سر عاقب حیات کی لاش ہوٹل میں سے ملی ہے.. آسم اس کے سامنے آتا ہوا بولا ..
اور اس کا لیپ ٹاپ ..
جی سر وہ ہمارے پاس ہے آپ بےفکر رہیں اب..
لیکن بظاہر اس نے خودکشی کی ہے اگر پولیس کو شک پڑ گیا تو کون مجرم ثابت ہو گا ...
سر ایک ویٹر کو میں نے پھنسا دیا ہے اور اسے بھی معلوم نہیں کہ بہت جلد قتل کیس میں وہ اندر ہو جائے گا..
بہت اچھے,, اب مجھے ذرا اس رحیم سے ملواؤں جس نے ایک اور مصیبت ڈال رکھی ہے.وہ کوفت سے بولے ..
سر اسے بھی میں نے آنے کا بول دیا ہے بس آنے ہی والا ہو گا آئیں چلتے ہیں.. وہ آگے کو اشارہ کرتا ہوا بولا ..
رحیم ڈیڈ کچھ بھی کہیں تم ان کی بات مت ماننا.. انعم فون کان سے لگائے بول رہی تھی.. تم فکر مت کرو میں اپنی بات پر قائم رہوں گا ..
انعم متفکر سی فون بند کر کے ٹہلنے لگی ...
تم ہو رحیم.. زبیر سر سے پیر تک حقارت سے دیکھتے ہوئے بولے ..
جی سر... وہ کھڑا ہو گیا ...
اوقات ہے تمہاری ہمارے برابر میں بیٹھنے کی.. وہ کڑے تیوروں سے بولے ..
رحیم کو اپنا آپ حقیر لگنے لگا ..
تمہاری بہنیں جوان ہیں خیال کیا کرو کسی دن اگر... وہ بات ادھوری چھوڑ کر رحیم کو دیکھنے لگے ..
رحیم زخمی انداز میں انہیں دیکھنے لگا ...
لیکن پھر بھی ہماری بیٹی نے تمہیں پسند کیا ہے اس لیے یہ تحفہ دے رہے ہیں اس کا دل لگانے کے لیے,, ایک ہفتے تک طلاق کے پیپرز مل جانے چائیں بشمول تمہارے سائن... کہ کر وہ کھڑے ہوئے اور تن فن کرتے چل دئیے ...
رحیم آنکھوں میں نمی لیے اس بریف کیس کو دیکھنے لگا ..
پھر آنکھیں مسلتا بریف کیس اٹھایا اور گھر چل دیا ...
آہل سو رہا تھا جب اس کا فون رنگ کرنے لگا.. ہاں رفیق بولو... وہ غنودگی میں بولا ..
واٹ, کب اور کیسے... آہل فوراً اٹھ بیٹھا آنکھوں میں نیند کی ایک جھلک بھی دکھائی نہ دے رہی تھی ..
شٹ شٹ شٹ, میں چھوڑوں گا نہیں اس کمینے کو... آہل طیش میں بولتا کمبل پرے پھینکتا بیڈ سے نیچے اتر گیا ..
دانی تھوڑی تھوڑی آنکھیں کھولے اسے دیکھنے لگی ..
رفیق تم خود جاؤ پولیس کے ساتھ تم اپنی تفتیش کرو میں نہیں چاہتا اس بار وہ بچ جائیں... آہل ٹہلتا ہوا بول رہا تھا ..
ہاں میں تیار ہو کر نکلتا ہوں تب تک تم جا کر صورتحال دیکھو... آہل موبائل بیڈ پر پھینکتا کپڑے نکالنے لگا ...
اسے کیا ہو گیا صبح صبح.. دانی بڑبڑاتی ہوئی بیٹھ گئی ..
تم ایک کام تک نہیں کر سکتی... آہل کوفت سے بولا ..
کون سا کام.. دانی حیرت زدہ بولی ..
کپڑے نہیں نکال سکتی میرے... وہ تقریباً چلا رہا تھا...
