یہ قیمت لگائی تمہارے باپ نے ہمارے پیار کی... وہ بریف کیس اوپر رکھتا ہوا بولا ..
انعم کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے ...
اور صرف یہی نہیں فری میں دھمکی بھی دی کہ بہنیں جوان ہیں ان کا خیال کرو... رحیم کا لہجہ ٹوٹا ہوا تھا ..
انعم آنسو بہاتی نفی میں سر ہلانے لگی ..
انعم اگر بات میری ہوتی تو میں موت کو بھی گلے لگا لیتا لیکن میری بہنوں کا کوئی قصور نہیں اس سب میں, میں انہیں اپنے پیار کی سزا نہیں دے سکتا تھا.. وہ نم آنکھوں سے بول رہا تھا اور انعم کے لیے اس کے مقابل بیٹھنا دوبھر ہو رہا تھا وہ کیا سو رہی تھی اور حقیقت کیا تھی ...
رحیم کیوں آخر کیوں ہمارے ساتھ ایسا ہوا ہم نے تو نکاح بھی کر لیا تاکہ ہماری محبت پر داغ نہ لگے پھر کیوں ہم الگ ہو گئے ہماری راہیں کیوں جدا ہو گئیں اور اس طرح کے اب کبھی نہیں مل سکتے ساری راہیں مسدود ہو گئی ہیں.. انعم کے آنسوؤں میں روانی آ گئی ...
رحیم بےبسی سے اسے دیکھنے لگا ...
ہوتی ہے کتنی تکلیف یہ درد دینے والے کیا جانے ..
محبت کی رسمیں زمانے والے کیا جانیں ..
تمہارے باپ جیسے لوگ محبت کے مفہوم نہیں جانتے اس لیے اس پاک رشتے کو ختم کر دیا وہ رشتہ جسے اللہ پسند کرتا ہے لیکن ان کے لیے پیسہ سب سے اہم ہے ہم جیسے لوگ تمہارے برابر کھڑے ہونے کے اہل نہیں.. وہ بمشکل آنسوؤں پر بندھ باندھے ہوئے تھا ...
انعم نفی میں سر ہلاتی آنسو بہا رہی تھی ...
کیسے رحیم میں کیسے رہ لوں تمہارے بنا میں نے سائن کر کے خود سے رائے قائم کر لی تھی کہ تم نے اپنی مرضی سے سائن کیے ہیں اب میں کہاں جاؤں کیسے اپنے دل کو سمجھاؤ تم میرے سامنے بیٹھے ہو لیکن اتنے دور ہو کہ میں ساری زندگی بھی سفر کروں تو یہ مسافت طے نہیں کر سکتی ...
محبت کرنا گناہ نہیں لیکن ناجانے کیوں لوگ اسے جرم قرار دے کر سنگین سزا سنا دیتے ہیں... رحیم سر جھکائے بول رہا تھا ..
ہماری محبت تو غلط نہ تھی کتنے سالوں سے ہمارا نکاح ہوا ہے تمہیں پسند کرتے ہی میں نے اس لیے پہلی بات ہی نکاح کرنے کی,, کی تھی کیونکہ جو محبت کرتے ہیں وہ حرام رشتوں میں وقت کا ضیاع نہیں کرتے ہماری محبت بھی سچی تھی اور پاک بھی لیکن پھر بھی ہم آج جدا ہیں...
انعم ہم دونوں ہی بےبس ہیں ہماری محبت ہار گئی اور یہ ظالم زمانہ جیت گیا... وہ آنکھ کا گوشہ صاف کرتا چلا گیا ...
انعم کا چہرہ متواتر آنسوؤں سے تر ہو چکا تھا پہلے صرف تکلیف تھی لیکن اب حد سے سوا تھی ...
وہ ہاتھ کی پشت کی چہرہ صاف کرتی کھڑی ہوئی بریف کیس اٹھایا اور چل دی ...
دانی پروفیسر کے آفس میں تھی ...
آہل اس کے عقب سے نمودار ہوا اس نے ہونٹ پر انگلی رکھ کر پروفیسر کو بولنے سے باز رکھا ..
آہل کے ہمراہ گارڈز کی نفری تھی ...
آہل کے ہاتھ میں ہتھکڑی تھی دانی کے عین عقب میں کھڑے ہو کر اس کے ہاتھ پیچھے کیے اور ہتھکڑی لگا دی ..
دانی اس اچانک افتاد پر بوکھلا گئی پھٹی پھٹی آنکھوں سے چہرہ موڑے آہل کو دیکھنے لگی ...
یہ سب کیا ہے... دانی حیرت سے بولی ..
خاموش رہو دانی ...
آہل سختی سے بولا ...
دانی کبھی پروفیسر کو دیکھتی تو کبھی آہل کو ...
اب خاموشی سے میرے ساتھ چلو ورنہ مجھے تمہارا منہ بھی بند کرنا پڑے گا.. وہ دانی کا رخ اپنی جانب موڑتا ہوا بولا..
آہل تم زبردستی...
ہاں میں زبردستی تمہیں لے جا سکتا ہوں,, رفیق راستہ صاف ہے... آہل چہرہ موڑ کر بولا..
جی سر کوئی سٹوڈنٹ نہیں ہے آپ جا سکتے ہیں عقبی راستے سے... رفیق تابعداری سے بولا.
آہل آبرو اچکاتا دانی کی بازو پکڑے چلنے لگا...
