زبیر رنداوھا پھر کیا سوچا تم نے یہ مووی ریلیز کر دوں... آج پھر سے خاکے پر صرف ایک ہی سطر لکھی تھی ..
کون بےغیرت اب میرے پیچھے پڑ گیا وہ آہل حیات کم تھا کیا ..
سر کہیں یہ اس لڑکی کا بھائی تو نہیں... آسم یاد کرتا ہوا بولا ..
کس لڑکی کا ...
سر وہ جس کے ساتھ آپ نے زبردستی کی تھی ...
نہیں آسم اس کے تمام اہل خانہ کو ہم نے ٹھکانے لگا دیا تھا پھر بھائی کہاں سے آیا ...
سر جب ہم وہاں سے نکلے تھے اس کا بھائی آخری سانسیں لے رہا تھا ...
آخری سانسیں لے رہا تھا نہ تو مر گیا ہو گا,, یہ مجھے کوئی اور ہی لگ رہا ہے کوئی پاور والا عام انسان مجھ پر ہاتھ ڈالنے کا سو نہیں سکتا.. وہ فکرمندی سے گویا ہوئے ...
سر دوسرے جلسے کی تیاری بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں ...
ٹھیک ہے پھر اس جانب دھیان دیتا ہوں میں.. وہ سر جھٹکتے ہوئے بولے ...
آہل دو دن بعد گھر واپس آ گیا ....
دانی لب کاٹتی اسے دیکھ رہی تھی جس کے بائیں کندھے سے سفید پٹی دکھائی دے رہی تھی آہل کی شرٹ کے بالائی بٹن کھلے ہوئے تھے.دانین نے اس کے کشادہ سینے سے نظریں ہٹائیں...
بندہ شرٹ کے بٹن ہی بند کر لیتا ہے... ملازموں کے جاتے ہی دانی بول پڑی ..
آہل نظر اٹھا کر اسے دیکھنے لگا جو اس وقت وائٹ شرٹ کے ساتھ ریڈ جینز پہنے بالوں کو پونی میں قید کیے اسے گھور رہی تھی....
بندے نے ضروری نہیں سمجھا اور دانی فی الحال کوئی فضول بات نہیں مجھے بہت اہم کام کرنا ہے سو تم باہر چلی جاؤ..
آہل لیپ ٹاپ کھولتا ہوا بولا ...
دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی جس نے کھڑے کھڑے اسے فارغ کر دیا تھا ...
جاہل کہیں کا... دانی بڑبڑاتی ہوئی باہر نکل گئی ....
آہل مسکراتا ہوا ایمیلز چیک کرنے لگا ...
دانی گارڈز کے ہمراہ یونی چلی گئی ...
ارحم تم تو ایسے غائب ہوئے جیسے گنجے کے سر سے بال... دانی خفگی سے بولی ..
یار کیا کرتا ماما واپس آنے پر راضی ہی نہیں تھیں ...
پھر کیسے آ گئے ...
ماما وہیں ہیں میں آنا کو لے کر آ گیا کیونکہ اس کا بھی کالج مس ہو رہا تھا ...
ارحم کالج مس نہیں ہوتا کورس مس ہوتا ہے.. دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
اب تم بال کی کھال اتارنے بیٹھ جایا کرو ...
میں تو کھڑی ہوں دیکھو..
دانی پاؤں کی جانب اشارہ کرتی ہوئی بولی ...
میشو کہاں ہے... وہ آس پاس دیکھتا ہوا بولا ..
وہ برگر کے ساتھ انصاف کر رہی ہے آؤ ہم بھی کرتے ہیں... دانی بیگ سنبھالتی چلنے لگی.
میشو ایک دن ڈھول بن جاؤں گی تم ...
بس تم نظر لگا دینا مجھے... میشو منہ بسورتی ہوئی بولی ..
ارحم اس کے ہاتھ سے برگر لے کر کھانے لگا ...
