آہل تیار ہو رہا تھا جب اس کی نظر بےخبر سوتی ہوئی دانی پر پڑی ..
وہ مسکراتا ہوا دانی کے پاس آیا ...
سرمئی آنکھیں اس وقت پردے میں تھیں ...
خود میڈم سو رہی ہے... وہ دانی کی بازو دیکھتا ہوا بولا ...
دانی اس کے چھونے پر آنکھیں کھولے اسے دیکھنے لگی...
نہیں مجھے بتا دو اب تم مجھے سونے بھی نہیں دو گے..دانی اٹھ کر بیٹھ گئی ...
میری نیندیں حرام کر کے تم سکون سے سو رہی ہو...وہ جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوا بولا ..
حرام,, کی میں تمہارے کان میں ڈیک چلا دیتی ہوں رات میں یا پھر تمہارے سونے کے بعد کانٹے چبھاتی ہوں جو تمہاری نیند حرام ہو گئی ہے ...
ساری جگہ تم لے لیتی ہو.... وہ شرارت سے بولا ..
توبہ کتنا جھوٹا انسان ہے ایسے ایسے جھوٹ بولتے ہو کوئی یقین بھی نہ کرے ....
اچھا تم مجھے اپنا فیصلہ بتاؤ ...
یہ پوچھنے کے لیے تم نے میری نیند خراب کی.. دانی سرمئی آنکھوں کو پورا کھولے بولی ...
بالکل.. وہ سائیڈ ٹیبل پر بیٹھتا ہوا بولا ..
اب تو نہیں بتا رہی میں.. دانی منہ بسورتی لیٹ گئی ...
اسے تو بتا دو گی پھر تم... آہل گن نکال کر گولیاں چیک کرنے لگا ...
دانی رونے والی شکل بناتی پھر سے اٹھ بیٹھی ..
مطلب حد کی بھی حد ہی ہو گئی تم کیا چیز ہو آخر...
تمہارا آہل.. وہ نرم مسکراہٹ لیے بولا ...
کتے پڑے ایسے آہل کو... دانی پیشانی پر بل ڈالتی ہوئی بولی
بعد میں تم ہی سوگ مناؤ گی ...
میں یہاں پارٹی رکھوں گی تم سوگ کی بات کرتے ہو...
دانی تم میرا ٹائم بہت ویسٹ کرتی ہو جلدی بتاؤ نہیں تو میری گن ترس رہی ہے چلنے کے لیے...
یہ معذور ہے چل نہیں سکتی دیکھو کہاں ہے اس کے پیر... دانی آگے ہو کر بولی ..
جب چلاؤں گا پھر اچھے سے معلوم ہو جائے گا کہ پیر ہیں یا نہیں... آہل اس کی پیشانی پر گن کی نوک رکھتا ہوا بولا ..
دانی کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا ..
منظور ہے مجھے ڈیل.. دانی فوراً بولی ..
گڈ گرل, اپنے باپ کو فون کر کے بتا دو ...
سم تو دی نہیں فون تمہارے سر سے کروں... گن ہٹتے ہی دانی پھر سے شروع ہو گئی ..
آہل نے فون ان لاک کیا اور دانی کو پکڑا دیا..
دانی مبہوت زدہ سی دیکھنے لگی وال پیپر پر اس کی تصویر لگی تھی ...
پہلے کال کر لو تصویر بعد میں دیکھ لینا... وہ بالوں میں برش چلاتا ہوا بولا ..
یا اللہ یہ انسان ہے یا جن سو میل پر بھی سب معلوم ہو جاتا.. دانی بڑبڑاتی ہوئی نمبر ڈائل کرنے لگی ..
فکر مت کرو انسان ہی ہوں میں... وہ مسکرا کر بولا ..
میں دس منٹ بعد اندر آؤں گا اس دس منٹ میں ساری بات کر لینا اور میسج کا مطالبہ بھی کر لینا ورنہ مجھے اسے بھی گولی کی نوک پر لانا پڑے گا.. وہ کہتا ہوا دروازے کی جانب چل دیا ...
مجھے تو لگتا ہے تم بھی گولی کی نوک پر آئے ہو.. دانی فون کان سے لگائے بڑبڑائی ..
آہل مسکراتا ہوا باہر نکل گیا ..
سر... آسم پریشان سا ان کے پاس آیا ..
انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے بولنے سے باز رکھا ..
