Chapter 5: باب 5

ایک دو سنوائی کے بعد مجرم دکھائی نہیں دینا چاہیے... زبیر ٹہلتے ہوئے بولے ..

جی سر ایسا ہی ہو گا ...

اور وہ لیپ ٹاپ میں نے اپنے لاکر میں رکھ لیا ہے جو بھی ہے بعد میں اسے چیک کریں گے پہلے اس کیس کو رفع دفع کرواؤ جلدی ...

جی سر بس شروع ہو جائے کیس زیادہ دن نہیں چلے گا ...

ایک وہ کمینہ ہے دانی کو اپنے پاس رکھ کر بیٹھا ہے ناجانے کیا چل رہا ہے اس کے دماغ میں... وہ کلس کر بولے ..

آسم خاموش رہا ...

سر رحیم آ گیا ہے.. آسم موبائل دیکھتا ہوا بولا.. بلاؤ اسے اندر, آج یہ قصہ بھی ختم کریں ..

سر یہ پیپرز سائن کر دئیے ہیں میں نے.. وہ زبیر کے سامنے کھڑا بول رہا تھا ..

ہممم عقلمندانہ فیصلہ لیا ہے...

اگر اب میری بیٹی کے ساتھ دکھائی دئیے تو دوبارہ دنیا میں دکھائی نہیں دو گے.. وہ درشتی سے بولے ...

سر میں بس ایک بار ملنا چاہتا ہوں انعم سے ...

میڈم بولو تمہاری اوقات ہے اس کا نام لینے کی..وہ تقریباً چلائے ..

سوری سر میم انعم.. وہ آنسو پیتا ہوا بولا ..

ٹھیک ہے مل لینا ایک بار اب نکلو یہاں سے.. وہ کدورت سے بولے ..

رحیم سانس خارج کرتا نکل گیا...

آہل مجھے یونی جانے دو اب تو میں نے ڈیل بھی کر لی ہے... دانی اسے جھنجھوڑتی ہوئی بولی ..

وہ جو گہری نیند میں تھا ناگواری سے دانی کو دیکھنے لگا ..

دانی تنگ مت کرو ..

آہل میں اکیلی چلی جاؤں گی ..

تم کمرے سے باہر قدم رکھ کر دکھاؤں مجھے.. وہ کروٹ لیتا ہوا بولا..

تم انتہائی درجے کے گھٹیا انسان ہو.. دانی جل کر بولی ..

میں جانتا ہوں بتانے کی ضرورت نہیں ..

دانی کو اس کی ڈھٹائی پر مزید غصہ آنے لگا ..

جنگلی بلی جاگ رہی ہو تو میرے کپڑے ہی نکال دو ..

میں صرف تمہاری جان نکال سکتی ہوں ..

نہیں تم سے وہ بھی نہیں ہو گا.. آہل مسکراتا ہوا اٹھ بیٹھا ..

اب کیوں اٹھے ہو سوئے مرے رہو... دانی جلتی کڑھتی بولی.

تم سونے دو پھر نہ ..

میں تو کہتی ہوں ایک ہی بار قبر میں جا کر سو جاؤ کوئی تنگ نہیں کرے گا سکون سے رہو اور دوسروں کو بھی سکون سے رہنے دو ..

اتنی جلدی میرا وہاں جانے کا ارادہ نہیں ...

ہاں سب کو بھیج کر جاؤ گے... دانی کہ کر بیڈ سے اتر گئی ..

اچھا سنو ...

میں نہیں سن رہی.. دانی سلیپر پہنتی ہوئی بولی ..

آہل بیڈ سے اتر کر اس کے سامنے آ گیا ..

کیا ہے... دانی کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا ..

آج شکار پر جانا ہے تیار ہو جاؤ..

گولی کھانے کے لیے ...

نہیں مارنے کے لیے.. وہ دانی کی ناک دباتا ہوا بولا ..

میں نہیں جا رہی.. دانی کہ کر مڑ گئی ..

دانی کی کلائی آہل کے ہاتھ میں آ گئی ...

کیا کہا ..

ویسے تو مائیکروفون فٹ ہیں آج اچھی بھلی آواز سمجھ نہیں آئی... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ..

مجھے نہ سننے کی عادت نہیں ...

اچھا پھر تم اکیلے چلے جاؤ,, اس میں نہ کہیں بھی نہیں ہے.. دانی اپنی کلائی اس کے لوہے جیسے ہاتھ سے آزاد کروانے کی سعی کرتی ہوئی بولی ..