میرے خیال میں وہ سامنے سے برگر مل رہا ہے مچھلی نہیں... میشو گھور کر بولی ..
ہاں تو میں نے کب بولا مچھلی مل رہی ہے ...
تو وہ تمہیں بھی برگر ہی دے گا گائے بھینس نہیں.. میشو نے کہ کر اس کے ہاتھ سے جھپٹ لیا ...
کیا ہے نہ جو چھین کر کھانے کا مزہ ہے وہ خود لے کر کھانے میں نہیں کیوں دانین... ارحم ہاتھ صاف کرتا ہوا بولا ..
بالکل... دانی میشو کا برگر والا ہاتھ اپنے منہ کے آگے کرتی ہوئی بولی ...
دو گارڈز دانی کے عقب میں کھڑے تھے ...
کوئی حال نہیں تم دونوں کا ٹھونس لو اسے میں اور لے آتی ہوں... وہ جل بھن کر چل دی... ارحم قہقہہ لگاتا دانی کے ساتھ والی چیئر پر بیٹھ گیا ...
دانی ویسے یہ روبوٹ کیوں... ارحم عقب میں دیکھتا ہوا بولا ..
دانین زبیر سے دانین حیات بن گئی ہوں کچھ تو چینج آنا ہی تھا... دانی برگر کھاتی ہوئی بولی ..
اچھا تمہارے شوہر نے صحیح صحیح,, ویسے بہت افسوس ہوا تمہارے شوہر کا سن کر ...
اچھا مجھے نہیں ہوا.. دانی نارمل سے انداز میں بولی ..
ارحم ہنستا ہوا اسے دیکھنے لگا ...
یار وہ تو تم سے بڑا ہے... وہ سوچتا ہوا بولا ..
ایک نہیں دو نہیں پورے دس سال,,دس سال میں بندہ بیس تیس ملک گھوم سکتا اور اس کے لیے دس منٹ کی مانند ہیں ...
دانین تم میچ دیکھنے جاؤ گی ....
ہاں سٹارٹ تو ہوں.. دانی میشو کی پلیٹ سے چپس اٹھاتی ہوئی بولی جو وہ ابھی ابھی لائی تھی ..
تمہارا شوہر جانے دے گا... ارحم دانی کو دیکھتا ہوا بولا ..
کیوں نہیں جانے دے گا... دانی گھور کر بولی ..
یار میشو کو دیکھ... ارحم دانی کے کان میں بولا ..
دانی میشو کو دیکھ کر ہنسنے لگی ...
کیا ہوا.. میشو آبرو اچکا کر بولی ..
ایسا لگ رہا ہے صدیوں کی بھوکی ہو تم... دانی ہنستی ہوئی بولی ..
تم دونوں میرے کھانے پر نظر مت رکھا کرو خدا کے واسطے, کل سے میں کہیں چھپ کر کھاؤں گی ...
ہاں میشو غلط کام چھپ کر کرتے ہیں... دانی قہقہہ لگاتی ہوئی بولی ..
جس دن تم کھاؤ گی نہ پھر پوچھوں گی تم سے... میشو منہ بسورتی چلی گئی ..
کوئی حال نہیں تمہارا ناراض کر دیا اسے.. ارحم اس کے سر پر چت لگاتا ہوا بولا ..
انعم کمرے میں آئی دروازہ لاک کر کے بار بار اپنے ہونٹ صاف کرنے لگی کبھی ٹیشو سے تو کبھی آستین سے ...
پھر لائٹر اٹھا کر سگریٹ سلگا لی ...
وہ احد کے ساتھ باہر گئی تھی ...
رحیم کیسے بھول جاؤں تمہیں زہر لگتا ہے وہ احد مجھے... انعم روتی ہوئی پھر سے اپنے ہونٹ رگڑنے لگی ...
ڈیڈ آپ نے بہت غلط کیا بہت غلط لائف میری تو پھر حق بھی میرا ہونا چاہیے اگر میری جگہ دانین ہوتی تو آپ کبھی ایسا نہ کرتے لیکن دانین میری جگہ کیسے ہو سکتی ہے وہ تو پرفیکٹ ہے ہر لحاظ سے... انعم کے اندر کی تلخی مزید بڑھ گئی ...
