Chapter 6: باب 6

آج اس نے آدھی آستین والی شرٹ پہنی تھی ...

ہاں مجھے یہ نام بہت پسند ہے جیسے تمہیں میرا ڈمپل بہت پسند ہے.. وہ نرمی سے بولا..

ہاں میں تو جیسے تمہارے ڈمپل کی خوبصورتی میں قصیدے پڑھتی گونگی ہو گئی ہو نہ... دانی جل کر بولی ..

صورتحال تو کچھ ایسی ہی ہے... وہ کھاتا ہوا بولا ..

دانی خاموش ہو گئی ...

میں تمہیں اس لیے نہیں لایا کہ تم مجھے مارنے کی پلاننگ کرو.. وہ دانی کو گھورتا ہوا بولا ..

پھر کس لیے لائے ہو.. دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ..

تاکہ مجھے روز روز کوٹھے پر نہ جانا پڑے.. آہل شرارت سے بولا ..

تم کوٹھے پر جاتے ہو شرم نہیں آتی... دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی ...

اس میں شرم میں والی کون سی بات ہے.. وہ دانی کی شرٹ سے اسے اپنی جانب کھینچتا ہوا بولا ..

مجھے نیند آئی ہے... دانی اس کے تیور بھانپ کر بولی ..

سو جانا ابھی بہت ٹائم ہے... آہل دلچسپی سے اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ دیکھنے لگا ..

آج کس سے ٹائم مانگ کر لاؤ ہو چھوڑو مجھے چھچھوندروں والی حرکتیں ہیں تمہاری... دانی اپنی شرٹ چھڑواتی کھڑی ہو گئی ...

مطلب تمہارے آنے کے بعد بھی کوٹھے پر جاؤں... وہ دانی کو بیڈ کی جانب جاتا دیکھ کر بولا..

میرہ بلا سے کوٹھے پر جاؤ یا کلب میرا سر مت کھاؤ صبح یونی جانا ہے میں نے... کہ کر وہ لحاف میں گھس گئی ..

بہت بےحس ہو.. وہ ناراض ناراض سا بولا ..

اور تم غنڈے ..

میری شکل دیکھو کہاں سے غنڈہ لگتا ہوں ..

غنڈے نہیں بلکہ دہشت گرد ایسا لگ رہا ہے دہشت گردوں کے گروہ نے اغوا کر لیا ہے ...

آہل مسکراتا ہوا لیپ ٹاپ اٹھا کر بیٹھ گیا ...

دانی میں خود تمہیں لینے آؤں گا اور اگر تم نے یونی سے باہر قدم بھی رکھا تو یاد رکھنا تمہارا کیا حال کروں گا میں...

آہل سختی سے بولا ..

دانی ناگواری سے دیکھتی گاڑی سے اتر گئی ...

شکر ہے یونی تو آئی ورنہ اس کمینے نے تو اپنے گھر میں قید کر لیا تھا ...

دانین تم...میشو اس کے گلے لگتی ہوئی بولی ..

تم کہاں غائب ہوئی نہ تمہارا فون مل رہا تھا نہ تمہاری مام نے کچھ بتایا... وہ فکرمندی سے بولی ..

یار وہ خبیث ذلیل آہل حیات ہے کہ اس نے مجھے اغوا کر لیا تھا ..

ہاااا,, پھر کیسے واپس آئی تاوان لیا ہو گا ...

ہاں تاوان میں فی الحال تو نکاح پڑھوایا ہے... دانی منہ بناتی ہوئی بولی .

ہیں تاوان میں نکاح کون کرواتا ہے... وہ حیران ہوئے بنا نہ رہ سکی ...

وہ جاہل حیات... دانی دانت پیستی ہوئی بولی..

پھر کیا ہوا مجھے بتاؤ یار کتنی انٹرسٹنگ سٹوری ہے... میشو مزے سے بولی ..

گولی مار کر نکاح کیا ہے اس نے... تمہیں انٹرسٹنگ لگ رہی ہے... دانی چیئر پر بیٹھتی ہوئی بولی ..

اچھا پھر بھی سب بتاؤ مجھے... میشو تجسس سے بولی .

واہ دانین تمہیں ایسا عاشق ملا.. وہ حسرت سے بولی ..

عاشق نہیں غنڈہ ہے وہ منہ کھولتا ہے تو صرف دھمکیاں باہر نکلتی ہیں... دانی غصے سے بولی...

یہ لاکٹ اس نے دیا.. میشو اس کی گردن کی زینت بنے لاکٹ کو دیکھتی ہوئی بولی ..

ہاں.. دانی آہستہ سے بولی ..

دانی... میشو نے زیر لب دہرایا ..

اب سے میں بھی تمہیں دانی بلاؤں گی ..

اب تم اسی کے ساتھ واپس جاؤ گی.. میشو نے سوال داغا ...

میرا دماغ خراب نہیں ہوا جو اس کے پاس واپس جاؤ ...

پھر... میشو پریشانی سے بولی ..

پھر یہ کہ مجھے فون دو ڈیڈ کو بولوں مجھے لینے آئیں ...

تمہیں کیا لگتا ہے اس نے کوئی انتظام نہیں کیا ہو گا ..

عقبی گیٹ پر پورا دن ڈیوٹی ہے تمہاری ایک منٹ بھی نہیں ہٹنا تم نے وہاں سے سمجھ رہے ہو نہ... آہل اونچی آواز میں بولا ..