تمہاری وجہ سے ملازم کو کمرے میں نہیں آنے دیتا پہلے سب وہی کرتا تھا اب خود کرو... وہ کوفت سے بولتا ہوا واش روم میں گھس گیا ..
اللہ ,,اس بندے کا کچھ معلوم نہیں ہوتا کب میٹر ہو جائے ...
دانی اس کے بدلتے تیور دیکھ کر خاموش ہو گئی ..
ابھی باہر نکلے گا تو پھر مجھ پر برسے گا ...
سر بظاہر دکھایا گیا ہے کہ خودکشی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اس بات کی تصدیق ہو گی ...
تم نے وہاں کے ویٹرز سے پوچھا.. آہل کا چہرہ بےتاثر تھا ...
جی سر ایک ویٹر سے میری بات ہوئی جس نے عاقب حیات کو روم دکھایا تھا جب وہ آئے تو ان کے ہاتھ میں صرف ایک لیپ ٹاپ تھا لیکن جب پولیس کو لاش ملی تو اس کمرے سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ..
مطلب ان کے آنے کے بعد اور مرنے سے پہلے,,اس بیچ میں کوئی ان سے ملنے گیا تھا جس نے ان کا لیپ ٹاپ اٹھا لیا وہی قاتل ہو گا... آہل حتمی انداز میں بولا ..
جی سر اس ویٹر نے بتایا کہ ایک امجد نامی ویٹر ان کے کمرے میں کافی دینے گیا تھا ..
تم ایسا کرو سی سی ٹی وی فوٹیج نکلواؤ اور مجھے اس آدمی سے ملواؤ جو ان کے کمرے میں گیا تھا ...
جی سر میں کچھ ہی دیر میں آپ کو انفارم کرتا ہوں ...
جی ناظرین آپ نے بالکل درست سنا آہل حیات کے چچا عاقب حیات نے آج خودکشی کر لی جو ایک عرصہ سے روپوش تھے آج انکی لاش ہوٹل میں پنکھے سے لٹکتی پائی گئی ,, انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی اتنا عرصہ سب کی نظروں سے غائب رہنے کے بعد آج عاقب حیات نے خودکشی کر لی جی ہاں ہر دلعزیز عاقب حیات خالق حقیقی سے جا ملے عوام کی جانب سے افسوس کا اظہار ایسے لیڈر روز روز نہیں ملتے...
نماز جنازہ پوسٹ مارٹم کے بعد مغرب کے وقت ادا کی جائے گی باقی تفصیلات جانیے اس بریک کے بعد ...
زبیر رنداوھا ٹانگ پے ٹانگ چڑھائے اس تازہ نیوز کو سن رہے تھے ...
ویسے فائدہ ہی ہو گیا تمہارے مرنے کا جو واحد گواہ تھا وہی مر گیا... وہ مطمئن انداز سے بولے...
آہل نے کپڑے چینج کیے اور سادہ حلیے میں ہوٹل آ گیا چہرہ پر رومال باندھ رکھا تھا وہ اکثر ایسے ہی حلیے میں لوگوں کے بیچ گھومتا پھرتا...
رفیق ہوٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں یہاں بات کرنا مناسب نہیں کیونکہ اس کا حلیہ پہلے جیسے نہیں رہے گا... آہل مٹھیاں بھینچ کر بولا ...
سر ہوٹل کی عقبی گلی فل وقت سنسان ہے آپ وہاں لے جائیں اسے ..
ہممم ٹھیک ہے میں تمہیں صوتحال سے آگاہ کرتا رہوں گا ..
کہ کر وہ چلنے لگا ...
امجد کہاں ہے.. وہ ایک ویٹر کو روک کر بولا.. شاید روم سروس کے لیے گیا ہو آپ کون,, میں بلا دوں اسے...
ہاں مجھے اس سے ضروری بات کرنی ہے اسے بلا دو.. آہل سنبھل کر بولا...
پانچ منٹ بعد امجد اس کے ہمراہ آتا دکھائی دیا ..
جی سر... وہ پریشانی سے بولا .
