Chapter 2: باب 2

خیر تم نظر کرو جلد بازی میں وہ کوئی نہ کوئی غلطی ضرور کریں گے مجھے جلد از جلد جاننا ہے وہ کہاں لے کر گئے ہیں انہیں سمجھ رہے ہو نہ تم... آخر میں وہ درشتی سے بولا ..

آہل جونہی مڑا دانی اس کے عقب میں کھڑی تھی ...

کیا ہوا دل نہیں لگ رہا تھا میرے بنا.. آہل نے پل بھر میں موڈ بدلا ..

نہیں میں سو رہی تھی میرے سر سے منحوسیت کہاں غائب ہو گئی کیونکہ تم تو پیچھا چھوڑتے نظر نہیں آ رہے ..

ہاہاہاہا جسے تم منحوسیت کہ رہی ہو تمہاری خوشنصیبی ہے آہل حیات ہر کسی کو اپنے ساتھ نہیں رکھتا...

مجھے کیا رکھو یا نہ رکھو مجھے گھر جانا ہے ..

فی الحال تو ایسا کچھ نہیں ہو گا سو خاموشی سے اچھے بچوں کی طرح پارٹی انجوائے کرو.. وہ دانی کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ..

مانا کہ تم بڈھے ہو گئے ہو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں بچی ہوں... دانی جل کر بولی ..

اچھا اب تم کھانا کھاؤ میرا دماغ نہیں چلو... وہ دانی کو اپنے ساتھ گھسیٹتا ہوا بولا ..

پتہ نہیں ایسے لوگ مرتے کیوں نہیں ہیں... دانی کوفت سے بولی

کیوں بھری جوانی میں بیوہ ہونا چاہتی ہو ..

تمہاری بیوی ہونے سے اچھا بندہ بیوہ ہو جائے جو بات کرتا ہے تو صرف گن سے... دانی کو غصہ آنے لگا تھا ...

اتنا غصہ مت کیا کرو میں نے کوئی شرارت کر دی تو پھر منہ پھلا کر بیٹھ جاؤ گی ....

حد ہے یہاں بندہ اس سے ٹائم ٹیبل لکھوائے کہ کب کیسا رد عمل دینا ہے اور کب کیسا. دانی دانت پیستی ہوئی بولی ..

آہل مسکراتا ہوا اسے دیکھ رہا تھا ...

دانی ٹراؤزر پر ٹی شرٹ پہن کر واش روم سے نکلی, بیڈ پر لیدر کی جیکٹ پڑی تھی دانی نے اٹھا کر پہن لی ...

اچھا ٹھیک ہے مجھے انفارم کرتے رہنا تم, ہاں اس کو بول دو آنے کا... آہل بولتا ہوا کمرے میں آ گیا...

دانی ناگواری سے اسے دیکھنے لگی...

کپڑے نکالتا وہ واش روم میں چلا گیا ....

آ گیا جلاد... دانی بیڈ پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ گئی .

آہل تولیے سے چہرہ خشک کرتا باہر نکلا ..

سو کیسی لگی پارٹی میری جنگلی بلی کو... وہ مسکراتا ہوا دانی کے سامنے آ بیٹھا ..

تمہاری طرح زہر.. دانی بدمزہ ہوئی...

آہل قہقہہ لگاتا اسے دیکھنے لگا ...

تم یہاں کیوں بیٹھے ہو.. دانی تیکھے تیور لیے بولی پیشانی پر بل پڑ گئے ..

کیا مطلب... آہل الجھ گیا ..

یہاں میں نے سونا ہے اٹھو... دانی ہاتھ سے اشارہ کرتی ہوئی بولی ...

یہ میرا بیڈ ہے میں کیوں جاؤں... وہ بیڈ پر ہاتھ مارتا ہوا بولا ...

یہ تمہارا نہیں فوم کا بیڈ ہے.. دانی بیڈ پر انگلی رکھتی ہوئی بولی ..

آہل مسکرانے لگا تو ڈمپل نمایاں ہوا ..

دانی اس کے ڈمپل کو دیکھنے لگی ..

یہ اپنے ڈمپل کی نمائش کم ہی کیا کرو تم ...

اچھا اب اتار کر پھینک دو اسے... وہ تعجب سے بولا ...

بالکل, فضول میں اوور ہوتے ہو... دانی جل کر بولی ..

تم بھی تو ہر وقت اپنی گرے آنکھوں کی نمائش کرتی ہو میں نے تمہیں کہا کہ ان کی کھڑکی بند کر کے رکھا کرو.. وہ آنکھیں چھوٹے کیے بولا ...

کہ لو مجھے کیا.. دانی شانے اچکاتی ہوئی بولی .

اچھا بیگم جی میں بہت تھک گیا ہوں صبح بہت کام ہیں اب سو جاؤ... وہ تکیہ درست کرتا ہوا...

مجھے ایک بات بتاؤ باقی گھر تم نے رینٹ پر دیا ہے ...

نہیں کیوں.. وہ حیران ہوا ..