جی سر ...

اور تم اکیلے آگے والے گیٹ کے سامنے اور ہاں اپنا حلیہ بدلو عام لوگوں جیسے کپڑے پہنو,, اگر دانی یونی سے باہر نکلی تو تم سب کی خیر نہیں... آہل سختی سے بولا ..

جی سر آپ کو شکایت نہیں ملے گی ..

جاؤ اب جلدی ...

آہل کہ کر گاڑی میں بیٹھ گیا ...

کیا ہو گا لیکن میں جانتی ہوں وہ عقبی گیٹ پر گارڈز کو تعینات کرے گا آگے بھی شاید کرے لیکن دوسرے گیٹ پر زیادہ سخت ہو گی میں آگے والے گیٹ سے جاؤں گی اس نے سوچا ہو گا دانی اگلے گیٹ سے جانے کی حماقت نہیں کرے گی لیکن میں اسی سے جاؤں گی اور ایسے نہیں جاؤں گی..دانی اسے لائحہ عمل بتاتی ہوئی دیکھنے لگی ..

پھر ...

پھر کیا کسی سے برقع لے کر دو مجھے تاکہ جو کوئی کھڑا ہو مجھے دیکھ نہ سکے ..

دانی پلان تو صحیح ہے لیکن اگر تم پھنس گئی پھر... وہ پریشانی سے گویا ہوئی ..

پھر کیا گولی نہیں مارے گا میں جانتی ہوں ..

کیوں اس نے پہلے بھی تو ماری ...

اب نہیں مارے گا... دانی پراعتماد تھی ...

اچھا پھر یہ لو فون.. میشو اسے فون تھماتی ہوئی بولی ..

ہائے دانین... ارحم دور سے آتا دکھائی دیا ..

متوسط قدامت, گندمی رنگ بھورے بال وہ نارمل سی شکل کا مالک تھا ...

کیسے ہو ارحم.. دانی اسے دیکھتی ہوئی بولی ..

میں تو بالکل ٹھیک ہوں لیکن تم کہاں غائب تھی ...

پہلے آتے تو تم بھی سن لیتے اب میشو سے سن لینا پوری کہانی میں کال کر کے آئی ...

دانی سائیڈ پر آ گئی ...

ارحم آبرو اچکا کر میشو کو دیکھنے لگا ..

بعد میں بتاؤں گی ...

ڈیڈ ابھی آئیں اس کا کوئی بھروسہ نہیں کسی بھی وقت ٹپک سکتا ہے ..

اچھا میں گاڑی بھیجواتا ہوں اگر خود آیا تو اس کے لوگ چوکنا ہو جائیں گے ...

ٹھیک ہے جلدی بھیجیں... دانی اکتا کر بولی ..

آپ لوگوں کی سیاست میں مصیبت مجھے پڑی ہے... دانی کوفت سے بولتی واپس آ گئی ..

میشو مجھے اب برقع لا کر دو جلدی, ایک منٹ وہ جو اسلامیات والی پروفیسر ہیں ان سے لے آؤ میرے پاس پیسے نہیں ورنہ دے دیتی ...

تم فکر مت کرو میں دے دوں گی بلکہ انہیں نیا منگوا دوں گی ڈرائیور لینے آئے گا تو لے آئے گا میں گھر فون کر دوں گی.. کہتی ہوئی وہ نکل گئی ..

دانین سپیچ کمپٹیشن... ارحم اسے دیکھتا ہوا بولا ..

آئی ریمیمبر اور ہمیشہ کی طرح میں ہی ونر ہوں گی... دانی تفاخر سے بولی ..

گریٹ,, تم آ گئی ہو تو میں سو رہا تھا باہر چلیں کہیں ...

فی الحال میں کہیں نہیں جا سکتی جب تک سب کچھ ٹھیک نہیں ہو جاتا ...

کیا مطلب..

وہ الجھ کر دانی کو دیکھنے لگا ...

میشو سمجھا دے گی تمہیں ..

دانی سب سیٹ ہے نہ.. میشو گھبرا کر بولی ..

ہاں ڈیڈ نے سب سیٹ کر لیا ہو گا تم فکر مت کرو.. دانی نقاب کرتی ہوئی بولی ..

میشو میری ہیلپ کرو سمجھ نہیں آ رہا کیسے کروں... دانی سکارف کے ساتھ الجھتی ہوئی بولی ..

آتا تو مجھے بھی نہیں ہے لیکن تھوڑا بہت کوشش کرتی ہوں.. میشو کہتی ہوئی اس کی مدد کروانے لگی ..

دانی گیٹ پر آئی تو سامنے مہران کھڑی دکھائی دی,, وہ نارمل انداز میں چلتی ہوئی گاڑی میں آ بیٹھی ...

گارڈ نے اسے دیکھا لیکن پہچان نہیں سکا پھر گاڑی دیکھ کر وہ سمجھا کہ یونی کی کوئی لڑکی ہو گی ...

جیسے ہی ڈرائیور گھر کی جانب چل دیا دانی سانس خارج کرتی مسکرانے لگی ..

آہ شکر ہے اس آہل سے تو جان چھوٹے گی... دانی مسرور سی بولی...

نقاب نہیں ہٹاتی ابھی راستے میں کسی نے دیکھ لیا تو وہیں عود پڑے گا... دانی نے ہاتھ نیچے کر لیا ...