تم سے کچھ بات کرنی ہے آؤ... آہل اسے عقبی دروازے سے باہر لے آیا رفیق کے عین مطابق گلی سنسان تھی ..
تم نے عاقب حیات کا قتل کیا.. بولتے بولتے اس کے چہرے کے تاثرات سخت ہو گئے ...
آہل نے منہ سے رومال ہٹا دیا...
آپ... وہ ششدر رہ گیا ...
بھاگنے کا سوچنا بھی مت... آہل عقب سے اس کی کالر پکڑتا ہوا بولا..
سر میں نے کچھ نہیں کیا میں کچھ بھی نہیں جانتا ..
اگر اس دنیا کو مزید دیکھنا چاہتے تو بتاؤ وہ لیپ ٹاپ کہاں ہے اور کیسے مارا تم نے عاقب حیات کو.. آہل اس کا گلہ دباتا ہوا بولا ..
امجد کا سر دیوار کے ساتھ لگا ہوا تھا ..
سر... وہ کھانسنے لگا ..
آہل نے گرفت ڈھیلی کی ...
سر مجھے پیسے دئیے تھے وہ لیپ ٹاپ اٹھانے کے اور ایک انجیکشن دیا تھا انہیں بےہوش کرنے کے لیے میں نے انجیکشن لگا کر لیپ ٹاپ اٹھا لیا اور انہیں دے دیا اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا ....
رفیق سی سی ٹی وی فوٹیج ان کے آنے کے بعد سے مرنے تک مکمل تھی ..
نہیں سر بیچ میں ایک جگہ پر بار بار ایک ہی کلپ چل رہی تھی یقیناً کسی نے بیچ والا حصہ ڈیلیٹ کیا اور اس کی جگہ پیچھے والی کلپ پلے کر دی ...
تم جھوٹ بول رہے ہو.. آہل نے اس کے منہ پر مکہ جھڑ دیا ..
اس کے ناک سے خون بہنے لگا ...
سر میں بالکل سچ بول رہا ہوں ایک لفظ بھی جھوٹ نہیں میں آپ سے جھوٹ بول کر کہاں جاؤں گا... وہ روتا ہوا بولا ..
پیسے کس نے دئیے تھے... آہل ایک الٹا قدم لیتا ہوا بولا ..
سر اس نے اپنا نام نہیں بتایا لیکن شاید کوئی سیاسی آدمی تھا معلوم نہیں کون تھا ..
میرا شک صحیح تھا زبیر تمہیں بخشوں گا نہیں میں ..
طیش میں آہل نے مٹھیاں بھینچ لیں ...
رفیق آ جاؤ یہاں... وہ گلی کے نکڑ پر کھڑا ہو کر بولا ..
سر کیا کہا اس نے... رفیق اسے پانی یکا گلاس دیتا ہوا بولا ..
بہت چالاک ہے زبیر بےہوشی کا انجیکشن لگوایا اس کے بعد کوئی اور آیا ہو گا جس نے چاچو کو لٹکا دیا تاکہ خودکشی معلوم,, پوسٹ مارٹم میں صرف بےہوشی کا مادہ ملے گا جس سے ثابت نہیں ہوتا لیکن کیس اس ویٹر پر چلے گا بیوقوف... آہل ہارا ہوا لگ رہا تھا ..
میں گھر جا رہا ہوں جنازہ کے وقت آؤں گا... آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا نکل گیا ...
آہل کمرے میں آیا تو دانی رو رہی تھی..
اب کون مر گیا ہے جو ماتم منا رہی ہو.. آہل کوفت سے بولا..
تم نے اچھا نہیں کیا میسج کو مار کر, وہ بےزبان جانور کیا کہ رہی تھی تمہیں ...
آہل ناٹ ڈھیلی کرتا بیڈ پر گرنے کے سے انداز میں بیٹھ گیا ..
دانی تشویش سے اس کا چہرہ دیکھنے لگا وہ آج بجھا بجھا سا تھا ...
تم کچھ بولو گے نہیں... دانی اسے خاموش دیکھ کر بولی ..
دانی فی الحال میں تمہاری بےمقصد باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا ...
دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی ..
مطلب سرے سے کوئی اہمیت ہی نہیں.... وہ منہ میں بڑبڑائی ..
جی فی الحال کوئی اہمیت نہیں.. کہ کر وہ سٹڈی میں چلا گیا ...
تم سٹڈی لاک کیوں کرتے ہو... دانی اس کے پیچھے آتی ہوئی بولی ..
میرا ضروری سامان پڑا ہے تم یہاں کیوں آ گئی.وہ ناگواری سے بولا ..
مجھے دیکھنے کا شوق ہے... دانی کہ کر شیلف کی جانب آ گئی ...
کتابوں کا انبار لگا ہوا تھا چھت کو چھوتے شیلف بکس سے لبریز تھے ...
دانی دلچسپی سے کتابیں دیکھنے لگی ..
دانی جاؤ مجھے آرام کرنا ہے ...
تو میں کیا تمہارے ساتھ ڈانس کر رہی ہوں جو تم آرام نہیں کر سکتے میں خاموشی سے اپنا کام کروں گی تم کر لو آرام ...
دانی باہر جاؤ... آہل زور سے بولا ..
کیوں.. دانی چہرہ موڑ کر خفگی سے بولی ..
دانی مجھے مجبور مت کیا کرو ...
میں تو نہیں جا رہی ...
میرے چاچو مر گئے ہیں تمہیں کچھ اندازہ ہے. وہ یک دم چلایا ..
دانی سانس روکے اسے دیکھنے لگی ...
آئم سوری ...
اب جاؤ یہاں سے مجھے کچھ کام ہے... اب کہ وہ ذرا نرمی سے بولا..
دانی لب کاٹتی باہر نکل آئی ...
ہائے چاچو مر گئے بیچارے کے... دانی افسوس کرتی بیٹھ گئی ...
آہل سفید کرتا پاجامہ پہنے جنازے میں کھڑا تھا ...
میڈیا پے در پے تصویریں بنانے میں مصروف تھا.آہل حیات کی آنکھ سے ایک آنسو نہیں ٹپکا شاید بےحسی کی انتہا تھی اس پر ...
آہل گاگلز لگاتا اپنی گاڑی کی جانب چلنے لگا.. آگے پیچھے گارڈز کی نفری تھی ...
سر آپ کچھ کہنا چاہیں گے عاقب حیات کے قتل کے بارے میں جسے خودکشی کی شکل دی گئی... رپورٹر اپنا چینل چلانے کے لیے ترس رہے تھے ..
سر پلیز کچھ تو کہیں, کون ہو سکتا ہے جس نے عاقب حیات کو قتل کر ڈالا ...
آہل خاموش چلتا ہوا جا رہا تھا ..
سر لوگ جاننا چاہتے ہیں آپ کی رائے ...
آپ لوگوں کو کچھ اندازہ ہے میرے بھائی جیسے چاچو اس دنیا سے چلے گئے جن کا ایک عرصے سے نام و نشان نہیں تھا... آہل نیور کاسٹر پر دھاڑا ..
آپ لوگوں کو اپنی کوریج کی پڑی ہے اور وہاں کوئی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے شرم کریں آپ لوگ...
آہل افسوس سے بولتا گاڑی میں بیٹھ گیا ...
ناظرین وزیر اعلیٰ آہل حیات کو اپنے چچا کی وفات کا شدید دکھ ہے اس دکھ کا اظہار آپ دیکھ چکے ہوں گے وہ پریس کانفرنس کرنے یا کوئی بھی بیان دینے سے انکاری ہیں اور ان کا یہ رد عمل اس بات کا ثبوت تھا کہ انہیں اپنے عزیز جان چچا کی موت کا دھچکا لگا ہے.. رپورٹر اس کے جاتے ہی اپنی کوریج کی جانب واپس آ گیا ..