تو پھر کسی اور کمرے میں سو جاؤ ایک ہی کمرہ ہے کیا ...

مطلب مجھے میرے کمرے سے نکال رہی ہو چپ کر کے سو جاؤ اب یہیں ورنہ تمہیں معلوم ہے میں دھمکی دینے میں وقت کا ضیاع نہیں کرتا ...

مجھے لگتا ہے تم مجھے پاگل کر دو گے دھمکیاں دے دے کر... دانی رونے والی شکل بناتی ہوئی لیٹ گئی ...

بیچ میں اس نے تکیہ رکھ دیا ..

یہ باؤنڈری ہے اگر تم نے بارڈر پار کیا تو ...

تو... دانی بول رہی تھی جب وہ بیچ میں بول پڑا...

تو میں تمہیں تب بتاؤں گی... دانی کو کچھ سمجھ نہ آیا...

آہل مسکراتا ہوا لیٹ گیا ..

مجھے کوئی باؤنڈری لائن نہیں روک سکتی سمجھی... وہ کہتا ہوا لائٹ آف کر گیا...

ہاں تم جیسے دہشت گرد کو کون روک سکتا ہے.. دانی کروٹ لیتی ہوئی بڑبڑائی ..

آہل سن چکا تھا اور اب دھیرے سے مسکرا رہا تھا ...

انعم تم نے اپنے ڈیڈ سے بات نہیں کی... رحیم فکرمندی سے بولا ...

کی تھی... انعم اداسی سے بولی ..

پھر... اس کے لہجے میں بےچینی تھی ..

پھر کیا وہی جواب,,نہیں, پتہ نہیں ڈیڈ اتنے میٹیریلسٹک کیوں ہیں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا نہ ہی پیسے ہی ہم خوشیاں خرید سکتے... وہ اکتا کر بولی ..

تم ٹھیک کہ رہی ہو لیکن انہیں کون سمجھائے یہ بات ...

دانین مل جائے تو میں دوبارہ بات کروں گی ان سے ...

دانین کہاں گئی.. وہ حیرت سے بولا ..

کسی نے اغوا کر لیا ہے اسے اور ظاہر سی بات ہے ڈیڈ سے دشمنی کے عوض دانین کو اٹھا لیا..

تو معلوم نہیں ہوا ..

ابھی تک تو نہیں ڈیڈ بتا رہے تھے آہل حیات شاید ملوث ہے اس سب میں کل صبح معلوم ہو گا یہ سچ ہے یا نہیں ...

اچھا پھر کب مل رہی ہو تم مجھ سے ...

ویک اینڈ پر تمہارا آف بھی ہو گا...

ہاں ویک اینڈ ٹھیک ہے, انعم کال آ رہی ہے میں تمہیں دوبارہ کال کرتا ہوں... کہ کر اس نے فون بند کر دیا...

انعم نے موبائل تکیے کے نیچے رکھا اور آنکھیں موند لیں ..

دانی آج مجھے بہت کام ہیں سو تمہاری جانب سے کوئی شکایت موصول نہ ہو مجھے.. وہ کف بند کرتا ہوا بولا ..

دانی جو بیڈ پر بیٹھی جمائی لے رہی تھی منہ بسورتی نیچے اتر آئی ...

نہ میرے پاس موبائل ہے نہ میسج, زندگی اجیرن کر دی ہے تم نے.. دانی اس کے عقب میں کھڑی ہو گئی ...

آہل آئینے میں اسے دیکھنے لگا ...

ٹھیک ہے دونوں چیزیں مل جائیں گیں اور کچھ.. وہ ٹائی کی ناٹ ٹائٹ کرتا ہوا بولا ..

دانی لب دبائے سوچنے لگی...

اووہ میں تو بھول گیا.. آہل کی نظر دانی کی گردن پر پڑی تو بولا ..

ڈریسنگ ٹیبل کا دراز کھولا تو وہ سامنے پڑا تھا ...

کیا.. دانی آبرو چکا کر بولی ..

آہل نے ہاتھ میں اٹھایا اور دانی کے قریب آ گیا.

کیا مصیبت ہے اب... دانی اسے قریب پا کر بولی .

آہل نے مسکراتے ہوئے لاکٹ دانی کی شفاف گردن کی زینت بنا دیا.. یہ معمولی سا لاکٹ اب قیمتی ہو گیا ہے...

وہ ستائش سے دیکھتا ہوا بولا..

دانی نے آئینے میں دیکھا تو لاکٹ پر دانی لکھا تھا جس کے اندر چھوٹے چھوٹے ہیرے مبسوط تھے ..

یہ کس خوشی میں.. وہ ہاتھ میں پکڑتی ہوئی بولی...

منہ دکھائی سمجھ لو لیکن میں نے ویسے ہی لیا تھا بہت پہلے.. اور ہاں دانی اگر یہ مجھے تمہاری گردن میں دکھائی نہ دیا تو تمہاری خیر نہیں.. کہ کر وہ کوٹ اٹھا کر چلنے لگا ..

رفیق آئے گا کپڑے بدل لو ان کپڑوں میں تم باہر نہ نکلنا ...

