Chapter 1: باب 1

بارش پورے زوروشور سے جاری تھی دسمبر بھی شروع ہوچکا تھا جس وجہ سے ٹھنڈ مزید بڑھ چکی تھی رات کے تقریبا ایک بجے کا ٹائم ہورہا تھا جس وجہ سے پورا گاؤں گہری نیند سو رہا تھا وہی حویلی میں بھی سارے مفویں خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے۔۔۔۔۔ ۔ لیکن اگر ہم حویلی کی چھت پر جائیں تو وہاں دو وجود ایسے تھے جو ابھی تک جاگ رہے تھے جس میں سے ایک کے چہرے پر مسکان تھی سکون تھا جبکہ دوسرا وجود بارش میں بھیگنے کے باعث مسلسل کانپ رہا تھا جس کی سامنے والے کو کوئی پروہ نہیں تھی۔۔۔ ۔

،۔۔۔۔ مجھے۔۔۔ سر دی۔۔۔ لل۔۔۔ لگ رہی ہے پلیز۔۔۔ مجھے جانے دیں۔۔۔۔۔ آخر کار ہمت جواب دینے پر کپکپاتے نیلے ہونٹوں کے ساتھ اس نے کہہ ہی دیا۔۔۔۔ ۔

چپ کرکے وہیں کھڑی رہو۔۔۔ ورنہ۔۔۔۔ میرا تو پتا ہے نہ تمہیں۔۔۔۔ ۔ سگریٹ کو ہونٹوں سے جدا کرکے دھواں ہوا کے سپرد کرے جلا دینے والی مسکراہٹ کے ساتھ کہتا ہے جبکہ نظریں مسلسل اس پر جمی ہوئی تھیں۔۔۔۔۔ ۔

وہ اس کی دھمکی اور نظروں سے گھبرا کر فورا نظریں نیچے کرلیتی ہے اور ٹھنڈ سے بچنے کے لئے دونوں ہاتھ سینے پر باندھ کر اپنے بازو سہلاتی ہے مگر بے سود اور وہ مسلسل اسے دیکھتا اس کی ہر ایک حرکت نوٹ کرتا

وہ خود تو بڑے مزے سے ٹانگ پہ ٹانگ رکھیں ایسی جگہ بیٹھا سگریٹ پھونک رہا تھا جہاں بارش کے پانی کا ایک قطار بھی آنا محال تھا مگر اس بیچاری کو بارش میں کھلے آسمان تلے کھڑا کرئے نہ جانے اسے کیا خوشی مل رہی تھی۔۔۔۔ ۔

سچ میں بہت سردی لگ رہی ہے یہ نہ ہو کہ سردی سہتے سہتے میں یہاں ٹھنڈ میں ہی مر جاؤں۔۔۔۔ ۔ وہ سر اٹھا کر اس کی طرف دیکھ کر روتے ہوے آخری کوشش کرتی ہے کہ کیا پتا اسے ترس ہی آجائے اس پر مگر سامنے بھی سنگدل تھا جسے بس اسے تکلیف میں دیکھ کر ہی سکون ملتا تھا تو بھلا اس پر ترس کیوں کھاتا

پھر۔۔۔۔ ۔

وہ اس کی بات سن کر ہاتھ میں لی ہوئی سگریٹ کو زمین پر پھینک کر اسے اپنے پاؤں سے مسلتا ہوا کھڑا ہوتا ہے اور شانوں پہ لی ہوئی گرم شال کو اتار کر کرسی پر رکھتا ہوا قدم اس کی طرف بڑھاتا ہے۔۔۔۔ ۔

آ۔۔۔ آپ کیوں آرہے ہیں بارش میں بھیگ جائیں گے۔۔۔۔ اچھا میں یہاں سہی ہوں پلیز آپ مت ائے۔۔۔۔ وہ اسے اپنی طرف آتا دیکھ گھبراتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کرتی ہے مگر اس کے نہ روکنے پر جب کچھ سمجھ نہیں اتا تو وہی زمین پر بیٹھ کر گھٹنوں میں سر دیئے رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

