔۔۔۔ کشش اسے اپنے برابر میں بیٹھنے کا کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ یار ایک تو اس لڑکی نے تنگ کردیا ہے۔۔۔۔ وہ بیٹھنے کے ساتھ ہی برا سا منہ بنا کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
اچھا کیا کیا ہے میری پیاری سی دوست نے۔۔۔۔ ۔ وہ ہنستے ہوے اسے دیکھ کر کہتی ہے جس پر وہ اسے آنکھیں دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ بس وہی تمہاری دوست نہیں ہے میں بھی تمہارا دوست ہوں تم ہمیشہ اس کی سائٹ لیتی ہو جبکہ تمہیں میرا ساتھ دینا چاہیے۔۔۔۔۔ ۔
ہاہاہا۔۔۔۔ تم دونوں کی دوست ہوں میں مگر تم دونوں جب ساتھ ہوتے ہو تو مجھے پوچھتے بھی نہیں ہو اور جب لڑائی کر لیتے ہو تو یہاں میرے پاس آجاتے ہو۔۔۔۔۔۔ ۔ اب ایسا بھی نہیں ہے کشش میں تمہیں دل سے دوست مانتا ہوں ہاں رابی کا کچھ کہہ نہیں سکتے۔۔۔۔۔۔ وہ بینچ پر بیٹھے بیحلھے ٹیگ لگا کر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ار جی۔۔۔۔ ۔
ہمممم۔۔۔۔ وہ سامنے سٹوڈنٹ کو دیکھیں کہتا ہے۔۔۔ ۔
میں نے تمہیں کچھ بتانا ہے۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف منہ بات کرنے کے لئے الفاظ ترتیب دیتی ہے ۔۔۔۔ ۔ ہاں کہو کیا کہنا ہے اس کے بعد میرے پاس بھی تمہیں بتانے کے لیے ایک خبر ہے۔۔۔۔۔۔۔ وہ مسکراتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا پہلے تم بتاؤ کیا بات ہے پھر میں بتاؤ گی۔۔۔۔ ۔
اچھا تو سنو میں نے رابی کو پرپوز کردیا ہے اور بہت جلد اس کے گھر رشتہ لے کر بھی جانے والا ہوں۔۔۔۔۔ وہ اس کے قریب ہوکر سرگوشی میں کہتا ہے اور کشش کے چہرے سے مسکراہٹ ایکدم ہی سمٹ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔
او۔۔۔۔ اچھا مبارک ہو۔۔۔۔ وہ جلدی سے اپنے چہرے پر مسکراہٹ لاکر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
خیر مبارک اب تم بتاؤ تم نے کیا بتانا تھا۔۔۔۔ ۔
میں نے۔۔۔ ۔ کچھ نہیں۔۔۔۔ ویسے رابی نے تو نہیں بتایا مجھے ۔۔۔۔۔ وہ بات بدلتے ہوے کہتی ہے۔۔۔ ۔ اچھا پتا نہیں شاید اسے یاد نہیں ہوگا ویسے دیکھو میں تمہیں اپنا دوست مانتا ہوں تبھی تمہیں میں نے بتایا ہے رابی سے بھی پہلے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں۔۔۔۔۔۔ وہ سامنے دیکھتے ہوے کہتی ہے اسے پتا نہیں کیوں گھبراہٹ ہوتی ہے جبکہ وہ کھولے ماحول میں بیٹھی تھی۔۔۔ ۔
مجھے لگتا ہے رابی کلاس لینے کے لئے چلی گئی ہوگی چلو ہم بھی چلتے ہیں۔۔۔۔۔ وہ اپنا بیگ اٹھا کر کہتا ہے تو وہ بھی اس کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے اور پھر دونوں اپنے قدم کلاس روم کی طرف بڑھاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔
***
آج دورانی مینشن میں عید سا سما تھا ہر کسی کے چہرے سے خوشی جھلک رہی تھی اور خوش بھی کیوں نہ ہوتے آج حویلی میں پورے ایک سال بعد دخان دورانی آرہا تھا وہ بھی کامیاب ہوکر۔۔۔ ۔