آہل مسکراتا ہوا آگے ہوا اور دائیں ہاتھ سے دراز میں سے گن نکال لی ...

دانی نے بےچینی سے پہلو بدلا ...

ہاں کیا کہ رہی تھی تم... وہ گن کی نوک سے دانی کے چہرے پر آئی لٹ کو پیچھے کرتا ہوا بولا ..

دانی کی آنکھوں میں خوف تیرنے لگا ..

تم دوسری بار بھی مار دو گے... دانی نے کسی خیال کے تحت پوچھا ...

بالکل.. وہ ڈمپل کی نمائش کرتا ہوا بولا ...

دانی کو پسینہ آنے لگا ..

اب بتاؤ کہاں جانا ہے تمہیں... وہ نرمی سے بول رہا تھا ..

اس ماں کو ہٹاؤ گے تو کچھ بول پاؤں گی نہ..

تم ایسے ہی بتا دو ٹائم ضائع ہو رہا ہے ورنہ میں کچھ اور کام کروں...

ہاتھ چھوڑو تیار ہونے جاؤں میں... دانی نے ہتھیار ڈال دئیے ...

گڈ گرل, تمہیں بھی صرف اس کی زبان سمجھ آتی ہے.. وہ گن جیب میں ڈالتا ہوا بولا ..

بالکل جیسے تمہیں صرف اسی سے بولنا آتا ہے زبان تو کسی کو دے کر آتے ہو نہ... دانی جل کر کہتی کپڑے نکالنے لگی ...

میرے بھی نکال دو... وہ بیڈ پر بیٹھتا مسکراتا ہوا بولا ..

تمہارے ہاتھ ٹوٹے نہیں ہیں خود نکال لو... دانی کہ کر واش روم میں گھس گئی ...

آہل نفی میں سر ہلاتا مسکرانے لگا..

آہل بلیو جینز کی پینٹ پر گرے ٹی شرٹ پہنے آنکھوں پر گاگلز لگائے سنیکرز پہنے وہ نارمل روٹین سے منفرد لگ رہا تھا فون کان سے لگائے کھڑا تھا.

دانی چلتی ہوئی آئی تو آہل نے چہرہ موڑ کر اسے دیکھا جو اس وقت بلیک جینز پر بلیک ہی شرٹ پہنے ہوئی تھی سرمئی آنکھوں پر گاگلز لگا رکھے تھے سیاہ ریشمی بالوں کی ٹیل پونی بنا رکھی تھی جو پشت پر اٹکھیلیاں کر رہے تھے لانگ شوز پہنے وہ آہل کے سامنے کھڑی ہو گئی ..

آہل ستائشی نظروں سے اسے دیکھنے لگا...

ثاقب صاحب بعد میں بات کرتا ہوں آپ سے....کہ کر اس نے فون بند کر دیا...

چلیں.. وہ مسکرا کر بولا..

نہیں پہلے مولوی صاحب کو بلوا کر خطبہ سنتے ہیں اس کے بعد جائیں گے...

دانی سے کبھی سیدھے جواب کی توقع نہیں کی جاسکتی... وہ دھیرے سے مسکرایا.

انعم سائن کرو اس پر...وہ انعم کے سامنے پیپرز پھینکتے ہوئے بولے..

مجھے نہیں کرنا سائن پہلے رحیم کو بولیں... انعم جانتی تھی وہ کسی صورت بھی سائن نہیں کرے گا...

وہی دے کر گیا ہے یہ پیپرز اور دیکھ لو اس کے سائن بھی ہیں.. کہ کر وہ انعم کے سامنے والے صوفے پر براجمان ہو گئے ..

انعم پھٹی پھٹی آنکھوں سے انہیں دیکھنے لگی ..

آپ نے گن پوائنٹ پر سائن لیے ہوں گے... وہ پیپرز دیکھتی بےیقینی سے بولی ..

بالکل بھی نہیں اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا کسی نے ...

پھر کوئی دھمکی مجھے بتائیں کیسے سائن لیے آپ نے.. وہ یکدم چلائی...

انعم بہت ہو گیا اب خاموشی سے سائن کر دو جو پوچھنا ہے اس سے پوچھ لینا ایک بار ملنے آئے گا... وہ ناگواری سے بولے ..

ڈیڈ میں آپ سے...

