جلدی سے اٹھک بیٹھک کرو... وہ انگلی سے اشارہ کرتی ہوئی بولی ..
ملازم سر جھکائے کرنے لگا ...
سیاہ سلکی بال کمر پر کسی آبشار کی مانند گرے ہوئے تھے ...
دانین یہ کیا... زبیر رنداوھا اندر آتے ہی بولے ..
دانین کی پشت ان کی جانب تھی ...
اس نے چہرہ موڑا جہاں خفگی دکھائی دے رہی تھی ...
مہتاب جیسا روشن چہرہ سرمئی بڑی بڑی آنکھیں, پنکھڑی جیسے گلابی لب آپس میں مبسوط تھے وہ ساڑھے پانچ فٹ کی سلم سی لڑکی انہیں دیکھ کر واپس سے چہرہ موڑ گئی ...
میری جان کے چہرے پر صبح صبح ناراضگی خیر تو ہے... وہ اس کے شانوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولے ..
میرا رجسٹر گم کر دیا اس نے میرے نوٹس تھے اب مجھے شدید غصہ آ رہا ہے... وہ آنکھیں چھوٹی کیے بولی ..
اوووہ اچھا چلیں مل جائے گا آپ بریک فاسٹ تو کر لیں ..
تم کیوں رک گئے جلدی سے کرتے جاؤ... دانین اسے ساکن کھڑا دیکھ کر بولی..
آئیں ہمارے ساتھ... وہ دانین کو کندھے سے تھامتے ہوئے لے گئے
ابھی مجھے اور سزا دینی تھی اسے... وہ منہ بناتی چیئر کھینچ کر بیٹھ گئی ...
ڈیڈ نیو ائیر ریمیمبر میرا گفٹ... وہ پلکوں کی باڑ اٹھا کر انہیں دیکھنے لگی ...
یس ریمیمبر آپ ٹینشن نہ لیں ..
بس پاپا میں یونی جا رہی ہوں ...
لیکن آج.. وہ حیران ہوئے ..
مجھے کچھ کام ہے اس لیے جانا ہے.. وہ کھڑی ہوتی ہوئی بولی ..
اور ہاتھ ہلاتی نکل گئی ...
اس محل نما گھر سے دانین زبیر نکلتی دکھائی دی تو گارڈز اور ڈرائیور الرٹ ہو گئے
دانین کے لیے دروازہ کھولا اور تابعداری سے استفسار کرنے لگا ..
میڈم چلاؤں ...
ہاں... دانین موبائل پر انگلیاں چلاتی مصروف سے انداز میں بولی ..
وہ آئینے کے سامنے کھڑا سٹڈ لگا رہا تھا عقب میں دروازے کے وسط میں ملازم سر جھکائے کھڑا تھا ..
کسرتی وجود, دودھیا رنگت پر بڑھی ہوئی شیو, سیاہ مبہوت کر دینے والی آنکھیں, عنابی لب, مغرور کھڑی ناک اور گال پر پڑتا گڑھا اسے مزید قاتلانہ بنا دیتا, دراز قد, کشادہ سینہ, سیاہ گھنے بالوں کو جیل لگا کر کھڑے کر رکھا تھا وہ اپنی شخصیت کے سحر سے مقابل کو چاروں شانے چت کر دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا تھا...
سر آج آپ کی میٹنگ ہے ...
ہممم.. کس کے ساتھ ..
سر آپ کے دوست ہمدانی صاحب کے ساتھ ..
اس کو کینسل کر دو ...
جی سر ...
آج مجھے کچھ اور کام ہے... بولتے ہوئے اس کے گال پر گڑھا پڑ گیا..
سر ناشتہ ریڈی ہے... وہ تابعداری سے سر ہلاتا باہر نکل گیا ..
وہ ایک آخری نظر خود پر ڈالتا موبائل سنبھالتا اس خواب گاہ سے باہر نکل آیا ...
ہیلو ہاں رفیق... وہ فون کان سے لگائے بولا ..
کام بالکل پرفیکٹ ہونا چاہیے تم جانتے ہو مجھے غلطیاں پسند نہیں نہ ہی میں معاف کرتا ہوں.. بولتے بولتے اس کے چہرے پر سختی در آئی ...
اچھا میں تم سے بیس منٹ بعد بات کرتا ہوں.. زینے اترتے ہوئے اس نے فون بند کر دیا ...
آہل نے بلیو ٹوتھ کان کو لگا لی اور ناشتہ کرنے لگا ...
ہاں رفیق... وہ الرٹ ہو گیا ..
ٹھیک ہے تم نظر رکھو میں بس نکل رہا ہوں... کہتے ہوئے وہ کھڑا ہو گیا ...
ملازم نے ہاتھ میں پکڑا اس کا کوٹ آگے کیا ...
آہل کوٹ پہنتا باہر نکل گیا ...
گارڈز اس کی تقلید کر رہے تھے ...
آہل کی گاڑی کے آگے اور پیچھے گارڈز کی گاڑیاں تھیں ...
روشن پیشانی پر شکنیں ابھریں وہ نگاہیں موبائل اسکرین پر مرکوز کیے ہوئے تھا ...
دانین چلتی ہوئی جا رہی تھی گردن تنی ہوئی تھی وہ مغرور سی لڑکی ناک چڑھائے آس پاس دیکھ رہی تھی ...
ہائے میشو... دانین اس کے گلے لگ گئی ..
آؤ لائبریری چلتے ہیں پہلے... وہ چلتی ہوئی بولی ..
