Chapter 9: باب 9

کیا... دانی چہرہ موڑ کر اسے دیکھنے لگی ...

آج بہت حسین لگ رہی تھی تم ایسا لگ رہا تھا مہتاب میرے آنگن میں اتر آیا ہے میرے فلک کو روشن کرنے...

آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا...

دانی جھرجھری لیتی تیزی سے نکل گئی ..

آہل مسکراتا ہوا ٹہلنے لگا ...

ہاں رفیق ذرا اس اشہد پر نظر کرو کمینہ دانی پر ہاتھ ڈالنے کا سو رہا تھا ...

جی سر میں خود اس پر نظر رکھتا ہوں اور سر کل کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں سیکورٹی کی جانب سے بھی مکمل اطمینان ہے لیکن سر آپ بلٹ پروف جیکٹ احتیاطاً پہن لینا ...

رفیق تم جانتے ہو میں آج تک جیکٹ پہن کر عوام کے بیچ نہیں گیا ...

سر مجھے خدشہ ہے زبیر آپ کو نقصان پہنچانے کی سعی نہ کرے ...

زبیر ایسی حماقت نہیں کرے گا وہ جانتا ہے عوام کے دل آہل حیات سے جڑے ہیں اگر مجھے نقصان پہنچائے گا تو عوام مزید مجھ سے محبت کرے گی ...

جی سر بات تو ٹھیک ہے ...

تم بس اپنی جانب سے مطمئن ہو جاؤ مجھے پرواہ نہیں ...

ٹھیک ہے سر پھر کل صبح میں آ جاؤں گا ...

ہاں ٹھیک ہے...

دانی تم نے سنا طیب کی آنکھیں چلی گئیں.. میشو حیرت سے بولی ..

واٹ.. لیکن کیسے ...

پتہ نہیں وہاں سٹوڈنٹس بات کر رہے تھے کہ اسے دیکھنے جانا ہے اب جائیں گے تو معلوم ہو گا کیسے ہوا ...

دانی کے دماغ میں جھماکا ہوا,, میشو میں نے آہل کو بولا تھا اوووہ مائی گاڈ مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ ایسا کچھ کر دے گا... دانی منہ پر ہاتھ رکھے میشو کو دیکھنے لگی ...

یہ تو بہت ہی خطرناک انسان ہے دانی مجھے بھی بچ کے رہنا پڑے گا... میشو پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھنے لگی ..

دانی سامنے دیکھنے لگی ...

کیا سو رہی ہو.. میشو اس کے سامنے چٹکی بجاتی ہوئی بولی ...

کچھ نہیں اس جاہل کے بارے میں سو رہی تھی عجیب پاگل انسان ہے پتہ نہیں باقی کے چار مہینے کیسے پورے ہوں گے... دانی کوفت سے بولی ...

جیسے ہم نے اپنے تمام عہد پورے کیے ان شاءاللہ ہم آئندہ بھی ایسے ہی آپ کی خدمت میں حاضر رہیں گے ...

آہل سانس لینے کو رکا تو عوام نعرے لگانے لگی ..

آہل حیات زندہ باد,, آہل حیات زندہ ...

آہل نے ہاتھ اٹھا کر سب کو خاموش کیا ...

ہم اس صوبے میں امن قائم کریں گے بالکل اسی طرح جیسے یہ پانچ سال ہم نے امن و امان قائم رکھا بجلی, پانی, صحت ہم ہر چیز کو مد نظر رکھیں گے جو کمی رہ گئی اسے اب پورا کریں گے .

آہل حیات ہمیشہ آپ کی خدمت میں پیش پیش رہے گے آپ کے گھر والے میرے لیے میری فیملی کی مانند ہیں آپ کی عزت,جان ,مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے...

دانی ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے موبائل پر آہل کو بولتے ہوئے دیکھ رہی تھی...

یار میشو اب بس بھی... دانی اکتا کر بولی ..