وہ اس کے سامنے پنجو کے بل بیٹھ کر مسکراتے ہوے اس کا روتا ہوا چہرہ دیکھتا ہے اور پھر اپنی مسکراہٹ چھپا کر چہرے پر فرضی پرشانی لاکر اس سے مخاطب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

تم نے سوچ بھی کیسے لیا کہ میں تمہیں مرنے دونگا۔۔ ہمممم۔۔۔۔ ابھی میں زندہ ہوں تمہیں اذیت دینے کے لئے تمہیں ہر روز تھوڑا تھوڑا مرتا ہوا دیکھنے کے لئے تو پلیز یار ایسا مت کہا کرو کہ تم مر جاؤ گی سچ میں یار میری جان نکل جاتی ہے تمہارے منہ سے یہ الفاظ سن کر ۔۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے چہرے پر چپکے گیلے بالوں کو اپنے ہاتھوں سے اس کے کان کے پیچھے کرتے ہوے کہتا ہے جس پر وہ مزید رونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔ ۔ ارے ارے رو کیوں رہی ہو یار مانا کے مجھے تمہاری آنکھ میں آنسو اچھے لگتے ہیں مگر وہ کیا ہے نہ اس بارش کی وجہ سے سمجھ نہیں آرہا کے تم رو بھی رہی ہو یہ نہیں تو پلیز یار چپ ہوجاؤ رونے کا کوئی فائدہ نہیں۔۔۔۔۔۔ وہ اس کے آنسو صاف کرتے ہوے بڑے پیار سے کہتا ہے جس پر وہ گھبرا کر پیچھے دیوار سے جالگتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔ اور وہ مسکراتا ہوا آسمان کی طرف دیکھتا ہے جس سے اس کے چہرے پر بھی بارش کی بوندھے پڑتی ہیں وہ بھی بارش میں پورا بھیگ چکا ہوتا ہے مگر سامنے والی سے کم۔۔۔۔ ۔

اے بارش اتنا نہ برس یار۔۔۔ ۔

میرے محبوب کے آنسو نظر نہیں آرہے۔۔۔ ۔

وہ شعر بول کر جیسے ہی منہ نیچے کرتا ہے تو اس کو ویسے ہی روتا دیکھ کر غصے سے دھاڑتا ہے۔۔۔۔ ۔

رو کیوں رہی ہو بولا ہے نہ چپ ہوجاؤ سمجھ نہیں آتا تمہیں۔۔۔۔ ۔ وہ اس کے غصے سے کہنے پر گھبراتے ہوئے جلدی سے اپنے آنسو صاف کرتی ہچکی لیتی ہے۔۔۔۔ ۔

گوڈ اب بتاؤ رو کیوں رہی تھی۔۔۔۔۔ اب کے نرم لہجے میں کہتا ہے۔۔۔ ۔

،۔۔۔۔ مجھے سردی لگ رہی ہے۔۔۔۔ بہت زیادہ۔۔۔ ۔ وہ ہچکیاں لیتے ہوے کہتی ہے جس پر وہ مسکراتا ہوا کھڑا ہوتا ہے شاید اگر اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اسے ایسے روتا ہوا دیکھ ضرور اپنے سینے سے لگا لیتا مگر سامنے بھی ستمگر تھا۔۔۔۔ ۔

چلو آنسو نہ سہی مگر تمہیں یو کپکپاتا ہوا دیکھ کر مجھے جو سکون مل رہا ہے نہ اس کا تم اندازہ بھی نہیں لگا

سکتی۔۔۔ ۔

اچھا چلو میں چلتا ہوں رات بھی بہت ہوگئی ہے اور موسم بھی بہت خراب ہے تمہیں تکلیف میں دیکھ کر سکون پھر کبھی لے لونگا ابھی دیکھو کتنا بھیگ گیا ہوں یہ نہ ہو کے بیمار پر جاؤ میں۔۔۔۔۔ وہ اپنے کپڑوں کی طرف اشارہ کرکے کہتا ہے جو بالکل بھیگ چکے ہوتے ہیں اور وہ سر اٹھا کر اسے دیکھ کر ماتھے پر بل ڈالے سوچتی ہے کہ اسے بس اپنے بیمار ہونے کی فکر ہے جو بارش میں بس پانچ منٹ رہا اور وہ جو دو گھنٹے سے بارش میں بھیگ رہی ہے ٹھنڈ سے کانپ رہی ہے اس کی کوئی فکر نہیں کہ وہ بھی بیمار پڑسکتی ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

