جب میں تمہارے ساتھ ہوں پھر ڈر کیوں رہی ہو.. آہل اس کے کان کے قریب بولا ..
تم سپائڈر مین ہو نہ جو مجھے گرنے سے بچا لو گے جب تک تم نیچے اترو گے میں پوری ہو چکی ہوں گی... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...
اچھا پھر ایک کام کرتے ہیں... گھوڑے کی سپیڈ کم ہوئی تو آہل نے روک دیا اور خود نیچے اتر گیا...
اب تم اکیلی جاؤ...
ہائے میرے اللہ کیوں تم میری جان کے دشمن بنے ہوئے ہو.. دانی صدمے سے بولی ..
تمہارا خوف ختم کر رہا...
اور میں تمہیں ختم کر دوں گی ..
آہل تمہیں میں اسی گھوڑے کے نیچے دے دوں گی..دانی اترتی ہوئی بولی ..
واپس جاؤ... آہل اسے گھورتا ہوا بولا ..
تم پاگل ہو لیکن میرا دماغ بالکل ٹھیک ہے اس لیے میں اپنی جان کو موت کے منہ میں نہیں ڈال سکتی... دانی گھوری سے نوازتی ہوئی بولی ..
میں نے کہا دانی بیٹھو اس پر... آہل سختی سے بولا ..
تمہیں مسئلہ کیا ہے... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ..
کوئی بھی نہیں جنگلی بلی اب خاموشی سے بیٹھ جاؤ کچھ بھی نہیں ہو گا ...
ہاں زیادہ سے زیادہ میری جان چلی جائے گی لیکن کچھ نہیں ہو گا ہیں نہ... دانی اس کا گریبان پکڑتی ہوئی بولی...
ٹرسٹ می ایک بار میری بات مان کر دیکھو... آہل بہت مان سے بولا ...
اگر کچھ ہوا تو میں تمہیں نہیں چھوڑوں گی... دانی گھوڑے پر چڑھتی ہوئی بولی ...
بندہ حاضر ہے... آہل سینے پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..
دانی کے لب ہل رہے تھے شاید کچھ پڑھ رہی تھی آنکھوں میں خوف کے سائے تھے ...
آہل نے گھوڑے پر ہاتھ مارا اور وہ دوڑنے لگا ...
آااا... دانی آنکھیں بند کیے چلا رہی تھی ...
جاہل کمینے اللہ پوچھے تمہیں ظلم کرنے کے الگ طریقے ہیں تمہارے....گھوڑے کی سپیڈ کے ساتھ دانی کا خوف بھی بڑھتا جا رہا تھا ...
ہائے میں بچ جاؤں ابھی تو صحیح سے جوان بھی نہیں ہوئی کیڑے پڑیں اس جاہل حیات کو.. دانی مسلسل بول رہی تھی.. گھوڑا گول چکر کھا کر آہل کے سامنے آ رکا ....
دانی دل پر ہاتھ رکھے اسے گھورنے لگی..
آہل نے ہاتھ سامنے کیا اور دانی اس کا ہاتھ تھامتی نیچے اتر آئی ...
یہ اچھا طریقہ تھا موت کو یاد کرنے کا... دانی خفگی سے بولی ..
دانی کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئیں تھیں ...
دیکھو کچھ بھی نہیں ہوا تمہیں.. آہل مسکرا کر بولا ...
تم تو انتظار میں تھے کہ دو چار ہڈیاں دو چار پسلیاں ٹوٹ ہی جائیں... دانی پونی اتار کر پھر سے کرنے لگی ...
میں صرف تمہارا خوف دور کرنا چاہ رہا تھا روز گھڑسواری کیا کرو گی تو ایک دن بالکل ختم ہو جائے گا ...
تمہیں مبارک تمہارا موت کا فرشتہ لوگ جان ہتھیلی پر رکھتے ہیں میں روز اپنی جان گھوڑے پر رکھ دوں...دانی منہ بسورتی چلنے لگی ...
اندھیرا بڑھ رہا تھا اور آہستہ آہستہ اجالوں کو ختم کر رہا تھا ...
آؤ جنگلی بلی اندر چلیں... آہل فلک پر مہتاب کو دیکھتا ہوا بولا ...
دانی اسے دیکھتی چلنے لگی...
زبیر صفحہ ہاتھ میں پکڑے قہقہہ لگانے لگے... کیا ہوا سر,, کچھ غلط ہے... آسم پریشانی سے بولا ..
ارے نہیں میں تو بس یہ سو رہا تھا کہ عوام سے کیسے کیسے جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اب یہی لائن دیکھ لو ہم آپ کے خادم ہیں.. وہ محظوظ ہوتے ہوئے بولے...
ہم دوسروں کو خادم بنا کر راضی نہ ہوں اور خود خادم بنیں گے...
آسم بھی مسکرانے لگا....
آسم اس لیپ ٹاپ کا کیا بنا ...
زبیر فکرمندی سے بولے ...
سر اس کو چیک کروایا ہے کچھ فائلز پر کوڈ لگے ہیں اور اگر انہیں کھولنے کی کوشش کی تو وہ ختم ہو جائیں گیں ...
ختم کر دو ان فائلز کو ویسے بھی ہم ثبوت رکھ کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے ...
جی سر میں بھی یہی سو رہا تھا ..
میجر احد اور اس کی فیملی کو انعم کے نکاح کا علم نہیں ہونا چاہیے...