اچھا یار سننے تو دو... میشو منہ بناتی ہوئی بولی..

ہم انصاف عام کریں گے امیر غریب دونوں کے لیے قانون برابر ہو گا اگر آہل حیات کوئی جرم کرتا ہے تو وہ بھی وہیں کھڑا ہو گا جہاں دوسرے مجرم کھڑے ہوں گے,, غریبوں کو بھی انصاف ملے گا,, دوسرا ہم تعلیم کو فروغ دیں گے کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ان کے لوگوں کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے لوگ باشعور ہوں گے جہالت سے نکلیں گے تو ترقی کر سکیں گے اور جب عوام ترقی کرے گی ملک بھی ترقی کرے گا.

آہل خطاب کر چکا تھا ..

آہل حیات گارڈز کی نفری میں چلتا ہوا واپس جا رہا تھا جب ایک گولی بنا آواز پیدا کیے ہوا کو چیرتی ہوئی آئی اور آہل حیات کے شانے پر آ لگی ...

آہل شانے پر ہاتھ رکھے عقب میں گر گیا,, رفیق اس کے عین عقب میں تھا ...

سر... وہ آہل حیات کو دیکھتا ہوا بولا ..

یکدم بھگدڑ مچ گئی ...

لوگ ہڑبڑی میں بھاگنے لگے ...

گارڈز نے آہل کو اٹھایا اور تیزی سے گاڑی کی جانب لپکے ...

بھیڑ میں کس نے گولی چلائی کوئی جان نہ سکا...دانی ششدر سی اس افتاد کو دیکھنے لگی... آہل بےہوش ہو چکا تھا اس کے کپڑے خون میں رنگ چکے تھے ....

ناظرین آپ دیکھ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ آہل حیات کو کسی نے گولی کا نشانہ بنایا جی ہاں ابھی چند لمحوں قبل آہل حیات اپنے چاہنے والوں سے خطاب کرنے کے بعد واپسی کی جانب گامزن تھے جب ایک گولی ان کے بائیں شانے پر آ لگی ,,

لوگوں کے پسندیدہ لیڈر اس وقت بےسدھ ہیں پارٹی کے لوگ انہیں فوری طور پر ہاسپٹل لے گئے ہیں عوام اپنے لیڈر کو دیکھ کر رنجیدہ ہو رہی ہے,, زخم کتنا گہرا ہے یہ تو ڈاکٹر ہی بتائیں گے باقی تفصیلات جانیے 9 بجے کی ہیڈ لائن میں ...

دانی پھٹی پھٹی آنکھوں سے یہ منظر دیکھ رہی تھی ...

دانی آہل حیات کو گولی لگ گئی... میشو صدمے کی سی کیفیت میں بولی ...

ہاں میشو... دانی غائب دماغی سے بولی ...

میم رفیق سر نے کہا ہے آپ گھر سے باہر مت نکلیے گا...گارڈ سر جھکائے بول رہا تھا ..

اچھا.. دانی اثبات میں سر ہلاتی ہوئی بولی..

دانی تم نہیں جاؤ گی ہاسپٹل... میشو اسے جھنجھوڑتی ہوئی بولی ...

پتہ نہیں ویسے بھی رفیق نے بول تو دیا ہے کہ میں گھر سے باہر نہ نکلوں تو... دانی شانے اچکا کر اسے دیکھنے لگی ..

ہائے دانی مجھے تو رونا آ رہا ہے وہ بیچارا بہت اچھا ہے... میشو افسردگی سے بولی ...

دانی کشمکش میں مبتلا تھا اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کیسا رد عمل ظاہر کرے ...

دانی اٹھ کر کانفرنس روم میں آ گئی جہاں دیوار پر آہل کی تصویر مبسوط تھی وہ مسکرا رہا تھا گال کا ڈمپل پوری آب و تاب سے دکھائی دے رہا تھا ...

آہل حیات میں یہی چاہتی تھی تم مر جاؤ تاکہ میری جان چھوٹ جائے تم سے,, لیکن کیا سچ میں تم مر جاؤ گے...