وہ بس سوچ ہی سکتی تھی بولنے کی ہمت جو نہیں تھی۔۔۔۔ ۔ اور ہاں تم بھی آدھے گھنٹے بعد چلی جانا اب میں اتنا بھی ظالم نہیں ہوں کے تمہیں پوری رات کے لئے بارش میں بھیگنے کے لئے چھوڑدوں میں بھی انسان ہوں مجھے بھی احساس ہے تمہارا میری پیاری بیوی۔۔۔۔۔ وہ جاتے ہوے کچھ یاد انے پر مڑ کے چہرے پر معصومیت سجائے کہتا ہے اور پھر ہنستا ہوا وہاں سے چلا جاتا ہے۔۔۔ ۔ اور وہ بس روتے ہوے اس کی پشت کو تکتی رہ جاتی ہے کہ کیوں اس نے اس ظلم سے محبّت کی کیوں اس نے اس ظا لم کو اپنے دل کا بادشاہ بنایا اور اب یہی ظالم اس کا مجازی خدا بھی تھا وہ اب چاہ کر بھی کچھ نہیں کرسکتی تھی شاید ساری زندگی اس نے اس ظالم کے ظلم ہی سہنے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا ۔۔۔ سوہا۔۔۔۔ کہا ہو بیٹا۔۔۔ ۔

جی امی میں ادھر ہوں۔۔۔۔ سو ہا جو اپنے کمرے میں آئینے کے سامنے کھڑی بالوں کی چوٹی بنا رہی ہوتی ہے آسیہ کی آواز پر دروازے کی طرف منہ کرے انھیں دیکھ کر کہتی ہے جو سامنے ہی اسے نظر آتی

ہیں۔۔۔۔ ۔

تم ابھی تک تیار نہیں ہوئی اسی وجہ سے تمہیں ہر بار جاب نہیں ملتی اتنی لیٹ جاؤ گی تو کون اپنے آفس میں جگہ دیگا تمہیں ۔۔۔۔۔ آسیہ سوہا کے کمرے میں آکر کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

امی روز رات میں کہہ کر سوتی ہوں کے مجھے6 بجے ہی اٹھا دیا کریں مگر آپ ہی مجھے دیر سے اٹھاتی ہیں تو اس میں میرا کیا قصور۔۔۔۔۔۔ وہ اپنی آنکھوں میں سمرہ لگا کر ائی نے میں اپنا جائزہ لیتی ہے گو را اور شفاف چہرا اس پر بڑی اور خوبصورت براون آنکھیں چھوٹی سی ناک گلابی چھوٹے ہونٹ اور جو اسے مزید خوبصورت بناتے تھے وہ تھے اس کے لمبے ریشمی کالے بال قد کاٹ میں وہ نارمل تھی نہ زیادہ لمبی نہ زیادہ چھوٹی اور نہ زیادہ پتلی نہ زیادہ موٹی وہ معصوم سی بہت پیاری لڑکی تھی۔۔۔۔۔ ۔

توبہ سوہا کتنا جھوٹ بول رہی ہو میں آئی تو تھی تمہیں اٹھانے تم نے ہی مجھے کہا تھا کے امی بس5 منٹ رک جائیں اور تمہارے5 منٹ دیکھو ایک گھنٹہ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ آسیہ اپنی بیٹی کی بات پر کانوں کو ہاتھ لگا کے کہتی ہیں۔۔۔۔ ۔

اچھا ایسا ہے پتا نہیں شاید میں نیند میں تھی تبھی پتا نہیں چلا چلیں اب جب بھی مجھے اٹھانا ہوتو مجھے جھنجھور کے اٹھ ائیے گا ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنی مسکراہٹ دبا کر سر پہ چادر لیتے ہوے کہتی ہے جس پر آسیہ اسے گھوری سے نوازتی ہے۔۔۔۔ ۔