آہل میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گی...
آہل خاموشی سے چلتا رہا اور گاڑی کے پاس پہنچ کر دانی کو اندر دھکیلا پھر خود بیٹھ کر دروازہ بند کر دیا ..
تم اچھا نہیں کر رہے...دانی کو غصہ آ رہا تھا ..
دانی خاموش رہو... آہل سامنے دیکھتا ہوا بولا ...
یہ مرے گا تو مجھے بھی سکون ملے گا... دانی کلس کر بولتی باہر دیکھنے لگی ...
میں کیا مجرم ہوں جو مجھے اس طرح ہتھکڑی لگا کر لائے ہو... دانی اس کے ساتھ چلتی ہوئی بولی ...
بالکل تم نے جرم کیا ہے ...
کون سا جرم کیا ہے میں نے.. دانی کمرے کے وسط میں کھڑی ہو کر بولی ..
آہل دروازہ بند کرتا واپس آیا ..
میرا دل چوری کیا ہے ...
دل تو چاہ رہا ہے تمہارا منہ نو لوں پھر سے مجھے یہاں لے آئے ہو... دانی روہانسی ہو گئی ...
اگر میری بات مانتیں تو تمہیں آزادی بھی مل جاتی ...
دھوکے باز انسان تم نے کل تو نہیں کہا کہ تم مجھے واپس لے آؤ گے ...
تم نے مجھے بتایا تھا کہ یونی سے فرار ہو جاؤ گی,,شکر کرو تمہیں کچھ کہا نہیں.. وہ دانی کی بازو دبوچتا ہوا بولا ..
کیا کہ لیتے تم ہاں یہی ہے نہ ایک گولی مار دیتے... دانی آنکھوں میں سرخی لیے بولی ..
آہل اس کی بازو پر زور ڈالتا اسے دیکھنے لگا.. پھر جھٹکے سے اسے چھوڑ دیا ...
جنگلی ہو تم... دانی حلق کے بل چلائی ...
آرام کرو تم... وہ دانی کے ہاتھ کھولتا ہوا بولا ..
دانی خونخوار نظروں سے اسے دیکھنے لگی.. آہل اس کا منہ تھپتھپاتا باہر نکل گیا ..
ہوں,, پتہ نہیں کیا سمجھتا ہے خود کو... دانی سر جھٹکتی ٹہلنے لگی...
اتنی آسانی سے تمہیں جیتنے نہیں دوں گی میں آہل حیات میں بھی دانین ہوں... کہتی ہوئی اپنے ہاتھ دیکھنے لگی ...
دانی اٹھو کھانا کھا لو... آہل اس کے سر پر کھڑا بول رہا تھا ...
مجھے نہیں کھانا... دانی نے کہ کر پھر سے آنکھیں بند کر لیں ...
جنگلی بلی کی بھوک ہڑتال ہے لیکن تم جانتی ہو حکومت پر زیادہ فرق نہیں پڑتا... وہ کہتا ہوا بیڈ پر بیٹھ گیا ...
بھاڑ میں جاؤ تم اور تمہاری حکومت...
دیکھو میں بالکل فئیر تھا لیکن تم نے دھوکے بازی شروع کی تم نہ کرتی تو میں بھی نہ کرتا ..
تم نے مجھے قید کر رکھا تھا کیوں نہ میں کرتی... دانی چلاتی ہوئی اٹھ بیٹھی ..
ٹائم دیکھو بھوکی رہو گی تو تمہارا ہی نقصان ہے... وہ نرمی سے بولا ...
تمہارا تو نقصان نہیں نہ پھر میرا سر مت کھاؤ ..
آہل لب دبائے بغور دانی کو دیکھنے لگا ...
تم ایسے نہیں مانو گی... کہ کر اس نے دانی کا بازو پکڑ کر اسے کھینچا دانی کسی مقناطیسی کشش کی مانند اس کی طرف کھینچی آئی...
اب مجھے بتا دو تم خود کھانا کھاؤ گی یا میں اپنے طریقے سے کھلاؤ... آہل اس کے چہرے پر آئی شرارتی لٹوں کو پیچھے کرتا ہوا بولا ...
دانی پیچھے ہوتی ہاتھ چھڑوانے لگی لیکن آہل کی گرفت سے ہاتھ نکالنا ممکن نہیں تھا ...
مر جاؤ تم آہل تمہارے ....
دانی کے دماغ میں جھماکا ہوا تو خاموش ہو گئی ...
آہل آبرو اچکا کر اسے دیکھنے لگا ...
مجھے بھوک لگی ہے... دانی نے پینترا بدلا ..
گڈ گرل... آہل اس کا ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہو گیا.. یہیں کھاؤ گی یا نیچے ...
دانی سلیپر پہنتی کھڑی ہو گئی ...
آ رہی ہوں میں.. وہ کہتی ہوئی واش روم میں چلی گئی ...
آہل مسکراتا ہوا میسج ٹائپ کرنے لگا ..
تھینکس انعم تم نے بہت مدد کی ...
دانی سیٹ ہو تو تمہیں بھی دوسرا جھٹکا دوں میں زبیر... آہل سوچتا ہوا موبائل ٹیبل پر رکھ کر آئینے کے سامنے آ گیا ...
کوٹ اتار کر رکھ دیا اور بازو فولڈ کرنے لگا ...