لیکن دانی پانچ مہینے کیسے اس گھٹیا انسان کے ساتھ..
آپ مجھے آج ہی لے جا سکتے ہیں بتائیں ...
زبیر خاموش ہو گئے..
پاپا وہ زبان سے نہیں گن سے بات کرتا ہے آپ چند گھنٹے یہاں رہ کر دیکھیں معلوم ہو جائے گا میں کس طرح رہ رہی ہوں یہاں.. وہ دکھ سے بولی..
اچھا ٹھیک ہے آپ سائن کر کے گھر آ جاؤ پھر دیکھ لیں گے کیا کرتا ہے ...
ٹھیک ہے... کہ کر دانی نے فون بند کر دیا ..
ہاں بولو آسم.. وہ فون جیب میں ڈالتے ہوئے بولے ...
سر بہت بڑا مسئلہ ہو گیا ..
کیا ہوا.. وہ حیرت سے بولے ..
عاقب حیات بھاگ گیا نا جانے راتوں رات کیسے فرار ہو گیا وہ ...
تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا وہ واحد گواہ ہے اور اگر وہ آہل کے ہاتھ لگ گیا تو,, تم جانتے ہو اس سب کا مطلب کیا ہے... وہ پیشانی مسلتے یہاں سے وہاں ٹہلنے لگے ..
سر پتہ ہی نہیں چلا وہ کیسے نکل گیا اور ایک بات وہ اپنا لیپ ٹاپ بھی ساتھ لے گیا ہے ...
اس کے لیپ ٹاپ میں کچھ ہو گا ضرور.. زبیر فکرمندی سے بولے ..
تمہیں میں کہتا تھا وہ پاگل نہیں ہے اس کے لیپ ٹاپ میں کچھ ہو گا تبھی اسے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہے دیکھو اب ساتھ لے گیا ناجانے کون سا ثبوت رکھا ہو گا اس نے کچھ بھی کرو عاقب حیات مجھے چاہیے زندہ یا مردہ اور اس کا لیپ ٹاپ بھی... وہ درشتی سے کہتے باہر نکل گئے ..
آسم فون کان سے لگائے ان کے پیچھے نکل آیا ..
آٹھ منٹ کی کال کی تھی دانی نے... وہ کال بند کر کے فون چیک کرنے لگی ...
سب جگہ پاسورڈ لگے تھے ....
ہوں,, ایسے پاسورڈ لگا رکھے ہیں جیسے خزانہ رکھا ہوا ہے اندر... دانی سر جھٹکتی ہوئی بولی..
آہل اندر آیا تو دانی نے ساری ایپس ریموو کر دیں ..
اس میں تمہارے مطلب کا کچھ نہیں.. وہ دانی کے تیور سے بھانپ گیا .
ویل جنگلی بلی تم نے اچھا فیصلہ لیا اگر نہ بھی لیتی تو میری مرضی کے بغیر تم باہر نہیں جا سکتی تھی ..
وہ دانی کے سامنے بیٹھتا ہوا بولا ..
جانتی ہوں تم جیسے کمینے کو گولی مارنے, اغوا کرنے, زبردستی کے علاوہ اور آتا ہی کیا ہے ..
تم سے محبت کرنا.. وہ دانی کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
وہ مسکرا رہا تھا اور ڈمپل مزید گہرا ہوتا جا رہا تھا ..
دانی ماتھے پر بل ڈالے اسے دیکھ رہی تھی ..
تم سے نکاح کرنے کی دو وجوہات ہیں پہلی جاننا تمہارے لیے ضروری نہیں جو اہم ہے وہ بتا دیتا ہوں کہ آہل حیات تم سے محبت کرتا ہے ..
یہ کیسی محبت ہے کہ اس بندے کو گولی مار دو ..
آہل چہرہ نیچے کرتا دھیرے سے مسکرا دیا ..
یہ جنون ہوتا ہے آہل حیات جو بھی کام کرتا ہے جنون سے کرتا ہے پوری شدت سے پھر بات تمہاری تھی ہر گز جانے نہیں دے سکتا تھا ..
عجیب پاگل انسان ہو تم ...
جنگلی بلی ریڈی رہنا آج میں جلدی آ جاؤں گا تمہیں بوکسنگ سکھاؤں گا ...
مجھے تمہارے جیسا دہشت گرد نہیں بننا.. وہ منہ بسورتی ہوئی بولی ..