دانین صراحی دار بےداغ گردن کو ہلاتی چلنے لگی ...
وہاں بیٹھتے ہیں.. دانین نے ہاتھ سے اشارہ کیا لیکن عین اسی لمحے کوئی اور سٹوڈنٹ وہاں آ بیٹھی .
وہاں تو ...
ڈونٹ وری میشو ہم وہیں بیٹھیں گے... وہ دانت پیستی ہوئی بولی ..
تم وہ ناول لے آؤ میں جا کر بیٹھتی ہوں ...
وہ یونی میں ایسے چلتی مانو یہ بھی اس کے باپ کی ملکیت ہو ...
یہاں سے اٹھو ...
وہ اپنا ملائی جیسا نازک ہاتھ ٹیبل پر زور سے مارتی ہوئی بولی ..
ایکسکیوز می لیکن کیوں ..
کیونکہ مجھے یہاں بیٹھنا ہے گیٹ اپ... وہ اشارہ کرتی ہوئی بولی ..
آپ کہیں اور بیٹھ جائیں ...
تم مجھے جانتی ہو میں کون ہوں دانین زبیر مجھے لگتا ہے تم ایسے نہیں مانو گی... بولتے بولتے دانین کی آواز بلند ہو
جو گئی..سٹو.ڈنٹس بیٹھے تھے ناگواری سے انہیں دیکھنے لگے ...
میم آپ پلیز بیٹھ جائیں باقی بھی ڈسٹرب ہو رہے ہیں... لائبریرین شور سن کر آ گیا ...
مجھے یہیں بیٹھنا ہے شی ہیو ٹو گو... وہ سینے پر بازو لپیٹتی ہوئی بولی ..
وہ جانتی تھی سامنے دانین زبیر ہے جس کے سامنے کسی کی نہیں چلتی سو خاموشی سے اٹھ گئی ..
دانین فاتحانہ مسکراہٹ لیے بیٹھ گئی ...
تم آج کیوں آ گئی ...
میشو اس کے سامنے بیٹھتی ہوئی بولی ..
یار گھر میں بور ہوتی ہوں میں اس لیے آ گئی.. وہ منہ بناتی ہوئی بولی ...
ارحم نہیں آیا... میشو بک کھول کر بیٹھ گئی ...
آئے گا تو پوچھوں گی میں کتنا ٹائم ہو گیا لیکن ابھی تک نہیں آیا.. وہ اپنی بائیں کلائی پر بندھی گھڑی پر نظر ڈالتی ہوئی بولی ...
یہ وہی انگلش ناول ہے نہ جو تم کہ رہی تھی.. دانین صفحے الٹ پلٹ کر دیکھنے لگی....
ہاں وہی ہے جو میں نے تمہیں بتایا تھا پڑھ لو بہت مزے کا ہے ...
دانین اثبات میں سر ہلاتی پڑھنے لگی ..
انعم ...
مام کیا مسئلہ ہے کیوں صبح صبح تنگ کر رہیں ہیں... وہ لحاف منہ پر لیتی ہوئی بولی...
دانین تیار ہو کر یونی بھی چلی گئی ہے اور تمہاری ابھی تک صبح نہیں ہوئی ٹائم دیکھو ذرا ...
مام کام بولیں کام... وہ جھنجھلا کر بولی ..
تمہارے ماموں کا نمبر مجھ سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے اپنے فون سے دیکھ کر بتاؤ ...
اچھا آپ جائیں میں ٹیکسٹ کر دیتی ہوں ....
کر دینا یہ نہ ہو کہ مجھے پھر سے آنا پڑے ...
جی جی کر دیتی ہوں... وہ موبائل اٹھاتی ہوئی بولی ..
رحیم کا نام دیکھ کر اس کے لبوں پر مسکراہٹ رینگ گئی ...
کسی کو بھول مت جانا ثانیہ ...
ہاں میں بھی یہی سو رہی تھی آپ بھی اپنے سب دوست احباب کے نام ڈائری پر لکھ دیتے ورنہ بھول جاؤں گی میں... وہ فون پکڑے نمبر ملاتی ہوئیں بولیں ...
اچھا میں لکھ دیتا ہوں پہلے ارسلان سے پارٹی کے انتظامات کی تفصیل لے لوں... وہ فکرمندی سے کہتے چلے گئے ...
شکر ہے بھیج دیا نمبر ورنہ مجھے تو لگ رہا تھا دوبارہ کمرے میں جانا پڑے گا... وہ میسج دیکھتی ہوئی بولی ..
میری بات سنو مرتضیٰ پارٹی کے سارے کام تمہارے ذمے ہیں... وہ فون کان سے لگائے ہوئے تھا ...
میں آج بہت ضروری کام سر انجام دینے جا رہا ہوں اس لیے کسی بھی چیز کو دیکھ نہیں سکوں گا مہمانوں سے لے کر کھانے تک ہر چیز اور ایسی شاندار پارٹی ہونے چاہیے کہ بس دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں ...
ہاں خیر ہی ہے آج تو ایک خاص مہمان بھی ہمارے بیچ ہوں گے... وہ دھیرے سے مسکراتا ہوا بولا ..
ہاں تم گھر آ جاؤ باہر گارڈن میں ہی ارینج کروانا سب...
ٹھیک ہے پھر جب ضرورت پڑے کال کر لینا... آہل نے کہ کر فون رکھ دیا ...
بس یہیں روک دو اور میرے پیچھے کوئی نہ آئے.. وہ یونی سے کچھ مسافت پر اتر گیا ..