دو سال پہلے دورانی فیملی نے لاہور میں ایک کمپنی کھولی تھی جو سہی سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے گھاٹے میں جارہی تھی مگر ایک سال پہلے دخان باہر سے اپنی تعلیم مکمل کرکے آیا تو اس نے کمپنی کو اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا جو سب نے مان بھی لیا اور اب وہ کمپنی ٹوپ پر جارہی تھی جو دخان دورانی کی بدولت ہی ہوسکا تھا۔۔۔۔۔ ۔ کب تک پہنچے گا دخان اب تک تو پہنچ جانا چاہیے تھا اسے۔۔۔۔۔۔ دادی حویلی کے بیرونی دروازے پہ کھڑی نہ جانے کب سے حویلی کے مین گیٹ کو تک رہی تھیں صرف دادی ہی نہیں سب حویلی و الوں کا حال دادی جیسا ہی تھا۔۔۔۔۔ ۔
اماں جی میں نے پوچھا ہے اس سے بس پہنچنے ہی والا ہے۔۔۔۔۔ انور اپنی ماں کو بیچیں دیکھ کر کہتے ہے جو پوتے کو دیکھنے کے لئے کچھ زیادہ ہی جذباتی تھیں۔۔۔۔۔ ۔
لو جی اگیا دخان۔۔۔۔۔ رخسانہ حویلی کے مین گیٹ میں داخل ہوتی بی ایم ڈبلیو کی طرف اشارہ کرتی
ہیں۔۔۔۔ ۔
کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو ان سب کے سامنے آکر روکتی ہے اور روکتے ہی دروازہ کھولے دخان سفید شلوار کمیر میں آنکھوں پہ کالا چشمہ لگاے پوری وجاہت کے ساتھ اترتا ہے اور اترتے ہی سیدھے قدم پہلے دادی کی طرف بڑھاتا ہے جو اپنی باہیں کھولے اس کے انتظار میں کھڑی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔
کیسا ہے میرا شیر بچا۔۔۔ ۔
بالکل ٹھیک دادی آپ کے سامنے ہوں۔۔۔۔۔ وہ ان سے الگ ہوکر مسکرا کے کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ اگر دادی پوتے کا ملنا ہوگیا ہو تو ہم سے بھی مل لو یہاں لمبی لائن لگی ہے آپ سے ملنے کے لئے۔۔۔۔۔ احد اپنے پیچھے اشارہ کرتا ہے جہاں اس سے ملنے کے لئے سارے ایک قطار کی صورت میں کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔
یار ایسا لگ رہا ہے میں لاہور سے نہیں چاند سے آیا ہوں اس طرح کا ویلکم تو تب بھی نہیں ہوا تھا جب میں باہر سے پڑھ کر آیا تھا۔۔۔۔ ۔
ہاں کیوں کے اس وقت آپ اپنے لئے کامیاب ہوکر آے تھے اور آج آپ دورانی فیملی کے لئے کامیاب ہوکر آے ہیں اسی لئے۔۔۔۔۔۔ احد کے بجاے ساد اس سے گلے ملتے ہوے کہتا ہے جس پر وہ ہنستے ہوے اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
چلو بعد میں ملنا سب آجا بیٹا اندر چلتے ہیں دیکھ گرمی کتنی ہورہی ہے یہ نہ ہوکہ کالا ہوجاے میرا
بچا۔ ۔ ۔۔۔ دادی اس کا ہاتھ پکڑے اندر کی طرف قدم بڑھاتی ہے تو باقی سب بھی مسکراتے ہوے ان کے نیچے چلتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔
اسفند صاحب اور رشیدہ بی بی کے تین بچے تھے سب سے بڑا انور ان سے چھوٹا اعجاز اور سب سے چھوٹی آمنہ۔۔۔۔۔ ۔ اسفند صاحب کا10 سال پہلے ہی انتقال ہوگیا تھا جس وجہ سے رشیدہ بی بی نے ہی سب سمبھالا تھا۔۔۔۔ ۔ انور اور رخسانہ کا ایک بیٹا تھا دخان اس کے بعد اعجاز اور فائزہ کے تین بچے تھے دو بیٹے اور ایک بیٹی بڑا بیٹا احد جو دخان کی عمر کا ہی تھا اور دونوں میں دوستی بھی بہت تھی اس سے چھوٹا ساد اور اس سے چوٹی عینی پھر آتی ہیں آمنہ جو بیوہ تھیں اور اپنے بچوں کے ساتھ یہی حویلی میں ہی رہتی تھیں ان کے تین بچے تھے دو بیٹی اور ایک بیٹا بڑی بیٹی زویا اس سے چھوٹا عدنان اور اس سے چھوٹی زہرہ یوں یہ سارے اس حویلی کی جان تھے بلکہ ان سے ہی حویلی تھی۔۔۔۔۔۔ ۔