آہل رفیق کے ساتھ چلا گیا تو دانی واپس کمرے میں آ گئی ...
اندر داخل ہوتے ہی دانی کی نظر آہل کے موبائل پر پڑی ...
دانی کا چہرہ کھل اٹھا ...
تمہیں تمہاری طرح کی ڈیل کرنا پڑے گا.. دانی اس کا فون اٹھاتی ہوئی بولی ...
گھر جاؤں یا نہ جاؤں لیکن یونی تو ضرور جاؤں گی.. دانی سو کر مسکرانے لگی ...
آہل پیشانی پر بل ڈالے کمرے میں آیا...
ٹیبل دیکھا تو خالی تھا ...
دانی میرا فون دیکھا ہے تم نے.. وہ پریشان سا بولا ..
ہاں وہ جو گولڈن کلر کا ہے ...
ہاں وہی ...
وہ جو آئی فون ہے نہ ...
دانی مذاق مت کرو فون کہاں ہے بتاؤ ...
وہ تو نہیں دیکھا میں نے... دانی معصومیت سے بولی ...
آہل تیکھی نظروں سے دیکھتا اس کے سامنے آیا ..
جھوٹ مت بولو ..
میں کیوں جھوٹ بولوں گی.. دانی صاف مکر گئی ..
فون واپس کرو میرا ...
میرا تمہارے فون سے کیا فائدہ لاک تم نے لگا رکھا ہے بتاؤ... دانی بھی بیڈ سے اتر کر کھڑی ہو گئی ...
دانی اس میں بہت ضروری چیزیں ہیں واپس کرو مجھے... وہ اکتا کر بولا ..
تو میں کیا کروں جب میرے پاس نہیں ہے تو پھر کیسے لا دوں ...
آہل دانت پیستا اسے گھورنے لگا ...
کیا چاہیے بولو.. وہ ہتھیار ڈالتا ہوا بولا ..
یونی...دانی اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتی ہوئی بولی ..
ٹھیک ہے چلی جانا کوئی نہیں روکے گا اب فون دو... آہل بےصبری سے بولا ..
تمہارا کیا بھروسہ ...
آہل حیات اپنی زبان سے نہیں پلٹتا کہ دیا نہ اگر روکوں تو یہ میری گن ہے نہ اس سے اپنا شوق پورا کر لینا ناؤ گیو می بیک ...
اگر میں نے اپنا فیصلہ بدل لیا تو یاد رکھنا فون تو تمہارے پاس ہی رہے گا اس کے بعد تم باہر کی دنیا کی شکل بھی نہیں دیکھ سکو گی...آہل کے چہرے سے سختی چھلک رہی تھی ..
یقین کرنے کے سوا چارہ بھی کوئی نہیں.. دانی اسے دیکھتی ہوئی سوچنے لگی پھر جیب میں ہاتھ ڈال کر فون اسے پکڑا دیا ..
کل چلی جانا یونی... کہ کر وہ باہر نکل گیا ...
یس.. دانی گریٹ اس کو اسی طرح ہینڈل کر سکتی ہوں میں اس منحوس ایگریمنٹ کی وجہ سے میں گھر نہیں جا سکتی چلی بھی جاؤں تو کیا فائدہ پھر اٹھا کر یہیں لے آئے گا بہت شاطر ہے یہ جاہل حیات ساری راہیں مسدود کر رکھی ہیں کسی ایک سمت سے بھی نہیں نکل سکتی... وہ کوفت سے بولتی بیڈ پر گر گئی ...
تھینک گاڈ سپیچ کمپٹیشن میں حصہ لے سکوں گی اب میں... دانی پرجوش سی بولی ..
یہ گارڈ پورا ٹائم تمہارے ساتھ رہے گا اور دانی اب اگر تم نے مجھے چیٹ کیا تو آئی پرامس بہت برا ہو گا... آہل کی آنکھوں سے چنگاریاں نکل رہیں تھیں ...
اس روبوٹ کے ساتھ میں نہیں رہ سکتی... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..
تم سے مشورہ نہیں مانگا ...
لیکن میں پھر بھی دے رہی ہو جاہل حیات سن رہے ہو نہ... دانی زور دے کر بولی ..
آہل مسکرا کر اسے دیکھنے لگا ..
مجھے لگتا ہے تم یونی نہیں جانا چاہتی ...
کہیں کسی کھائی میں جا کر گرو تم کہ پھر کبھی مل بھی نہ سکو... دانی جل کر بولی ..
اب کوئی تماشہ مت لگانا میں کچھ مصروف ہوں آج کل ..
تم ہمیشہ ہی مصروف ہوتے ہو یہ کوئی نئی بات نہیں... دانی بیگ اٹھاتی چل دی ...
آہل اسے گیٹ سے اندر جاتی دیکھ رہا تھا...
سر اب ریفائنری کے متعلق کیا حکم ہے... آسم صوفے پر بیٹھا بولا ..
فی الحال چھوڑ دو بہت پیسہ انویسٹ کرنا پڑے گا, ابھی الیکشن پر توجہ دو اس بار ہماری حکومت آنی چاہیے, حکومت میں آنے کے بعد ریفائنری کا کام شروع کریں گے ..
سر میں سو رہا تھا کہ ریفائنری میں آگ لگی ہے سب جانتے ہیں کیوں نہ ڈونیشن اکٹھا کریں مزدوروں کے نام پر کہ وہ بےروزگار ہو گئے ہیں لیکن لگائیں گے ہم فیکٹری پر... آسم کہ کر انہیں دیکھنے لگا..