میں مزید بحث نہیں کرنا چاہتا نہ ہی کوئی تماشہ چاہتا ہوں,,سو اب اس کے ساتھ کوئی رابطہ مت رکھنا ورنہ اچھا نہیں ہو گا... وہ درشتی سے کہتے چلے گئے ...

انعم آنکھوں میں اشک لیے پیپرز کو دیکھنے لگی ...

رحیم تم نے سائن کر دئیے... وہ منہ پر ہاتھ رکھے آنسو پینے کی سعی کرنے لگی...

اس میں جائیں گے ہم.. دانی آہل کی لینڈ کروزر دیکھ کر بولی ..

ہاں کیوں...آہل تعجب سے اسے دیکھنے لگا ..

مجھے لگا گدھا گاڑی منگواؤ گے... دانی سنجیدگی سے بولی ..

اگر یہی دماغ تم سیاست میں لگاؤ تو کہاں سے کہاں پہنچ جاؤ...آہل مسکراہٹ دباتا ہوا بولا...

تمہاری فضول سیاست تمہیں ہی مبارک اب چلو گے یا کسی کا انتظار ہے...دانی کے چہرے پر اکتاہٹ واضح تھی ..

آہل مسکراتا ہوا اندر بیٹھ گیا ...

اسی کے ساتھ لگے رہنا تھا تو مجھے ساتھ کیوں لائے... دانی اس کے ہاتھ سے موبائل لیتی ہوئی بولی ...

وہ ایک گھنٹے سے خاموش بیٹھی تھی اور اب اکتا کر بول پڑی..

دانی مجھے بو آ رہی ہے.. آہل منہ بناتا ہوا بولا..

ہیں نہ مجھے بھی آ رہی ہے موزے بدلو اپنے... دانی دو انگلیوں سے ناک بند کرتی ہوئی بولی ..

آہل نے قہقہہ لگا کر اس کے ہاتھ سے موبائل لے لیا ...

بس ابھی میں اپنا کام ختم کر لوں آگے جیب میں جائیں گے میں خود چلاؤں گا پھر ٹائم نہیں ملے گا ...

پتہ نہیں کون سے کام ختم نہیں ہوتے... دانی کوفت سے کہتی باہر دیکھنے لگی ...

آہل دھیرے سے مسکرانے لگا ..

دانی تم اپنا فون کیوں مانگ رہی تھی.. آہل جیپ چلا رہا تھا ..

مجھے اپنے دوستوں کے نمبر چاہیے ..

کیا کرنے ہیں نمبر ...

سر میں مارنے ہیں,, دینا پسند کرو گے... دانی جل کر بولی ..

نہیں معلوم تو ہو نہ کام کیا ہے ...

تم مجھے بتا کر جاتے ہو کہاں جا رہے ہو تو پھر میں کیوں بتاؤں تمہیں ...

اچھا ٹھیک ہے سب کے مل جائیں گے لیکن ارحم کا نہیں... وہ سپیڈ بڑھاتا ہوا بولا ..

کیوں.. دانی کی پیشانی پر لکیریں ابھریں ..

میری مرضی.. وہ شانے اچکاتا ہوا بولا ..

اللہ کرے کوئی جانور کھا جائے تمہیں کسی کا تو بھلا ہو...

پہلی بیوی ایسی دیکھی ہے جو شوہر کے مرنے کی دعا کرتی ہے ...

میں نے بھی تم جیسا دہشت گرد پہلی بار دیکھا ہے کہنے کو پرائم منسٹر ہو لیکن مجھے تو لگتا ہے دہشت گردوں کے ساتھ ملے ہو... دانی اسے جانچتی نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ...

تم نے باکسنگ نہیں کی دوبارہ... آہل سامنے سڑک پر دیکھتا ہوا بولا ..

آس پاس گھنے درخت اور سبزہ ہی سبزہ دکھائی دے رہا تھا ہر طرف ویرانی سنسانی تھی ...

نہیں تم کیا چاہتے ہو میری ناک اگر اس دن بچ گئی تو اب پھر سے جا کر توڑ لوں اسے... وہ ناک پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی ...

کوئی بات نہیں میں سرجری کروا دوں گا... وہ طمانیت سے بولا ..

کاش اپنی یادداشت کی سرجری کروا لو جس کے بعد دانی نہ ہو... دانی حسرت سے بولی ..

یہ سرجری کے بعد بھی ممکن نہیں.. آہل مسکراتا ہوا بولا ..

دانت ناگواری سے اسے دیکھتی بائیں جانب دیکھنے لگی ...

