کیوں... آہل تعجب سے بولا ..
سر حسین کہتا ہے کہ میں جاب کر رہا ہوں خود کروں گا گھر کا سارا خر ...
بیوقوف ہے وہ,, پورا گھر کیسے چلا سکتا ہے وہ ...
جی سر میں نے بھی کہا,, اسی باعث وہ آپ سے ملنے بھی نہیں آئے کہ آپ کی بات تو وہ ٹال نہیں سکتے ...
ہممم,, تم انہیں کہنا میں بلا رہا ہوں, خود بات کروں گا ...
آہل فائل کو دیکھتا ہوا بولا ..
دانی نے شاٹ ماری اور گیند سیدھا آہل کے منہ پر آ لگی ...
دانی منہ کھولے اسے دیکھنے لگی جو اپنی ناک رگڑ رہا تھا ...
دانی نے بیٹ نیچے پھینکا اور بھاگ کر اس کے پاس گئی ..
آئم سو سوری مجھے نہیں پتہ تھا بال تمہیں لگ جائے گی..
دانی اس کا ہاتھ ہٹا کر دیکھتی ہوئی بولی,, اس کی ناک سرخ ہو رہی تھی...
درد ہو رہا ہے کیا...دانی ہچکچاتی ہوئی بولی ..
بس بہت ہو گیا چلو اندر ...
کچھ لگا دو میں یہاں... دانی اس کے ساتھ چلتی ہوئی بولی ..
نہیں ضرورت نہیں ...
تم مجھے کچھ نہیں کہو گے.. دانی نے کسی خیال کے تحت پوچھا ..
کیا کہوں... وہ رک کر دانی کو دیکھنے لگا ..
جیسے سب کو مارتے ہو دو چار تھپڑ مار دیتے شاید ...
سب میں اور تم میں زمین آسمان کا فرق ہے.. آہل جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا تھا...
دانی اس کی سیاہ آنکھوں میں دیکھ رہی تھی,, کبھی کبھی وہ بالکل عام سا شخص لگتا جس کے لیے دانی بہت اہمیت کی حامل ہے...
کیا ہوا... وہ دانی خاموش پا کر بولا ..
کچھ نہیں... دانی نفی میں سر ہلاتی چلنے لگی ..
دانی تم روم میں رہنا اب دوست ملنے آئیں گے مجھ سے ...
تو میں کیا انہیں باہر نکال دوں گی ...
نہیں تمہیں کسی کے سامنے آنے کی ضرورت نہیں جا کر پڑھائی کرو... وہ سرد لہجے میں بولا ...
دانی شانے اچکاتی چلنے لگی ...
سنو.. آہل نے اسے ٹوکا ..
ہاں,, دانی چہرہ موڑے اسے دیکھنے لگی...
تمہارا لاکٹ... وہ آبرو اچکا کر بولا ..
وہ اس کا لاک ٹوٹ گیا تھا ..
اچھا مجھے دینا میں ٹھیک کروا دوں گا ...
دانی اچھا کہ کر زینے چڑھنے لگی ...
آہل ڈرائی روم میں چلا گیا ..
پتہ نہیں کب آئے گا.. دانی آہل کی منتظر تھی ..
میشو بھی پتہ نہیں کہاں ہے فون اٹھا ہی نہیں رہی... وہ کوفت سے بولی ..
آہل میں گھر کب جاؤں گی... آہل کے کمرے میں قدم رکھتے ہی دانی بول پڑی ...
آہل آبرو اچکا کر اسے دیکھنے لگا ...
کیا کرنا ہے گھر جا کر ...
ڈانس... دانی تپ کر بولی ..
یہیں کر لو پھر... وہ سٹڈی کھولتا ہوا بولا ..
اچھا پھر باہر لے کر چلو مجھے..
کیوں.. آہل چہرہ موڑ کر بولا ..
کھانے کے لیے ...
تو گھر میں کھانا نہیں مل رہا تمہیں... وہ فائلز نکالتا ہوا بولا ..
صاف صاف کہو کوئی بھی بات نہیں مانو گے... دانی سینے پر بازو باندھے دروازے کے ساتھ ٹیک لگا کر بولی ..
ٹھیک ہے کہیں نہیں جانا اب خاموشی سے چلی جاؤ... آہل کی پیشانی پر شکنیں تھیں ...
آہل یہ کیا بات ہوئی ..
دانی جب میں کام کر رہا ہوں تو مجھے تنگ مت کیا کرو... وہ فائل پر نظریں دوڑاتا ہوا بولا....
مجھے بھوک لگی ہے ...
ابھی آ جائے گا کھانا کمرے میں جاؤ تم ...
جاہل... دانی کوفت سے بولتی چلی گئی ...
یہ پہلے کیوں نہیں معلوم ہوا مجھے... وہ صفحے الٹ پلٹ کر دیکھتا ہوا بولا ..
ایک گھنٹے بعد آہل سٹڈی سے نکلا ...