دانی اس کی تصویر سے مخاطب تھی ..

معلوم نہیں مجھے خوشی نہیں ہو رہی,, جب کہ میں نے تو کہا تھا کہ میں پارٹی کروں گی تمہاری موت پر لیکن مجھے خوشی کیوں نہیں ہو رہی... دانی سپاٹ انداز میں بول رہی تھی.. نہ وہ خوش تھی نہ دکھی اس کا دل عجیب کیفیت میں گھرا ہوا تھا جسے سمجھنے سے وہ قاصر تھی ...

میشو میں ابھی آتی ہوں... دانی لاؤنج میں آ کر بولی ..

اچھا جلدی آنا... میشو نم آنکھوں سے نیوز سن رہی تھی ..

دانی کمرے میں آئی اور بالوں میں برش کرنے لگی برش کرتے ہوئے دانی کا لاکٹ نیچے گر گیا.. دانی سرمئی آنکھوں میں حیرت لیے نیچے جھک کر لاکٹ اٹھانے لگی ...

لاک کیسے ٹوٹ گیا... دانی دونوں ہاتھوں میں لاکٹ پکڑے ہوئے تھی شاید تمہارے جانے کے ساتھ ہی تمہاری چیزیں بھی چلی گئیں... دانی افسوس سے بولتی لاکٹ دراز کھول کر اندر رکھ کر آئینے میں دیکھنے لگی ...

دانی شلوار قمیص پہنے میشو کے پہلو میں آ بیٹھی ...

کیا نیوز ہے ...

ابھی کچھ نہیں کہ سکتے آپریشن جاری ہے گولی بائیں شانے پر لگی ہے اب معلوم نہیں دل کے پاس لگی ہے یا پھر نہیں... میشو چند لمحے پہلے سنی نیوز بتانے لگی ...

آسم یہ کس کا کام ہے... زبیر نیوز دیکھ کر بولے...

سر معلوم نہیں لیکن اگر آہل حیات بچ گیا تو الیکشن وہی جیتے گا عوام ہمدردی میں ووٹ دے گی اسے ہمارے لیے یہ خوش آئند نہیں ...

بالکل صحیح کہ رہے ہو وہ مر ہی جائے تو بہتر ہے ماضی بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا اور ہماری حکومت بننے کے راستے میں پڑا پتھر بھی ہٹ جائے گا ...

یہ کروایا کس نے ہو گا... آسم پر سو دکھائی دے رہا تھا ...

پتہ نہیں کس کو مصیبت پڑی تھی جو ایسا کیا اگر اسے مارنا ہی تھا تو بم بلاسٹ کرتا تاکہ بچنے کا کوئی راستہ نہ ہوتا اس طرح ہمارے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے... وہ بولتے ہوئے یہاں سے وہاں چلنے لگے ..

آسم اگر وہ بچ جاتا ہے تو کوشش کرو کہ تم اس کا کام تمام کر دو اس کا بچنا ہمارے لیے بہت مسئلے کھڑے کر دے گا... زبیر فکرمندی سے بولے ..

زبیر کے موبائل پر ٹون بجی ..

زبیر نے چیک کیا تو ایک ویڈیو تھی ...

اووہ مائی گاڈ یہ کس نے بنائی... زبیر پیشانی پر ہاتھ مارتے ہوئے بولے ..

میں تو برباد ہو جاؤں گا... وہ صوفے پر ڈھے گئے ...

سر آپ ٹھیک ہیں... آسم فکرمندی سے بولا ..

آسم یہ دیکھو... وہ صدمے کی کیفیت میں بولے ...

آسم پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھنے لگا ...

یہ کس کا کام ہے... وہ بمشکل بول پایا ...

میم... رفیق دانی کے سامنے کھڑا تھا ...

سر کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے وہ آپ سے ملنا چاہتے ہیں ...

دانی حیرت زدہ اسے دیکھنے لگی ..