جی سر آپ فکر مت کریں ...
یہ بات اس گھر کی دیواروں میں ہی مقید ہو جائے تو اچھا ہے اگر باہر نکلی تو بدنامی ہو گی اور مجھے ڈر ہے وہ رشتہ ختم کر دیں گے ایسے رشتے روز روز نہیں ملتے ...
جی سر لیکن دانین میڈم کا تو سب کو معلوم ہو چکا ہے ..
ہاں اس آہل نے میڈیا کے سامنے بتا کر اچھا نہیں کیا دانین کے لیے میں فکرمند ہوں اس کمینے کے ساتھ ہے اب تو اس کی شادی بھی ایک مسئلہ بن جائے گی... زبیر پیشانی مسلتے ہوئے بولے...
جی سر لیکن دانین میڈم کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں سو ان کے لیے اتنا مسئلہ نہیں بنے گا..
ہاں دانین کے پاس پلس پوائنٹ تو ہے اس کی خوبصورتی,, باقی اس کی سٹڈی کمپلیٹ ہونے کے بعد دیکھوں گا تب تک اس آہل حیات سے بھی دانین کی جان چھوٹ جائے گی ....
آہل اور دانی آگے پیچھے چل رہے تھے جب پورے گھر کی لائٹس بند ہو گئیں ...
آہل یہ کیا ہوا... دانی گھبرا کر بولی ..
شاید بجلی چلی گئی ابھی جنریٹر چل جائے گا.. آہل فون کان سے لگاتا ہوا بولا ..
ہاں رفیق ..
ہیلو ...
رفیق تمہاری آواز ٹھیک سے نہیں آ رہی.. آہل دو قدم آگے چل دیا ...
آہل... آہل.. دانی خوفزدہ سی اسے پکارنے لگی.. جاہل حیات... دانی چلا کر بولی ..
ہاں... آہل چلتا ہوا اس کے عین مقابل آ رکا ...
تمہیں ....
مجھے معلوم ہے تمہیں اندھیرے سے ڈر لگتا ہے لیکن میں پوچھتا ہوں...آہل موبائل کی ٹار آن کرتا ہوا بولا .
اندھیرے میں دانی کا روشن چہرہ جگمگانے لگا تھا سرمئی آنکھوں میں تیرتا خوف آہل مبہوت سا اسے دیکھنے لگا ...
لائٹ کیوں نہیں آ رہی... دانی آس پاس دیکھتی ہوئی بولی ..
ٹار کے علاوہ آس پاس گھپ اندھیرا تھا ...
میں تمہارے ساتھ ہوں ڈرنے کی ضرورت نہیں.آہل اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
کب آئے گی لائٹ... دانی اس کے سوال کو نظر انداز کرتی ہوئی بولی ..
میں فون کرتا ہوں ایک منٹ... آہل کہتا ہوا فون ملانے لگا ...
جونہی آہل نے قدم اٹھایا دانی نے اس کا بائیں ہاتھ دونوں ہاتھوں میں تھام لیا,,
مجھے ڈر لگ رہا ہے اور تم جا رہے ہو... دانی خفگی سے بولی ..
کہیں نہیں جا رہا میں دانی.. آہل اس کے سامنے آتا ہوا بولا ..
جنگلی بلی کو بھی ڈر لگتا ہے.. آہل فون جیب میں ڈالتا ہوا بولا ..
اور نہیں تو میں نے کیا ڈر لوگوں کو دے رکھا ہے ...
بولتی تم اتنا ہو دانی...
تو اس کا کیا مطلب ہے خوف مجھ پر حرام ہے... دانی سرمئی آنکھوں کو چھوٹا کیے بولی ...
آہل نے مسکرانے پر اکتفا کیا ...
شکر ہے لائٹ آ گئی... دانی اس کا ہاتھ چھوڑتی ہوئی بولی ...
ہم واپس کب جائیں گے...
کل صبح...آہل لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ گیا ...
میں کیا کروں اب... دانی بیڈ پر بیٹھی منہ بناتی ہوئی بولی ..
سو جاؤ... آہل مصروف سے انداز میں بولا ..
اتنی جلدی بچے نہ سوئیں تم مجھے سلا رہے ہو ...
اچھا پھر بیگ میں تمہارا لیپ ٹاپ پڑا ہے نکال لو... آہل نظریں ہنوز اسکرین پر مرکوز کیے بولا.. دانی لیپ ٹاپ اٹھا کر بیٹھ گئی ...
دانی نے بال جوڑے میں قید کر رکھے تھے چھوٹے بال جوڑے سے باہر نکل رہے تھے ...
آہل کو سردی کا احساس ہوا تو دانی کے پہلو میں آ بیٹھا,, دانی پوری توجہ اسکرین پر مرکوز کیے ہوئی تھی آہل کی نظر اس پر پڑی جہاں چند شرارتی لٹیں اس کے چہرے پر بوسہ دے رہی تھیں ...
دانی اپنے بال ہٹاؤ ...
کیوں تمہارے منہ پر آ رہے ہیں ...
نہیں ...
پھر تمہیں کیا مسئلہ ہے... دانی تپ کر بولی ..
تم ہٹاؤ انہیں...وہ خفگی سے بولا ...
میں تو نہیں ہٹا رہی... دانی انگلی چلاتی ہوئی بولی ..