دیکھو یہ نہ ہوا کے اپنا کمرہ ہی صاف کرلوں بس ماں کے اوپر چھوڑا ہوا ہے کے ماں ہے نہ وہ صاف کر لینگی۔۔۔۔ آسیہ سوہا کا کمبل تے لگاتے ہوے بڑبڑاتی ہے۔۔۔۔ ۔

اچھا امی میں چلتی ہوں دعا کریے گا کے آج جاب مل جائے۔۔۔۔۔ وہ اپنی اور بےعزتی سے بچنے کے لئے باہر کا رخ کرتی ہے۔۔۔۔ ۔

سوہا اپنے ابو سے ملتی ہوئی جانا۔۔۔۔ ۔

ابو اٹھے ہوے ہیں۔۔۔ ۔ اسے حیرت ہوتی ہے کیوں کہ زیادہ پر وہ اس ٹائم سو رہے ہوتے تھے۔۔۔۔ ۔ ہاں تمہارے لئے ہی اٹھے تھے کہ رہے تھے کہ سوہا سے کہنا مجھ سے مل کر جائے۔۔۔۔ ۔

اچھا ٹھیک ہے۔۔۔۔ وہ اثبات میں سر ہلا کر غفار کے کمرے کا رخ کرتی ہیں۔۔۔۔۔ ۔

***

السلام و علیکم ابو ۔۔۔۔ سوہا غفار کے کمرے کا دروازہ کھول کر سلام کرتی ہے جو بیڈ پر آنکھیں بند کرے لیٹے ہوتے ہے مگر سوہا کی آواز پر آنکھیں کھول کر دروازے کی طرف مسکراکر دیکھتے ہیں۔۔۔ ۔

وعلیکم السلام۔۔۔۔ آجاؤ بیٹا میں تمہارا ہی انتظار کر رہا تھا۔۔۔۔ وہ ہاتھ کی مدد سے اٹھ کر بیڈ سے ٹیگ لگا کر بیٹھتے ہیں۔۔۔۔ ۔

ابو آپ نے آج میڈیسن کیوں نہیں لی۔۔۔۔ وہ ان کے سامنے بیٹھ کر تھوڑا خفا سی کہتی ہے۔۔۔ ۔

میری بیٹی کو کیسے پتا چلا کے میں نے آج میڈیسن نہیں لی۔۔۔ ۔

کیوں کے آج آپ سو نہیں رہے جب آپ میڈیسن لیتے ہیں تو آپ کو نیند آتی ہے جس وجہ سے آپ سو رہے ہوتے ہیں اور آج آپ جاگ رہے ہیں تو اس کا یہی مطلب ہوا نہ کے آپ نے میڈیسن نہیں

لی۔۔۔۔ ۔

ہاں کیوں کہ آج میں نے اپنی بیٹی سے ملنا تھا میری بیٹی روز مجھ سے ملے بغیر ہی چلی جاتی ہے اور پھر جب میں اٹھتا ہوں تو مجھے تمہاری فکر لگی رہتی ہے۔۔۔۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑے پیار سے کہتے ہیں جس پہ سوہا اپنے باپ کے اتنے پیار پر دل سے مسکراتی ہے۔۔۔۔ ۔

لیکن ابو آپ کو پتا ہے کے یہ میڈیسن آپ کے لئے کتنی ضروری ہیں۔۔۔۔۔ اسے فکر ہوتی ہے۔۔۔۔ ۔ اچھا ابھی لے لونگا تم بتاؤ کہا جاب ملی تمہیں۔۔۔۔۔ وہ بات بدلتے ہوے کہتے ہیں۔۔۔ ۔ ابھی کہا ابو چار دن سے جارہی ہوں مگر کہیں جاب نہیں مل رہی آج ایک کمپنی سے کال آئی ہے کہ آکر انٹرویو دے دیں دعا کرے آج جاب مل جائے وہاں۔۔۔۔ ۔