اسے ہوش آ گیا ...

جی میم ہوش میں آتے ہی سر نے آپ کا نام لیا وہ آپ سے ملنا چاہتے ہیں ...

دانی میشو کی جانب دیکھنے لگی ...

کیا سو رہی ہو دانی جاؤ وہ تمہیں بلا رہا ہے.. میشو خفگی سے بولی ...

آاا اچھا چلو... دانی سوچتی ہوئی چل دی ..

دانی کے نکلتے ہی گارڈز بھی نکل آئے پہلے سے ڈبل گارڈز تھے دانی کے آگے پیچھے...

دانی جونہی ہاسپٹل پہنچی میڈیا مائیک آگے کیے اس کے پاس آیا ...

میم آپ کو کس پر شک ہے آپ کے شوہر پر کس نے حملہ کیا ...

کیا ان کی کسی سے دشمنی تھی جس کے عوض ان پر حملہ ہوا ...

آپ کیا کہنا چاہتی ہیں اس بارے میں ...

دانی سپاٹ انداز میں رفیق کو دیکھتی ہوئی چلنے لگی ...

پلیز آپ اپنے سوالات بعد میں کیجیے گا... رفیق مائیک ہٹاتا راستہ بنانے لگا ...

میم...رپورٹرز ان کے سامنے تھے لیکن گارڈز نے انہیں ہٹا دیا ...

دانی عجیب عجیب شکلیں بناتی اندر آ گئی ...

ناظرین آہل حیات کی منکوحہ خاموش تھیں ان کی خاموشی سے کیا اخذ کیا جائے تھوڑا مشکل ہے,, دانین حیات سرجری مکمل ہونے کے بعد ہاسپٹل تشریف لائیں اپنے شوہر کو دیکھنے مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ رہیں ...

دانی ہاسپٹل کی راہداری میں چلتی ہوئی جا رہی تھی آہل کے کمرے کے باہر بھاری نفری تعینات تھی اس جانب کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں تھی ...

میم اندر ہیں سر... رفیق دروازے کے سامنے پہنچ کر بولا ...

دانی سر ہلاتی اندر چلی گئی ...

آہل آنکھیں موندے لیٹا تھا ...

رفیق نہیں آئی وہ... آہل نے آنکھیں کھولے بنا کہا ..

دانی دروازے پر ہی رک گئی ...

اتنا عجیب لگ رہا ہے اسے ہاسپٹل میں دیکھنے کے لیے آنا... دانی سوچتی ہوئی چلنے لگی ...

رفیق ...

کوئی جواب نہ پا کر آہل نے پھر سے پکارا ...

آہل میں ہوں دانین... دانی اس کے سامنے بیٹھتی ہوئی بولی ...

آہل نے فوراً آنکھیں کھول دیں ...

جنگلی بلی تم آ گئی... وہ مسکرا کر بولا ..

دانی کو اس کا ڈمپل دیکھ کر غصہ آنے لگا ...

میرے سامنے تم سمائل مت کیا کرو.. دانی خفگی سے بولی ..

کیوں... آہل تعجب سے بولا ..

تمہارا یہ جو ڈمپل ہے نہ میرا دماغ خراب کرتا ہے ...

آہل پھر سے مسکرانے لگا ...

خیر کیسے ہو اب.. دانی سنجیدگی سے بولی ..

تمہارے سامنے ہوں... آہل اٹھ کر بیٹھ گیا ..

مجھے تو لگتا ہے لوہے کے بنے ہو تم گولی کھا کر بھی بچ گئے...

تمہاری دعائیں میرے ساتھ تھیں نہ ...

دعاؤں کا تو معلوم نہیں البتہ بدعائیں ضرور تھیں.. دانی اس کی مسکراتی نگاہوں میں دیکھتی ہوئی بولی ..

آہل کا ڈمپل مزید گہرا ہوتا چلا گیا ...