آہل نے لیپ ٹاپ بند کیا,,دانی کی جانب رخ موڑا اور اپنی انگلیوں کی پوروں سے دانی کے رخسار کو چھوتی لٹوں کو پیچھے کرنے لگا... دانی نگاہیں اوپر کیے اسے دیکھنے لگی ...
تمہیں ان سے کیا مسئلہ ہو رہا تھا... دانی اس کے سینے پر ہاتھ رکھتی اسے خود سے دور کرتی ہوئی بولی ..
تمہیں کوئی بھی چھوئے میں برداشت نہیں کر سکتا ...
سائیکو ہو تم تمہیں سیاست کی بجائے پاگل خانے میں ہونا چاہیے تمہارے بنا سونا سونا ہو گا بیچارے پاگل تمہیں یاد کرتے ہوں گے... دانی تپ کر بولی ...
آہل قہقہہ لگاتا پھر سے لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ گیا ...
تمام سٹوڈنٹس سپیچ کر چکے تھے اب سب نتائج سننے کے لیے بےقرار تھے ...
دانی پرسکون سی سٹیج کی جانب دیکھ رہی تھی ...
ونر ہیں طیب رضا...
دانی پھٹی پھٹی آنکھوں سے پرفیسر کو دیکھنے لگی جو طیب کو سٹیج پر بلا رہے تھے .
ہاؤ از دِس پاسبل... دانی... بےیقینی سے انہیں دیکھنے لگی ..
طیب دانی کو ہی دیکھ رہا تھا جو آگ بگولہ ہو رہی تھی...
طیب چلتا ہوا آ رہا تھا دانی گھور کر اسے دیکھ رہی تھی طیب نے بائیں آنکھ دبائی ...
دانی مٹھیاں بھینچے طیش میں اسے دیکھنے لگی ...
دانی کے ساتھ والی چیئر خالی تھی وہ آ کر وہاں بیٹھ گیا...
ہیلو دانین... وہ جلا دینے والی مسکراہٹ لیے بولا ..
دانی سامنے دیکھ رہی تھی ...
دانین حیات.. وہ دانی کا ہاتھ ہلاتا ہوا بولا ..
طیب اگر اپنی زندگی پیاری ہے نہ تو دفع ہو جاؤ یہاں سے... دانی کاٹ کھانے والی نظروں سے گھورتی ہوئی بولی ..
طیب مسکراتا ہوا کھڑا ہو گیا ...
تمہیں تو میں بتاتی ہوں طیب... دانی بڑبڑاتی ہوئی آہل کا نمبر ملانے لگی ...
دانی میں میٹنگ میں ہوں بعد میں بات کرنا... آہل نے فون اٹھاتے ہی کہا ...
آہل کے بچے یہاں ایک لڑکا مجھے تنگ کر رہا ہے اور تم مجھے کہ رہے ہو بعد میں بات کرنا ...
آہل کے چہرے پر سختی در آئی ....
کون ہے مجھے بتاؤ ...
ایسے کیسے بتاؤ تم ابھی یہاں آؤ ...
اچھا تم رکو میں بس آتا ہوں... آہل نے کہ کر فون بند کر دیا ...
رفیق انہیں بول دو میں ایک ضروری کام سے جا رہا ہوں میٹنگ لیٹ ہو جائے گی... آہل کوٹ کا بٹن بند کرتا ہوا بولا ..
خیریت سر...
ہاں وہ دانی کو کوئی لڑکا تنگ کر رہا ہے... آہل فون جیب میں ڈالتا ہوا بولا ..
میرے لیے کوئی حکم ...
ابھی نہیں میں تمہیں کال کر دوں گا... آہل عجلت میں کہتا نکل گیا ...
دانی ٹہل رہی تھی ...
آہل کہاں رہ گئے تم... دانی کی نظریں گیٹ سے آتی راہداری کی جانب تھیں ...
تم بہت خوش ہو رہے تھے نہ طیب مجھ سے جیت کر اب دیکھنا تمہیں مزہ چکھاتی... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ...
دس منٹ بعد آہل گارڈز کے ہمراہ آتا دکھائی دیا.. یونی میں ہلچل مچ گئی ....
دانی کون ہے وہ... آہل گاگلز لگائے اس کے سامنے آتا ہوا بولا ...
وہ جو سامنے سکائی بلیو شرٹ میں کھڑا ہے نہ وہ ہے,,تمہیں معلوم ہے اس نے پہلے مجھے آنکھ ماری پھر میری ساتھ بدتمیزی کی میرا ہاتھ بھی پکڑا... دانی کسی بچے کی مانند اسے الف سے ے تک ساری روداد سنانے لگی ....
آہل مٹھیاں بھینچے طیب کو دیکھنے لگا چہرہ سرخ ہو رہا تھا ...
تم گھر چلو...آہل چہرہ موڑتا ہوا بولا ..
تم اسے کچھ نہیں کہو گے.. دانی حیرت سے اس کے پیچھے چلنے لگی ..
فی الحال خاموش رہو ...
اوووہ کیا فائدہ تمہیں بلانے کا اس سے اچھا تو میں دو چار مکے اس کے منہ پر جھڑ دیتی..
تم گھر جاؤ,,آہل کے ہوتے ہوئے تمہیں کسی کام کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں... آہل اسے گاڑی میں بٹھاتا ہوا بولا ...
دانی اسے دیکھتی ہوئی دروازہ بند کرنے لگی ...