کیا بنا رفیق... آہل دو دن بعد اس کے سامنے آیا.سر وہی توقع کے عین مطابق قصور کسی کا اور سزا کسی کو اس ویٹر پر کیس چلے گا آپ کے جانے کے بعد پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج لے کر گئی کیونکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آ گئی تھی باقی تمام کیسز کی مانند یہ بھی سالوں سال چلتا رہے گا تاریخ ہے تاریخ دیتے جائیں گے... وہ افسوس سے بولا ..
ہممم یہی امید تھی مجھے خیر مجھے کورٹ سے انصاف چاہیے بھی نہیں میں خود بدلہ لے لوں گا,, تم چیف سیکریٹری سے مل کر اسے آگاہ کرو کہ پولیس کے محکمے پر توجہ دے بہت شکایات موصول ہو رہی ہیں اور یہ خوش آئند نہیں ...
جی سر میں کہ دوں گا ...
ٹھیک ہے پھر میں تمہیں فون کر کے بتا دوں گا کچھ کام ہے.کہ کر وہ نکل گیا ..
جی سر ....
آہل کمرے میں آیا
تو دانی منہ بسورے بیٹھی تھی...
آہل اس پر ایک نظر ڈالتا وارڈروب کھول کر کھڑا ہو گیا ...
تم مجھے آج بتا ہی دو کس جرم کی سزا دے رہے ہو... دانی کھڑی ہو گئی ..
محبت کی.. آہل مسکرا کر بولا ..
مجھے کوئی محبت نہیں تم سے ...
میں نے ایسا کب کہا.. وہ چہرہ موڑ کر الماری کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑا ہو گیا ...
تو مجھے کیوں یہاں بند کر رکھا ہے ایسا لگ رہا ہے میں کومہ میں چلی گئی ہوں.. دانی صدمے سے بولی ..
کومہ میں جانے والے پیشنٹ بولتے نہیں ہیں صحیح طرح جاؤ اور بولو بھی مت.. آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ..
آہل میں تمہارا منہ توڑ دوں گی, مجھے باہر جانا ہے ...
تمہارا یہ نازک سا ہاتھ پھل بھی نہیں توڑ سکتا... آہل اس کا ہاتھ پکڑتا ہوا بولا ..
لیکن تمہارا منہ بخوبی توڑ سکتا ہے.. دانی گھور کر بولی ..
اچھا بتاؤ کہاں جانا ہے ...
تمہاری قبر دیکھنے تیار ہوئی کہ نہیں کب تک جاؤ گے تم وہاں.. دانی سنجیدگی سے بولا ..
آہل قہقہہ لگاتا اسے دیکھنے لگا ...
تم اپنا ڈمپل اتار دو... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ..
دانی تمہارا دماغ ٹھیک ہے نہ میں کیسے ڈمپل اتار سکتا ہوں ...
ہاں بالکل جیسے ابھی یہ کوٹ اتارا.. دانی جان بوجھ کر بولی ..
ڈمپل کا تو معلوم نہیں ہاں لیکن یہ شرٹ ضرور اتار سکتا ہوں میں... آہل شرٹ کے بٹن کھولنے لگا ..
بند کرو اسے لوفر کہیں کے مجھے باہر لے کر چلو ورنہ میں تمہیں سونے نہیں دوں گی.. دانی خفگی سے بولی ..
پوچھ تو رہا ہوں کہاں جانا ہے تم نے بتاؤ لے جاتا ہوں.. آہل بٹن بند کرتا ہوا بولا ..
مجھے پانی پوری کھانی ہے اور گھر بھی جانا ہے ...
پانی پوری ابھی آ جائے گی اس کے لیے جانے کی ضرورت نہیں ...
مجھے جا کر کھانی ہے ...
کیوں یہاں کیا مسئلہ ہے.. وہ گھور کو بولا ..
یہاں میرے منہ سے باہر نکل آئے گی اس لیے وہاں جا کر ...
اچھا اور وہاں نہیں نکلے گی.. وہ سینے پر ہاتھ باندھتا ہوا بولا ..
نہیں وہاں تو اس کا مالک کھڑا ہو گا اس کے سامنے تھوڑی ایسی حرکتیں کرے گی ...