دوسری سگریٹ سلگا کر وہ بالکونی میں نکل آئی,, انعم آسمان پر چھائے بادلوں کو دیکھنے لگی دیکھتے دیکھتے وہ ماضی کی یادوں میں چلی گئی ...
انعم تم بائیک پر کیسے جاؤں گی... رحیم فکرمندی سے بولا.
اگر تم جا سکتے ہو تو میں کیوں نہیں.. وہ منہ بناتی ہوئی بولی ..
میرا مطلب میں تو بائیک پر ہی جاتا ہوں لیکن تم کبھی نہیں ...
اچھی بات ہے نہ میں ابھی سے عادت بنا لوں بائیک پر بیٹھنے کی اب ٹائم ویسٹ مت کرو.. رحیم اسے دیکھتا بائیک پر بیٹھ گیا انعم مسکراتی ہوئی اس کے پیچھے بیٹھ گئی ...
چلیں ...
بالکل..اور ہاں فل سپیڈ پر چلانا... انعم پرجوش انداز میں بولی .
رحیم نے کِک ماری اور سپیڈ بڑھاتا چلا لگا.. تم تو یونہی کہ رہے تھے اتنا مزہ آ رہا ہے بائیک پر... وہ رحیم کی پشت سے سر ٹکاتی ہوئی بولی ..
انعم کا چہرہ آنسوؤں سے تر تھا حال کی تلخیاں اسے ماضی سے نکال لائیں ...
دانی کمرے میں آئی تو آہل بیڈ پر نیم دراز تھا...
آج جلدی نہیں آ گئی تم... وہ نظریں ہنوز لیپ ٹاپ پر رکھے بولا ..
نہیں تمہاری گھڑی کا دماغ خراب ہو گیا ہے وہ تمہیں غلط ٹائم دکھا رہی ہے,, بندہ پوچھے کومن نس کی بات ہے اگر میں ٹائم سے پہلے آ گئی ہوں تو اس یہی مطلب ہے کہ میں جلدی آئی ہوں اس میں پوچھنے کی کیا تک بنتی ہے...دانی کمر پر دونوں ہاتھ رکھے اسے گھورنے لگی ..
آہل دھیرے سے مسکرا دیا ..
اچھا جلدی کی وجہ تو جان سکتا ہوں ...
تمہاری چوٹ... دانی کہتی ہوئی اس کے سامنے بیڈ پر بیٹھ گئی ...
چوٹ میرے لگی ہے تو... آہل آبرو اچکا کر بولا..
ہاں بالکل چوٹ تمہارے لگی ہے لیکن دماغ میرا خراب ہو گیا ہے... دانی کوفت سے بولی ..
آہل نفی میں سر ہلاتا مسکرانے لگا ...
ہر بات بتائی نہیں جاتی خود بھی سمجھ جاتے ہیں,, تم نے کھانا کھا لیا.. دانی خفگی سے بولی..
نہیں میں نے سوچا تمہارے ساتھ کھاؤں گا ...
اور میں اگر رات میں آتی... دانی گھور کر بولی ..
تو رات میں کھا لیتا ...
ہاں رات میں کھا لیتا... دانی بڑبڑاتی ہوئی کوٹ اتارنے لگی ...
میں چینج کر لوں پھر کھاتے ہیں ...
آہل اثبات میں سر ہلاتا پھر سے لیپ ٹاپ پر انگلیاں چلانے لگا ...
زخم بہت گہرا ہے... دانی لقمہ منہ میں ڈالتی ہوئی بولی ...
ظاہر ہے گولی اندر تھی... آہل شانے اچکاتا ہوا بولا ..
پھر تم اتنے آرام سے کیسے بیٹھے ہو ...
تو کیا کروں.. آہل آبرو اچکا کر بولا ...