نشانہ تو شاید دل کا تھا لیکن چوک گیا گولی یہاں کندھے کے عین نیچے لگی اس لیے بچت ہو گئی لیکن اب اس کی خیر نہیں ...

* * *

تمہیں معلوم ہے کس نے کیا.. دانی سرمئی آنکھوں میں حیرت سموئے بولی ..

نہیں,, لیکن معلوم ہو جائے گا ..

آہل خاموش ہوا تو دانی بےمقصد یہاں وہاں دیکھنے لگی ...

اب میں یہاں کیا کروں... دانی کافی دیر بعد بولی ..

میری خدمت ...

پورے ہاسپٹل کی فوج ہے نہ تمہاری خدمت کے لیے پھر میں کیوں کروں ...

تم بس میرے سامنے بیٹھی رہو... آہل کا لہجہ جذبات سے لبریز تھا ...

دروازہ ناک ہوا اور نرس اندر آئی ...

میم سر کی میڈیسن کا ٹائم ہو گیا ہے ..

ہاں تو دے دو میں نے کیا ہاتھ پکڑے ہیں تمہارے... دانی نرس کو دیکھتی ہوئی بولی ..

احمق لڑکی پہلے کچھ کھاؤں گا پھر میڈیسن ...

ہاں تو کھا لو میں نے کب منع کیا ...

تم کھلاؤ مجھے اپنے ہاتھ سے... آہل بغور اس کی گرے آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ...

کیوں تم اپنے ہاتھ آپریشن کے دوران ڈاکٹر کو دے آئے تھے ...

آہل مسکراتا ہوا نفی میں سر ہلانے لگا ...

دانی کھڑی ہو گئی ..

کھلا دو انہیں.. دانی آہل کو گھور کر بولی ..

دانی میرے بال بناؤ.. آہل شرارت سے بولا ..

تمہیں میں کس اینگل سے باربر لگتی ہوں... دانی آنکھیں چھوٹی کیے بولی ..

بال بنانے ہیں کاٹنے نہیں ہیں... آہل تصحیح کرتا ہوا بولا ...

دانی منہ بسورتی برش اٹھا کر اس کے سامنے آئی ...

تمہارے سر میں مار دوں یہی برش... دانی اس کے سیاہ گھنے بالوں میں برش چلاتی ہوئی بولی...

زبیر رنداوھا کیا قیمت لگاتے ہو اپنی بربادی کی ..

زبیر لفافے کو الٹ پلٹ کر دیکھنے لگے ..

کس نے بھیجا ہے یہ... وہ پریشانی سے گویا ہوئے ..

سر معلوم نہیں ڈاکیہ دے کر گیا ہے ....

اب یہ کون سا نیا دشمن پیدا ہو گیا ہے... وہ پیشانی مسلتے بیٹھ گئے ...

آسم پتہ لگواؤ جلدی الیکشن قریب آ رہے ہیں میں نہیں چاہتا یہ ویڈیو کسی اور کے ہاتھ لگے ...

سر میں کوشش کر رہا ہوں لیکن بہت مشکل ہے ویڈیو فیس بک سے بھیجی گئی ہے اس اکاؤنٹ کا پتہ کروایا ہے میں نے لیکن اس سے پہلے ہی بلاک ہو چکا تھا ..

حد ہے ابھی آنا تھا اسے... زبیر کوفت سے بولے..

نیوز چلاؤ ذرا... وہ صوفے پر بیٹھتے ہوئے بولے.. آسم نے ریموٹ سے آن کر دیا ..

وزیر اعلیٰ آہل حیات کو گولی لگی ہے آپ کیا کہنا چائیں گے ...

بہت دکھ ہو رہا ہے ہمیں بلاشبہ وہ بہت اچھے وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہم آئندہ بھی انہیں ہی لانا چاہیے گے اللہ انہیں صحت یاب کرے ..

آپ کا کیا کہنا ہے اس حادثے کو لے کر ...

یہ حیات خاندان بہت اچھا ہے ان کے بڑے بھی ایسے ہی تھے عوام کا خیال کرنے والے نرم دل کے مالک ..