سنو اس لڑکے کو لے کر آؤ... آہل چلتا ہوا بولا ..
میں جا رہا ہوں تم لوگ اسے لے آؤ اور ہاسپٹل سے ہوتے ہوئے آنا میں ڈاکٹر کو فون کر دوں گا... آہل گاڑی کے پاس واپس آتا ہوا بولا ..
گارڈ موقع کی تلاش میں کھڑے ہو گئے ...
جونہی انہیں موقع ملا طیب کو گاڑی میں ڈال کر لے آئے...
وہ لڑکا جب آہل کے پاس آیا تو آنکھوں پر پٹی بندھی تھی ...
آہل طیش میں اس کے سامنے آیا ...
اس کا ہاتھ پکڑا,, ناجانے کون سا ہاتھ تھا.. وہ سوچنے لگا,, پھر ایک ایک کر کے دونوں ہاتھ توڑ دئیے... وہ درد سے چلا رہا تھا ..
واپس چھوڑ آؤ اسے... آہل کہ کر باہر نکل گیا...
کیا, کیا تم نے اس کے ساتھ... جونہی آہل کمرے میں آیا دانی بول پڑی ...
معلوم ہو جائے گا ,,جنگلی بلی تم ہار کیسے گئی ...
پتہ نہیں اس منحوس کو کیسے ونر بنا دیا... دانی کو پھر سے غصہ آنے لگا تھا...
تم میرے ساتھ سیاست میں آ جاؤ ..
دانی چہرہ اٹھا کر اسے گھورنے لگی ...
کیا ہوا ...
مجھے ایسا لگ رہا ہے تم مجھے جہنم میں آنے کا بول رہے ہو ...
سیاست تمہیں جہنم لگتی ہے... وہ مسکراتا ہوا بولا ..
جہنم سے بھی بری,, تمہیں مبارک ہو تمہاری سیاست... دانی تپ کر بولی ...
اب کہاں جا رہے ہو... دانی اسے کوٹ کا بٹن بند کرتے دیکھ کر بولی ...
پرائم منسٹر کے ساتھ میٹنگ ہے پہلے والی کینسل کر دی ہے اس میں لازمی جانا ہے... وہ آئینے کے سامنے کھڑا ہوتا ہوا بولا ...
دانی منہ بسورتی رجسٹر پر جھک گئی ...
آہل بال سیٹ کرتا نکل گیا ...
آہل گاڑی میں بیٹھا زبیر کا جلسہ دیکھنے لگا... ہوں.. تمہیں لگتا ہے اس بار حکومت بنا لو گے قطعاً نہیں تمہیں پائی پائی کا محتاج کر دوں گا میں زبیر تم میرے واحد دشمن ہو جسے میں اپنا دشمن سمجھتا ہوں... آہل حقارت سے کہتا ویڈیو بند کر گیا ..
حکومت تو ہماری ہی بنے گا مجھے یقین ہے لوگ مطمئن ہیں ہم سے... آہل بول رہا تھا ..
ویسے بھی سر آزاد امیدوار اووپوزیشن سے الحاق کرنے کی بجائے ہم سے الحاق کریں گے کیونکہ جس پارٹی کے حکومت بنانے کے مواقع ہوں آزاد امیدوار انہی سے الحاق کرتے.. ان کی پارٹی کا دوسرا میمبر بولا ...
ہاں جلسے وغیرہ کا کام اب شروع کر دو مخالف پارٹیاں اسی کام میں لگی ہیں ہمیں بھی اب میدان میں اتر آنا چاہیے جو کام ہیں حکومت کے منسوخ کر دو اب وقت نہیں,, اب بس الیکشن جیتے کی سرتوڑ کوشش کرو... پرائم منسٹر سب کو گاہے بگاہے دیکھتے ہوئے بولے ..
جی سر مجھے پورا یقین ہے جیت ہمارے قدم چومے گی... آہل ہلکی سی مسکراہٹ سجائے بولا ..
انعم تیار ہو جاؤ...ثانیہ کمرے میں آ کر بولی ..
کیوں.. انعم ناگواری سے بولی ..
احد کی بڑی بہن کی شادی ہے تم بھول گئی بتایا تو تھا...
اووہ پلیز مام مجھے نہیں جانا خود ہی نبھائیں اپنی رشتہ داریاں... انعم چہرہ موڑ کر بولی ...
انعم تم حد سے زیادہ بدتمیز ہوتی جا رہی ہو ہمارے نرمی کا فائدہ مت اٹھاؤ ..
تو آپ لوگوں نے کون سا میرے ساتھ اچھا کیا ہے جو میں آپ کو پھولوں کے ہار پہناؤ ....
تمہارے ڈیڈ نے کہا تھا اگر رحیم کی زندگی چاہتی ہو تو خاموشی سے تیار ہو جاؤ ورنہ کل اس کے جنازے پر جانے کی تیاری کرنا... کہ کر وہ کمرے سے نکل گئی ...
بدتمیزی تو آپ لوگ کر رہے ہیں,,اس بیچارے کا کیا قصور ہے... انعم کی آنکھیں چھلک پڑیں ...
انعم بوجھل دل سے وارڈروب کھول کر کپڑے دیکھنے لگی ...
آہل کمرے میں آیا تو دانی ابھی تک بکس کھولے بیٹھی تھی ...
تم سوئی نہیں...آہل حیرت سے بولا ..