گاڑی ان کے محل نما گھر کے پور میں آ رکی.. زبیر رنداوھا وہیں کھڑے تھے ..

ڈیڈ... دانی کھلکھلاتی ہوئی ان کے سینے سے آ لگی ...

میری جان شکر ہے واپس آ گئی... زبیر پرسکون سے بولے ...

تھینک گاڈ اس نے مجھے یونی جانے دیا ورنہ ناجانے کب تک مجھے اپنے گھر میں مقید رکھتا... دانی منہ بسورتی ان کے ساتھ چلنے لگی ..

بس زیادہ دن نہیں چلتی حکومت پھر چاہے کسی کی بھی ہو... وہ بیٹھتے ہوئے بولے ..

دانین تم آ گئی... ثانیہ اس کے گلے لگتی ہوئی بولی ..

انعم کہاں ہے... دانی برقع اتارتی ہوئی بولی ..

اپنے کمرے میں ہے... زبیر ہنکار بھرتے ہوئے بولے ..

اسے میرے آنے کی خوشی نہیں ہوئی... دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ...

اس کے لیے سوگ منانا زیادہ اہم ہے ..

ثانیہ منہ بناتی ہوئی بولی ..

کون سا سوگ... دانی الجھ گئی ..

اس رحیم سے نکاح کیا ہوا تھا میڈم نے تمہارے ڈیڈ نے طلاق دلوائی ہے اب... ثانیہ نے مختصر بتا دیا ..

اووووہ... دانی افسوس سے انہیں دیکھنے لگی ..

انعم کہاں جا رہی ہو... انعم شانے پر بیگ ڈالے باہر کی جانب چلتی ہوئی دکھائی دی ..

میں بتانا ضروری نہیں سمجھتی... وہ سپاٹ چہرہ سے کہتی باہر نکل گئی ..

کسی کو بھیجیں اس کے پیچھے.. ثانیہ فکرمندی سے بولی ..

جانے دو رحیم سے ملنے جا رہی ہو گی میں نے ہی اجازت دی تھی ایک بار ملنے کی... وہ کوفت سے بولے ..

اچھا.. کہ کر ثانیہ موبائل کو دیکھنے لگی...

مام کہاں... دانی انہیں کھڑا دیکھ کر بولی ..

دانین میری بکنگ ہے پارلر میں مجھے وہاں جانا ہے آ کر تم سے بات کروں گی ...

دانی بس انہیں دیکھ کر رہ گئی اور وہ چلتی بنی ...

کہاں گولی ماری تھی اس نے.. زبیر فکرمندی سے بولی ..

بازو پر ماری تھی.. دانی بائیں بازو پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی .

اب کیسی ہے,, ڈاکٹر کو بلاؤں ..

نہیں اب بہتر ہے یونی جانے سے پہلے ڈاکٹر نے بینڈیج چینج کی تھی...

زبیر اثبات میں سر ہلاتے موبائل کو دیکھنے لگے ...

سر... آسم اس کے عقب سے بولا ..

ہاں... زبیر چہرہ موڑ کر بولے ..

بات کرنی تھی ...

دانین میں آتا ہوں... کہ کر وہ ڈرائی روم میں چلے گئے ...

سب کو اپنے اپنے کاموں کی پڑی ہے میں اتنے دن اس ذلیل کے پاس رہی کسی کو پرواہ ہی نہیں.. دانی افسوس سے کہتی اپنے کمرے کی جانب چل دی ...

سر اس ویٹر کا ایکسیڈینٹ ہو گیا ہے... آسم بےچارگی سے بولا ..

زبیر مسکرانے لگے ..

بہت خوب دانین بھی واپس آ گئی ہے چیزیں پھر سے ٹریک پر آ گئیں ہیں تم ایسا کرو اب الیکشن کی تیاری کرو اسی ہفتے ایک جلسہ ہو جانا چاہیے وہ آہل حیات ابھی اپنے کاموں میں مصروف ہے پھر اس کے بعد وہ دوسرا کام کریں گے... وہ طمانیت سے بولے ...

ٹھیک ہے سر پھر میں انتظامات کرتا ہوں... وہ سر ہلاتا نکل گیا...

تم نے مجھے کیوں بلایا ہے... انعم ناگواری سے بولی...

آہل ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے بلیو فور پیس پہنے تفاخر سے بیٹھا تھا ..

گردن تنی ہوئی تھی ...

بہت افسوس ہوا تمہاری طلاق کا سن کر... آہل دکھ سے بولا ..

انعم نے بےچینی سے پہلو بدلا ...

تمہیں کیسے علم ہوا ..

آہ.,,آہل حیات کو علم ہو جاتا ہے اس بات کو مت سوچو کیسے ..

پھر کیوں بلایا ہے مجھے ...

تمہارے باپ نے بہت غلط کیا تمہارے ساتھ مجھے بہت افسوس ہے خیر میں تمہیں رحیم سے ملوا تو نہیں سکتا ہاں لیکن بدلہ لینے میں مدد کر سکتا ہوں ..

انعم آبرو اچکا کر اسے دیکھنے لگی ...

تم میرا بدلہ کیوں لو گے بدلے میں کیا چاہیے تمہیں ...

نہیں مجھے کچھ بھی نہیں چاہیے بس کچھ پرانے حساب چکتا کرنے ہیں تمہارے باپ سے...

اور اگر میں نے جا کر ڈیڈ کو سب بتا دیا پھر...