مجھے کیوں یہاں رکھا ہوا ہے.. دانی اس کے سامنے آ گئی .

دانی مجھے بہت سے کام کرنے ہیں رات میں بات کرتے ہیں.. وہ دانی کو بازو سے پکڑ کر سائیڈ پر کرتا ہوا بولا...

آہ.. ظالم.. دانی کراہ کر اپنی بازو دیکھنے لگی..

آہل کا ہاتھ ناب پر تھا جب دانی کی آواز سنی.وہ ہاتھ اٹھاتا واپس آیا ..

کیا ہوا.. وہ فکرمندی سے بولا ..

لوہے جیسا تمہارا ہاتھ ہے کس نے کہا تھا یہاں سے پکڑنے کو.. دانی نم آنکھوں سے اسے دیکھتی ہوئی چلائی ..

آئم سوری مجھے خیال نہیں رہا... آہل کہ کر کب بورڈ سے فسٹ ایڈ باکس نکال لایا ...

جیکٹ اتارو... وہ باکس کھولتا عجلت میں بولا .

کیوں.. دانی پیچھے کو ہو گئی ...

احمق لڑکی بینڈیج کروں اب خود اتارو گی یا میں اتاروں... وہ ماتھے پر بل ڈالتا ہوا بولا ..

دانی منہ بناتی جیکٹ اتارنے لگی ...

دکھاؤ مجھے... وہ دانی کی بازو پکڑتا ہوا بولا لیکن اب نیچے سے پکڑی تھی ...

پٹی سرخ ہو گئی تھی مطلب اس نے زیادہ ہی زور سے پکڑا تھا ...

آہل افسوس سے پٹی کھولنے لگا ...

آئم سوری میں نے جان بوجھ کر نہیں پکڑا تھا.آہل بہتے خون کو صاف کرتا ہوا بولا ..

تکلیف سے دانی کی آنکھوں سے پانی نکلنے لگا.دانی خاموش تھی ...

میں تمہیں گولی نہیں مارنا چاہتا تھا ...

تم نے مجھے گولی ماری ہے... دانی زور دے کر بولی ...

آئی نو کیونکہ میں دانین کو جانتا ہوں اس لیے تم کبھی نکاح کے لیے راضی نہ ہوتی مجھے معلوم تھا ...

اور اگر میری جان چلی جاتی پھر ...

میں پرانا کھلاڑی ہوں میرا نشانہ کبھی نہیں چوکتا صرف چھوٹا سا زخم دینا تھا تاکہ تم ڈر جاؤ اور ایسا ہی ہوا... وہ پٹی کرتا ہوا بولا..

تم انتہائی گھٹیا انسان ہو.. دانی حقارت سے بولی..

آئی نو... وہ دانی کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا .

دانی تلملا کر اسے دیکھنے لگی جو ڈھیٹ بنا ہوا تھا...

اب میں جا رہا ہوں تنگ مت کرنا مجھے.. کہ کر وہ تیزی سے باہر نکل گیا..

ہاں رفیق بولو آ گیا زبیر ٹھیک میں بھی آ رہا ہوں..

آہل راہداری سے چلتا ہوا زینے اترنے لگا ...

زبیر رنداوھا لاؤنج میں ہی کھڑا تھا ..

آہل مصافحہ کرتا بیٹھنے کا اشارہ کرتا خود ٹانگ پے ٹانگ چڑھا کر بیٹھ گیا ..

بولو زبیر رنداوھا کیسے آنا ہوا... آہل جان بوجھ کر انجان بنا ..

دانین تمہارے پاس ہے,, کیوں.. وہ ضبط کرتے ہوئے بولے ..

تمہارے پاس کوئی ثبوت تم یونہی آ کر مجھ پر الزام نہیں لگا سکتے میں کوئی معمولی انسان نہیں ہوں اگر یاد ہو تو وزیر اعلیٰ ہوں... وہ تفاخر سے بولا ..

جانتا ہوں اچھے سے اور یہ بھی جانتا ہوں میری بیٹی تمہارے پاس ہے اب اپنا مطالبہ کرو اور میری بیٹی کو میرے حوالے کرو ...

ٹھیک ہے یہ چوہے بلی کا کھیل ختم کرتے ہیں دانی میرے پاس ہے اور اب وہ یہیں رہے گی ..

تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا... وہ کھڑے ہو گئے .

کول ڈاؤن, میں نے نکاح کیا ہے اس سے یونہی نہیں رکھ رہا اپنے ساتھ.. آہل مطمئن سا بولا ..

زبیر کو آسمان گھومتا ہوا محسوس ہوا ...

اگر نکاح کر لیا ہے تو ہم خلع لیں گے میری بیٹی کو میرے حوالے کر دو آہل ورنہ.. ان کی آواز بلند ہو گئی ...

ورنہ کیا.. آہل چلا کر کھڑا ہو گیا ..

رفیق کو اشارہ کیا ..

ورنہ جو میں کروں گا تم یاد کرو گے..

فی الحال تو تم کچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہو.. آہل پرسکون انداز میں بولا ..