مطلب آپ ان کو ہی ووٹ دیں گے... رپورٹر انہیں دیکھتی ہوئی بولی ..

جی بالکل وہ اپنے چاہنے والوں کے لیے آئے تھے اور انہیں گولی لگ گئی ان جیسا لیڈر ہمیں کہیں نہیں ملے گا ...

جی ناظرین آپ نے ملاحظہ کیا عوام کے خیالات وزیر اعلیٰ آہل حیات پر ہونے والے حملے نے عوام کو غمزدہ کر دیا ہے لوگ ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں بہت سے مقامات پر خصوصی قرآن خوانی کروائی گئی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی,, لوگ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور یہ ان کی شخصیت کا ہی سحر ہے جو بول رہا ہے لوگ انہیں دیکھنے کے لیے ترس رہے ہیں عوام بےصبری سے اپنے لیڈر کا انتظار کر رہی ہے کہ وہ صحت یاب ہو کر ان سے خطاب کریں یا پھر کوئی پریس کانفرنس کریں ...

بند کرو اس نحوست کو... زبیر طیش میں بولے ..

جس کسی کا بھی یہ کام ہے نہایت گھٹیا تھا تم سے بولا تھا اسے اوپر پہنچا دینا ...

سر میں ہاسپٹل کے اندر بھی داخل نہیں ہو سکتا سیکورٹی فل ٹائٹ ہے اور مجھے تو وہ پہچان لیں گے ..

ہممم میں جاتا ہوں اس کا حال دریافت کرنے.. زبیر سوچتے ہوئے بولے ..

جی سر یہ بہتر ہو گا ...

تم گاڑی نکلواؤ میں آتا ہوں.. وہ کھڑے ہو کر بولے ..

دانی تم گھر جاؤ... آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ..

کیوں.. دانی حیرت سے بولی ..

کیونکہ مجھ سے ملنے آئیں گے بہت سے لوگ کچھ سیاسی اور کچھ دوست احباب میں نہیں چاہتا سب کی نظریں تم پر پڑیں اس لیے تم رفیق کے ساتھ واپس چلی جاؤ میں جلدی گھر آجاؤں گا ...

اچھا ٹھیک ہے.. دانی شانے اچکاتی اٹھ گئی ..

اور ہاں میری بات سنو ..

کیا.. دانی چہرہ موڑ کر بولی..

یہاں آؤ.. آہل نے اشارہ کیا...

دانی چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی اس کے سامنے آ گئی ...

آہل نے اپنا دائیاں ہاتھ دانی کے بائیں ہاتھ میں پھنسایا,, دانی تعجب سے اسے دیکھنے لگی..

آہل کا ہاتھ گرم تھا اور دانی کا ہاتھ یخ بستہ ..

تمہاری حفاظت بہت ضروری ہے تم گھر سے باہر مت نکلنا فی الحال تمہارا آہل یہاں ہے سو میں تمہارے آس پاس نہیں رہ سکتا رفیق جیسے تمہیں کہے گا تم ویسے ہی کرو گی سمجھ رہی ہو نہ... وہ نرمی سے بول رہا تھا چہرے پر فکرمندی کے آثار تھے..

اور یونی... دانی نے چہرہ اٹھا کر پوچھا...

چلی جانا یونی لیکن گارڈز کے ساتھ ہی اور واپس گھر آؤ گی تم,, مجھے یہاں سے بھاگ دوڑ مت کروانا تم.. کہ کر آہل نے اس کا ہاتھ چھوڑ دیا...

دانی کا ہاتھ گرم ہو گیا تھا اس نے اپنی حرارت دانی میں منتقل کر دی تھی..

ٹھیک ہے.. دانی کہ کر باہر نکل گئی ..

یہ مجھے کیا ہو رہا ہے میں کیوں اس کی باتیں مانتی جا رہی ہوں.. دانی خودکلامی کر رہی تھی.