تم نہیں بتاؤ گی ایک ایسے باپ کو جسے صرف اپنی ایک ہی بیٹی سے پیار ہے... آہل زخموں پر نمک چھڑکنے لگا ...

اس بیٹی سے جو دوسری سے بیٹی سے زیادہ خوبصورت ہے... وہ پے در پے وار کر رہا تھا ...

انعم زخمی نظروں سے اسے دیکھنے لگی ...

کیا کرو گے تم... وہ مفاہمت پر اتر آئی ...

گڈ,, کرنا یہ ہے کہ تمہارے باپ کی آئل ریفائنری میں بس آگ لگانی ہے ...

بس...انعم کی آنکھیں پھیل گئیں ...

ہاں ایسے ہی لیا جاتا ہے بدلہ اس انسان کی سب سے عزیز چیز کو تباہ کر دو اور تمہارے باپ کے لیے پیسے سے اہم کچھ بھی نہیں اب دانی کو مار نہیں سکتے ہم اس لیے آئل ریفائنری سے کام چلانا پڑے گا ویسے بھی قصور تمہارے باپ کا ہے دانی کا نہیں.. وہ سمجھاتا ہوا بولا ..

اور آگ کیسے لگے گی.. انعم الجھ گئی ..

تم لگاؤ گی...

میں کیسے... وہ ششدر سی بولی ..

تمہیں بس وہاں جا کر سیٹلمینٹ کرنی ہے کسی ایک ملازم کے ساتھ اور کام ہو جائے گا...لیکن اس میں میرا بھی نقصان ہے ...

ہاں مالی مدد میں تمہاری کر دوں گا جب جتنے پیسے بولو گی مل جائیں گے اگر چاہو تو ایگریمنٹ کر لو آہل حیات اپنی زبان سے نہیں پلٹتا... وہ ٹیک لگاتا ہوا بولا ..

کب کرنا ہے ..

میری طرف سے آج ہی چلی جاؤ ریفائنری چکر لگانے ...

ہممم ٹھیک ہے اپنا نمبر دے دو میں تمہیں آگاہ کر دوں گی.. وہ کھڑی ہوتی ہوئی بولی ..

میرا نمبر تمہیں رفیق دے دے گا.. وہ مسکراتا ہوا کھڑا ہو گیا ...

انعم مصافحہ کرتی چلی گئی ...

سر ایک بری خبر ہے... رفیق اندر آ کر بولا ...

ڈونٹ ٹیل می کہ ڈانی چلی گئی ہے... آہل اس کی گھبراہٹ دیکھ کر بولا ..

جی سر... وہ مایوسی سے بولا ..

لعنت ہو تم سب پر,, وہ لڑکی چکما دے کر چلی گئی سو رہے تھے کیا سب کے سب... آہل رفیق پر دھاڑا ...

سر میں نے معلوم کیا ہے لیکن بقول ان کے دانی میم باہر نکلی ہی نہیں...

باہر نہیں نکلی تو کیا آسمان کھا گیا اسے اور تمہیں کیسے معلوم ہوا پھر... آہل کی پیشانی پر لکیریں ابھریں ..

سر آسم کا فون آیا تھا... وہ سر جھکائے بولا ..

سارے کے سارے فضول ہیں سب کو نکال دو انہیں پیسے میں گپے ہانکنے کے دیتا ہوں نہ.. آہل کا غصہ بڑھتا جا رہا تھا ..

سر اب کیا کرنا ہے ...

آہل دو انگلیوں سے پیشانی مسلتا ٹہلنے لگا ..

ابھی رہنے دو اسے اپنے باپ کے گھر دو دن خوش ہو جائے پھر میں خود دیکھتا ہوں... وہ کہتا ہوا باہر نکل گیا ...

میم آپ کے مہمان آئے ہیں... ملازم ناک کر کے بولا ..

کون سے مہمان... ثانیہ کی پیشانی پر لکیریں ابھریں ..

میم آپ کی چھوٹی بہن اور ان کی فیملی ..

ہوں.. اب ان غریبوں سے جا کر ملوں میں اتنا ٹائم ہوتا ہے میرے پاس... ثانیہ منہ بناتی ہوئی بولی ..

اچھا تم ایسا کرو بوتل وغیرہ رکھو میں آتی ہوں اور سنو زیادہ سامان مت رکھنا بس ایک دو چیزیں رکھ دو... وہ پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی ..

جی میم..

ہاں کیسی ہو آسیہ... ثانیہ منہ بناتی ہوئی بولی.

میں ٹھیک تم کیسی ہو... وہ گلے ملتی ہوئیں بولیں ..

میں بھی ٹھیک ہوں, بیٹھو.. وہ ناپسندیدگی سے بولیں ...

کیسی ہیں آنی... انعم خوشدلی سے بولتی ان کے پہلو میں بیٹھ گئی ...

بچو ہاتھ نہیں لگانا اسے... وہ گلدان دیکھ رہے تھے ..

بہت مہنگا ہے یہ ٹوٹ جائے گا یہاں آ جاؤ.. ثانیہ ناگواری سے بولی ...

زبیر بھائی نے بلایا تھا انہیں کوئی کام تھا ان کے بابا سے.. وہ ثانیہ کو دیکھتی ہوئی بولی جو جبراً مسکرا رہی تھی ..

ثانیہ مممم کہ کر موبائل میں مصروف ہو گئی ..