ہیلو سر ...

ہاں بولو... رفیق الرٹ ہوا ..

سر انعم میم کی طلاق ہو گئی ہے خوب ہنگامہ ہوا میں نے انعم میم کو کہتے سنا تھا کہ میں ڈیڈ سے بدلہ لوں گی...وہ آس پاس دیکھتا رازداری سے کہنے لگا ..

ویری گڈ.. بس تم محتاط رہنا کسی کو شبہ نہ ہو تم پر ...

جی سر... کہ کر اس نے فون رکھ دیا ..

زبردست... رفیق مسکراتا ہوا آہل کا نمبر ملانے لگا لیکن ناٹ ریچایبل آ رہا تھا ...

سگنل چلے گئے ہوں گے... رفیق خود کلامی کرتا فون بند کرنے لگا ...

آہل گن پکڑے چل رہا تھا دانی اس کی تقلید کر رہی تھی ...

تمہاری دم کہاں ہے... دانی عقب میں دیکھتی ہوئی بولی ..

آہل چہرے موڑے اسے دیکھنے لگا ...

تم گارڈز کی بات کر رہی ہو ...

نہیں کھسروں کی,, گارڈز کے سوا کون تھا ہمارے ساتھ... دانی گھوری سے نوازتی ہوئی بولی..

وہ کچھ فاصلے پر ہیں کچھ ٹائم ہمیں اکیلا بھی رہنا چاہیے... وہ سامنے چہرہ کرتا چلنے لگا ...

تمہارے ساتھ اکیلے رہنا تو خطرے سے خالی نہیں ...

دانی منہ بسورتی اس کے ساتھ آ گئی ...

آہل تم اس ہرن کو مارو گے... دانی اسے نشانہ باندھتا دیکھ کر بولی ...

ظاہر ہے... وہ گن سیٹ کرتا ہوا بولا ..

نہیں تم اس بےزبان کو نہیں مارو گے... دانی چلائی ..

دانی ہم یہاں لڈو کھیلنے نہیں آئے شکار کرنے آئیں ہیں اور یہاں سب ہی بےزبان ہیں.. آہل پیشانی پر بل ڈالتا ہوا بولا ..

ہرن رک کر آس پاس دیکھنے لگا ...

آہل نے اسے نشانے پر رکھا ہوا تھا جونہی آہل نے ٹریگر دبایا دانی نے سامنے آ کر گن اوپر کر دی ..

دانی تمہارا دماغ خراب ہے کیا اگر غلطی سے بھی گولی تمہیں لگ جاتی پھر... وہ چہرے پر خفگی لیے بولا ..

اس میں اتنی حیرانی والی کیا بات ہے تم نے پہلے بھی تو ماری تھی ایک بار پھر سہی ..

پہلے کی بات اور تھی تب میں نے نشانہ لگایا تھا اور اب اتفاقاً تمہارے لگتی.. وہ دانی کی دائیں بازو پکڑتا ہوا بولا ..

چہرہ غصہ سے سرخ ہو رہا تھا ...

چھوڑو مجھے... دانی بازو چھڑواتی ہوئی بولی ..

شکار نہیں کریں گے تو بھوکی رہو گی کیا... آہل گن شانے پر ڈالتا ہوا بولا ..

تمہارے گھر میں تو کچھ بھی دستیاب نہیں نہ تو ہم پہلے دربار پر چلے جائیں گے لنگر نوش فرما کر پھر گھر جائیں گے ...

ہاہاہاہا میرا مطلب ہے جنگلی بلی شام تک بھوکی رہو گی... وہ دانی کی ناک دباتا ہوا بولا ..

ہاں رہ لوں گی... دانی منہ بناتی ہوئی بولی.. ٹھیک ہے پھر چلو واک کرتے ہیں.. آہل قدم اٹھاتا ہوا بولا ..

دانی اس کے ہمقدم ہو گئی ...

تمہیں معلوم ہے تم بہت ہی گھٹیا ہو.. دانی کو میسج یاد آ گئی ...

کیسے... آہل کا چہرہ ابھی بھی جھکا ہوا تھا ..

اچھا چلو میں تمہیں تین آپشن دیتی ہوں تمہیں بتانا ہے کہ تم کس آپشن میں فٹ آتے ہو.. دانی کچھ سو کر بولی ..

ٹھیک ہے دو ..

وہ جنگل کے بیچ میں چل رہے تھے خشک پتوں پر چلنے سے آواز پیدا ہو رہی تھی ..