ڈیٹ پر گئے تھے کیا... دانی تپ کر بولی ..
آج کھانا تم بناؤ گی... وہ دانی کے ساتھ صوفے پر بیٹھتا ہوا بولا ..
تم بھی مذاق کرنے لگے ہو ....
میں بالکل سیریس ہوں... آہل سنجیدگی سے اسے دیکھتا ہوا بولا ..
میں نے کبھی پانی بھی نہیں ابالا ...
تو آج ابال لینا نو ایشو ...
نو ایشو گیو می ٹیشو.... دانی دانت نکالتی ہوئی بولی ..
آ جاؤ.. آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
میں تو نہیں آ رہی ...
اچھا میں دیکھتا ہوں کیسے نہیں آتی تم... وہ دانت پیستا ہوا آگے آیا ...
کیا کرو گے... دانی اس کے خطرناک تیور دیکھ کر بولی ...
بیڈ پر جاؤ... آہل اسے بازو سے پکڑتا ہوا بولا ..
کیوں..
دانی اپنی بازو چھڑواتی ہوئی بولی ...
آہل نے لائٹ آف کر دی ...
آہل کی آنکھوں میں شرارت تھی ,,
واٹ ربش,, لائٹ ان کرو.. دانی چلائی ...
تمہیں ایک بار اچھے سے سمجھا دو.. آہل بولتا ہوا چلنے لگا ...
آہل میں ...
کیا تم... آہل موبائل کی ٹار دانی پر مارتا ہوا بولا ..
کیا کرو گی تم بولو... آہل کے چہرے پر سختی عود آئی ...
دانی چار مہینے سے بھی کم ٹائم ہے... دانی دل ہی دل میں سوچنے لگی ...
میں کھانا بناؤں گی... دانی مسکرا کر بولی ..
گڈ گرل,, آہل اس کا منہ تھپتھپاتا ہوا بولا ..
دانی منہ چڑاتی اس کے پیچھے چل دی ...
کیڑے مکوڑے کھلاؤں گی تمہیں... دانی آہل کو گھورتی ہوئی بولی جو شیلف پر چڑھ کر بیٹھا تھا ..
تم کیڑے مکوڑے کھاتی ہو... آہل محظوظ ہوا..
نہیں لیکن تمہارے لیے اسپیشل ڈش یہی بناؤں گی... آہل قہقہہ لگاتا ہوا نفی میں سر ہلانے لگا...
آہل میں نے کبھی چولہا بھی نہیں جلایا... دانی رونے والی شکل بناتی ہوئی بولی ...
چولہا جلا کر دو میم کو.. آہل کوک کو اشارہ کرتا ہوا بولا جو حیران پریشان سا کھڑا تھا ..
جی سر... وہ کہتا ہوا چولہا جلانے لگا ...
دانی منہ کھولے آہل کو دیکھنے لگی ...
یہ لو آج بھی تم نے چولہا نہیں جلایا اب بناؤ..
کیا بناؤ... دانی منہ بسورتی ہوئی بولی ...
تمہیں معلوم ہو گا میں تو کھانے کے لیے بیٹھا ہوں... آہل ہاتھ اٹھاتا ہوا بولا ..
ہوں... دانی سر جھٹکتی آگ کو دیکھنے لگی سرخ شعلے اوپر آ رہے تھے ...
میم کیا دوں آپ کو ...
مجھے چیتے کا گوشت لا کر دو ...
دانی کی بات پر آہل منہ پر ہاتھ رکھے ہنسی روکنے کی سعی کرنے لگا ...
کوک منہ کھولے دانی کو دیکھنے لگا ...
ایسے کیا دیکھ رہی ہو اگر دانین حیات کچھ بنا ہی رہی ہیں تو دنیا کی انوکھی چیز بنائے گی.. وہ تفاخر سے بولی ...
چکن نکال کر دو فریج دو... آہل مسکراتا ہوا بولا ..
اگر چکن دیا تو تمہیں کچا کھلاؤں گی میں مجھے چیتے کا گوشت ہی چاہیے...دانی شیلف پر زور سے ہاتھ مارتی ہوئی بولی ...
دیوار کے ساتھ جو شیلف تھی آہل اس پر بیٹھا تھا اور جس شیلف کے سامنے دانی کھڑی تھی وہ باورچی خانے کے وسط میں تھی ..
کہاں سے لا کر دوں...
جنگل سے اور کہاں سے... دانی گھور کر بولی ..
تم باہر جاؤ... آہل کوک کو دیکھتا ہوا نیچے اتر آیا ..
اب تم اپنی فضول حرکتوں پر مت آنا... دانی اس کا ارادہ بھانپ کر بولی ..
ابھی تو میں نے کچھ کیا ہی نہیں...آہل کے چہرے پر بلا کی معصومیت تھی ...
تم اتنی معصوم قوم...دانی گھور کر بولی ..
کیا بناؤ گی تم... آہل اس کے عین مقابل آ کھڑا ہوا ...
تمہارا سر... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ....