اگلے لمحے رفیق دانی پر گن تانے اسے لے آیا ..

دانین.. زبیر اسے دیکھ کر تڑپ اٹھے ..

جہاں کھڑے ہو وہیں کھڑے رہنا یہ گولی چلانے سے پہلے پوچھے گا نہیں ...

آہل میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا... وہ غصہ سے آگ بگولہ ہو گئے ...

تم بھول رہے ہو کہ میرے گھر میں کھڑے ہو اپنی اوقات میں رہو... آہل دھاڑا ..

زبیر لب بھینچے اسے دیکھنے لگے ..

دانی دم سادھے ان دونوں کو دیکھ رہی تھی ..

کیا کہ رہے تھے خلع لو گے جاؤ میں بھی دیکھتا ہوں کیسے خلع لو گے کیا ثبوت ہے ہمارے نکاح کا تمہارے پاس بولو ..

تمہیں جو چاہیے بولو.. وہ مفاہمت پر آئے ..

ابھی تو مجھے کچھ نہیں چاہیے لیکن بعد میں بتاؤں گا دانی میرے پاس ہے تم جا سکتے ہو جب میرا دل کرے گا تمہارے سامنے اپنا مطالبہ رکھ دوں گا ..

آہل میں پولیس کو لے آؤں گا,,,تم میری بیٹی کے بارے میں بات کر رہے ہو.. وہ مٹھیاں بھینچتے ہوئے بولے..

شوق سے لے آؤ پہلی بات کہ مجھ پر ہاتھ کون ڈالے گا دوسری بات اگر تم مجھ پر اغوا کا الزام لگاؤ گے تو میں نکاح نامہ دکھا دوں گا ہر صورت میں تمہارے ہاتھ خالی رہیں گے سو خاموشی سے واپس چلے جاؤ میرا فون تمہیں آ جائے گا ..

دانی تم آ جاؤ میرے ساتھ یہ کچھ نہیں کرے گا... وہ دانی کا ہاتھ پکڑ کر بولے ..

ڈیڈ آر یو میڈ, وہ مجھ پر آلریڈی ایک گولی چلا چکا ہے آپ مجھے مروانا چاہتے ہیں کیا مجھے اپنی زندگی بہت عزیز ہے پھر چاہے کچھ دن اس گھٹی ...

دانی... آہل نے گھور کر اسے دیکھا .

دانی نے لب وہیں مبسوط کر دئیے ..

آہل حیات تم اچھا نہیں کر رہے ...

ویل کیسا محسوس کر رہے ہو اپنی عزیز جان کو کسی اور کے پاس دیکھ کر ...

تمہیں میں بعد میں بتاؤں گا کیسا محسوس کر رہا ہوں... وہ دانت پیستے ہوئے بولے ..

وہ باہر کا راستہ ہے میرا پہلے ہی بہت وقت برباد کر چکے ہو تم.. وہ سختی سے بولا ..

زبیر ہنکار بھرتے چلے گئے ...

آہل نے آبرو اچکا کر رفیق کو اشارہ کیا وہ گن جیب میں ڈالتا نکل گیا..

دانی ابھی تک خوف کے زیر اثر تھی چہرے کا رنگ فق ہو گیا تھا دانی نے کپڑے چینج کیے تھے لیکن بال بکھرے ہوئے تھے ..

آہل نے ہاتھ بڑھا کر دانی کے چہرے پر آئی شرارتی لٹوں کو کان کے پیچھے کیا کمرے میں جاؤ ناشتہ وہیں آ جائے گا... وہ اس کا منہ تھپتھپاتا باہر کی جانب چل دیا ...

ملازم دانی کے سامنے سر جھکائے کھڑا تھا...

پتہ نہیں کیا چاہتا ہے یہ شخص... دانی کوفت سے کہتی زینے چڑھنے لگی ...

سر آپ نے چیف سیکریٹری کو طلب کیا تھا... رفیق کی آواز ابھری ..

ہاں آ گیا ہے وہ... آہل نے کان میں بلیو ٹوتھ لگا رکھی تھی ...

ٹھیک ہے اسے بھیجو... آہل سٹڈی روم میں ٹہل رہا تھا ..

چند ساعتوں بعد چیف سیکریٹری نمودار ہوا... شہر میں چوری,ڈکیتی کی وارداتیں بڑھتیں جا رہیں ہیں تم نے آگاہ کیا تھا تو سد باب کیوں نہیں کر رہے... آہل صوفے پر بیٹھا تھا وہ آہل کے عین سامنے براجمان تھا ..

سر میں نے محکمہ کے افسروں کو ہدایات جاری کر دیں تھیں لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی ..

خیال رہے اب حکومت ختم ہونے والی ہے اگر اس طرح کے حالات رہے تو عوام ووٹ نہیں دے گی ...

جی میں آج پھر سے طلب کرتا ہوں افسروں کو اور ڈیڈ لائن دیتا ہوں,اور سر جو پراجیکٹس چل رہے ہیں وہ تو الیکشن تک تمام نہیں ہوں گے ان کا کیا کریں ختم کر دیں ..