آئیڈیا اچھا ہے لیکن ابھی مناسب نہیں سب الیکشن کے پیچھے بھاگ رہے ہیں تمہیں جلسے کا بولا تھا میں نے... وہ تیکھے تیور لیے بولے ..
جی سر گراؤنڈ کا انتخاب کر لیا ہے صفائی وغیرہ شروع کروا دی ہے انتظامات مکمل ہوتے ہی میں آپ کو مطلع کر دوں گا ...
زبیر اثبات میں سر ہلاتے باہر دیکھنے لگے ...
سر دانین میم کو آہل حیات پھر سے لے گیا ہے.. زبیر سر تھام کر بیٹھ گئے ...
اس کمینے کا میں کیا کروں سمجھ سے باہر ہے میری بیٹی کو کھلونا بنا لیا ہے... وہ کوفت سے بولے ...
سر ناجانے کیوں مجھے ایسا لگ رہا ہے آہل حیات سب جانتا ہے دس سال پہلے کیا ہوا تھا اسے ایک ایک بات معلوم ہے لیکن وہ ہمارے سامنے ظاہر نہیں کرتا... آسم نے خدشہ ظاہر کیا ...
لیکن آہل جیسا لاابالی شخص اتنا عرصہ خاموش رہے ناممکنات میں شمار ہے... وہ نفی میں سر ہلاتے ہوئے بولے ..
ٹھیک ہے سر میں احتیاطاً اس پر نظر رکھتا ہوں شاید کچھ معلوم ہو جائے ..
ہاں یہ ٹھیک ہے ...
رفیق چیف سیکریٹری سے بولو ابھی ملاقات نہیں ہو سکتی,, ہاں مجھے وہاں بھی جانا ہے سو رہا ہوں ایک پریس کانفرنس کر لوں دانی کو لے کر کافی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں... آہل بولتا ہوا چلتا آ رہا تھا بلیو ٹوتھ کان میں لگا رکھی تھی ...
اینجیو کے بارے میں مجھ سے مت پوچھا کرو جب جتنے پیسے کہیں دے دیا کرو,, ایک وہی تو ہیں جو اچھا کام کر رہے ہیں ..
آہل جونہی لاؤنج میں آیا تو اپنی بینائی پر یقین نہ آیا گارڈز ڈانس کر رہے تھے اور دانی ٹیبل پر پاؤں رکھے آرام دہ انداز میں بیٹھی تھی ...
سٹاپ دِس ناس سینس... آہل چلایا ..
اس کی آواز سنتے ہی گارڈز سیدھے کھڑے ہو گئے ...
دانی ناگواری سے اسے دیکھنے لگی ...
تم لوگ جاؤ... گارڈز کو اشارہ کر کے آہل دانی کی جانب آیا ...
دانی ابھی تک اسی انداز میں بیٹھی تھی ...
آہل نے اس کی بازو پکڑی اور کھینچ کر کھڑا کیا ..
کیا بدتمیزی ہے یہ... دانی چلائی ..
آہل اس کی سنے بنا چلنے لگا ...
آہل میرا ہاتھ چھوڑو لوہے جیسا ہاتھ ہے تمہارا...دانی بولتی ہوئی اس کے ساتھ چلتی جا رہی تھی ..
ایک تو یہ جاہل ایسے چلتا ہے جیسے کتے کو پتھر مار کر آیا ہو...دانی کوفت سے بولتی اس کے ساتھ تیز تیز چلتی جا رہی تھی ...
آہل نے کمرے میں آ کر اس کا ہاتھ چھوڑا ..
گارڈز تمہاری حفاظت کے لیے ہیں تمہاری تفریح کا سامان نہیں... آہل کے چہرے پر بلا کی سختی تھی...
تم بھی تو دن رات ان پر حکم چلاتے ہو...
میں حکم چلاتا ہوں تمہاری طرح انہیں انسانوں کے درجے سے نہیں گراتا ان کی بھی عزت نفس ہے یہی سکھایا ہے تمہارے باپ نے ...
جیسے تم میرے ساتھ کھیلتے ہو میں ان کے ساتھ کھیل رہی تھی سمپل....
میں نے تمہیں کبھی سب کے سامنے ذلیل کیا بولو... وہ دانی کو جھنجھوڑتا ہوا بولا ..
آئندہ ایسا کچھ کیا تو نتائج اس سے زیادہ برے ہوں گے,, میں ان پر چلاتا ہوں لیکن بلاوجہ نہیں کبھی دیکھا ہے تم نے مجھے... آہل کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا.
دانی منہ بسورتی بائیں جانب دیکھ رہی تھی آنکھیں کسی بھی لمحے برسنے کو تیار تھیں ..
وہ بھی انسان ہیں انہیں انسانوں کی طرح ٹریٹ کرو اگر خدا نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم اپنے نیچے ایسے ہزاروں بندے رکھ سکیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ان کو بےعزت کرو اس گھر میں آج تک ملازموں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک روا نہیں رکھا گیا نہ میرے ڈیڈ نے,,نہ ہی میں نے اور آئندہ تم بھی نہیں کرو گی... آہل جھٹکے سے اسے پیچھے کرتا باہر نکل گیا ...