کیا کہا.. آہل کہ کر ایک قدم آگے بڑھا تو دانی نے دو قدم الٹے اٹھائے...
تمہارے کان ایکسپائر ہو گئے ہیں نئے ڈلواؤ جا کر...
مسز حیات آپ چکن بنائیں گیں یا نہیں... آہل دانی کی آنکھوں میں دیکھتا ہوا بولا ..
ظاہر ہے چکن ہی بناؤں گی اب تمہیں تو بنانے سے رہی.. دانی منہ بسور کر بولی ..
ویری گڈ اینڈ یہ رہا چکن... آہل فریج سے نکالتا ہوا بولا ...
آہل اس میں سے تو سمیل آ رہی ہے دانی گوشت کو سونگھتی ہوئی بولی... دانی ناک پر انگلی رکھے ہوئے تھی ..
ہاں تو کچا گوشت ہے سمیل تو آئے گی نہ... آہل اس کی ناک سے انگلی ہٹاتا ہوا بولا ..
میں پرفیوم لے کر آتی ہوں ایسے تو میرا سانس بند ہو جائے گا...دانی سرمئی آنکھوں کو پورا کھولے ہوئے تھی ...
دماغ خراب ہے تمہارا اسے ایسے ہی بناتے ہیں اب جلدی کرو مجھے بھوک لگی ہے... وہ شیلف سے ٹیک لگا کر کھڑا ہو گیا...
اتنی ہی بھوک لگی ہے تو کھا لو سامنے پڑا ہے میں تو دو دن سے پہلے نہیں بنا سکتی ...
دانی ایک ہاتھ سے ناک پر انگلی رکھے دوسرے ہاتھ سے گوشت باؤل میں نکالنے لگی ...
آہل دلچسپی سے اس کے چہرے کے بدلتے تاثرات کو دیکھ رہا تھا ...
آہل یہ کیا ہے ...
مجھے کیا معلوم... وہ شانے اچکاتا ہوا بولا ..
تمہیں کیوں نہیں معلوم تم چیف منسٹر ہو ...
میڈم چیف منسٹر کا کام ملک سنبھالنا ہے گھر نہیں ..
ہاں تو ملک بھی تو ایک ایک گھر سے مل کر بنتا ہے بالکل فارغ ہو تم تو... دانی منہ بناتی چیزیں چیک کرنے لگی پاس ہی آئی پیڈ پڑا تھا ساتھ ساتھ سر کرتی جاتی...
آہل کوکنگ جانتا تھا لیکن دانی کے سامنے جان بوجھ کر انجان بن رہا تھا ...
اگر تم نے یہ نہ کھایا تو میں تمہیں کھا جاؤں گی.... دانی کاٹ کھانے والی نظروں سے دیکھتی ہوئی بولی ..
نو پرابلم ...
یہ قورمہ بنایا ہے تم نے... آہل سالن دیکھتا ہوا بولا ..
نہیں نورمہ کو بنایا ہے سیکنڈ ائیر کی بک میں پڑھا ہو گا تم بٹن بٹن فسٹ لیسن... دانی دانت پیستی ہوئی بولی ...
اچھا... آہل لب دبائے سالن ڈالنے لگا ...
دانی ففٹی ففٹی ہے بیکار اتنا کہ کھایا نہیں جا سکتا لیکن تمہاری شکل دیکھ کر کھا سکتا ہوں ...
کیوں میری شکل سے ٹیسٹ چھلک رہا ہے کیا جو تمہیں پھر یہ سالن کھانے لائق لگے گا ...
تم کیوں نہیں کھا رہی.. آہل اسے رنگ گھماتے ہوئے دیکھ کر بولا ..
میرا دل نہیں کر رہا... دانی منہ بناتی ہوئی بولی ...
دل کیوں نہیں کر رہا اگر اپنے کھانے کی وجہ سے کہ رہی ہو تو کوک نے بھی کھانا بنایا ہے تم وہ کھا لو.. آہل فکرمندی سے بولا..
نہیں تم کھا لو میں تھک گئی ہوں... دانی بال سمیٹتی ہوئی چلنے لگی ...
اس لڑکی کا بھی کچھ پتہ نہیں چلتا ...
دانی سو کر اٹھی تو آہل اس کے بغل میں بیٹھا تھا ...
اٹھ گئی تم... آہل چہرہ موڑ کر بولا ..
ہاں... دانی جمائی لیتی ہوئی بولی ...
دانی آہل کی بازو سے ٹیک لگا کر موبائل چیک کرنے لگی ..
آہل اس خوشگوار تبدیلی پر جہاں حیران تھا وہاں خوش بھی ...
آہل مجھے میچ دیکھنے جانا ہے... دانی میشو کو جواب دیتی ہوئی بولی ..
کہاں... آہل کی انگلیاں تیزی سے چل رہیں تھیں ..
دوبئی,, اپنے دوستوں کے ساتھ ...
کہیں نہیں جانا تم نے... آہل بےلچک لہجے میں بولا ..