تمہیں بھی عادت ہے شاید,, گولی کی آواز سن لو گی تو سارے نخرے ختم ہو جائیں گے... وہ کہتا ہوا کھڑا ہو گیا ...
کھانے میں بھی تم گولی اور بارود یہی سب کھاتے ہو گے ...
دانی تم ...
لیکن یہ تو تم ایکسٹرا ڈوز لیتے ہو گے نہ ...
اچھا دانی ڈئیر میرا میٹنگ کا ٹائم ہو گیا اور آج کوئی الٹی سیدھی حرکت نہیں میسج بھی آ جائے گی مجھے آنا نہ پڑے گھر ورنہ.. وہ دانی کا منہ تھپتھپاتا ہوا مڑ گیا ..
ورنہ کیا.. دانی سر اونچا لیے بولی ...
ورنہ تم صرف گن سے بات سمجھتی ہوں اور آ کر میں کچھ بولنے میں وقت کا ضیاع بالکل نہیں کروں گا یاد رکھنا...
وہ تنبیہ کرتا باہر نکل گیا...
وقت کا ضیاع تمہارے جیسے بچے رو رہے ہیں نہ وقت کا ضیاع ہو گا... دانی منہ بسورتی لحاف اوڑھ کر لیٹ گئی ...
بس تم خود نظر رکھنا رفیق کسی دوسرے پر مت چھوڑنا مجھے بھروسہ نہیں کسی پر... آہل بولتا ہوا آ رہا تھا, کان میں بلیو ٹوتھ لگی تھی.دانی اسے گارڈن میں ہی نظر آ گئی ..
میسج کو اٹھائے پیار کر رہی تھی... آہل ناگواری سے اسے دیکھنے لگا ..
دانی کمرے میں چلو.. وہ تحکم سے کہتا چلنے لگا ..
میسج تم یہیں بیٹھی رہو میں آتی ہوں وہ پاگل آ گیا ہے.. دانی منہ بناتی چل دی ..
سفید رنگ کی بلی گھاس پر چلنے لگی ..
دانی جیکٹ کی زپ بند کرتی اس کے پیچھے چلنے لگی ..
اب کیا مصیبت ہے تمہیں... کمرے میں آ کر دانی بولی ..
آہل کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا ..
دانی اس سے کچھ فاصلے پر کھڑی تھی ...
آہل نے اس کی جیکٹ پکڑی اور اپنی جانب کھینچا ...
مجھے تم کسی کے ساتھ نظر نہ آؤ ...
میں کس کے ساتھ تھی... وہ حیرت سے بولی ..
میسج کے ساتھ ...
آہل وہ بلی ہے کوئی انسان نہیں...دانی پھٹی پھٹی آنکھوں سے بولی ..
مجھے فرق نہیں پڑتا ...
مجھے تمہاری ذہنی حالت پر شبہ ہو رہا ہے چھوڑو میری جیکٹ.. دانی اس کا ہاتھ جھٹکتی ہوئی بولی جو بند کی ہوئی زپ پر تھا..
اچھ چلو پھر تھوڑی سی مشق ہو جائے... وہ مسکراتا ہوا دانی کا ہاتھ پکڑے کمرے سے باہر نکل آیا .
ایک تو اس جاہل کا پتہ نہیں چلتا کب کیا ہوجائے.. دانی کوفت سے بولی .
کمرے میں نیم تاریکی تھی..
آہل نے اسے دستانے پہنائے ...
میرے چھوٹے سے ہاتھوں میں یہ کیا اتنے بڑے بڑے پہنا دئیے.. دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
جتنا ہارڈ یہ ہے نہ تمہارا ہاتھ ٹوٹ جائے گا.. آہل دستانے پہنتا ہوا بولا..
مارو اب اس پر.. وہ ہوا میں معلق اس گول سے پتھر کی مانند سخت بلڈر کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا ..
دانی نے لبوں پر زبان پھیری اور مکہ بنا کر اس پر جھڑ دیا وہ صرف دو انچ اپنی جگہ سے ہلا. آہل مسکرانے لگا ..
یہ دیکھو ایسے مارتے ہیں... کہ کر اس نے ایک مکہ مارا وہ وہ دور جا ہوا پھر سے واپس آیا تو آہل نے پکڑ لیا ..
اب تم مارو پوری طاقت کے ساتھ ...