جاہل جاہل جاہل... دانی روتی ہوئی بیڈ پر ڈھیر ہو گئی ...
آہل واپس آیا تو دانی ابھی تک بیڈ پر ہی تھی.ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کرتا وہ دانی کے سامنے بیٹھ گیا ...
جنگلی بلی ناراض ہے... دانی کا چہرہ اس کے بالوں سے پوشیدہ تھا...
بات نہ کرو تم مجھ سے...دانی آنکھیں بند کیے ہوئے تھی ...
اچھا پھر میسج کے متعلق جو نیوز میں لایا تھا وہ کسی اور کو سناؤ... آہل بیڈ کراؤن سے ٹیک لگاتا ہوا بولا چہرے پر دھیمی سی مسکان تھی ...
کیا کہا تم نے میسج... دانی بولتی ہوئی اٹھ بیٹھی ...
آہل نے مسکرانے پر اکتفا کیا ..
مجھے بتاؤ کہاں ہے میسج... دانی اس کی بازو جھنجھوڑتی ہوئی بولی ..
ابھی کسی نے کہا کہ بات مت کرو.. آہل معصومیت سے بولا ..
بھاڑ میں گئی وہ بات تم مجھے بتاؤ میسج کہاں ہے...
پہلے یہ ماتم ختم کرو ایسے بی ہیو کر رہی ہو کوئی مر گیا ہے... آہل گھور کر بولا ..
شکر کرو تم نہیں مرے میرے ہاتھوں.. دانی دانت پیستی ہوئی بولی..
میسج کا سین یہ ہے کہ وہ جہاں بھی ہے سیف ہے اس کا خیال رکھا جا رہا ہے تو تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ...
مجھے میسج لا کر دو... دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
سوری وہ اب اس گھرمیں نہیں آئے گی ...
تم کتنے بدتمیز ہو ...
جنگلی بلی میں جانتا ہوں اب چلو میرے ساتھ.. آہل اس کا ہاتھ پکڑتا ہوا بولا ..
کہاں.. دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ..
چلو تو.. آہل اس کا ہاتھ تھامے کھڑا تھا ..
میرا ہاتھ چھوڑو میں نہیں آ رہی ...
دانی ضد مت کرو... آہل کے چہرے کے تاثرات سخت ہو گئے ...
اللہ کرے منہ کے بل سیڑھیوں سے گر جاؤ تم اور بچ بھی نہ سکو... دانی کہتی ہوئی کھڑی ہو گئی ..
آہل نے اسے کھینچا اور چلنے لگا ...
آہل تمہیں میں کسی کنواں میں پھینک دوں گی پانی پی پی کر مرو گے تم, لوگ چلو بھر پانی میں ڈبوتے ہیں میں کنواں میں ڈوبوؤں گی ...
تمہیں اجازت ہے جو مرضی کر لینا... آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ..
تم ہر بات پر حامی کیسے بھر لیتے ہو... دانی الجھ کر بولی ..
کیونکہ میں تمہاری طرح ضد نہیں کرتا ...
تم جیسے بڈھے ضعیف کبیر انسان کو ضد سوٹ بھی نہیں کرتی تمہیں تو چاہیے ہاسپٹل کے کسی وارڈ میں کھانستے ہوئے دکھائی دو... دانی نقشہ کھینچتی ہوئی بولی ..
امیزنگ... بہت سو بچار کرتی ہو...وہ دانی کی ناک دباتا ہوا بولا ..
کسی دن میری ناک کا انتقال ہو جائے گا تمہاری بلڈوزر جیسی انگلی کے نیچے آ کر... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..
میرے لیے اتنا نہیں کر سکتی ...
تمہیں زہر پلا سکتی ہوں بہت شوق سے.. دانی جل کر بولی ..
اچھا چھوڑو دب یہ دیکھو اب... آہل مسکراتا ہوا طوطے کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا ..
دانی آبرو اچکا کر اسے دیکھنے لگی ...
دانی آ گئی... طوطا اسے دیکھ کر بولا ..
دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی ...
تمہارا نام میں نے سکھایا ہے اسے بہت مشکل سے ابتدا میں تو آنی کہتا تھا... آہل مسکراتا ہوا بتانے لگا ...
اب تمہیں جلن نہیں ہو رہی یہ میرا نام لے رہا ہے...دانی اسے گھورتی ہوئی بولی ..
آہل دانی... طوطا پھر سے اپنی تیکھی آواز میں بولا ..
آہل آبرو سے اٹھا کر دانی کو دیکھنے لگا ...
یہ ہم دونوں کا نام ایک ساتھ لیتا ہے ہیں نہ مٹھو... آہل مٹھو کو دیکھ کر بولا..
میاں مٹھو چوری کھانی... طوطا دانی کو دیکھ کر بولا ..
کچھ کھلاؤ اسے... آہل خفگی سے بولا ..
اپنی انگلی کھلا دوں,, کچھ دو گے تو کھلاؤں گی نہ... دانی گھوری سے نوازتی ہوئی بولی ..
آہل نے اس کے سامنے مر کی ..
یہ کھلاتے ہو اسے.. دانی آنکھیں پوری کھول کر بولی ...
ابھی یہی کھانے کا ٹائم ہے ...
دانی نے پنجرے میں مر کی تو مٹھو نے فوراً اپنی چونچ میں پکڑ لی ...
تم کیا ہو آہل... دانی بغور اسے دیکھ کر بولا ...