پلیز مجھے بہت شوق ہے ...
تم پہلے بھی تو گئی تھی ...
ہاں لیکن تب فوراً واپس آ گئی تھی یہ بھی معلوم ہو گا تمہیں...
جی ہاں میں جانتا ہوں لیکن اکیلی نہیں ..
آہل تین لوگ اکیلے کیسے ہوتے ہیں مجھے بتاؤ.. دانی ابھی تک اس کی بازو سے ٹیک لگائے نیم دراز تھی ..
میرے پاس ٹائم ہوا تو تمہیں لے جاؤں گا ورنہ نہیں ...
دانی خاموش ہو گئی موبائل بند کر کے اپنے اوپر رکھ لیا اور سوچنے لگی ...
جیسا جلاد یہ ہے میشو اور ارحم کے ساتھ کبھی جانے نہیں دے گا میں نے تو میچ دیکھنا ہے پھر اسی کے ساتھ چلی جاتی ہوں... دانی لب کاٹتی سو رہی تھی ..
سو لیا ..
تم کیا جن ہو.. دانی اس کی جانب رخ موڑتی حیرت سے بولی ..
نہیں میں بس اپنی دانی کو جانتا ہوں جس دن جانا ہو مجھے بتا دینا تمہارا آئی ڈی کارڈ بھی بنانا پڑے گا ...
کیوں.. دانی کی آنکھیں پھیل گئیں ...
مجھ سے نکاح ہوا ہے تمہارا شادی کے بعد لڑکی کا آئی ڈی کارڈ دوبارہ بنتا ہے ..
تمہیں سب کچھ معلوم ہوتا.. اچھا مجھے اپنا فون دو ..
کیوں... آہل کی پیشانی پر لکیریں ابھریں ..
دو تو سہی...دانی اس کی شرٹ کھینچتی ہوئی بولی ..
کیا کرنا ہے تم نے ...
کچھ توڑنے کا دل کر رہا ہے ...
دانی تنگ مت کرو میں کام کر رہا ہوں.. آہل اپنی بازو سے اس کیا ہاتھ ہٹاتا ہوا بولا .
تم ہو ہی جاہل حیات,, کھا نہیں جاؤں گی تمہارا فون... دانی منہ موڑ کر بیٹھ گئی ...
جنگلی بلی خفا ہو گئی ہے ...
تمہیں کیا..
اچھا یہ لو,, لیکن تم کیا کرو گی میرے فون کا....آہل اس کی گود میں فون رکھتا ہوا بولا..
سب کچھ ان لاک کرو... دانی آہل کی جانب رخ موڑ کر آلتی پالتی مار کر بیٹھ گئی ..
آہل اسے دیکھ کر مسکرانے لگا تو ڈمپل پھر سے عود آیا ..
خود لگاؤ پاسورڈ ...
اممممم... دانی منہ پر انگلی رکھے سوچنے لگی پھر دانی لکھ کر اینٹر کیا ...
دانی مبہوت زدہ سی اسے دیکھنے لگی ...
دیکھ لو جو دیکھنا ہے ...
دانی نے گیلری کھولی تو اپنی بصارت پر یقین نہ آیا,, دانی بےاعتنائی سے آہل کو دیکھنے لگی..
ایسے مت دیکھو...آہل کی نظریں اسکرین پر تھیں ...
چور,, میری بکس چوری کیں ہیں تم نے... دانی اپنی ڈھیروں تصویریں دیکھ کر بولی ..
چوری تو نہیں کی بس لے لیں کسی طریقے سے ..
وہ چوری ہی ہوتی ہے,, دانی مسکراتی ہوئی اپنی تصویریں دیکھ رہی تھی ...
اچھا جی... آہل نے کہ کر بات ختم کی ...
وال پیپر تو کمال کا ہے... دانی پسندیدگی سے بولی جو کہ اسی کی تصویر تھی ..
یہ میری فیورٹ ہے... بولتے بولتے آہل کے لبوں پر دلفریب مسکراہٹ رینگ گئی ...
اور میں... بےاختیار دانی کے لبوں سے پھسلا...
یہ ایک مسٹری ہے ...
کیا.. دانی لیپ ٹاپ کی اسکرین بند کرتی ہوئی بولی ..
کہ تم میرے لیے کیا ہو,, تمہیں یہ مسٹری سولوو کرنی ہے.. آہل اس کی ناک چھیڑتا ہوا بولا ..
تم عجیب نہیں بہت عجیب ہو اور یہ مسٹری دنیا کی مشکل ترین مسٹری ہو گی ...
تو کیا دانی حیات اسے حل کرنا پسند نہیں کریں گیں ...
جیلسی... دانی اس کی سیاہ آنکھوں میں دیکھتی ہوئی بولی ..
ڈن,, جو مانگو گی دوں گا سولوو اِٹ....آہل کہ کر لیپ ٹاپ کی اسکرین اوپر کی اور کام کرنے لگا...