یار اس پر حملہ ہوا ہے اسی لیے میں ابھی کچھ نہیں کہ رہی... دانی نے خود کو مطمئن کرنا چاہا ..

خیر دفعہ کرو اس جاہل حیات کو... دانی سر جھٹکتی چلنے لگی ...

گارڈز کے ہمراہ دانی واپس آ گئی ..

دانی کے جانے کے گھنٹے بعد زبیر رنداوھا اور طارق باجوہ آہل سے ملنے آئے ...

بہت ہمت والے ہو...زبیر آہل کے دائیں شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے ..

ہمت تو ابھی آپ نے دیکھی نہیں ہے.. آہل ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتا ہوا بولا ..

زبیر لمحہ بھر کو ٹھٹھکے ...

کہیں آسم کا خدشہ درست تو نہیں... وہ آہل کو دیکھتے ہوئے سوچنے لگے ...

جب میں دوبارہ جلسہ کروں گا پھر دیکھیے گا میری ہمت... آہل اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ دیکھ کر سنبھل کر بولا ..

زبیر کے تنے ہوئے اعصاب ڈھیلے پڑے ..

گیٹ ویل سون... وہ مسکرا کر کہتے چلے گئے ..

سر دانین میڈم کا استعمال کب کرنا ہے... ان کے جاتے ہی رفیق آہل کے سامنے بیٹھ گیا ..

ابھی نہیں رفیق میں چاہتا ہوں دانی مجھ پر اعتبار کرنے لگے پھر وہ کام کروں تبھی اس کا استعمال منافع بخش ہو گا ورنہ بہت کچھ خراب ہو جائے گا... آہل فکرمندی سے بولا ..

ٹھیک ہے سر ...

دانی کو تم خود چھوڑ کر آئے تھے ...

جی سر لاؤنج تک گیا تھا میں ...

گڈ... آہل بائیں جانب دیکھنے لگا ...

سر وہ بچے آپ سے ملنا چاہتے تھے ...

انہیں کہنا آ سکتے ہیں وہ ..

لیکن سر...

رفیق وہ بچے ہیں کچھ نہیں کریں گے,,میں جانتا ہوں وہ کبھی مجھے نقصان پہنچانے کا سو بھی نہیں سکتے اور آہل حیات کمزور نہیں جو ایک بچے کا مقابلہ نہ کر سکے تم کہ دینا انہیں... آہل کی آنکھوں میں اداسی تھی ...

سر آپ ٹھیک ہیں ...

ہاں ٹھیک ہوں میں رفیق بس کبھی کبھی یہ روبوٹک لائف ٹائیرنگ لگنے لگتی ہے ...

میں سمجھ سکتا ہوں سر... وہ دکھ سے بولا ..

سر میں آیا... رفیق کا فون رنگ کرنے لگا تو وہ باہر نکل گیا ...

آہل سانس خارج کرتا دیوار کو گھورنے لگا ...

وہ کسی کو یاد نہیں کرتا تھا کسی کو بھی نہیں شاید تکلیف اتنی شدید تھی کہ یاد نہ کرنا ہی بہتر تھا اس نے خود پر جو لوہے کا خول چڑھایا تھا اسے مضبوط رکھنے کے لیے یاد نہ کرینا ہی بہتر تھا ...

رفیق اگر بچے نہیں آ رہے تو نرس کو بولو مجھے نیند کا انجیکشن لگا دے کچھ دیر سونا چاہتا ہوں... آہل کا انداز تھکا تھکا تھا ..

جی سر... رفیق پھر سے باہر نکل گیا ...

دانی کمرے میں آئی تو یکدم تنہائی کا احساس ہوا آہل حیات مجھے تمہاری موجودگی کی عادت سی ہو گئی ہے تم سے لڑائی کیے بنا نیند نہیں آتی ...

دانی بولتی ہوئی بیڈ پر آ کر لیٹ گئی ...

کچھ سو کر اس نے آہل کا نمبر ملایا ....