سو رہی ہوں میں تمہیں نظر نہیں آ رہا یہ آنکھیں دیکھنے کے لیے ہیں ڈیکوریشن پیس نہیں... دانی سر جھٹکتی ہوئی بولی ..
ہر وقت لڑائی کرتی رہتی ہو چلو یہ بند کرو اور میرا کام کرو ...
آہل اس کی بک بند کرتا ہوا بولا ..
کیا... دانی آبرو اٹھا کر اسے دیکھنے لگی ..
مجھے سپیچ لکھ کر دو جلسے کے لیے ...
آگ لگے تمہاری سیاست کو... دانی تپ کر بولی.
پکڑو اسے نہیں لکھ رہی میں کوئی سپیچ... دانی رجسٹر اس کے سامنے پھینکتی ہوئی بولی ...
اووپوزیٹ آلویز اٹریکٹ... آہل دلچسپی سے دیکھتا ہوا بولا ..
دانی منہ بسورتی پھر سے بک کھول کر دیکھنے لگی ..
جوس پیو گی.. وہ کوٹ اتارتا ہوا بولا ..
میں نے تمہیں گرینڈ کر کے تمہارا جوس بنا دینا ہے میری اسائمنٹ ہے مجھے کام کرنے دو...وہ خفگی سے بولی ...
آہل شانے اچکاتا کپڑے نکالنے لگا ...
اووہ شٹ... آہل گھڑی دیکھتا ہوا بولا ..
دانی گیٹ اپ.. آہل عجلت میں بولا ..
بٹ وائے... دانی کی آنکھیں پھیل گئیں ...
ہمیں پارٹی میں جانا ہے میں بھول گیا جلدی سے تیار ہو جاؤ اب ...
میری اسائمنٹ...
بعد میں کر لینا اٹھو... آہل اس کا ہاتھ پکڑ کر بولا ..
عجیب خبطی انسان ہو تم میں بول رہی ہوں میری ...
یار کچھ نہیں کہیں گے تمہیں پروفیسر یہ میرا مسئلہ ہے تم ابھی ریڈی ہو جاؤ ہری اپ.. آہل اس کی بازو کھینچتا ہوا بولا ..
دانی اٹھ بھی جاؤ اب ...
مجھے نہیں جانا کہیں بھی... دانی ہاتھ چھڑواتی ہوئی بولی ..
دانی تمہیں جانا تو پڑے گا اگر میں پیار سے کہ رہا ہوں تو تم کیوں چاہتی ہو کہ میں ...
تم غصے سے کہ لو مجھے کیا... دانی اس کی بات کاٹتی ہوئی بولی ..
آہل سانس خارج کرتا اسے دیکھنے لگا ...
اسائمنٹ تم پھر بھی نہیں بنا سکو گی ...
کیوں.. دانی چہرہ اٹھا کر اسے دیکھنے لگی ...
آہل نے اس کے بائیں ہاتھ کی انگلیوں میں اپنے بائیں ہاتھ کی انگلیاں پھنسائیں اور چہرہ اٹھا کر دانی کو دیکھنے لگا ...
دانی خفگی سے اسے دیکھ رہی تھی ...
تمہیں میں نے ڈھیل دی ہے اس کا مطلب یہ نہیں اپنی من مرضی کرو مجھے صرف ایک منٹ لگے گا تمہاری عقل ٹھکانے لگانے میں... آہل نے کہ کر دانی کے بالوں سے کیچر اتار دیا سیاہ سلکی بال کسی آبشار کی مانند دانی کی پشت پر آ گرے ...
کیا بدتمیزی ہے یہ... دانی نے اپنا ہاتھ نکالنا چاہا ..
بدتمیزی تو ابھی میں کروں گا... آہل کر کر اس کے قریب ہوا ...
اووکے فائن... دانی اس کے سینے پر پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ..
آہل مسکرایا تو دانی پھر سے اس کا ڈمپل دیکھنے لگی..
گڈ گرل.. آہل اپنی پیشانی دانی کی پیشانی سے ٹکرا کر بولا..
دانی پیچھے کو کھسک گئی...اب چھوڑو گے تو تیار ہونے جاؤں گی..
مام کیوں آپ مجھے اس فضول سے فنکشن میں لے آئیں ہیں... انعم اکتا کر بولی ..
انعم تم اس طرح سے ری ایکٹ کیوں کر رہی ہو تمہارے سسرال والے ہیں جاؤ ملو ان سے باتیں کرو یہاں اکیلی کیوں کھڑی ہو... ثانیہ پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ...
مجھے کوئی شوق نہیں ہے ان سے باتیں کرنے کا.. انعم کلس کر بولی ...
ٹھیک ہے پھر خاموش رہو اب اپنے ڈیڈ کی ناک مت کٹوا دینا ...
دانین ہے نہ اسے بولیں ڈیڈ کا غرور بننے کو... انعم کہتی ہوئی واک آؤٹ کر گئی ...
اس لڑکے نے دماغ خراب کر دیا ہے انعم کا.. وہ سر جھٹکتی چلنے لگی ....
انعم ایک کونے میں کھڑی تھی جب احد اس کے پاس آیا ...
پ چھبیس سال کا وہ خوش شکل نوجوان انعم کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا ....
انعم کے چہرے پر زمانے بھر کی بیزاری تھی...
مجھے ایسا کیوں لگتا ہے آپ اس رشتے سے خوش نہیں.. وہ بغور انعم کا چہرہ دیکھتا ہوا بولا ..