چہرے پر رومال باندھ لیا اور دھیمی چال چلتا اندر آ گیا ...
ہاں رفیق کہاں ہے وہ ...
واش روم میں سر...
وہ چہرے سے رومال ہٹاتا واش روم کی جانب چلنے لگا...
یونی میں زیادہ سٹوڈنٹس نہیں تھے اکا دکا دکھائی دے رہے تھے...
آہل مطمئن انداز میں چلتا ہوا واش روم میں آ گیا...
دانین پوری آنکھیں کھولے شیشے میں اسے دیکھنے لگی..
یہ جو منہ پر آنکھیں لگیں ہے کام کرنے سے قاصر ہیں کیا...
بالکل بھی نہیں... وہ سینے پر بازو باندھے دروازے سے ٹیک لگائے کھڑا تھا..
تو پھر نظر نہیں آتا یہ گرلز واش روم ہے... وہ چہرہ موڑ کر اسے گھورنے لگی...
بالکل بھی نہیں مجھے واش روم سے کیا گرلز ہو یا بوائز...
میں تمہیں ابھی کے ابھی یونی سے آؤٹ کروا سکتی ہوں جانتے بھی ہو میں کون ہوں...
محترمہ جب آپ کو خود نہیں پتہ آپ کون ہیں تو پھر میں کیسے جان سکتا ہوں... وہ سادگی سے کہتا دانین کے سامنے آ رکا...
جیب میں ہاتھ ڈالا اور رومال باہر نکالا ...
ایک منٹ تمہیں ابھی بتاتی ہوں... دانین موبائل پر نمبر ڈائل کرنے لگی ...
آہل نے موقع کو غنیمت جانا اور دانین کے منہ پر رومال رکھ دیا ...
دانین پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی وہ ہاتھ مار کر اس کا ہاتھ ہٹانے کی سعی کر رہی تھی لیکن اس کے فولادی ہاتھ کو ہٹا نہ سکی اور چند پلے لگے, دانین آہل کی بانہوں میں جھول گئی ...
آہل کے چہرے کا ڈمپل نمایاں ہوا دانین کو بازوؤں میں اٹھاتا باہر نکل آیا گاڑی پچھلے گیٹ کے عین سامنے کھڑی تھی اور آہل حیات کو کون روک سکتا تھا وہ طمانیت سے چلتا ہوا گاڑی تک آیا اور دانین کو عقبی سیٹ پر لٹا کر خود آگے آ گیا ...
چلو اب... آنکھوں پر گاگلز لگاتا ہوا تحکمانہ انداز میں بولا ...
ڈرائیور زن سے گاڑی بھگا لے گیا ...
آہل بیک مرر میں دانین کو دیکھنے لگا اس لمحے اس کے چہرے پر بلا کی معصومیت تھی ورنہ اس لڑکی کا معصومیت سے دور دور تک کوئی ناطہ نہیں... وہ مسکراتا ہوا بولا ..
آہل باہر نکلا اور دانین کو اٹھا کر اندر کی جانب چلنے لگا...
ایک چیئر پر دانین کو بٹھا کر رسیوں سے باندھ دیا...
جنگلی بلی کسی بھی لمحے ہوش میں آ سکتی ہے....
خیال رکھنا جیسے ہوش میں آئے مجھے بتا دینا... آہل کہ کر اس کمرے سے باہر نکل گیا...
زبیر رنداوھا اب تمہیں معلوم ہو گا جب کوئی اپنی عزیز چیز کو چھین لے تو کیسا محسوس ہوتا ہے... آہل کی آنکھوں میں نفرت چھلک رہی تھی...
سر جھٹکتا وہ صوفے پر بیٹھ گیا...
کہاں ہے تمہارا باس بلاؤ اسے... دانین کے چلانے کی آوازیں سنائی دینے لگیں آہل مسکراتا ہوا اندر آ گیا...
تو ہماری مہمان ہوش میں آ گئی... آہل اسے دیکھ کر محظوظ ہوا..
میں تمہیں جان سے مار دوں گی تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے یہاں لا کر باندھنے کی... وہ طیش میں پاگل ہو رہی تھی..
* * *
ریلیکس ڈئیر... آہل اس کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھتا ہوا بولا..
دانین ہاتھ ہلا کر کھولنے کی کوشش کر رہی تھی...
اس طرح صرف تمہیں تکلیف ہو گی یہ کھلیں گیں پھر بھی نہیں... وہ بھرپور اطمینان سے بولا..
کیا مصیبت ہے تمہیں مجھے کھولو... دانین کی آنکھوں میں خون اتر آیا تھا...
کھول دوں گا جب میرا کام ہو جائے گا ابھی تو شام ہوئی ہے نیو ائیر کا گفٹ مجھ سے نہیں لو گی...
تمہیں کیسے معلوم... وہ آبرو اچکا کر بولی ..
اگر تم تھوڑی سی دلچسپی سیاست میں لیتیں تو آج مجھے پہچان لیتی...
اووہ آہل... وہ غور سے دیکھتی ہوئی بولی ...
تم اور تمہارے سیاسی کیڑے بھاڑ میں جائیں مجھے کھولو ابھی کے ابھی سیریسلی میں تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گی...
اتنا غصہ اچھا نہیں ہوتا... وہ دانین کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا.
ہوں... دانین نے سر جھٹکا..
ٹیپ... آہل نے ہاتھ آگے کیا..