تم مجھے اپنے جیسا باڈی بلڈر کیوں بنانا چاہتے ہو..
سیلف ڈیفنس... کبھی تمہیں ضرورت پڑ سکتی ہے ..
دانی نے پھر سے مارا تو اب کچھ دور ہوا لیکن آہل جتنا دور نہیں گیا..
پھر سے مارو اور زور سے ...
میری ساری اینرجی یہی صرف کر دینا تم.. کہ کر دانی نے پوری شدت سے مکہ مارا..
وہ کافی دور تک گیا, دانی مسکراتی ہوئی آہل کو دیکھنے لگی ...
آہل بھی جواباً مسکرانے لگا لیکن جونہی وہ واپس آیا سیدھا دانی کے منہ پر آ لگا اس سے پہلے کہ دانی زمین بوس ہوتی آہل نے آگے ہو کر اسے پکڑ لیا ..
آؤ .. آہ... دانی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ..
احمق لڑکی تمہیں نہیں معلوم وہ واپس بھی آئے گا.. وہ دانی کو گھورتا ہوا بولا ..
ایک تو میری ناک ٹوٹ گئی ہے اوپر سے تم بول رہے ہو... دانی خفگی سے بولتی سیدھی ہوئی ..
آج کے لیے بس اتنا بہت ہے.. وہ دانی کو اشارہ کرتا چلنے لگا ...
دانی ناک مسلتی اس کے ساتھ چلنے لگی ..
زیادہ تو نہیں لگی... دانی آئینے میں دیکھ رہی تھی جب آہل بولا ..
نہیں بچ گئی ہوں... وہ ناک پر انگلی پھیرتی ہوئی بولی ...
دانی منہ بناتی بیڈ پر لیٹ گئی ...
آہل صوفے پر بیٹھا لیپ ٹاپ کھولے اپنا کام کر رہا تھا ..
آہل کی آنکھ کھلی تو بستر کی دوسری سائیڈ خالی نظر آئی ..
دانی کہاں چلی گئی.. وہ متفکر سا اٹھ بیٹھا ..
آہل نے کمبل پرے کیا اور سلیپر پہنتا باہر نکل آیا ..
صبح صبح کہاں جا سکتی ہے... وہ بولتا ہوا چلنے لگا ..
دانی کہاں ہے... وہ گارڈ کے سر پر کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
سر وہ پچھلے گارڈن میں ..
آہل مطمئن ہوتا عقبی گارڈن کی جانب چلنے لگا ...
بچاؤ... دانی بھاگتی ہوئی چلا رہی تھی.
آہل... اسے سامنے دیکھتی دانی نے سپیڈ مزید بڑھا دی ...
دانی کے پیچھے کتا بھاگ رہا تھا ..
آہل بچاؤ مجھے.. وہ کہتی ہوئی اس کے پیچھے کھڑی ہو گئی ..
سٹاپ... آہل کتے کو دیکھتا ہوا بولا ..
آہل کو دیکھ کر وہ رک گیا ..
دانی نے مضبوطی سے آہل کی شرٹ کو تھام رکھا تھا.. تنفس تیز ہو گیا تھا ..
چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئیں تھیں ..
کتا آہل کے پیچھے جانے کی کوشش کرنے لگا ..
ٹومی یہ اس گھر کی فرد ہے.. آہل پنجوں کے بل بیٹھتا اس کے بال سہلاتا ہوا بولا ..
اپنے جیسے جانور پال رکھے ہیں.. دانی پھولے سانس سے بولی ..
یکدم آہل کے چہرے سے نرمی غائب ہوئی جس کی جگہ سختی نے لے لی ...
گو بیک.. آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا اور ٹومی واپس چل دیا...
دانی کی بازو پکڑی اور تیز تیز چلنے لگا ..
یا اللہ ایک تو یہ بندہ پتہ نہیں پیڑول پیتا ہے شاید جو اتنا تیز چلتا ہے.. دانی اس کے ساتھ تیز تیز چلتی ہوئی بولی ..
آہل نے کمرے میں لا کر اسے چھوڑا ..
بازو پر اس کی انگلیوں کے نشان رہ گئے تھے ..
ہائے... دانی آہ بھرتی اپنی بازو دیکھنے لگی ..