ہائے ثانیہ... ایک ماڈرن سی خاتون مسکراتی ہوئیں اندر آئیں ..

ثانیہ اٹھ کر اس کے گلے لگیں ..

کھڑے کھڑے منہ کیا دیکھ رہے ہو جا کر کچھ لاؤ... ثانیہ ملازم کو گھورتی ہوئیں بولیں ..

دیکھتے ہی دیکھتے کچھ ہی دیر میں ٹیبل مختلف انواع کے لوازمات سے بھر چکا تھا ..

بیٹھو نہ,, کتنے دنوں بعد آئی ہو... ثانیہ شکوہ کناں نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ..

آسیہ افسوس سے بہن کو دیکھنے لگی وہ جو مہینوں بعد آئی تھی اس سے بات کرنے کو ایک لفظ تک نہ تھا اور جو دنوں بعد مل رہی اس کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئی ..

ماما آپ کیوں ہمیں لے آتیں ہیں یہاں ...

بچو میں نے بلایا ہے آپ کو... انعم مسکراتی ہوئی بولی ..

پندرہ سالہ ثمرین مسکرانے لگی ..

آسیہ اس کے بولنے پر گھورنے لگیں ..

میں نے سوچا آپ لوگ کب سے نہیں آئے نیو ائیر پارٹی پر بھی نہیں آئے.. انعم آسیہ کو دیکھتی ہوئی بولی ...

ہمیں تو انویٹیشن نہیں ملا... آسیہ حیرت سے بولی ..

مام... انعم نے باتیں کرتی ثانیہ کو ٹوکا ..

آپ نے آنی کو انویٹیشن نہیں دیا تھا کیا... وہ حیرت سے بولی ..

اووہ میں بھول گئی آئم سو سوری... ثانیہ افسوس سے بولی ..

تمہارا نمبر بھی ڈیلیٹ ہو گیا تھا مجھ سے آسیہ اسی لیے یاد نہیں رہا... وہ مظلومیت سے بولی ..

کوئی بات نہیں... آسیہ مسکراتی ہوئی بولی ..

ماما گھر کب جانا ہے ..

چھ سالہ بچی ان کا پلو کھینچتی ہوئی بولی ..

ثمرین آپ دونوں کو گارڈن میں لے جاؤ کھیلو وہاں پر... انعم نے مداخلت کی ..

ثمرین سر ہلاتی دونوں کو لے گئی ...

ہاں تم نے دیکھا تھا اس کا ڈریس بالکل ہی بےکار تھا اور کہ رہی تھی دوبئی سے لیا ہے جھوٹ بول رہی تھی صاف پتہ چل رہا تھا.. ثانیہ پیشانی پر بل ڈالے بول رہی تھی ..

آنی انکل کی جاب سیٹ نہیں ہوئی... انعم فکرمندی سے بولی ..

نہیں ویسے ہی ہے لیکن شکر ہے اللہ کا گھر کا سسٹم چلتا جا رہا ہے.. وہ ایک صابر خاتون تھیں ..

میں نے ڈیڈ کو بولا تھا لیکن وہ کہتے اگر اب ہماری حکومت آ گئی تو پھر ..

کوئی بات نہیں انعم تم نے کہا اتنا ہی بہت ہے... وہ مشکور تھیں ...

دانین کہاں ہے ...

وہ سو رہی ہے کمرے میں ...

دانی جمائی روکتی لیپ ٹاپ کھول کر بیٹھ گئی وہ نیوز فیڈ چیک کر رہی تھی جب آہل کی کال آنے لگی ..

ایسے موت کے فرشتے کی مانند نازل ہوتا ہے.. دانی کال کٹ کرتی ہوئی بولی ..

دانی پک اپ دی کال اور آئی ویل... اس نے جملہ ادھورا چھوڑ کر بھیج دیا ...

بس دھمکیوں کے سوا کچھ نہیں آتا اسے... دانی کوفت سے بولی..

دانی نے نہ چاہتے ہوئے بھی فون اٹھا لیا..

کیا مصیبت ہے تمہیں... دانی کی آواز ابھری ..

آہل کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی ...

بہت سمارٹ ہو مجھے دھوکہ دے کر چلی گئی.. وہ ٹیبل پر پاؤں رکھتا ہوا بولا..

ہاں تو میں نے جانا نہیں تھا تمہارے ساتھ ہی رہتی کیا..

نکاح اس لیے تو کیا تھا تاکہ میرے ساتھ رہو...

تو اب طلاق دے دو کیونکہ میں تمہارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی...

دانی ڈئیر تم بھول رہی ہو ایگریمنٹ ہوا تھا ہمارا میں جب چاہوں تمہیں اٹھا کر لے جا سکتا ہوں دنیا کی کوئی عدالت مجھے روک نہیں سکتی.

جاہل انسان... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..

جو کرنا ہے کر لو مجھے کیا.. دانی لاپرواہی سے بولا ..

اچھا چلو میں نے سمجھ لیا کہ تم میکے گئی ہو اب رات کو ریسٹورینٹ آ جانا ...

کون سے ریسٹورینٹ اور کیوں.. دانی کی آنکھیں پھیل گئیں ..

میں نے تم سے کہا تھا جب کہوں گا تم آؤ گی ...

تمہارے باپ کی ملازم نہیں ہوں میں.. دانی تنک کر بولی .

پھر تم مجھے مجبور کرتی ہو کہ میں زبردستی کروں ...