کیا کرنے لگے ہو تم...
یار ایک تو تم بولتی بہت ہو... آہل نے کہتے ہوئے دانین کے نازک لبوں پر ٹیپ لگا دی ...
وہ کھا جانے والی نظروں سے گھورنے لگی ...
ابھی کچھ دیر میں تم دانین زبیر سے دانین حیات بن جاؤ گی اور میری بات سن لو غور سے نکاح خاموشی سے کر لینا... وہ منہ تھپتھپاتا ہوا باہر نکل گیا ..
دانین بولنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن ٹیپ کے باعث گھور کر رہ گئی ...
ہاں رفیق مولوی صاحب اور گواہ آ گئے ہیں ...
رفیق اس کے سامنے کھڑا تھا ..
جی سر وہ ڈرائی روم میں بیٹھے ہیں...
اچھا پھر مولوی صاحب کو بولو دس منٹ رکیں میں دلہن کو تیار کر لوں کیونکہ اس کی کوئی سہیلی نہیں ہے یہاں سو... آہل نے مسکرا کر بات ادھوری چھوڑ دی ..
رفیق بھی ہلکا سا مسکرا دیا ...
آہل موبائل پر کچھ ٹائپ کرتا پھر سے اندر آ گیا بائیں ہاتھ میں گن پکڑ رکھی تھی ...
سو میری جنگلی بلی ٹائم آ چکا ہے زیادہ کچھ نہیں بس تین لفظ بولنے ہیں... وہ دانین کے منہ سے ٹیپ اتارتا ہوا بولا ...
کتے, کمینے, بےغیرت .. ہو گئے تین لفظ اب مجھے کھولو اور اپنی شکل غائب کر لینا کیونکہ اگر تم نے نہیں کی تو میں کروا دوں گی... دانین کی آنکھیں شعلے اگل رہیں تھیں ..
ویری بیڈ... وہ نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا ..
دانین کو گن پوائنٹ پر رکھا اور لب کھولے ..
نکاح پڑھو ورنہ گولی چلا دوں گا ..
تمہیں کیا لگتا ہے میں اس کھلونے سے ڈر جاؤں گی نہیں پڑھتی چلا کر دکھاؤ مجھ پر گولی ..
ٹھیک ہے... کہ کر اس نے گولی چلا دی ...
آہ.. وہ کراہ کر اسے دیکھنے لگی ...
گولی اس کی بازو کو چھو کر گزری تھی ...
ابھی صرف چھو کر گزری ہے اگلی سیدھا دل میں اتاروں گا... وہ شعلہ بار نظروں سے دیکھتا ہوا بولا ..
آئیں مولوی صاحب نکاح پڑھوائیں...
وہ مسکرایا تو گال کا ڈمپل نمایاں ہوا ...
کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے ..
وہ اس کی بازو پر ہاتھ رکھے خون کو بہنے سے روکے ہوئے تھا ...
قبول ہے... اس ظالم کو گھورتی ہوئی بولی..
یہ تمہارا نیو ائیر کا گفٹ ...
وہ اس کے کان میں سرگوشی کرتا ہوا بولا..
مولوی صاحب دعا مانگ کر گواہوں سمیت باہر نکل گئے
کس خوشی میں مجھ سے نکاح کیا ہے تم نے.. وہ دھاڑی ..
نیو ائیر کی خوشی میں,, میں نے سوچا کچھ نیا ہونا چاہیے زبردست ہے نہ... وہ شرارت سے بولا ..
میری بازو... وہ ناک چڑھاتی ہوئی بولی ..
اووہ فکر مت کرو میں ہی پٹی کروں گا کیونکہ زخم بھی میں نے دیا ہے لیکن اگر تم تمیزداری کا مظاہرہ کروں گی تبھی تمہیں لے کر جاؤں گا باہر ورنہ بےہوش کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا....
ہاں ساری زندگی بےہوش کر کے یہیں رکھ لینا مجھے... وہ تپ کر بولی.
چلو آؤ... وہ دانین کا بازو پکڑے چلنے لگا ...
دانین اس کمرے سے باہر نکلی تو دائیں بائیں دیکھنے لگی ...
گھر ہے,, نا جانے کس کے گھر میں اٹھا لایا ہے.. وہ منہ بسورتی ہوئی بولی...
کچھ ہی وقت میں گاڑی آہل کے گھر کے سامنے آ رکی ....
اب کیا مصیبت ہے مجھے کہاں لے آئے ہو... گاڑی پور میں آ کر رک گئی ...
تمہارے سسرال لایا ہوں اتنا بھی نہیں معلوم نکاح کے بعد لڑکیاں سسرال جاتی ہیں... کہ کر وہ گاڑی سے باہر نکل گیا ..
دانین سینے پر ہاتھ باندھ کر بیٹھ گئی .
آؤ باہر... وہ اس کی جانب کا دروازے کھولے جھانکتا ہوا بولا ..
دانین کا چہرہ ایسے تھا مانو سنا ہی نہیں ..
میڈم باہر آ جاؤ اب ورنہ سارا خون نکل جائے گا ....
نہیں آ رہی میں جو کرنا ہے کر لو ...
آہ... آہل کے گال کا ڈمپل نمایاں ہوا....
کچھ دیر قبل کا واقعہ شاید تم فراموش کر گئی جب میں زبان سے بات کروں تو مان لیا کرو ورنہ پھر میں اس سے بات کرتا ہوں... وہ جیب سے گن نکالتا ہوا بولا .