***
امی ابو یہ دیکھیں مجھے جاب مل گئی۔۔۔ سوہا خوشی سے آسیہ اور غفار کے سامنے لیٹر لہراتے ہوے کہتی
مبارک ہو میری بچی اللہ تمہیں کامیاب کرے۔۔۔۔۔ آسیہ اسے خود سے لگا کر دعا دیتی ہیں۔۔۔۔ ۔
اور پتا ہے ابو وہاں کا ماحول بھی بہت اچھا ہے سب بہت تمیز سے بات کرتے ہیں۔۔۔۔۔ سوہا غفار کے برابر میں بیٹھ کر بتاتی ہے مگر غفار کو چپ بیٹھا دیکھ ایک نظر آسیہ کو دیکھ کر غفار سے مخاطب ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ ابو آپ کو خوشی نہیں ہوئی میری جاب کی۔۔۔۔۔ ۔
نہیں نہیں ایسی بات نہیں ہے مجھے بھلا کیوں خوشی نہیں ہوگی۔۔۔۔۔ وہ اس کے سر پہ ہاتھ رکھے کہتے ہیں۔۔۔ ۔
تو پھر آپ چپ کیوں ہیں۔۔۔ ۔
بس یہ سوچ رہا ہوں کے کاش میں ٹھیک ہوتا تو میری بیٹی کو یو در در کی ٹھو کڑے نہیں کھانی پڑتی۔۔۔۔ ۔ ابو آپ ایسا کیوں سوچ رہے ہیں مجھے کوئی مشکل نہیں ہوتی بلکہ میں نے کہا تھا نہ کہ یہ میرا شوق ہے تو بس مجھے تو خوشی ہورہی ہے کے اتنی اچھی کمپنی میں مجھے جاب مل گئی۔۔۔۔۔۔ وہ انھیں تسلی دیتے ہوے کہتی
کاش روہان یہاں ہوتا تو سوہا کو یو جاب کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی وہ خود ہی اپنی دکان سنبھال
لیتا۔۔۔۔۔۔ آسیہ غفار صاحب کی طرف دیکھ کر بولتی ہیں۔۔۔۔ ۔
میں نے کتنی بار کہا ہے کہ میرے سامنے اس کا ذکر مت کرا کرو تو کیوں تم لوگ اس کا ذکر شروع کردیتے ہو اگر مجھے مارنا ہے تو ویسے ہی مار دو یو اس کا ذکر کیوں کرتے ہو میرے سامنے۔۔۔۔۔ غفار صاحب غصے میں کھڑے ہوکر آسیہ کو سناتے ہے۔۔۔۔۔ ۔
ابو امی بس۔۔۔۔ ۔ سوہا بولتی ہی ہے کہ غفار اس کی بات سنے ہی وہاں سے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
امی نہ کرا کرے نہ ابو کے سامنے بھائی کا ذکر پتا بھی ہے آپ کو کہ وہ غصے میں آجاتے ہیں۔۔۔۔ ۔
میں نے کیا کہا ہے سوہا میں نے تو بس ایک بات کہی ہے۔۔۔۔۔ آسیہ بیچاری سا منہ بنا کر کہتی ہیں۔۔۔ ۔
اچھا چلے اداس مت ہوں آج بھا ئی سے بات کرے گے ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ وہ انھیں خوش کرنے کے لئے کہتی ہے جس پر مسکراتے ہوے اثبات میں سر ہلاتی ہیں۔۔۔ ۔
چلو جاؤ فریش ہوجاؤ جب تک میں کھانا لگاتی ہوں۔۔۔۔ ۔
ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔ وہ کہتی اپنا بیگ اور چادر اٹھا کر کمرے کی طرف جاتی ہے اور آسیہ کچن کی
طرف۔۔۔۔۔۔ ۔
***
سہی سے کھانا کھا میرا بچا دیکھ کتنا کمزور ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ سب ڈایئنگ ٹیبل پہ بیٹھے کھانا کھا رہے تھے جب دادی دخان کی پلیٹ میں چاول ڈالتے ہوے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