میں نے کیا تمہارے پاؤں پکڑے ہیں کہ مجھے آ کر لے جاؤ جو تم مجبور ہو رہے ہو ...

ایک دن ایسا بھی ہوگا... آہل کا لہجہ پراعتماد تھا ..

بلی کے خواب میں چھچھڑے... دانی منہ بسور کر بولی ..

ہاہاہاہا اور تمہارے خواب میں ...

تمہارا سر ...

مطلب میں ہی ہوں گڈ ہونا بھی ایسا ہی چاہیے میں تمہیں ٹیکسٹ کر دوں گا کب کہاں آنا ہے ٹھیک ہے ...

تم پک کرنے آؤ گے... دانی کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ..

اتنا فارغ نہیں میں تمہیں پک کرنے آؤں خود آ جانا ڈرائیور کے ساتھ...

ہو گئی تمہاری بکواس ...

آہل کا ڈمپل گہرا ہوا ..

ہاں اب تم کر لو ..

مس کر رہی ہو مجھے... آہل چند پل کی خاموشی کے بعد بولا ..

پتھر نہیں پڑے میرے دماغ پر جو تم جیسے جنگلی کو مس کروں گی میں ...

ویل ٹائم پر پہنچ جانا انتظار سے سخت کوفت ہے مجھے بعد میں نتیجے کی ذمہ دار تم خود ہو گی ...

ہر چیز کی ذمہ دار میں ہی ہوں اس ملک میں جتنے غلط کام ہو رہے سب کی ذمہ دار بھی دانی ہے تم تو خود کے بھی ذمہ دار نہیں ہو نہ... دانی کلس کر بولی ..

ٹھیک ہے جنگلی بلی رات میں ملتے ہیں ...

تم سے ملنے کے لیے تو جہنم میں آنا پڑے گا کیونکہ وہی بیسٹ جگہ ہے تمہارے لیے ..

آہل نے مسکراتے ہوئے فون بند کر دیا ...

پتہ نہیں کیا سمجھتا ہے خود کو.. دانی ہنکار بھرتی بیڈ سے نیچے اتر گئی ...

بکھرے بالوں کو کیچر میں قید کر کے بالکونی میں نکل آئی ...

سورج ڈھل رہا تھا دانی اس ڈھلتے سورج کو دیکھنے لگی ...

اف رات ہو گی پھر اس جاہل کو جھیلنا پڑے گا ..

دانی سوچتی ہوئی وارڈروب کھول کر کھڑی ہو گئی ...

کیا پہنوں... وہ منہ پر انگلی رکھے سوچنے لگی ...

دانی کی نظر لاکٹ پر پڑی ...

کمینے نے میرے نام کا ٹیٹو بنوا رکھا ہے... منہ بناتی ہوئی بولی ...

پتہ نہیں کیسے میری جان چھوٹے گی اس جاہل سے ناجانے کہاں سے میرے پیچھے لگ گیا ہے ...

دانی ڈریس نکالتی ہوئی بڑبڑانے لگی ...

یہاں ہوتا نہ تو سب سن چکا ہوتا... دانی لاشعوری طور پر اس کے متعلق سو رہی تھی ...

مدھم روشنیوں میں آہل ایک ٹیبل پر بیٹھا گھڑی دیکھ رہا تھا ..

یہ لڑکی ہمیشہ وہی کرتی ہے جس کام سے منع کرو... وہ کوفت سے بولا ...

اسی اثنا میں دانی آتی ہوئی دکھائی دی ...

ریڈ کلر کی شرٹ پہنے ساتھ میں وائٹ جینز سیاہ سلکی بال آدھے کیچر میں مقید تھے پنک کلر کی لپ اسٹک اسے جاذب نظر بنا رہی تھی.. آہل اسے دیکھ کر مسکرانے لگا ...

دانی اس کے سامنے والی چیئر کھینچ کر بیٹھ گئی ....

لڑکی آتی ہے تو بندہ اٹھ کر بٹھاتا ہے اسے لیکن مجال ہے جو اخلاقیات سے تمہارا دور دور تک کوئی ناطہ ہو... دانی بیٹھتی ہی شروع ہو گئی ..

تمہارا خاصا قریبی تعلق ہے اس لیے مجھے ضرورت نہیں... وہ مسکرایا تو گال کا ڈمپل نمایاں ہوا ...

کیوں بلایا ہے مجھے ..

ڈنر کرنے کے لیے... وہ کہنیاں ٹیبل پر رکھے باہم ہاتھوں کو ملاتا ہوا بولا..

کیوں میں تمہیں لقمے دیتی ہوں... دانی گھور کر بولی .

کچھ ایسا ہی سمجھ لو ...

ہوں... دانی ہنکار بھرتی بائیں جانب دیکھنے لگی ...

ویٹر کھانا سرو کرنے لگا ...

یہاں سے تم میرے ساتھ جاؤ گی... آہل پلیٹ میں ڈالتا ہوا بولا ..

میں نہیں جا رہی تمہارے ساتھ... دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ..

تم مجھے بہت غصہ دلاتی ہو...

آہل مٹھیاں بھینچ کر بولا ...

تو میں کیا کروں.. دانی شانے اچکاتی کھانے لگی ..

میرے ساتھ چلو چپ کر کے ...

ایک ہی بار منہ پر ایلفی نہ لگا لوں میں جو بار بار بولتے ہو خاموش ہونے کا... دانی کلس کر بولی ..