مطلب... آہل الجھ گیا...
کبھی تمہارے ہاتھ پر دانی, کبھی یہ لاکٹ,کبھی مٹھو کو میرا نام یاد کروانا... دانی الجھتی ہوئی بولی ..
تمہارا دیوانہ... آہل چمکتی سحر انگیز آنکھیں اس پر گاڑتا ہوا بولا ..
دانی نے جھرجھری لی ...
تم مجھے پاگل کر دو گے... خفگی سے کہتی چلنے لگی ...
آہل ہاتھ ہلاتا دانی کے پیچھے آ گیا ...
کیا ہوا.. آہل اس کے ساتھ چلتا ہوا بولا ..
کچھ نہیں... دانی اپنی سو میں گم تھی ...
دانی بکس لے کر بیٹھ گئی اور آہل لیپ ٹاپ کھولے اپنا کام کرنے لگا...
آہل کا موبائل دونوں کے وسط میں پڑا تھا موبائل کی ٹون بجی دانی نے چہرہ موڑ کر دیکھا تو ششدر رہ گئی ...
انعم کا نام لکھا تھا ..
آہل نے بےدھیانی میں فون اٹھایا ...
کس کا میسج ہے آہل... دانی آگے کو ہوتی ہوئی بولی ..
تمہاری نظریں بہت گھومتی ہیں آس پاس اپنے کام پر دھیان دیا کرو... آہل خفگی سے بولا ..
کون سے پارک میں نظر آئیں تمہیں میری نظریں بتاؤ...
آہل نفی میں سر ہلاتا مسکرانے لگا ...
اپنے کام پر رکھا کرو انہیں ...
ایلفی ڈال لوں اپنی آنکھوں میں پھر کہیں نہیں گھومیں گیں یہ... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ...
دانی تم خاموش نہیں ہوتی...کیوں,, تھک نہیں جاتی ..
بالکل جیسے تم نہیں مرتے ویسے میں بھی نہیں تھکتی ..
آہل سانس خارج کرتا نگاہیں واپس لیپ ٹاپ پر مرکوز کیے کام کرنے لگا ...
ملازم ناک کر کے کھانا لے آیا ...
پہلے دانی میڈم کو چیک کروائیں... آہل کی نظریں ہنوز اسکرین پر تھیں ...
کیوں... دانی اچھل پڑی ...
ہاں تم میری بیوی ہو کھانا پہلے چیک کرو پھر میں کھاؤں گا ہو سکتا ہے کوک نے زہر ملا دیا ہو... آہل دانی کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
دانی تھوک نگلتی آنکھیں جھپکنے لگی ..
میں نے تو کھانا کھا لیا ہے... دانی کو سامنے مشکل دکھائی دے رہی تھی ..
کوئی مسئلہ نہیں جسٹ ون بائٹ ...
آہل مجھے نہیں کھانا... دانی زور سے بولی ..
کیوں نہیں کھانا تمہیں بتاؤ... آہل بھی چلایا ..
اِدھر لاؤ... وہ ملازم کو اشارہ کرتا ہوا بولا...
ملازم نے ٹرے سائیڈ ٹیبل پر رکھ دی ...
آہل نے چمچ دانی کے منہ کے سامنے کیا ...
کھولو منہ... چہرے پر زمانے بھر کی سختی عود آئی ...
دانی نفی میں سر ہلانے لگی ...
باہر جاؤ... ملازم کو کہ کر دانی کو دیکھنے لگا..
کھاؤ اسے دانی ورنہ میں زبردستی کھلاؤں گا.. آہل کا لہجہ بےلچک تھا ..
آہل اس میں زہر ہے میں نہیں کھا سکتی... دانی آنکھیں بند کرتی ہوئی بولی ...
آہل افسوس سے اسے دیکھنے لگا ...
تھینک یو سو مچ دانی... آہل ٹوٹا ہوا لگ رہا تھا ..
یکدم دانی کو شرمندگی نے آن گھیرا ...
آہل لیپ ٹاپ اٹھا کر سٹڈی میں چلا گیا ...
دانی شرمسار سی اس کی پشت کو دیکھنے لگی ...
انعم ایک کام اور بھی ہے... آہل نے میسج ٹائپ کیا...
واٹ... انعم کا جواب موصول ہوا ..
تمہیں اپنے ڈیڈ کے روم سے لیپ ٹاپ لینا ہے اور وہ یقیناً تمہیں لاکر میں ملے گا ...
ڈیڈ کا لاکر ناٹ پاسبل ...
کوشش کرو ...
یہ کام دانین بخوبی کر سکتی ہے تمہارے ساتھ ہی ہے منا لو اسے... انعم سینڈ کر کے باہر دیکھنے لگی.. چہرے پر دکھ کے سائے تھے ...
دانی سے امید لگانا بےکار ہے تم کوشش کر کے دیکھنا ورنہ میں دیکھ لوں گا...
اووکے آئی ویل ٹرائے... آہل نے سانس خارج کیا اور موبائل چیئر پر رکھ دیا ...
کھڑکی سے باہر دیکھنے لگا ...
دانی اچھا نہیں کیا تم نے... وہ افسوس سے بولا ..
کچھ ٹوٹا تھا آہل کے اندر ...
آہل نے کرب سے آنکھیں موند لیں ..
وہ اندر سے کیا تھا یہ کوئی بھی نہیں جانتا تھا اس نے اپنے اندر کے آہل کو چھپا رکھا تھا جو بالکل مختلف تھا ...