دانی تمہارے پاس خالی دماغ بھی نہیں ہے چینج کر لو چلتے ہیں اور گھر نہیں جانا صرف پانی پوری کھلاؤں گا ...
گھر جانے میں تمہارے پیسے لگے گے کیا.. دانی اس کا کالر کھینچتی ہوئی بولی ..
ایسے کام مت کیا کرو کیونکہ جس دن میں نے کیے پھر تمہارا یہ منہ بند ہو جائے گا... وہ خفگی سے اپنی کالر چھڑواتا ہوا بولا ..
دانی سنبھل کر ایک قدم پیچھے ہو گئی ..
نہیں جانا تو مطلب نہیں اب پانی پوری کھانی ہے یا نہیں بتاؤ ٹائم نہیں ہے میرے پاس ...
ہاں ٹائم تم کرائے پر دے کر آتے ہو نہ جو کبھی ہوتا ہی نہیں ہے... دانی جل کر بولی ..
جا کر چینج کر لو.. آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ..
دانی سنگھار میز کے سامنے کھڑی تھی جب آہل بلیک کرتا پہنے کف بند کرتا آئینے میں دکھائی دیا ...
دانی ٹائم دیکھو ذرا.. وہ آئینے میں گھورنے لگا.
ہاں جانتی ہوں تم اتنے وقت میں بہت سے بندوں کو مار سکتے ہو لیکن دانی صرف تیار ہو سکتی ہے اور ابھی تو میں جلدی ہو رہی ہوں.. وہ خفگی سے بولی ..
ایک گھنٹہ جلدی ہے.. امیزنگ.. وہ گھڑی پر نظر ڈالتا سائیڈ پر آ گیا ..
اگر تم دو منٹ میں باہر نہ آئی تو میں اکیلا چلا جاؤں گا ..
اکیلے تم نے گھاس چرنی ہے نہ.. دانی منہ بسورتی آ گئی ...
اس کو تھوڑا ریسٹ بھی دیا کرو اور کوئی تماشہ مت لگانا,چلو اب.. وہ باہر کی جانب قدم بڑھاتا ہوا بولا ...
ہاں رفیق آ گئے ہو,, ٹھیک ہے تم گاڑی سٹارٹ کرو ہم آ رہے ہیں.. آہل بلیو ٹوتھ کان سے لگائے بول رہا تھا ...
فون کو ہی گرل فرینڈ بنایا ہوا ہے تو کسی اور کی کیا ضرورت بھلا ..
تمہیں جیلسی ہو رہی ہے ...
مجھے بتاؤ تم بندہ اب خود سے بھی بات نہیں کر سکتا کیا.. دانی جل کر بولی .
آہستہ کیا کرو پھر ..
تمہارے نزدیک آہستہ تو پھر اشاروں میں ہوتی ہو گی ..
آہل مسکراتا ہوا گاڑی میں بیٹھ گیا ..
پہلے لڑکی کو بٹھاتے ہیں اخلاقیات بھی نہیں معلوم تمہیں تو پتہ نہیں کیسے چیف منسٹر ہو.. دانی بولتی ہوئی بیٹھ گئی ..
آہ... تمہیں معلوم ہیں نہ تو میں نے سوچا میں معلوم کر لوں گا تو ساری ہمارے پاس آجائیں گیں کچھ باقیوں کے لیے بھی رہنے دیں... وہ مسکراتا ہوا بولا ..
تمہارا ڈمپل مجھے زہر لگتا ہے ..
مت دیکھا کرو... وہ موبائل پر انگلیاں چلاتا ہوا بولا...
ہر وقت نمائش تو کرتے رہتے ہو پھولوں کی نمائش بھی سال میں ایک بار لگتی ہے لیکن تمہارے ڈمپل کی تو تعداد ہی نہیں ہے ...
آہل مجھے یونی جانا ہے ...
اس ٹائم کون سی یونی اوپن ہوتی ہے.. وہ مصروف سے انداز میں بولا ..
ابھی نہیں صبح ...
فی الحال نہیں ..
آہل کیا مصیبت ہے تمہیں مجھے گھر میں دیواروں کی پیمائش کرنے کو چھوڑا ہوا ہے ..