نہیں ختم مت کرو ابھی سلو ڈاؤن کر دو کیونکہ اگلی جو بھی حکومت ہو گی وہ پرانے منصوبے ختم کر کے نئے بنائے گی ...

ٹھیک ہے سر اور کل محکمہ خدمات و عمومہ انتظامات کے سربراہ کے ساتھ میٹنگ تھی سرکاری ملازمین کو کچھ زیادہ ہی مراعات دی گئی ہیں اس میں کچھ ترمیم کر دی جائے... وہ کہ کر آہل کو دیکھنے لگا ..

ہر ادارے کے سرکاری ملازمین کو رہائش مت دو چند مخصوص ادارے کے لیے مختص کر دو جن کا کام اہمیت کا حامل ہو ...

ہسپتال اور عوام کو تحفظ ان دونوں چیزوں پر فوکس کرو... آہل فائل دیکھتا ہوا بولا ..

ٹھیک ہے سر میں آج ہی میٹنگ رکھتا ہوں.. کہ کر وہ کھڑا ہوا اور مصافحہ کرتا نکل گیا ..

سر دانین میم کمرے سے باہر نکل گئیں ہیں... آہل کا ہاتھ بلیو ٹوتھ پر تھا ...

تم اس کے ساتھ رہو میں آتا ہوں... وہ کہتا ہوا کھڑا ہو گیا ..

یہ لڑکی سکون سے نہیں بیٹھے گی ...

میم آپ یہاں... ملازم اسے حیرت سے دیکھتا ہوا بولا ...

کیوں یہ تمہاری ملکیت ہے جو میں یہاں نہیں آ سکتی..دانی غصے سے بولی..

نہیں میم میرا مطلب آپ کو کسی چیز کی طلب تھی تو مجھے کہ دیتیں میں لے آتا... وہ سر جھکائے بول رہا تھا ...

اپنا کام کرو تم مجھے جو چاہیے ہو گا میں خود لے لوں گی.. دانی منہ بسورتی کیبنٹز کھولنے لگا ..

کوک کے ہاتھ کانپنے لگے اس کے لیے کام کرنا دوبھر ہو گیا تھا..

اگر کہیں کچھ نقص نکال گئیں تو میری تو خیر نہیں آہل سر سے.. وہ تشویش سے بولا ..

آہاں... دانی کو مطلوبہ شے مل گئی ...

وہ پینٹ کی جیب میں رکھتی باہر نکل گئی ..

دانی کو جاتا دیکھ کر وہ سانس خارج کرتا اپنا کام کرنے لگا ..

کہاں ہے دانی... آہل کمرے کے باہر کھڑا تھا ..

دانی اس کے عقب سے چلتی ہوئی آ رہی تھی ..

پاؤں کی آہٹ سن کر آہل نے چہرہ موڑا اور خفگی سے دانی کو دیکھنے لگا ..

جنگلی بلی تمہیں منع کیا تھا نہ مجھے تنگ مت کرنا.. وہ دانی کی جانب چلتا ہوا بولا ..

گارڈز ایک منٹ سے پہلے غائب ہو گئے ...

نہ مجھے فون ملا ہے نہ ہی میسج آئی ہے ...

آہل انگلی سے پیشانی مسلتا اسے دیکھنے لگا ...

یار اتنے کام ہوتے ہیں میں بھول گیا اچھا میں ابھی فون کرتا ہوں آہل موبائل نکال کر نمبر ڈائل کرنے لگا ..

ہاں رفیق سب سے پہلے ایک موبائل لے کر آؤ اور جس طرح بھی ممکن ہو دانی کی میسج لے آؤ اس کے گھر سے ...

دانی خاموش کھڑی اسے دیکھ رہی تھی ...

بس کچھ ہی دیر میں تمہاری مطلوبہ چیزیں مل جائیں گیں اب مجھے تنگ مت کرنا میں کسی کام سے جا رہا ہوں رات سے پہلے واپس نہیں آ سکوں گا... آہل نرمی سے بول رہا تھا ..

مجھے باہر جانا ہے.. دانی اس کی بات کو نظر انداز کرتی ہوئی بولی...

آہل مسکرا کر اسے دیکھنے لگا ...

باہر تو تم میرے ساتھ ہی جا سکتی ہوں اور ابھی میرے پاس ٹائم نہیں بالکل بھی... وہ جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا تھا ..

دانی نے بال ٹیل پونی میں مقید کر رکھے تھے پنکھڑی جیسے ہونٹوں پر پنک کلر کی لپ اسٹک لگا رکھی تھی ..

اگر تم مجھے باہر نہ لے کر گئے تو پھر دیکھنا میں کیا کرتی ہوں تمہیں پھر سے واپس آنا پڑے گا سو بہتر ہے پہلے مجھے باہر لے جاؤ پھر جہاں جانا ہو چلے جانا... دانی دھمکاتی ہوئی بولی...

آہل نے ایک نظر ہاتھ پر بندھی گھڑی پر ڈالی.. بارہ بج رہے تھے ...