ایک بات میں تمہیں کلیئر کر دوں یہ صرف تم ہو دانی جو مجھے کچھ بھی کہ لیتی ہو اور میں ہنس کر ٹال دیتا ہوں تمہاری جگہ کوئی اور ہوتا تو اب تک بولتے کے قابل نہ رہتا...وہ چبا چبا کر بولا ..
دانی تھوک نگلتی اسے دیکھنے لگی ..
تمہیں اگر میں کچھ بھی بولنے کی اجازت دے رہا ہوں تو اس کا ہر گر یہ مطلب نہیں کہ تم سب کے سامنے بھی یونہی بولو اور میں ایک بات دہرانے کا عادی نہیں اگلی بار میری گولی بولتی ہے صرف تمہارے کیس میں ورنہ میں پہلی بار بھی نہیں بولتا... وہ شعلہ بار نظروں سے دیکھتا ہوا بولا ..
اچھا مجھے پتہ چل گیا اب نہیں بولتی کچھ.. دانی نے بات ماننے میں عافیت جانی ...
رفیق ذرا میری میٹنگ کرواؤ اس کے ساتھ, دانی نے دماغ خراب کر دیا ہے اس پر ہاتھ صاف کروں میں.. وہ غصہ میں بول رہا تھا...
اور میری اجازت کے بغیر تم باہر نہ نکلو ...
دانی اچھا کہ کر بیٹھ گئی ...
انعم تم آج پھر اس بھکاری کے ساتھ تھی.. زبیر اسے آتا دیکھ کر چلائے ...
وہ بھکاری نہیں ہے سمجھے آپ... انعم بھی انہی کے انداز میں بولی...
تمہاری شادی میجر احد سے ہونی ہے پھر کیوں اس کے ساتھ گھومتی پھرتی ہو مجھے ذلیل کروانے کا شوق ہے کیا...
وہ کوفت سے بولے ..
اور میں بھی آپ کو ہزار بار بول چکی ہوں کہ میں رحیم سے ہی شادی کروں گی ,,بلکہ کروں گی نہیں کر چکی ہوں..
وہ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی ...
زبیر رنداوھا بےیقینی سے اسے دیکھ رہے تھے.. ایک کے ساتھ اس آہل نے زبردستی نکاح کر لیا دوسری اپنی مرضی سے کر آئی ہے آخر اس گھر میں ہو کیا رہا ہے ...
ثانیہ ان کی آوازیں سنتی گھبرا کر وہاں آئی ..
کیا ہو گیا آپ دونوں ایسے کیوں چلا رہے ہیں ..
اپنی نواب زادی سے پوچھیں نکاح کر کے آئیں ہیں اس دو ٹکے کے لڑکے کے ساتھ ...
ڈیڈ آئی ٹولڈ یو ..
اووہ شٹ اپ,, تماشہ بنا رکھا ہے ہر چیز کو.. وہ انعم کی بات کاٹتے ہوئے بولے.
انعم یہ کیا فضول حرکت ہے تم کیسے نکاح کر سکتی ہو....
جیسے آپ لوگ زبردستی میری منگنی کر سکتے ہیں ...
میری جان کلاس دیکھنی پڑتی ہے سٹیٹس دیکھنا پڑتا ہے یونہی نہیں منہ اٹھا کر کسی کے ساتھ بھی شادی نہیں کر سکتے ...
آپ کی کلاس آپ کو ہی مبارک ہو, لائف میری ہے اور میں اس کے ساتھ رہ لوں گی یہ آپ کا مسئلہ نہیں ..
لیکن میرا مسئلہ ہے سب لوگوں میں ہماری ناک کٹ جائے گی کہ زبیر رنداوھا آئل ریفائنری کا مالک اپنی بیٹی دی تو کیسے یتیم خانے میں تھو تھو کریں گے سب ...
مجھے فرق نہیں پڑتا آپ کے لوگوں سے مجھے جس سے پیار ہے میں اسی کے ساتھ زندگی گزاروں گی... کہ کر وہ واک آؤٹ کر گئی ...
زبیر تلملا کر رہ گئے ..
سمجھاؤ اسے ورنہ میں خود اپنے طریقے سے ہینڈل کروں گا... وہ ثانیہ کو قہر برساتی نظروں سے دیکھتے ہوئے بولے ..
آپ خود ہینڈل کریں وہ نہیں سنتی میری اور مجھے ڈنر پر جانا ہے ٹائم بھی نہیں ہے... وہ ٹائم دیکھتی چلی گئیں ...