دانی پھر سے اس کا موبائل دیکھنے لگی ...
انعم کا نمبر کیا کر رہا ہے آہل کے پاس... دانی کی پیشانی پر شکنیں ابھریں ...
دانی تم نے کھانا نہیں کھایا ..
ہاں تم رونی کو بولو یہیں لے آئے کھانا... دانی اس کی ایمیلز چیک کرنے لگی ...
میسجز پر لاک تھا جو کہ دانی کے نام سے نہیں کھلا ..
میسجز کا پاسورڈ کیا ہے... دانی چہرہ اٹھا کر بولی ..
تمہارا وہاں کوئی کام نہیں... آہل سرد مہری سے بولا ..
مجھے کھول کر دو... دانی نے فون اس کے سامنے کیا ..
تھینک یو,, آپ چیک کر چکی ہیں مزید اب ضرورت نہیں... آہل نے کہ کر فون جیب میں ڈال کیا..
بدتمیز حیات... دانی کہ کر بیڈ سے اتر گئی ...
آہل مسکراتا ہوا دانی کو دیکھنے لگا ...
ڈاکٹر قدسیہ آپ آہل سے ملنے کیسے جا سکتی ہیں... زبیر ششدر سا بولا..
وہ اتنے برے حادثے سے نکلا تھا میں کیوں نہ جاتی...
لیکن آپ جانتی ہیں نہ وہ کون ہے...
میں اچھے سے جانتی ہوں اور میری دشمنی آہل سے نہیں...
لیکن پھر بھی آہل...
زبیر آہل کی اپنی ایک الگ جگہ ہے,, میرے دل کی کدورت اسے اس جگہ سے ہٹا نہیں سکتی ...
اور اگر وہ جان گیا ماضی تو پھر جانتی ہیں وہ آپ کے ساتھ کیا سلوک کرے گا... زبیر نے تنبیہ کرنا چاہا..
ماضی ماضی میں رہ گیا وہ کبھی نہیں جان سکتا دس سال پہلے کیا ہوا تھا عاقب جانتا تھا اور وہ اب اس دنیا میں نہیں رہا تم اور میں آہل کو بتانے سے رہے سو تم پریشان مت ہوا کرو...
اگر وہ لاعلم ہے تو پھر دانین کو کیوں اپنے ساتھ رکھا ہے اس نے...
ہو سکتا ہے اسے دانین پسند آ گئی ہو,, اسی لیے اسے اپنے ساتھ رکھ لیا..
دانین میری بیٹی ہے کوئی کھلونا نہیں جسے پسند کیا اور اٹھا کر اپنے گھر لے گئے...
زبیر پرسکون رہو وہ محفوظ ہے پھر تم کیوں ہائپر ہو رہے ہو...
اگر دانین کی جگہ آپ کی بیٹی ہوتی تو میں دیکھتا آپ کا یہی رد عمل ہوتا کیا... زبیر افسوس سے بولا..
ڈاکٹر قدسیہ سر نفی میں ہلاتی چائے میں چمچ ہلانے لگیں...
سر ایک بری خبر ہے.. رفیق بوکھلا کر بولا ..
کیا ہوا رفیق... آہل کی پیشانی پر بل پڑ گئے ...
سر کسی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے ایک آدمی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں.
اووہ شٹ... ارجنٹ میٹنگ رکھو رفیق... آہل بالوں میں ہاتھ پھیرتا ہوا بولا ..
جی سر ...
کچھ ہی دیر میں محکموں کے سربراہ کانفرنس روم میں بیٹھے تھے ...
یہ بالکل اچھا نہیں ہوا خیر جو ہو گیا اسے بدلا نہیں جا سکتا لیکن شہر میں ہنگامی صورت حال نافذ کر دو, ڈبل سواری پر پابندی لگا دو ,
جی سر ...
حساس علاقوں میں آرمی کو تعینات کر دو فوری طور پر,, اور رفیق پتہ لگواؤ کس نے فائرنگ کی ہے اس شخص کی پشت پناہی کون کر رہا ہے... آہل فکرمندی سے بولا ..
جی تو ناظرین جیسا کہ آپ کو آگاہ کیا گیا کہ ایک نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں جی ہاں چار افراد کچھ دیر قبل پیش آنے والا یہ واقعہ لوگوں کو خوفزدہ کر گیا ہے دیکھتے ہیں حکومت اس کے پیش نظر کیا اقدامات کرتی ہے ...
تمام افسر اپنے اپنے کام کے لیے چلے گئے ...
رفیق معلوم کرواؤ اس آدمی کے بارے میں جو جاں بحق ہوا ہے,, اس کی رہائش اور فیملی وغیرہ کا,,,میں خود جاؤں گا ...
لیکن سر آپ خود کیسے خطرہ مول لے سکتے ابھی تو آپ کا زخم بھی تازہ ہے... رفیق متفکر سا بولا ..
تم فکر مت کرو رفیق مجھے کچھ نہیں ہو گا....آہل پراعتماد انداز میں بولا ...