اچھا ٹھیک ہے چلو لیکن جانا کہاں ہے... آہل اس کے ہمقدم ہوتا ہوا بولا ..

واک پر... دانی خوش ہوتی ہوئی بولی ..

واک تم گارڈن میں بھی کر سکتی ہو میرا نہیں خیال کہ وہ چھوٹا ہے واک کے لیے ..

مجھے باہر نکلنا ہے کل سے مجھے قید کر رکھا ہے ایسا لگ رہا ہے کسی نے جیل میں ڈال دیا ہے مجھے ...

آہل محظوظ ہوتا گارڈز کو اشارہ کرتا باہر نکل آیا ..

گارڈز ان کی تقلید کرنے لگے لیکن کچھ فاصلے پر تھے ...

وہ گھر سے باہر نکل آئے تھے ...

کالونی بالکل ویران تھی ...

آہل جیب میں ہاتھ ڈالے چل رہا تھا ...

تم مجھے گھر میں بند کر کے رکھو گے... دانی جیکٹ کی جیب میں ہاتھ ڈالے چل رہی تھی .

ظاہر ہے تمہیں چھوڑا تو بھاگ جاؤ گی..

لیکن میری یونی میرا لاسٹ ائیر ہے اور تمہاری وجہ سے میں اپنا ائیر ویسٹ نہیں کروں گی...

کوئی مسئلہ نہیں تمہارے لیے پروفیسر گھر آ جائیں گے پھر جا کر ایگزام دے دینا.. وہ حل نکالتا ہوا بولا ..

مجھے اس گندے سے گھر میں نہیں پڑھنا.. دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...

تمہیں پسند نہیں آیا میرا گھر ...

بالکل بھی نہیں.. دانی کھل کر بولی ..

ایک منٹ دانی.. آہل کا فون رنگ کر رہا تھا ..

ہاں رفیق بولو ...

ہاں میں بس نکلنے والا تھا کچھ کام پڑ گیا تم ایسا کرو میرا انتظار کرو ہاں اور انہیں بولو جانا مت میں کچھ دیر میں آتا ہوں... آہل رخ موڑے بات کر رہا تھا ..

دانی نے پینٹ کی جیب سے سرخ مر والا شاپر نکالا اور مٹھی بھر لی ..

جونہی آہل دانی کی جانب مڑا دانی نے سرخ مر اس کی آنکھوں میں پھینک دی اور دوڑ لگا دی..

دانی... وہ آنکھیں مسلتا ہوا چلایا ...

دانی پیچھے مڑے بنا اپنی تمام تر توانائی صرف کرتی سرپیر دوڑ رہی تھی ..

گارڈز اس کے پیچھے لپکے ...

یا اللہ میں نکل جاؤں بس یہاں سے... دانی کالونی کا گیٹ دیکھ کر بولی ..

لیکن ایک جگہ پر اس کا پاؤں اڑ گیا اور دانی منہ کے بل جا گری ..

آہ.. آہ... دانی زمین بوس ہوئی کراہنے لگی ..

ایک گارڈ پانی سے آہل کا منہ دھلوا رہا تھا .

گارڈز دانی کے سر پر پہنچ چکے تھے ...

بس بہت ہے... آہل سرخ آنکھیں لیے تیز تیز قدم اٹھانے لگا.... گارڈز دانی کے گرد گن لیے کھڑے تھے .

دانی منہ بناتی آہل کو اپنی جانب آتا دیکھ رہی تھی ..

اٹھو... وہ دانی کی بازو پکڑ کر دھاڑا..

دانی کسی معصوم پنچھی کی مانند اس کے ساتھ چلنے لگی ...

نیچے گرنے کے باعث پینٹ بھی پھٹ چکی تھی ...

ڈاکٹر کو فون کر دو.. آہل نے چہرہ موڑے بنا کہا.

کمرے میں آ کر دانی کی بازو اپنی گرفت سے آزاد کی ..

دانی میں اگر تمہیں نرمی سے ڈیل کر رہا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تم ایسی حرکتیں کرو ایک بات اپنے اس چھوٹے سے دماغ میں بٹھا لو میری مرضی کے بنا تم یہاں سے باہر ایک قدم بھی نہیں نکال سکتیں.. وہ ضبط کرتا ہوا بولا ...

دانی لب بھینچے اس کی انگارہ بنی آنکھوں کو دیکھ رہی تھی .

اب اگر تم نے کچھ الٹا سیدھا کیا تو میں بھی گن رکھ کر بات کروں گا یاد رکھنا... کہ کر وہ کمرے سے نکل گیا ...

میرے کپڑے لے کر آؤ... وہ ملازم کو دیکھ کر بولا..

آہل منہ دھو کر کپڑے چینج کر کے نکل گیا, دانی پر سیکورٹی پہلے سے زیادہ سخت کر دی ..

رفیق تم الیکشن کی تیاری بھی ساتھ میں شروع کر دو اور ہاں خیال رہے کوئی بدنظمی نہ ہو ...

ٹھیک ہے سر ...