یہ ہیں ہمارے دولت کے نشے میں چور لوگ جو غریب آدمی کو انسان ہی نہیں سمجھتے انہیں اپنے ساتھ بٹھانا اپنی توہین سمجھتے ہیں انہیں حقارت سے دیکھتے ہیں صرف اسی لیے کیونکہ ان کے پاس دولت نہیں آج ہمارا معاشرہ دولت سے چل رہا ہے لوگ سٹیٹس دیکھ کر ملتے ہیں جن کا سٹیٹس میچ نہیں کرتا ان سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں آج کی تلخ اور کڑوی حقیقت...
لے آئے ہو اسے... آہل شرٹ کے آستین اوپر کرتا ہوا بولا ..
جی سر اندر ہے ...
کچھ پوچھا تم نے ...
جی میں نے پوچھا تو بلا جھجھک اقرار کر لیا کہ اس لڑکی کے ساتھ زبردستی میں نے کی تھی,,سر یہ تیسری لڑکی ہے جسے اس نے نشانہ بنایا .
آہل کی آنکھوں میں خون اتر آیا ...
اس کی طبیعت میں صاف کرتا ہوں...وہ طیش میں بولتا اندر آ گیا جہاں اسے باندھ کر رکھا ہوا تھے ..
اپنے کتوں سے کہو مجھے کھولیں... آہل کو دیکھ کر وہ چلایا ..
آہل نے رفیق کو اشارہ کیا,,وہ رسیاں کھول کر سائیڈ پر ہو گیا..
کیا لگتی ہے وہ تمہاری جو مجھے اٹھا لائے ہو بتاؤ... وہ آہل کے سامنے آتا ہوا بولا ..
ایک جیتی جاگتی انسان جسے تم نے مردہ لاش بنا دیا ہے... آہل اس کے منہ پر گھونسہ جھڑتا ہوا بولا ..
وہ منہ پر ہاتھ رکھتا ہونٹ سے نکلنے والے خون کو صاف کرنے لگا ...
بھولو مت میرے ڈیڈ نے تمہیں ووٹ دلوائے تھے... کہ کر اس نے آہل کے منہ پر مکہ مارنا چاہا لیکن آہل نے اپنا ہاتھ آگے کر کے روک لیا..
مجھے سب یاد ہے اور یہ بھی یہ کہ تیسری لڑکی ہے جسے تم نے موت کے گھاٹ اتارا ہے... آہل نے اس کے پیٹ میں مکہ مارا ...
تمہیں اتنی تکلیف ہے تو اگلی بار تمہیں بھی بلا لوں گا اب یہ سب بند کرو... وہ پیٹ پر ہاتھ رکھتا ہوا بولا ..
تمہارے نزدیک کوئی اہمیت ہی نہیں ہے کہ جس لڑکی کے لیے اس کی عزت ہی سب کچھ تھی تم نے وہی چھین لی,, غریب کے پاس صرف عزت ہی تو ہوتی ہے تم نے وہ بھی نہ رہنے دی اس کے پاس... آہل بولتا ہوا اس کے منہ پر پانچ دس مکے رسید کر چکا تھا ایک ہاتھ سے اس کا کالر پکڑ رکھا تھا ..
وہ کمزور سا لڑکا آدھ موا ہو گیا آہل کے فولادی ہاتھ کھا کر ...
آہل نے اسے جھٹکے سے پیچھے پھینکا ...
آہل ڈیڈ تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے... وہ تیز تیز سانس لیتا ہوا بولا..
آہل نے جیب سے گن نکالی اور اس کی ٹانگ پر مار دی ..
تمہیں میں نے وارنگ دی تھی کہ شاید تم سدھر جاؤ لیکن نہیں.. کہ کر اس نے دوسری ٹانگ پر بھی گولی چلا دی.. وہ لڑکھڑا کر نیچے گر گیا ..
آہ... وہ کراہتا ہوا آہل کو دیکھنے لگا ..
بس کرو میں مر جاؤں گا ...
وہ چیخ رہا تھا چلا رہا تھا ..
اور ڈیڈ تمہارے مجھے تب مارے گے جب تم انہیں بتاؤ گے ...
کیا مطلب...وہ خوف سے دیکھتا ہوا بولا ..