دانی یونی میں ہے... آہل کو یکدم اس کا خیال آیا ...
جی سر ابھی ٹائم نہیں ہوا ان کے آنے کا ...
پھر ایسا کرو تم اسے خود گھر لے کر آؤ مجھے کسی اور پر بھروسہ نہیں اور دانی کو کچھ نہیں ہونے دے سکتا میں ...
جی سر میں دانین میڈم کو لے کر آتا ہوں ساتھ میں اس آدمی کی معلومات بھی ..
رفیق کہ کر باہر نکل گیا ...
آہل دو انگلیوں سے پیشانی مسلتا ٹہلنے لگا ...
یقیناً یہ کسی سیاسی پارٹی کی حرکت ہے,, ان کے لیے زندگی کتنی بےمول ہے اپنے مفاد کی خاطر کسی کو بھی موت کے بھینٹ چڑھا دیں گے کوئی مسئلہ ہی نہیں... آہل تلخی سے سوچنے لگا ...
واقعے زندگی کی کوئی اہمیت نہیں... آہل ماضی میں جا رہا تھا ...
آہل نے جھٹ سے آنکھیں کھول دیں اور نفی میں سر ہلاتا خود کو باز رکھنے لگا,,
میں معذرت چاہتا ہوں آپ سے کہ ہمارے دور حکومت میں ایسا واقعہ پیش آیا,,
مجھے بہت افسوس ہے لیکن موت کا وقت طے ہے کسی نہ کسی بہانے سے لے جاتی انسان کو, خدا کے فیصلے میں ہم دخل نہیں دے سکتے,, لیکن میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ آپ کا خر حکومت اٹھائے گی ہماری حکومت دوبارہ آئے یا نہ آئے..
بہت شکریہ آپ کا.. خاتون دوپٹے سے آنکھیں مسلتی ہوئی بولی..
میں جانتا ہوں دنیا کی کوئی بھی چیز ان کی کمی پوری نہیں کر سکتی لیکن جینے کے لیے بنیادی ضروریات کھانا, لباس, تعلیم ان کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ کام میں بخوبی انجام دے سکتا ہوں آپ کے شوہر کو واپس نہیں لا سکتا لیکن ان کی ذمہ داری ضرور اٹھا سکتا ہوں...
آپ نے اتنا کہا یہی بہت ہے جانتی ہوں دنیا کی کوئی دولت ان کے بابا کو واپس نہیں لا سکتی...
آہل افسوس سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو دیکھنے لگا...
یتیمی بہت دردناک شے ہے میں جانتا ہوں کیونکہ آہل حیات بھی ایک یتیم ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کبھی آپ سے غفلت نہیں برتوں گا یہ بچے میرے بچوں کی مانند ہیں.
میں آپ کی شکر گزار ہوں کہ آپ خود تشریف لائے ہمارے اس چھوٹے سے گھر میں.
ناظرین آپ نے دیکھا ابھی ابھی وزیر اعلیٰ آہل حیات خود مرحوم فیض رسول کے غریب خانہ میں تشریف لائے ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور ان کی مالی امداد کرنے کی یقین دہانی کرائی جی ہاں ان کا کہنا تھا وہ خود بھی یتیم ہیں ان کا درد سمجھ سکتے ہیں,, آہل حیات ناساز طبیعت کے باوجود خود تشریف لائے اور ان کی مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے خواہ ان کی حکومت دوباہ بنتی ہے یا نہیں وہ اس فرض کو ادا کریں گے....
آہل جونہی گھر میں داخل ہوا نظر دانی اور اس کے دوستوں سے ٹکرائی, چہرے پر ناگواری عود آئی چونکہ ارحم بھی ان کے ہمراہ تھا ...
آہل طیش میں آگے آیا دانی کا ہاتھ پکڑا اور تیز تیز قدم اٹھانے لگا ,
میشو جس نے بولنے کے لیے منہ کھولا ہی تھا اسے دیکھ کر خاموش ہو گئی ...
آہل کیا مسئلہ ہے کیوں مجھے لے جا رہے ہو... دانی اس کے ساتھ بمشکل قدم ملاتی ہوئی بولی ..
یا اللہ گولی کھا کر بھی اس بندے کی بیٹری ذرا لو نہیں ہوئی ختم ہونا تو بہت دور کی بات ہے ...
آہل نے دروازہ بند کیا اور دانی کو دروازے ساتھ لگا دیا ...
ہوا کیا ہے...دانی اس کا سرخ چہرہ دیکھ کر بولی ..
آہل نے دونوں ہاتھ دانی کے بازو پر رکھے,, تمہیں منع کیا تھا نہ ارحم سے دور رہنے کو...
آہ.. آہل مجھے درد ہو رہا ہے.. دانی نے بازو اس کی گرفت سے آزاد کروانی چاہی جس کی انگلیاں کسی لوہے کی سلاخ کی مانند دانی کی نازک بازو میں پیوست ہو رہیں تھیں ...