بیٹا اب میں سہی ہوں میں اب دکان پہ بیٹھ سکتا ہوں تم کیوں۔۔۔ ۔

نہیں ابو آپ بالکل ٹھیک نہیں ہیں ڈاکٹر نے پتا ہے نہ آرام کا کہا ہے آپ کو تو بس آپ آرام کرے اور میری فکر نہ کرے میں ٹھیک ہوں انشاللہ آج جاب مل جائے گی تو میری بھی ٹینشن ختم ہوجاے گی آپ بس ٹینشن نہ لیں پلیز ورنہ آپ کی طبیعت خراب ہوجاے گی۔۔۔۔۔ وہ ان کی بات کو بیچ میں ہی کاٹ دیتی ہے جس پر غفار بس خاموشی سے اسے دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔ ۔

اچھا یہ بتاؤ تم روہان سے بات کرتی ہو۔۔۔۔ وہ کچھ یاد انے پر پوچھتے ہیں جس پر وہ نظریں جھکا لیتی

اس کا مطلب کرتی ہوں۔۔۔ میں پوچھ سکتا ہوں کیوں۔۔۔۔ ۔

ابو وہ بھائی ہے میرے اور میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں آپ سب ان کو چھوڑ سکتے ہیں مگر میں نہیں انھیں اپنی غلطی کا احساس ہے ابو پلیز آپ بھی انھیں معاف کردیں۔۔۔۔۔ وہ ان کا ہاتھ پکڑے آنکھوں میں امید لئے کہتی ہے۔۔۔ ۔

جاؤ بیٹا اللہ تمہیں کامیاب کرے۔۔۔۔ وہ اس کی بات کو انگور کرے مسکراتے ہوے اس کے سر پہ ہاتھ رکھیں کہتے ہیں جس کا مطلب تھا کہ وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چا ھتے اور سوہا ان کا مطلب سمجھ کر پھیکی سی مسکراتے ہوے کھڑی ہوتی ہے اسے پتا تھا کہ ہر بار روہان کے ذکر پر ایسے ہی بات بدلی جاتی تھی اسی لئے وہ اب زیادہ نہیں کہتی تھی۔۔۔۔۔ ۔

غفار اور آسیہ کے تین بچے تھے سب سے بڑا روہان اس سے چھوٹی سوہا اور سب سے چھوٹا سیف۔۔ ۔ غفار کی اپنی مین مارکیٹ میں لیڈیز کپڑوں کی دکان تھی جس سے ان کا گھر کا گزارا بہت اچھے سے چلتا تھا مگر چھ ماہ پہلے غفار کو ہارٹ اٹیک آیا تھا جس وجہ سے وہ اب گھر میں ہی رہنے لگا تھا اور گھر کا نظام ایکدم ہی درھم بر ھم ہوکر رہ گیا تھا کیونکہ وہی کمانے والا تھا روہان تو شادی کرکے دبئی میں ہی سیٹل ہوگیا تھا جس سے غفار نے اپنا مارنا جینا سب ختم کردیا تھا لیکن سوہا اپنے بھائی سے اب بھی کال پر بات کرتی تھی اسے لگتا تھا کے اس کے بھائی نے کچھ غلط نہیں کیا دونوں بہن بھائی میں 10 سال کا فرق ہونے کے باوجود ان دونوں کے پیار کو دیکھ کے ایسا لگتا تھا جیسے یہ دونوں جڑوا ہوں۔۔۔۔۔۔ ۔

اب گھر تو چلانا تھا نہ تو اسی لئے سوہا نے جاب کرنے کا فیصلہ کیا اور نکل پڑی جاب ڈھونڈھنے کے لئے غفار نے اسے منا بھی کیا مگر یہ میرا شوق ہے یہ کہہ کر اس نے انھیں راضی کرلیا۔۔۔۔۔ ۔

***

یہ منظر ہے ایک خوبصورت کمرے کا جہاں ہر طرف اندھیرا پھیلا ہوا تھا کھڑکی سے نیٹ کے سفید پردو کو چیڑ تی دھوپ کی کرن اس کمرے کے اندھیرے کو آہستہ آہستہ دور کر رہی تھی یقینا سورج آسمان پر چڑ چکا تھا اسی روشنی میں بیڈ پر ایک وجود نظر آرہا تھا جو آرام سے اوندھے منہ لیٹا تکیے میں منہ دیا خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا ایک ہاتھ اس کا بیڈ سے نیچے لٹک رہا تھا جبکہ دوسرا تکیہ کے اوپر تھا۔۔۔۔ ۔