دانین پھٹی پھٹی آنکھوں اسے دیکھنے لگی ...
تم دوبارہ سے مارو گے مجھے ..
بالکل اگر تم باہر نہ نکلی,, ویسے ایک اور طریقہ بھی ہے تمہیں اٹھا کر لے جا سکتا ہوں.. وہ مسکراتا ہوا بولا ..
دانین جل کر اسے دیکھنے لگی ..
چوائس تمہاری دو منٹ ہیں سو لو...
بہت زیادہ نہیں دو منٹ..
دانین گاڑی سے باہر نکلتی ہوئی بولی ..
دو منٹ میں چار پانچ لوگ آرام سے مارے جا سکتے ہے...وہ پرسکون انداز میں بولا ..
یا اللہ یہ انسان مجھے وزیر اعلیٰ کم اور دہشت گرد زیادہ لگتا ہے... دانین اپنا دائیاں ہاتھ بائیں بازو پر رکھتی ہوئی بولی ...
اندر داخل ہوتے ہی ملازم دکھائی دئیے لائٹس نے ہر شے کو منور کر رکھا تھا ...
وسیع سے لاؤنج کے وسط میں بڑا سا فانوس لٹک رہا تھا جس سے روشنی پھوٹ رہی تھی ..
آہل نے دانین کا بازو پکڑتا اور تیز تیز قدم اٹھاتا زینے چڑھنے لگا ...
تم کسی ریس میں نہیں کھڑے... دانین اس کے ساتھ کھینچی چلی جا رہی تھی ..
آہل مسکراتا ہوا سپیڈ گھٹا گیا ...
راہداری عبور کر کے آہل نے دروازہ کھولا ..
بیڈ پر بیٹھ جاؤ ..
کیوں.. دانین اچھل پڑی ..
سرمئی آنکھوں میں حیرت سموئے اسے دیکھنے لگی ...
کچھ نہیں کرتا ڈاکٹر کو بلانے لگا ہوں.. کہ کر اس نے فون کان سے لگا لیا ...
مرتضیٰ ڈاکٹر کو میرے کمرے میں بھیجو ابھی.
دانین کوفت سے آہل کو دیکھنے لگی ...
مطلب حد ہو گی مجھے اٹھا لایا پھر نکاح بھی کر لیا... وہ منہ میں بڑبڑا رہی تھی ..
ہاں حد ہی ہے سچ میں نہ... وہ دانین کو دیکھتا ہوا بولا ..
تمہارے کان ہیں یا پھر کچھ فٹ کروا رکھا ہے ان میں, وہاں بیٹھے بھی سب سن لیا... دانین دانت پیستی ہوئی بولی ...
ڈاکٹر اندر آیا آہل کو دیکھتا ہوا اپنا کام کرنے لگا ..
دانین کے چہرے پر تکلیف کے آثار نمایاں تھے ..
کیڑے پڑیں تمہیں اللہ کرے ...
آہل لب دبائے مسکرانے لگا ...
ہاں کچھ دیر بعد بھیج دینا ابھی بزی ہوں.. آہل فون کان سے لگائے بول رہا تھا ..
ایسے کیسے غائب ہو گئی دانین,, تم لوگوں کا دماغ تو خراب نہیں ہو گیا یونی سے کہاں جا سکتی ہے وہ... زبیر طیش میں گارڈز پر چلا رہے تھے ...
سر ہم انتظار کرتے رہے لیکن وہ باہر نہیں نکلیں.. گارڈ سر جھکائے بولا ..
تمہیں پیسے میں دانین کی حفاظت کے لیے دیتا ہوں یہ بہانے بنانے کے لیے نہیں... وہ بالوں میں ہاتھ پھیرتے ٹہلنے لگے ...
فون بھی بند جا رہا ہے کہاں ڈھونڈیں دانین کو.. وہ کوفت سے بولے ..
ثانیہ فکرمندی سے انہیں دیکھ رہی تھی ..
آپ کو کیا لگتا ہے یہ کس کا کام ہے ...
معلوم نہیں دانین سے کسی کی کیا دشمنی ...
دانین سے نہیں آپ سے تو بہت لوگوں کی ہے نہ.. وہ افسوس سے نفی میں سر ہلاتی ہوئی بولیں ..
سیاست میں ایک نہیں ہزاروں لوگوں سے دشمنیاں ہوتیں ہیں یہ گارڈز کس لیے رکھے تھے میں نے,, معلوم نہیں کس کا دماغ گھوما ہے جو دانین کو اٹھا لیا ...
ایک سو پر دوسری سو حاوی ہو رہی تھی دماغ سو سو کر مفلوج ہو رہا تھا ...
ابھی تک کسی نے فون بھی نہیں کیا...
زبیر موبائل پر نمبر ڈائل کرنے لگی ..
ہاں سنو دانین کی لوکیشن ٹریس کروانی ہے...
سر نمبر آن ہو گا تو لوکیشن بھی ٹریس کر سکیں گے ..
لعنت ہو... وہ فون بند کرتے جھنجھلا کر بولے ..
دانین ٹھیک تو ہو گی نہ... ثانیہ پھر سے گویا ہوئی .
ٹھیک ہو گی اتنا تو میں جانتا ہوں,, آسم کو بھیجو... وہ سٹڈی کی جانب بڑھتے ہوئے بولے ..
ثانیہ سانس خارج کرتیں انہیں جاتا دیکھنے لگی ...