تمہیں چاہیے تھا میرا سر کھاتے ہائے دانی میں مر رہا ہوں دوائی لگا دو ہائے مجھے سانس نہیں آ رہا.. دانی سینے پر ہاتھ رکھتی اداکاری کرتی ہوئی بولی ..
آہل کھانا چھوڑ کر اسے دیکھنا لگا ...
دانی خود بھی مسکرا رہی تھی ...
میڈم کیا چاہتی ہو میں کھانا نہ کھاؤں... آہل اس کی جیکٹ پکڑا کر اپنی جانب کھینچتا ہوا بولا ..
میں نے کیا تمہارا ہاتھ پکڑا ہے یا پھر ٹرے لے کر بھاگ رہی ہوں جو تم کھا نہیں سکتے... دانی خفگی سے دیکھتی آہل کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھتی اس کا ہاتھ ہٹانے لگی ...
آہل مسکراتا ہوا دانی کے مومل جیسے ہاتھ کو دیکھنے لگا جو اس کے ہاتھ کے اوپر تھا ...
نہیں کھانا تو ٹیرس پر چلتے ہیں... دانی گھورتی ہوئی بولی ..
چلو آؤ ابھی کھانے کا موڈ نہیں... آہل اسی طرح بولا ..
میں کیا بھاگ رہی ہوں جو مجھے چھوڑ نہیں رہے ...
تمہارا کیا بھروسہ ...
ہاں میرا کیا بھروسہ تمہارے گھر میں ڈاکہ ڈال کر چلتی بنو ہیں نہ... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ..
بالکل جنگلی بلی ...
چھوڑو مجھے.. دانی اس کا گریبان پکڑتی ہوئی بولی ...
آہل نظریں جھکائے دانی کے دوسرے ہاتھ کو دیکھنے لگا جو اس کی شرٹ پر تھا ...
تم میرا گریبان پکڑ رہی ہو ...
پکڑ نہیں رہی جناب پکڑ چکی ہوں... دانی اپنی سرمئی آنکھیں اس کی سیاہ آنکھوں میں گاڑتی ہوئی بولی ...
آہل نے اپنا بائیاں ہاتھ دانی کے دائیں ہاتھ پر رکھ دیا جو اس کی شرٹ پر تھا...
دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی...
یہ کیا کوئی شرٹ کھینچنے والی گیم چل رہی ہے...
تم نے شروع کی ہے,, آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا...دونوں کے بیچ فاصلہ چند ان رکا تھا ...
دانی ہونٹ باہر نکالے بیچارگی سے آہل کو دیکھنے لگی...
تم اتنی معصوم نہیں ہو... آہل قہقہہ لگاتا ہوا بولا..
لیکن تم اتنے ہی لوفر ہو جتنے دکھائی دے رہے ...
اچھا چلو آؤ چلتے ہیں... آہل دانی کی جیکٹ اپنی گرفت سے آزاد کرتا ہولا..
آہاں کمال کا موسم ہے.. دانی ٹیرس پر آتی ہوئی بولی ..
آہل چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا اس کے عقب میں آ رہا تھا ...
تمہیں تو یہ موسم پسند نہیں.. آہل حیرت سے بولا ..
تم کیسے سب جانتے ہو... دانی بولتی ہوئی اس کے سامنے آ گئی ..
آہل دانی کی رگ رگ سے واقف ہے... وہ دانی کی ناک دباتا ہوا بولا ..
دانی پیشانی پر بل ڈالے اسے دیکھنے لگی ..
تمہیں بارش پسند ہے... آہل دانی کی پشت دیکھتا ہوا بولا ..
بالکل اور دیکھنا بارش ہو گی.. دانی گردن اوپر کیے آسمان کو دیکھتی ہوئی بولی جہاں سیاہ بادل اندھیرا کیے ہوئے تھے ...
اگر نہ ہوئی... آہل چیلنج والے انداز میں بولا ..