اور معلوم ہوا ہے وہ کہیں نہیں گئے صرف ہمیں دھوکہ دینے کے لیے ایسے ظاہر کیا جیسے انہیں کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے لیکن وہ وہیں پر تھے... رفیق خبری کی بتائی معلومات فراہم کرنے لگا ..

وہ وہاں تھے تو تمہاری نظروں سے کیسے اوجھل ہو گئے بتاؤ مجھے رفیق تمہاری نظر انہیں کیوں نہ دیکھ پائی...

آہل غصے سے چلا رہا تھا...

سر معلوم نہیں ہم نے پورے گھر کا چپہ چپہ چھان مارا تھا لیکن وہاں کوئی ذی روح نہیں ملا شاید کوئی ایسی جگہ بنائی ہو انہوں نے جہاں انہیں چھپا دیا ہو تاکہ ہم تلاشی کے کر اس جگہ سے مطمئن ہو جائیں ...

ہممم دیکھتا ہوں کتنے دن چھپا کر رکھتے ہیں لیکن یاد رہے حکومت کی میعاد پوری ہونے سے پہلے یہ کام ہو جائے ورنہ مشکل ہو گی... آہل فکرمندی سے بولا ..

جی سر ٹھیک ہے میں کام تیز تر کر دیتا ہوں اور سر الیکشنز کے لیے بینرز بنوائے شروع کر دوں پھر ....

ہاں کر دو اور اس دفعہ ان جگہوں پر جلسے منعقد کرنا جہاں سے ہمیں کم ووٹ ملے ہوں ..

جی سر اور ایک لڑکی آئی تھی ..

وہی والا کیس... آہل ہاتھ مسلتا ہوا بولا ..

جی سر ..

ٹھیک ہے میں دیکھ لوں گا خود ویسے بھی ہاتھوں پر کھجلی ہو رہی ہے... وہ آہستہ سے مسکرایا ...

رفیق اس کی بات کا مفہوم سمجھ کر مسکرا دیا ....

سر یہ دانین میڈم کا فون اور میسج کو لانا مشکل ہے دھمکی دینی پڑے گی زبیر کو پھر شاید دے کیونکہ گھر میں داخل ہونا اب بچوں کا کھیل نہیں ....

ہاں ایک دو دھمکیاں دے دو, خو دینے آئے گا میسج کو... آہل سوچتا ہوا بولا ..

تم باقی سب دیکھ لینا مجھے آرمی چیف سے ملنا تھا... آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..

جی سر... وہ تابعداری سے بولا ..

آہل موبائل پر انگلیاں چلاتا باہر نکل گیا ...

آہل کو دیکھ کر گارڈز بھی گاڑیوں کی جانب آئے ...

آہل اپنی لینڈ کروزر میں بیٹھ گیا ..

آگے پیچھے گارڈز کی گاڑیاں تھیں ...

چلو.. آہل بلیو ٹوتھ کا بٹن دباتا ہوا بولا ..

آہل گیارہ بجے گھر میں داخل ہوا ...

دانی منہ بسوری بیڈ پر بیٹھی تھی ...

آہل کمرے میں آیا اور کوٹ کا بٹن کھولتا آنکھوں میں ناراضگی لیے بیٹھی دانی کو دیکھنے لگا ...

میری جنگلی بلی ناراض ہے... وہ ناٹ ڈھیلی کرتا ہوا بولا ...

دانی نے گھورنے پر اکتفا کیا...

میں چینج کر لوں پھر تم جنگ کا محاذ کھولنا.آہل مسکراتا ہوا چل دیا ..

جاہل انسان خود سارا دن گھر سے غائب اور مجھے یہاں نظر بند کر رکھا ہے ہائے میسج بھی نہیں آئی ابھی تک... دانی دکھ سے بولی ..

آہل ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے باہر نکلا ..

ہاں کھانا بھیج دو کمرے میں ...

وہ کہتا ہوا دانی کے سامنے آ بیٹھا ...

چوٹ کیسی ہے اب, کھانا کھایا تم نے... وہ فکرمندی سے بولا ...

تمہاری وجہ سے لگی ہے مجھے چوٹ... دانی تقریباً چلائی ...

واہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے... آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ..

تم ہو چور میں نہیں سمجھے... دانی خفگی سے بولی ..

اچھا چپ کھانا آ رہا ہے پھر بات کرتے ہیں.. آہل آہٹ سن کر بولا ..

اس لڑکے کے کان نا جانے کس چیز کے بنے ہیں.. دانی بڑبڑائی .

ملازم ٹرے ان کے سامنے رکھتا باہر نکل گیا ..

تم نے کھانا کھایا... آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ..

ہاں کھا لیا تھا ...

جھوٹ بول رہی ہو تم صبح سے کمرے سے باہر نہیں نکلی تو کھانا کب کھایا ...

تم اپنے کام سے گئے تھے یا مجھ پر نظر رکھ رہے تھے ...

آہل کا ڈمپل پھر سے عود آیا ..

تم پر ہمیشہ نظر ہوتی ہے فکر مت کرو اب کھاؤ جلدی سے ...