لمبے گھنے درخت جن کے باعث سڑک دکھائی نہیں دے رہی تھی ...

تم کس طرح کے انسان ہو ..

سوال یہ ہے اور اب آپشن دیتی ہوں ..

دو آپشن ..

نمبر ون گھٹیا ..

آہل کے لب مسکرانے لگے ..

نمبر ٹو انتہائی گھٹیا ..

آہل کا ڈمپل گہرا ہوتا جا رہا تھا ..

نمبر تھری حد سے زیادہ گھٹیا ..

آہل کھل کر ہنس دیا ..

اس میں کوئی بھی آپشن درست نہیں میڈم..

ایک کا تو انتخاب کرنا پڑے گا... دانی گھور کر بولی ..

جو تمہیں زیادہ پسند ہو وہی... آہل اسے دیکھ کر بولا..

مطلب تینوں... دانی آبرو اچکا کر بولی ..

صحیح ہے تینوں... آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ..

چلو ایک اور سوال...

اس بار آپشنز کے ساتھ انصاف کرنا.. وہ دانی کو گھورتا ہوا بولا ..

انسانوں کو انصاف ملے نا تم آپشنز کی بات کرتے ہو.. دانی اس کی بات ہوا میں اڑاتی ہوئی بولی ..

اچھا چلو پوچھو ...

آہل سڑک پر آتا ہوا بولا ..

تم مجھے پھر سے گولی مار سکتے ہو ..

آپشنز ہیں ..

نمبر ون ہاں ...

نمبر ٹو جی ہاں ...

نمبر تھری جی جی بالکل ہاں...

بہت چالاک ہو ...

تم جیسے شاطر انسان کے ساتھ چالاک بننا پڑتا.. وہ منہ بسورتی ہوئی بولی ..

اب بتاؤ ...

اس کا جواب میں نہیں دوں گا.. وہ چہرہ جھکاتا ہوا بولا ..

مطلب تم پھر سے گولی مارنا چاہتے ہو... چی چی چی.. دانی نفی میں سر ہلاتی ہوئی بولی.. کل میں یونی بھی جاؤں گی...

اچھا ٹھیک ہے چلی جانا ...

ہیں... آہل تمہارے اندر کسی اور کی روح تو نہیں آ گئی... دانی آنکھیں کھولے اسے دیکھنے لگی ..

نہیں بالکل بھی نہیں... وہ مسکراتا ہوا بولا چہرہ اب بھی جھکا رکھا تھا ..

اور گھر بھی جاؤں گی ..

وہ دونوں جیپ کے پاس آ چکے تھے ..

اتنی رعایت نہیں دے سکتا میں تمہیں ...

کون سا سامان خرید رہی ہوں میں تم سے جو رعایت دے رہے ہو مجھے.. وہ آگے ہوتی گھور کر بولی ..

آہل اس کی گردن میں جگمگاتا دانی دیکھنے لگا ...

گھر بعد میں کل صرف یونی,, کیا چاہتی ہو یہ بھی کینسل کر دوں ...

دانی منہ پھلا کر جیپ پر بیٹھ گئی ...

گر گئی پھر.. وہ دانی کے عین مقابل آ گیا...

نہیں کوئی پہاڑ جو اگر گر گئی تو بچوں گی نہیں ..

تمہیں معلوم ہے کتنے قدم اٹھائے تم نے ...

نہیں.. دانی لاعملی ظاہر کرتی ہوئی بولی ...

52اس سڑک سے یہاں تک... وہ حسب عادت جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا تھا ..

دانی مبہوت سی اسے دیکھنے لگی ..

تم یہ گن رہے تھے ...

ہاں... وہ دھیرے سے مسکرایا ..

سائیکو کیس ہو تم پورے کے پورے.. دانی ناک چڑھاتی ہوئی بولی ..

گھر چلیں... دانی نیچے اترتی ہوئی بولی ..

تھک گئی ہو.. آہل بغور اس کا چہرہ دیکھتا ہوا بولا ..

ہاں... دانی دھیرے سے بولی ...

چلو.. وہ اشارہ کرتا ہوا بولا...

گھر چلو پھر تمہیں بتاؤں گی... دانی دل ہی دل میں سوچتی بیٹھ گئی ...

سر... آہل کے گھر میں داخل ہوتے ہی رفیق آ گیا ..

ہاں.. آہل چہرہ موڑ کر بولا ..

کچھ بات کرنی تھی آپ سے ..