خدا کو مانے دادی کہا سے یہ آپ کو کمزور لگ رہا ہے بلکہ پہلے سے صحتمند ہوکر آیا ہے ۔۔۔۔۔ احد دادی کی بات سن کر فورا کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
تو چپ کر کے کھانا کھا یہ صحت مند نہیں وہ کیا کہتے ہیں دخان۔۔۔۔ ۔
کیا دادی۔۔۔۔۔ دخان نہ سمجھی سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ ارے وہی جو آج کل کے لڑکے وہاں جاکر اپنے ہاتھوں کو ایسے ایسے کرتے ہیں۔۔۔۔۔ دادی اپنے دونوں ہاتھ کی مٹھی بنا کر آگے پیچھے کر کہ بتاتی ہیں جس پر سب اپنی مسکراہٹ دبا کر نیچے منہ کرے کھانا کھاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
دادی اسے جیم کہتے ہیں اور جو آپ ایسے اسے کر رہی ہیں نہ اس سے ہم باڈی بناتے ہیں۔۔۔۔ وہ اپنی ہنسی دبا کر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں وہی کہہ رہی تھی صحت مند نہیں ہوا جیم میں جاکے ایسا ہوگیا ہے جبکہ اندر سے اب بھی کمزور
ہے۔۔۔۔۔ دادی ناک سے مکھی اڑا کر کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
نانو ہم تینوں بھی جیم جاتے ہیں مگر آپ نے تو کبھی نہیں دیکھا۔۔۔۔ عدنان تھوڑا روٹھے پن سے کہتا
ویسے تمہاری باڈی ہے کہا۔۔۔۔۔ زویا اس کا جائزہ لیتے ہوے کہتی ہے جو کمزور سا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہے مگر نظر نہیں آتی وہ الگ بات ہے۔۔۔۔۔ عدنان کی جگہ ساد کہتا ہے۔۔۔ ۔ اور تمہارا کیا خیال ہے۔۔۔۔۔ دخان اس کو اوپر سے لے کر نیچے تک دیکھ کر کہتا ہے جو عدنان سے بس تھوڑا بہتر ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
ارے ہم اگر۔۔۔ ۔
باڈی بناے تو بھی نہیں لگتا کے باڈی بنائی ہے۔۔۔۔۔ ساد کی بات کو زہرہ مکمل کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔ یہ بات کی نہ میری بہن نے۔۔۔۔۔ احد اس کے ہاتھ پہ تالی مار کے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ اچھا اب چپ ہوجاؤ دخان تم بتاؤ واپسی کب کی ہے۔۔۔۔۔ انور سب کو چپ کرا کے دخان سے پوچھتے ہے جو کھانا کھاتے ہوے ان کی باتیں انجوئے کر رہا ہوتا ہے۔۔۔۔ ۔
بس بابا پرسو چلا جاؤ گا۔۔۔۔۔ وہ اپنے ہاتھو کو ٹیشو سے صاف کرے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
کیا پرسو مگر تم آج تو آے ہو۔۔۔۔۔ رخسانہ کھانا چھوڑ کر اسے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔
ہاں تم پورے ایک سال بعد آے ہو اور اتنی جلدی۔۔۔۔ آمنہ بھی کھانے سے ہاتھ روک کے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔ نہیں ابھی روکو کچھ دن۔۔۔۔ ۔ دخان بولنے ہی لگتا ہے کہ فائزہ بھی بات میں اپنا حصہ ڈالتی ہے تو اعجاز بھی کہتے ہیں۔۔۔۔ ۔
دن کیوں پورا مہینہ روکو کیوں اماں۔۔۔۔۔ وہ کہتے ہی اماں سے پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ۔
یہ نہیں جائے گا تم لوگ فکر مت کرو۔۔۔۔۔ دادی کا بھی کمال کا اعتماد تھا۔۔۔۔ ۔
ارے مجھے تو کوئی بولنے دو۔۔۔۔۔ دخان سب کو نوناسٹاپ بولتا دیکھ کھڑے ہوکر کہتا ہے جس پر سب حیرت سے کھانا چھوڑے اسے دیکھتے ہیں کے اسے اچانک کیا ہوا۔۔۔۔۔ ۔