ٹرنگگگ۔۔۔۔ ٹرنگگگگ۔۔۔۔ ۔

اندھیرے میں ڈوبے کمرے کی خاموشی کو موبائل کی رنگ تو ڑتی ہیں مگر جو وجود بیڈ پر اوندھے منہ لیٹا تھا اس نے تو جیسے کانوں میں روئیاں ڈالی ہوئی ہیں۔۔۔ ۔

ٹرنگگگ۔۔ ٹرنگگگگ۔۔ ۔ ہممم۔۔۔۔۔ اب کی بار موبائل کی آواز پر اس وجود میں ہلکی سی حرکت ہوئی تو وہ بغیر منہ تکیے سے ہٹاے ہاتھ کو ڈھونڈنے کے انداز میں بیڈ کے سائٹ ٹیبل پہ مارتا ہے اور جیسے ہی موبائل ہاتھ لگا اسے اوف کردیا شاید اسے اپنی نیند زیادہ ہی پیاری تھی۔۔۔۔ ۔ صاحب جی صاحب جی۔۔۔۔۔۔ روم کا دروازہ کھولے ایک ملازم اندر آکر اسے آواز دیتا ہے جو آرام سے سو رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ ۔

کیا ہے الہی بخش۔۔۔۔۔ نیند میں ڈوبی بھاری آواز سے اسی پوزیشن میں کہتا ہے جبکہ بیڈ سے نیچے لٹکے ہاتھ کو اب اوپر کرلیتا ہے۔۔۔۔ ۔ صاحب جی اوٹھیں بڑے صاحب کب سے آپ کو فون کر رہے ہیں۔۔۔۔ صاحب جی۔۔۔۔ وہ اسے نہ اٹھتا دیکھ جلدی سے کھڑکی کے پاس جاکر وہاں سے پردے سائٹ پر کرتا ہے جس سے روشنی ایک بلب کی طرح پورے کمرے میں پھیل جاتی ہے۔۔۔۔ ۔

روشنی اس کے چہرے پر پڑتے ہی وہ اپنا تکیہ اور اپنے منہ پہ لے لیتا ہے۔۔۔۔ ۔

ٹرنگگگگگ۔۔۔۔ ٹرنگگگگگ۔۔۔۔۔ ۔ السلام علیکم صاحب جی۔۔۔۔۔۔ ملازم اپنے موبائل پہ کال آتا دیکھ فورا اسے اٹینڈ کرکے اپنے کان سے لگاتا نہیں صاحب جی کب سے اٹھا رہا ہوں مگر نہیں اٹھ رہے۔۔۔۔ اگے والے کے سوال پر وہ بیچارہ مظلوم سا منہ بنا کر اسے دیکھ کر کہتا ہے جو ٹس سے مس نہیں ہوتا۔۔۔۔ ۔

جی صاحب جی میں کہتا ہوں۔۔۔۔ ۔ چھوٹے صاحب اٹھیں ماں جی آپ سے بات کرنے کا کہہ رہی ہیں اور غصے میں بھی ہیں۔۔۔۔۔ بس ملازم کا کہنا تھا اور وہ جھٹ سے آنکھیں کھولے کرنٹ کھا کر اٹھتا ہے۔۔۔۔ ۔ نیند سے آدھی کھولی تو آدھی بند کالی آنکھیں تیکھی ناک اور چھوٹے سے ہونٹ بکھرے ہوے ماتھے پہ اتے بال جسے وہ اپنے ہاتھ سے سائٹ پر کرکے جلدی سے اس کے ہاتھ سے موبائل لے کر کان سے لگاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

ہیلو السلام علیکم دادی۔۔۔۔۔۔ نیند میں ڈوبی بھاری آواز میں کہتا ہے۔۔۔۔۔ ۔ دخان اتنی دیر تک کون سوتا ہے بیٹا ٹائم دیکھا ہے کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔ موبائل میں سے ایک عمر رسیدہ خاتون کی آواز گونجتی ہے۔۔۔ ۔ نہیں دادی بس اٹھنے ہی والا تھا۔۔۔۔ ۔