تو مت کرو تم.. وہ بھرپور اطمینان سے بولا ..
کیڑے پڑیں تمہیں جاہل اللہ پوچھے گا تم سے.. دانی جل کڑھ کر باہر دیکھنے لگی...
آہل کا ڈمپل مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے ...
اس طرح تم مجھے خود دعوت دیتی ہو کہ ..
کہاں ہے انویٹیشن کارڈ.. دانی چہرہ موڑ کر بولی ..
آہل چہرہ جھکائے مسکرانے لگا ...
شرما تو ایسے رہے ہو جیسے کسی لڑکی سے رشتے کی بات کر دی ہو ...
رفیق مجھے ٹیپ لا دو.. وہ منہ پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا...
میں ویسے بھی خاموش ہو سکتی ہوں اپنے ہتھیار منگوانے کی ضرورت نہیں ...
میں باہر جا کر کھاؤں گی... گاڑی رکی تو دانی چہکی ...
کوئی ضرورت نہیں ہے چپ کر کے گاڑی میں کھاؤ کوئی نیوز نہیں بنوانا چاہتا میں.. وہ غصے سے بولا ...
آہل مجھے نہیں پتہ سیاست تمہاری اور مصیبت مجھے ...
کیا چاہتی ہو گن سامنے رکھوں پھر مانو گی.. وہ دانی کی جانب جھکتا ہوا بولا ...
اتنی پسند ہے تو گن ہی کھالیا کرو نہیں جا رہی میں باہر پیچھے رہو اب...دانی انگلی اس کے سینے پر رکھتی پیچھے کرنے لگی ..
رفیق باہر کھڑا ہو کر پانی پوری بنوانے لگا ..
میم.. وہ دانی کو پکڑاتا ہوا بولا ...
دانی لبوں پر زبان پھیرتی کھانے لگی ...
رفیق مر اور تیز کرواؤ.. وہ سی سی کرتی ہوئی بولی ..
آہل نے موبائل سے نظر ہٹا کر اسے دیکھا ...
اتنی مر صحت کے لیے اچھی نہیں ..
تم ڈاکٹر ہو ..
نہیں ...
پھر چپ رہو جس دن ڈاکٹر بن جاؤ گے اس دن کہنا.. دانی اثر لیے بنا کھانے لگی ..
آہل نفی میں سر ہلاتا اپنا کام کرنے لگا ..
تم بھی کھاؤ.. دانی نے پلیٹ اس کے سامنے کی .
میں ہیلتھ کو لے کر بہت کانس ہوں...
مجھے نہیں پتہ کھاؤ ورنہ میں تمہارے اوپر گرا دوں گی ...
اووہ اب تم مجھے دھمکی دو گی.. آہل موبائل جیب میں ڈالتا ہوا بولا ..
ہاں اور اگر تم نے نہیں کھائی تو میں تمہاری آنکھوں میں ڈال دوں گی.. دانی گھورتی ہوئی بولی .
اچھا لاؤ... آہل اس کے ہاتھ سے پلیٹ لیتا ہوا بولا ..
اتنے سپائسی کیسے کھا رہی ہو تم.. آہل کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ..
دانی آنسو صاف کرتی ہنسنے لگی ..
یہ والے اس سے بھی زیادہ ہیں ...
جب تمہیں مر لگ رہی ہے تو کیوں کھا رہی ہو... وہ حیرت سے بولا ...
یہی تو مزہ ہے تمہارے جیسے بلیک اینڈ وائٹ لوگوں کو کیا معلوم...
مطلب.. آہل گھور کر بولا ..
مطلب سن اٹھارہ سو پچپن کے زمانے کے ہو تم تب بلیک اینڈ وائٹ ہی پکچرز ہوتی تھیں... دانی اثبات میں گردن ہلاتی ہوئی بولی...
صرف دس سال بڑا ہوں تم سے ...
صرف دس سال... دانی کی گرے آنکھیں پھیل گئیں ...
میرے لیے تو دس دن کی مانند ہیں.. وہ مسکرا کر بولا...