ہاں بول لینا مگر بیٹھ جا یہاں جلسہ تھوڑی کرنا ہے جو تو کھڑا ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔ احد اسے دوبارہ کرسی پہ بیٹھا کر بولتا ہے۔۔۔۔ ۔ کوئی سن ہی نہیں رہا مجھے جب بولنے لگو تو کوئی نہ کوئی شروع ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔ وہ کہتا سب کی طرف دیکھتا ہے جو چپ سے اسے دیکھتے ہیں۔۔۔ ۔
ہاں تو میں یہ کہ رہا تھا کے میری میٹنگ ہے پرسو اور مجھے لازمی جانا ہے اگر نہیں گیا تو نقصان ہوگا کمپنی کو جو میں ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔۔۔۔ ۔ سہی کہ رہا ہے دخان ابھی ہی تو کمپنی ٹوپ پر جانے لگی ہے اگر ابھی ہی ہم لاپرواہی دیکھائے گے تو پھر تو ہوگیا نہ کام۔۔۔۔ انور بھی اپنے بیٹے کی سائٹ لیتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
سہی ہے بھئی شادی بھی وہی کرنا اور اپنی بیوی کو بھی وہی رکھنا ہمارا تو کوئی حق ہی نہیں ہے نہ۔۔۔۔ دادی خفا سی کہتی ہیں جس پر دخان اپنی چیئر سے اٹھ کر دادی کو پیچھے سے ہگ کرے بڑے پیار سے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔ کس نے کہا دادی میں اپنی بیوی کو لاہور لے کر جاؤ گا وہ یہی رہے گی آپ کے پاس یہی حویلی اس کا گھر ہوگا۔۔۔۔۔ ۔ دادی مان جائے جب بیوی ادھر ہوگی تو یہ بھی ادھر ہی ہوگا۔۔۔۔۔ احد دادی کو آنکھ مار کے کہتا ہے جس پر دادی کے ساتھ سب ہی ہنسنے لگ جاتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔
جی دادی احد سہی کہ رہا ہے جب بیوی ادھر ہوگی تو میں لاہور میں کیا اچار ڈالوں گا۔۔۔۔۔ دخان احد کی بات پر کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
شرم کرو دخان بہنیں بیٹھیں ہیں ادھر اور تم کیسی باتیں کر رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔ رخسانہ اسے آنکھیں دیکھاتے ہوے کہتی ہیں جس پر وہ شرمندہ سا مسکراتا ہوا دوبارہ چیئر پہ آکر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
***
سیف بس آخری بار جاکے دیکھ لو ابو سو گئے ہے یہ نہیں۔۔۔۔۔ سوہا ہاتھ میں موبائل لئے سیف کی منت کرتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں آپی میں دیکھ کر آیا ہوں ابو سو رہے ہیں۔۔۔۔ ۔
نہیں ایک دفعہ اور دیکھ کر آؤ۔۔۔۔ ۔
امی اپی پاگل ہوگی ہیں کیا چار دفعہ جا چکا ہوں دیکھنے اور آپ بھی کچھ نہیں کہتی انہیں۔۔۔۔۔ سیف کو غصہ ہی آجاتا ہے بیچارہ چار بار جاکر دیکھ کر اچکا ہے اور اب سوہا اسے پھر بھجنے کے چکر میں ہے۔۔۔۔۔ ۔ اچھا اچھا اب زیادہ غصہ مت ہو سوہا تم کال ملاؤ جب تک میں دیکھ کر آتی ہوں۔۔۔۔۔ آسیہ کہتی ہی کمرے سے باہر جاتی ہے ڈر انہیں بھی ہوتا ہے غفار کا اور سیف سوہا کے پاس بیڈ پہ آکر بیٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔
اب تم بس پانچ منٹ بات کرو گے۔۔۔۔ سوہا فون کان سے لگاے اسے کہتی ہے۔۔۔ ۔