اور آپ سے کس نے کہا ایسا... انعم جبراً بولی ..
آپ کا رویہ بہت کھینچا کھینچا ہے ہماری کلاس کی لڑکیاں تو ایسی بالکل نہیں ہوتیں پھر آپ ایسا کیوں کرتیں ہیں ...
میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی ...
لیکن میں تو آپ کا فیانسی ہوں مجھ سے کیوں ویذرو رہتی ہیں... وہ الجھ کر بولا ..
ایسی کوئی بات نہیں ہے... انعم بمشکل مسکرائی ..
اچھا میرا نمبر آپ نے بلاک کیا ہے پھر بتائیں... وہ انعم کی جانب ایک قدم بڑھاتا ہوا بولا ..
پتہ نہیں.. انعم چوری پکڑے جانے پر نظریں ملانے سے گریز برتنے لگی ..
آئیں پھر تھوڑی سی گپ شپ ہو جائے... وہ انعم کی کمر پر بازو رکھتا ہوا بولا ..
انعم اس کے ہاتھ سے نگاہیں اس کے چہرے پر لے گئی ....
کم آن ایسا کیا دیکھ رہی ہیں.. وہ چلتا ہوا بولا...
انعم سانس خارج کرتی چلنے لگی ...
انعم کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی تھی رحیم کی جگہ کسی اور کو دینا تو بہت دور وہ کسی کو سو بھی نہیں سکتی تھی ...
دانی ریڈ کلر کی سلیو لیس میکسی پہنے آہل کے ہمراہ چل رہی تھی بالوں کو جوڑے کی شکل میں مقید کر رکھا تھا ڈارک ریڈ لپ اسٹک لگائے ساتھ میں ہلکا پھلکا میک اپ کیے وہ قیامت لگ رہی تھی.. آہل بلیک پینٹ کوٹ پہنے ہوئے تھا سیاہ رنگ اس کے دودھیا رنگ کے باعث آہل کی شخصیت کو مزید سحر انگیز بنا دیتا.. دونوں پرفیکٹ کپل کی عکاسی کر رہے تھے....
آہل میں تو کسی کو جانتی بھی نہیں ہوں تو پھر مکھیاں ماروں گی یہاں... دانی اس کے کان میں سر گوشی کرنے لگی ..
آہل کے عنابی لب مسکرانے لگے ...
مجھے تو جانتی ہوں نہ ...
نہیں انکل میں آپ کو بھی نہیں جانتی ویسے آپ کی تعریف... دانی سنجیدگی سے بولی ..
آہل بےساختہ قہقہہ لگاتا اسے دیکھنے لگا ...
دانی تم بہت کیوٹ ہو... آہل کا ڈمپل آنکھ مچولی کھیل رہا تھا ...
لیکن تم بالکل بھی نہیں ... دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
اچھا جنگلی بلی اندر پارٹی میں تم نے بہت اچھے سے بی ہیو کرنا ہے آہل حیات کی بیوی بن کر....
وہ کون ہے... دانی اس کی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ..
تم... آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..
اچھا ٹھیک ہے لیکن ہم جلدی واپس چلے جائیں گے.. دانی اسے دیکھتی ہوئی بولی ..
اووکے ڈن... وہ دانی کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ...
اندر داخل ہوئے تو مدھم مدھم روشنیاں سارے ماحول میں سحر پھونکے ہوئے تھیں لوگ ہاتھوں میں گلاس پکڑے خوش خوش گپیوں میں مصروف تھے ہلکی آواز میں میوزک چل رہا تھا ..
یہ پارٹی کس خوشی میں ہے... دانی جائزہ لیتی ہوئی بولی ...
طارق باجوہ میرے دوست ہیں ان کی بیٹی نے میڑک پاس کر لیا ہے ...
پاگل آدمی پاس کرنے پر پارٹی رکھی ہے بڑا ہی کوئی کارنامہ انجام دیا ہے نہ ٹاپ کیا ہو تو بندہ رکھ بھی دیتا ہے...
دانی ہنکار بھرتی ہوئی بولی.
ڈیٹس نان آف یور بزنس... آہل خفگی سے دیکھتا ہوا بولا ..
چلو.. کہ کر آہل چل پڑا دانی اس کے عقب میں چلنے لگی ...
طارق صاحب کیسے ہیں آپ... آہل گرمجوشی سے گلے ملتا ہوا بولا ..
دانی منہ بسورے اس کے عقب میں کھڑی تھی..
بالکل ٹھیک ٹھاک آپ سنائیں حیات صاحب آج کل پھر خوب تفریح ہو رہی ہے... وہ معنی خیزی سے بولا ..
ارے نہیں بس یہ تو ساتھ ساتھ چلتا رہتا,, خیر یہ میری وائف دانین حیات.. آہل دانی کے سامنے سے ہٹتا ہوا بولا ..
ہیلو مسز حیات.. وہ آہل کی طبیعت سے واقف تھے اس لیے ہاتھ ملانے سے باز رہے ...
ہیلو... دانی مسکرا کر آہل کو دیکھنے لگی ..
ویسے آپ کی تو قسمت جاگ اٹھی مسز حیات کہ آہل جیسا شوہر آپ کو ملا ...
جاگ اٹھی یہ کہیں قسمت پھوٹ گئی ..دانی دل میں سوچنے لگی ...
جی بالکل... دانی جبراً مسکراتی ہوئی بولی ..