دانی آج میں تمہیں لینے آؤں گا... گاڑی جیسے ہی یونی کے باہر رکی آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ..
کیوں... دانی کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
فارم ہاؤس جانا ہے اس لیے جلدی لینے آؤں گا تمہیں... وہ سامنے دیکھتا ہوا بولا ..
اچھا... دانی رات کے لیے ابھی تک شرمندہ تھی لیکن سوری کہنا اسے گوارا نہ تھا اس کے سامنے کیسے وہ اپنی انا توڑ دیتی ...
دانی نے چہرہ موڑ کر دیکھا آج آہل اسے نہیں دیکھ رہا تھا, دانی چہرہ سامنے کرتی چلنے لگی ...
دانی تم نہیں جانتی میں نے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگوائے ہیں اس لیے تمہاری کوئی حرکت مجھ سے پوشیدہ نہیں رہ سکتی... آہل خود کلامی کرنے لگا ...
تمہارے چہرے سے معلوم ہوتا ہے تم شرمندہ ہو چلو یہی بہت ہے تمہیں اپنی غلطی کا احساس ہے... آہل کا ڈمپل پھر سے عود آیا ..
فارم ہاؤس کیوں جانا ہے... دانی گاڑی میں بیٹھتی ہوئی بولی ...
ویسے ہی ...
ویسے ہی کیا وہاں چیز بانٹ رہے ہیں کیا جو تم نے لینی ہے... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..
آہل مسکرا کر اسے دیکھنے لگا ...
دانی پھر سے اس کے ڈمپل کو دیکھنے لگی ...
آہل... دانی نے پہلی بار اسے اس طرح پکارا ..
ہاں... آہل چہرہ موڑے اسے دیکھنے لگا ...
پھر سے مسکراؤ ...
کیوں... وہ تعجب سے بولا ..
مسکراؤ تو نہیں تمہارا ڈمپل لے کر بھاگتی میں...دانی گھور کر بولی ..
آہل اس کی بات پر کھل کر مسکرا دیا .
زہر لگتا ہے مجھے تمہارا ڈمپل... دانی پیچھے ہوتی ہوئی بولی...
اسے مسکراتا دیکھ کر دانی کو تسلی ہو گئی کہ اب وہ نارمل ہے....
آہل حیرت سے اسے دیکھنے لگا ...
یہ لڑکی پل میں تولہ پل میں ماشہ... وہ آہستہ سے بولا ..
کب تولا تم نے مجھے... دانی گھور کر بولی ..
تم پاگل ہو...آہل اس کے سر پر چت لگاتا ہوا بولا ...
گاڑی فارم ہاؤس کے باہر رکی ...
آ جاؤ... آہل باہر نکلتا ہوا بولا ..
دانی بھی اس کی تقلید کرتی نکل گئی ...
گھر کہاں ہے... دانی وسیع گارڈن جس میں بڑے بڑے درخت بھی لگے تھے ان کو دیکھ کر بولی ...
یہیں ہے... آہل چلتا ہوا بولا ..
ہم یہاں گھاس پر سوئیں گے... دانی حیران ہوئے بنا نہ رہ سکی...
تمہیں بہت جلدی ہوتی ہے چلو گی تو معلوم ہو جائے گا ...
گارڈز ان کے عقب میں چل رہے تھے ...
آہل کبھی تو اپنی پونچھ کو چھوڑ دیا کرو... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...
کیوں... وہ دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..
میں ڈیڈ کو بھی بولتی تھی مجھے گارڈز کے ہمراہ مت بھیجا کریں لیکن ہر وقت وہ میرے ساتھ رہتے اور تم بھی ایسا ہی کرتے ہو ...
ابھی چلے جائیں گے اور کچھ ...
دانی لاجواب ہو گئی ...
وہ چہرہ جھکائے چلنے لگی ...
کھانا کھا کر میں تمہیں نشانے بازی سکھاؤں گا... آہل پانی پیتا ہوا بولا ..
مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے یا تو تم مجھے آدمی بنانے کی سعی کر رہے ہو یا پھر اپنے جیسا باڈی بلڈر ...
آہل قہقہہ لگاتا اسے دیکھنے لگا ...
تم آہل حیات کی بیوی ہو پتہ چلنے چاہیے ...
پھر کیا میرے منہ پر لکھا جائے گا آہل حیات کی بیوی... دانی منہ بسورتی کھانے لگی ...
دانی تمہاری باتیں بہت دلچسپ ہوتی ہیں ...
اور تمہاری بالکل فضول... دانی اسے ہنستا دیکھ جل کر بولی ...
آہل اتنی دور سے تو میں اندھی ہو جاؤں گی لیکن کبھی نشانہ نہیں لگے گا...دانی کافی فاصلے پر لگے بورڈ کو دیکھتی ہوئی بولی جس کے وسط میں بنے سرخ رنگ پر نشانہ لگانا تھا..
ڈرامے نہ کرو اور اسے پکڑو چپ کر کے... آہل اسے گن تھماتا ہوا بولا ...
اللہ گن ہے یا بم کا گولہ... دانی آنکھیں باہر نکالتی ہوئی بولی...
اب بائیں آنکھ بند کر کے یہاں سے دیکھ کر نشانہ لگاؤ... آہل اسے سمجھاتا دائیں جانب کھڑا ہو گیا ...