رفیق اس کی زبان بند کرنا اور ہاتھ تڑوانا تمہارا کام ہے اس کے بعد گھر والوں کو یہ تحفہ بھیج دینا... وہ گن جیب میں ڈالتا ہاتھ جھاڑتا ہوا بولا ..
رفیق نے کیمرہ بند کر کے موبائل جیب میں ڈال لیا ...
یہ شاہی درندے جو غریبوں کی عصمتوں کو نیلام کرتے ہیں ایک ایک کر کے ان درندوں کو سزا دوں گا... آہل طیش میں بولتا باہر نکل گیا.. نہیں پلیز میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کروں گا مجھے چھوڑ دو.. میں ڈیڈ کو بھی نہیں بتاؤں گا ..
رفیق نے اس کے منہ پر جھانپڑ مارا ...
پہلے نہیں معلوم تھا تمہیں اب کوئی فائدہ نہیں.. کہ کر رفیق نے اس کی گردن میں انجیکشن لگا دیا ...
آہل آستین نیچے کرتا کوٹ پہننے لگا ..
موبائل کی بیپ سنائی دی تو دانی کا نام جگمگا رہا تھا..
تو میڈم کو اب میری یاد بھی آنے لگی ہے... وہ مسکراتا ہوا موبائل جیب میں ڈالے چلنے لگا ..
ہااا,, میرا فون نہیں اٹھایا ..
دانی منہ کھولے موبائل کو دیکھنے لگی ..
آنے دو پوچھتی ہوں اسے... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ...
آہل اندر آیا تو کوٹ کا بٹن کھول کر اتارنے لگا ..
کہاں تھے تم... دانی کڑے تیور لیے بولی ..
پہلی بار بالکل بیوی لگ رہی ہو.. وہ دانی کی ناک دباتا ہوا بولا ..
میرا فون کیوں نہیں اٹھایا.. دانی نے سوال بدلا ...
تمہارا شوہر کوئی معمولی انسان نہیں ہزار کام ہوتے ہیں مجھے ...
ہاں ہاں مجھے پتہ ہے تمہیں جو کام ہیں اب چپ کر کے بتاؤ میری میسج کہاں ہے ...
میری مت کہا کرو.. آہل خفگی سے بولا ..
کیوں ..
غصہ آتا ہے ..
آئی کانٹ بیلیو تم ایک بلی سے جل رہے ہو... دانی آنکھیں چھوٹی کیے بولی ..
بالکل.. آہل کے فون پر بیل سنائی دی ..
ایک منٹ.. دانی کو اشارہ کرتا سائیڈ پر ہو گیا.. ہاں رفیق ..
سر اس کا کام ہو گیا نہ وہ بول سکتا ہے نہ ہی لکھ سکتا صرف سن سکتا ہے اور اشاروں سے سمجھانا اتنا آسان نہیں ...
گڈ اس کا حال معلوم کرنے والوں میں پہلا نام میرا ہونا چاہیے خیال رکھنا ..
جی سر میں آپ کو انفارم کر دوں گا...
دانی آگے کو ہوتی سننے کی کوشش کر رہی تھی ..
کیا سمجھ آیا ...
وہ ایک دم سے مڑا...
دانی گھبرا کر پیچھے ہو گئی ..
کچھ بھی سنائی نہیں دیا اتنی آہستہ بول رہے تھے مجھے لگتا ہے اسے بھی کچھ سمجھ نہیں آیا ہو گا.. دانی منہ بناتی ہوئی بولی..
تم جو خود سے بات کرتی ہو مجھے تو وہ بھی سنائی دے جاتا ہے.. آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ..
تم نے تو مائیکروفون فٹ کر رکھے ہیں.. دانی منہ بسورتی ہوئی بولی..
میسج کہاں ہے...
میسج اللہ کو پیاری ہو گئی.. وہ بھرپور اطمینان سے بولتا صوفے پر بیٹھ گیا...
دانی صدمے سے اسے دیکھنے لگی..
تم نے میسج کو مار دیا.. دانی کے رخسار پر ایک موتی آ گرا..
میں نے نہیں مارا کسی اور نہیں... وہ دانی کو دیکھے بنا بولا..
تم جانتے ہو وہ کب سے میرے ساتھ تھی تم نے میری میسج کو... دانی باقائدہ رونے لگی تھی..
آہل نے فون سے نظر ہٹا کر ساتھ بیٹھی دانی کو دیکھا جس کے رخسار پر ایک کے بعد دوسرا آنسو گر رہا تھا..