دانی کو دیکھ کر آہل بھی مسکرانے لگا ...
لیکن حیات صاحب یہ ناانصافی کی ہے آپ نے نہ منگنی نہ شادی صرف میڈیا میں بتا دیا ریسیپشن ہی دے دیتے ہم بھی تمہاری شادی کو انجوائے کر لیتے ...
ہاں دوں گا بس یہ الیکشنز کی وجہ سے مصروفیات بہت بڑھ گئیں ہیں.. آہل مسکرا کر بولا ..
پہلی ایسی شادی ہو گی جس میں پانچ چھ مہینے ساتھ رہنے کے بعد ریسیپشن ہو گا... دانی آہل کے کان میں سرگوشی کرنے لگی ..
تم بھی یونیک ہو تو شادی بھی یونیک ہونی چاہیے نہ.. آہل دھیرے سے بولا جو بمشکل دانی سن پائی ..
آپ لوگ انجوائے کریں میں ہمدانی صاحب سے مل کر آیا... وہ کہتے ہوئے چل دئیے ...
دانی آؤ میرے ساتھ تمہیں سب سے ملوانا ہے ..
کہ تو ایسے رہو ہو جیسے مارکیٹ میں نئی گیم آئی ہے جو سب کو دکھانی ہے... دانی بڑبڑاتی ہوئی چلنے لگی ..
آہل جسٹس سرفراز سے بات کر ریا تھا جب اشہد ان کے پاس آیا ...
ہیلو مس دانین... وہ دانی کے عین سامنے آ کر ہاتھ آگے کیے ہوئے تھا ...
دانی آہل کو دیکھنے لگی لیکن وہ باتوں میں مگن تھا ...
آہل.. دانی نے آہستہ سے پکارا ..
آہل چہرہ موڑے اسے دیکھنے لگا پھر اشہد کا ہاتھ دیکھ کر بل کھاتا ہوا آیا ...
ہیلو اشہد جٹ... آہل دانی کو اپنے ساتھ لگائے اشہد کے ساتھ ہاتھ ملاتا ہوا بولا ..
اشہد ناگواری سے آہل کو دیکھنے لگا ...
ہیلو حیات صاحب... مس دانین تو بہت خوبصورت ہیں... وہ دانی کا سر تا پیر جائزہ لیتا ہوا بولا ..
مائنڈ یو شی از مائی وائف... آہل ضبط کرتا ہوا بولا ..
حیات صاحب تو میں نے ایسا کیا کہ دیا آپ تو ناراض ہی ہو گئے بیوی ہی ہے آپ کی اگر ہم بھی تھوڑا سا لطف اندوز ...
آہل نے دانی کو چھوڑ کر اشہد کا گریبان پکڑ لیا ..
اپنی زبان سے اگر دانی کا نام بھی لیا تو گتی سے زبان کھینچ کر باہر نکال دوں گا... آہل کی آنکھیں شعلے اگل رہیں تھیں ..
دانی گھبرا کر آہل کے پیچھے چھپ گئی ...
ریلیکس حیات صاحب اتنا غصہ اچھا نہیں ہوتا پارٹی ہے سب کی طرح آپ بھی انجوائے کریں... وہ اپنا کالر چھڑواتا ہوا بولا ..
فیملیز ہیں یہاں تو آپ بھی اسی طرح بی ہیو کریں ورنہ میں زبان سے بات نہیں کرتا آپ بھی جانتے ہوں گے...
آہل جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوا بولا ..
سی یو سون... وہ تپ کر کہتا چلا گیا ..
آہل کیسے ترسے ہوئے لوگ ہیں... دانی اس کا کوٹ پکڑتی ہوئی بولی ...
میرے ہوتے ہوئے تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں... وہ دانی کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ..
آہل اتنی بورنگ سی پارٹی ہے گھر چلتے ہیں.. دانی اشہد کی نظریں خود پر محسوس کرتی ہوئی بولی..
دانی کچھ دیر تک چلتے ہیں اس طرح جانا مناسب نہیں تم یہاں بیٹھ جاؤ میں ان سے مل کر آتا ہوں... آہل سامنے کھڑے عمر رسیدہ آدمی کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا..
دانی سر ہلاتی بیٹھ گئی ..
ہاں میشو,, اتنی بکواس سی پارٹی ہے سارے بڈھے بڈھے ہیں ایسا لگ رہا ہے ہاسپٹل کے مریض بھاگ کر یہاں آ گئے ہیں... دانی آس پاس دیکھتی ہوئی بولی
یار تمہارے مزے ہیں آہل حیات کے ساتھ گھوم پھر رہی ہو... میشو کے کہنے پر دانی کی نظر لاشعوری طور پر آہل پر جا ٹھری ...
پتہ نہیں میشو,, وہ عجیب ہے بہت عجیب کبھی کبھی لگتا ہے مجھ سے محبت کرتا ہے لیکن اس نے مجھ پر گولی چلائی تھی میں کیسے بھول جاؤں... ایک سو دوسری سو پر حاوی ہو رہی تھی ...
دانی یہ تو تمہیں معلوم کرنا ہے کہ اس نے تم سے نکاح محبت کی خاطر کیا یا پھر کسی دشمنی یا کسی شے کے عوض...
ابھی تک تو اس نے ڈیڈ سے کوئی مطالبہ نہیں کیا... دانی افسردہ سی بولی ..