آہل پیپرز دیکھ رہا تھا جب اس کا فون رنگ کرنے لگا ..

نام دیکھ کر آہل کے لب مسکرانے لگے ...

جنگلی بلی کو میری یاد کیسے آ گئی... آہل خوشی سے چہکا ...

آج مجھے جاہل حیات دکھائی نہیں دے رہا نہ اسی لیے نہ ہی تمہارا وہ فضول سا ڈمپل... دانی جل کر بولی ..

ایک بات بتاؤ تمہیں میرا ڈمپل اچھا لگتا ہے یا برا... آہل فائل بند کرتا ہوا بولا ..

زہر لگتا ہے ...

پھر دیکھتی کیوں ہو ...

اچھا مطلب اب جب تمہارا ڈمپل نظر آئے میں آنکھوں کو بند کر لیا کرو کہ بھئی آہل کا ڈمپل باہر آ رہا ہے...

آہل قہقہہ لگانے لگا ...

یہ تو تم نے بالکل وہی بات کر دی کہ مسجد میں اعلان ہوتا ہے پردے والوں پردہ کر لو ہم چھٹ پر چڑھنے لگے ہیں تو تم بھی پہلے اعلان کیا کرو کہ میرا ڈمپل نکلنے والا ہے دانی پردہ کر لو... دانی کڑی جوڑتی ہوئی بولی..

آہل ہنس ہنس کر دوہرا ہو رہا تھا...

اف دانی تم بہت مزے کی ہو... آہل بمشکل ہنسی روکتا ہوا بولا..

میں کیا بریانی ہوں جو مزے کی ہوں... دانی برا مان گئی ...

نہیں تم میری جنگلی بلی ہو ... ئی

اور تم غنڈے نہیں بلکہ دہشت گرد دانی تصحیح کرتی ہوئی بولی ...

میں معصوم سا ہوں دہشت گرد کہاں سے لگتا تمہیں ..

اللہ ابھی ابھی میرا دل ہارٹ اٹیک کو ہاتھ لگا کر آیا ہے معصوم اور تم,,, تم نے تو معصومیت کی بھی بےعزتی کر دی ہے آہل ...

دانی آہ بھرتی ہوئی بولی ...

دانی اس طرح کی بات مت کیا کرو سمجھی.. آہل ہارٹ اٹیک والی بات کے باعث خفگی سے بولا ..

اور ہاں پہلے مجھے یہ بتاؤ تم نے طیب کو اندھا کر دیا... دانی منہ کھولے بولی ..

ظاہر ہے اس نے تمہیں آنکھ ماری,, اب دوبارہ آنکھ مارنا تو دور دیکھ بھی نہیں سکے گا...آہل دانت پیستا ہوا بولا ..

اللہ میری توبہ انسان ہو یا شیطان,,, آہل تمہاری وجہ سے بیچارا شیطان بھی پریشان ہو گا....

کیوں... آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...

تم اس سے بڑی پوسٹ پر ہو شیطان سے بھی دو قدم آگے تو وہ تو پریشان ہو گیا ہو گا نہ... دانی معصومیت سے بولی ..

آہل پھر سے قہقہے لگانے لگا ...

ہنستے تو ایسے ہو جیسے میں شگوفے سناتی ہوں ..

ایک منٹ دانی میری ڈرپ اتر گئی ہے ...

تو رہنے دو ڈرپ میں تو کہتی ہوں ایسے ہی بوتل کو منہ لگا لو تمہارا ٹائم بچے گیا ڈرپ سے کیا ایک ایک قطرہ جائے گا ...

دانی ایک ضروری کال ہے تم سے بعد میں بات کرتا ہوں... آہل فون دیکھتا ہوا بولا ..

بعد میں نرس سے باتیں کرنا میں سونے لگی ہوں.. دانی منہ بسورتی لیٹ گئی ...

بدتمیز حیات.. دانی اسے نئے نام سے نوازتی کمبل اوڑھنے لگی ...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.