میں اکیس کی ہوں.
اور میں اکتیس کا...
ہائے مرنے والے ہو پھر تم, تیاری کر لو بہت گناہ کیے ہیں تم نے ...
تم فکر مت کرو...وہ رفیق کو اشارہ کرتا ہوا بولا ..
مجھے پانی چاہیے... دانی سرخ ہوتی آنکھوں سے بولی ..
رفیق نے آہل کو بوتل دی آہل نے اسے تھمائی ..
اور کھلا دوں ...
ہاں مزہ آ جائے گا... وہ بوتل منہ سے ہٹاتی ہوئی بولی...
ابھی گھر نہیں جانا ...
پھر کہاں جانا ہے ...
پاگل خانے... دانی مزے سے بولی ..
آر یو سیرئس ..
یس, تمہیں وہاں چھوڑنے کے لیے ...
سچ میں تمہاری زبان کا کچھ کرنا پڑے گا.. آہل اس کی ناک دباتا ہوا بولا ..
رفیق جا کر سامان لے آؤ ...
جی سر... وہ گاڑی روک کر باہر نکل گیا ..
کون سا سامان ..
گنز اور بام ...
ہائے اللہ.. دانی پیچھے ہوتی دروازے سے ٹکرا گئی ..
کس کو مارنا ہے ...
دانی کو.. وہ شرارت سے بولا ..
کیوں اب تو میں تمہارے گھر ہی ہوں.. وہ تھوک نگلتی ہوئی بولی ..
تم بہت تنگ کرتی ہوں ...
میں دو سال کی بچی ہوں کیا جو تمہاری شرٹ کھینچ کھینچ کر بلاتی ہوں... دانی گھور کر بولی ...
آہل مسکراتا ہوا اسے دیکھنے لگا ...
جنگلی بلی کبھی خاموش بھی رہ لیا کرو ...
مجھے سم کیوں نہیں دی.. وہ اپنا فون نکالتی ہوئی بولی..
ضرورت نہیں تمہیں... وہ گاگلز لگائے باہر دیکھ رہ تھا..
ہاں صرف تم ہی محتاج ہو پورے ملک میں جسے ہر چیز کی ضرورت ہے...
دانی خاموش... آہل کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ..
رفیق جلدی کرو ...
دانی منہ بناتی باہر دیکھنے لگی ..
بس اس سوٹے کی کمی تھی یہ بھی پوری کر دی تم نے ...
دانی اسے سگریٹ سلگاتا دیکھ کر جل کر بولی..
تمہیں میری ہر چیز سے مسئلہ ہے.. آہل قہقہہ لگاتا ہوا بولا ..
اور نہیں تو, مجھ پر تشدد کر رہے ہو تم ..
ایک گولی کے علاوہ کون سا تشدد کیا میں نے.. وہ دھواں نکالتا ہوا بولا ..
دانی ناک چڑھاتی اسے دیکھنے لگی ..
تمہارے لیے ایک گولی معمولی سی بات ہے..
بالکل وہ تو کسی کو بھی لگ سکتی یونہی راہ چلتے ...
راہ چلتے,, بارش ہو رہی ہے کیا گولیوں کی... دانی اس کے اطمینان پر منہ کھولے دیکھنے لگی ...
میں جانتا ہوں تمہیں سگریٹ بالکل نہیں پسند لیکن دیکھو جب سے تم آئی ہو میں نے ایک بار نہیں پی... وہ معصومیت سے بولا ..
پھر اب کیوں پی رہے ہو.. دانی بیڈ کراؤن سے آگے ہوتی ہوئی بولی ...
ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں.. آہل نے کہتے ہوئے ٹیبل پر پاؤں رکھ دئیے ...
لیکن تمہارا منہ توڑنا بہت ضروری ہے..
سو جاؤ تم ...
اس تمباکو نوشی میں کیسے سوؤں میں.. وہ ہاتھ سے دھواں ہٹاتی ہوئی بولی ..
آہل دانتوں تلے لب دبائے مسکرانے لگا ..