ہیلو میشو.. تمہیں آواز آ رہی ہے... دانی بولتی ہوئی کھڑی ہو گئی ..
لگتا ہے سگنل ڈراپ ہو گئے... دانی چلتی ہوئی گیلری میں آ گئی ...
ہاں اب آ رہی ہے آواز ...
میشو کی آواز ابھری ...
تم یونی کیوں نہیں آئی پتہ ہے اس خبیث طیب نے مجھے ہرا دیا... دانی فون کان سے لگائے بول رہی تھی جب اس کے عقب میں کوئی آ کھڑا ہوا ...
آہل دانی کو موجود نہ پا کر پریشان ہو گیا.. دانی کہاں چلی گئی... وہ آس پاس دیکھنے لگا ..
اشہد نے دانی کی بازو پر ہاتھ رکھا تو دانی کرنٹ کھا کر پیچھے ہوئی..
تم... اشہد کو دیکھ کر دانی کی آنکھیں پھیل گئیں ...
ہاں بالکل میں دیکھو اب یہاں تو تمہارا شوہر بھی نہیں ہے ڈسٹرب کرنے کے لیے... کہتا ہوا وہ دانی کی جانب قدم بڑھانے لگا ...
آہل تمہیں چھوڑے گا نہیں دور رہو مجھ سے میں بتا رہی ہوں... دانی الٹے قدم اٹھاتی ہوئی بولی ..
دانی کیا ہوا.. میشو پریشانی سے بولی ..
دانی نے ہاتھ پیچھے کیا اور آہل کا نمبر ملانے لگی ,,آہل نے اسے اپنا نمبر زبانی یاد کروا رکھا تھا ..
اشہد ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کرتا کمینگی سے دیکھتا آگے بڑھ رہا تھا ..
آہل دانی کی کال ریسیو کرتا چلنے لگا ..
دانی کہاں ہو تم... آہل فکرمندی سے بولا ..
میں تمہیں کہ رہی ہوں آہل یہاں گیلری میں آ گیا نہ تو تم زندہ نہیں بچو گے... دانی اونچی آواز میں بولی ...
آہل کے تن بدن میں آگ لگ گئی ...
اشہد تم میرے ہاتھ سے نہیں بچتے اب... آہل مٹھیاں بھینچ کر گیلری کی جانب آ گیا ...
دانی دیوار سے جا لگی ...
آہل پلیز آ جاؤ... دانی دل ہی دل میں بولی ...
اشہد مسکراتا ہوا اس کے سامنے آیا تو دانی کو باکسنگ یاد آ گئی ...
دانی نے اس کے منہ پر ایک گھونسہ جھڑ دیا.. وہ منہ پر ہاتھ رکھے دانی کو گھورنے لگا اسی اثنا میں آہل نے اسے عقب سے کالر سے پکڑا اور بنا رکے چھ سات مکے اس کے چہرے پر مار دئیے... اشہد کو سنبھلنے کا موقع ملا تو پیچھے ہٹا ...
تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھ پر ہاتھ اٹھانے کی.. وہ ناک سے نکلنے والے خون کو صاف کرتا آگے بڑھا اور آہل کے منہ پر مکہ مارا ...
آہل گردن دائیں بائیں ہلاتا آگے آیا اور اس کا گریبان پکڑے منہ بگاڑ دیا ...
جس کی نظر پڑی وہ وہی رک گیا ...
دانی سمٹ کر دیوار کے ساتھ لگی تھی ...
طارق صاحب آئے تو ان دونوں کو الگ کروایا... اشہد کا حال خاصا بگڑ چکا تھا ...
آئندہ اپنی گندی نظر میری بیوی پر رکھنے سے پہلے اپنی یہ شکل یاد کر لینا... وہ انگلی اٹھا کر کہتا دانی کے پاس آ گیا ...
تم ٹھیک ہو دانی... وہ دانی کو شانوں سے پکڑتا ہوا بولا ..
ہاں.. دانی اثبات میں سر ہلاتی ہوئی بولی ..
چلو آؤ... آہل کوٹ کا بٹن بند کرتا ہوا بولا ...
حیات صاحب بات تو سنیں... طارق باجوہ آہل کے پیچھے لپکے ...
طارق صاحب کل جلسہ ہے تو اس لیے زیادہ دیر نہیں رک سکتا...آہل ان کے شانے پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..
چلیں ٹھیک ہے پھر... وہ سمجھ کر خاموش ہو گئے ...
اس سے اچھا تو تم مجھے لے کر ہی نہ جاتے.. دانی بیڈ پر بیٹھتی ہوئی بولی ...
دانی میں تمہیں اسی طرح کی پارٹی میں لے جاسکتا تھا کیونکہ ایک بار تمہیں اپنے ساتھ دکھانا تھا مجھے تاکہ سب کو معلوم ہو جائے تم آہل حیات کی بیوی ہو ...
تم نے غلط کہا ..
کیا.. آہل آبرو اچکا کر بولا ..
جاہل حیات,, کیا ضرورت تھی مجھے سب سے ملوانے کی... وہ خفگی سے بولی ..
تم ٹھیک ہو نہ.. آہل اسے دیکھتا ہو بولا ..
ہاں ..
تو پھر تمہیں کس بات کی ٹینشن ہے... آہل کہتا ہوا نمبر ملانے لگا ...
ایک منٹ رکو... دانی کپڑے اٹھائے واش روم جا رہی تھی...