کیوں بھئی میں چار بار گیا تھا دیکھنے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں دیکھو میں پھر بھی تمہیں پانچ منٹ دے رہی ہوں۔۔۔۔۔ ۔
آپی اگر آپ نے میری بات نہیں کروائی نہ تو میں ابو کو جاکر بتا دونگا پھر کرتی رہنا بات۔۔۔۔۔ وہ انگلی دیکھاتے ہوے اسے دھمکی دیتا ہے جس پر سوہا کان سے فون ہٹا کر اسے دیتی ہے۔۔۔۔ ۔
لو کر لو بات بھائی کا نمبر ہی بند جارہا ہے۔۔۔۔۔ ۔
چلو جلدی ملاؤ نمبر تمہارے ابو سو رہے ہیں۔۔۔۔۔ آسیہ کمرے میں آکر دروازہ بند کرے کہتی ہے۔۔۔ ۔ امی بھائی کا نمبر بند جارہا ہے۔۔۔۔۔ سوہا منہ بنا کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
تو کشف کو کرو نہ کال۔۔۔۔۔ آسیہ سامنے صوفے پہ بیٹھ کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
بھابھی کو مگر مجھے عجیب لگ رہا ہے ان کو کال کرنا۔۔۔۔۔ ۔
کچھ نہیں ہوتا آپی روکو میں کرتا ہوں۔۔۔۔۔ سیف اپنے ہاتھ میں پکڑا موبا ئل کو سامنے کرے اس پر نمبر ملاکر کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
بیل جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔ سوہا آہستہ سے پوچھتی ہے جس پر وہ اثبات میں سر ہلاتا ہے۔۔۔۔ ۔
السلام علیکم بھابھی۔۔۔۔۔ سامنے والی کی کال اٹھاتے ہی سیف تابیداری سے سلام کرتا ہے۔۔۔۔۔ ۔
وعلیکم السلام۔۔۔۔ کیسے ہو سیف اور انکل انٹی سوہا کیسے ہیں۔۔۔۔۔۔ فون میں سے ایک لڑکی کی آواز گونجتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔ جی بھابھی میں ٹھیک ہوں اور باقی سب بھی ٹھیک ہیں وہ بھابھی بھائی کال نہیں اٹھارہے تھے تو اسی لئے میں نے آپ کو کال کی۔۔۔۔۔ ۔
ہاں روہان ذرا بچوں کو لے کر باہر گئے ہیں ابھی اتے ہیں تو میں کہتی۔۔۔۔۔ ۔
ہیلو۔۔۔۔۔ اوہو اپی آپ کا بیلنس ہی ختم۔۔۔۔۔ سیف موبائل کان سے ہٹایا ہے تو کال ہی کٹ چکی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
کیا کل ہی تو کرویا تھا یار۔۔۔۔۔ ۔
جب پتا تھا کہ دبئی بات کرنی ہے تو زیادہ کا کرواتی۔۔۔۔۔ سیف اسے موبائل پکڑاتے ہوئے منہ بنا کر کہتا سے گریز کیا جاے۔
ہاں میں نے سوچا تھا بھائی کو کال کرکے کاٹ دونگی پھر بھائی خود کرے گے مگر یہاں بھابھی سے بات کرنے میں سارا بیلنس ہی ختم ہوگیا۔۔۔۔۔ ہماری کنجوس سوہا کا دماغ۔۔۔۔ ۔ چلو کوئی نہیں ابھی تھوڑی دیر تک خود ہی کال آجاے گی۔۔۔۔۔۔۔۔ آسیہ کہتی کھڑی ہوتی ہیں اور سیف بھی باہر کی راہ لیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ سارا بیلنس ختم ہوگیا۔۔۔۔ سوہا بیچاری اپنے موبائل کو ہاتھ میں لئے دکھ سے کہتی ہے بیلنس ختم ہونا کوئی کم دکھ ہے یہ کوئی سوہا سے پوچھے جس کی روہان سے بات بھی نہیں ہوئی اور بیلنس بھی مک گیا۔۔۔۔۔ ۔
یہ دخان کہا رہ گیا۔۔۔ ۔ وہ ماموں لوگوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے شاید کوئی ضروری بات کر رہے ہیں وہ لوگ۔۔۔۔ احد کے سوال پر زوہا جواب دیتی ہے وہ لوگ رات کے کھانے سے فارغ ہوکر چھت پر ہی اگیے تھے دخان کو بھی کہا تھا جس پر اس نے (تم لوگ چلو میں اتا ہوں) کہہ کر وہی بڑوں کے پاس بیٹھ گیا تھا جبکہ بڑے سارے اندر ہی موجود تھے۔۔۔۔۔ ۔