کیوں تمہارے پیچھے کتے لگے ہیں ...

تم بولتی بہت ہو... وہ جیب سے گن نکال کر سامنے رکھتا ہوا بولا ...

دانی دانت پیستی کھانا ڈالنے لگی ...

آہل مسکراتے ہوئے کھانے لگا...

تمہاری آزادی کے لیے میرے پاس ایک ڈیل ہے ...

آہل اس کی جانب چہرہ موڑتا ہوا بولا ..

تم جیسے انسان سے ڈیل کی توقع ہی کی جا سکتی ہے... دانی اکتا کر بولی ..

اب بولو بتاؤں یا نہیں... وہ آبرو اچکا کر بولا

نہیں میں کسی سے اچھے دن کا پوچھتی ہوں پھر میں کارڈز چھپواتی ہوں تمہیں بھیجوں گی کہ آہل مجھے اپنی ڈیل بتا دو پھر تم بتانا..دانی بد مزہ ہوئی ..

آہل مسکراہٹ دباتا اسے دیکھنے لگا....

ڈیل یہ ہے کہ تم پانچ مہینے میرے ساتھ رہو گی ...

کس خوشی میں.. دانی نے اسے ٹوکا ....

ہماری شادی کی خوشی میں ...

ہوں,, شادی گولی مار کر کون شادی کرتا ہے ..

آہل حیات.. وہ تفاخر سے بولا ..

آہل کم اور جاہل زیادہ لگتے ہو مجھے... دانی تپ کر بولی ..

آگے سنو اب,, یہ پانچ مہینے جب میرا دل کرے گا تمہیں کہیں بھی لے جاؤں گا میری اجازت ہو گی تو تم اپنے گھر جاؤ گی ورنہ یہیں میرے ساتھ رہو گی پورے پانچ مہینے ..آہل ہاتھ کی پانچوں انگلیاں دکھاتا ہوا بولا ..

اور ہاں ایک ایگریمنٹ ہو گا جس پر ہم دونوں کے سائن ہوں گے اگر تم اس ڈیل سے پیچھے ہٹی تو نتیجہ کی ذمہ دار خود ہو گی ...

اور اس سب بکواس میں میرا کیا فائدہ ..

آہ,, تمہارا فائدہ تمہاری آزادی پھر تم گھوم پھر سکو گی اپنے باپ کے پاس بھی جا سکو گی کیا اتنا فائدہ کافی نہیں... وہ آبرو اچکا کر بولا ..

ہممم ہے تو فائدے میں..دانی سوچتی ہوئی بولی ..

اب جلدی بتاؤ اتنا ٹائم نہیں ہے سوچنے...

کیوں کسی کو مارنے کا ٹائم دے کر آئے ہو.. دانی دانت پیستی بولی ..

خیر صبح تک مجھے بتا دینا جو بھی فیصلہ کرو... کہ کر آہل لیٹ گیا..

دانی منہ بناتی لیٹ گئی ...

ایسے بھی تو ساتھ ہی رکھا ہے اس نے, تو ڈیل کرنے میں فائدہ ہے کم سے کم باہر تو نکلوں گی... دانی سو بچار کرنے لگی ...

آسم میں کیسے ہاتھ پے ہاتھ رکھ کے بیٹھ جاؤں... زبیر غصے میں چلائے ...

ابھی تک میں نے ثانیہ کو نہیں بتایا کہ اس کمینے نے دانین سے نکاح کر لیا ہے.. وہ مٹھیاں بھینچتے ہوئے بولے ..

سر بات تو وہ ٹھیک کر رہا ہے ہم سچ میں اس پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے کیونکہ کوئی بھی تیار نہیں ہو گا وہ بھی اس صورت میں جب اس کی حکومت چل رہی ہے... وہ سوچتا ہوا بولا ..

ایک تو اس کمینے کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے ورنہ اس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتا تو دیکھتے کیسے خود دانین کو چھوڑ کر جاتا یہاں..

سر مجھے نہیں لگتا وہ کچھ جانتا ہے کہ دس سال پہلے کیا ہوا تھا شاید وہ صرف عاقب حیات کی تلاش میں ہے کیونکہ اگر جانتا تو کچھ اور کرتا یہ سب نہیں ہو سکتا ہے اسے دانین میڈم پسند آ گئیں ہوں اور آپ جانتے ہیں وہ کتنا شدت پسند آدمی ہے... آسم نے اپنا تجزیہ دیا .

ہاں معلوم تو مجھے بھی یہی ہوتا ہے وہ خاصا پرسکون ہے ورنہ طیش میں ہوتا... وہ سوچتے ہوئے بولے ...

فی الحال سر ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی اس کی کال کا انتظار کرنا ہے کہ وہ اپنا مطالبہ ظاہر کرے تاکہ وجہ معلوم ہو سکے ...

ممم ٹھیک ہے تم جاؤ پھر کل صبح سوچیں گے اس کے بارے میں.. زبیر کھڑے ہوتے ہوئے بولے ...

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.