نہیں پھر تم مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیسے کرو گی...

اچھا مذاق کر لیتے ہو... اور ہاں مجھے بتاؤ یہاں پبلک پلیس میں بھی تم مجھ پر گن رکھو گے کیا ساتھ لے جانے کے لیے... دانی آنکھیں چھوٹی کیے اسے دیکھنے لگی ..

ایک منٹ جنگلی بلی.. آہل فون کان سے لگاتا سائیڈ پر آ گیا...

کیا ہوا رفیق ...

سر آگ لگ چکی ہے اور تقریباً ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے بہت مشکل ہے کوئی ایک چیز بھی بچ جائے ...

بہت خوب... آہل مسکراتا ہوا بولا ..

لیکن اب دانی کو واپس لازمی لانا پڑے گا... آہل فکرمندی سے بولا ..

سر آپ انہیں اپنے ساتھ لے آئیں ..

نہیں رفیق یہاں زبردستی نہیں کر سکتا.. آہل پیشانی مسلتا ہوا بولا ..

پھر سر کیا حکم ہے ...

ایسا کرو ابھی جانے دو اسے کل صبح کی پلاننگ کر لو یونی سے سب کچھ سیٹ کر لے لینا میں کوئی ایشو افورڈ نہیں کر سکتا... آہل سختی سے بولا ..

جی سر آپ ٹینشن مت لیں ...

آہل فون بند کر کے واپس آ گیا ...

یہ رفیق تمہارا مشیر خاص کم اور گرل فرینڈ زیادہ لگتا ہے... دانی گلاس لبوں سے ہٹاتی ہوئی بولی ..

تمہیں جلن ہوتی ہے ...

جلیں میرے دشمن... دانی سر جھٹکتی ہوئی بولی ..

اچھا ٹھیک ہے پھر تم گھر جا سکتی ہو کچھ دن رہ لو لیکن آنا تو تمہیں میرے پاس ہی ہے.. آہل ٹیشو سے ہاتھ صاف کرتا ہوا بولا ..

تمہاری سو ہے جس دن میں واپس آؤں نہ اس دن مجھ سے بات کرنا ...

جیلسی کر رہی ہو... آہل محظوظ ہوا ..

جو مرضی سمجھ لو ویسے بھی تمہیں زبان سے کی گئی باتیں تو سمجھ نہیں آتیں صرف اسلحہ اور بارود کی زبان سمجھ آتی ..

گھر جانے کا ٹائم ہو گیا اٹھو.. آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..

تم میرے باپ نہیں ہو... دانی گھور کر بولی ..

بالکل میں تمہارا شوہر ہوں... آہل اس کے پاس آتا ہوا بولا ..

دانی ہنکار بھرتی اٹھ گئی ...

ابھی میں نے کھایا بھی نہیں تھا ..

اپنے باپ کے گھر سے کھا لینا یقیناً وہ تمہیں لنگر پر نہیں ٹالتا ہو گا... آہل مسکراتا ہوا بولا ..

وہ دونوں ایک ساتھ چل رہے تھے جونہی وہ باہر نکلے میڈیا بےصبری سے آگے آ گیا ...

سر کیا آپ دونوں کی منگنی ہو گئی ہے ...

کیا رشتہ ہے آپ کا دانین زبیر سے ...

سر یہ مخالف پارٹی سے ہیں آپ کے ساتھ ان کی موجودگی کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہے ..

آہل نے ایک نظر دانی پر ڈالی جو جی بھر کر سب کو گھوری سے نواز رہی تھی پھر دانی کے شانے پر ہاتھ رکھ کر میڈیا کو دیکھنے لگا ...

یہ میری منکوحہ ہیں ...

آہل نے گویا دھماکہ کر دیا ..

دانی سمیت سب ششدر رہ گئے ...

سر کب ہوا آپ کا نکاح کیا آپ دونوں نے الحاق کر لیا ہے ...

تھینک یو... آہل مسکراتا ہوا دانی کو لیے چلنے لگا ...

گارڈز اس کے لیے راستہ بنا رہے تھے ..

آہل تمہارا دماغ سیٹ ہے... دانی گاڑی کے پاس آ کر بولی ..

بالکل تمہارے ساتھ... وہ شرارت سے بولا ..

ڈوب کر مر جاؤ تم اب یہ میڈیا پاگلوں کی طرح اس نیوز کو چلائے گا ...

تو چلا دے میں نے جھوٹ نہیں بولا ..

عین اسی لمحے ایک لڑکا دانی کے ساتھ سے گزرا اور جاتے جاتے اپنے ہاتھ سے دانی کا ہاتھ پکڑا آہل کی نظر سے وہ بچ نہ سکا البتہ دانی اس کی پشت کو گھورنے لگی ..

رفیق اس لڑکے کو سائیڈ پر لے کر جاؤ میں آ رہا ہوں.. آہل عقب میں کھڑے رفیق کو آہستہ آواز میں کہ کر دانی کو دیکھنے لگا ...

جنگلی بلی اب گھر جاؤ تم شاباش... آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ..

دانی کاٹ کھانے والی نظروں سے گھورتی گاڑی میں بیٹھ گئی ...

سر کیا ہوا.. رفیق متعجب سا بولا ..

تم اس لڑکے کو سائیڈ پر لگاؤ میں آ رہا ہوں ..

آہل کا غصہ ساتویں آسمان پر تھا ..