یہ تمہارا آج کا ڈریس... ملازم رائل بلیو کلر کی میکسی لیے کھڑا تھا جب آہل نے لب کھولے ...
دانین ناپسندیدگی سے اسے دیکھنے لگی ...
مجھے گھر جانا ہے... وہ اس کی بات نظر انداز کرتی ہوئی بولی ..
چلی جانا گے بھی ساری زندگی وہیں رہی ہو اب کچھ دن میرے پاس رہ لو... وہ ملازم کو اشارہ کر کے بولا ..
ملازم الماری کے ساتھ ہینگ کرتا باہر نکل گیا..
تمہاری دشمنی ڈیڈ سے ہے تو مجھ سے کیوں نکاح کیا ...
سوئیٹ ہارٹ اب میں تمہارے ڈیڈ سے تو نکاح کرنے سے رہا..
ویسے تم نے شاید سنا ہو جیسے بادشاہ کی جان طوطے میں ویسے ہی تمہارے باپ کی جان دانین میں رائٹ.. وہ دانین کی تیکھی ناک دباتا ہوا بولا ...
ہوں... دانین اس کا ہاتھ جھٹکتی ہوئی بولی ..
تمہارا یہ جو منہ ہے نہ میں توڑ کر پھینک دوں گی ...
نو اپنے شوہر کے بارے میں ایسا نہیں بولتے,,ویسے بھی میرا ڈبل فائدہ ہو گیا تمہارے باپ سے بھی کام نکلوا لوں گا اور تم بھی میری ...
مائی فٹ... دانین اسے پرے دھکیلتی ہوئی بولی..
اتنا غصہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا ...
دانین بھی تمہاری صحت کے لیے ٹھیک نہیں آئی سر تمہیں گولی میرے ہاتھوں ہی لگے گی... دانت کا چہرہ ضبط سے سرخ پڑ گیا ...
اچھا باقی باتیں بعد میں تم تیار ہو جاؤ آج کی پارٹی کی خاص مہمان تم ہی ہو ...
کوئی نہیں... دانین بیڈ پر بیٹھ گئی ...
میرا نشانہ بہت اچھا ہے چوکتا بالکل نہیں.. وہ چلتا ہوا بولا ..
دانین مٹھیاں بھینچ کر رہ گئی ...
اچھی مصیبت ہے ڈیڈ کے چکر میں مجھے اس حیوان نے پکڑ لیا ہے جو بات کرتا ہے تو صرف گولی کی نوک پر یہ کیا بات ہوئی بھلا... دانین کوفت سے بولی ..
ڈیڈ آپ سے تو میں بات نہیں کروں گی اپنے دشمنوں کو میرے سر پھینک دیا,اب یہاں سے نکلوں کیسے... وہ کمرے کی تلاشی لینے لگی.. کھڑکی تو تھی لیکن نیچے اس کی فوج کھڑی تھی...
سیکیورٹی تو ایسے ہے جیسے کوہےنور لے کر بیٹھا ہے ...
دانین کی بازو بیڈ کی پشت سے ٹکرا گئی ...
آہ.. دانین تکلیف سے کراہنے لگی ...
مجھے لگا تھا صرف دھمکی دے رہا ہے لیکن اس کمینے نے تو سیدھا گولی ہی مار دی ...
اتنے وقت میں دانین کو اس بات کا تو اندازہ ہو گیا کہ وہ زبان سے بات کرنے والا انسان نہیں ..
اتنے میں دروازہ کھلا اور ایک لڑکی نمودار ہوئی.دانین پیشانی پر بل ڈالے اسے دیکھنے لگی .
ہیلو میم.. وہ پیشہ وارانہ مسکراہٹ لیے بولی ..
کون ہو تم اور کس کیے آئی ہو... دانین بنا کسی لحاظ کے بولی ..
وہ میم سر نے مجھے بھیجا ہے آپ کے میک اپ کے لیے اور وہ پوچھ رہے تھے آپ کی بائیں بازو ٹھیک ہے نہ... وہ گھبرا کر بولی ..
بائیں بازو... دانین حیرت سے دیکھنے لگی ...
اوووہ سمجھ گئی دھمکی... یہ انسان تو مجھے چند گھنٹوں میں پاگل کر دے گا ...
چینج کر کے آتی ہوں.. دانین منہ بسورتی ڈریس لے کر واش روم میں چلی گئی ...
آسم ابھی تک دانین کی کوئی خبر کیوں نہیں ملی معلوم کیوں نہیں ہوا تمہیں... زبیر ضبط کرتے ہوئے بولے...
سر یونی میں اکا دکا سٹوڈنٹس تھے اور گارڈز تو گیٹ کے باہر ہی کھڑے تھے یقیناً وہ عقبی گیٹ سے گئے ہوں گے,,میں کوشش کر رہا ہوں لیکن بنا کسی دھمکی کے سیدھا اٹھا کر لے گئے تھوڑا مشکل ہے سر... کسی سٹوڈنٹ نے بھی نہیں دیکھا ورنہ آسان ہو جاتا ....
جو لے کر گیا ہے وہ بھی کوئی مطالبہ نہیں کر رہا آخر ہے کون... وہ کوفت سے بولے ..
سر آپ ریلیکس رہیں میں کوشش کرتا ہوں کچھ وقت تک معلوم ہو جائے آپ پارٹی کی تیاری کریں مہمان آنا شروع ہو گئے ہیں ...
پارٹی میں سب لوگوں نے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے ...
آہل ماسک ہاتھ میں پکڑے کمرے میں آیا ...