میری بات کا جواب دو.. آہل کی گرفت مزید سخت ہو گئی ...
آہل مجھے درد ہو رہا ہے... دانی کی آنکھ سے آنسو چھلکنے لگے ...
ٹھیک ہے جب وہ بولنے کے قابل نہیں رہے گا پھر تم باز آؤں گی... آہل نے کہ کر اس کی بازو آزاد کی ...
دانی دونوں ہاتھوں سے بازو مسلتی شکایتی نظروں سے اسے دیکھنے لگی ...
تم اسے کچھ مت کرنا میں دوبارہ ارحم سے بات نہیں کروں گی ...
کیوں,, کیا لگتا ہے وہ تمہارا جو اس کی فکر ہے تمہیں.. آہل کا منہ دبوچتا ہوا بولا ..
دانی ناراض ناراض سی اس کا ہاتھ ہٹانے لگی.آہل نے سر جھٹک کر ہاتھ ہٹایا اور ٹہلنے لگا ...
اور کسی پر نہیں تو مجھ پر تو رحم کھا لیا کرو.. دانی روتی ہوئی چلائی ..
آہل دو انگلیوں سے پیشانی مسلنے لگا ...
تمہیں درد نہیں ہوتا تو اس کا مطلب باقی سب بھی پتھر کے ہیں... دانی دکھ سے بول رہی تھی ...
آنسو لڑھک کر گال پر آ رہے تھے ..
آہل کے تنے اعصاب ڈھیلے پڑے اور چہرہ موڑ کر دانی کو دیکھنے لگا جو شکوہ کناں نظروں سے دیکھ رہی تھی ...
آہل نے اسے شانوں سے تھام کر صوفے پر بٹھایا اور خود گھنٹوں کے بل بیٹھ گیا ...
آئم سوری... آہل اپنی انگلی کی پوروں سے دانی کے رخسار پر آئے آنسو صاف کرتا ہوا بولا.. دانی نفی میں سر ہلاتی اسے دیکھنے لگی...
یہ جہاں سے تم نے پکڑا تھا گولی ماری تھی یہاں یاد ہے... دانی حلق کے بل چلائی ..
آہل نے شرمندگی سر جھکا لیا ...
جاہل ہو تم سچ میں... آنسو پھر سے دانی کے رخسار کو بھگونے لگے ...
اووکے آئی پرامس دوبارہ ایسا کبھی نہیں ہو گا آہل اپنی دانی کو درد نہیں دے گا... آہل اس کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھامتا ہوا بولا ..
دانی نظریں اٹھا کر اس کی آنکھوں میں دیکھنے لگی ...
تم ارحم کے ساتھ نظر نہ آؤ مجھے دانی میں ایک بات بار بار دہرانے کا روادار نہیں ہوں ..
لیکن تم اسے کچھ نہیں کہو گے وہ میرا بچپن کا دوست ہے ...
میں جانتا ہوں اس لیے تمہیں پہلے آگاہ کیا تاکہ تم دور رہو اس سے ورنہ سیدھا اس کا کام کرتا,, میشو سے رکھو دوستی مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن ارحم سے نہیں... آخر میں آہل کے چہرے کے تاثرات سخت ہو گئے ...
آہل وہ دوست ہے میرا ...
دانی اسلام مرد اور عورت کو دوستی کی اجازت نہیں دیتا,,, کیا دوست ہونے سے وہ تمہارا محرم ہو گیا ہے ...
دانی لاجواب ہو گئی... کم از کم آہل سے اس نوعیت کے جواب کی توقع نہیں تھی ..
بولو دانی تم اس کے ساتھ اتنی فرینک ہوتی ہو کیا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے ...
نہیں.. دانی دھیرے سے بولی ..
پھر میں کیسے برداشت کر لوں,, میرا بس چلے تو کسی کی نظر بھی نہ پڑنے دوں تم پر ..
تم اتنے شدت پسند کیوں ہو ...
کیونکہ دانی صرف میری ہے تم پر حق ہے تو صرف میرا,, یہ جو ہوا بھی تمہیں چھوتی ہے نہ مجھے ناگوار گزرتی ہے میرا بس چلے تو ان ہواؤں کو بھی روک دو... دانی آنکھوں میں حیرت سموئے اس کی دیوانگی سن رہی تھی...
تم نماز پڑھتے ہو... دانی نے کسی خیال کے تحت پوچھا ..
کبھی کبھار جب وقت مل جائے... آہل دانی سے نظریں ملائے بغیر بولا..
تو نماز بھی تو فرض ہے تم اسے کیوں نہیں پورا کرتے ...
دانی یہ میرا اور میرے اللہ کے بیچ کا معاملہ ہے کیا میں نے کبھی تمہیں نماز پڑھنے کو کہا نہیں نہ کیونکہ یہ تمہارے اور اللہ کے بیچ کا معاملہ ہے میں بیچ میں دخل نہیں دے سکتا لیکن چونکہ تم میری بیوی ہو تو اس چیز سے میں تمہیں روک سکتا ہوں کہ یہ ہم دونوں کے بیچ کا معاملہ ہے جو باتیں آج بتا رہا ہوں انہیں اپنے ذہن میں بٹھا لینا کیونکہ میں دہرانے کا عادی نہیں ...