رفیق اسے بہانے سے ایک تاریک اور سنسان گلی میں لے آیا ...

میں پچھلے ہفتے ملا تھا تم سے یاد ہے... رفیق جھوٹ بول کر اسے روکنا چاہ رہا تھا ..

نہیں مجھے یاد نہیں کہ آپ مجھ سے ملے ہوں گے... وہ آنکھوں میں حیرت لیے بولا ..

آہل تن فن کرتا وہاں آیا ..

مٹھیاں سختی سے بند کر رکھی تھیں گردن کی رگیں تنی ہوئیں تھیں اور آنکھوں میں لہو دوڈ رہا تھا ...

آہل نے گارڈ کو اشارہ کیا

گارڈ نے اس لڑکے کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی.آہل اس کے سامنے آیا اور وہی ہاتھ پکڑا جس سے دانی کا ہاتھ پکڑا تھا آہل نے زور سے ہاتھ نیچے کیا اور ہڈی ٹوٹنے کی آواز برآمد ہوئی ...

آااا... کون ہو تم... آہ... وہ کراہ رہا تھا ..

دوبارہ یہ دانی کو ہاتھ لگانے کا سوچے گا بھی نہیں... آہل رفیق کو دیکھتا ہوا بول کر چل دیا.. گاڑیاں گلی کے دہانے پر کھڑی تھیں آہل گارڈز کے بیچ چلتا بیٹھ گیا ساتھ ہی رفیق بھی بھاگ کر ان کے ساتھ آ بیٹھا ...

وہ لڑکا دوسرے ہاتھ سے پٹی ہٹائے ہکا بکا سا آس پاس دیکھنے لگا لیکن کوئی دکھائی نہ دیا چہرے پر تکلیف کے آثار تھے ..

آہل کا چہرہ ابھی تک سرخ تھا ..

رفیق مجھے اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں کہ وہ گارڈز کے ہوتے ہوئے وہاں سے کیسے گزرا,,وہ دانی کو جان بوجھ کر چھو کر گزرا اور یہ میں کبھی معاف نہیں کر سکتا ...

سوری سر نیکسٹ ٹائم سیکورٹی ٹائٹ رکھوں گا اور گارڈز بھی چینج کروں گا یہ کام صحیح نہیں کر رہے ..

جو مرضی کرو لیکن کل صبح کوئی شکایت نہ ملے مجھے کیونکہ اب اصل کھیل شروع ہو رہا ہے... آہل زبیر کے متعلق سوچتا ہوا بولا ...

زبیر سر تھامے بیٹھے تھے ...

کیا ہوا آپ کو... ثانیہ فکرمندی سے بولی ..

سب کچھ تباہ ہو گیا پوری فیکٹری میں آگ پھیل گئی ایک ایک چیز کو ختم کر دیا.. وہ ٹوٹے ہوئے لہجے میں بولے ...

فکر نہ کریں پھر سے سیٹ کر لینا ...

تمہارا دماغ درست ہے پھر سے سیٹ کرنے میں کڑوروں روپے لگے گے سارا جمع کیا پیسہ اب اُدھر لگانا پڑے گا بیٹھے بٹھائے مصیبت پڑ گئی.. وہ کوفت سے بولے ...

ثانیہ افسوس کرتی بیٹھ گئی ...

آسم معلوم ہوا یہ کس کا کام ہے... وہ فون کان سے لگائے بولے ..

ثانیہ بال کھولے برش کرنے لگیں ...

نہیں سر فی الحال تو کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہا اور آگ نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے ایسے میں معلوم کرنا اور بھی مشکل ہے ناجانے کیسے آگ لگ گئی... وہ پریشانی سے بولا ..

زبیر نے غصے سے فون رکھ دیا ...

دانی تم اس آہل سے ملنے کیوں گئی تھی ...

چند ساعتوں بعد وہ دانی کے کمرے میں کھڑے تھے ...

ڈیڈ وہ پبلک پلیس میں مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتا ویسے بھی میں نے ایگریمنٹ سائن کیا تھا نا جاتی تو خود آ جاتا مجھے اٹھانے...دانی شانے اچکاتی ہوئی بولی ...

لیکن پھر بھی اگر وہ تمہیں لے جاتا پھر ...

ڈیڈ اگر میں نہ جاتی تو وہ کورٹ چلا جاتا ہر حال میں ہمیں ہی گھٹنے ٹیکنے پڑتے سو میں نے یہاں گھٹنے ٹیکنے بہتر سمجھے...

اس نے بھی ہر طرف سے پھنسا رکھا ہے نہ نکل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں... وہ آگ بگولہ ہوتے نکل گئے ...

اب میڈیا اس خبر کو ایسے اچھالے گا جیسے دوسرا کوئی کام ہی نہیں ہے... وہ چلتے ہوئے بڑبڑا رہے تھے ....

اب کیا کہنا چاہتے ہو رحیم.. انعم خود پر ضبط کرتی ہوئی بولی ...

رحیم زخمی نظروں سے اسے دیکھنے لگا ...

تم نے یقین کر لیا انعم... وہ دکھ سے بولا ..

تمہارے سائن تھے... بولتے بولتے انعم کی آواز بھرا گئی ...

تو کیا سائن لیے نہیں جا سکتے ...

کیسے لیے تم سے سائن بتاؤ... انعم نے بےچینی سے پہلو بدلا ...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.