جی ٹھیک ہے دادی میں ٹائم پر پہنچ جاؤ گا۔۔۔۔ ۔

ارے آپ فکر ہی نہ کرے جہاز کی سپیڈ سے اؤ گا۔۔۔ ۔ ٹھیک ہے اللہ حافظ۔۔۔۔۔ بات ختم ہونے کے بعد مسکراتے ہوے موبائل کان سے ہٹا کر الہی بخش کو دیتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

الہی بخش تم نے جھوٹ کیوں کہا کے دادی غصے میں ہیں۔۔۔۔ وہ ماتھے پر بل ڈال کر پوچھتا ہے۔۔۔ ۔

وہ چھو ٹے صاحب جی بڑے صاحب نے کہا تھا کہ میں آپ کو ایسا کہو تو آپ فورا اٹھ جائے گے۔۔۔۔ وہ اپنے دانتوں کی نمائش کراتا ہوا کہتا ہے جس پر وہ نفی میں سر ہلاتا ہے جیسے کہ رہا ہو تم ہمیشہ اپنے بڑے صاحب کے ہی چمچہ رہنا۔۔۔۔ ۔

ناشتہ لگاؤ جب تک میں فریش ہوکر آتا ہوں۔۔۔۔ بیڈ سے اٹھ کر پاؤں میں ہوائی چپل کو ڈالے کھڑا ہوکر کہتا ہے۔۔۔۔ ۔

صاحب جی آج آفس تو نہیں جانا نہ۔۔۔۔ ۔

نہیں جانا ہے بس پانچ منٹ کا کام ہے پھر وہی سے ہی حویلی کے لئے نکل جاؤ گا۔۔۔۔۔ ۔

جی صاحب جی آپ آجاے جب تک میں گاڑی بھی نکلوا دیتا ہوں۔۔۔۔۔ وہ کہتا ہی کمرے سے با ہر جاتا ہے اور دخان اثبات میں سر ہلا کر فریش ہونے کے لئے واشروم میں چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ۔

***

سوہا جیسے ہی رکشے سے اترتی ہے تو نظر سامنے بڑی سی بلڈنگ پہ جاتی ہے جو اپنی مثال آپ تھی وہ سامنے کمپنی کو دیکھتے ہوے ہی رکشے والے کو کرایا دے کر جیسے ہی کمپنی کے اندر داخل ہونے لگتی ہے تو پیچھے سے ایک مردانہ آواز پر روک جاتی ہے جس نے یقینا اسے ہی مخاطب کیا تھا وہ جیسے ہی مڑ تی ہے تو کوئی27,28 سالہ نوجوان سفید شلوار کمیر میں اسی کی طرف آرہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

یہ آپ کا پرس۔۔۔۔۔ وہ اس کی طرف پرس بڑ ھاتے ہوے کہتا ہی ہے کہ سوہا اس کے ہاتھ میں اپنا پرس دیکھ کر ہی غصے سے آگ بگولہ ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

چور کہیں کے تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرا پرس چورانے کی شرم نہیں آتی چوری کرتے ہوے۔۔۔۔ وہ اس کے ہاتھ سے اپنا پرس چھین کر غصے سے کہتی ہے جس سے سامنے والے کے ماتھے پر بل آجاتے

ہیں۔۔۔۔ ۔

اسکیوز می میڈم میں کہا سے آپ کو چور لگتا ہوں میں تو کمپنی سے نکل رہا تھا کے دیکھا آپ اپنا پرس پھنک کر جارہی ہیں میں نے تو آپ کا پرس اپ کو دیا ہے۔۔۔۔۔ ایک تو بیچارے نے اس کی مدد کی اور اوپر سے وہ اسے ہی سنا رہی تھی۔۔۔۔ ۔

اچھا جب احساس ہوا کے چوری کرنا گناہ ہے تو ایسے بہانے بنا رہے ہو میں سب سمجھتی ہوں تم چورو