دانی بھی اس کے ساتھ ہی رک گئی تھی ..

دانی تم کمرے میں جاؤ میں آتا ہوں ..

دانی منہ بسورتی چلنے لگی ...

ہاں بولو رفیق... آہل صوفے پر بیٹھتا ہوا بولا ..

سر انعم زبیر کو طلاق ہو گئی ہے زبیر نے زبردستی طلاق دلوائی ہے ...

آہاں امیزنگ.. دشمن کا دشمن دوست... آہل کا چہرہ کھل اٹھا ..

رفیق اب وقت ضائع کیے بنا میری میٹنگ رکھو انعم کے ساتھ اب اگلا داؤ کھیلنے کی باری ہے,,دانی سے اسے اتنا دھچکا نہیں لگا جتنا اس بار لگے گا,, بہت مزہ آئے گا زبیر کو اس حال میں دیکھنے کا... آہل مسکرا رہا تھا ..

جی سر میں کوشش کرتا ہوں ایک دو دن تک آپ کی ملاقات کروا دوں... رفیق مسکراتا ہوا بولا ...

اور سر میں سو رہا تھا ایک جلسہ منعقد کر لیں اب ...

نہیں ابھی کچھ دن رک جاؤ میں ذرا دانی کی طرف سے مطمئن ہو جاؤں پھر جلسے کی جانب متوجہ ہوں گے ...

جی سر ٹھیک ہے اور ملازم تنخواہ بڑھانے کی بات کر رہے تھے ...

انہیں بولو نئی حکومت بننے کے بعد... آہل کہتا ہوا کھڑا ہو گیا ...

جی سر ٹھیک ہے ...

آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا چل دیا ..

سر کھانا.. کوک اس کے عقب سے بولا ..

ہاں کھانا,,, ایسا کرو فروٹ بھیج دو ابھی کھانا کچھ دیر تک... آہل چہرے موڑے بنا بول کر چل پڑا ..

وہ جی سر کرتا چل دیا ...

آہل کمرے میں آیا تو دانی بکس دیکھ رہی تھی ..

یہ تم نے منگوائیں ہیں.. دانی چہرہ اٹھا کر بولی ..

ہاں اب بکس کے بغیر تو تم پڑھ نہیں سکتی...آہل کپڑے لے کر نکل گیا...

آہل آج تو تم نہیں بچتے میرے ہاتھ سے... دانی چھری دیکھتی ہوئی بولی ...

تم نے میری میسج کو مارا تھا نہ پہلے مجھے گولی ماری,, تمہاری طرف تو بہت حساب ہیں.. وہ آنکھوں میں نمی لیے بولی ..

ہائے میری میسج کتنی کیوٹ تھی وائٹ ملائم ملائم بالوں والی,, اس جاہل حیات نے تمہارے ساتھ اچھا نہیں کیا ..

لیکن میں ماروں گی کیسے کبھی کسی کو مارا بھی نہیں ہے... دانی چھری کو دیکھتی ہوئی بولی ..

دانی چھری اٹھا کر واش روم کے دروازے کے باہر کھڑی ہو گئی,, دانی کے ہاتھ کپکپا رہے تھے کہیں میرے ہی نہ لگ جائے... وہ خوفزدہ ہوتی ہوئی بولی ...

آہل جیسے ہی باہر نکلا اس کا فون نیچے گر گیا دانی کے چاقو مارا لیکن آہل نیچے جھک گیا ...

آہل چہرہ اٹھائے دانی کو دیکھنے لگا ...

تم یہاں... دانی کے ہاتھ میں چاقو دیکھ کر وہ خاموش ہو گیا ..

آہل نے پلک جھپکتے دانی کے ہاتھ سے چاقو چھین لیا ...

دانی یہ بچوں کے استعمال کی چیزیں نہیں جس چیز کو استعمال کرنا نہ آتا ہو اسے پکڑتے نہیں ہیں... وہ خفگی سے بولا ..

دانی کلس کر واپس صوفے پر آ بیٹھی ..

بہت بری بات ہے... آہل اس کے ساتھ آ بیٹھا ..

دانی کی نظر اس کی دائیں بازو پر پڑی جہاں ٹیٹو بنا ہوا تھا,, کچھ اور نہیں دانی لکھا تھا ...

تمہیں دانی بہت پسند ہے... وہ ششدر سی بولی ..

آہل اس کے چہرے کو دیکھتا پھر اپنی بازو دیکھنے لگا ...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.