ویسے تم سب نے دخان کو نوٹ کیا۔۔۔۔۔ زوہا تھوڑا قریب ہوکر سب کی طرف دیکھیں سرگوشی کرتی
ہاں میں نے کیا ہے انھیں نوٹ۔۔۔۔ عدنان بھی اسی کے انداز میں کہتا ہے جس پر سارے قریب سر جوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ کہیں دخان نہ سن لے۔۔۔۔ ۔
کیا نوٹ کیا ہے تم نے؟؟؟ ؟
وہ پہلے سے اور زیادہ گورا ہوکر آیا ہے۔۔۔۔ ۔
اور تم نے اس کے بال دیکھیں ہیں کتنے سیل کی اور شائنگ ہو گئے ہیں جیسے شاہد آفر یدی کے ہوتے ہیں مشہوری میں بالکل ویسے۔۔۔۔۔ ساد بھی اسی انداز میں کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
شاید وہ بھی Head&Shoulders لگاتے ہو ۔۔۔۔۔ سب بولے اور زہرہ اپنی عقل استعمال نہ کرے ایسا کبھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔
تم نے یہ چین جنگ محسوس کی ہے زوہا۔۔۔۔۔ زوہا ان سب کو حیرت سے دیکھ رہی ہوتی ہے کہ یہ بول کیا رہے ہیں تبھی احد پوچھتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ نہیں بالکل نہیں میں اس چینجگ کی بات نہیں کر رہی پتا نہیں یہ کیا اولفول بک رہے ہیں۔۔۔۔ وہ عدنان کی کمر پہ چیٹھ لگا کر کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
تو مار کیوں رہی ہو میں نے یہی نوٹ کیا تھا ان میں تم نے کیا نوٹ کیا تھا۔۔۔۔ ۔
میں یہ کہہ رہی تھی کہ دیکھوں دخان کتنا خوش نظر آرہا ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوے کہتی ہے۔۔۔۔۔ ۔
چل ساد اٹھ جاکے دخان کو ایک تھپڑ مار کے آ۔۔۔۔ احد اس کی بات سن کر ساد کو اٹھاتا ہے جس پر زوہا اسے گھوری سے نوازتی ہے۔۔۔۔ ۔
کیا ایسے کیا دیکھ رہی ہوں وہ تمہیں خوش پسند نہیں ہے نہ تبھی بول رہا ہوں۔۔۔۔ ۔ تم لوگ تھوڑی دیر چپ ہوکر میری بات نہیں سن سکتے کہ میں کہنا کیا چاہ رہی ہوں۔۔۔۔۔ وہ ان کی باتوں سے تنگ آکر غصے سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔
اچھا بولو کیا بات ہے تم نے کیا چین جنگ دیکھی ہے دخان میں۔۔۔۔۔۔ احد چین جنگ پر زور دے کر کہتا
خوش مطلب یہ کہ دخان اب پہلے جیسا دخان ہوگیا ہے ہنستا ہے مذاق کرتا ہے سب کے ساتھ مل کر بیٹھتا ہے مطلب وہ رابعہ کو بھول رہا ہے۔۔۔۔۔ ۔
ہاں سہی کہہ رہی ہو شکر ہے اللہ کا کہ وہ اسے بھول گیا اور اب یہ بات دوبارہ مت کرنا اگر بڑوں میں سے کسی نے سن لی تو ہم سب کی خیر نہیں۔۔۔۔۔ احد اسے سمجھاتا ہے۔۔۔ ۔
میں پاگل تھوڑی ہوں جو بڑوں کے سامنے ذکر کرو گی۔۔۔۔۔ وہ پیچھے کرسی سے ٹیگ لگا کر بیٹھتی
کس ذکر کی بات ہورہی ہے مجھے بھی تو بتاؤ۔۔۔۔۔ دخان پیچھے سے مسکراتا ہوا اتا ہے جس پر سب شکر ادا کرتے ہیں کہ سہی وقت پہ بات ختم ہوگئی۔۔۔۔۔ ۔ کسی کا نہیں آؤ تم اتنی دیر کردی انے میں۔۔۔۔۔ احد اسے اپنے برابر میں خالی کرسی کی طرف اشارہ کرے کہتا ہے۔۔۔۔ ۔
ہاں بس بسنس کے مطابق ہی بات ہورہی تھی۔۔۔۔ وہ بیٹھتے ہوے کہتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