کو۔۔۔۔۔ وہ اپنی کمر پہ ہاتھ رکھے غصے سے کہتی ہے۔۔۔۔ ۔ سوری انٹی جو آپ کا پرس واپس کیا اس سے اچھا تھا کے لے کر بھاگ جاتا تب آپ خوش ہوجاتی۔۔۔۔۔ وہ اس کو انٹی کی طرح لڑتا دیکھ دانتپیس کر کہتا مڑ تا ہی ہے کہ سوہا اس کے سامنے آجاتی ہے۔۔۔۔۔ ۔

تم نے انٹی کس کو کہا دادا جی تمہیں میں انٹی لگتی ہوں ابھی میں جون میں22 سال کی ہونگی۔۔۔۔ سوہا کو اپنا انٹی کہنا اتنا برا لگا کہ اس نے اپنی عمر بھی بتا دی کیا کہنے سوہا کے۔۔۔ ۔

ارے واہ یہ اچھا ہے جس بھی لڑکی کی عمر پوچھنی ہو اسے انٹی کہ دو اچھا آئیڈیا دیا ہے آپ نے میں ضرور ٹرائے کرو گا ۔۔۔۔ وہ ہنستے ہوے کہتا ہے جس پر سوہا کو اور غصہ اتا ہے۔۔۔۔ ۔

بات مت بدلو معافی مانگو مجھ سے اور ہنسنے کی ضرورت نہیں ہے ورنہ32 کے32 دانت تمہارے ہاتھ میں رکھ دونگی۔۔۔ ۔

تم کیا مینٹل ہوسپیٹل سے بھاگ کر آئی ہو جو میرا دماغ خراب کر رہی ہو۔۔۔۔۔ ۔

بکواس بند کرو اپنی تم مجھے جانتے نہیں ہو یہ جو کمپنی دیکھ رہی ہے نہ میں یہاں کی منیجر ہوں سمجھ کیا رکھا ہے تم نے مجھے۔۔۔۔۔۔ سوہا جسے خود ابھی جاب نہیں ملی تھی وہ یہاں کی منیجر بن کر بیٹھی تھی۔۔۔۔۔ ۔ اوو۔۔۔۔ سوری میم مجھے پتا نہیں تھا آپ یہاں کی منیجر ہیں پلیز آپ باس کو نہیں بتائیے گا ورنہ میری نوکری چلی جائے گی۔۔۔۔۔ وہ ڈر کے جلدی سے اس سے معافی مانگتا ہے تو سوہا بھی تھوڑا اکڑ کے اثبات میں سر ہلاتی ہے۔۔۔۔ ۔ سے گریز کیا جاے۔

ٹھیک ہے جاؤ اگے سے احتیاط کرنا۔۔۔۔۔ وہ ہاتھ کے اشارے سے اسے جانا کا کہتی ہے جس پر وہ جاتے ہوے ایکدم روکتا ہے۔۔۔۔ ۔

میم بس ایک سوال کرسکتا ہوں۔۔۔۔۔ ۔

ہمممم جلدی کرے مجھے جانا بھی ہے۔۔۔۔۔ وہ مصروف سے انداز میں کہتی ہے۔۔۔۔ ۔

میم آپ تو یہاں کی منیجر ہیں تو آپ رکشہ میں۔۔۔۔۔ میرا مطلب آپ کو تو اپنی گاڑی میں آنا چاہیے تھا نہ۔۔۔۔ اسے سمجھ نہیں آتی اتنی بڑی کمپنی کی منیجر رکشہ میں آتی ہے۔۔۔۔ ۔

اور سوہا اس کے سوال پر شرمندا سی ادھر ادھر دیکھتی ہے۔۔۔۔ ۔

ہا۔۔۔۔ ہاں وہ میری گاڑی کا ٹائر نیچر ہوگیا تھا تو مجھے اس میں آنا پڑا اور آپ کیا مجھ سے سوال کر رہے ہیں جائے اپنے کام سے کام رکھیں۔۔۔۔ وہ جلدی سے کہہ کر کمپنی کے اندر جاتی ہے کہ کہی کوئی اور سوال ہی نہ پوچھ لے اور وہ بھی کندھے اوچکاتا ہوا اپنی منزل کی طرف جاتا ہے۔۔۔۔۔ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.