دانی نے نشانہ لگایا لیکن گولی بورڈ پر کہیں دکھائی نہ دی ...
دانی منہ پھلا کر آہل کو دیکھنے لگی ...
ایک بار پھر سے لگاؤ ...
دانی منہ بناتی پھر سے نشانہ باندھنے لگی ...
اب کی بار پھر سے گولی پیچھے درخت کو جا لگی ..
دیکھو نہیں لگی... دانی مایوسی سے بولی ..
اچھا ایک بار پھر سے لگاؤ ...
میں نہیں... دانی آہل کو دیکھتی ہوئی ...
دانی لگاؤ ایک بار پھر... آہل غصے سے بولا ..
تمہارے نہ لگا دو... دانی بڑبڑاتی ہوئی پھر سے نشانہ باندھنے لگی ...
آہل اس کے قریب آیا اور عقب میں کھڑا ہو گیا.. دانی چہرہ موڑے اسے دیکھنے لگی ..
آہل نے بائیاں ہاتھ دانی کے بائیں ہاتھ پر رکھا جس سے اس نے گن کو نیچے سے پکڑ رکھا تھا پھر دائیاں ہاتھ دانی کے دائیں ہاتھ پر رکھا جو ٹریگر پر تھا ...
دانی سے آہل کی گرم سانسیں ٹکرا رہی تھیں دانی اس کی قربت سے کنفیوز ہو رہی تھی.. آہل نے گن کو اونچا کیا اور نشانہ باندھنے لگا. دانی دم سادھے کھڑی تھی ..
آہل نے ٹریگر دبایا اور گولی سیدھی سرخ نشان کو جا لگی ...
ایسے لگاتے ہیں... آہل مسکراتا ہوا بولا ..
تم نے کانوں میں مائیکروفون اور آنکھوں میں ٹیلیسکوپ فٹ کر رکھی ہے... دانی منہ بناتی ہوئی بولی ...
چلو ایک اور لگاتے ہیں... دانی نے ہاتھ ہٹانے چاہے تو آہل بول پڑا....
وہ جو درخت نظر آ رہا ہے نہ... آہل درخت کی جانب گن کا رخ کرتا ہوا بولا جو خاصی مسافت پر تھا ...
دانی کو عجیب لگ رہا تھا آہل بالکل اس کے ساتھ تھا ایک انچ کا بھی فاصلہ نہیں تھا ..
آہل نے بائیں آنکھ دبائی اور گولی چلا دی گولی ہوا کو چیرتی سیدھا درخت پر جا لگی ...
میں تو پہلے ہی کہتی تھی تم انسان نہیں ہو... دانی منہ بناتی اس سے الگ ہوئی...
ہاہاہاہا انسان نشانہ نہیں لگا سکتا کیا ...
لگا سکتا ہے لیکن تم نہیں...
کیوں.. وہ تعجب سے دیکھنے لگا...
تم پتہ نہیں کیا ہو... دانی الجھ کر بولی ..
تمہارا آہل.. آہل اس کے کان میں بولا....
آؤ... آہل اس کا ہاتھ تھامے چلنے لگا...
اب کہاں... دانی اس کے ساتھ تیز تیز چلتی ہوئی بولی...
تم ریموٹ سے چلتے ہو کیا جب دل کرتا جتنی مرضی سپیڈ بڑھا لیتے ہو... دانی بمشکل اس کے ساتھ قدم ملا رہی تھی ...
کچھ تو چھوڑ دیتے... دانی اسے گھوڑے کو پیار کرتے دیکھ کر بولی ...
آہل حیات کے شوق بہت ہیں لیکن ٹائم نہیں ملتا... وہ مسکراتا ہوا گھوڑے پر چڑھ گیا ...
دانی نے پیچھے ہو کر راستہ دیا ...
ملازم سر جھکائے کھڑا تھا ...
آہل دانی کے سامنے آیا اور اپنا ہاتھ آگے کیا ..
کیا.. پیسے مانگ رہے ہو جمعرات کو آنا ..
ہاتھ مانگ رہا ہوں ...
ہاتھ تمہیں دے دوں تو خود کیا کروں گی... دانی کمر پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ..
احمق لڑکی تمہیں گھوڑے کی سواری کرواؤں ..
مجھے لگتا ہے تھوڑی دیر بعد اپنی سواری کروانے لگ جاؤ گے... دانی منہ بناتی اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ..
آہل نے کھینچ کر اسے اپنے آگے بٹھا لیا ...
اگر میں گر گئی... دانی خوف سے بولی ..
نہیں گرتی... آہل مسکراتا ہوا بولا ...
آہل اگر گر کر میری کوئی ہڈی پسلی ٹوٹ گئی تو میں تمہاری لوں گی دیکھنا... دانی آنکھیں بند کیے بولی ...
آہل نے چابک ماری اور گھوڑا دوڑنے لگا ...
مجھے لگ رہا ہے میرے اندر کے پرزے بھی ہل جائیں گے جیسے یہ گھوڑا چل رہا ہے ...
تم فکر مت کرو کچھ نہیں ہو گا... آہل نے کہ کر پھر سے چابک ماری اور گھوڑا مزید رفتار سے بھاگنے لگا ..
انا للہ وان الیہ راجعون ۔۔۔
یا اللہ یہ جاہل آج مجھے اوپر پہنچا کر دم لے گا ..