تو نہ ہو میں نے کون سا پیسے دئیے ہیں آسمان کو کہ بارش برسانا... دانی شانے اچکاتی ہوئی بولی ..
آہل مسکراتا ہوا چلنے لگا اور ریلنگ پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہو گیا ..
دانی ریلنگ سے ٹیک لگا کر کھڑی ہو گئی ...
تم نے ویکس کی ہے اپنی چیسٹ پر... دانی کی نظریں اسکے گریبان پر تھیں ...
آہل نے نگاہیں نیچی کیں اور مسکرانے لگا ...
تمہیں کہا تھا اپنی نظریں سنبھال کر رکھا کرو... وہ خفگی سے بولا ..
کیوں تمہارے پاس آ رہیں ہیں ...
بالکل دیکھو ابھی تو یہاں تک آئیں ہیں پھر ناجانے کہاں تک جائیں ...
کہیں نہیں جاتیں تم بےفکر رہو... دانی آس پاس دیکھتی ہوئی بولی ...
تم ہو کیا میڈم... آہل اس کا رخ اپنی جانب موڑتا ہوا بولا ..
دانین حیات...دانی نے کہ کر زبان دانتوں تلے دی .
بالکل,, یہی سمجھنا چاہیے... آہل محظوظ ہوتا ہوا بولا ..
اب تم زیادہ خوش مت ہو... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...
میں کہاں خوش ہو رہا ہوں... آہل حیرت سے بولا..
ہاں نہ پتہ چلے مٹھیاں بانٹتے پھرتے نظر آؤ.. دانی کہتی ہوئی چلنے لگی ..
آہل قہقہہ لگاتا اس کی پشت کو دیکھنے لگا...
دانی کے چہرے پر ایک بوند گری... دانی نے چہرہ اٹھا کر آسمان کو دیکھا تو ایک اور بارش کی بوند اس کے چہرے کو سیراب کر گئی ...
آہاں,,, آہل تمہیں کہا تھا نہ بارش ہو گی... دانی چہکی ..
آہل کو ادارک ہوا تو دروازے کی جانب آ گیا ...
دانی آ جاؤ نیچے چلتے ہیں... آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ...
تم جاؤ میں ابھی نہیں آؤں گی... قطرے تیزی سے گرنا شروع ہو گئے تھے ...
دانی یہ موسم ٹھیک نہیں بیمار پڑ جاؤ گی.. آہل فکرمندی سے بولا ..
پھر مزہ آئے گا نہ تم کمرے میں آؤ گے تو میری ناک بہ رہی ہو گی پھر تم ٹیشو اٹھا کر میرے ناک پر رکھو گے اور میں شرووو شروو کر کے ناک صاف کروں گی.. دانی شریر لہجے میں بولی ...
چھی.. گندی,, چلو واپس آؤ... وہ تیز ہوتی بارش کو دیکھ کر بولا .
میں نہیں آ رہی ...
دانی میں پٹی کی وجہ سے نہیں آ سکتا لیکن گارڈز آ سکتے ہیں شرافت سے آ جاؤ یہاں ...
دانی ناک چڑھاتی اس کی سمت قدم بڑھانے لگی ...
پہلے شرافت کو تو بلاؤ پھر ہی اس کے ساتھ آ سکوں گی... دانی مسکراتی ہوئی بولی ..
دانی... آہل خفگی سے دیکھتا ہوا بولا ..
اچھا بھئی آ گئی یہ لو... دانی کہتی ہوئی اس کے سامنے آ گئی ...
آہل زینے اترنے لگا ..
دانی چینج کر کے نکلی تو آہل لیپ ٹاپ رکھے بیٹھا تھا ...
ایک لیپ ٹاپ اور ایک وہ رفیق دونوں اس کی ہاف گرل فرینڈ ہیں... دانی بولتی ہوئی اسے گھورنے لگی...
آاااچھی,, آہل نے چہرہ اٹھا کر اسے دیکھا اور نفی میں سر ہلانے لگا...