وہ اس وقت بلیو فور پیس پہنے ہوئے تھا بال ہمیشہ کی طرح جیل لگا کر کھڑے کر رکھے تھے بےداغ چہرہ جگمگا رہا تھا ...
دانین کی پشت دکھائی دے رہی تھی ...
آہل نے بیوٹیشن کو اشارہ کیا تو وہ باہر نکل گئی ...
دانین نے چہرہ موڑ کر عقب میں دیکھا ...
آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں ڈوب گیا, وہ غضب ڈھا رہی تھی رائل بلیو کلر میں اس کا رنگ مزید چمکنے لگا تھا ..
سیاہ ریشمی بال کمر پر گرے ہوئے تھے گہری گلابی رنگ کی لپ اسٹک اسے مزید پرکشش بنا رہی تھی دانین گھنی پلکوں کی باڑ اٹھائے اسے دیکھ رہی تھی ..
سرمئی آنکھوں میں خفگی تھی...
آہل لب دبائے دانین کے سامنے آ رکا ..
پرفیکٹ... وہ ستائش سے بولا ..
آہل نے ہاتھ بڑھا کر دانین کے گال کو چھونا چاہا جسے دانین نے جھٹک دیا...
ویری بیڈ بالکل جنگلی بلی ہو... وہ جیب میں ہاتھ ڈالے بولا .
اور تم چلتی پھرتی غنڈہ گردی ...
میں میل ہوں جینڈر کا تو دھیان رکھو ...
مجھے تو کوئی اور ہی مخلوق لگتے ہو... وہ ناگواری سے بولی .
چہرے پر اکتاہٹ واضح تھی ..
آہل کی نظر اس کی کلائی سے ہوتی ڈریسنگ پر گئی ..
ایک تو تم چاہتی ہو تمہیں ہر بات پر دھمکی دی جائے... وہ بولتا ہوا ڈریسنگ ٹیبل سے سونے کی باریک, نفیس سی چوڑیاں اٹھانے لگا ...
دانین کی کلائی پکڑی ..
دانین نے ہاتھ چھڑوا کے پیچھے کر لیے ..
تمہاری بازو لے کر بھاگ نہیں جاؤں گا ...
تمہارا کیا بھروسہ اپنی مشق کرنے کے لیے لے جاؤ ...
اگر لے کر گیا بھی تو تمہیں لے کر جاؤں گا اس بازو کا کیا کروں گا میں.. وہ آگے جھک کر دانین کی بازو پکڑتا ہوا بولا اور دانین کی دودھیا نازک سی کلائی میں چوڑیاں پہنانے لگا. اب ٹھیک ہے, یہ تمہارا ماسک اور میں پارٹی میں کوئی بدمزگی نہ دیکھوں ورنہ نقصان صرف اور صرف دانی کا ہو گا.. وہ کہ کر مڑ گیا ...
دانی کون...
میری جان تم ...
صرف شکل سے ہی نہیں اندر سے بھی لوفر ہو.. دانین جل کر بولی ..
دانین کافی لمبا ہو جاتا ہے اتنے وقت میں انسان ایک کام کر سکتا ہے ...
بالکل تم جیسا انسان ایک بندہ مار سکتا ہے اتنے وقت میں...
آاااا کتنی جلدی تم مجھے جان گئی ہو ویسے اچھا ہے جتنی جلدی سمجھ جاؤ گی.. وہ ہلکا سا مسکرا کر باہر نکل گیا ...
تمہاری جان بھی میں ہی لوں گی, یہ گن کہاں رکھتا ہے... دانی سوچتی ہوئی بیڈ کے دراز چیک کرنے لگی...
کمینہ ہے ایک نمبر کا یہاں کیوں رکھے گا... وہ کوفت سے بولی ...
بارہ بجے آہل دانی کا ہاتھ تھامے باہر آیا ..
تمام لائٹس آف تھیں ایک لائٹ انہیں فوکس کر رہی تھی ساتھ ہی آسمان جگمگانے لگا..
آتش بازی کا حسین نظارہ تھا.. فلک ایک لمحے کی تاخیر کیے بنا مختلف روشنیوں سے جگمگا رہا تھا ...
لوگ ہاتھوں میں گلاس لیے کھڑے تھے سب کے چہرے ماسک سے مخفی تھے, لوگ آہل کے پہلو میں کھڑی اس لڑکی کو دیکھنے کے لیے پرتجسس دکھائی دے رہے تھے ...
ہیپی نیو ائیر... آہل نے گلاس اوپر کر کے کہا ..
سب نے مسکراتے ہوئے اپنا گلاس بلند کیا ..
تم کچھ نہیں پیوں گی جنگلی بلی ..
تمہارا خون پیوں گی... دانی تپ کر بولی ..
وہ تو ویمپ پیتے ہیں تم تو میری پیاری سی بیوی ہو اور انسان بھی ...
دانی نے رخ موڑ لیا ...
موسیقی کی دھن سنائی دینے لگی.. سب خوش خوش گپیوں میں مصروف تھے ..
ہیو اے ڈانس ود یو... آہل اس کے سامنے ہتھیلی پھیلاتا ہوا بولا ..
مرنا پسند کروں گی میں اس سے بہتر ...
آہل کے چہرہ پر گڑھا پڑا ..
سو لو میں گن ہمیشہ اپنے پاس رکھتا ہوں.. وہ دانی کے کان میں سرگوشی کرنے لگا ...
ہیلو مسٹر فہیم... آہل سامنے موجود نفس کو دیکھ کر بولا ...