دانی خاموش ہو کر اسے دیکھنے لگی...
ٹھیک ہے میں نہیں رکھوں گی ارحم سے دوستی...دانی دھیرے سے بولی ..
گڈ گرل,, اب جاؤ انہیں فارغ کرو.. آہل کھڑا ہوتا ہوا بولا ..
دانی چہرہ صاف کرتی باہر نکل گئی ...
انعم ابھی میرے پاس ٹائم ہے بولو آ سکتی ہو.. آہل فون کان کو لگائے بولا ..
ہاں ٹھیک ہے وہیں آنا ہے نہ جہاں پہلے ملے تھے ..
ہاں اسی جگہ پر آ جاؤ لیکن خیال سے کسی کو معلوم نہ ہو تم مجھ سے ملنے آ رہی ہو...
ٹھیک ہے.. انعم نے کہ کر فون رکھ دیا ...
دانی میں کام سے جا رہا ہوں رات میں آ جاؤں گا... آہل لاؤنج میں آکر بولا..
ٹھیک ہے... دانی اثبات میں سر ہلاتی ہوئی بولی ..
آہل نے ایک نظر اس پر ڈالی اور گاگلز لگاتا باہر نکل گیا ...
بولو کیسی ہیلپ چاہیے ...
آہل کسی طرح میری جان احد سے چھڑوا دو وہ نہایت کمینہ انسان ہے... انعم اکتا کر بولی..
آہل اس کی بات کا مفہوم سمجھ گیا ...
ہاں میں جانتا ہوں اسے باپ فوج میں تھا تو بیٹے کو آرام سے جگہ مل گئی... آہل اثبات میں سر ہلاتا ہوا بولا ..
جان صرف تم سے چھڑوانی ہے یا دنیا سے.. آہل ٹانگ پے ٹانگ چڑھا کر بولا ..
نہیں صرف مجھ سے,, اگر اسے میری طلاق کا معلوم ہو جائے تو آئم شیور اس کی فیملی انکار کر دے گی ...
ہممم اور تمہاری طلاق کے کاغذات ابھی تک کورٹ نہیں پہنچے جہاں تک مجھے علم ہے,, کہاں ہیں وہ پیپرز ...
ہاں,, ڈیڈ تو اس دن چلے گئے تھے پیپرز شاید میرے روم میں ہی ہیں انہیں صرف سائن کروانے سے مطلب تھا ...
تم ایسا کرو وہ پیپرز اپنے ڈیڈ کو دے دو کہ کورٹ میں جمع کروائیں باقی میں دیکھ لوں گا ..
اگر میری طلاق نہیں ہوئی تو تم کیوں کروانا چاہتے ہو ...
جب تک رحیم تمہیں بول کر طلاق نہیں دیتا تب تک نہیں ہو گی ویسے بھی پیرز بھی تو کورٹ تک جائیں تو پھر نہ ...
لیکن میرا نام نہ آئے ورنہ ڈیڈ رحیم کو نہیں چھوڑیں گے ...
تم بےفکر رہو میں ہر چیز اپنے طریقے سے ہینڈل کروں گا اور کچھ ...
نہیں بس یہی ایک کام ہے,, اور ایڈوانس میں تھینکس... وہ ممنونیت سے بولی ..
نو ایشو... آہل کوٹ بند کرتا کھڑا ہو گیا ...
اگلی ملاقات یقیناً تم مجھے شکریہ کہنے کے لیے کرو گی... آہل ہلکا سا مسکرایا ...
آی ہوپ سو.. انعم مسکرا کر بولی ..
آہل جیب میں ہاتھ ڈالتا چلنے لگا ...
اللہ کرے آہل سب سیٹ کر لے... انعم دعا مانگتی چلنے لگی...
پلیز مجھے چھوڑ دو,, وہ ہاتھ جوڑے منت کر رہی تھی ...
پلیز مجھے جانے دو تمہیں جو چاہیے مل جائے گا لیکن پلیز مجھے جانے دو,, تم جو کہو گے تمہیں دے دوں گی... وہ آنسو بہاتی منت سماجت کر رہی تھی لیکن مقابل ہنسی اڑاتا شرٹ کے بٹن کھولنے لگا..
اس کی آنکھوں میں خوف تیرنے لگا...
پلیز مت کرنا یہ پلیز میری زندگی تباہ ہو جائے گی پلیز مجھے چھوڑ دو تمہاری ہر مانگ پوری ہو گی لیکن یہ مت کرو...
اس کا جسم کپکپانے لگا تھا ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ گئے چہرے کا رنگ فق ہو گیا,, خوف کی ایک سرد لہر اس پر سرایت کر گئی ...