دانی اس کے ساتھ آ بیٹھی..
دانی نے ہاتھ بڑھا کر ویڈیو سٹاپ کر دی ..
آہل چہرہ موڑے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگا..
تم مووی بھی دیکھتے ہو... دانی تعجب سے بولی..
ہاں,, اور اس میں حیران ہونے والی کیا بات ہے.
تم تو خود فلم ہو تمہیں کیا ضرورت مووی دیکھنے کی..
آہل نے ہینڈ فری اتاری اور دانی کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا,, تم بھی دیکھو میرے ساتھ..
یہ میری بازو ہے سپرنگ نہیں جسے تم کھینچتے رہتے ہو... دانی کا سر آہل کی بازو سے ٹکرایا تھا ..
آہل اسے نظر انداز کیے اسکرین پر نظریں مرکوز کر گیا ...
دانی سر جھٹکتی مووی دیکھنے لگی ..
ہائے اللہ بس کر دو کیسی خون خرابے والی مووی ہے... دانی لیپ ٹاپ کی اسکرین بند کرتی ہوئی بولی ..
اتنی اچھی تو ہے... آہل مسکراتا ہوا بولا ..
تمہیں تو ایسی ہی اچھی لگیں گے ٹری جو لینی ہوتی تم نے ...
تم ایسے سو جاؤ گے... دانی اسے نیم دراز ہوتے دیکھ کر بولی ..
ہاں کیوں ...
نہیں میرا مطلب رات میں میرا ہاتھ وات لگ گیا تو.. دانی فکرمندی سے بولی
تم ہاتھ مارتی ہو ...
نہیں لیکن اب نیند میں کیا معلوم ہاتھ مار دوں یا پیر,, لوگ چلتے ہیں نیند میں تو میں ہاتھ بھی نہیں مار سکتی ...
پھر کیا کریں اب.. آہل اسے دیکھتا ہوا بولا ..
میں کسی دوسرے روم میں سو جاتی ہوں ..
نہیں کسی دوسرے روم میں نہیں جا سکتی تم ...
کیوں تم نے باقی سب بیچ رکھا ہے کیا ..
تم میرے سامنے ہی رہو گی ..
نہیں فرار ہوتی.. دانی آہستہ سے بولی ..
بات فرار کی نہیں ہے ...
اچھا پھر میں صوفے پر سو جاتی ہوں... دانی حل پیش کرتی اسے دیکھنے لگی ...
تم یہیں سو جاؤ کوئی مسئلہ نہیں ..
نہ بھئی نہ تمہیں کچھ ہو گیا تو مجھ پر قتل کیس ہوا ہو میں صوفے پر سو جاؤں گی ...
ٹھیک ہے اگر تم ایزی ہو کر سو سکتی ہو تو تمہاری مرضی ...
دانی سر ہلاتی اٹھ گئی ..
دانی مجھے کب بورڈ سے شرٹ نکال دو.. آہل اپنی شرٹ کے بٹن کھولتا ہوا بولا ..
تم میرے سامنے چینج کرو گے... دانی کی آنکھیں پھیل گئیں ..
شرٹ چینج کر رہا ہوں.. آہل شانے اچکاتا ہوا بولا ...
دانی ناک سکوڑتی شرٹ نکالنے لگی ..
یہ لو ..
تھینک یو.. آہل مسکراتا ہوا بولا..
بائی سیپس تو ایسے ہیں جیسے غبارے میں پھونک بھری ہو... دانی منہ کھولے دیکھتی ہوئی بولی,,
گوری بازو کی رگیزن ابھری ہوئیں تھیں پھر ان پر بنا ٹیٹو چار چاند لگا رہا تھا ..
آہل مسکراتا ہوا شرٹ پہننے لگا ...
آہل مجھے تمہاری ہیلپ چاہیے... آہل انعم کا میسج پڑھنے لگا ...
کھانا.. دانی سوالیہ نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ...
دس منٹ تک ..