واہ بھئی نیو ائیر پر آپ نے سوچا کچھ نیا کرتے ہیں... وہ دانی کی جانب اشارہ کرتا ہوا بولا .
بالکل سال گیا تو پرانے لوگ بھی گئے نیا سال نئے لوگ... وہ چہک کر بولا ..
دانی جی بھر کر بدمزہ ہوئی ...
اس کے بعد آہل لوگوں سے ملنے لگا دانی مجبوراً منہ بسورتی اس کے ساتھ کھڑی رہی..
آئی ایم سو سوری کیا کروں لوگوں سے بھی ملنا پڑتا ہے ...
میری بلا سے ملتے رہو مجھے کیا ...
اب چپ چاپ میرے ساتھ ڈانس کرو... وہ دانی کا ہاتھ پکڑتا ہوا بولا ..
آہل اب کی بار میں تمہیں گولی ماروں گی... وہ دانی کا ہاتھ پکڑے سٹیج پر لے آیا ..
شوق سے مار لینا تمہارے ہاتھوں سے مرنے کا اپنا ہی لطف ہو گا ...
دانی اسے گھور کر رہ گئی ...
ڈھیٹ انسان ....
شکریہ لیکن میں پہلے سے جانتا ہوں.. کہتے ہوئے اس نے دانی کی کمر پر ہاتھ رکھا اور اسے خود سے قریب کر لیا...
دانی اس کے ساتھ آ لگی ...
تم سمجھتے کیا ہو آخر خود کو.. وہ خفگی سے بولی ..
تمہارا شوہر... اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتا معصومیت سے بولا ...
شوہر مائی فٹ ...
شش.. میں نے کیا کہا تھا تمیزداری کا مظاہرہ کرنا ورنہ میں جس چیز کا مظاہرہ کروں گا پھر تمہاری آواز نہیں نکلنی.... وہ سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ...
دانی نے اپنی ہیل اس کے پاؤں پر رکھ دی...
مجھ سے زیادہ ظالم تو تم ہو.. وہ محظوظ ہوتا ہوا بولا ..
آہل نے اس کی انگلی پکڑی اور گھمانے لگا ...
نظر چاہتی ہے دیدار کرنا
یہ دل چاہتا ہے تمہیں پیار کرنا
تمہارے خیالوں میں ڈوبے رہے ہم
ہے کیا حال دل کا یہ کیسے کہیں ہم
مہکنے لگے گا بدن یہ تمہارا
ہم آنکھوں سے ایسی شرارت کریں گے
تمہارے سواء کچھ نہ چاہت کریں گے
کہ جب تک جئیں گے محبت کریں گے
موسیقی کی دھن پر وہ دونوں رقص کر رہے تھے ..
کچھ ستائش سے اور کچھ حسد سے انہیں دیکھ رہے تھے اس لڑکی کو جاننے کے لیے سب کے اندر تجسس بیدار ہو رہا تھا جو آہل کے ہمراہ تھی ..
گانا بند ہوا تو تالیوں کا شور سنائی دیا ...
آہل مسکراتا ہوا سب کو دیکھ رہا تھا ...
دانی اکتا کر سامنے موجود نفوس کو دیکھ رہی تھی...
دانین کہاں ہے ثانیہ ..
وہ دانین اپنی دوستوں کے ساتھ ہے... انہوں نے بہانہ بنایا ..
پہلے تو ہمیشہ سب کے ساتھ مناتی تھی ...
ہاں بس اس بار فرینڈز کا کچھ پلان تھا تو ان کے ساتھ چلی گئی ...
اوووہ اچھا.. وہ اثبات میں سر ہلانے لگی ...
سر آہل حیات کے ساتھ کوئی لڑکی ہے بہت چالاک ہے وہ اس کی پارٹی کی تھیم ماسک ہے اس لیے پورا یقین نہیں کہ وہ لڑکی دانین میم ہی ہیں یا نہیں ..
ہوں,, اس آہل کو کیا مصیبت آن پڑی, وہ تو کچھ بھی نہیں جانتا... وہ سر جھٹکتے ہوئے بولے ...
جی سر میں بھی حیران ہوں اسے کسی بات کا علم نہیں پھر وہ کیوں دانی میم کو اغوا کرے گا... وہ الجھ کر بولا ..
صبح جاتا ہوں میں اس کی طرف, اس کے سیکرٹری سے رابطہ کرو کہ میٹنگ رکھے میری آہل کے ساتھ...وہ سگریٹ سلگاتے ہوئے بولے ..
جی سر میں ابھی کوشش کرتا ہوں رابطہ کرنے کی پارٹی کے باعث دقت ہو گی اس وقت بات ہونے میں لیکن میں دیکھتا ہوں.. وہ کہتا ہوا چل دیا...
آہل کس لیے تم دانین کو لے گئے ہو, کیسے معلوم ہو سکتا ہے اسے نہیں یہ ممکن ہی نہیں ہے وہ یہاں نہیں تھا اتنا وقت ہو گیا وہ خاموش رہنے والا انسان نہیں ہے پھر کیا وجہ ہو سکتی ہے.. وہ جتنا سوچتے اتنا الجھ جاتے ...
ہاں رفیق بولو.. آہل بلیو ٹوتھ پر ہاتھ رکھتا ایک سائیڈ پر آ گیا ..
ڈیمٹ.. وہ کیسے نکل سکتے ہیں.. آہل کے چہرے پر اکتاہٹ واضح تھی ...