آہل نے اس کا رخ اپنی جانب کیا..
تمہاری آنکھ سے کسی اور کے لیے آنسو نکلے مجھے برداشت نہیں ہو گا... آہل کے چہرے پر سختی تھی..
تم..
میں جانتا ہوں وہ پچھلے دو سال سے تمہارے ساتھ تھی لیکن تمہیں کوئی اور چھوئے آہل حیات کو یہ گوارا نہیں ...
تمہیں صرف اپنی من مرضی کرنا گوارا ہے باقی ساری دنیا جائے بھاڑ میں.. دانی حلق کے بل چلائی ..
تم پوچھ رہی تھی نہ کہاں سے آیا ہوں یہ دیکھو اب سو سمجھ کر بات کیا کرنا مجھ سے... وہ ویڈیو پلے کرتا ہوا بولا ..
دانی حقہ بقہ سی ویڈیو دیکھنے لگی جس میں آہل ایک کمزور سے لڑکے کو پیٹ رہا تھا پھر آہل نے گولی چلا دی ...
دانی منہ پر ہاتھ رکھے حیرت سے اسے دیکھنے لگی ...
یہ کیا تھا. وہ بمشکل بول پائی...
تم نے دماغ خراب کر دیا تھا سوچا ہاتھ صاف کر لوں ..
دانی میسج کا دکھ بھول گئی ...
ہاتھ ٹیشو سے صاف کرتے ہیں جاہل انسان,, لوگوں سے نہیں ...
آہل خفگی سے اسے دیکھنے لگا ..
دانی تھوک نگلتی پیچھے ہو گئی ...
نہیں میرا مطلب ایسے کون مارتا ہے... دانی سنبھل کر بولی .
آہل کا ڈمپل پھر سے نمایاں ہوا ...
دانی اس کے ڈمپل کو پسندیدگی سے دیکھنے لگی ..
تمہارا شوہر.. آہل نرمی سے بولا ..
اچھا پھر میں جا کر سوتی ہوں... دانی کی آنکھوں میں خوف تیر رہا تھا..
وہ کھڑی ہوئی تو آہل نے اس کی کلائی تھام لی..
اللہ ,,اب یہ مجھے نہ گولی مار دے.. دانی بڑبڑاتی ہوئی واپس بیٹھ گئی ..
میں کھا نہیں جاؤں گا تمہیں.. وہ گھورتا ہوا بولا.
تمہارا کیا بھروسہ جو انسانوں سے ہاتھ صاف کرتا ہے وہ مجھ جیسی کو کھا بھی تو سکتا ہے نہ...
تمہیں کھانے کے لیے نہیں لایا میں...
پھر.. دانی جھٹ سے بولی..
آہل نے دانی کے چہرے سے بال ہٹائے...
کل شکار پر چلیں گے...
کس کے شکار پر... دانی ہونق زدہ رہ گئی ..
فکر مت کرو انسانوں کا شکار نہیں.. آہل مسکراتا ہوا بولا.
یہ ڈمپل تم نے کہاں سے لیا..
دانی دلچسپی سے بولی..
تم نے یہ آنکھیں کہاں سے لیں ہیں... آہل نے الٹا سوال داغا..
دانی منہ بناتی اسے دیکھنے لگی..
میری نیچرل ہیں...
تو میرا کیا آرٹی فیشل ہے...وہ گھور کر بولا ..
تمہارا کیا بھروسہ کچھ بھی کر سکتے ہو..
کچھ کر کے دکھاؤں پھر تمہیں.. وہ دانی کی انگلیوں میں اپنی انگلیاں پھنساتا ہوا بولا..
نہیں میں جانتی ہوں تمہیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں... دانی اپنا ہاتھ چھڑواتی تیزی سے نکل گئی ..
آہل قہقہہ لگاتا ہوا کھڑا ہو گیا..
سو جاؤ تم مجھے کام ہے لائٹ آن رہے گی... وہ کپڑے نکالتا ہوا بولا.
دانی نے چہرہ کمبل میں چھپا لیا...
ہائے میسج میں تو تمہارا حساب بھی نہیں مانگ سکتی اس جاہل سے.. دانی دکھ سے بولی.
مجھے پتہ ہوتا تو تمہیں گھر ہی رہنے دیتی یہاں بلا کر تمہیں بھی,,آہل, اف.. دانی نے جھرجھری لی....