عجیب ہی ٹائم ہیں اس بندے کے ابھی کھا لے گا تو باہر نکل آئے گا کیا.. دانی بڑبڑاتی ہوئی اٹھ گئی ...
آہل مسکراتا ہوا جواب لکھنے لگا ...
کیسی ہیلپ ..
تم سے مل کر بات کرنا چاہتی ہوں...
آہل میسج پڑھتا پرسوچ دکھائی دینے لگا ...
دانی ارحم سے دور رہا کرو... آہل میسج ٹائپ کرتا ہوا بولا ..
ہیں,, ارحم کہاں سے آ گیا... دانی ششدر سی اسے دیکھنے لگی ..
جو کہا ہے اس پر عمل کرو دوبارہ اس سے بات مت کرنا ورنہ وہ بولنے کے قابل نہیں رہے گا,, وہ سختی سے بولا ..
تمہارے گارڈز کا منہ میں توڑتی ہوں.. دانی غصے سے بولی ..
دانی کوئی فضول گوئی نہیں اور جہاں بیٹھی ہو بیٹھی رہو ...
عموماً میں وارنگ دینے میں وقت کا ضیاع نہیں کرتا لیکن تمہیں دے رہا ہوں ...
کہ تو ایسے رہے ہو جیسے دو تین ملک دے رہے ہو مجھے... دانی سر جھٹکتی ہوئی باہر نکل گئی .
ہیلو انعم ..
کب مل سکتے ہو تم... انعم نے چھوٹتے ہی پوچھا ..
فی الحال تو چند دن نہیں لیکن میں رفیق کو بول دوں گا کہ تمہارے لیے ٹائم مینج کر دے کیونکہ گھر میں دانی ہوتی ہے ورنہ یہاں ملاقات کر لیتے ...
ہاں دانی کے سامنے نہیں ٹھیک ہے میں کچھ دن ویٹ کر لیتی ہوں... انعم نے کہ کر فون بند کر دیا ...
مس قدسیہ کیسی ہیں آپ... زبیر اس خاتون کے گلے لگتے ہوئے بولے ...
ہمیں کیا ہونا ہے زبیر صاحب... وہ بیٹھنے کا اشارہ کرتیں ہوئیں بولیں ...
ریفائنری کا سن کر بہت افسوس ہوا زبیر... وہ دکھ سے بولیں..
افسوس تو سچ میں بہت بڑا ہے اسی لیے آپ کے پاس آیا ہوں... وہ اثبات میں سر ہلاتے ہوئے بولے ...
ہاں ہاں بولو تم ...
سمگلنگ سے اس بار جو پے مینٹ آئے گی آپ وہ ساری مجھے دے دیں,, الیکشن بھی سر پر ہیں پھر یہ ریفائنری کا مسئلہ ...
چلو ٹھیک ہے لیکن اس بار پے مینٹ بھی زیادہ ہے.. وہ زبیر کو دیکھتی ہوئیں بولیں.
اگلی دو پے مینٹس آپ رکھ لینا لیکن ابھی مجھے اشد ضرورت ہے ...
کوئی مسئلہ نہیں میرا تو سرکل چل رہا ہے لیکن وہ ائیر ہوسٹس بہت تنگ کر رہی ہے ...
کیا کہتی ہے ...
پیسے زیادہ مانگ رہی ہے کہتی خطرہ بھی تو زیادہ ہے ...
اس کی جو ویڈیو ہے وہ دکھا دینا اور کہ دینا اگر جیل کی ہوا کی بجائے باہر کی ہوا کھانا چاہتی ہو تو خاموشی سے کام کرو,, پیٹ نہیں بھرتے ان کے پھر چاہے جتنا بھی دے دو..
بالکل.. لالچ بڑھتا ہی جاتا ہے ...
دانین کا سناؤ آہل کے پاس ہی ہے کیا ...
ظاہر ہے کہتا ہے نکاح کیا ہے اب ثبوت بھی نہیں نکاح کا میں تو کچھ کر ہی نہیں سکتا جب جب سوچتا ہوں خون کھولتا ہے میرا... زبیر ضبط کرتے ہوئے بولے ..
کہیں آہل حیات پر حملہ تم نے ...
میں پاگل ہوں کیا جو خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماروں گا,, نا جانے کس کی حرکت ہے یہ... وہ کوفت سے بولے ..
غصے کا تیز ہے وہ لیکن انسان اچھا ہے ...
آپ کو تو اول روز سے ہی پسند ہے وہ ...
ہاں لیکن وہ مجھے لفٹ کیوں کروائے گا... وہ آہ بھرتی ہوئیں بولیں ..
کہیں تو اغوا کروا لیں... وہ شرارت سے بولے ...
وہ اغوا ہونے والوں میں سے نہیں... وہ نفی میں سر ہلاتی ہوئیں بولیں ...
خیر میں چلتا ہوں پھر جیسے آئیں مجھے کال کر دینا... زبیر کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
ہاں میں انفارم کر دوں گی... وہ مسکراتی ہوئیں بولیں ..
آہل تم کب ٹھیک ہو گے... دانی منہ بناتی ہوئی بولی ..
کیوں تم نے کون سا کام کروانا ہے مجھ سے.. آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
جالے صاف کروانے ہیں گھر کے... دانی اکتا کر بولی ..
آج جنگلی بلی کا آف ہے,, کہاں جانا ہے بولو.. وہ دانی کی جانب رخ موڑتا ہوا بولا ..
میں اکیلی چلی جاتی ہوں ...
سوچنا بھی مت ...
پھر تمہیں ایسے کیسے لے کر جاؤں ...
آہل حیات بہت مضبوط ہے تمہیں ابھی اندازہ نہیں ہے ...
ہاں بالکل تمہاری رگیں لوہے کی ہیں نہ ....
کہاں جانا ہے بتاؤ... آہل دانی کے چہرے سے بال ہٹاتا ہو بولا ..
تمہیں میرے بالوں سے کیا مسئلہ ہے... دانی گھورتی ہوئی بولی ...
تم ٹھیک نہیں کرتی تو مجھے کرنے پڑتے ہیں.. آہل اس کی سرمئی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا.
یہ میرا چہرہ ہے تمہارا نہیں.. دانی منہ پر انگلی رکھتی ہوئی بولی .
تم پوری کی پوری میری ہو تو یہ چہرہ میرا کیوں نہیں ..
اچھا جاؤ تم رکھ لو,,مجھے کرکٹ کھیلنی ہے...
میڈم آپ کے شوہر تو نہیں کھیل سکتے... وہ شانے اچکاتا ہوا بولا ..
تو آپ کی بیگم تو کھیل سکتی ہیں نہ... دانی اسی کے انداز میں بولی...
اکیلی کھیلو گی ...
یہ جو نیچے اتنی فوج تیار کر رکھی ہے جنگ کروانی ہے کیا ان سے ...
آہل خاموش ہو گیا ...
تمہارے سامنے کھیلوں گی وہ بال کروائیں گے بس... دانی اس کی خاموشی کا مفہوم سمجھ کر بولی ...
ٹھیک ہے چلو ..
آہل موبائل جیب میں ڈالتا ہوا بولا ..
زبیر کی کوئی خبر کیا کر رہا ہے آج کل... آہل رفیق کے ہمراہ کھڑا تھا ..
ریفائنری پھر سے سٹارٹ کرنے کا سو رہا ہے... اور اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا... آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
ڈاکٹر قدسیہ ...
رفیق پتہ لگواؤ یہ دونوں کر کیا رہے ہیں پچھلے دو ماہ سے ...
جی سر میں بھی یہی سو رہا تھا ...
کیونکہ ڈاکٹری سے اتنا پیسہ پاسبل نہیں... آہل نفی میں سر ہلاتا ہوا بولا ..
سامنے دانی بیٹ پکڑے کھیل رہی تھی...
سر بچوں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا ہے ...